وقت آگیا ہے کہ ہم یورپ میں تبلیغ اسلام کی خاص جدوجہد شروع کردیں ۔ خطاب فرمودہ 30 اکتوبر1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خلاصہ خطاب فرموده 30 اکتوبر 1967ء
وقت آگیا ہے کہ ہم یورپ میں تبلیغ اسلام کی خاص جد و جہد شروع کریں
خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1967ء
حضرت خلیفة المسیح الثالث کی سفر یورپ سے کامیاب مراجعت پر جماعت
احمدیہ کی مرکزی تنظیموں یعنی صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمدیہ، وقف جدید انجمن احمد یہ مجلس
انصار اللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک خاص استقبالیہ تقریب حضور کے اعزاز میں
دفاتر صدرانجمن احمد یہ ربوہ کے میدان میں منعقد ہوئی۔جس میں حضور نے سپاسناموں کے جواب میں
ایک ایمان افروز تقریر فرمائی۔جس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اے میرے نہایت ہی پیارے بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دل اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کے شکر سے لبریز ہے کہ اس نے ہمیں یہاں آج اکٹھا ہو کر بیٹھنے کا
موقع عطا فر مایا اور مجھے توفیق بخشی کہ میں اپنے بھائیوں کے دلی جذبات سے آگاہ ہو سکوں۔یہ تقریب اس
رنگ میں ایک نرالی شان رکھتی ہے کہ میرے سامنے میرے ہزاروں پیارے بھائی میزبان کی حیثیت سے
نہایت محبت و اخلاص کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔آج میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو ایک اور زاویہ نگاہ سے آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ
کہ دنیا اپنے رب کو بھول چکی ہے۔دعاؤں پر اسے اعتقاد نہیں رہا۔صرف اور صرف آپ ہی وہ خوش قسمت
جماعت ہیں، جو دعاؤں پر زندہ یقین رکھتے ہیں۔اور دعاؤں کی قبولیت کے نتیجہ میں یہ مشاہدہ بھی کرتے
ہیں کہ کس طرح ہمارا رب ہمارے ساتھ پیار اور محبت کا سلوک کرتا ہے؟ میرے اس سفر کے دوران ساری
دنیا کے احمدیوں کو غیر معمولی طور پر میرے سفر کی کامیابی اور دنیا میں غلبہ اسلام کے لیے دعائیں کرنے کی
توفیق ملی ہے۔دنیا کے ہر حصے سے بکثرت احباب جماعت کے خطوط مجھے ملتے رہے۔حتی کہ چھوٹے
چھوٹے معصوم احمدی بچوں کے خط بھی مجھے ملے۔جن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم خاص طور پر آپ کے
319

خلاصہ خطاب فرمود 300اکتوبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
لیے دعائیں کر رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ساری جماعت کا دعاؤں کی یہ توفیق پانا بھی اللہ تعالی کا ایک
بہت بڑا فضل ہے، جو اس سفر کے نتیجہ میں حاصل ہوا۔پھر دوسر افضل یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کو
قبول بھی فرمایا۔اور جس مقصد کی خاطر یہ سفر اختیار کیا گیا تھا، اس میں معجزانہ رنگ میں ہمیں کامیابی بخشی۔جیسا کہ سب دوستوں کو علم ہے، اس سفر سے میرا بڑا مقصد اہل یورپ کو یہ انذار کرنا تھا کہ اپنے
رب کی طرف رجوع کرو اور اسلام کے سایہ تلے جمع ہو جاؤ، ورنہ تمہیں ہولناک تباہی کا سامنا کرنا ہوگا۔سو یہ
مقصد اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے رنگ میں پورا ہوا، جس کا ہمیں وہم و گمان بھی نہ تھا۔اللہ تعالیٰ کے خاص
تصرف نے اس پیغام کو پہنچانے کے لیے ایسے سامان مہیا کر دیئے ، جو ہمارے اختیار اور ہماری استطاعت
سے بھی باہر تھے۔کس طرح غیر معمولی رنگ میں ریڈیو، ٹیلیویژن اور اخبارات کے ذریعے اس پیغام کی وسیع
سے وسیع تر اشاعت ہوئی اور زیادہ سے زیادہ افراد تک یہ پیغام پہنچا۔اگر یہ پیغام اخباروں میں شائع تو ہو
جا تا مگر لوگ اس کی طرف توجہ نہ کرتے ، ظاہر ہے کہ کوئی فائدہ نہ ہوتا۔مگر یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس
نے نہ صرف غیر معمولی رنگ میں اس کی اشاعت کے سامان مہیا کیے بلکہ لوگوں کی توجہ کو بھی اس طرف پھر
دیا۔چنانچہ اب تک برابر یہ اطلاعیں وہاں سے آ رہی ہیں کہ لوگ اس پیغام میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے
-
ہیں۔وہ اسے توجہ کے ساتھ پڑھتے ہیں اور اس سے گہرے طور پر متاثر ہورہے ہیں۔الحمد لله۔اس سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سفر کے دوران جماعت کو جن خاص دعاؤں کی توفیق
بخشی ، انہیں اس نے قبول بھی فرمایا۔چنانچہ جس غرض سے یہ سفر اختیار کیا گیا تھا، اس میں اس نے ہمیں
خاص کامیابی عطا فرمائی۔الحمد لله علی ذالک۔پھر ایک اور فضل اللہ تعالیٰ نے یہ کیا کہ تربیتی لحاظ سے بھی یہ سفر بہت کامیاب رہا۔بیرونی
ممالک کے جو احمدی بھی مجھے ملے، ان کے ایمان و اخلاص میں نمایاں اضافہ ہوا۔اور ساری جماعت میں
ہی باہمی محبت واخوت کی ایک خاص رو پیدا ہوگئی۔عاجزانہ دعاؤں کے نتیجہ میں ساری جماعت پکھل کر گویا
ایک وجود بن گئی اور محبت اور اخوت کی فضا قائم ہوگئی۔اس سفر کے نتیجہ کے طور پر میں وثوق کے ساتھ یہ کہ سکتا ہوں کہ مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کا
کام دراصل اب شروع ہوا ہے۔کیونکہ اس سفر کے نتیجہ میں وہاں پر اللہ تعالیٰ نے جو تغیرات کیسے ہیں اور
جس طرح وہ لوگ عیسائیت سے متنفر ہو گئے ہیں اور اب اسلام کے پیغام میں دلچسپی لینے لگے ہیں، ان کی
جہ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم یورپ میں تبلیغ اسلام کی خاص جد و جہد شروع کریں۔320

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خلاصہ خطاب فرموده 30 اکتوبر 1967ء
ہم نے اب بہت کچھ کرنا ہے اور کرتے چلے جانا ہے۔جب تک کہ غلبہ اسلام کے متعلق اللہ تعالیٰ کے
وعدے پورے نہ ہو جائیں۔اس سفر میں اللہ تعالیٰ کے جو فضل ہم پر نازل ہوئے ، ان کی بناء پر ہماری ذمہ
داریوں میں بھی بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ہمیں دعائیں کرنی چاہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے
اور پھر انہیں کما حقہ ادا کرنے کی توفیق دے کہ اس کی توفیق کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔( مطبوع روز نامہ الفضل 12 نومبر 1967ء )
321

آج 10 میں سے 10 باقی