زندگیاں وقف کرنا اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے ۔ تقریرفرمودہ 24 نومبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمود 240 نومبر 1967ء
زندگیاں وقف کرنا اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے
تقریر فرمودہ 24 نومبر 1967ء
24 نومبر کو بعد نماز عصر احاطہ خلافت لائبریری میں لوکل انجمن احمدیہ کی طرف سے مکرم چوہدری
عبدالرحمن صاحب بنگالی سابق مبلغ امریکہ، مکرم حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب اور مکرم سید ظہور احمد شاہ
صاحب کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔جس میں سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث نے بھی از
راہ شفقت شمولیت فرمائی۔اکل و شرب کے بعد مکرم غلام باری صاحب سیف نے تلاوت کی۔اس کے بعد
مکرم چوہدری محمد صدیق صاحب ایم۔اے صدر عمومی لوکل انجمن احمدیہ نے مبلغین کرام کی خدمت میں
ایڈریس پیش کیا، جس کے جواب میں تینوں مبلغین کرام نے باری باری تقاریر کیں۔اس کے بعد حضور نے
درج ذیل قیمتی ارشادات سے نوازا اور بعدہ اجتماعی دعا کروائی۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی احسان ہے کہ اس نے سلسلہ احمدیہ کی طرف منسوب ہونے والوں کو امر
بالمعروف اور نبھی عن المنکر کی ایک حد تک توفیق عطا کی ہے۔اور یہی جماعت ہے، جس میں ایک
ایسا گروہ اس کے فضل سے پیدا ہوا ہے، جنہوں نے اپنی زندگیاں خدا کی راہ میں وقف کیں۔اور پھر اپنی
ساری زندگیوں کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی خدمت میں صرف کیا۔اور وہ لوگ جنہیں
اپنی زندگیوں کو اس مقصد کے لئے وقف کرنے کی توفیق ملتی ہے، اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں (جیسا کہ میں ابھی
بتاؤں گا۔بڑی ہی عزت اور محبت کا مقام پاتے ہیں۔اس لئے ایک تو ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ
ایسے لوگوں کی قدر کریں اور انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھیں۔دوسرے خود ان لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اللہ
تعالیٰ کے احسان پر ہمیشہ شکر گزار بندے بنے رہیں۔اور جو عزت اللہ تعالیٰ نے انہیں دی ہے، ( جس کے
مقابلہ میں دنیا کی ساری عزتیں بیچ ہیں۔) وہ اس کی قدر کریں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ تم خیر امت ہو۔کیونکہ تمہارے اندر یہ وصف پایا جاتا
ہے کہ تم امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کرتے ہو۔329
تقریر فرمود 24 نومبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یہ امت کا ایک فریضہ ہے، جس کا یہاں ذکر کیا گیا ہے۔لیکن ساری امت ہر وقت پوری ذمہ
داری کے ساتھ اس فریضہ کو ادا کرنے کے قابل نہیں تھی۔ساری امت کے لئے اس طرح زندگی وقف کرنا
ممکن نہیں تھا۔اس لئے گناہ سے انہیں بچانے کے لئے ساتھ یہ بھی کہ دیا کہ جس حد تک تم سے ممکن ہو
سکے ، اس فریضہ کی ادائیگی میں لگے رہو۔لیکن ایک گروہ ایسا ضرور ہونا چاہیے کہ
وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
جو اپنی زندگیوں کو خدا کی راہ میں وقف کریں اور اس فریضہ کو بجالانے والے ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو یہ بات اتنی پسندیدہ اور محبوب ہے کہ
جب تک امت اس فریضہ کو ادا کرتی رہتی ہے اور امت میں ایسا گروہ قائم رہتا ہے، اس وقت تک وحی کی
برکات سے اسے نوازا جاتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ جب میری امت اس فریضہ کو نظر انداز کر دے گی اور
اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کرے گی تو حُرِمَتْ بَرُكَةَ الْوَحی وحی کی برکتوں سے اسے محروم کر دیا جائے گا۔پس یہ برکتیں ، جن کا تعلق وحی کے ساتھ ہے، امت کو ایسے لوگوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں ہی ملتی ہیں کہ جو
اپنی ساری زندگیاں اس فریضہ کی ادائیگی میں خرچ کرتے ہیں۔غرض اتنا بڑا انعام اللہ تعالیٰ نے وقف زندگی کے ساتھ باندھ دیا ہے۔اس لئے دعا ہے کہ
ہمارے مبلغ بھی اس احسان کو پہچانیں، جو اللہ تعالیٰ نے ان پر کیا ہے اور جماعت بھی اس احسان کو کبھی
فراموش نہ کرے، جو واقفین کے ذریعہ ان پر اللہ تعالیٰ کر رہا ہے۔اور خدا کرے کہ ہمیشہ ہی جماعت علی
العموم اور واقفین زندگی بالخصوص اس فریضہ کو خلوص نیت کے ساتھ اور پوری ذمہ داری کے ساتھ اس طرح
ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ان کی یہ قربانی اور ایثار مقبول ہو جائے۔اور جماعت وحی کی برکات سے
ہمیشہ مستفیض ہوتی رہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 05 جنوری 1968ء)
330