اللہ غلبہ اسلام کی نئی راہیں کھول رہا ہے ، اس سے فائدہ اٹھانا ہمارا کام ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 27اکتوبر 1967ء
اللہ غلبہ اسلام کی نئی راہیں کھول رہا ہے، اس سے فائدہ اٹھانا ہمارا کام ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔یہ آنے والا سال تحریک جدید کا
34 واں سال ہو گا دفتر اول کے لحاظ سے اور چوبیسواں سال ہو گا دفتر دوم کے لحاظ سے اور تیسر اسال ہوگا
دفتر سوم کے لحاظ سے۔میں نے اپنے سفر کے دوران جہاں یہ مشاہدہ کیا کہ یورپ میں بسنے والی اقوام عیسائیت سے،
مذہب سے بے تعلق ہورہی ہیں، وہاں میں نے اس ضرورت کا بھی بڑی شدت کے ساتھ احساس کیا کہ یہ
وقت انتہائی قربانیاں دے کر اپنے کام میں وسعت پیدا کرنے اور اپنی کوششوں میں تیزی پیدا کرنے کا ہے۔عیسائیت سے ان کی بے تعلقی اس بات سے عیاں ہے کہ گلاسگو میں جب ایک صحافی نے مجھ سے
پوچھا کہ آپ نے ہمارے ملک میں بسنے والوں کو مذہبی لحاظ سے کیسے پایا ؟ تو میں نے اسے جواب دیا کہ
یہاں کے باشندے عیسائیت میں اب دلچسپی نہیں لے رہے۔اس پر اس نے سوال کیا کہ آپ نے کس چیز
سے یہ استدلال کیا ہے؟ میں اس کے بہت سے جواب دے سکتا تھا۔لیکن میں وہاں مختصر جواب دینا چاہتا
تھا۔میں نے انہیں کہا کہ میں نے جس چیز سے استدلال کیا ہے، وہ یہ ہے کہ لندن میں بہت سے گر جاؤں
کے سامنے ” برائے فروخت کے چوکھٹے لگے ہوئے ہیں۔اور بہت سے گر جا وہاں بک چکے ہیں، جہاں
شراب خانے بنا دیئے گئے ہیں۔بہت سے گر جا وہاں بک چکے ہیں، جہاں چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم ہو
گئی ہیں یا کوئی اور کاروبار شروع ہو گیا ہے۔گر جاؤں کی فروخت اور گر جاؤں کا قابل فروخت ہو نا بتا تا ہے
کہ آپ کے ملک میں رہنے والے مذہب کی طرف پہلے کی نسبت بہت کم توجہ دے رہے ہیں۔اس پر اس
نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے، اگر گر جا کو مسجد بنالیا جائے تو اس میں کوئی حرج تو نہ ہوگا؟ میں
نے اسے جواب دیا کہ جہاں تک مسئلے کا سوال ہے، میں اس میں کوئی ہرج نہیں سمجھتا کہ کسی گر جا کو مسجد بنا لیا
جائے۔لیکن میں اپنی جماعت کے لئے اسے پسند نہیں کرتا۔اس لئے کہ ایسا کرنے کے نتیجہ میں بہت سی
311

خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں پیسے دے گا اور ہم آپ کے ملک میں مساجد خود تعمیر کریں گے۔ستے گرجے خرید کے انہیں مسجدوں میں تعمیر نہیں کریں گے۔اور بھی بہت سے باتیں مشاہدہ میں آئیں،
جن سے میں نے نتیجہ نکالا کہ یورپ کی عیسائی دنیا عیسائیت سے نہ صرف بے تعلق ہو چکی ہے۔بلکہ متنفر بھی
ہو چکی ہے۔اور اس حد تک وہ گندگی میں مبتلا ہو چکی ہے کہ خود حضرت مسیح ناصری علیہ السلام پر بڑی جرات
اور دلیری کے ساتھ اس قسم کے ظالمانہ الزام لگا رہی ہے کہ جن کا زبان پر لانا بھی ہمارے لئے مشکل ہے۔کیونکہ ہم ان کو خدا تعالیٰ کا ایک برگزیدہ نبی مانتے ہیں۔لیکن اب وہ جس گندگی میں مبتلا ہیں، انہوں نے
یہاں تک کہ ان کے پادریوں نے بھی علی الاعلان یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام بھی
(نعوذ باللہ ) اسی گندگی میں مبتلا تھے۔اور گندے اخلاق ان میں پائے جاتے تھے۔پس وہ تختی محبت کی ، جو
ان کے دلوں میں صدیوں سے قائم کی گئی اور قائم رکھی گئی تھی اور اس محبت کو اس انتہا تک پہنچادیا گیا تھا کہ
ان کے ماننے والے انہیں خدا، خدا کا بیٹا ماننے لگ گئے تھے، وہ تختی تو اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے صاف کر
دی۔اور یہ قو میں عیسائیت کو عملاً بھی اور عقیدہ بھی چھوڑ چکی ہیں۔صرف ایک نام باقی رہ گیا ہے۔اب تو
شاید وہ نام سے بھی انکار کرنا شروع کر دیں۔ان حالات میں، میں نے سوچا کہ جماعت احمدیہ پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ
تو میں، جنہیں اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے شیطانی خیالات سے ہمارے لئے آزاد کیا ہے، کیا ہم ان تک پہنچ
کر اسلام کی حسین تعلیم ان کے دلوں میں بٹھانے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں؟ اور اس کوشش اور جدو
جہد کے لئے ان ذمہ داریوں کو ہم نبھاتے ہیں یا نہیں، جو اللہ تعالیٰ نے ہم پر عائد کی ہیں ؟ اور وہ قربانیاں
ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں دینے کے لئے تیار ہیں یا نہیں ، جو آج کی اسلامی ضرورت کا تقاضہ ہے؟ تو جیسا کہ
میں نے ان قوموں کو ان الفاظ میں انذار کیا تھا کہ پیشگوئیوں کے مطابق اگلے چھپیں، تمیں سال تمہارے
لئے بہت نازک ہیں۔اگر تم اپنے اللہ کی طرف، اپنے رب کی طرف رجوع نہیں کرو گے تو جیسا کہ پہلے
بتایا گیا ہے، تمہاری قو میں تباہ ہو جائیں گی اور اس دنیا سے منادی جائیں گی۔ویسا ہی ہم پر یہ فرض عائد ہوتا
ہے کہ ہم آج کی ضرورت
کو سمجھنے لگیں۔یہ پچھیں، تمہیں سال ہمارے لئے بھی بڑے اہم ہیں۔کیونکہ ایک
موقع اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کیا ہے، ان ممالک میں اسلام کو پھیلانے اور اسلام کو غالب کرنے کا۔اگر ہم
اپنی بستیوں کے نتیجہ میں اس موقع کو گنوادیں گے تو ایک تو شاید ( خدا نہ کرے) غلبہ اسلام میں التواء ہو
جائے۔غالب تو ہو گا اسلام۔کیونکہ خدا کا وعدہ ہے۔یہ ضرور پورا ہوگا۔لیکن ہماری غفلتوں اور کوتاہیوں
312

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء
کے نتیجہ میں التوا کا خطرہ ضرور موجود ہے۔تو ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے اور اپنے کاموں میں
وسعت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اور ہمیں بین الاقوامی بلند سطح پر سوچنا چاہیے، اسلام کے لئے،
شروع
اپنے اللہ کے لئے کہ اس کی محبت اور توحید کو ہم کس طرح دنیا میں قائم کر سکتے ہیں؟
یہ کام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تحریک جدید کے ذریعہ لینا شروع کیا تھا۔تحریک
جدید جب شروع ہوئی تو اس کا ایک ہی دفتر تھا۔جماعت کو اس وقت اللہ تعالیٰ نے بڑی توفیق دی۔جتنی
مالی قربانی کا مطالبہ تھا، اس سے قریباً چار گنا زیادہ مال پہلے سال خدا تعالیٰ کے ان بندوں نے اپنے امام کو
پیش کر دیا تھا۔دنیا میں اسلام کی تبلیغ کے لئے پھر ضرورتیں بڑھتی چلی گئیں۔نئی نئی جگہوں پر مبلغ بھیجنے کی
ضرورت محسوس ہوتی تھی، اس کے لئے آدمی تیار کرنے ہوتے تھے ، خرچ برداشت کرنا پڑتا تھا، تب وہاں
جا کر تبلیغ کا کام شروع کر سکتے تھے۔اور جماعت کے مخلصین نے ضرورت کے مطابق مالی قربانیاں دیں۔اور بہت حد تک شروع میں تو شاید جتنی ضرورت تھی ، اس حد تک مالی قربانی دی۔اور تحریک جدید کے ذریعہ
اللہ تعالیٰ نے بہت سے ملکوں میں تبلیغی مشن قائم کر دیئے۔لیکن جوں جوں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہم پر نازل
ہوتی رہی، ہماری ضرورتیں بڑھتی چلی گئیں۔نئے سے نئے میدان کامیابیوں کے ہمارے سامنے کھلتے
رہے۔اور ان میدانوں
کو فتح کرنا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر ادا کرنا، جو ہمارا فرض تھا، وہ ہم نے اس
زمانہ میں ادا کیا۔اس وقت جماعت نے جو قربانیاں دیں، اللہ تعالیٰ انہیں قبول کرے۔بہت سے ہیں،
جنہوں نے قربانیاں دی، وہ اس جہاں سے رخصت ہو چکے ہیں۔جیسا کہ میں ابھی آگے بتاؤں گا۔اللہ
تعالیٰ مغفرت کی چادر میں لپیٹ کے رضا کی جنت میں انہیں ہر طرح خوش رکھے اور اپنی ان رحمتوں میں
انہیں شریک کرے، جو بے شمار رنگ میں، ہر آن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر کر رہا ہے۔کیونکہ یہ
لوگ بھی آپ کے غلاموں میں سے ہیں۔لیکن ہماری مالی قربانیوں کی رفتار اتنی نہیں رہی ، جتنی کہ ہماری ضرورتوں کے بڑھنے کی رفتار تھی۔اس وقت، جو نقشہ میں آپ کے سامنے تحریک جدید کی مالی قربا نہیں کا رکھوں گا، اس سے آپ کو یہ بات عیاں
ہو جائے گی۔میں نے سات سات سال کے بعد کے اعداد وشمار دفتر سے حاصل کئے ہیں۔یعنی جو سال
رواں ہے، اس سے سات سال پہلے کیا حالات تھے؟ کیا نقشہ تھا چندوں کا ؟ کیا کیفیت تھی ؟ پھر اس سے
سات سال پہلے کیا کیفیت تھی؟ یعنی اس نقشہ میں دفتر دوم کے چودہ سال ہیں۔جو ان کی قربانیوں کے
سالوں کا قریبا 2/3 ہے۔اور دفتر اول کے چودہ سال ہیں۔جو ان کے تینتیس سالوں میں سے چودہ سال
313

خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یعنی 2/5 کے قریب ہے۔بہر حال 54-1953ء،61-1960ء اور 68-1967ء کے اعداد و شمار سے
ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کس جہت میں ہماری حرکت ہے؟ اور کیا اگر ہمارا قدم ترقی کی طرف ہے تو اس میں اتنی
تیزی پائی جاتی ہے کہ ہماری ضرورتوں کو ہماری رفتار پورا کرنے والی ہو؟
1953ء میں دفتر اول کا چندہ 2,46,000 تھا اور
دفتر دوم کا
میزان تھی
1,10,000
3,56,000
میں سینکٹروں کو چھوڑتا ہوں۔1960ء میں دفتر اول کی آمد 53 ء سے گر گئی اور 2,46,000
سے گر کے1,83,000 پر پہنچ گئی۔اور پہنچنی چاہیے تھی۔کیونکہ اس عرصہ میں ہمارے بہت سے بھائی ہم
سے جدا ہو گئے۔دفتر دوم کی آمد 1960ء میں (1953ء کے مقابلہ میں ) بڑھی اور اسے بڑھنا چاہیے
تھا۔اور 10,000 ,1 سے بڑھ کے 1,72,000 تک پہنچ گئی۔1967-68ء میں دفتر اول کی آمد (1953ء کی 2,46,000 کی آمد کے مقابلہ میں اور
1960ء کی 1,83,000 کی آمد کے مقابلہ میں ) صرف 20,000, 1 رہ گئی۔اور دفتر دوم کی آمد 1967 ء |
میں (1953ء کی آمد سے، جو 1,10,000 تھی، بڑھ کے 2,38,000 ہوگئی۔اور 1960ء کی
1,72,000 کی آمد سے بڑھ کے 2,38,000 ہوگئی۔1953-54ء میں دفتر اول کی آمد، دفتر دوم کے مقابلہ میں 1,36,000 روپیہ زیادہ تھی۔1960-61ء میں دفتر اول کی آمد، دفتر دوم کی آمد سے صرف 11,000 روپیہ زائد تھی۔اور 68-1967ء
میں دفتر اول کی آمد، دفتر دوم کی آمد سے 18,000, 1 روپیہ کم تھی۔جبکہ 1953ء کے بجٹ میں اصل آمد
دفتر اول کی ، دفتر دوم کے مقابلہ میں 1,36,000 روپیہ زیادہ تھی۔ان اعداد شمار سے یہ بات بالکل واضح
اور عیاں ہو جاتی ہے کہ جوں جوں ہمارے دوست اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے اللہ کے حضور پہنچتے
رہے، دوسری نسل اس خلاء کو پر کرتی رہی اور آمد میں انہوں نے کوئی کمی نہیں آنے دی۔لیکن ایک اور چیز ، جو
ہمیں نظر آتی ہے، وہ یہ ہے کہ 1953ء اور 1960ء کی کل آمد کا جب ہم مقابلہ کرتے ہیں تو اس میں کوئی
ترقی نہیں ہوئی۔کیونکہ 1953ء میں دفتر اول اور دفتر دوم کی کل آمد 3,56,000 تھی۔اور 1960ء میں
دفتر اول اور دفتر دوم کی کل آمد3,55,000 میں نے سینکڑے چھوڑ دیئے ہیں۔یعنی 1960 ء میں ایک
ہزار سات سو روپیہ کم آمد تھی۔(1953ء کے مقابلہ میں) لیکن ایک ہزار کا کوئی ایسا فرق نہیں۔ہم کہہ سکتے
ہیں کہ ہمارا قدم نہ آگے بڑھا ان سالوں میں ، نہ پیچھے ہٹا۔314

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء
1967ء کے جو اعداد و شمار میں نے بتائے ہیں ، وہ وعدوں کے نہیں بلکہ اصل آمد کے ہیں۔یعنی
جو آمد اس وقت تک ہو چکی ہے۔اور ابھی اس سال کی وصولی کا بہت سا حصہ باقی ہے۔لیکن اس میں بھی
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی ہے۔جو اصل آمد اس وقت تک ہوچکی ہے، ( مارچ، اپریل تک آمد رہتی
ہے۔اس کے لحاظ سے بھی 1967ء میں ہماری آمد، ہر سہ دفاتر کی 3,56,000 کے مقابلہ پر
3,70,000 ہو چکی ہے۔اور ابھی قریباً ایک لاکھ ، ساٹھ یا ستر ہزار کے وعدے ایسے ہیں، جو قابل وصول
ہیں۔اگر ان میں سے ایک بڑی رقم وصول ہو جائے ، ہوئی تو سو فیصدی چاہیے، لیکن بعض دفعہ کوئی صاحب
فوت ہو جاتے ہیں یا نوکری ان کی چھوٹ جاتی ہے یا کوئی ایسی جائز روک پیدا ہو جاتی ہے اور وہ چندہ ادا
نہیں کر سکتے تو اگر اس کو مدنظر بھی رکھا جائے ، تب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ رقم جو ہے، وہ اصل آمد
3,55,000 سے بڑھ کے، جو 1960ء کی آمد ہے، قریباً 5,00,00 روپے تک چلی جائے گی یا اس سے
بھی بڑھ جائے گی۔(5,35,000 روپے کے وعدے ہیں غالباً ) جس کا یہ مطلب ہوگا کہ ڈیڑھ لاکھ
روپے زیادتی ہوئی۔لیکن جو عملا ہمیں ضرورتیں پیش آئی ہیں، وہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ کی تھیں۔اور
اگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا نہ کرتا کہ آپ کی غفلت اور ستی پر پردہ ڈال دے تو ہمارے
سیارے کام رک جاتے۔اس لئے کہ اس عرصہ میں بیرون پاکستان میں اتنی مضبوط جماعتیں پیدا ہو گئیں کہ
ان میں بہت سی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئیں۔اور بہت سی ایسی تھیں، جنہوں نے بیرون پاکستان مشنز کو
امداد دینی شروع کر دی۔اور اس کے نتیجہ میں ہمارے کام میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی کمی واقع نہیں ہوئی
بلکہ ترقی کی طرف ہمارا قدم بڑھتا چلا گیا۔لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ آپ خوش ہو جائیں کہ ہمیں اب زیادہ قربانیاں دینے کی
ضرورت نہیں۔اس کے معنی تو یہ ہیں کہ جیسے فکر پیدا ہوئی ہے کہ ہم نے غفلت اور ستی دکھائی اور وہ
انعامات ، جو ہمیں ملنے چاہیے تھے، وہ ہمیں نہیں ملے اور دوسروں نے ہمارے ہاتھ سے چھین لیے۔اگر
ہمیں وہ ہل جاتے اور بیرون پاکستان کے بھائی بھی اللہ تعالیٰ کے ان انعامات میں شریک ہوتے تو ہمارے
لئے بڑی خوشی کی بات تھی۔لیکن ہوا یہ کہ ان کوتو اللہ تعالیٰ نے بڑے انعامات سے نوازا لیکن اس کے مقابلہ
میں جو انعامات ہمیں ملنے چاہیے تھے، ہمیں نہیں ملے۔315

خطبہ جمعہ فرمودہ 27اکتوبر1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بیرونی ممالک کے اعداد و شمار صحیح تصویر پیش نہیں کرتے۔کیونکہ اس میں وہ امداد بھی شامل ہے،
جوحکومتوں کی طرف سے ہمارے سکولوں کو ملتی ہے اور وہ کافی بڑی رقمیں ہیں۔مغربی افریقہ میں ہمارے
بہت سے سکول ہیں، جو امداد لے رہے ہیں۔یہاں بھی ہمارے کالج اور سکول کو ایڈ ملتی ہے اور ہمارے
بجٹ میں شامل ہوتی ہے۔وہاں چونکہ کثرت سے سکول ہیں، حکومت کی طرف سے جو امدادملتی ہے، وہ
ہمارے بجٹ میں شامل ہو جاتی ہے۔کل چونکہ دفاتر میں چھٹی تھی تفصیل میں حاصل نہیں کر سکا۔اس چیز کو
بے شک مد نظر رکھیں۔لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ بیرون پاکستان کی آمد ہمارے دلوں میں
تشویش پیدا کرنے والی ہے۔اس لئے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا قدم اس تیزی سے آگے نہیں بڑھا، جس
تیزی سے ہمارا قدم آگے بڑھنا چاہیے تھا۔اور اس کے نتیجہ میں ہم اللہ تعالیٰ کے بہت سے ان انعامات
سے محروم ہو گئے ، جو اللہ تعالیٰ ہمیں دینا چاہتا تھا۔بیرونی ممالک کا نقشہ یہ ہے، 1953ء میں تحریک جدید کی آمد 4,20,000 تھی۔اس میں
سکولوں کو جو امدادملی شامل ہے۔1960ء میں بیرونی ممالک کی آمد 13,63,000 ہے۔یعنی چار سال میں
4,20,000 سے بڑھ کر 13,63,000 روپیہ ہوگئی۔اور 68-1967ء میں، جو سال رواں ہے، اس میں
بیرونی ممالک کی اصل آمد دفتر بند ہونے کی وجہ سے نہیں مل سکی، لیکن جو بجٹ ہے، وہ تمہیں لاکھ، بہتر ہزار
روپے کا، یعنی 13,63,000 ، 1960ء کے بجٹ اور آمد کے مقابلہ میں 1967ء میں بیرونی ممالک کا بجٹ
30,00,000 ہو گیا ہے۔اور 1953ء میں جو بجٹ صرف 4,20,000 کا تھا ، 1967 ء میں وہ بجٹ 30
لاکھ روپیہ کا ہو گیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان چودہ سالوں میں قریبا ساڑھے سات گنا یعنی قریباً
ساڑھے سات سو فیصد ترقی انہوں نے کی ہے۔اس کے مقابلہ میں اگر سال رواں کا بجٹ ہم سامنے رکھیں تو
ہماری ترقی صرف %40 ہے۔ہماری یہ ترقی دگنی بھی نہیں ہے۔اس کے مقابلہ میں بیرونی ممالک کے بجٹ
سے جو اندازہ ہوتا ہے، وہ یہ ہے کہ بیرونی ممالک میں اللہ تعالیٰ نے کچھ ایسا فضل کیا ہے کہ ان قربانیوں کا
مجموعی طور پر جو نقشہ ہمارے سامنے آتا ہے، وہ 1953ء اور 1967ء کے درمیانی چودہ سال میں ساڑھے
سات گنا زیادہ ساڑھے سات سو فیصدی بڑھ گیا ہے۔تو جس رفتار سے وہ آگے نکل رہے ہیں اور جس است
رفتار سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، جب ان کا ہم مقابلہ کرتے ہیں تو میرے دل میں تشویش پیدا ہوتی ہے۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ہر مخلص دل میں تشویش پیدا ہوگی۔ہماری مالی قربانیاں اپنی جگہ پر کھڑی ہیں۔جو قربانیاں ہم اس وقت تک دے چکے ہیں، اگر اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ دنیا میں ایک تغیر اور ایک
تبدیلی پیدا کرے کہ وہ ہمیں کہنے لگیں کہ آؤ ہمیں اسلام سکھاؤ اور ہم کہیں کہ ہمارے پاس تو آدمی نہیں ، ہمارے
316

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خطبہ جمود فر
اکتوبر 1967ء
پاس تو یہ نہیں، ہمارے پاس تو ذرائع نہیں کہ ہم تم تک پہنچیں اور تمہیں اسلام سکھائیں۔اس کا مطلب یہ ہوگا
کہ ساری عمر کام کرتے رہے اور جب پھل لگنے کا وقت آیا تو تھک کے بیٹھ گئے کہ ہم میں اب سکت نہیں کہ اپنی
محنت کا پھل، جو شخص اللہ کے فضل سے ہمیں ملنے والا ہے، ہم اسے توڑیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔میں نے ابھی بتایا ہے کہ پچھپیں، تمہیں سال جہاں ان اقوام کے لئے بڑے نازک ہیں ، ہمارے
لئے بھی یہ سال بڑے نازک ہیں۔یہ زمانہ ہمارے لئے انتہائی نازک ہے۔اس لئے کہ اس زمانہ میں
ہماری ترقی کے بہت سے دروازے کھل رہے ہیں اور کھلیں گے، انشاء اللہ۔اگر ہم اپنی غفلت اور ستی کے
نتیجہ میں ان دروازوں میں داخل نہ ہوں تو بجائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو ہم حاصل کریں، اللہ
تعالیٰ کے غضب کے مورد ہم بن سکتے ہیں۔پس خوف کا مقام ہے۔ہمیں سوچنا چاہیے۔ہمیں ڈرنا چاہیے
بدنتائج سے۔اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے۔ہمیں ان فضلوں کو دیکھنا چاہیے، جو اللہ تعالیٰ ہم پر کر
رہا ہے۔اور اس فضل کے نتیجہ میں ہماری ترقیات کے نئے سے نئے دروازے اور نئی سے نئی راہیں ہم پر
کھول رہا ہے۔اور اگر ہم یہ کہیں کہ اب ہم سے آگے نہیں بڑھا جا تا تو یا درکھو کہ اسلام کے فدائی آگے تو
ضرور بڑھیں گے۔مگر وہ کوئی اور قوم ہوگی، جسے اللہ تعالیٰ کھڑا کرے گا اور وہ ان راہوں پر ان کو چلائے گا۔مگر میں پوچھتا ہوں، آپ کیوں نہیں؟ آپ نے جن میں سے بعض نے تینتیس سال تک ان میدانوں
میں قربانیاں دیں۔جن میں سے بعض نے تئیس سال تک ان میدانوں میں قربانیاں دی ہیں۔اب جب
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ کی قربانیوں
کو قبول کر کے غیر ممالک میں غلبہ اسلام کے سامان پیدا کر
دیئے ہیں اور اللہ اورمحمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کو یہ آواز دیتے ہیں کہ
آؤ، آگے بڑھو، غلبہ اسلام کے سامان پیدا کر دیئے گئے ہیں۔مزید قربانیاں دوتا کہ اسلام کی فتح تم اپنی
آنکھوں سے دیکھ لو۔اور آپ یہ کہیں کہ ہم تھک گئے ہیں، اب یہ فتوحات ہماری اگلی نسلیں دیکھ لیں۔ہم
نہیں دیکھنا چاہتے۔کیا یہ جذبہ درست اور معقول ہوگا؟ کیا آپ اسے پسند کریں گے؟ میں نہیں سمجھتا کہ
آپ کسی صورت میں بھی اس چیز کو پسند کریں۔پس میں اپنے بھائیوں کی خدمت میں بڑے درد کے ساتھ اور بڑے زور کے ساتھ یہ بات رکھنا
چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ، جو نعمتیں ہم پر اس رنگ میں نازل کیں کہ ہماری قربانیوں کو قبول کیا ، آسمان سے
فرشتوں کو نازل کیا ، دلوں میں عیسائیت کو مٹادیا اور ایسے سامان پیدا کر دئیے کہ اگر ہم اپنی کوششوں کو اور
اپنے عملوں کو اور اپنی محنتوں کو اور اپنی تدابیر کو اور اپنی جدو جہد کو اور مجاہدہ کو تیز سے تیز تر کر دیں تو خدا ایسا کر
317

خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سکتا ہے اور ہر ایک کے دل میں یہ خواہش ہے کہ خدا ایسا کرے کہ ہم زندگیوں میں اسلام کو ساری دنیا میں
غالب ہوتا دیکھ لیں۔پس قبل اس کے کہ وہ دن آئے ، جس دن خرید و فروخت بھی فائدہ نہیں دیتی، کسی دوست کی دوستی
فائدہ نہیں پہنچاتی ، کوئی شفاعت کرنے والا پاس نہیں آتا۔ایسے آدمی کے پاس نہیں آتا ، جس نے اللہ کے
ہاتھ میں ہاتھ دے کر اس سے یہ وعدہ کیا ہو کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔لیکن جب دین کی آواز
اٹھے تو وہ کہے کہ دنیا کے دھندوں میں پھنسے ہوئے ہیں، دین کی ضرورتوں
کو کیسے پورا کریں؟ ایسے لوگوں کو
اس دن نہ کوئی سودا نفع دے سکتا ہے، نہ کوئی دوستی نفع پہنچاسکتی ہے، نہ کوئی شفاعت کرنے والا انہیں میسر آ
سکتا ہے۔جیسا کہ بڑی وضاحت سے اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے۔اس دن سے قبل اپنے رب کی رضا کو
ڈھونڈتے ہوئے اور اس کو پانے کے لئے ان قربانیوں کو ، اس کے قدموں پہ جا کر لا کھو کہ جن کا وہ آج
مطالبہ کر رہا ہے، جن کا مطالبہ آج وقت کی ضرورت کر رہی ہے، جن کا مطالبہ آج یورپین اور دوسری دنیا کی
اقوام کے حالات کر رہے ہیں۔اگلے پچھیں تمہیں سال کے اندر ہمیں انتہائی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ان دلوں کو ، جن میں مسیح علیہ
السلام کی محبت ختم ہو چکی ہے، اپنے رب کے لئے جیت لیں اور پھر خدا کرے کہ ہمارے سکھانے سے اور
بتانے سے انہیں اللہ تعالیٰ کا عرفان اور معرفت حاصل ہو۔اور ان دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو
جائے۔تب خدا ہمیں بڑے پیار سے یہ کہے کہ یہ میرے پیارے بندے ہیں۔جنہوں نے دنیا کی ہر
مصیبت اٹھا کر ہر قربانی دے کر ان اقوام کے دلوں میں میری محبت کو پیدا کیا تھا۔میں سب سے زیادہ ان
سے محبت کروں گا۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔( مطبوعہ روزنامه الفضل 03 نومبر 1967ء)
318

آج 10 میں سے 10 باقی