اللہ تعالی نے وعدہ کیا تھا کہ میں اس جماعت کے نفوس اور اموال میں برکت ڈالوں گا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 نومبر 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 03 نومبر 1967ء
اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ میں اس جماعت کے نفوس اور اموال میں برکت ڈالوں گا
33
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1967ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے وقت اسلام کس مپرسی کی حالت میں تھا۔اور
دنیائے اسلام، اسلام کی ضرورت، اسلام کے نام پر اور غلبہ اسلام کے لئے اپنے اموال قربان کرنے کی
طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی تھی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے نشاۃ
ثانیہ کے سامان پیدا کئے اور آپ کو خلصین کی ایک جماعت دی گئی۔جو اپنے نفوس اور اپنے مال کی قربانی
خدا کی راہ میں دینے والی تھی۔اللہ تعالیٰ جب اپنے بندوں سے قربانیاں لیتا ہے تو اس دنیا میں بھی اپنے
فضلوں کا انہیں وارث بناتا ہے۔چنانچہ جب اس زمانہ میں نشاۃ ثانیہ کی ابتداء میں مخلصین کی ایک جماعت
پیدا ہوئی اور انہوں نے اپنے وقتوں اور اپنی زندگیوں اور اپنے اموال کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا
شروع کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان سے ایک وعدہ کیا۔اور وہ یہ تھا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ( جماعت کے متعلق )
کہ میں ان کے نفوس اور ان کے اموال میں برکت ڈالوں گا۔آؤ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ کس رنگ اور کس شان کے ساتھ پورا ہوا۔میں اس وقت جماعت
احمدیہ کی تاریخ کے پچھتر سالوں پر طائرانہ نگاہ ڈالوں گا۔یہ 1967ء ہے۔اس میں سے پچھتر ہم نکال دیں تو
1892ء کا سال بنتا ہے۔اور جب ہم 1892ء اور 1967ء کے درمیانہ پچھتر سالہ عرصہ پر طائرانہ نظر ڈالتے
ہیں اور مجموعی ترقی نفوس میں اور اموال میں مشاہدہ کرتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں کہ اللہ تعالی ، جو قدرت
کاملہ کا مالک ہے، اپنے بندوں پر کس طرح فضل کرتا ہے۔1892ء میں نفوس کے لحاظ سے (1892ء کے
صحیح اعداد وشمار تو غالباً ہمارے ریکارڈ میں نہیں۔کیونکہ ہماری Census ( مردم شماری) کبھی نہیں ہوئی۔لیکن
ایک عام اندازہ کیا جا سکتا ہے۔جلسہ سالانہ (1892ء میں حاضری جلسہ 327 تھی) کی حاضری دیکھ کر
وغیرہ وغیرہ) کے لحاظ سے جماعت احمدیہ کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھنگ یا اگر بہت ہی کھلا اندازہ کیا جائے
تو ایک ہزار سے تین ہزار کے درمیان تھی۔عام اندازے کے مطابق 1967ء کی یہ تعداد، اس چھوٹی سی تعداد
سے بڑھ کے کم و بیش تمیں لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔میرے اندازے کے مطابق تمہیں لاکھ سے کچھ اوپر
323

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 نومبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
ہے۔اس زیادتی میں دو چیزیں اثر انداز ہوئیں۔ایک پیدائش ، دوسری تبلیغ۔ہر دوراہوں سے اللہ تعالیٰ نے
جماعت احمدیہ کے نفوس میں برکت ڈالی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعا تو یہ فرمائی تھی کہ اک سے
ہزار ہو دیں لیکن جب اس تعداد کا، جو 1967ء کی ہے، 1892ء کی تعداد سے ہم مقابلہ کرتے ہیں تو ہمیں
یہ نظر آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کے نتیجہ میں عملاً یہ کیا کہ تم اک سے ہزار مانگتے
ہو، میں اک سے تین ہزار کرتا ہوں۔چنانچہ جب ہم ان دو اعداد وشمار کا آپس میں مقابلہ کرتے ہیں۔گو (اگر
اس وقت ایک ہزار احمدی سمجھے جائیں۔) ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک کو تین ہزار کر دیا ہے۔اک کو
ہزار نہیں ، اک کو تین ہزار بنادیا ہے۔کیونکہ 3 ہزار کو ہزار کے ساتھ ضرب دیں، تب یہ موجودہ شکل ہمارے
سامنے آتی ہے۔اور اگر 1892ء میں جماعت کی تعداد تین ہزار سمجھی جائے ، جو میرے نزدیک بہت زیادہ
اندازہ ہے تو پھر بھی اس سے اک سے ہزار ہو دیں “ والی دعا اللہ تعالیٰ نے پوری کر دی۔اور پچھتر سال کے
عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کے نفوس کو ایک ہزار گنازیادہ کر دیا۔یہ معمولی زیادتی نہیں، حیرت انگیز
زیادتی ہے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت کا جہاں اظہار ہوتا ہے، وہاں عقل کی رسائی نہیں۔اللہ تعالیٰ کی غیر محدود
قدرت اپنے بندوں پر جلوہ گر ہوتی ہے اور تمام اندازوں کو غلط کر کے رکھ دیتی ہے۔اگر یہ امید رکھیں اور یہ
یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ مستقبل میں بھی اس جماعت کو اسی رنگ میں اور اسی حد تک قربانیاں دینے کی توفیق
دے گا، جس طرح گزشتہ پچھتر سال وہ دیتا رہا ہے اور اس کے نتیجہ میں ہم پر اللہ تعالیٰ کے فضل بھی اسی رنگ
میں ہوتے رہیں گے، یہ تعداد اگر اسی نسبت سے بڑھتی رہے تو آج سے پچھتر سال کے بعد تین ارب اور نو
ارب کے درمیان ہو جائے گی۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم اپنی دعاؤں سے اور اپنی تدبیر سے اور اپنی
قربانیوں سے اور اپنی فدائیت اور جان شاری سے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اسی طرح جذب کرتے رہیں، جس
طرح گزشتہ پچھتر سال میں ہم نے جذب کیا تھا تو اگلے پچھتر سال میں اسلام دنیا پر غالب آجائے گا۔اور
نشاۃ ثانیہ کی جو ہم ہے، وہ پوری کامیابی کے ساتھ دنیا میں ظاہر ہو جائے گی۔خدا کرے کہ جماعت کو اسی
طرح قربانیاں دینے کی توفیق ملتی رہے۔یہ بھی کہا گیا تھا کہ میں ان کے اموال میں برکت ڈالوں گا۔اب اموال
کو ہم دیکھتے ہیں۔1892ء کے جلسہ سالانہ میں 1893 ء کے لئے چندوں کے وعدے دیئے گئے۔(وہ انتظام اس وقت قائم
نہیں تھا، جو آج قائم ہے۔) اور وہ وعدے ساری جماعت کے سمجھے جانے چاہئیں۔کیونکہ تمام مخلصین
جلسہ سالانہ پر جمع ہو جاتے تھے۔تو 1893ء کے لئے 1892ء کے جلسہ سالانہ پر جماعت نے ، جو وعدے
324

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1967ء
دیئے، ان کی رقم سات سو کچھ روپے تھی۔اور آج پچھتر سال گزرنے کے بعد عملاً جماعت، جو مالی قربانیاں
خدا کی راہ میں پیش کر رہی ہے، اس کی رقم ایک کروڑ سے اوپر نکل گئی ہے۔ہم سات سو کی بجائے اگر ایک
ہزار لے لیں ( کیونکہ ان وعدوں کے علاوہ وہ دوست، جو بعض مجبوریوں کی وجہ سے رہ جاتے ہیں، انہوں
نے بعد میں وعدے کئے ہوں گے اور رقمیں بھجوائی ہوں گی۔تو اگر 1892 ء کی آمد ایک ہزار روپیہ سمجھیں
تو ہمیں نظر آتا ہے کہ اس کے مقابلہ میں 1967 ء کی آمد ایک کروڑ سے اوپر نکل گئی۔تحریک جدید کے
چندے، صدر انجمن کے چندے، وقف جدید کے چندے، وقف عارضی کا جو خرچ ہوتا ہے، (اگر چہ وہ
ہمارے رجسٹروں میں درج نہیں ہوتا لیکن وہ بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ ہے، جو ایک احمدی کر رہا ہے۔اپنے خرچ پر باہر جاتا ہے، کرایہ خرچ کرتا ہے، وہاں اپنے گھر سے زائد اسے خرچ کرنا پڑتا ہے۔) ان
سب کو اگر اکٹھا کیا جائے تو یہ رقم ایک کروڑ سے کہیں او پر نکل جاتی ہے۔میں ایک کروڑ کی رقم اس وقت لے
لیتا ہوں۔تو ایک ہزار سے بڑھ کر ایک کروڑ تک ہماری مالی قربانیاں پہنچ گئیں۔یہ بھی دس ہزار گنار قم بن
جاتی ہے۔گویا ایک روپے کے مقابلہ میں دس ہزار روپے کے چندے بنتے ہیں۔یعنی 1892ء میں اگر
جماعت نے ایک روپیہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق اپنے رب سے حاصل کی تو اسی برگزیدہ
جماعت نے 1967ء میں دس ہزار روپیہ ( اس ایک روپیہ کے مقابلہ میں) خرچ کرنے کی اپنے رب سے
توفیق پائی۔یہ تو چندوں کی نسبت ہے۔مگر وعدہ کیا گیا ہے کہ اموال میں برکت دی جائے گی۔اب جس
نسبت سے جماعت کے اموال بڑھے ہیں، وہ دس ہزار گنا سے زیادہ ہے۔کیونکہ 1892ء میں قریباً سو
فیصدی مخلص تھے اور پوری قربانی دے رہے تھے، خدا کی راہ میں لیکن 1967ء میں تعداد چونکہ بڑھ گئی
ہے۔بہت سے ہم میں سے ایسے ہیں، جو تربیت کے محتاج ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ آج سے ایک
سال یا دوسال یا چار سال یا پانچ سال کے بعد اس ارفع مقام پر پہنچ جائیں گے، جس پر اللہ تعالیٰ انہیں
دیکھنا چاہتا ہے۔اور ان کے چندوں کی شرح، اس شرح کے مطابق ہو جائے گی ، جو 1892ء میں مخلصین
دیا کرتے تھے۔اگر اس لحاظ سے دیکھا جائے تو جو اموال منقولہ اور غیر منقولہ 1892ء کے احمدیوں کے
پاس تھے، آج اس کے مقابلہ میں جماعت کے مجموعی اموال منقولہ یا غیر منقولہ کی قیمت میں اللہ تعالیٰ نے
اپنے فضل کے ساتھ دس ہزار گنا سے زیادہ برکت ڈال دی ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل ہم پر نازل ہو رہے ہیں۔جس نقطہ نگاہ سے بھی ہم دیکھتے ہیں،
عقلیں حیران رہ جاتی ہیں۔اب پچھتر سالہ عرصہ قوموں اور جماعتوں کی زندگی میں کوئی لمبا عرصہ نہیں
325

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 نومبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہے۔اس چھوٹے سے عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت پر اپنے ایسے فضل کئے کہ ان کی تعداد اک سے
ہزار ہو دیں، والی دعا سے بھی بڑھ گئی۔اور ان کے اموال میں جو برکت اللہ تعالیٰ نے ڈالی ، وہ اک سے
دس ہزار کی نسبت سے بڑھ گئی۔اس سے ہم اس صداقت تک پہنچتے ہیں کہ جماعت احمد یہ خدا کی راہ میں جو
مالی قربانیاں دیتی ہے، وہ ضائع نہیں جاتیں۔اس دنیا میں بھی خدا کی راہ میں دی گئی رقم تمہیں واپس مل
جاتی ہے۔اور صرف اتنی ہی نہیں ملتی ، دگنی ہی نہیں ملتی ، دس گنے یا سو گنے ہی زیادہ نہیں ملتی، جیسا کہ ابھی میں
نے اعدادوشمار سے بتایا ہے بلکہ دس ہزار گنے زیادہ ملتی ہے۔ایسے خاندان بھی ہیں جماعت کے کہ ان کے
والد نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جتنی قربانی دی، ان کے بچوں میں سے ایک، ایک کی
ماہوار آمدنی ان کی ساری زندگی کی مالی قربانی سے زیادہ تھی۔تو اللہ تعالیٰ بڑے فضلوں کا مالک ہے۔اور
بڑے فضل کر رہا ہے اور کرنا چاہتا ہے۔اور اس لحاظ سے اگر ہم اندازہ لگائیں کہ اگلے پچھتر سال میں
ہمارے مالوں میں کس قدر برکت پیدا ہو جائے گی ( مجموعی طور پر جماعت کے مالوں میں ) تو بے شمار رقم
بن جاتی ہے۔اس لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو دنیا میں ایک فوقیت عطا کرے گا۔اور یہ ڈیڑھ سو
سال کا عرصہ کوئی لمبا عرصہ نہیں ہے۔ایک آواز، جوا کیلی اور تنہا آواز اور ایک غریب انسان کی آواز ، ایک ایسے انسان کی آواز تھی ، جو
دنیوی لحاظ سے کوئی وجاہت یا اقتدار نہیں رکھتا تھا۔لیکن اپنے رب سے انتہائی پیار کرنے والا اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں اس طرح وہ محو تھا کہ امت مسلمہ میں ویسی محبت اور عشق کسی امتی نے اپنے
امام، اپنے محد صلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی نہیں کی۔اس کو اللہ تعالیٰ نے کھڑا کیا اور کہا کہ میں دنیا میں تیرے
ذریعہ سے اسلام کو پھر غالب کرنا چاہتا ہوں۔اور ایک ایسی جماعت تمہیں دوں گا (يَنصُرُكَ رِجَالٌ
نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّماءِ ) کہ آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے اور انہیں وحی کریں گے کہ وہ
اٹھیں اور تیری خدمت میں لگ جائیں۔پھر یہ ایک چھوٹی سی جماعت تھی ، 1892ء میں۔مگر وہ بڑھتی چلی
گئی، اپنی تعداد میں۔جیسا کہ ابھی میں نے بتایا ہے، ایک ہزار گنا زیادہ نہیں، تین ہزار گنا زیادہ وہ ہوگئی۔اور کہا گیا تھا کہ ان کے اموال میں برکت دی جائے گی۔چونکہ انہوں نے خدا کی راہ میں ایسے وقت میں
قربانیاں دیں، جب مسلمان کہلانے والے اسلام کی خاطر مالی قربانیاں دینے میں بڑی ہچکچاہٹ محسوس
کرتے تھے اور عملاً کوئی قربانی نہیں دے رہے تھے۔اور اللہ تعالیٰ نے اتنا فضل کیا کہ ان کی حقیر قربانیوں
کے نتیجہ میں، جو ایک روپیہ انہوں نے دیا، اس کے بدلہ میں ان کو اور ان کے خاندانوں کو دس ہزار روپیہ سے
326

تحریک جدید- ایک البمی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 03 نومبر 1967ء
بھی زائد خدا نے دیا۔اللہ تعالیٰ نے دس ہزار گنا سے بھی زیادہ ان کے اموال کر دئیے۔پس جو کچھ ہم اللہ
تعالیٰ کی راہ میں دیتے ہیں، یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اموال ضائع ہو گئے۔ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اتنا ہی
ہمیں مل جاتا ہے۔پھر تمہیں ڈرکس بات کا ہے؟ جتنا تم نے دیا تھا، وہ تمہیں واپس مل گیا۔بلکہ اللہ تعالٰی کا
فعل بڑی وضاحت سے یہ شہادت دے رہا ہے کہ تم ایک روپیہ میری راہ میں خرچ کرو، میں دس ہزار روپیہ
تمہیں لوٹا دوں گا۔اس دنیا میں اور جو بدلہ اس کی محبت کا اور اس کی رضا کا اور اس کی جنت کا اخروی زندگی
میں ملنا ہے، وہ اس کے علاوہ ہے۔پس بڑا سستا سودا ہے“۔میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور اپنے وعدوں کی حدود کو پھلانگتے ہوئے ، اس
مقام تک پہنچ جائیں ، جو جماعت کی ضرورت کا مقام ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی اس کی توفیق
عطا فرمائے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 10 نومبر 1967ء)
327

آج 10 میں سے 10 باقی