ہر جماعت 250 چندہ دہندگان پر ایک میٹرک پاس طالب علم جامعہ احمدیہ کو دیں ۔ ارشادات فرمودہ 9 اپریل 1967ء برموقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمودہ 109 اپریل 1967ء
ہر جماعت 250 چندہ دہندگان پر ایک میٹرک پاس طالب علم جامعہ احمدیہ کو دے
ارشادات فرمودہ 109اپریل 1967ء برموقع مجلس مشاورت
جامعہ احمدیہ میں داخلہ کے متعلق ایک تجویز پر بحث کے دوران فرمایا:۔۔۔۔۔اگر موجودہ معیار کے جاری ہونے سے پہلے سال میں صرف ایک ایسا آدمی نکلا ہو، جس
نے خدمت دین کی۔تو یہ بات ظاہر کرے گی کہ وہ طریق درست نہیں تھا۔کیا یہ بات آپ کی تائید میں ہے
کہ آپ نے سو آدمیوں پر خرچ کیا اور ان میں سے صرف ایک شخص آپ کو خدمت دین کے لئے ملا ؟ مثلاً
1928ء میں صرف ایک لڑکے نے مولوی فاضل کیا تھا۔خرچ اور پیداوار میں کوئی نسبت چاہیے۔ہم جو بھی
خرچ کرتے ہیں ، وہ صنعت پر ہو یاز راعت پر، ایسے اس آمد سے کوئی نسبت ہونی چاہیے، جس کا ہم نے
اندازہ کیا ہے۔اس تجویز سے تحریک جدید متفق نہیں تھی اور جب میں نے کہہ کے یہ تجویز ایجنڈا میں رکھوائی
تو تحریک جدید والے بہت پریشان ہوئے۔انہوں نے خیال کیا کہ شاید کوئی تبدیلی میرے ذہن میں
ہے۔اس لئے انہوں نے دریافت کیا کہ اگر کوئی خاص تبدیلی نظام میں کرنی ہو تو ہمیں بتا ئیں ، ہم اس کے
مطابق انتظام کر دیں گے۔میں نے کہا نہیں، میں صرف جماعت کو بعض چیزوں کی طرف متوجہ کرنے
چاہتا ہوں ، اس لئے میں نے یہ تجویز ایجنڈا میں رکھوائی ہے۔جماعت کو یہ سوچنا چاہئے کہ باوجود اس کے کہ ہم پہلے پرائمری پاس طالب علم کو مدرسہ احمدیہ کی
پہلی کلاس میں لے لیتے تھے اور اب ہم میٹرک کے بعد طالب علم کو جامعہ احمدیہ میں داخل کرتے ہیں۔جامعہ
احمدیہ کے طلبہ کی تعداد ستر فیصد کے قریب بڑھ گئی ہے لیکن پھر بھی جو نتیجہ نکلتا ہے، وہ ہماری ضروریات کو پورا
نہیں کرتا۔اس لئے میرا اندازہ ہے کہ ہمارے پاس جامعہ احمدیہ میں تین سو اور پانچ سو کے درمیان لڑ کے
چاہئیں۔شروع شروع میں یہ تعداد بڑھے گی لیکن جب یہ کلاس اپنے عروج کو پہنچے گی تو اس میں 25 یا 30
طالب علم ہوں گے اور یہ 25 یا 30 طالب علم ایسے نہیں ہوں گے، جنہیں مبلغ لگا لیا جائے۔ان میں سے ایک
حصہ کو بطور مربی پاکستان میں لگایا جاسکے گا اور ایک حصہ کو بیرون ملک بطور مبلغ مقرر کیا جا سکے گا۔اور ایک
حصہ ہمیں ایسے تربیت یافتہ نو جوانوں کا مل جائے گا، جن کو ہم میٹرک پاس نو جوانوں پر ترجیح دے کر کلریکل
لائن میں لے آئیں گے اور اس سے ایفی شنسی (Efficiency) بہت بڑھ جائے گی۔337

ارشاد فرموده 109 اپریل 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میرا اپنا دفتر ہے، میں اپنے کلرکوں سے بڑے پیار سے کام لیتا ہوں اور وہ بھی بڑے پیار سے
کام کرتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں بعض دفعہ توجہ دلانی پڑتی ہے۔کیونکہ کا مجمع ہو جاتا ہے اور اس سے مشکل
پیش آتی ہے۔ابھی سال ختم نہیں ہوا، مہینہ کے قریب عرصہ ابھی باقی ہے لیکن میرے دفتر میں اس عرصہ میں
55 ہزار سے زائد خطوط آئے ہیں، جو میں نے پڑھے ہیں۔اور کسی نظارت میں آنے والے خطوط کی تعداد
دو ہزار سے نہیں بڑھی۔میں بعض دفعہ رات کو تین بجے تک جاگتا ہوں تا ان دوستوں کے خطوط کا جواب دیا
جاسکے، جنہوں نے مجھے خطوط لکھے ہیں۔لیکن ہوتا یہ کہ میں تو ان خطوط کا جواب دینے کے لئے راتوں کو
تین، تین بجے تک جاگتا ہوں لیکن وہ خطوط چھ چھ ، سات سات دنوں تک دفتر میں ہی پڑے رہتے ہیں۔میرا راتوں کو جا گنا بے فائدہ ہوتا ہے کیونکہ دفتر کے کارکن ڈاک نکال نہیں رہے ہوتے۔ایک تو کام زیادہ
ہے اور دوسرے ان میں اپنی فینسی کم ہے۔اگر اچھے کام کرنے والوں کے اندر وقف کی روح بھی پیدا ہو
جائے تو وہ یہ نہیں دیکھیں گے کہ دفتر بند ہونے کی گھنٹی بج گئی ، اس لئے اب وہ گھر چلے جائیں۔جتنی توفیق
اللہ تعالیٰ نے مجھے کام کرنے کی دی ہے، اس سے 2/5 حصہ بھی کام کرنے والے کلرک ہوں تو کام رکتا
نہیں۔اس قسم کے آدمی ملنے چاہئیں جامعہ احمدیہ کو اور میٹرک پاس چاہئیں۔"
اگر کوئی طالب علم ایسا ہو، جو بڑا ہوشیار ہو لیکن گھر کے حالات کی وجہ سے وہ میٹرک تک نہ پہنچ سکتا
ہو اور اس کو ساتویں یا آٹھویں جماعت میں تعلیم چھوڑ دینی پڑی ہو، اگر وہ میرے علم میں آجائے تو میں اس
کی تعلیم کا انتظام کر دوں گا۔یہ نہیں کہ آپ کہیں غریب ہے اور آگے تعلیم حاصل نہیں کر سکتا اور وہ پڑھائی
میں کمزور ہو تو میں اس کا انتظام کر دوں۔ایک فیصلہ پہلے ہو چکا ہے، حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شوری کے مشورہ سے
فیصلہ فرمایا تھا کہ ہر وہ جماعت، جس کے چندہ دہندگان کی تعداد 250 ہو، وہ ایک میٹرک پاس طالب علم جامعہ
احمدیہ کو دے۔اس کا مطلب یہ تھا کہ افراد جماعت کی تربیت اس رنگ میں کی جائے کہ جس جماعت میں
250 چندہ دہندگان ہوں، وہاں بہر حال ان کی اولاد بھی ہوگی۔وہاں سے ایک طالب علم جامعہ احمدیہ میں
آئے۔لیکن اب مشکل یہ ہے کہ ضلع گوجرانوالہ نے اس فیصلہ کے بعد 1966ء میں ایک طالب علم دیا ہے۔حالانکہ ضلع گوجرانوالہ میں 1025 چندہ دہندگان ہیں اور وہاں سے کم سے کم چار ہوشیار بچے پڑھنے کے لئے
جامعہ احمدیہ میں آنے چاہئیں تھے ضلع شیخوپورہ میں 1114 چندہ دہندگان ہیں، یہاں سے بھی چار طالب علم
آنے چاہئیں تھے۔ضلع سیالکوٹ سے صرف تین طالب علم آئے ہیں۔حالانکہ اس میں 2500 چندہ دہندگان
338

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
ارشاد فرمودہ 09 اپریل 1967ء
ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں سے دس طالب علم آنے چاہیں۔اگر جماعتیں اس نسبت سے طالب علم
مہیا کریں تو جامعہ احمدیہ میں طلباء کی تعداد تین اور پانچ سو کے درمیان ہو جاتی ہے۔جامعہ احمدیہ میں ایسے طالب علم نہ بھیجیں، جن کے متعلق آپ کا یہ خیال ہو کہ ان کے لئے اور کوئی
جگہ نہیں، اس لئے انہیں جامعہ احمدیہ میں بھیج دیں۔اگر اچھے طالب علم دیں گے تو اللہ تعالیٰ ایسے سامان
کرے گا کہ ان کی فراست صیقل ہوگی۔اللہ تعالیٰ ان کے ایمان اور اخلاص میں برکت ڈالے گا۔دنیا میں
جہاں بھی وہ کھڑے ہوں گے، کوئی ان کے مقابلہ میں نہیں آئے گا۔یہ بھی صحیح ہے کہ جامعہ احمدیہ میں جو طالب علم داخل ہوں گے، وہ سارے کے سارے کامیاب
نہیں ہوں گے۔بعض ان میں سے رہ جائیں گے۔کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ جو درخت لگائے
جاتے ہیں، ان میں ایک بڑی تعداد مرجاتی ہے۔اس الہی قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے ، جامعہ احمدیہ میں
زیادہ طلباء کی ضرورت ہے۔کیونکہ کچھ تو ان میں سے رہ جائیں گے اور کچھ معیار پر پورے نہیں اتریں گے
اور انہیں ہم دفاتر میں لے آئیں گے۔اور ایک آدھ ایسا بھی ہوگا، جسے ہم جماعت سے خارج کرنے پر
مجبور ہوں گے۔پس جتنے ہوشیار طالب علم آپ دیں گے، اتنا ہی اچھا نتیجہ نکلے گا۔اس وقت حالت یہ ہے کہ بہت سے ممالک بڑی تعداد میں مبلغین مانگ رہے ہیں۔عملاً جو مبلغ جا
رہے ہیں ، وہ بہت کم ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جو معیار ہم نے بڑی کوشش کے بعد قائم کیا تھا، وہ اب کم
ہورہا ہے۔پہلے قاعدہ تھا کہ جو بلغ باہر سے آتا تھا، وہ تین سال تک مرکز میں رہتا تھا۔لیکن اب میں نے کہہ دیا
ہے کہ میں نے کسی مبلغ کو مرکز میں تین سال تک نہیں رہنے دینا، جب تک کہ جماعت اور بچوں کی قربانی پیش
نہ کرے۔میں ان مبلغین کو صرف ایک سال تک مرکز میں رہنے دوں گا۔ایک طرف آپ تقریریں کرتے ہیں
کہ باہر کام کرنے والے مبلغین کو کچھ عرصہ کے بعد مرکز میں بلایا جائے یا ان کے بیوی بچے ان کے ساتھ بھیجے
جائیں اور دوسری طرف آپ جامعہ احمدیہ میں پڑھانے کے لئے اپنے بچے یہاں نہیں بھیجتے۔میں نے بہر حال قربانی کا مطالبہ کرنا ہے۔اگر ضرورت حقہ ہو اور میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ جماعت کے افراد قربانی دینے والے ہوں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام جب
اپنے بیوی اور بچے کو وادی غیر زرع میں چھوڑ گئے تھے تو وہ وہیں پڑے رہے تھے۔آپ نے ساری عمر کے
لئے ان سے قطع تعلق کر دیا تھا۔اگر ہم نے جماعت میں ابراہیمی اسوہ کو قائم رکھنا ہے تو ہمیں ان جیسی قربانی
بھی پیش کرنی پڑے گی۔صحابہ کا نمونہ بعض پہلوؤں سے زیادہ شاندار ہے۔اگر آپ واقعہ میں مبلغین۔339

ارشاد فرموده 09 اپریل 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
در در کھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں کچھ سہولتیں دی جائیں تو آپ اس کے لئے سامان بھی تو مہیا کریں۔تقریر اور اپیل کی ضرورت نہیں۔سہولت مہیا کرنے میں سب سے بڑی روک، تعداد کی کمی ہے۔اگر میرے
اندازہ کے مطابق چار سو یا اس زیادہ مربی مل جائیں تو ایک طرف ہمارے مربیوں کی تعداد دگنی ہو جائے گی
اور ہماری ضرورت بھی ایک حد تک پوری ہو جائے گی اور دوسری طرف انہیں کچھ سہولتیں بھی مل جائیں گی۔میں نے صرف ان باتوں کی طرف توجہ دلانے کے لئے اس تجویز کو ایجنڈا میں رکھوایا تھا“۔ر پورت مجلس شوری منعقدہ 09007 اپریل 1967ء)
340

آج 10 میں سے 10 باقی