احمدیت کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے قیام توحید اور غلبہ اسلام کی عظیم مہم جاری کی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 ستمبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 ستمبر 1967ء
احمدیت کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے قیام توحید اور غلبہ اسلام کی عظیم مہم جاری کی ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 ستمبر 1967ء
جماعت میں یہ احساس زندہ اور بیدار رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرما کے اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے قیام سے توحید خالص کے قیام اور غلبہ ء اسلام کی
ایک عظیم مہم جاری کی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ اس زمانہ میں اسلام کو تمام ادیان باطلہ پر غالب
کرے گا۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوئے تلے دنیا کی ہر قوم کی گردن کو لے آئے گا۔اللہ تعالیٰ
کا یہ وعدہ بھی ہے کہ مخالف کی تدبیریں، اگر اس حد تک بھی پہنچ جائیں کہ ان کے نتیجہ میں پہاڑ اپنی جگہوں
سے ہلا دیئے جائیں ، تب بھی وہ کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ نا کام ہی رہیں گے۔کامیابی اللہ تعالیٰ کی اس
خادم اسلام جماعت کو ہی نصیب ہوگی۔اس مہم کے اجراء سے جماعت پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔اور اس احساس کو زندہ اور
بیدار رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی اور ایثار کا نمونہ ہمیں دکھانا پڑتا ہے۔اور آئندہ نسلوں میں
بھی اس احساس کو بیدار رکھنا ضروری ہے۔کیونکہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے ، وہ ایک نسل کا کام نہیں۔اس وقت بھی ہماری اکثریت تابعین کی ہے۔یعنی انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو دیکھا
نہیں۔دیکھنے والے تو بہت تھوڑے رہ گئے ہیں۔لیکن صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھنے والے
کثرت کے ساتھ اس وقت جماعت احمدیہ میں ہیں۔تو احمدیت کے لحاظ سے آئندہ نسل، احمدیت کی
تیسری نسل ہے۔اور ابھی ہم کامیابی کی راہوں پر چل رہے ہیں، اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچے۔اور نہیں کہا
جاسکتا کہ کب ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچیں گے؟
میں نے بڑا غور کیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہم پر ، جو دوسری نسل احمدیت کی اس وقت
ہے اور ہماری اگلی نسل پر ، جو اس وقت بچے ہیں، ان دو نسلوں پر قربانیاں دینے کی انتہائی ذمہ داری عائد
ہوتی ہے۔کیونکہ ہم ایک ایسے زمانہ میں داخل ہو چکے ہیں، جس میں ترقی اسلام کے لئے جو مہم جاری کی گئی
ہے، وہ اپنے انتہائی نازک دور میں داخل ہو چکی ہے۔ہمیں اور آنے والی نسل کو انتہائی قربانیاں دینی پڑیں
ما۔تب ہمیں اللہ تعالیٰ وہ عظیم فتوحات عطا کرے گا، جس کا اس نے ہم سے وعدہ کیا ہے۔281
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پس ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے دلوں میں بھی اس احساس کو زندہ کریں اور زندہ رکھیں کہ
عظیم فتوحات کے دروازے اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے کھول رکھے ہیں۔اور ان دروازوں میں داخل
ہونے کے لئے عظیم قربانیاں انہیں دینی پڑیں گی۔اور ان سے ایسے کام کرواتے رہیں کہ ان کو ہر آن اور ہر
وقت یہ احساس رہے کہ غلبہ اسلام کی جو مہم اللہ تعالیٰ نے جاری کی ہے، اس میں ہمارا بھی حصہ ہے۔ہم نے
بھی کچھ کنٹری بیوٹ کیا ہے۔ہم نے بھی اس کے لئے کچھ قربانیاں دی ہیں۔ہم بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ویسے ہی امیدوار ہیں ، جیسا کہ ہمارے بڑے ہیں۔وو
اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت کے سارے بچے اور وہ ماں باپ، جن کا ان بچوں سے
تعلق ہے، اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اس بات کو اچھی طرح جانے لگیں کہ جب تک بچے کو عملی تربیت نہیں
دی جائے گی، اللہ تعالیٰ کی فوج کا وہ سپاہی نہیں بن سکے گا۔اگر وہ دین کے لئے ابھی سے ان سے قربانیاں
لیں تو یہ نسل اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری طرح تربیت یافتہ ہوگی۔اور جب ان کے کندھوں پر جماعت
کے کاموں کا بوجھ پڑے گا تو وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں گے اور ان کو نباہنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔میرے دل میں یہ احساس ہے کہ جماعت نے بحیثیت مجموعی اس کی طرف وہ توجہ نہیں دی، جو اس کو دینی
چاہئے۔بڑے نیک نمونے بھی ہیں۔ہماری جماعت میں ایسے بچے ہیں ، جن کو تحریک نہیں کی گئی اور پھر بھی
ان کے دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ ہمارے بڑوں پر ہی نہیں ، ہم پر بھی قربانیوں کی ذمہ داریاں عائد ہوتی
ہیں اور وہ قربانیاں دیتے ہیں۔بچے کا ذہین اس قسم کے خیالات کا اظہار صرف اس وقت کر سکتا ہے، جب وہ یہ دیکھے کہ
اس کے ماحول میں ایسی باتیں ہو رہی ہیں۔اگر اس کے ماں باپ کو اسلام کی ضرورت کا خیال ہی نہ ہو، اگر
اس کے ماں باپ اسلام کی ضرورتوں کے متعلق اپنے گھر میں باتیں ہی نہ کرتے ہوں، اگر اس کے ماں
باپ اس کا تذکرہ گھر میں نہ کرتے ہوں کہ ہمیں اپنی ضرورتیں چھوڑ دینی چاہئیں اور آج اسلام کی ضرورت
وو
"
کو مقدم رکھنا چاہیے۔اگر یہ نہ ہو گھر کا ماحول تو گھر کے بچوں کی تربیت ایسی ہو ہی نہیں سکتی۔بی احساس کہ میری ضرورتیں اسلام کی ضرورتوں پر قربان ہو جانی چاہئیں ، اگر ہر بچے کے
دل میں پیدا ہو جائے تو ہمیں کل کی فکر نہ رہے۔ہم اس یقین سے پر ہو جائیں کہ جب آئندہ کسی وقت
ہمارے بچوں کے کندھوں پر جماعت احمدیہ کا بوجھ پڑے گا، وہ اسے خوشی اور بشاشت کے ساتھ اور اس
بوجھ کا حق ادا کرتے ہوئے ، اس کو ادا کریں گے۔282
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 ستمبر 1967ء
اس خطبہ کے ذریعہ میں اپنے تمام بچوں کو ، جو احمدی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اور ان کے
والدین اور گارڈین (سر پرستوں) کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ یہ پسند کرتے ہوں کہ جس
طرح اللہ تعالیٰ کی رحمتیں آپ پر نازل ہو رہی ہیں، اسی طرح آپ
کی اولا د اور نسل پر بھی نازل ہوں تو آپ
اپنے بچوں کی تربیت کچھ اس رنگ میں کریں کہ ہر ایک کے دل میں یہ احساس زندہ ہو جائے اور ہمیشہ
بیدارر ہے کہ ایک عظیم مہم اللہ تعالیٰ نے توحید کے قیام اور غلبہ اسلام کے لئے جاری کی ہے، احمدیت کی
شکل میں۔اور اب ہمیں اپنا سب کچھ قربان کر کے اس مہم میں حصہ لینا اور اسے کامیاب کرنا ہے۔اور اللہ
تعالٰی کے ان انتہائی فضلوں اور رحمتوں کا وارث بنتا ہے، جن کا وعدہ اس نے ہم سے کیا ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 17 نومبر 1967ء)
283