مسجد نصرت جہاں کو اللہ تعالیٰ نے بڑی برکتوں کا موجب بنایا ہے خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 10 ستمبر 1967ء
مسجد نصرت جہاں
کو اللہ تعالیٰ نے بڑی برکتوں کا موجب بنایا ہے
خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1967ء
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی سفر یورپ سے کامیاب مراجعت پر آپ کی خدمت
میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ، لجنہ اماءاللہ ربوہ اور ناصرات الاحمدیہ کی طرف سے سپاسنامہ پیش کرنے کی تقریب
کے موقع پر حضور انور نے درج ذیل خطاب فرمایا:۔تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔سب سے پہلے تو میں تینوں ایڈریسوں پر ، جو یہاں دیئے گئے، لجنہ اماءاللہ مرکزیہ، لجنہ اماء اللہ
ربوہ اور ناصرات الاحمدیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔شکریہ سے تو میرادل لبریز ہے۔مگر جس شکریہ سے میرا دل
لبریز ہے ، وہ اپنے رب کے لئے ہے۔جس کی حمد میرے روئیں روئیں سے پھوٹ
کر باہر نکل رہی ہے۔نصرت جہاں مسجد کے افتتاح کے ساتھ کہ جس کے لئے میں کوپن ہیگن گیا، یہ مقصد بھی میرے
پیش نظر تھا کہ جس غرض کے لئے مساجد تعمیر کی جاتی ہیں، اس غرض سے بھی ان ممالک کے بسنے والوں کو
روشناس کرایا جائے۔یہ مسجد بہت سے پہلوؤں سے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔زمانہ کے لحاظ سے اس کو دو خلافتوں نے گھیرا
ہوا ہے۔دعاؤں کے لحاظ سے ابتدا میں، جب اس کی بنیاد رکھی گئی یعنی جب اس کے لئے چندہ جمع ہونا شروع
ہوا، اس نے ہمارے محبوب امام حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی دعائیں لی تھیں اور جب یہ کمل ہوئی یا جب
یہ تکمیل کے دور میں سے گزر رہی تھی ، اس وقت خلافت ثالثہ کی دعا ئیں اس کے ساتھ تھیں۔پھر جس رنگ میں اللہ تعالیٰ نے اس مسجد کو قبولیت عطا کی ہے، اس کی مثال بھی دنیا میں بہت کم
ملتی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے رب نے آسمان کے فرشتوں سے کہا، زمین پر اتر و اور اس مسجد کی
مقبولیت دلوں میں بٹھاؤ۔پہلے دن سے ہی ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلم اسے دیکھنے کے لئے آتے رہے
اور پھر ہفتوں یہ سلسلہ جاری رہا۔صرف یہی نہیں بلکہ اس کثرت سے عیسائی لوگ اس مسجد کو دیکھنے کے لئے
آتے تھے کہ جن دوستوں کے ذمہ یہ کام لگایا گیا تھا کہ وہ آنے والوں کا استقبال کریں ، انہیں مسجد
241

خطاب فرموده 10 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
دکھائیں ، ان کا شکریہ ادا کریں اور جاتے وقت ان کے ہاتھ میں وہ دو ورقہ دے دیں، جو اس غرض کے
لئے پہلے سے ڈینش زبان میں شائع کرا لیا گیا تھا ، وہ نا کافی ہو جاتے۔تو عیسائی بچے ہمارے مہمانوں کا
استقبال کرتے ، انہیں مسجد میں لاتے ، انہیں مسجد دکھاتے اور جب وہ واپس جاتے تو وہ عیسائی بچے
عیسائیوں کے ہاتھ میں اسلام کا پیغام یعنی وہ دو ورقہ پہنچا دیتے۔پھر قریباً سب اخبارات نے، جو ڈنمارک سے چھپتے ہیں اور بعد کی رپورٹ کے مطابق جو سویڈن
اور ناروے میں بھی چھپتے ہیں، انہوں نے اس مسجد کا تذکرہ اپنے اخبارات میں کیا اور اس پر مضامین لکھے۔بعض رسالوں نے پورا ایک صفحہ مسجد کی تصاویر اور اس مضمون پر صرف کیا، جو انہوں نے اس کے بارہ میں لکھا۔پھر ریڈیو کے ذریعہ اس مسجد کا ذکر دنیا کے کونہ کونہ میں پہنچ گیا۔اس کے علاوہ ٹیلی ویژن پر مسجد کا
افتتاح کروڑوں باشندوں نے دیکھا۔اور نہ صرف یورپ کے کروڑوں باشندوں نے دیکھا بلکہ جس بات
سے مجھے بہت خوشی ہوئی ، وہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں بھی افتتاح کی ٹیلی ویژن دودفعہ دکھائی گئی۔( بعد کی
اطلاع کے مطابق مصر میں بھی دکھائی گئی۔)
لوگوں کے دلوں میں اس مسجد کی محبت اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس قدر پیدا کی کہ وہاں کے
لارڈ میئر نے کہا کہ ہم آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے ہمارے علاقہ میں ایک مسجد تعمیر کی ہے۔اور ہمیں یہ
یقین ہے کہ باہر سے آنے والے لوگ، جو سیاحت کرتے ہوئے ہمارے علاقہ میں پہنچیں گے، وہ اس مسجد
کو دیکھ کر بہت محظوظ ہوں گے۔تصاویر اس مسجد کی اتنی لی گئیں کہ ان کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ہزاروں
کیمروں کی آنکھیں اس مسجد پر پڑی اور ہزاروں کیمروں کے سپنوں نے اس مسجد کا حسین عکس اپنے اندر
ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لیا۔اور ہزاروں گھروں میں وہ تصاویر ایک لمبے عرصہ تک محفوظ رہیں گی۔اور وہ لوگ
اور ان کے بچے انہیں دیکھا کریں گے۔اتنی مقبولیت اس مسجد کو حاصل ہوئی کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے، اس کا انداہ کرنا مشکل ہے۔اور
مسجد کی مقبولیت ایک بے معنی چیز ہے، اگر صرف یہی ہو کہ اینٹیں دیکھیں یا سیمنٹ کی تعمیر دیکھی اور اس سے
محظوظ ہوئے۔اصل چیز تو مسجد کی روح ہے۔اور مسجد کی روح نے بھی لوگوں میں ایک انقلاب عظیم پیدا
کیا۔میں نے افتتاح کے موقع پر یہ اعلان کیا کہ قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق
اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ
مساجد اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور ہم عاجز بند کے بطور نگران کے ان کی دیکھ بال کرتے ہیں۔اسلام
نے مسجد کا دروازہ ہر اس شخص کے لئے کھلا رکھا ہے، جو خدائے واحد کی پرستش کرنا چاہے اور نیک نیتی کے ساتھ
242

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1967ء
اور ہر قسم کے شر سے پاک ہو کر اس مسجد میں داخل ہونا چاہے۔اس اعلان کا نتیجہ یہ ہوا کہ بیسیوں بچوں نے (گو
یہ عمرنا جبھی کی ہے۔ہمارے ساتھ نماز میں شامل ہو کر نماز ادا کی۔اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ سینکڑوں
عیسائی مردوں اور عورتوں نے ہماری دعا اور نماز کے وقت اس عبادت میں اس طرح شرکت کی کہ وہ بھی سر جھکا
کر اس نماز کے وقت دعا کرتے رہے۔اور ایک شخص نے اخبار میں لکھا کہ اس روز ہمیں عبادت کا جو مزہ آیا ، وہ
ہمیں کسی اور جگہ نہیں ملا۔غرض مسجد کی روح بھی ان لوگوں پر روشن ہوئی اور ان کے دلوں کو جذب کیا۔اور انہیں
خدائے واحد کی طرف متوجہ کیا، اسلام کا پیغام سننے کے لئے انہیں تیار کیا اور لاکھوں آدمیوں کے دلوں میں، جو
ڈنمارک میں رہتے ہیں، یہ جستجو پیدا کی کہ ہمیں اسلام کے متعلق مزید واقفیت حاصل کرنی چاہیے۔ہمارے دورہ کے بعد اس وقت تک وہاں پانچ بیعتیں ہو چکی ہیں۔(اب یہ تعداد 8 تک پہنچ چکی
ہے۔ان بیعت کرنے والوں میں ایک کیتھولک نو جوان بھی شامل ہیں اور وہ سکنڈے نیویا میں پہلے کیتھولک
نوجوان ہیں، جس نے اسلام اور احمد بیت کو قبول کیا ہے۔اور ہمارے امام کمال یوسف بہت خوش ہیں کہ
کیتھولک عیسائیوں کے لئے بھی ، جو اپنے مذہب میں بڑے کٹر ہوا کرتے ہیں، اسلام کا دروازہ کھل گیا ہے۔مسجد نصرت جہاں یورپ کے تمام ملکوں کی مدد کے لئے قائم ہوئی ہے۔اور اس نے یہ ثابت کر
دیا ہے کہ میں یہاں لوگوں کی روحانی مدد کے لئے موجود ہوں اور قیامت تک قائم رہوں گی ، انشاء اللہ۔اس مسجد نے ان لوگوں کے دلوں کو متاثر کیا، ان کے دلوں میں اپنی محبت قائم کی اور ان کے دلوں کو اپنے
رب کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کیا اور ان کی روحوں میں ایک ہلکی سی روشنی کی چمک پیدا کی ، جس کے
نتیجہ میں ہم امید رکھتے ہیں کہ ایک دن اسلام کی پوری روشنی بھی ان کے دلوں میں پیدا ہو جائے گی اور وہ
اپنے رب
کو پہنچانے لگیں گے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( جو تمام دنیا کے حسن اعظم ہیں۔) کے ٹھنڈے
سایہ تلے جمع ہو کر اس آتشیں تباہی سے محفوظ ہو جا ئیں گے کہ جس سے انہیں ڈرایا گیا ہے۔وہاں میں نے یہ نظارہ بھی دیکھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے زمانہ
خلافت میں جو درخت یورپ میں لگائے تھے ، ان کے شیریں پھل پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔میں یہ
دیکھ کر بڑا ہی خوش ہوا اور میں نے اپنے رب کی بڑی ہی حمد کی کہ وہاں کی احمدی مستورات میں اس قسم کا
اخلاص اور ایثار اور فدائیت اور جاں نثاری کا جذبہ پایا جاتا ہے کہ جس قسم کی فدائیت اور جاں ماری کا جذبہ
ہمارے ملک کی اکثر احمدی مستورات میں پایا جاتا ہے۔کوپن ہیگن میں ہماری پانچ سات احمدی بہنیں ہیں،
وہ صبح آٹھ بجے سے لے کر رات کے گیارہ بارہ بجے تک جماعت کے کاموں میں مشغول رہتی تھیں اور
بڑے شوق سے کام کرتی تھیں۔اسی طرح زیورک میں ہماری ایک احمدی بہن ہے ، وہ ایک بڑے مشہور
243

خطاب فرموده 10 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نواب کی بیٹی ہیں۔وہ احمدی ہو چکی ہیں۔وہ وہاں صبح سے لے کر شام تک نوکروں کی طرح کام کیا کرتی
تھیں۔وہ برتن صاف کرتی تھیں اور کھانے پکانے میں مدد کرتی تھیں۔وہ اتنی با حیا تھیں کہ نقاب نہ ہونے
کے باوجود برقع میں ہوتی تھیں ، نظر ہر وقت نیچے کئے ہوئے اور سرڈھانکے ہوئے۔ان کے چہرہ پر جسم دیا
کی روشنی چمکتی تھی۔اور جب وہ بے وقت کام سے فارغ ہو کر گھر واپس جاتی تھیں تو یہ احساس ہوتا تھا کہ
ان کی خواہش ہے کہ اگر کوئی اور کام ہوتا تو وہ بھی میں کرتی ، چاہے ساری رات ہی یہاں کیوں نہ گزر جاتی۔غرض بڑی فدائی احمدی بہنیں وہاں پیدا ہو چکی ہیں۔۔T۔V سے تعلق رکھنے والی ایک عیسائی عورت نے مجھ سے زیورک میں سوال کیا کہ ہمارے
ملک میں آپ اسلام کو کیسے پھیلائیں گے؟ میں نے اسے کہا کہ دلوں کو فتح کر کے۔اس جواب سے وہ
بہت متاثر ہوئی اور اس نے کہا کہ میں یہ فقرہ ٹیلی ویژن پر ضرورلانا چاہتی ہوں۔جب میں ٹیلی ویژن پر
آپ
کا انٹرویولوں تو آپ یہ فقرہ ضرور دہرائیں۔میں نے کہا کہ بہت اچھا، آپ یہ سوال کر دیں، اور میں
جواب میں اپنا یہی جواب دہرا دوں گا۔کوپن ہیگن میں جب مجھ سے یہی سوال کیا گیا کہ آپ ہمارے ملک میں کس طرح اسلام
پھیلائیں گے؟ تو میں نے کہا کہ یہ سوال مجھ سے زیورک میں بھی کیا گیا تھا اور میں نے اس کا یہ جواب دیا
تھا کہ دلوں کو فتح کر کے۔اس مجلس میں ایک بڑی باوقار صحافی عورت بھی بیٹھی ہوئی تھی۔اس نے یہ جواب
سن کر بڑے وقار سے پوچھا کہ آپ ان دلوں کو کریں گے کیا ؟ میں نے اسے جواب دیا کہ ہم انہیں پیدا
کرنے والے رب کے قدموں پر جارھیں گے۔اس جواب کا اس پر اتنا اثر ہوا کہ پریس کانفرنس کے بعد
بھی وہ کئی گھنٹے وہاں ٹھہری رہی۔اس نے ہمیں نماز پڑھتے دیکھا، کئی گھنٹے وہ ہمارے دوستوں سے باتیں
کرتی رہی اور اس نے کہا، میں واپس جا کر اس ملاقات ، مسجد اور پریس کانفرنس کے متعلق اپنے اخبار میں
ضرور ایک مضمون
لکھوں گی۔غرض وہاں کی احمدی مستورات انمول ہیں۔ان میں اتنی روحانیت پیدا ہو چکی ہے، اتنا اخلاص
ان میں پیدا ہو چکا ہے کہ وہ آپ میں سے بہتوں کے لئے بھی قابل رشک ہیں۔جو غیر تھے ، ان پر بھی مسجد
کا اثر تھا۔ان کے اندر اس مسجد کی وجہ سے اور پھر اس کے افتتاح کی وجہ سے اسلام کی طرف توجہ پیدا ہوئی
اور انہوں نے یہ سمجھا کہ یہ ایک ایسا مذہب ہے، جس کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے۔میں جب ان تمام واقعات
پر غور کرتا ہوں اور سوچتا ہوں تو میں اس نتیجہ پر پہنچتا ہوں کہ مسجد نصرت جہاں کی تعمیر اور اس کے افتتاح کوو
244

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1967ء
بڑی اہمیت حاصل ہے۔اور میں اپنے رب سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ آپ کی اس کوشش کو قبول کرتے
ہوئے ، اس میں اتنی برکت ڈالے گا کہ اس کے نتیجہ میں ہزاروں نہیں لاکھوں آدمی اسلام کی طرف مائل
ہوں گے اور اسلام کو قبول کریں گے۔یہ مسجد دوراہے کی حیثیت رکھتی ہے۔یا دور ہے کا جو چوک ہوتا ہے،
اس کی حیثیت رکھتی ہے۔ابتداء اس کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے زمانہ سے ہوئی اور تعمیر کی تکمیل
خلافت ثالثہ کے دور میں ہوئی۔ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اس سفر کے دوران بارش کے قطروں سے بھی زیادہ کثرت کے
ساتھ نازل ہوتے دیکھا۔اور ہمارے دل اپنے محبوب اور اپنے مقصو د رب کی حمد سے اس قد ر لبریز ہیں کہ
دنیا کی کوئی زبان ان کا اظہار نہیں کر سکتی۔ویسے تو اللہ تعالیٰ کے انعامات اپنے بندوں پر ہمیشہ ہی اتنے
ہوتے ہیں کہ ان کا شمار ہی نہیں کیا جاسکتا لیکن بعض وقتوں میں یہ انعامات اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ
جس طرح موسلا دھار بارش ہوتے وقت آسمان سے قطرے برستے ہیں، اس سے بھی کہیں زیادہ اللہ تعالیٰ
کے فضل نازل ہورہے ہوتے ہیں۔جب ہم مسجد میں افتتاح کے لئے داخل ہوئے تو وہاں سینکڑوں مسلمان موجود تھے۔اور مسجد میں
اگلے احاطہ میں کثرت سے وہ لوگ تھے ، جو ا بھی اسلام نہیں لائے۔اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ سارے کے
سارے اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے متاثر ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے یہ انعامات ہم پر بہت سی باتیں واجب
کرتے ہیں۔جیسے حمد اور شکر ہیں۔ہمیں ہر وقت اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔اس کی حمد کے ترانے گاتے
رہنا چاہیے کہ اس نے محض اپنے فضل سے اپنے ناچیز بندے کی حقیر پیش کش کو قبول کر لیا۔اور میں پورے
وثوق اور یقین کے ساتھ یہ فقرہ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس پیش کش کو قبول فرما لیا ہے۔اس لئے
میں سلسلہ کا امام ہونے کی حیثیت میں آج آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔اس دعا کے ساتھ کہ جس نے اپنے
فضل سے آپ کو ان قربانیوں کی آج سے پہلے تو فیق عطا کی ہے، وہ آئندہ بھی آپ
کو اپنی راہ میں ہر قسم کی
قربانیاں پیش کرنے کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔تا قیامت کے دن جب خدا کے پیارے بندے خدا کے
حضور جمع ہوں تو آپ بھی ان صحابیات میں شامل ہوں ، جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ
کے نتیجہ میں دنیا میں بے شمار قربانیاں اور فدائیت اور ایثار کے نمونے پیش کئے ، جن کی وجہ سے ان سے ان کا
رب راضی ہوا اور وہ اپنے رب کی رضا پر راضی اور خوش۔آج ہمیں ان ذمہ داریوں کو نباہنے کے لئے، جو ہم پر عائد ہوتی ہیں، عہد کرنا چاہیے اور یہ عزم
کرنا چاہیے کہ ہم بھی ست اور ماندہ نہیں ہوں گے۔بلکہ جب بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے
245

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 10 ستمبر 1967ء
لئے قربانیوں کی ضرورت ہوگی تو نہ صرف مال کی قربانی، نہ صرف جان کی قربانی ، نہ صرف وقت کی قربانی ، نہ
صرف جذبات کی قربانی بلکہ جتنی قربانیاں بھی آپ سوچ سکتی ہیں ، سب قربانیاں اس راہ میں پیش کر دیں
گی۔اور یہ سب کچھ کرنے کے بعد یہ سمجھیں گی کہ ہم نے کچھ بھی نہیں کیا۔عاجزی اور تواضع اور نیستی کے اس
مقام کو نہ چھوڑیں گی، جس عاجزی، تواضع اور نیستی کے مقام پر ہمیں ہمارا رب دیکھنا چاہتا ہے۔ہمیں یہ نہیں
بھولنا چاہیے کہ ہم محض اللہ کے بندے اور بندیاں ہیں۔اپنی ذات میں ہم کچھ بھی نہیں۔ہم لاشی محض ہیں۔نہ ہم میں کوئی طاقت ہے، نہ ہم میں کوئی خوبی ہے۔نہ ہم میں کوئی مہارت ہے، نہ ہمارے پاس اثر ورسوخ
اور اقتدار ہے۔نہ ہم میں استطاعت ہے، نہ ہم میں مقبولیت ہے۔ہمارے پاس کچھ بھی نہیں۔لیکن اس کم
مائیگی اور نا اہلیت کے باوجود اللہ تعالیٰ ، جو ہر چیز کا مالک ہے، اپنے بندوں
کو اپنے فضل سے نوازتا ہے۔وہ
انہیں اپنی نگاہ میں ایک بلند مقام عطا کرتا ہے۔وہ ان سے پیار اور محبت کا سلوک کرتا ہے۔اور جسے اللہ تعالیٰ کا
پیار اور محبت اور عزت مل جائے ، اس کو اگر اس جہاں کی ساری چیزیں بھی دے دی جائیں تو وہ ان کو پرے
پھینک دے گا۔اور کہے گا کہ مجھے ان کی ضرورت نہیں، میں نے جو پانا تھا، وہ پالیا ہے۔جب سفر کا پروگرام بنا تو میرے دل میں بڑی گھبراہٹ تھی ایک طرف میں اس سفر کی ضرورت کو
یکھتا تھا اور میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ میں مستورات کی طرف سے دی گئی قربانی کے نتیجہ میں جو مسجد
تعمیر ہوئی ہے، اس کا افتتاح خود کرو۔اور یورپین اقوام کو جھنجھوڑوں اور اپنے رب کی طرف ان کو بلاؤں۔اور دوسری طرف یہ خیال کرتا تھا کہ میں ایک نہایت ہی ناچیز اور کم پایا انسان ہوں ، پتہ نہیں ، میں اس کام کو
پوری طرح ادا بھی کر سکوں
گا یا نہیں۔پس میں نے اپنے رب کی طرف رجوع کیا اور اس کے حضور بے حد
دعائیں کیں۔اور اپنے بھائیوں اور بہنوں سے بھی کہا کہ وہ دعائیں کریں تا اگر اللہ تعالی اس سفر کو مبارک
سمجھتا ہو اور اگر اس کے نتیجہ میں اس کی برکتوں کا نزول ہونا ہو تو وہ اس سفر کی مجھے توفیق دے اور اس کی
اجازت بھی عطا کرے۔تب میں نے اس کی محبت کا جلوہ دیکھا، جس کا ذکر تفصیل کے ساتھ میں اپنے ایک
خطبہ میں کر چکا ہوں اور جس کا سرور آج بھی میرا دل اور میری جان اور میراجسم محسوس کر رہا ہے۔وہ ایک
ایسا سرور ہے، جو مجھے میری ساری زندگی حاصل ہوتا رہے گا۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھ سے جدا نہیں
ہوگا۔اور اس میں جو نمایاں چیز تھی ، وہ
أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
تھا۔جونورانی الفاظ میں مجھے لکھا ہوا نظر آیا۔اور جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ میں نے اس
جلوہ سے یہ سمجھا کہ اگر چہ میں ایک حقیر بندہ ہوں لیکن جس رب سے میرا تعلق ہے، وہ تمام طاقتوں والا ، وہ
246

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 10 ستمبر 1967ء
تمام رفعتوں والا اور تمام برکتوں والا رب ہے۔اور اللہ نے مجھے یہ وعدہ دیا ہے کہ اگر میں اس سفر کو اختیار
کروں تو وہ میرے لئے کافی ہوگا۔اور جس کے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہو اس کو کسی کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔اس کی تائید میں حافظ مبارک احمد صاحب نے ایک کشف دیکھا تھا۔انہوں نے مجھے لکھا کہ میں
نے بیداری کے عالم میں یہ دیکھا کہ ایک بزرگ سفید کپڑوں میں ملبوس میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے
سے عربی زبان میں باتیں شروع کیں۔اور مجھ سے پوچھنے لگے کہ تمہیں پتہ ہے کہ خلیفہ وقت یورپ کے سفر
پر جارہے ہیں؟ میں نے کہا ، ہاں، مجھے اس کا علم ہے۔تب اس بزرگ نے پوچھا، کیا انہوں نے اپنے رب
سے اجازت لے لی ہے؟ حافظ صاحب لکھتے ہیں کہ جب اس بزرگ نے مجھ سے یہ بات کہی تو میرے
سامنے یہ نظارہ آیا کہ آپ (یعنی یہ خاکسار ) مسجد مبارک میں آئے ہیں اور محراب کے پاس کھڑے ہو گئے
ہیں۔میں آپ کے پاس آیا اور آپ سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے رب سے اپنے اس سفر پر جانے کی
اجازت لے لی ہے؟ اس پر آپ نے جواب دیا کہ ہاں، میں نے اپنے رب سے اجازت لے لی ہے اور اس
نے مجھے اجازت دے دی ہے۔اور اس بشارت کے ساتھ اجازت دی ہے کہ وہ بہت بڑی کامیابیاں عطا
کرے گا۔حافظ صاحب لکھتے ہیں کہ میں اس برزگ کے پاس گیا اور اسے بتایا کہ آپ نے اپنے رب سے
اس سفر پر جانے کی اجازت لے لی ہے۔بعد میں وہ بزرگ مجھ سے عربی زبان میں گفتگو کرتے رہے۔غرض اس وثوق کے ساتھ کہ میری کوئی نفسانی غرض اس سفر سے تعلق نہیں رکھتی ، میں نے اس سفر کو
اختیار کیا۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے وعدہ دیا کہ وہ سفر کے دوران اور بعد میں بھی اپنی برکتیں نازل کرتا رہے گا۔اور
جس کثرت کے ساتھ وہ برکتیں نازل ہوئیں، اس سے میرا دل اس کی حمد سے بھر گیا۔اور ان برکتوں کے نزول
نے دنیا پر ایک دفعہ پھر یہ ثابت کیا کہ ہمارا رب کتنا پیار کرنے والا ہے اور وہ اپنے وعدہ کا کتنا پاس کرنے والا
ہے۔یہ ایک حقیقت ہے، اس میں ذرا بھی مبالغہ نہیں کہ سارے سفر کے دوران میں انگلینڈ میں بھی ، سویڈن
میں بھی، ہالینڈ میں بھی، کوپن ہیگن میں بھی، جرمنی میں بھی ، غرض جہاں بھی ہم گئے اور جس سے بھی ہمیں واسطہ
پڑا، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمارا خادم ہے۔ذراذراسی بات کا خیال رکھنے والا ہے اور ہر قسم کی خدمت کے لئے
تیار ہے۔اور یہ الہی تصرف تھا۔اور پھر یہ بھی الہی تصرف تھا کہ اس زمانہ میں جب اسلام کے خلاف وہاں بغض
اور تعصب انتہا کو پہنچا ہوا تھا، انہوں نے میری باتوں کو غور سے سنا اور شرافت اور صداقت کے ساتھ انہیں اپنے
اخباروں میں شائع کیا۔کسی ایک شخص نے بھی میری طرف کوئی ایسی بات منسوب نہیں کی ، جو میں نے نہ کہی
ہو۔حالانکہ جو بات میں انہیں کہہ رہا تھا، وہ ان کے اعتقاد اور مذہب کے خلاف جاتی تھی۔وہ ان کے
247

خطاب فرموده 10 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اعتقادات اور رحجانات پر حملہ تھا۔گو انہوں نے میری ساری باتوں کو اپنے اخباروں میں شائع نہیں کیا۔بلکہ کسی
اخبار نے کوئی بات شائع کر دی اور کسی نے کوئی۔لیکن میری ساری گفتگو کا جو خلاصہ تھا، وہ انہوں نے شائع کر
دیا۔اور وہ خلاصہ یہ تھا کہ اپنے رب کی طرف واپس آؤ، اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اسلام کی روشنی سے
اپنے آپ کو منور کرو اور ہی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، جو دنیا کے حسن اعظم ہیں، ان کے ٹھنڈے سایہ تلے آجاؤ تا تم
ہلاک نہ ہو۔تو یہ میری وارنگ تھی، یہ میرا انداز تھا اور وہ لوگ الہی تصرف کے ماتحت مجبور ہو گئے تھے کہ میری
اس وارننگ کو، میرے اس انداز کو اپنے اخبارات میں شائع کریں۔ہمارا اندازہ اس وقت تو لاکھوں کا تھا لیکن بعد میں جو خبریں ملی ہیں، ان سے پتہ لگتا ہے کہ کروڑوں
آدمیوں تک میری آواز پہنچی اور کروڑوں آدمیوں نے میری شکل کو دیکھا اور میری زبان سے وہ سنا، جو میں
انہیں سنانا چا ہتا تھا۔اور اگر ہم ایک کروڑ روپیہ بھی خرچ کرتے تو شاید یہ نتائج نہیں نکل سکتے تھے۔خدا تعالیٰ
نے ایک دھیلہ خرچ کیے بغیر یہ نتائج پیدا کر دئیے۔اللہ تعالیٰ نے اتنا فضل کیا اور مجھ کو بھی اور آپ کو بھی اتنے
نشانات دکھائے ( کیونکہ میں اکیلا ان نشانات کا حصہ دار نہیں بلکہ میرے ساتھ ساری جماعت ان نشانات
میں حصہ دار ہے۔کہ اگر ہم اپنی بقیہ زندگیوں کا ہر لحہ، اگر ہم اپنے ملکیت کا ہر پیسہ، اگر ہم اپنی عزتوں اور
جذبات کا ہر پہلو اس کی راہ میں خرچ کر دیں ، تب بھی حقیقت یہ ہے کہ اس کا شکر ادا نہیں ہوسکتا۔ہمیں ان ذمہ داریوں کو جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں ہم پر عائد ہوتی ہیں، سمجھنا چاہیے۔اور
ہمیں اپنی نسل کے دلوں میں اپنے پیارے رب کی محبت کو پیدا کرنا اور اس کو بڑھانا چاہئے۔اور انہیں اس
وثوق اور یقین پر قائم کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر فیصلہ کر دیا ہے کہ ساری دنیا پر اسلام غالب
آئے گا۔اس غلبہ کے لئے ہمیں ہر قسم کی قربانی دینی چاہیے اور اس انعام کے مقابلہ میں ہماری ساری
قربانیاں بیچ ہیں۔اس لئے ہمیں وہ قربانیاں دے دینی چائیں تاہم اپنے رب کے پیار کو حاصل کر سکیں۔کوپن ہیگن میں، میں نے پادریوں سے گفتگو کی۔انہوں نے ایک منصوبہ تیار کر کے اور بڑے
غور کے بعد بعض سوالات تیار کئے تھے، جو وہ مجھ سے پوچھنا چاہتے تھے۔ان سوالات میں سے ایک سوال
یہ تھا کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا مقام کیا ہے؟ میں نے انہیں جواب دیا کہ تمہارا سوال میرے نزدیک
درست نہیں۔کیونکہ میرے نزدیک جماعت احمدیہ اور میں دونوں ایک ہی وجود ہیں۔یہ دو نام ہیں، ایک
وجود کے۔اور جب میں اور جماعت دونوں ایک ہی وجود ہیں تو ” جماعت میں میرا مقام کیا ہے؟“ کا
سوال درست نہیں۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ خلافت راشدہ کی نعمت جب تک کسی قوم میں قائم رکھی جاتی
248

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1967ء
ہے، اس وقت تک یہ دونوں وجود علیحدہ نہیں ہوتے۔گوجسم دو مختلف ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر دل ایک
ہی دھڑک رہا ہوتا ہے۔ان میں آپس میں کوئی اختلاف نہیں ہوتا۔سوائے منافق کے دل کے اور منافق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی موجود تھے اور اب بھی ہیں۔اور وہ الہی سلسلوں کے ساتھ
ہمیشہ رہتے ہیں۔ان منافقوں کو اگر ہم چھوڑ دیں تو ساری جماعت اور خلیفہ وقت دونوں ایک ہی وجود
ہیں۔جب میں اپنے رب کے فضلوں، اس کی رحمتوں ، اس کی نعمتوں کو بارش کے قطروں کی طرح نازل
ہوتے دیکھتا تھا تو میں یہ نہیں کہتا تھا کہ اے میرے رب تو نے مجھ پر بڑا افضل کیا۔میں یہ کہتا تھا کہ اے
میرے رب تو نے جماعت پر بڑا فضل کیا ہے۔تو نے ہم پر بڑا افضل کیا ہے۔تو اپنی رحمتوں سے ہمیں نواز رہا
ہے۔تو یہ یک جہتی ہے اور ایک ہی وقت میں خلیفہ وقت بھی یہ سوچ رہا ہے کہ اسلام کو کس طرح غالب کیا
جائے ؟ اور ساری جماعت بھی یہ سوچ رہی ہے کہ اسلام کو کس طرح غالب کیا جائے ؟ خلیفہ وقت بھی یہ
سوچ رہا ہے کہ اسلام کے غلبہ کے لئے کن قربانیوں کی ضرورت ہوگی ؟ اور ساری جماعت بھی یہ سوچ رہی
ہے کہ اسلام کے غلبہ کے لئے کن قربانیوں کی ضرورت ہوگی؟ خلیفہ وقت بھی یہ سوچ رہا ہے کہ خدا تعالیٰ
سے فضل سے جو کچھ ملا ہے، وہ میری اپنی کوشش کا نتیجہ نہیں اور جماعت بھی یہ سوچ رہی ہے کہ جو کچھ
ہمیں خدا تعالیٰ کے فضل سے ملا، وہ ہماری ذاتی کوشش کا نتیجہ نہیں۔غرض جس جہت سے بھی دیکھیں، دونوں ایک ہی وجود نظر آتے ہیں۔جب تک یہ دونوں وجود
ایک رہیں گے اور یک جہتی اور اتحاد اپنے کمال کو پہنچتا ہے، اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی رحمت بارش کے
قطروں سے بھی زیادہ نازل ہوتی رہتی ہے۔لیکن جب وہ قوم جس پر اللہ تعالٰی اپنی نصرت اور رحمت بارش
کے قطروں سے بھی زیادہ برسا رہا ہوتا ہے، اگر کسی وقت بدقسمتی سے اس میں نفاق کا مرض شدت اختیار کر
جائے اور کثرت سے پھیل جائے تو خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونے شروع
ہو جاتے ہیں۔اور جب وہ اور بگڑنے لگ جاتے ہیں تو وہ دروازے بالکل بند ہو جاتے ہیں۔تب وہ قوم
خدا کے فضل سے محروم ہو جاتی ہے اور ایک اور قوم کھڑی ہو جاتی ہے، جو یک جہتی اور اتحاد کا نمونہ اور یک
جان ہو کر اس کی راہ میں قربانی دینے کی مثال پیش کرتے ہیں۔اور پھر اللہ تعالیٰ ان کے لئے ان دروازوں
کو کھول دیتا ہے۔وہ ان میں داخل ہوتے ہیں، اپنے رب سے خوش ہوتے ہیں اور ان کا رب ان سے
راضی ہو جاتا ہے۔اور یہ ایک ایسی چیز ہے، جس کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں اس دنیا میں جنت مل گئی
ہے۔اور یہ وہ جنت ہے، جس میں داخل ہو کر ہم محسوس کرتے ہیں کہ جو جنت ہمیں مرنے کے بعد ملے گی
249

خطاب فرموده 10 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وہ کتنی حسین اور پیاری ہوگی۔کیونکہ ہمارے رب نے ہم سے کہا کہ اس جنت کے سرور کے مقابلہ میں اس
دنیوی جنت کا سرور بیچ نظر آئے گا۔اس اتحاد اور یک جہتی کو دعاؤں کے ذریعہ اور تدبیر کے ذریعہ سے قائم رکھنا، ہمارا فرض ہے۔اور منافق کے حملوں سے خود کو محفوظ رکھنا محض اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت سے محفوظ رکھنا، ہمارا کام ہے۔کیونکہ جس وقت شیطان اندرونی حملوں میں کامیاب ہو جاتا ہے اور جماعت کے شیرازہ کو بکھیر دیتا ہے،
اس وقت آسمانوں کا رب اس سلسلہ کو کہتا ہے کہ ایک ایسے وجود پر میں نے رحمتیں نازل کرنی تھیں، جو وجود
امام وقت اور جماعت یک جان ہو کر بناتی ہے۔اب چونکہ تم اور امام وقت ایک نہیں رہے، اس لئے
تمہارے لئے آسمان سے میری رحمتیں بھی نازل نہیں ہوں گی۔ہم امید رکھتے ہیں کہ ان بشارتوں کی روشنی میں جو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ
سے اللہ تعالیٰ نے دیں، یہ رحمتیں ہم پر آئندہ بھی نازل ہوتی رہیں گی۔اور ہم یہ دعا کرتے ہیں اور دعا
کرتے رہیں گے کہ اے ہمارے خدا! ہمیں نفاق اور افتراق سے بچائے رکھ اور اے ہمارے رب ! اب
کبھی ایسا نہ ہو کہ تیرے پیار کی نگاہ بدل جائے اور غضب کی نگاہ ہم پر پڑنی شروع ہو جائے۔اور یہ سوچ کر
کہ کہیں ہماری کسی غلطی کی وجہ سے ایسا ہو نہ جائے، راتوں کی نیند حرام ہو جاتی ہے۔اور یہ وہ خوف ہے، جو
ایک مومن کے دل میں ہمیشہ رہتا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک رجا اور امید ہے کہ اللہ تعالی بڑا رحم اور فضل
کرنے والا ہے۔ہم اس کے فضلوں کو آسمان سے نازل ہوتا دیکھتے ہیں اور اس سے ہمارے دل اس یقین
سے بھر گئے ہیں کہ وہ ہم پر اپنا فضل کرتا رہے گا، وہ ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازتا رہے گا۔یہ بھی ایک ذمہ داری ہے کہ بچوں کی تربیت اس رنگ میں کی جائے کہ منافق شیطان کا کوئی حملہ
بھی ہمارے خلاف کامیاب نہ ہو۔تدبیر کے ذریعہ اور دعاؤں کے ذریعہ اپنے رب سے نصرت اور مدد حاصل
کی جائے۔اور اپنے رب کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کیا جائے ، جس کے بغیر زندگی میں کوئی مزہ نہیں۔یورپ کے سفر میں اس کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ، میں نے ایک عورت کی مثال دی
تھی۔ایک سوال مجھ پہ ہوا کہ ایک بچے عیسائی اور ایک سچے مسلمان میں کیا فرق ہے؟ تو میں نے جواب
میں کہا کہ ایک سچا مسلمان اپنے رب سے ایک زندہ تعلق رکھتا ہے۔اور اس فقرہ کو سمجھانے کے لئے میں
تمہیں ایک مثال دیتا ہوں۔چنانچہ میں نے ایک احمدی بہن کی مثال دی، جس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
تین بشارتیں ملیں۔اور میں نے کہا کہ اس قسم کی ایک مثال بھی عیسائی دنیا میں نہیں مل سکتی۔اس پر سوال
کرنے والی خاموش ہو گئی۔250

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1967ء
غرض کوپن ہیگن کی مسجد کو، جسے الہی منشاء کے مطابق مسجد نصرت جہاں کا نام دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ
نے بڑی برکتوں کا موجب بنایا ہے۔اور اس سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ
کی قربانیوں کو قبول
کیا ہے۔اور میں دعا کرتا ہوں کہ ان فضلوں اور رحمتوں کے دیکھنے کے بعد جو ذمہ داریاں آپ پر اور مجھ پر
عائد ہوتی ہیں، ان سب کو نبھانے کی اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرئے“۔( مطبوعه روزنامه المفضل 08اکتوبر 1967ء)
251

آج 10 میں سے 10 باقی