مسجد نصرت جہاں کی مقبولیت خواتین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتی ہے ۔ تقریر فرمودہ 12 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خلاصہ تقریر فرموده 12 اکتوبر 1967ء
مسجد نصرت جہاں کی مقبولیت خواتین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتی ہے
تقریر فرموده 12 اکتوبر 1967ء
حضرت خلیفة المسیح الثالث کی خدمت میں جامعہ نصرت ربوہ کی طرف سے ایک
استقبالیہ دیا گیا۔اس موقع پر سپاسناموں کے جواب میں حضور نے ایک اہم تقریرفرمائی ، جس کا مخص درج
ذیل ہے۔سب سے قبل میں پیش کردہ سپاسناموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس کے بعد میں اس طرف توجہ دلانا
چاہتا ہوں کہ کوپن ہیگن کی مسجد نصرت جہاں کو جو عظیم الشان مقبولیت حاصل ہوئی ہے، وہ احمدی مستورات
اور بچیوں پر ایک عظیم ذمہ داری بھی عائد کرتی ہے۔آج تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسجد نصرت
جہاں کے افتتاح کا نظارہ مختلف ممالک میں ٹیلی ویژن کے ذریعہ کروڑوں لوگوں نے دیکھا ہے۔مملکت
سعودی عرب میں بھی ، جہاں ہمارا قبلہ کعبہ ہے اور جس میں ہمارے آقا سید نا رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کا روضہ اطہر ہے، یہ تصویریں دو مرتبہ ٹیلی ویژن پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔مسجد نصرت
جہاں کی افتتاحی تقریب کے یہ مناظر ڈنمارک، سکنڈے نیویا، جرمنی ، سعودی عرب، مصر، نائیجیریا، گھانا اور
سیرالیون میں دکھائے جاچکے ہیں۔ہوسکتا ہے، اس وقت تک امریکہ میں بھی یہ مناظر دکھائے جاچکے ہوں۔کیونکہ انہوں نے بھی اس کا مطالبہ کیا ہے۔جہاں تک کو پن میگن کی مسجد اور اس کے افتتاح کی شہرت اور تصاویر
دکھائے جانے کا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے محض اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ دنیا کے
اکثر ممالک میں اس کی شہرت پہنچ چکی ہے۔اس میں میرا یا آپ کا کوئی دخل نہیں۔یہ چھ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم
ہے۔لیکن اس کے مقابل جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں، وہ بہت اہم ہیں۔کوپن ہیگن کی ایک صحافی خاتون کو جب میں نے یہ بتایا کہ ہم دلوں کو فتح کر کے اسلام کو غالب
کریں گئے تو اس نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ ”ہمارے دل لے کر آپ کیا کریں گے؟ تو میں نے جواب
دیا کہ ہم لوگوں کے دل جیت کر اپنے پیدا کرنے والے کے قدموں میں جارکھیں گے۔میرے اس فقرہ
نے اسے بے حد متاثر کیا۔میرا یہ جواب آپ کی اور میری ایک اہم ذمہ داری کا اعلان بھی ہے۔ہمیں یہ
287
خلاصہ تقریر فرموده 12 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جائزہ لینا چاہئے کہ کیا ہمارے دل ہمارے محبوب مولا کے قدموں میں پڑے ہیں یا دنیا کی لذت کے لئے
بے چین ہیں ؟ اگر ہم دنیا کو دین پر مقدم کرنے والے ہوں گے۔تو وہ لوگ یہ سوال کر سکتے ہیں کہ آپ
ہمارے دلوں کو کیسے خدا تعالیٰ کے قدموں میں رکھیں گے جبکہ اپنے دلوں پر آپ کو قدرت حاصل نہیں ہے
اور وہ آپ کے قابو میں نہیں ہیں ؟؟؟
اگر ہم نے اپنی عظیم ذمہ داری کو سمجھ لیا تو انشاء اللہ ان فضلوں کے وارث ہوں گے، جن کا وعدہ
اللہ تعالیٰ نے مسیح پاک علیہ السلام سے کر رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کے مردوں اور عورتوں کو بڑی
بشارتیں دی ہیں۔علاوہ ازیں ہمارا یہ ایمان بھی ہے کہ موت کے ساتھ ہماری زندگی کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ
موت سے ایک نئی زندگی کی ابتداء ہوتی ہے۔اگر کوئی اخروی زندگی میں نعمتوں کا خواہش مند ہے تو اسے
اس دنیا میں بھی خدا کی رضا کی جنت حاصل کرنے کی سعی کرنی ہوگی۔اور یہ ہم سب کا ذاتی فرض ہے۔کیونکہ کوئی دوسرا ہمیں پکڑ کر اس جنت میں داخل کرنے پر قادر نہیں ہوسکتا۔حضرت مسیح ناصری علیہ السلام
نے بھی تمثیلی رنگ میں فرمایا تھا۔اگر میرے ساتھ چلنا ہے تو اپنی صلیب خود اٹھاؤ“۔دنیائے عیسائیت
نے اس تمثیل کو سمجھا نہیں اور غلط عقیدہ پر قائم ہو گئے۔لیکن ہمارا عقیدہ تو یہ ہے، جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا کہ ” میرے بعثت کی غرض یہ ہے کہ دلائل کے ساتھ اس صلیب کو توڑ دوں ، جس نے
حضرت مسیح ناصری کی ہڈیوں کو توڑا اور جسم کو زخمی کیا تھا۔سو واضح ہو کہ اگر ہم نے اپنے رب کی خوشنودی
حاصل کرنی ہے اور شیطانی ظلمتوں سے نجات حاصل کرنی ہے تو ہمیں ایسا مجاہدہ کرنا ہے، جو ہمیں نور کی فضا
میں لے جائے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت میں پہنچا دے۔اگر آپ اپنے دلوں کو اپنے محبوب حقیقی کے قدموں میں رکھ دیں تو ان دلوں کو وہیں سکون وقرار
ملے گا۔جب ایک دل کی یہ کیفیت ہو جاتی ہے تو اسے کہیں بھی قرار نہیں ملتا۔مسلمان کی تمام زندگی ہی ایک
مجاہدہ ہے۔کبھی تو کان سے مجاہدہ کرتا ہے اور کبھی آنکھ سے اور کبھی دوسرے اعضاء و جوارح سے مجاہدہ کرتا
ہے۔بچے کی پیدائش پر ان کے کان میں اذان دینے میں ایک حکمت یہ ہے کہ اسے یہ سبق دیا جائے کہ مجاہدہ
کی زندگی شروع ہو چکی ہے۔چند لمحوں کا وہ بچہ اذان کی آواز کو محفوظ کر لیتا ہے۔اور ایک مسلمان، جس کی
زندگی کی ابتداء مجاہدہ کے پیغام سے شروع ہوتی ہے، تمام زندگی جد و جہد کرتا رہتا ہے۔حتی کہ جس روز وہ اس
دنیا کو چھوڑتا ہے تو فرشتے اسے کامیابی کی بشارت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آؤ اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت میں
داخل ہو جاؤ، جس کے دروازے تمہاری مساعی جمیلہ کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے کھولے ہیں۔288
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خلاصہ تقریر فرموده 12 اکتوبر 1967ء
احمدی مستورات نے کوپن ہیگن کی مسجد کے علاوہ بھی اپنے چندوں سے یورپ میں دیگر مساجد
بنوائی ہیں۔لیکن جو نظارہ مسجد نصرت جہاں کے افتتاح کے وقت دیکھنے میں آیا، اس کا الفاظ میں بیان
کرنا محال ہے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہاں سبھی لوگ مسحور ہو گئے ہیں۔چنانچہ ڈنمارک کے چرچ بلیٹن نے ایک نوٹ لکھا کہ ” ڈنمارک کے لوگوں کے عقائد اسلام سے
اس طرح ملتے ہیں ، جس طرح پانی کے دو قطرے“۔اس بلیٹن کے اس نوٹ کے انداز تحریر سے عیاں ہوتا
ہے کہ عیسائی دنیا میں اس بات سے بہت گھبراہٹ پیدا ہو گئی ہے کہ ایسے لوگ ، جو بظاہر تو عیسائی ہیں مگر
عقیدہ مسلمان ہیں، اب عملاً اسلام میں داخل نہ ہو جائیں اور عیسائیت کو شکست نہ ہو۔جو کچھ میں نے
وہاں محسوس کیا، اسی کی بناء پر میں نے آپ لوگوں کو مبارک باد دی تھی کہ احمدی مستورات کی کوشش نے
مقبولیت کا شرف حاصل کر لیا ہے۔اس کے بعد آپ کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے۔یادر ہے کہ محض
کوشش بھی بریکار ہے، جب تک دل کے تقویٰ کی حالت قابل قبول نہ ہو۔اگر دل کے کسی گوشہ میں اپنی
ذہانت، خوبصورتی ، خاندانی وجاہت یا دولت و ثروت کے غرور کا شائبہ ہو تو خدا تعالیٰ اس دل کو چھوڑ دیتا
ہے۔لیکن اپنے دل کو خدا تعالیٰ کے لئے مخصوص کر دینے والے کے دل میں جلوہ گر ہوتا ہے۔کو پین بیگن کی مقبولیت جوا ہم ذمہ داریاں آپ پر ڈالتی ہے، میں اس کی طرف خاص طور پر آپ
کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔اگر آپ اپنی ذمہ داری کو اس لئے اہم نہ سمجھیں کہ ابھی آپ تعلیمی دور میں سے گزر
رہی ہیں تو یہ محض غلط فہمی ہے۔کیونکہ اسلام تو ایک دن کے بچے کو مجاہدہ کا درس دیتا ہے۔سویڈن کی ایک طالبہ کی مثال آپ کے لئے قابل رشک ہوگی۔میرے ڈنمارک کے قیام کے
دوران ایک خاتون طالب علم سویڈن سے ڈنمارک اسلام کے متعلق گفتگو کرنے آئی۔اس نے ہمارے مبلغ
سے تبادلۂ خیالات کیا اور مجھ سے بھی ملنے کی اجازت طلب کی۔میں نے اسے گفتگو کا موقع دیا تو اس لڑکی
نے سوال کیا کہ اسلام اور احمدیت ایک ہی ہیں یا ان میں کوئی فرق ہے؟ میں نے جواب دیا کہ ”میرے
نزدیک تو یہ دونوں ایک ہی ہیں۔یہ سن کر اس نے کہا کہ ”پھر میری بیعت اسی وقت لے لیں۔ایک طالبہ کا دین کے معاملہ میں یہ ذوق و شوق خدائی تصرف تھا۔اور فرشتے نے اسے کہا کہ اٹھ
اور ڈنمارک میں جا کر اسلام قبول کر۔اس واقعہ میں آپ طالبات کے لئے بھی ایک سبق ہے۔لہذا آپ
سب اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھیں۔مسلمان بچیاں خواہ وہ کالج میں ہوں یا اسکول میں، ایک چیز مشترکہ طور پر
ان کے مد نظر رہنی چاہئے کہ ہم نے ایک مسلمان خاتون کی زندگی گزارنی ہے۔اگر دنیا دھتکار بھی دے تو
289
خلاصہ تقریر فرموده 12 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
آپ کو اس بات پر خوش ہونا چاہئے کہ خدا نے آپ کو قبول کر لیا ہے۔لہذا آپ ایک احمدی بچی کی زندگی
گزاریں۔اس کے بغیر ہم ان عظیم الشان بشارتوں کے وارث نہیں ہو سکتے ، جو ہمارے تصور سے بھی بالا
ہیں۔اور جن کا وعدہ حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے ذریعہ سے کیا گیا۔اساتذہ جامعہ نصرت کو بھی میں یہی
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اسی مقصد کو اپنے سامنے رکھیں کہ وہ بچیوں کی صحیح رنگ میں تربیت کریں گی اور دین
کی کچی روح ان میں پھونک دیں گی تا وہ اسلام اور احمدیت کی فدائی بن سکیں۔اللهم امین“۔مطبوعه روزنامه الفضل 07 نومبر 1967ء)
290