اللہ کی محبت کے جلوے دیکھنے ہیں تو انفاق فی سبیل اللہ میں ترقی کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 فروری 1968ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 فروری 1968ء
اللہ کی محبت کے جلوے دیکھنے ہیں تو انفاق فی سبیل اللہ میں ترقی کریں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 فروری 1968ء
اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں
کو بار بار اور مختلف پیرایہ میں انفاق پر ابھارا ہے۔ایک
جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔أَنْفِقُوا مَّا رَزَقْنَكُمْ
یہاں انسان کو اس طرف متوجہ کیا کہ جو کچھ اس کے پاس ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔اور یہ اس
کی مہربانی ہے کہ وہ اپنی عطا میں سے ایک حصہ واپس مانگتا ہے۔اس وعدہ پر کہ وہ اس انفاق پر اور اس خرج
پر اپنی طرف سے ثواب دے گا۔چیز اس کی ہے لیکن جہاں بے شمار فضل اور رحمتیں اس نے اپنے بندے پر
نی نہیں، وہاں اس نے یہ بھی فضل کیا کہ جو دیا، اس میں سے کچھ واپس مانگا۔اور جن لوگوں نے اس کی آواز
پر لبیک کہتے ہوئے ، اس کے حضور اس کے دیے ہوئے ، میں سے کچھ پیش کر دیا تو اس کے بدلہ میں اس
نے ثواب بھی دیا۔اس آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَالْكَفِرُونَ هُمُ الظَّلِمُونَ )
کہ اس حقیقت کے باوجود وہ لوگ جو ہماری نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے اور ناشکرے بن جاتے
ہیں اور ہماری آواز پر لبیک نہیں کہتے اور ہمارے کہنے کے مطابق خرچ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ،
حقیقتا وہ اپنے نفسوں پر ہی ظلم کرنے والے ہیں۔پس اس آیت میں اس طرف بھی توجہ دلائی تھی کہ جو کچھ تم سے مانگا جارہا ہے، وہ بھی تمہارا نہیں۔گھر سے تو کچھ نہ لائے
اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔اور اللہ تعالیٰ اپنی عطا میں سے کچھ مانگ کے تمہارے لئے مزید نعمتوں
کے دروازے کھولنا چاہتا ہے۔اگر پھر بھی تم ناشکر گزار بندے بنے رہو تو بڑے ہی ظالم ہو۔اپنے نفسوں پر
بڑا ہی ظلم کرنے والے ہو۔دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔أَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ
353
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 16 فروری 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
کہ جس خرچ کا ہم مطالبہ کرتے ہیں، جان، مال، دوسری سب وہ چیزیں، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں
دی ہیں اور وہ کہتا ہے کہ اس میں سے کچھ مجھے واپس لوٹا ؤ تا کہ میرے ثواب کو حاصل کرو۔اور یہ خرچ فی
سبیل اللہ ہونا چاہیے۔یعنی ان راہوں پر ہونا چاہیے، جو راہیں اللہ تعالیٰ نے خود بتائی ہیں۔بعض دفعہ خرچ
کی بعض راہیں انسان کی اپنے نفس سے محبت بتاتی ہے۔محبت نفس اسے کہتی ہے کہ یہاں خرچ کرو، وہاں
خرچ کرو اور آرام حاصل کرو۔دنیوی لذتوں میں سے کچھ حصہ پاؤ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کہتے ہیں
که خرچ کرو تو یہ مراد نہیں ہوتی کہ نفس کی بتائی ہوئی راہ پر خرچ کرو۔اور اسی طرح بعض دفعہ خاندان خرچ
کرواتا ہے۔بعض جاہل اور ناسمجھ لوگ خاندان کی جھوٹی عزت کی خاطر نا قابل برداشت قرض اٹھا لیتے
ہیں اور برادری کو خوش کرنے کے لئے افراط کر رہے ہوتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب ہم یہ کہتے
ہیں کہ خرچ کرو۔مِمَّا رَزَقْنَاكُمْ، اس چیز سے، جو ہم نے تمہیں دی ہے۔تو ہمارا یہ مطلب نہیں کہ اس راہ
میں خرچ کرو، جو تمہاری برادری تمہیں بتائے۔اسی طرح خودی، تکبر ، نمائش کا احساس خرچ کی بعض راہیں
بتا تا ہے۔تو ان کے اوپر خرچ کرنا، اللہ تعالیٰ کا مطالبہ نہیں۔اس آیت میں یہ فرمایا کہ جس
خرچ کرو۔تو اس سے ہماری مراد ہے کہ فی سبیل الله خرچ کرو۔ان راہوں پر خرچ کرو، جو ہم نے متعین
کی ہیں اور جن کی نشاندہی ہم نے کی ہے۔جو آیت شروع میں ، میں نے پڑھی تھی کہ
لَنْ تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّوْنَ
اس میں ایک تیسر امضمون بیان ہوا ہے۔اور اس میں ہمیں یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ جب قرآن کریم
کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے یہ دعویٰ کیا کہ یہ تعلیم ایسی ہے کہ
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ
ہے۔اس کے کیا معنی ہیں؟ مِمَّا تُحِبُّون میں تدریجی ترقیات کی طرف اشارہ ہے۔اور اس کی وجہ
بھی بتائی گئی ہے کہ اگر تم اپنی قربانیوں میں بتدریج اضافہ کرتے چلے جاؤ گے تو اللہ تعالیٰ کی کامل نیکی کو حاصل
کر سکو گے۔اگر ایسا نہیں کرو گے تو نیکی کو تو حاصل کر لو گے، اللہ تعالیٰ ثواب تو تمہیں دے گا مگر یہ ثواب نچلے
درجہ کا ہوگا۔کامل نیکی نہیں کہلائے گا۔پس یہاں یہ فرمایا ہے کہ جس چیز سے تم محبت کرتے ہو اور جس کے
چھوڑنے اور قربان کرنے پر تم تکلیف محسوس کرتے ہو، اس کو خرچ کرنے کا ہم مطالبہ کر رہے ہیں۔ایک شخص جو سالہا سال سے اپنی آمدنی کا سولہواں حصہ جماعت کے کاموں کے لئے اللہ تعالیٰ
کی راہ میں خرچ کرتا چلا آرہا ہے، یہ خرچ اس کے بجٹ کا ایک حصہ بن گیا ہے۔اور یہ ایسی رقم نہیں رہی کہ
354
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 فروری 1968ء
جس کے خرچ پر اس کو یہ احساس ہوا کہ اگر میں یہ رقم خرچ نہ کرتا تو فلاں فلاں چیز خرید سکتا۔دنیوی فائدہ
حاصل کرتا تو مِمَّا تُحِبُّونُ میں یہ اشارہ کیا کہ اس انفاق میں ترقی کرتے چلے جاؤ۔جب سولہویں حصہ کی
عادت پڑ جائے تو پھر اللہ تعالیٰ خود امام وقت کو سکھاتا ہے۔تحریک جدید کا مطالبہ ہو جائے گا۔تاکہ تمہیں
وہ مال، جو تم خرچ کرو محبوب مال معلوم ہو۔اس کی عادت نہ پڑ چکی ہو۔بلکہ خرچ کرتے ہوئے تمہیں دکھ کا
احساس ہو۔تم کہو کہ یہ مال میں خرچ کر رہا ہوں لیکن اس کے نتیجہ میں میری فلاں ضرورت پوری نہیں ہو
گی۔اور یہ سوچو کہ فلاں ضرورت کیا ؟ اگر کوئی بھی ضرورت پوری نہ ہو اور میرا رب مجھ سے راضی ہو جائے
تو میں خرچ کرتا چلا جاؤں گا۔اس وقت تمہارا خرچ مِمَّا تُحِبُّون میں سے ہوگا۔پھر جب اس کی بھی عادت
پڑ جائے گی، وقف جدید کی تحریک شروع کر دی جائے گی۔جب اس کی عادت پڑ جائے گی ، فضل عمر
فاؤنڈیشن سامنے آجائے گی۔اور اگر یہ بھی نہ ہو تو وصیت کی طرف انسان کی توجہ جائے گی کہ سولہواں حصہ تو
میں دیتا چلا آیا ہوں اور سولہواں حصہ دینے سے مجھے یہ احساس نہیں باقی رہا کہ میں نے اپنے محبوب مال
میں سے کچھ دیا ہے۔کیونکہ اس انفاق کی تو مجھے عادت پڑ گئی ہے، اس واسطے آؤ، اب وصیت کریں۔اور
اللہ تعالیٰ کی رضا کو، اس کی خوشنودی کو ، اس کے فضل کی جنتوں کو پہلے سے زیادہ حاصل کریں۔پھر وصیت
میں تو سات درجے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رکھے ہیں۔جب دسویں حصے کی عادت پڑ
جائے تو نواں حصہ دینا شروع کر دو۔جب نواں حصہ دینے کی عادت پڑ جائے تو آٹھواں حصہ دینا شروع
کر دو۔جب آٹھواں حصہ دینے کی عادت پڑ جائے تو ساتواں حصہ دینا شروع کر دو۔تیسرے حصہ تک اسی
طرح کرتے جاؤ۔(اگر کسی وقت تمہیں یہ احساس ہو کہ جو تمہاری پہلی قربانیاں ہیں ، وہ طبیعت اور عادت کا
ایک جزو بن گئی ہیں اور مِمَّا تُحِبُّون والی بات نہیں رہی۔تو ہدایت کی راہوں پر آگے سے آگے لے
جانے کا راستہ اس آیت میں دکھایا گیا ہے۔لَن تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ
اور اس سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ جب قرآن کریم کے شروع میں ہمیں بتایا گیا تھا
ــدى
لِلْمُتَّقِينَ ہے ، یہ کتاب۔اس کے کیا معنی ہیں؟ یہ تو ایک مثال ہے۔بیسیوں مثالیں ایسی ہیں کہ تقویٰ کے
کسی ایک مقام پر اللہ تعالیٰ حقیقی مومن اور متقی کو کھڑا نہیں رہنے دیتا۔بلکہ اس کے دل میں ایک جوش اور
ایک جذبہ پیدا کرتا ہے کہ جب اس سے مزید ترقی کی راہیں کھلی ہیں، جب اللہ تعالیٰ کی محبت کے مزید
جلوے میں دیکھ سکتا ہوں تو کیوں میں یہاں کھڑار ہوں، مجھے آگے بڑھنا چاہیے؟
355
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 فروری 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
مِمَّا تُحِبُّونَ میں ہر دو قسم کے مومن شامل ہیں۔ایک وہ، جو اپنی فطرتی استعداد کے مطابق ایک
جگہ ٹھہر نا پسند نہیں کرتے اور آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرتا ہے اور نبی سے
نئی راہیں ان پر کھولتا چلا جاتا ہے۔اور ایک وہ لوگ ہیں، جن کی اقتصادی حالت یا جن کی ایمانی حالت اس
قسم کی ہوتی ہے کہ وہ فرائض کو ادا کرتے ہوئے بھی کوفت محسوس کرتے ہیں۔فرائض کی ادائیگی بھی ان کی
عادت کا، ان کی فطرت کا، ان کی طبیعت کا ایک جزو نہیں بنتی۔تو اللہ تعالیٰ نے ان پر بھی فضل کرتے ہوئے
کہا کہ تمہیں بھی ہم مِمَّا تُحِبُّونَ سے خرچ کرنے والوں میں شمار کر لیں گے۔یعنی ان لوگوں میں ، جو قربانی
اور ایثار کے جذبے کو رکھتے ہوئے ، اپنے مال کو یا دوسری اللہ تعالیٰ کی عطایا کو اس کی راہ میں خرچ کرتے
ہیں، کیونکہ تم اقتصادی حالات کی وجہ سے یا اپنی ایمانی کمزوری کی وجہ سے ابھی تک سولہواں حصہ دینے میں
بھی تکلیف محسوس کرتے ہو، اور جو مال دیتے ہو، اس کو چھوڑنے کے لئے تمہارا نفس بشاشت سے تیار نہیں
ہوتا۔اس حصہ مال کے ساتھ بھی تمہاری محبت بڑی شدید ہوتی ہے۔اس طرح تم بچی قربانی دے رہے ہو
میری راہ میں ، اس لئے میں تمہیں تو اب دوں گا“۔مطبوعه روزنامه الفضل 08 مارچ 1968ء) |
356