خدام الاحمدیہ کے لیے چار بنیادی اسباق ۔ خطاب فرمودہ 8 ستمبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 08 ستمبر 1967ء
خدام الاحمدیہ کے لئے چار بنیادی اسباق
خطاب فرمودہ 08 ستمبر 1967ء
حضرت خلیفة المسیح الثالث کی سفر یورپ سے کامیاب مراجعت پر مجلس خدام
الاحمد یہ ربوہ نے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی۔اس موقع پر آپ نے مندرجہ ذیل اہم
خطاب فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اے میرے نہایت ہی عزیز بچو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس وقت میری نظر آپ عزیزوں پر پڑتی ہے تو دل خوشی سے لبریز ہو جاتا ہے۔اور ذہن اس
طرف متوجہ ہو جاتا ہے کہ احمدیت کے یہ وہ نو نہال ہیں، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اپنے اپنے
وقت پر ان ذمہ داریوں کو اٹھانا ہے، جو ایک احمدی کے کندھوں پر اللہ تعالیٰ نے رکھی ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی
توفیق سے جماعت نے ایک حد تک ان کی تربیت کی ہے۔اور جہاں تک ممکن ہو سکے، زیادہ سے زیادہ ان
کی تربیت ہونی چاہیے۔جو نظارے اور واقعات میں نے یورپ کے ان ملکوں میں دیکھے ہیں، جن کے دورہ سے ابھی
میں واپس آیا ہوں، اس کے نتیجہ میں، میں اس یقین سے پر ہوں کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں ، جب ہمارے
نو جوانوں
کو بھی اور بڑوں کو بھی ، مردوں کو بھی اور عورتوں کو بھی اسلام کے استحکام اور اسلام کی اشاعت کے
لئے اور توحید کے قیام کے لئے انتہائی قربانیاں دینی پڑیں گی۔اور میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں اور
میں بہت کثرت سے یہ دعائیں کرتا ہوں کہ جب بھی وقت آئے ، ہم میں سے کوئی بھی اپنے رب کے
حضور شرمندہ نہ ہو۔بلکہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ، انہیں کما حقہ ادا کرنے والا ہو۔235
خطاب فرمودہ 08 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس تربیت کے لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے آپ کو بہت سے اسباق دیئے ہیں۔جن
میں سے چند ایک کا، جو بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، میں اس وقت یہاں
ذکر کرنا چاہتا ہوں۔پہلا سبق خلافت سے وابستگی کا تھا۔دوسرا سبق محنت کی انتہائی محنت کی عادت ڈالنے کا تھا۔تیسر اسبق دیانتداری کو قائم کرنے کا تھا۔چوتھا سبق، جو تنظیم کے لئے دھینا بنیادی سبق ہے، وہ یہ تھا کہ ہم میں سے ہر ایک نوجوان کو یہ سمجھے
لینا چاہیے کہ اس نے اپنی زندگی میں عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنا اور خدا اور اس کے رسول کا ایک طرف اور
بنی نوع انسان کا دوسری طرف ایک خادم بن کر اپنی زندگی کو گزارنا ہے۔پہلے سبق کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی منشاء اپنے سلسلہ میں خلافت
راشدہ کو قائم رکھنے کی رہے، اس وقت تک تمام برکتیں خلافت سے وابستہ ہوتی ہیں۔اور ہر وہ شخص جو اس
نکتہ کو نہیں سمجھتا ، وہ ان برکتوں سے محروم رہ جاتا ہے۔میرا یہ تجربہ ہے ذاتی کہ بعض لوگ ، جو اس نکتہ کو نہیں
سمجھتے ، ان کے حق میں میری دعائیں قبول نہیں بلکہ رد کر دی جاتی ہیں۔حالانکہ میں نے اپنے لئے یہ طریق
اختیار کیا ہے کہ اگر کسی شخص کے متعلق مجھے یقین بھی ہو جائے کہ وہ خلافت کی اہمیت کو نہیں سمجھتا اور اس کے
دل میں خلافت کے نظام سے وہ محبت اور پیار نہیں، جو ایک احمدی کے دل میں ہونی چاہیے، تب بھی میں
اس کے لئے دعا کرتارہتا ہوں۔اور دعا کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑتا۔اب دعا کرنا میرا کام ہے، میں اپنا
کام کر دیتا ہوں۔دعا قبول کرنا، میرے رب کا کام ہے۔اور میں نے اکثر یہ دیکھا ہے کہ ایسے لوگوں کے
حق میں میری دعا قبول نہیں ہوتی۔حالانکہ اس سے برعکس بہت سے ایسے احمدی بھی ہیں، جو اگر چہ اعتقاداً
پختہ ہوتے ہیں اور نظام جماعت سے ان کا بڑا گہرا اور سچا تعلق ہوتا ہے اور خلافت سے وہ حقیقی تعلق رکھتے
ہیں لیکن عملاً بہت سی ذاتی کمزوریاں ان میں پائی جاتی ہیں لیکن جب اس گروہ کے متعلق یا ان میں سے کسی
فرد کے متعلق دعا کی جائے، اللہ تعالیٰ بسا اوقات محض اپنے فضل سے اس دعا کو بڑی جلدی قبول کر لیتا
ہے۔یہ ایک ذاتی مشاہدہ ہے، اس مختصر سے وقت میں یعنی جب سے میں مسند خلافت پر بیٹھایا گیا، جو میں
نے ذاتی مشاہدے کئے اور جس رنگ میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو نازل ہوتے دیکھا اور بعض دعاؤں کو رد
ہوتے پایا۔یہ میرا امشاہدہ ہے، جو میں نے اختصار کے ساتھ آپ کے سامنے رکھ دیا ہے۔236
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 08 ستمبر 1967ء
جب تک خلافت راشدہ قائم ہے، یہ برکات خلافت جماعت کے اندر قائم رہیں گی۔اگر اور
جب خدا نہ کرے، حالات بدل جائیں اور جماعت بحیثیت جماعت اس پختہ ایمان اور پختہ عمل پر قائم نہ
رہے، جس کے نتیجہ میں خلافت کا انعام ملتا ہے تو کیا ہوگا ؟ یہ تو اللہ تعالیٰ ہی جانے۔لیکن ہمیں آج ایسے
کمزور احمدی کی ضرور فکر ہے، جو احمدی کہلاتا ہے لیکن نظام احمدیت کے مرکزی نقطہ سے غافل ہے۔اور اس
کو پہنچانتا نہیں۔اسی لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہم خدام کو عہد میں اس لئے شامل کیا تھا
کہ جماعت کے نوجوان خلافت سے وابستہ رہیں۔اس حد تک کہ ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ر ہیں۔اور
اسی میں ہر خیر و برکت ہے۔اس تنظیم کے لئے ، جو خدام الاحمدیہ کہلاتی ہے، دوسر اسبق ہمیں دیا گیا تھا محنت کا۔اگر ہم اس
سبق پر غور کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہماری ذمہ داریاں دوسری کے مقابلہ میں دوہری ہیں۔جو انسان
اپنے رب
کو نہیں پہنچانتا، اس کی جتنی بھی ذمہ داری ہے، دنیوی ہے۔اپنے بھائیوں سے تعلق رکھتی ہے۔لیکن وہ جماعت اور اس جماعت کے نوجوان، جو اپنے رب کو پہنچانتے ہیں اور اس کا عرفان رکھتے ہیں، ان
کے اوپر ایک طرف حقوق اللہ کی ادائیگی کی ذمہ داری ہے تو دوسری طرف حقوق العباد کی ادائیگی کی ذمہ
داری۔لیکن ہر دو گروہوں کی زندگی کے اوقات ایک ہی ہیں۔وہی چوبیس گھنٹے ایک کو ملتے ہیں ، وہی
دوسرے کو ملتے ہیں۔اگر ایک شخص نے ان چوبیس گھنٹوں میں ان دوہری ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہو تو عقل
کہتی ہے کہ اپنی رفتار کو ڈبل کر دو۔دگنی رفتار سے چلو، تب تم اپنے مقصد کو پاسکو گے۔تو ہمارے اوپر ذمہ داری چونکہ حقوق اللہ اور حقوق العباد ہر دو کی ادائیگی کی تھی، اس لئے ہمیں
ہمارے پیارے امام مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ محنت کی عادت ڈالو۔اتنی محنت کرو کہ کوئی دوسرا انسان
(احمدیت سے باہر ) اتنی محنت نہ کرتا ہو۔حقوق اللہ کی ادائیگی میں ہم نے تسبیح اور تحمید کرنی ہے، حقوق
اللہ میں ہم نے
نماز باجماعت ادا کرنی ہے، راتوں کو اٹھنا ہے اور رات کو اتنی نیند نہیں لینی جتنی کہ عام طور پر
دوسرے لوگ لیتے ہیں۔بہت سے حقوق ہیں ہمارے اللہ کے، جو ہم نے ادا کرنے ہیں۔اور پھر دن کی
دوڑ میں ، جس میں ہم اور وہ برابر ہیں، حقوق العباد کی ادائیگی میں، ان کے ساتھ ہم نے دوڑنا ہے۔اور اس
میں بھی ہماری ذمہ داری زیادہ ہے۔کیونکہ دوسرے تو حقوق العباد کو اچھی طرح سمجھتے نہیں۔کوئی اپنے
ہمسایہ کا حق ادا نہیں کر رہا، کوئی اپنے شریک کا حق ادا نہیں کر رہا، کوئی اپنی بیوی کا حق ادا نہیں کر رہا، کوئی بیوی
اپنے خاوند کا حق ادا نہیں کر رہی کوئی ، اپنے ملک کا حق ادا نہیں کر رہا، کوئی اپنے ہم پیشہ لوگوں کا حق ادا نہیں
کر رہا۔کتنے حقوق ہیں، جن کو یا تو وہ سمجھتے نہیں یا انہیں ادا نہیں کر رہے۔لیکن ہم ایسا کر نہیں سکتے۔کوئی حق
237
خطاب فرمودہ 08 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ایسا نہیں ، جس کو ہم نے ادا نہیں کرنا۔اس لئے کہ ہم اپنے رب سے ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے اس کے کہنے
کے مطابق اس کے بندوں کے حقوق ادا نہ کئے تو وہ ہم سے ناراض ہو جائے گا۔اور اس کے غضب کی ہمیں
برداشت نہیں۔تو جو دور دن کی ہے، جس میں حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بھی ہمیں بہت توجہ دینی پڑتی
ہے۔اس میں بھی ہماری ذمہ داریاں زیادہ ہیں، دوسرں کی نسبت تو ہماری رفتار دگنی نہیں بلکہ تگنی ، چار گنی
ہو، تب کہیں جا کے ہم اپنی ذمہ داریوں کو ٹھیک طرح نبھا سکتے ہیں۔میں اپنے اس دورہ میں یورپ میں بسنے والوں کو بھی کہتا رہا ہوں اور یہاں بھی میں نے یہ بیان کیا
ہے کہ اگلے پچھیں، تمیں سال انسانیت کے لئے بڑے ہی نازک ہیں۔ہمارے ایک مبلغ نے وہاں ایک
خواب دیکھی کہ چونسٹھ سال کے بعد وہ واقعات ہوں گے۔انہوں نے مجھے خواب
لکھی فوری طور پر میرے
ذہن میں یہ تعبیر آئی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ بتایا ہے کہ جس رفتار سے تم چل رہے ہو، اس سے تو یہ معلوم ہوتا
ہے کہ چونسٹھ سال کے بعد موجودہ واقعات رونما ہونے والے ہیں۔حالانکہ ہونے ہیں، جلدی۔اس واسطے
اپنی رفتار کو تیز کرو۔تو ہمیں آہستہ نہیں چلتا۔ہم نے دوسروں کی تیزی جتنی تیزی بھی نہیں دکھانی۔بلکہ ان
سے زیادہ تیز چلنا ہے۔حقوق اللہ کی ادائیگی کی طرف دوسروں
کا کوئی خیال ہی نہیں۔حقوق العباد کچھ ادا کئے
جاتے ہیں، باقی جو ہیں، ان سے غفلت برتی جاتی ہے۔لیکن ہماری زندگی غفلت کو برداشت نہیں کرسکتی۔ہم
نے تو ہر وقت چوکس اور بیدار رہ کر اپنی زندگی کے دن گزارنے ہیں۔ہماری رفتار بہت تیز ہونی چاہیے۔اور
اس کے نتیجہ میں ہمیں ہلکا پھلکا بھی رہنا چاہیے۔زندگی کے ہر شعبہ میں ، ہر لحاظ سے (اس وقت وہ میرے زیر
بحث نہیں۔بہر حال ہمیں محنت کی عادت ڈالنی چاہیے۔کیونکہ جو بوجھ ہمارے کندھوں پر رکھا گیا ہے، وہ ہم
اٹھا نہیں سکتے ، جب تک ہمیں محنت کی عادت نہ ہو۔اور اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو۔انگلستان میں ( میں اللہ تعالیٰ کا ایک نہایت عاجز بندہ ہوں، بہت کمزور ہوں۔سر درد کے بھی
دورے ہو جاتے ہیں لیکن وہاں ) چونکہ اندر ایک آگ لگی ہوئی تھی، تربیتی امور میں یا تبلیغی کاموں میں
مصروف رہ کے میں قریباً سارا عرصہ ایک اور دو کے درمیان یا اکثر دو کے بعد سویا ہوں۔ایک دن ایک
بزرگ مجھے کہنے لگے ، تھک گئے ہیں، آپ ذرا خیال رکھیں ، آرام کریں۔تو میں نے ان کو جواب دیا کہ آرام
کی عادت ہی نہیں رہی۔یہاں گذشتہ رات میں نے ڈیڑھ بجے کام چھوڑ دیا تھا اور میرا خیال تھا کہ نسبتاً زیادہ
آرام کرلوں گا لیکن جب میں لیٹا تو مجھے نیند نہ آئی۔خیر اس طرح مجھے اللہ تعالیٰ نے دعا کا موقع
دیا۔میں دعا کرتا رہا، سو یا اپنے وقت پر ہی اڑھائی اور تین بجے کے درمیان تو بوڑھا تو نہ میں اپنے آپ کو
کہتا ہوں ، نہ سمجھتا ہوں۔لیکن کافی بڑی عمر کا انسان آپ کے مقابلہ میں اتنا کام کر سکتا ہے تو آپ، جو بچے
238
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 08 ستمبر 1967ء
ہیں اور جوان ہیں، آپ
کو مجھ سے زیادہ کام کرنے کا شوق اور ہمت ہونی چاہیے۔یہ حقیقت ہے، جس کے
بغیر ہم اپنے فرائض کو کما حقہ ادا نہیں کر سکتے۔پھر دیانت کا ہمیں سبق دیا گیا تھا۔دیانت، بندوں کے ساتھ جو تعلقات ہیں، ان کے لئے بھی
ضروری ہے۔بد دیانتی کے نتیجہ میں جھوٹ آدمی بولنے لگ جاتا ہے۔جب وہ دیانتداری کے ساتھ اپنے
فرائض ادا نہ کر رہا ہو اور ظاہر یہ کرنا چاہے کہ میں دیانتداری کے ساتھ اپنے فراض ادا کر رہا ہوں ،اسے
جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔پس جب تک دیانتدارانہ تعلقات آپس کے نہ ہوں، اپنے رب سے نہ ہوں، اس
وقت تک ہم اپنے رب کی رضا کو حاصل کیسے کر سکتے ہیں۔پھر تمہیں سبق دیا گیا تھا، خادم نام میں کہ کسی وقت کبر اور غرور تم میں پیدا نہ ہو۔بلکہ خادمانہ ذہنیت
اپنے اندر پیدا کرو محض خدمت کرنا، کوئی چیز نہیں۔انسان کو ایسا ہونا چاہئے کہ ہر وقت وہ اپنے آپ کو خادم
سمجھتار ہے۔اس کی باتوں میں، اس کی طرز میں، جب وہ کسی کو مخاطب ہو اس میں کسی قسم کی بڑائی نظر نہ
آئے۔ہر وقت عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے والا ہو۔اور اس عاجزی میں بڑی شان اور بڑی طاقت۔زیورک میں ایک بہت بڑے غیر احمدی بھی آئے ہوئے تھے۔ریسپشن میں ہر ایک اپنی نظر
سے دیکھتا ہے، دوسرے کو۔وہ چوہدری مشتاق احمد صاحب کو کہنے لگے کہ اس شخص کو اللہ تعالیٰ نے ایک
مقام عطا کیا ہے اور ہم جانتے ہیں، وہ بڑا ارفع مقام ہے لیکن جس وقت ہم آپس میں بیٹھے اور باتیں کیں تو
بالکل یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ کوئی بزرگ یا کوئی بلند مقام والا آدمی ہم سے باتیں کر رہا ہے۔اس طرح ہے
تکلفی کے ساتھ اخوت اور برادرانہ رنگ میں ہم سے باتیں ہورہی تھیں اور اس چیز نے مجھ پر بڑا اثر کیا۔ان کو کیا معلوم کہ جو شخص اپنے رب کی معرفت حاصل کر لیتا ہے، اس کے لئے سوائے نیستی کے مقام کے
اور کوئی مقام باقی نہیں رہتا۔خود بینی تو بت پرستی ہے۔مشرک ہے ایسا شخص، جو اپنے آپ
کو کچھ سمجھتا ہے۔جو شخص تو حید پر قائم ہے، وہ اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھتا۔وہ اپنی حقیقت کو جانتا ہے اور اپنے رب کی طاقت کو
بھی پہنچانتا ہے۔اس کے دل اور دماغ میں تکبر اور غرور اور اپنی بڑائی اور اپنے علم کا زعم کس طرح پیدا ہو
سکتے ہیں۔تو ہمیں بنیادی سبق یہ دیا گیا تھا کہ خادم کی حیثیت کو بھولنا مت۔کیونکہ اس میں تمہارے لئے
ساری عزتیں اور اس میں تمہارے لئے ساری کامیابیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو سب عزتیں اور ساری ہی
کامیابیاں عطا فرمائے۔آئیں اب دعا کر لیں۔( مطبوعه روزنامه افضل 23 دسمبر 1967ء)
239