ہم نے دنیا میں ایک مثالی معاشرہ کو قائم کرنا ہے ۔ تقریر فرمودہ 9 اپریل 1967ء برموقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وو
اقتباس از تقریر فرموده 09 اپریل 1967ء
ہم نے دنیا میں ایک مثالی معاشرہ کو قائم کرنا ہے
تقریر فرمودہ 109اپریل 1967ء برموقع مجلس مشاورت
بات یہ ہے کہ یہ مجھ لینا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہونے
کے بعد جو کچھ ہونا تھا، ہو گیا۔یہ غلط ہے۔ہم نے دنیا میں ایک مثالی معاشرہ کو قائم کرنا ہے۔دنیوی لحاظ سے
بھی ، جسے دنیا دیکھتی ہے اورسمجھ سکتی ہے اور روحانی لحاظ سے بھی ، جسے نہ دنیا دیکھتی ہے اور نہ سمجھ سکتی ہے۔ہم نے
ان کو سمجھانا بھی ہے اور دکھانا بھی ہے۔اس کے لئے جذبات کی قربانی بھی کرنی پڑے گی، اس کے لئے
عادات کی قربانی بھی کرنی پڑی گی، اس کے لئے اموال کی قربانی بھی کرنی پڑے گی ، اس کے لئے غلط قسم کے
رسم و رواج کو بھی، جو ہمارے اندر رواج پاگئے ہیں، چھوڑنا پڑے گا، اس کے لئے نیندوں کی قربانی بھی کرنی
پڑے گی، اس کے لئے شاید ہمیں بھوکا رہ کر دوسروں کو کھانا کھلانا پڑے گا، اس کے لئے بیدار رہ کر راتوں کی نیند
اپنے اوپر حرام کر کے دوسروں کے لئے میٹھی نیند کا سامان کرنا پڑے گا۔بہر حال ہم نے بہت کچھ کرنا ہے۔اب ہم اس دور اور اس زمانہ میں سے گزر رہے ہیں، جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے فرمایا ہے کہ ہمیں آخری شکل میں فتح نصیب ہو جائے گی اور پھر اسلام ساری دنیا میں حقیقی
احمدیت کی شکل میں غالب آچکا ہوگا۔اس کا قریباً 1/3 حصہ گزر چکا ہے اور آخری 1/3 حصہ عام طور پر اس
قسم کا نہیں ہوتا ، اپنے کام کے لحاظ سے بھی اور اپنی قربانیوں کے لحاظ سے بھی۔اصل ذمہ داری کے ساتھ
انتہائی قربانیاں دینے کا زمانہ، یہ درمیان کا 1/3 ہی ہوا کرتا ہے۔غرض ہم اس زمانہ میں داخل ہو رہے ہیں،
جس میں اللہ تعالیٰ ہم سے انتہائی قربانی لینا چاہتا ہے اور اس زمانہ کے تقاضا کے مطابق ہمیں قربانیاں دینی
پڑیں گی اور دینی چاہئیں۔اگر ہم یہ قربانیاں نہیں دیں گے تو اللہ تعالیٰ ایک اور قوم لے آئے گا۔کیونکہ
خدا تعالی کا جو وعدہ ہے، وہ تو بہر حال پورا ہو کر رہنے والا ہے۔سوال یہ ہے کہ اگر کوئی اور قوم ہماری جگہ آگئی
تو جو بشارتیں بنعمتوں کے وعدے، اللہ تعالیٰ کی رضا اور قرب کے وعدے، ہمیں ملے ہیں ، وہ ہمیں نہیں
ملیں گے۔ہم خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل نہیں کر سکیں گے، ہم خدا تعالیٰ کے قرب
کو نہیں پاسکیں گے، خدا
تعالی کی نعمتیں اور بشارتیں ہمیں نہیں ملیں گی بلکہ ایک اور قوم ان کی وارث بن جائے گی۔341

اقتباس از تقریر فرموده 09 اپریل 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اور بڑی بد بخت ہوگی وہ قوم، جو کچھ قربانی دینے کے بعد اس کے نتائج سے کلی طور پر محروم کر دی
گئی ہو۔کچھ قربانی تو ہم بہر حال دے چکے ہیں اور اگر ہم پوری قربانی نہیں دیں گے تو جتنی قربانی ہم نے
دی ہے ، ہماری بعد کی بداعمالیاں ، بستیاں اور غفلتیں اس کو بھی ملیا میٹ کر دیں گی۔اس کا کوئی فائدہ نہیں
ہوگا، اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔پس ہمیں بہت چوکس رہ کر بڑی قربانی کے ساتھ اور انتہائی اخوت اور محبت
کے ساتھ زندگی کے دن گزارتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نباہنا چاہیے۔وو
غرض ہم پر بڑی ذمہ داریاں ہیں اور کچھ اور ذمہ داریاں ہم پر پڑنے والی ہیں۔اگر ہم
بحیثیت جماعت بھاری اکثریت کو اس بات کے لئے تیار کر لیں کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو نہا ہیں گے تو ہم
اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔مثلاً ایک نسل سنیما نہیں دیکھے گی تو دنیا میں کیا اندھیر آجائے گا؟ اگر
یہ نسل دنیا کی لذتوں اور دنیوی شیخیوں سے اپنے آپ کو بچالے گی تو میرے خیال میں یہ کوئی بڑی قربانی
نہیں اور اس نسل کو کوئی بڑا نقصان بھی نہیں۔پھر اس کے بدلہ میں خود اس نسل کو جو روحانی لذت اور سرور
ملے گا، اس کا دنیوی لذات اور سرور کے ساتھ کوئی نسبت ہی نہیں۔اور اس کے نتیجہ میں جو جائز آرام اور جو
جائز لذتیں اور جو جائز سرور اس دنیا کے ہیں، وہ اس نسل کی نسلوں کو اس طریق پر ملیں گے کہ دنیا کی کسی اور و
قوم کو وہ چیزیں ملی ہی نہیں ہوں گی۔اب دیکھو یہ کتنا بڑا انعام ہے، جو ہمارے سامنے ہے۔کیا چیز ہے، انسان کی یہ چالیس یا پچاس سالہ زندگی؟ جس کے آخر میں وہ تمام انعامات مجھے
کھڑے نظر آ رہے ہیں، جن کا وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیا گیا ہے۔اگر ہمارے قدم
ست ہو جائیں، اگر ہم بشاشت کے ساتھ آگے نہ بڑھیں تو پھر اگر ہم اس طرح چل رہے ہیں تو ایک جگہ
پر خدا تعالی کا غضب ہم پر نازل ہوگا اور ہم اپنی بستیوں کے نتیجہ میں وہیں رہ جائیں گے اور ایک اور قوم
ادھر سے آئے گی، ادھر سے آئے گی اور وہ اس راستہ پر چل پڑے گی، جس پر ہمیں چلنا چاہئے تھا۔اور اس
جگہ پہنچ جائے گی ، جہاں انہیں انعام ملنے ہیں۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 0907 اپریل 1967ء)
342

آج 10 میں سے 10 باقی