محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت ہر دل میں گاڑ دی جائے گی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 دسمبر 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 29 دسمبر 67
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہر دل میں گاڑ دی جائے گی
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 دسمبر 1967ء۔۔۔اجتماعی طور پر لیلة القدر وہ زمانہ بھی ہے، جو ایک نبی کا زمانہ ہوتا ہے، جو انتہائی فساد اور
اندھیرے اور ظلمت کا زمانہ ہوتا ہے۔لیکن ظلمت کے اس زمانے میں ، اندھیرے کی ان گھڑیوں میں اللہ
تعالیٰ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں اپنے بندوں کے لیے نور کا سامان پیدا کروں گا۔سب سے زیادہ ظلمت شیطان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پھیلائی۔اس سے
زیادہ اندھیرے دنیا کی تاریخ میں ہمیں کہیں نظر نہیں آئیں گے۔اور سب سے زیادہ روشن نور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ان اندھیروں میں سے ہی طلوع ہوا۔اور
یہ رات (جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اندھیروں کو دور کردیا جائے گا۔جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
سے تعلق رکھتی ہے، بہت ہی اندھیری رات تھی۔ایسی اندھیری رات کہ اس سے بڑھ کر اندھیرا تصور میں
بھی نہیں آسکتا ہے۔پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ روشنی کے سامان پیدا کیے گئے۔اس قدر روشنی
اور نور کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔قیامت تک کے لیے وہ احکام دے دیئے گئے ، وہ صراط مستقیم
بتا دیا گیا، جس پر چل کر انسان اپنے رب، جو نور السموات والارض ہے، کے نور سے نور حاصل کر
کے اپنے ظاہر اور باطن کو منور کر سکتا ہے۔تو یہ زمانہ بھی لیلة القدر کا زمانہ ہے۔یعنی فساد کا، یعنی شیطانی
حکومت کا، یعنی اللہ تعالیٰ کے بعد کے اندھیروں کا ، وہ زمانہ ، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
روشنی پیدا کی گئی اور ان اندھیروں کو دور کیا گیا۔اندھیروں کا یہ زمانہ وہ تھا ، جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لانے والوں نے انتہائی دکھ اٹھائے۔ان لوگوں کے لئے دنیا اندھیر تھی۔دنیوی لحاظ سے روشنی کی
کون سی کرن تھی ، جو وہاں تک پہنچ سکتی تھی؟ ہر طرف سے کفر نے ان
کوگھیرا ہوا تھا۔ہر قسم کی قربانیاں تھی ، جو
ان سے لی جا رہی تھی۔مردوں سے بھی اور عورتوں سے بھی۔وہ کون سی بے عزتی تھی ، جوان مسلمان عورتوں
کو نہ دیکھنی پڑی ہو؟ ہر قسم کے اندھیروں کی دیوار میں شیطان ان کے گرد کھڑی کر رہا تھا۔اور اللہ تعالیٰ ان
331

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 29 دسمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سے انتہائی قربانیاں لے رہا تھا۔اس وعدہ کے ساتھ کہ میں تمہارے لئے اپنی تقدیر کی تاریں ہلاوں گا اور و
اتنے انعامات دوں گا ، اتنے فضل تم پر نازل کروں گا ، آسمان سے تم پر نور کی کچھ اس طرح بارش برسے گی کہ
یہ سب اندھیرے کا فور ہو جائیں گے اور مٹ جائیں گے۔اور شیطان اپنے تمام اندھیروں اور ظلمتوں کے
ساتھ بھاگ جائے گا اور حق اپنے تمام نوروں کے ساتھ دنیا میں قائم ہو جائے گا۔پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ ليلة القدر کا زمانہ تھا۔اس معنی میں کہ اگر چہ شیطان
انسانی روحوں پر پوری طرح غالب آگیا تھا اور مسلمانوں
کو انتہائی قربانیاں اس وقت دینی پڑی تھیں۔لیکن
لیلة القدر کے اس زمانہ میں ہمارے رب نے یہ فیصلہ کیا کہ ان تمام اندھیروں کو دنیا سے مٹادیا جائے
گا۔اور وہ، جو اپنے فیصلوں پر قادر اور وہ، جو اپنے وعدوں کو وفا کرنے والا ہے، اس نے وہ تمام اندھیرے
دنیا سے مٹادئیے۔اور اس طرح اسلام کا نور تمام دنیا پر چھا گیا کہ معلوم دنیا میں سے کوئی علاقہ ایسانہ رہا، جو
اسلام کے نور سے محروم ہو۔اس کے بعد پھر تنزل کا ایک زمانہ آیا کیونکہ اسلام کی روح کو مسلمان بھول چکا
تھا۔لیکن اب پھر اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا زمانہ پیدا کیا۔اور اس زمانہ میں ہمیں بھی پیدا کیا۔حضرت مسیح موعود کا زمانہ بھی لیلۃ القدر ہی کا زمانہ ہے۔جس زمانہ کے متعلق الہی تقدیر ہے
کہ اسلام
کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کیا جائے گا اور دنیا کی تمام اقوام محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے
جمع کی جائیں گی۔پس ہمارا یہ زمانہ بھی شیطانی ظلمتوں، اسلامی قربانیوں اور بہترین انعامات کے لحاظ سے
لیلة القدر ہے۔اور اس زمانہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتہائی قربانیاں لی جائیں گی اور عظیم انعامات کا
وارث کیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں جب اللہ تعالیٰ کی وہ پیشگوئیاں اور وہ آیات بینات اور وہ
نشانات ابھی ظاہر نہیں ہوئے تھے، جو بعد میں ہوئے۔اس وقت بھی آپ پر کچھ لوگ ایمان لائے۔ان
لوگوں کی زندگیوں کو جب ہم دیکھتے ہیں اور اس زمانہ کے حالات پر جب ہم نظر ڈالتے ہیں تو ہم اس نتیجہ پر
پہنچتے ہیں کہ ان لوگوں نے انتہائی قربانیاں دیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نشانات ابھی پوری طرح واضح نہیں
تھے۔وہ غیب پر ایمان لائے۔ان کے بعد میں آنے والوں نے تو ہزاروں نشان دیکھے۔بعض نے ان سے
فائدہ اٹھایا اور بعض نے فائدہ نہیں اٹھایا۔لیکن نشان ہر ایک نے ہی دیکھے۔بہر حال ان نشانوں کو دیکھنے کے
بعد جولوگ ایمان لائے، وہ انتہائی اندھیروں کے اوقات میں ایمان لانے والوں میں شمار نہیں ہو سکتے۔اور
اس وجہ سے ان کی قربانیوں کی وہ شان نہیں ، جو سابقون کی قربانیوں کی ہے۔جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
332

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 29 دسمبر 1967ء
پر ابتدائی زمانہ میں ایمان لائے تھے۔اور ان قربانیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک نور دنیا کے لئے پیدا
کیا۔جماعت نے ترقی کی۔اللہ تعالیٰ کے فضل اس طرح نازل ہوئے کہ وہ جس کی آواز اپنے گاؤں کی
گلیوں میں بھی نہیں گونجی تھی ، آج اس کی آواز ساری دنیا کی فضا میں گونج رہی ہے۔اور یہ تو ایک مثال ہے،
جس زاویہ سے بھی آپ دیکھیں گے، آپ کو یہی نظر آئے گا۔یہ نتیجہ ہے، ان قربانیوں کی قبولیت کا، جو ابتدائی
زمانہ میں ایمان لانے والوں نے ان اندھیری راتوں میں دیں۔اور انہیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیا۔لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں بڑی وسعت ہے، وہ زمانہ کے بدلے ہوئے حالات کے
ساتھ ساتھ قربانیوں کو بھی بڑھاتا چلا جاتا ہے۔اب اس زمانہ میں قربانیاں اور قسم کی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے
ایسے سامان پیدا کر دیئے آپ کے لئے کہ آپ
کو قربانیوں کے اس مقام پر کھڑا نہیں رہنے دیا۔بلکہ اپنے
بندوں کو ، جنہیں اس نے خلافت کے مقام پر کھڑا کیا، بہت سے منصوبے سکھائے۔اور اس نے آپ کو
قربانیوں کے میدان میں آگے سے آگے پہنچا دیا۔حضرت خلیفہ اول کی زندگی کے حالات کو دیکھیں، کس
طرح آپ نے جماعت کے استحکام اور ترقی کی تدابیر کیں اور جماعت سے قربانیاں لیں۔پھر ایک لمبا
زمانہ خلافت ثانیہ کا ہے ، حضرت مصلح موعودؓ کی خلافت کا۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ خلافت میں بھی آپ کو
قربانی کے ایک مقام پر کھڑا نہیں رہنے دیا۔بلکہ حضرت مصلح موعودؓ کے ذہن میں نئے سے نئے منصوبے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اسی کے ارادے سے اور اسی کے سکھانے سے آئے۔اور حضور نے جماعت کو
قربانی کے میدان میں آگے سے آگے دھکیلا۔تا کہ اس زمانہ کے احمدیوں
کی قربانیوں کی مشابہت صحابہ نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ حضرت مسیح موعود کی قربانیوں سے ایک حد تک ہو جائے۔تا اس قسم کے
انعامات کے یہ بھی وارث ہوں۔اب یہ خلافت ثالثہ کا زمانہ ہے۔اور یہ تو اللہ تعالیٰ کو ہی معلوم ہے کہ کتنا
لمبا عرصہ یہ رہے گا۔لیکن آج میں ایک بات آپ
کو بتا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ
اسلام کو تمام دنیا میں غالب کرنے کی جو آسمانی مہم شروع کی گئی تھی ، آج وہ ایک نہایت ہی اہم اور نازک
دور میں داخل ہو چکی ہے۔اور جماعت احمدیہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ آئندہ کم و بیش تمہیں سال تک اپنی
قربانیوں
کو انتہا تک پہنچائے۔نیز اپنی دعاؤں کو انتہا تک پہنچائے۔تا اللہ تعالیٰ ان قربانیوں اور ان دعاؤں
کو قبول کرے اور وہ مقاصد حاصل ہوں، جن مقاصد کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو کھڑا
کیا ہے۔پس کم و بیش 30 سال کا عرصہ بڑا ہی اہم ہے۔بڑا ہی اہم ہے اور ہم سے انتہائی قربانیوں کا
333

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 29 دسمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
مطالبہ کر رہا ہے۔اور اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ بھی ہے کہ اگر تم میری راہ میں انتہائی قربانیاں دو
گے اور اسلام کے ہر حکم کے سامنے اپنے سروں کو جھکا دو گے، خالص مسلمان ہو جاؤ گے، اپنے نفسوں پر
ایک موت وارد کر لو گے تو میں تمہیں انتہائی اور عظیم انعام بھی دوں گا۔پس ہم میں سے ہر ایک شخص کا (انفرادی حیثیت میں بھی اور جماعت کا بحیثیت جماعت ) فرض
ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اس نازک اور اہم وقت میں انتہائی قربانیوں کو اپنے رب کے قدموں میں جا
رکھے۔تا کہ اپنے رب کی پیار بھری نگاہ کا وہ مستحق اور وارث قرار دیا جائے۔اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے
ہماری مدد کے لئے آسمانوں سے اتریں اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہماری زندگیوں میں پورا ہو کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہر دل میں گاڑ دی جائے گی“۔مطبوعه روزنامه الفضل 09 جنوری 1968ء)
334

آج 10 میں سے 10 باقی