شمار فضل اور رحمت نہیں ہے تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جنوری 1968ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26 جنوری 1968ء
شمار فضل اور رحمت نہیں ہے، تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جنوری 1968ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ فرمایا ہے کہ
شمار فضل اور رحمت نہیں ہے
تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے
اس کا نظارہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ویسے تو یہ دو مصرعے اوپر نیچے ہیں۔لیکن ایک دن میری زبان پر اسی ترتیب سے یہ آئے تھے،
اس لئے میں اسی ترتیب سے بولتا ہوں۔شمار فضل اور رحمت نہیں ہے، تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے۔تو ہر ساعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو ہم نے یہاں نازل ہوتے دیکھا۔صرف
ربوہ ہی میں نہیں ، ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے اسلام کے حق میں ایسے سامان پیدا کر رہے تھے کہ
انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا انتشار صرف یہیں نہیں بلکہ ساری دنیا میں ہی
نزول رحمت ہوتا، ہمیں نظر آتا ہے۔میں ایک خط کے بعض اقتباسات آپ کو پڑھ کر سناؤں گا۔جلسہ کے عین اختتام پر امام کمال
یوسف کی تار آئی تھی کہ وہاں بعض پادری مخالفانہ مضمون بھی لکھ رہے ہیں۔اب دوروز ہوئے ، مجھے ان کا خط
ملا۔اس کے اقتباسات میں اس لئے پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں کہ دوست اس بات کو پہچان لیں کہ اللہ تعالیٰ ہم
پر کس قسم کے فضل نازل کر رہا ہے۔اور یہ کہ ان فضلوں کا تعلق صرف ہمارے دلوں سے یا ہمارے خاندانوں
یا ہمارے ماحول یا ہمارے شہروں سے نہیں بلکہ ساری دنیا سے ان کا تعلق ہے۔اور اس رنگ میں وہ فضل
نازل ہورہے ہیں کہ ہماری جبین نیاز اور بھی اس کے سامنے جھک جاتی ہے کہ جس چیز کی ہمیں ذرا بھی
طاقت نہیں، جس کے متعلق ہم وہم بھی نہیں کر سکتے کہ ہم اپنی طاقت سے یہ چیز کر سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ اپنی
قدرت نمائی سے وہ باتیں ظاہر کر رہا ہے۔343
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 26 جنوری 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یہ انیس جنوری کا لکھا ہوا خط ہے۔امام کمال یوسف لکھتے ہیں کہ :۔جس پادری نے ہمارے خلاف مضامین لکھے، اس اخبار میں ایک ایڈیٹوریل،
سات مختلف مضامین پادری کے خلاف اور ہمارے حق میں چھپے ہیں۔(اور بہت
سے خطوط بھی۔ایک خط سات دستخطوں سے چھپا ہے، جس میں لکھا ہے کہ اگر
پادری کی رائے اسلام کے خلاف اس کی ذاتی نہیں بلکہ اس چرچ کی رائے ہے تو ہم
سات آدمی چرچ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ایک نے لکھا ہے کہ
مسلمانوں کے اخلاق ہم سے زیادہ بلند ہیں ، اس لئے پادری کا ایسا لکھنا اسلام اور
مسلمانوں کے خلاف بڑی گری ہوئی بات ہے“۔وو
اور ایک خط کی سُرخی ہے ” تعصب“۔ایک خط کی سرخی ہے کہ میں بحیثیت عیسائی ایسے پادری کی وجہ سے سخت نادم ہوں“۔ایک نے لکھا ہے کہ
پادری کا یہ کہنا کہ اسلام تلوار سے پھیلا، اس کی اپنی تاریخ سے ناواقفی کی علامت ہے۔ایڈیٹوریل کی سرخی ہے۔”دی ڈور ( وہ علاقہ جہاں ہماری مسجد ہے۔) میں مذہبی جنگ“۔آج کا اخبار بھرا ہوا ہے۔اس علاقہ کے طلباء نے کثرت سے مسجد میں آنا شروع کر
دیا ہے۔آج بھی ایک کلاس جمعہ کے وقت آ رہی ہے۔تقاریر کے لئے بھی کئی جگہ مدعو
کیا گیا ہوں۔خط ختم کرنے کے بعد انہوں نے نوٹ دیا ہے۔ابھی ایک اور اخبار کا فون آیا ہے، بڑا مشہور اخبار ہے۔وہ غالباً اس پادری کے خلاف
مضمون لکھ رہا ہے۔شاید رائے عامہ ہموار کر کے اس کو چرچ سے استعفیٰ دینے پر مجبور
کرے کہ تو نے کیوں اس قسم کا مضمون اسلام کے خلاف اور نبی اکرم کے خلاف لکھا؟
اب دیکھو، اس طرح ان عیسائیوں کے دلوں میں ان خیالات کا پیدا ہونا اور جرات کے ساتھ
ان کا اظہار کرنا اور اسی اخبار کا ، جس میں اسلام کے خلاف اس پادری کا مضمون شائع ہوا تھا، ان خیالات کو
شائع کر دینا اور خود ایڈیٹوریل اس کے خلاف لکھنا ، یہ ایسی باتیں نہیں ، جو میں اور آپ کر سکیں۔اللہ تعالیٰ
344
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 26 جنوری 1968ء
نے آسمان سے فرشتوں کو نازل کیا اور ان دلوں میں ایک تبدیلی پیدا کی اور ایک جرات پیدا کی اور انہیں
توفیق دی کہ جرات سے ان خیالات کا اظہار کریں اور جرات سے ان خیالات کو شائع کریں۔اس سے پہلے (جلسہ سے چند دن پہلے ) ہمارے آنریری مبلغ میڈسن صاحب نے ایک خط کے
ذریعہ یہ اطلاع دی تھی ایک خط تو میں نے جلسہ کے دنوں میں سنایا تھا، وہ تو اللہ تعالیٰ کا ایک معجزہ ہے۔ایک اور خط میں انہوں نے لکھا ) کہ اب پیپلز چرچ آف ڈنمارک کے اراکین بھی مسجد میں آتے ہیں تو
ہمارے ساتھ شریک ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔وہ ابھی مسلمان تو نہیں ہوئے مگر اتنے قریب آگئے ہیں۔(اللہ
تعالیٰ انہیں تو فیق دے اور وہ اسلام کو شناخت کرلیں۔اس وقت عیسائیت تعصب کے انتہائی مظاہرے
کرے گی۔کیونکہ وہ اسلام کے بڑھتے ہوئے غلبہ سے خائف ہو گئی ہے۔لیکن تعصب کے ان مظاہروں
میں فتح اسی کو ہوگی، جس کی فتح کی بشارت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے دی۔اسلام کا غلبہ مقدر ہو چکا ہے۔اس غلبہ کے ظہور کے لئے ہم پر بھی اللہ تعالیٰ نے بہت سی ذمہ
داریاں عائد کی ہیں۔ان ذمہ داریوں کو نباہنا، ہمارا کام ہے۔سب سے پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری تو
یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی حمد سے ہر وقت اپنی زندگی کو معمور رکھیں اور اس کے شکر گزار بندے بن کر اپنی
زندگیوں کے لمحات کو گزار ہیں۔اور دوسری بنیادی اور اصولی ذمہ داری یہ ہے کہ ہر وہ قربانی ، جس کا وقت
اور زمانہ ہم سے مطالبہ کرے، ہم بشاشت کے ساتھ اپنے رب کے حضور پیش کر دیں۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی
اور آپ کو بھی اس کی توفیق دے۔(آمین)۔( مطبوعه روز نامه الفضل 04 فروری 1968ء)
345