ہر چیز اللہ کی ہی ہے اس کے لیے اس کی راہ میں خرچ کرنا برکت کا موجب ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اکتوبر 1968ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 اکتوبر 1968ء
ہر چیز اللہ کی ہی ہے، اس لئے اس کی راہ میں خرچ کرنا برکت کا موجب ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 18اکتوبر 1968ء
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا أَتَهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُمْ
بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ سَيْطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ وَ لِلَّهِ مِيَرَاتُ
السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيْرٌ لَقَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ
الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِيَاءُ (آل عمران 182 - 181 )
ج
يَايُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءِ إِلَى اللهِ وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ إِنْ
يَشَايُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدِ وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزِ
(فاطر 18-16)
اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے انہیں سب کچھ دیتا ہے لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی اس دین میں سے مالی قربانیاں پیش نہیں کرتے۔بلکہ بجل
سے کام لیتے ہیں اور یہ مجھتے ہیں کہ ان کا اپنے اموال کو خدا کی راہ میں خرچ نہ کرنا، دنیوی فوائد پر منتج ہوگا۔اور اسی میں ان کی بھلائی ہے۔اگر وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کریں گے تو انہیں نقصان ہو
گا۔ان کا خدا کی راہ میں اموال خرچ کرنا، ان کے لئے خیر کا موجب نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ
خیال درست نہیں۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ (شَر لَهُم) ایسا کرنا ، ان کے لئے بہتر نہیں بلکہ ان کے لئے
ہلاکت اور برائی کا باعث بنے گا۔اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو وہ مول لینے والے ہوں گے۔اس بخل کے دو قسم کے نتائج نکلیں گے۔ایک اس دنیا میں اور ایک اس دنیا میں۔جو شخص بخل سے
کام لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، اس کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ نہیں کرتا ، وہ اس
دنیا میں جہنم میں پھینکا جائے گا۔اور وہاں اسے ایک نشان دیا جائے گا۔جس سے سارے جہنمی سمجھ لیں گے
کہ وہ اس لئے اس جہنم میں آیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال خرچ نہیں کیا کرتا تھا۔357
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سَيْطَوَّقُون ان کے گلے میں ایک طوق ڈالا جائے گا۔اور وہ طوق تمثیلی زبان میں ان اموال کا ہوگا، جو اس
دنیا میں خدا کی راہ میں خرچ نہ کر کے وہ بچایا کرتے تھے۔اور اس طوق کی وجہ سے ہر وہ شخص جو جہنم میں
پھینکا جائے گا، جان لے گا کہ یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں کہا گیا تھا کہ اپنی عاقبت سنوارنے کے لئے اور خدا کو
راضی کرنے کے لئے اپنے اموال اس کے سامنے پیش کرو۔مگر انہوں نے اس کی آواز نہ سنی اور اس کے
رسول کی آواز پر لبیک نہ کہا اور دنیا کے اموال کو اخروی بھلائی پر ترجیح دی۔اور نتیجہ اس کا یہ ہے کہ آج یہ جہنم
میں ہیں اور ذلت کا عذاب انہیں دیا جارہا ہے۔جہنم کے عذاب میں تو سارے شریک ہیں لیکن یہ طوق بتا رہا
ہوگا کہ یہ وہ لوگ ہیں، جو اپنے اموال کی تو حفاظت کیا کرتے تھے لیکن اپنی جانوں کی حفاظت نہیں کیا
کرتے تھے، اپنی ارواح کی حفاظت نہیں کیا کرتے تھے۔ایک نتیجہ اس بخل کا اس دنیا میں نکلے گا۔اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَ لِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
آسمانوں اور زمین کی ہرشی اللہ کی میراث ہے۔اور میراث کے ایک معنی لغت نے یہ بھی کئے
ہیں کہ ایسی چیز ، جو بغیر کسی تکلیف کے حاصل ہو جائے۔پس اللہ جو خالق ہے، رب ہے اور جس کی قدرت
میں اور طاقت میں ہر چیز ہے، جس کے کن کہنے سے ساری خلق معرض وجود میں آئی ہے، کسی چیز کے پیدا
کرنے یا اس کے حاصل کرنے میں اسے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی اور جب ہر چیز اللہ ہی کی میراث اور
ملکیت ہے تو جو شخص بھی اللہ کو ناراض کرے گا، وہ اس دنیا میں اموال کی برکت سے محروم ہو جائے گا یا کوئی
اور دکھ اس کو پہنچایا جائے گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے ایک مثال دی۔اور وہ یہود کی مثال ہے کہ جب مسلمانوں کو یہ کہا جاتا ہے کہ
خدا کی راہ میں اپنے اموال کو خرچ کرو تو یہود میں سے بعض کہتے ہیں کہ اچھا، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ اللہ
ہوا فقیر اور ہم ہوئے بڑے امیر۔ہمارے اموال کی خدا کوضرورت پڑ گئی ہے، اس لئے وہ ہم سے مانگ رہا
ہے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا۔چونکہ بل کے ساتھ ذات باری کا استہزاء بھی شامل ہو گیا ہے، اس لئے
انہیں عذاب حریق یعنی ایک جلن والا عذاب دیا جائے گا۔اور ان لوگوں کو، جنہوں نے اس قسم کے فقرے
مسلمانوں کو ورغلانے اور بہکانے کے لئے کہے تھے ، اسی دنیا سے جلن کا عذاب شروع ہو گیا تھا۔اسلام ترقی کرتا چلا گیا اور وہ لوگ جو غریب تھے ، اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کو قبول کرتے
ہوئے ، ساری دنیا کے اموال ان کے قدموں پر لا ر کھے۔اور جو مخالف بھی خدا تعالیٰ کے ان فضلوں اور
انعاموں کو دیکھا تھا، وہ اس بات کا مشاہدہ کرتا تھا کہ سچا ہے، وہ جس نے یہ کہا تھا کہ
358
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 اکتوبر 1968ء
وَ لِلَّهِ مِيْرَاتُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
اور جو شخص مخالفت کو چھوڑنے کے لئے بھی تیار نہیں تھا، اس کے دل میں ایک جلن پیدا ہوتی تھی ،
یہ دیکھ کر کہ یہ لوگ غریب تھے ، ہمارے محتاج تھے، ہم ہی ان کی ضرورتیں پوری کرتے تھے اور ہمارے بغیر
ان کی ضرورتیں پوری نہیں ہو سکتی تھیں۔(ان دنوں جو یہود عرب میں آباد تھے، وہ عربوں کو قرض دیا کرتے
تھے۔غرض ان کے دلوں میں یہ دیکھ کر جلن پیدا ہوتی تھی کہ یہ بہت تھوڑے عرصہ میں یعنی چند سال کے
اندر اندر اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کو قبول کر کے اس قسم کے نتائج نکالے ہیں
کہ ساری دنیا کی دولت ان کے قدموں پر لا ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو مضامین بیان کئے ہیں، وہ ایک دوسرے کی تائید کرتے اور
دوسرے مضامین کے لئے دلائل مہیا کرتے چلے جاتے ہیں۔چنانچہ سورہ فاطر میں اللہ تعالیٰ انہی لوگوں
کے خیالات کی تردید کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ بیچ تو یہ ہے۔أَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ إِلَى اللهِ
ج
تم خدا تعالیٰ کے فضلوں کے حاجت مند ہو، تم اس احتیاج کا احساس پیدا کرلو تم یہ مجھ لو کہ دنیا کی
کوئی نعمت اور کوئی اخروی نعمت ہمیں اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتی ، جب تک اللہ تعالیٰ اس کا فیصلہ نہ
کرے۔کیونکہ اس دنیا کی ملکیت بھی اس کے قبضہ میں ہے اور اس دنیا کی نعمتیں بھی اس کے ارادہ اور منشاء
کے بغیر کسی کو مل نہیں سکتیں۔تمہیں (جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔جوتی کا ایک تسمہ بھی
اس وقت تک نہیں مل سکتا، جب تک خدا تعالیٰ کا منشاء نہ ہو۔ہر چیز میں ہر وقت اور ہر آن تم محتاج ہو۔تمہارے اندر اپنے رب کی احتیاج ہے۔خدا تمہار احتاج نہیں، خدا تعالیٰ تو غنی ہے۔وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ
حقیقی غنا اسی کی ذات میں ہے۔کوئی اور ہستی ایسی نہیں ، جس کی طرف ہم حقیقی غنا کو منسوب کر
سکیں۔اور کہ سکیں کہ اس کے اندر غنا پائی جاتی ہے اور وہ غنی ہے۔سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نیک
بندہ صفات باری کا مظہر بنتے ہوئے غنا کی صفت بھی اپنے اندر پیدا کرنے کی توفیق اپنے رب سے
پائے۔پھر وہ ایک معنی میں غنی بھی بن جاتا ہے۔ایک معنی میں وہ ربوبیت بھی کرتا ہے اور رحمانیت کے
جلوے بھی دکھاتا ہے۔رحیمیت کے جلوے بھی دکھاتا ہے۔وہ معاف بھی کرتا ہے اور مالک یوم الدین کے
جلوے بھی دکھاتا ہے۔لیکن یہ سب نسبتی اور طفیلی چیزیں ہیں۔انسان
اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اور اس
359
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود : 18 اکتوبر 1968ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کی دی ہوئی توفیق سے صفات باری کا مظہر بنتا ہے۔اگر خدا کا سہارا نہ ہوتو پھر خدا تعالیٰ کی صفات کا کون
مظہر بن سکے؟ ہاں، جب اللہ تعالیٰ خود اپنا سہارا دیتا ہے اور اپنے فضل سے نوازتا ہے تو انسان اس کی
صفات کاملہ کا محدود دائرہ میں اور طفیلی طور پر مظہر بھی بنتا ہے اور اپنی اپنی استعداد کے مطابق بنتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا ، الغنی یعنی کامل عناوالی ذات تو اللہ کی ہے۔اور وہ غنی ہونے کے لحاظ
سے تمہار احتاج نہیں۔اور الغنٹی کے اندر یہ مفہوم بھی آگیا (جس کو پہلے فقرہ میں کھول کر بیان کیا گیا تھا)
کہ تم میں سے ہر ایک کو اس کی احتیاج ہے۔تم زندہ نہیں رہ سکتے ، جب تک حی خدا تمہاری زندگی کی
ضرورت کو پورا کرنے والا نہ ہو اور اپنی حیات کا ملہ سے تمہیں ایک عارضی زندگی نہ عطا کرے۔تمہاری
استعداد میں اور قو تیں قائم نہیں رہ سکتیں، جب تک کہ خدائے قیوم کا تمہیں سہارا نہ ملے۔سب تعریفوں کی
مالک اس کی ذات ہے، اس لئے وہ تمہاری احتیا جوں کو پورا کرتا ہے اور تمہارے دل سے یہ آواز نکلتی ہے
کہ الحمد لله تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے چونکہ تم اس کے محتاج ہو اور وہ تمہار احتاج نہیں ، اس لئے تم اپنی فکر کرو۔اِنْ يَّشَأْ يُذْهِبْكُمْ
اگر وہ چاہے تو روحانی حیات سے تمہیں محروم کر دے۔وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ
اور ایک اور ایسی قوم پیدا کر دے، جو اپنے کو اس کے لئے فنا کر دے اور اس میں ہو کر ایک نئی
زندگی پائے۔خلق جدید کا ایک نظارہ دنیا دیکھے گی۔پھر وہ اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے فنافی الرسول او فنافی اللہ کے نتیجہ میں ایک نئی زندگی پائی اور ان
کی خلق جدید ہوئی۔یہودیوں کے برعکس ان کا یہ حال تھا کہ ایک موقع پر ایک جنگ کی تیاری کے لئے بہت
سے اموال کی ضرورت تھی اور ان دنوں کچھ ملی تنگی بھی تھی۔اور دنیا ایسی ہی ہے، کبھی فراخی کے دن ہوتے ہیں
اور کبھی تنگی کے دن ہوتے ہیں۔اس موقع پر بھی تنگی کے ایام تھے اور جنگی ضرورت تھی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے صحابہ کرام کے سامنے ضرورت حقہ کو رکھا اور مالی قربانیاں پیش کرنے کی انہیں تلقین کی۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تو اپنا سارا مال لے کر آگئے ، حضرت عمرؓ اپنا نصف مال لے کر آ گئے، حضرت عثمان نے
عرض کیا کہ میری یہ پیشکش قبول کرلی جائے کہ میں دس ہزار صحابہ کا پورا خرچ برداشت کروں گا اور اس کے
360
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 1968ء
علاوہ آپ نے ایک ہزار اونٹ اور ستر گھوڑے دیئے۔اسی طرح تمام مخلص صحابہ نے اپنی اپنی توفیق اور استعداد
کے مطابق مالی قربانیاں پیش کیں۔اور اللہ تعالیٰ نے ان کے بہترین نتائج نکالے۔ایک موقع پر ایک نومسلم قبیلہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ آ گیا۔اور ان کو آباد کرنے کا سوال تھا۔وہ اپنا
سب کچھ چھوڑ کر آئے ہوں گے۔کیونکہ ان دنوں وہاں بھی مخالفت بہت زیادہ تھی۔جیسا کہ کبھی کبھی ہر زمانہ میں
اسلام کے خلاف ہر ملک میں مخالفت پیدا ہوتی رہتی ہے۔اور مومن ان مخالفتوں کی پرواہ نہیں کیا کرتے۔کیونکہ ان
کا بھروسہ اللہ پر ہوتا ہے، دنیوی سامانیوں پر نہیں ہوتا۔بہر حال ایک قبیلہ ہجرت کر کے مدینہ منورہ آیا
تو ان کے آباد کرنے کے لئے مال کی ضرورت تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو مالی قربانیاں
پیش کرنے کی تلقین کی۔آپ کی اس اپیل کے نتیجہ میں ہر شخص نے یہ سوچا کہ میرے پاس جو چیز زائد اور فاضل
ہے، وہ میں لاکر پیش کر دوں۔لیکن فاضل“ کے معنی انہوں نے وہی کئے تھے، جو ایک مومن کیا کرتا ہے۔انہوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ہمارے پاس دو در جن کوٹ ہونے چاہئیں اور پچاس قمیصیں ہونی چاہئیں اور
ایک، دو پھٹی پرانی قمیصیں جو بیکار پڑی ہیں اور استعمال میں نہیں آتیں ، وہ لا کر دے دی جائیں۔بلکہ ان میں
سے اگر کسی کے پاس کپڑوں کے دو جوڑے تھے تو اس نے کہا، میں ایک جوڑے میں گزارہ کر سکتا ہوں، دوسرا
جوڑ از ائند ہے۔چنانچہ اس نے وہ جوڑا پیش کر دیا۔ایک صحابی کے پاس کچھ سونا تھا، انہوں نے یہ سوچا کہ اللہ
تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا یہ عمدہ موقع ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرورت ہمارے سامنے رکھی ہے
اور ہمیں تلقین فرمائی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال خرچ کریں۔چنانچہ وہ اشرفیوں کا ایک تو ڑا ( جو
وہ اچھی طرح اٹھا بھی نہیں سکتے تھے۔) لے آئے اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا۔اور
اس طرح غلہ، کپڑوں اور روپے کے ڈھیر لگ گئے۔اور خدا تعالیٰ نے مومنوں کے اس ایثار کے نتیجہ میں ایک
پورے قبیلہ کی جائز ضرورتوں کو پورا کرنے کے سامان کر دیئے۔ان دو واقعات کے بیان کرنے سے اس وقت میری یہ غرض نہیں کہ میں یہ بتاؤں کہ صحابہ کرام
کس قسم کی قربانیاں کیا کرتے تھے؟ بلکہ میری غرض یہ بتانا ہے کہ ان قربانیوں کے پیچھے جس روح کا صحابہ
کرام نے مظاہرہ کیا تھا، وہ کیا تھی؟ تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے اور ان مثالوں سے صاف ظاہر
ہے کہ ان قربانیوں کے پیچھے جو روح تھی ، وہ یقیتی کہ
نَحْنُ الْفُقَرَآءُ إِلَى اللَّهِ
ہم اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں اور
361
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 18 اکتوبر 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
اللہ کوکسی کی احتیاج نہیں۔تمام تعریفوں کا وہ مالک ہے۔ہمیں اپنی دنیوی اور اخروی ضرورتوں
کے لئے یہ قربانیاں دینی چاہئیں۔اور دنیوی اور اخروی انعاموں کے حصول کے لئے ان قربانیوں کا پیش
کرنا، ہمارے لئے ضروری ہے۔ان مثالوں سے روز روشن کی طرح یہ بات واضح ہوتی ہے کہ صحابہ کے اندر جو روح تھی ، وہ یہ تھی کہ وہ
الْفُقَرَاءِ إِلَى اللهِ
ہیں۔منافق ہر جگہ ہوتے ہیں، اس وقت میں ان کی بات نہیں کر رہا۔ان میں سے جومخلص اور
ایثار پیشہ تھے اور بھاری اکثریت انہی لوگوں کی تھی۔ان کی زبان پر یہودیوں کی طرح یہ نہیں آتا تھا کہ
إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِيَاءُ
بلکہ ان کی زبان پر یہ تھا، ان کے دل میں یہ احساس تھا اور ان کی روح میں یہ تڑپ تھی کہ وہ
الْفُقَرَاءُ إِلَى اللهِ
ہیں۔نہ ان کی کوئی مادی ضرورت پوری ہو سکتی ہے اور نہ روحانی، جب تک کہ اللہ تعالیٰ ان کی
ضرورت کو پورا نہ کرے۔غرض جس سے ہم نے ہرشی کو حاصل کرنا ہے، اس کی رضا کے حصول کے لئے
پانچ روپیہ یا پانچ لاکھ روپیہ قربان نہیں کیا جاسکتا؟ میں نے صحابہ کرام کی ایک مثال دی ہے کہ جس کے
پاس دو جوڑے کپڑے تھے، اس نے ایک جوڑا کپڑے پیش کر دیئے۔تفصیل تو نہیں ملتی لیکن یہ امکان ہے
کہ ان میں سے کسی کو اس قربانی کی توفیق ملی ہو اور اس کے بعد وہ مثلا فوت ہو گیا ہو اور مزید قربانی کا اسے
موقع نہ ملا ہو۔اسے تو اس قربانی کے نتیجہ میں اخروی انعامات مل گئے لیکن اس کی اولاد کو اس ایک جوڑے
کپڑوں کے نتیجہ میں اتنے اموال دیئے گئے کہ اگر وہ چاہتے تو اس قسم کے ایک ہزار جوڑے بنا لیتے۔پس
ہم خدا تعالیٰ کے محتاج ہیں ، ہم فقیر ہیں۔خدا تعالیٰ ہمارا محتاج نہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بڑی پیاری بات کہی ہے۔جو قرآن کریم نے بھی نقل کی ہے۔اور وہ یہ ہے۔رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرُ
کہ ہر چیز کی مجھے احتیاج ہے۔جو بھلائی بھی تیری طرف سے آئے ، میں اس کا محتاج ہوں۔میں اسے اپنے زور سے حاصل نہیں کر سکتا۔جب تک تو مجھے نہ دے، وہ مجھے نہیں مل سکتی۔362
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 1968ء
غرض حقیقی خیر چاہے دنیوی ہو یا اخروی، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر نہیں ملا کرتی۔ویسے اللہ
تعالیٰ کتوں کو بھی بھوکا نہیں مار رہا۔سو ر بھی اس کی بعض صفات کے جلوے دیکھتے ہیں۔ان کو بھی خوراک مل
رہی ہے اور ان کی ( مثلاً بیماریوں سے ) حفاظت بھی ہو رہی ہے۔سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کسی زمانہ
میں وباء کے طور پر اس قسم کے جانوروں کو ہلاک کر دے۔جس طرح وہ بعض دفعہ انسان کی بعض گنہ گار
نسلوں کو فنا کر دیتا ہے۔لیکن جو سلوک ان جانوروں سے ہو رہا ہے، وہ اس سلوک سے بڑا مختلف ہے، جو
انسان سے ہو رہا ہے۔اور جو سلوک ایک کتے سے ہورہا ہے، جو سلوک ایک سو ر سے ہو رہا ہے، جو سلوک
ایک گھوڑے یا بیل یا پرندوں سے ہورہا ہے، اس کے مقابلہ میں جو سلوک ایک انسان سے ہورہا ہے ، اس کو
ہم خیر کہہ سکتے ہیں۔باقی عام سلوک ہے۔گو ایک لحاظ سے وہ بھی خیر ہے۔لیکن صحیح اور حقیقی معنی میں وہ خیر
نہیں۔اور انسان خیر کا محتاج ہے۔اگر اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خیر نہ ملے بلکہ اس سے عام سلوک ہو تو
اس دنیا میں تو اس کا پیٹ بھر جائے گا مگر اس دنیا میں بھوک کیسے دور ہوگی؟ یا مثلاً اس دنیا میں سورج کی تپش
ہے۔اگر اسے ایک چھوٹا یا بڑا امکان مل گیا تو وہ اس تپش سے محفوظ ہو جائے گا لیکن اس دنیا میں جہنم کی آگ
سے اسے کون بچائے گا؟ اس دنیا میں اسے کوئی بیماری ہوئی تو کسی حکیم نے اسے روپیہ کی دوائی دے دی یا
کسی ڈاکٹر نے دو ہزار روپیہ کی دوائی دے دی اور اسے آرام آ گیا۔یہ درست ہے۔لیکن اس دنیا میں جہنم
میں جو بیماری ظاہر ہوگی ، جسم میں پیپ پڑی ہوئی ہوگی کسی کو کوڑھ ہوا ہو گا، کسی کو فالج ہوگا اور کسی کو پتہ نہیں
کون سی بیماری ہو، روحانی طور پر جو اس کی یہاں حالت تھی ، وہ وہاں ظاہر ہورہی ہوگی۔وہاں کون ڈاکٹر
اس کے علاج کے لئے آئے گا ؟
پس انسان
کو ہر کام کے لئے اللہ تعالیٰ کی احتیاج ہے۔اور ہمیں ہر قسم کی قربانیاں اس کی راہ میں
دینی چاہئیں۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر ( مجھ پر بھی اور آپ پر بھی ) بڑا افضل کیا ہے۔اور
ہمیں تو فیق عطا کی ہے کہ ہم اس کے مسیح موعود پر ایمان لائیں اور اس کی راہ میں اس نیت سے قربانیاں دیں
کہ اس کی رضا ہمیں حاصل ہو اور دنیا میں اسلام غالب آجائے۔اس وقت غلبہ اسلام کے راستہ میں جتنی
ضرورتیں بھی پیش آتی ہیں، وہ آپ لوگوں نے ہی پوری کرنی ہیں۔اگر آپ ان ضرورتوں کو پورا نہیں کریں
گے تو کھڑے ہو کر یہ تقریریں کرنا کہ اسلام کا غلبہ مقدر ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے گا کہ
ہمارے ذریعہ سے اسلام غالب آئے ، بے معنی چیز ہے۔اللہ تعالیٰ دنیا میں اسلام کو غالب تو کرے گا۔لیکن
اگر ہم بحیثیت جماعت ، خلق جدید کے مستحق نہیں ٹھہریں گے تو دنیا میں کسی اور قوم میں خلق جدید کا نظارہ نظر
363
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
آئے گا۔اسلام تو بہر حال غالب آئے گا۔لیکن کیوں نہ وہ ہمارے ہاتھ سے غالب آئے؟ کیوں غیر اللہ
کے فضلوں کے وارث بنیں اور ہم محروم رہ جائیں؟ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم بھی اور ہماری بعد میں
آنے والی نسلیں بھی اور وہ لوگ بھی جو ہمارے ساتھ بعد میں آکر شامل ہوں گے، سارے ہی خدا کے
فضلوں کے وارث بنیں اور اس کے انعامات کے مستحق ٹھہریں۔پس بخل کو دل سے نکال دینا چاہیے اور اس یقین کامل کے ساتھ نکال دینا چاہیے کہ خدا کی راہ
میں بخل دکھانا، جہنم کو مول لیتا ہے۔اور اس سے زیادہ شر اور کوئی ہے نہیں۔غرض اگر ہم خیر چاہتے ہیں تو
ہمیں دل سے بخل نکالنا پڑے گا اور خدا تعالیٰ کے در پر کھڑے ہو کر یہ کہنا پڑے گا کہ اے خدا ! سب کچھ تو
نے ہی ہمیں دیا ہے، ہم سے جتنا تو چاہتا ہے، لے لے۔ہم جانتے ہیں ، زمین و آسمان کی میراث تیری ہی
ہے، سب کچھ تیرا ہے، تو ہمارا امتحان لیتا ہے، آزماتا ہے اور تو ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم ان چیزوں کو ، جو
تیرے فضل نے ہمیں دی تھیں، تیرے حضور ساری (اگر ساری کی ساری دینے کا حکم ہو ) یا کچھ (اگر کچھ
دینے کا حکم ہو ) پیش کر دیں۔سو ہم یہ چیزیں اس یقین پر اور اس دعا کے ساتھ پیش کر رہے ہیں کہ تو ہم پر
رحم کرے اور اپنی دینی اور دنیوی نعمتوں سے ہمیں نوازے۔اور اس دنیا میں بھی تیری رضا کی نظر ہم پر رہے
اور اس دنیا میں بھی ہم تیری رضا حاصل کرنے والے ہوں۔اس وقت میں احباب جماعت کو دو چندوں کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ایک تو چندہ تحریک جدید ہے اور دوسرا چندہ وقف جدید۔تحریک جدید کی آمد اب تک جو ہوئی
ہے، وہ تسلی بخش نہیں۔گو وہ ہے کافی (جماعت بڑی قربانی کرنے والی ہے) لیکن بعض دفعہ احباب
جماعت تو چست ہوتے ہیں مگر مقامی طور پر نظام جماعت ست ہوتا ہے اور اس طرح کاغذوں میں کمی نظر آ
جاتی ہے۔ہماری دو جماعتیں ہیں، جن کا چندہ زیادہ ہوتا ہے اور ان کے تحریک جدید کے وعدے بھی زیادہ
ہیں۔وہ دو جماعتیں ربوہ اور کراچی ہیں۔ربوہ ابھی تک اس وعدہ سے بھی پیچھے ہے، جو اس نے پچھلے سال
انصار اللہ کے اجتماع کے موقع پر کیا تھا۔اسی طرح کراچی کی جماعت بھی ابھی اس وعدہ سے پیچھے ہے،
( وعدوں کے لحاظ سے، ادائیگی کے لحاظ سے نہیں۔) جو مجموعی طور پر کراچی کی طرف سے پچھلے سال انصار
اللہ کے اجتماع کے موقع پر ہوا تھا۔کراچی کی جماعت نے یہ مجموعی وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم احباب
جماعت میں تحریک کر کے ایک لاکھ، ایک ہزار روپیہ تحریک جدید کی مد میں ادا کریں گے۔اس وعدہ میں
ابھی سات، آٹھ ہزار روپیہ کی کمی ہے۔ربوہ کا وعدہ ستر ہزار روپیہ کا تھا۔اس وعدہ کے لحاظ سے ربوہ بھی
سات ہزار پیچھے ہے۔یعنی ابھی تک 63 ہزار روپیہ کے وعدے ہوئے ہیں۔364
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 1968ء
غرض وعدے بھی بڑھانے ہیں اور ادائیگیاں بھی تیز کرنی ہیں۔تا کہ جو کام خدا تعالیٰ کے فضل
سے کامیابی کے ساتھ تحریک جدید کی قربانیوں کے نتیجہ میں ساری دنیا میں ہو رہا ہے، وہ جاری رہ سکے اور ترقی
کر سکے۔تحریک جدید کے کام نے آہستہ آہستہ ترقی کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری ضرورتیں بھی بڑھ
رہی ہیں۔جب یہ کام شروع ہوا تھا تو سارا مالی بوجھ ہندوستان (اس وقت تقسیم ملک نہیں ہوئی تھی) کی
جماعتوں پر تھا۔پھر بیرونی جماعتیں بڑھیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں بھی اخلاص اور ایثار کا جذبہ
پیدا کیا اور اس وقت وہ (غیر ممالک کے احمدی) پاکستان کے کل چندہ تحریک جدید سے آٹھ گنا زیادہ چندہ ادا
کر رہے ہیں۔گویا پاکستان کی جماعتیں اخراجات ( جو بیرونی ملک میں ہورہے ہیں ) کا آٹھواں حصہ بلکہ
اس سے بھی کم ( شاید نواں حصہ) ادا کر رہی ہیں۔پھر اس رقم میں سے بھی کچھ رقم با ہر نہیں جاسکتی۔کیونکہ اس
وقت فارن ایکس چینج پر پابندی لگی ہوئی ہے۔پھر یہاں کے اخراجات بھی ہیں۔مثلاً مبلغوں کی تربیت ہے،
مبلغ پیدا کرنے ، یہاں کے کارکنوں کی تنخواہوں وغیرہ اور خط و کتابت پر بہت سے اخراجات یہاں کرنے
پڑتے ہیں۔غرض ہمارا چندہ تحریک جدید کے کل چندہ کا کوئی آٹھواں یا نواں حصہ بنتا ہے۔اگر ہم اس کی
ادائیگی میں بھی ستی کریں تو ہم سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو کیسے پورا کریں گے؟
حالات بدل رہے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ ہماری ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔مثلاً آپ
دیکھیں ، ایک ملک میں آپ نے کام کیا ، وہاں عیسائیت بڑے زوروں پر تھی اور وہ امید رکھتی تھی کہ عنقریب
وہ سارا ملک عیسائی ہو جائے گا۔پھر ہمارے مبلغ خدا کی توفیق سے وہاں پہنچے اور خدا کی تو فیق ہی سے ان
کاموں میں برکت پیدا ہوئی۔اور آج وہاں کے حالات بدلے ہوئے ہیں۔اور اس قدر بدلے ہوئے ہیں
کہ ایک ملک سے (بہت سے خطوط آتے رہتے ہیں۔میں ایک مثال دے رہا ہوں۔) مجھے مطالبہ آیا کہ
یہاں کے حالات کے لحاظ سے آپ فورا نو اور مبلغ ہمارے ہاں بھجوا دیں۔یہ افریقہ کا ایک ملک ہے اور لکھنے
والے بھی افریقن احمدی ہیں۔غرض دنیا کے حالات بالکل بدل رہے ہیں۔اور جب حالات بدلے ہیں تو
ہماری ضرورتیں بھی بدلیں گی۔مثلاً ایک ملک میں ہمارا ایک مبلغ گیا، اس نے کام کی ابتدا کی اور اس وقت
وہ کام تھوڑا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس میں برکت ڈالی اور وہ پھیلا اور اب ہم الحمد للہ کہتے کہتے تھکتے ہیں
اور اس کا وہ سزاوار ہے۔اور جب ہمارا کام پھیلا اور بڑھا تو ہمیں اور زیادہ روپیہ کی ضرورت ہوئی۔لیکن
اگر ہم یہ کہیں کہ ہم تو یہ ذمہ داریاں نبھانے کے لئے تیار نہیں تو یہ کئے کرائے پر پانی پھیر نے والی بات
ہے۔اسی لئے خدائے
قادر و توانا نے کہا ہے کہ کام تو نہیں رکے گا لیکن پھر مجھے خلق جدید کرنی پڑے گی۔365
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اکتوبر 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہمیں یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی ہمارے اندر ہی زندگی قائم رکھے اور ہماری حیات روحانی ہم
سے نہ چھینے۔اور ہمیں تحریک جدید کے چندوں کو بڑھانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔کیونکہ میں نے بتایا
ہے کہ بہت سی جماعتوں نے ابھی وہ وعدے بھی پورے نہیں کئے، جو انہوں نے مجموعی لحاظ سے پچھلے سال
انصار اللہ کے اجتماع پر کئے تھے۔اور پھر ادائیگیاں بھی جلد تر پوری کرنی چاہئیں۔دفتر کا اندازہ ہے کہ اگر سال
رواں کی آمد پچھلے سال کی آمد سے دس فیصدی نہ بڑھی تو ہماری بڑھتی ہوئی ضرورتیں پوری نہیں ہو سکیں گی۔اللہ تعالی آپ کو بھی توفیق دے اور مجھے بھی توفیق دے کہ ہم اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور
اسے اس رنگ میں نبھائیں کہ وہ ہم سے خوش ہو جائے اور اس کی رضا ہمیں حاصل ہو جائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 26 اکتوبر 1968ء)
366