اللہ تعالی جب قربانی کو قبول کرتا ہے تو ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ تقریر فرمودہ 21 اکتوبر 1967ء برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 21اکتوبر 1967ء
اللہ تعالیٰ جب قربانی کو قبول کرتا ہے تو ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرتا ہے
تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967 ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ
وو
جیسا کہ ابھی میری مخدومہ اور محترمہ اور آپ کی صدر نے یہ بتایا ہے کہ امسال
اللہ تعالیٰ کی
دی ہوئی توفیق سے وہ مسجد پا یہ تکمیل تک پہنچی ہے، جسے آپ نے اپنے رب کی توفیق سے اس کو بلند کرنے
کے لئے کو پن ہاگن (ڈنمارک) میں تعمیر کروایا تھا۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ تو فیق عطا کی کہ میں اس مسجد
کے افتتاح کے لئے کو پن ہاگن جاؤں۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بھی توفیق عطا کی کہ میں افتتاح مسجد کے
علاوہ یورپین ملکوں کا دورہ کروں اور ان اقوام کے کانوں تک اللہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس
آواز کو پہنچاؤں کہ خدا غضب میں ہے کیونکہ تم نے اس سے منہ موڑ لیا اور شیطان کی طرف متوجہ ہو گئے۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، جو محسن اعظم کی حیثیت سے دنیا میں بھیجے گئے تھے ، ان کی قدر کو تم نہیں
پہچانتے اور ان احسانوں کا شکر ادا کرنے کی بجائے ان کو طعن کرتے ہو، استہزاء سے ان کا نام لیتے ہو اور
اس حسین اور عظیم تعلیم کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ، جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پاک کے ذریعہ
تمہارے لئے لے کر آئے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو یہ توفیق بھی عطا کی کہ ان کے نظام اور محکمے اخبار کے ذریعہ یار یڈیو کے
ذریعہ یاٹی وی کے ذریعہ میرے اس پیغام کو ملک کے بسنے والے باشندوں تک پہنچائیں۔جوٹی وی کے ذریعہ
میرے الفاظ خود بھی میرے منہ سے سن لیں اور مسجد کے افتتاح کی تصاویر بھی دیکھ لیں۔ابھی پرسوں کو پن
ہا گن سے مجھے یہ خط ملا ہے کہ انٹرنیشنل ٹی وی والوں کی رپورٹ ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر دکھانے کے لئے جو
تصاویر لی تھیں، وہ بائیس ملکوں کو بھیجی ہیں۔اس کے علاوہ ڈنمارک کی ٹی وی نے بھی تصاویر لی تھیں۔انہوں نے
بھی وہ تصاویر بعض ملکوں
کو بھجوائیں ہیں، جن کے متعلق ابھی کوئی رپورٹ ہمیں نہیں مل سکی۔غرض اس طرح اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ مسجد کے افتتاح کے علاوہ جو میری
دوسری غرض تھی ، وہ بھی پوری ہوئی کہ میں ان قوموں کو وقت سے پہلے انذار کردوں اور ان پر اتمام حجت کر
دوں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں اسلام کو تمام دنیا پر غالب
305
اقتباس از تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کرے گا اور تمام ادیان باطلہ کے جھوٹ اور سحر کو تو ڑ کر رکھ دے گا۔اور ہر انسانی دل محمد رسول اللہ کی محبت
میں دھڑ کنے لگے گا اور اپنے پیدا کرنے والے کو پہچان لے گا۔لیکن ان کی راہ میں ایک خطر ناک تباہی حائل
ہے۔جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت سے پیش گوئی فرمائی ہے۔جس کا ذکر میں نے اپنے ایک مضمون میں بھی کیا تھا، جو کل میں نے خطبہ جمعہ میں بھی پڑھا تھا۔اس مضمون
میں بڑی وضاحت کے ساتھ اس پیش گوئی کو بیان کیا گیا ہے۔وہاں کے حالات نے یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی کوششوں کو قبول فرمالیا ہے۔اس لئے
میں، جو اس کا ایک عاجز بندہ ہوں ، خلیفہ وقت کی حیثیت سے آپ سب بہنوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔جب کسی شخص یا کسی جماعت کی قربانی قبول ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس جماعت کو یا اس فرد کومزید قربانیوں کی
توفیق بھی دیتا ہے۔بس دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی ان تمام قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے ، جو آج وقت
کا تقاضہ اور اسلام کی ضرورت ہے۔اور میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس دعا کو قبول
کرے گا اور آپ کو دنیا کے لئے ایک نمونہ بنادے گا“۔کل جمعہ کے خطبہ میں جو مضمون میں نے پڑھا تھا، وہ آپ میں سے بہتوں نے سنا ہو گا۔دنیا
کے قریباً ہر ملک سے جہاں وہ پہنچا ہے، اس کا مطالبہ آرہا ہے۔گیمبیا کے گورنر جنرل کو جب ریویو آف
ریلیجینز ( جو وہاں مبلغ انچارج کو بھیجا گیا تھا۔) کا پرچہ ہمارے مبلغ انچارچ نے اس نوٹ کے ساتھ بھیجا
کہ یہ ایک ہی پرچہ میرے پاس ہے اور اس کی مجھے ضرورت ہے، اس لئے پڑھ کر اسے کل ہی واپس کر دیں۔تو انہوں نے کہا کہ میں اسے کل واپس نہیں کر سکتا، مجھے آپ اجازت دیں کہ میں اسے ایک ہفتہ تک اپنے
پاس رکھوں۔کیونکہ میں اسے اپنے دوستوں کو پڑھانا چاہتا ہوں۔اللہ تعالی نے انہیں بہت اخلاص دیا ہے، وہ
جب مبلغ کو مخاطب کرتے ہیں تو بڑے ادب سے کرتے ہیں۔اب ان کا خط آیا کہ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اور
رسالے منگوا کر دو یا یہ مضمون علیحدہ طور پر چھپا ہے تو وہ مجھے منگوا کر دو۔میں اسے اپنے دوستوں کو پڑھانا چاہتا
ہوں۔مجھے بھی ان کا ایک خط آیا ہے۔ان کا تاثر ہے کہ جس شخص کے دماغ میں ذرا بھی عقل ہوگی، یہ مضمون
پڑھ کر اسلام کو قبول کرلے گا۔اللہ تعالیٰ دنیا پر رحم کرے۔بہر حال ان کا یہ تاثر تھا۔اسی طرح پرسوں ہی امام کمال یوسف کا خط آیا ہے کہ احمدی، غیر احمدی اور عیسائی، جنہوں نے یہ
مضمون پڑھا ہے۔(لنڈن میں پچاس ہزار کی تعداد میں یہ مضمون چھپ گیا اور ڈنمارک میں بھی اس کی کچھ
کا پیاں
بھیجی گئی تھیں۔) ان کا یہ مطالبہ ہے کہ ڈینیش زبان میں اس کا ترجمہ کریں۔اور سارے ملک میں
306
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967ء
اس کو پھیلائیں۔میں نے ان اقوام کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں کو سامنے رکھتے
ہوئے ، تیسری عالمگیر تباہی سے ڈرایا تھا۔عبد السلام میڈسن صاحب، جو ہمارے آنریری مبلغ ہیں اور ڈنمارک ہی کے باشندہ ہیں اور مخلص
احمدی ہیں، انہوں نے ڈینیش زبان میں قرآن کریم کا بھی ترجمہ کیا ہے، ان کا خط مجھے آیا ہے۔انہوں نے لکھا
ہے کہ آپ کے اندار کے نتیجہ میں ایک چین ری ایکشن (chain reaction) یعنی رد عمل کا ایک سلسلہ
جاری ہو گیا ہے۔چنانچہ انہوں نے پہلے بھی کچھ حوالے بھیجے تھے۔اب پھر انہوں نے ایک اقتباس مجھے بھجوایا
ہے۔کسی پادری نے انگلستان میں یہ اعلان کیا ہے کہ اگر دنیا اس پادری کے گرد جمع نہ ہوئی اور اس کی باتوں کو
اس نے تسلیم نہ کیا تو دنیا تین ماہ کے اندر اندر تھرمونیوکلیئر جنگ کے نتیجہ میں تباہ ہو جائے گی۔میں نے انہیں
لکھا ہے کہ ہر ممکن ذریعہ سے اپنے ملک میں یہ اعلان کرو ( انہوں نے یہ لکھا تھا کہ ہمارے ملک میں چالیس
کے قریب آدمی اس کے ساتھ ہو گئے ہیں۔اور وہاں بھی ایک شخص کھڑا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
مجھے وحی کے ذریعہ بتایا ہے کہ ایسا ہو گا۔انگلستان کے پادری نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں وحی
کے ذریعہ یہ خبر دی ہے۔اور ڈنمارک میں ہر ممکن ذریعہ سے لوگوں کے کانوں تک یہ بات پہنچا دو کہ یہ شخص
جھوٹا ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے ہرگز یہ خبرنہیں دی اور یہ تین مہینے امن میں گزریں گے اور دنیا تباہ نہیں ہوگی۔میں نے انہیں یہ بات اس لئے لکھی کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو یہ بتایا ہے کہ جس تباہی کی میں خبر
دے رہا ہوں، وہ موسم بہار میں ہوگی، اگر ہوئی تو۔اگر میں اس لئے کہتا ہوں کہ انذاری پیشگوئیاں ٹل بھی
جاتی ہیں۔اور اس پادری کی بتائی ہوئی مدت دسمبر میں ختم ہو جاتی ہے اور دسمبر میں موسم بہار شروع نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود نے وقت کے لحاظ سے موسم بہار کی تعین بھی کی ہے۔فروری سے مئی تک کا زمانہ موسم بہار کا
ہے۔ہمارے لحاظ سے بھی اور یورپ وغیرہ کے لحاظ سے بھی۔اور دوسرے آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جو شخص
میرے مقابلے میں اس قسم کی پیشگوئیاں کرے گا، وہ ناکام ہوگا اور نامرادر ہے گا اور اسے شرمندہ ہونا پڑے
گا۔اس لئے میں نے مکرم عبد السلام میڈسن سے کہا کہ تم اب یہ تبلیغ کرو کہ یہ شخص جس نے یہ اعلان کیا ہے
کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ دنیا تین مہینہ کے اندر تھرمونیوکلیئر وار کے نتیجہ میں تباہ ہو جائے گی ،سوائے اس
کے کہ وہ اس کی باتیں ماننا شروع کرے، یہ جھوٹا ہے اور غلط کہتا ہے۔تین مہینے کوئی لمبازمانہ نہیں، تین مہینے
بے شک انتظار کر لو۔لیکن اس کے بعد اسلام کی طرف رجوع کرو۔حقیقت وہی ہے، جو تمہیں بتائی گئی ہے۔حقیت وہ ہی ہے، جو اسلام کے ایک عظیم جرنیل اور نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند نے دنیا کو بتائی۔وہ خبر یں، جس طرح پہلے پوری ہوئیں ، اسی
307
اقتباس از تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
طرح وہ آئندہ بھی پوری ہوتی رہیں گی۔ایک سلسلہ ہے بڑی اہم خبروں کا ، جو مضمون کل آپ نے سنا، وہ
اپنے رنگ کا تھا۔میں نے ہر ملک میں پریس کا نفرنس میں بڑی وضاحت سے انہیں بتایا تھا کہ یہ ایک سلسلہ
ہے پیش گوئیوں کا۔اور ایک دوسرے کے ساتھ وہ اس طرح بندھا ہوا ہے، جیسے ایک زنجیر کی کڑیاں ہوتی
ہیں۔اور اس سلسلہ کی ہر خبر جب بتائی گئی تو دنیا نے اسے ناممکن الوقوع سمجھا اور کہا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔یہ
خص کہاں کی باتیں کر رہا ہے؟ یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ جب یورپ کو کہا گیا کہ بعض مشرقی طاقتیں
ابھرنے والی ہے، جن کو تمہیں ایک طاقت کی حیثیت سے تسلیم کرنا پڑے گا اور یورپ کے لوگ اپنی دولت ،
طاقت اور سیاسی اقتدار کے گھمنڈ میں تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا با تیں ہمیں بتا رہے ہو؟ یہ کیسے ہو سکتا
ہے؟ لیکن یہ بات پوری ہوگئی۔میں ان لوگوں کو یہ کہتا تھا کہ اس سلسلہ کی بعض کڑیاں پوری ہو چکی ہیں اور
بعض پوری ہونے والی ہیں۔اگر میں وہ باتیں تمہارے سامنے بیان کروں، جو پوری ہو چکی ہیں تو تم کہو
گے کہ آج تم آگئے ہو، ہمیں یہ بتانے کے لئے کہ جو اہم واقعات ہو چکے، وہ پیشگوئیوں کے عین مطابق
ہوئے ہیں۔اگر میں اس سلسلہ کی ان کڑیوں کا ذکر تمہارے سامنے کروں کہ جو بھی پوری ہونے والی ہیں تو
چونکہ وہ بھی اسی طرح غیر ممکن ہیں، جیسے پہلی تھیں، اس لئے تم کہو گے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ تم سمجھو گے کہ یہ
ایک پاگل ہے، جو ہمارے سامنے بیٹھا باتیں کر رہا ہے۔لیکن میں کس زبان میں تمہیں بتاؤں کہ ہلاکت کا
تمہارے سروں پر کھڑی ہے۔اگر تم بیچنا چاہتے ہو تو اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور دنیا کے محسن اعظم محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانو اور قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالو ورنہ تباہ ہو جاؤ
گے۔غرض اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسلام کو غالب کرے گا اور آسمان سے فرشتوں
کو نازل کر کے وہ اسے غالب کر رہا ہے۔اس نے دلوں کے اندر ایک عجیب تحریک پیدا کر دی ہے۔حضرت مسیح موعود کی ایک پیشگوئی بڑی حیران کن تھی اور وہ بڑے عجیب رنگ میں پوری ہوئی ہے۔آپ
نے فرمایا تھا کہ ان قوموں تک میرے دلائل پہنچیں یانہ پہنچیں، آسمان سے فرشتوں کا نزول ہوگا اور الوہیت
مسیح کے متعلق جو باتیں اور عقائد ان لوگوں کے دلوں میں ہیں، فرشتے انہیں نکال باہر پھینکے گے۔ان
لوگوں کے دلوں میں حضرت مسیح کی محبت، جو شرک کی حد تک پہنچی ہوئی ہے، باقی نہیں رہے گی اور تختی
صاف ہو جائے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔آپ کی کوشش کو جو اللہ تعالیٰ نے قبول کیا تو اس کا اظہار اس طرح بھی ہوا کہ ڈنمارک میں سٹیٹ
چرچ ہے۔یعنی حکومت کا ہی مذہب ہے۔حکومت ہی چرچ کا انتظام کرتی ہے۔قانون ملکی یہ ہے کہ ہر بچہ
جو وہاں پیدا ہوتا ہے، وہ اس چرچ کا نمبر ہوتا ہے۔یعنی ابھی بچہ کو اس دنیا کی ہوا بھی نہیں لگتی لیکن اس کو و
308
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967ء
چرچ کی ممبر شپ مل جاتی ہے۔اس چرچ کی ایک بلیٹن شائع ہوئی ہے، جس میں مسجد کے افتتاح کا ذکر
ہے۔اور اس ذکر کو انہوں نے اس طرح شروع کیا ہے، کہ ایک عیسائی سے ایک پادری پوچھتا ہے۔Are you a Muslim without knowing it?
کیا تم ایک مسلمان ہو اور تمہیں پتا نہیں ہے کہ تم ایک مسلمان ہو؟ انہوں نے ایک نوٹ لکھا اور
اس نوٹ میں یہ لکھا کہ ڈنمارک کے عوام بالکل وہی عقائد رکھتے ہیں، جو مسلمانوں کے ہیں۔فرق صاف
یہ ہے کہ یہ لارڈ کہتے ہیں اور مسلمان اللہ کہتے ہیں۔مسلمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا رسول اور
خاتم النبیین یقین کرتے ہیں اور یہ حضرت مسیح " کو پرافٹ کہتے ہیں۔اس کے علاوہ اور کوئی فرق نہیں۔عقائد ان کے وہی ہیں ، جو مسلمانوں کے ہیں۔اب دیکھو ان لوگوں کے دلوں میں اسلامی عقائد جیسے عقائد
پیدا ہو جانا اور ان کے سٹیٹ چرچ کا اس بات کے اظہار پر مجبور ہو جانا کہ ان لوگوں کے دلوں میں یہ عقائد
ہیں اور یہ مسلمانوں کے عقائد ہیں، یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی کوششوں کی
قبولیت پر بھی ایک دلیل بنتی ہے۔کیونکہ آج سے پہلے بھی وہ لکھ سکتے تھے۔لیکن جہاں مسجد نصرت جہاں کا
افتتاح ہوا، ایسے خیالات ابھر نے شروع ہو گئے اور سٹیٹ چرچ کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑا کہ ڈنمارک کے عوام
کے عقائد وہی ہیں، جو مسلمانوں کے ہیں۔اس بلیٹن نے یہاں تک لکھا ہے کہ ڈنمارک عوام اور مسلمانوں
کے عقائد آپس میں اس طرح ملتے ہیں ، جیسے پانی کے دو قطرے ملتے ہیں۔like two drops of water۔وہ اتنے Identecal ہیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس اظہار میں ایک گھبراہٹ بھی پائی جاتی ہے
کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اور اس میں شکست کا اعتراف بھی پایا جاتا ہے۔انہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ اب ہم
اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔غرض اللہ تعالیٰ نے مسجد نصرت جہاں کو بڑی اہمیت دے دی ہے۔اور بڑی اہم ذمہ
داریوں کی طرف آپ کو متوجہ کر رہا ہے۔اور اس کا ایک عاجز بندہ یعنی میں، آج آپ کو اس طرف توجہ دلا رہا
ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اور ان ذمہ داریوں میں سب سے پہلی ذمہ داری قرآن کریم کو سمجھنا اور قرآن کریم کو جاننا ،
قرآن کریم پر فکر اور تدبر کرنا، قرآن کریم نے جو ہدایات دی ہیں، ان پر عمل کرنا ، قرآن کریم نے جو معاشرہ
پیدا کرنا چاہا ہے، اس معاشرہ کو اپنے ماحول میں پیدا کرنا وغیرہ وغیرہ جتنی ذمہ داریاں قرآن کریم کے
پڑھنے کے متعلق یا پڑھنے کے نتیجہ میں آپ پر عائد ہوتی ہیں ، ان سب کو ادا کرنا آپ کا فرض ہے۔309
اقتباس از تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یه چند روزہ زندگی ہے۔بچے بسا اوقات گود میں ہی مرجاتے ہیں۔بعض اچھے مضبوط اور صحت
والے جوان کسی حادثہ کے نتیجہ میں یا کسی بیماری کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔ایک پل بھی
بھروسہ نہیں ، جب تک اللہ تعالیٰ کی رحمت شامل حال رہے۔جب تک وہ حی و قیوم خدا ہماری زندگی کو بقاد دینا
چاہے، اس وقت تک ہم زندہ رہ سکتے ہیں۔اتنی بے اعتباری کی زندگی کی قربانی بھی کوئی قربانی ہے۔اگر ہم
اس زندگی کی ہر خوشی کو، اگر ہم اس زندگی کی ہر مسرت کو ، اگر ہم اس زندگی کے ہر آرام کو ، اگر ہم دل کے ہر
جذبہ کو، اگر ہم اپنے وقت کے ہر سیکنڈ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیں تو یہ بھی اتنی حقیر قربانی ہے کہ اس کی
حقارت کا بھی اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا۔اور اس کے مقابلے میں جو انعام اللہ تعالیٰ دینا چاہتا ہے ، وہ اتنا
عظیم ہے، وہ اتنا شاندار ہے کہ اس کی عظمت اور شان کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔تو کیا قربانی ہے، جو تم
سے مانگی جارہی ہے اور کتنے بڑے فضل اور احسان ہیں، جن کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے؟ آج یہ عہد کرو کہ ہم
نے اسلام کے غلبہ کے لئے ہر اس قربانی کو دے دینا ہے، خدا کی راہ میں، جس کا وقت اور اسلام ہم سے
مطالبہ کرے۔اگر ہم آج یہ عہد کریں اور پھر اپنے عہدوں کو نبھا ئیں تو میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ
وہ عظیم اسلامی فتوحات ، جن کا ہم سے وعدہ کیا گیا ہے، وہ عنقریب اللہ تعالیٰ عطا کرے گا۔اور دنیا حیرت میں
پڑ جائے گی کہ ایک غریب، ایک کمزور، ایک کم مایہ اور ایک چھوٹی سی جماعت ہے، کتنی حقیری قربانیاں اپنے
رب کے حضور پیش کی تھیں اور اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں کس طرح اس دنیا میں بھی اس کو اپنے فضلوں
اور انعاموں سے نوازا ہے۔( جو اس دنیا کے انعامات ہیں، ان کا تو ہم تصور بھی نہیں کر سکتے ، اس وقت میں
اس دنیا کے انعاموں کی بات کر رہا ہوں۔اگر آج بحیثیت جماعت ان قربانیوں کو دینے کے لئے تیار ہو
جائیں، جن کا خدا آپ سے مطالبہ کر رہا ہے تو ہماری فتوحات کے دن یعنی اسلام کے غلبہ کے دن محمد رسول
اللہ کی کامیابی کے دن اور ہمارے رب کی عظمت اور اس کی توحید اور اس کے جلال کے قیام کے دن بڑے ہی
قریب آجائیں گے۔ہماری اپنی غفلتیں ، ہماری اپنی کوتاہیاں اور کمزوریاں ہمارے اور ہماری فتوحات اور
اسلام کے غلبہ کے درمیان حائل ہیں۔غفلتوں کے ان پر دوں کو اب چیرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور گر جاؤ
اور اپنی قربانی اس کے حضور پیش کر دو۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں تم پر اور تمہاری نسلوں پر اس طرح نازل ہوں گی کہ
تاریخ انسانی فخر کے ساتھ ان کو یا در کھے گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی توفیق
عطا کرے۔خدا تعالیٰ کی رحمت آپ کے ہمیشہ شامل حال رہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 27 جنوری 1968ء)
310