انبیاء علیہ السلام کی بعثت کی بڑی غرض ۔ خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1968ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 18 اکتوبر 1968ء
انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی بڑی غرض
خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1968ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
وو
انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی ایک بڑی غرض یہ ہوتی رہی ہے کہ ایک ایسی قوم پیدا ہو، جو
ایک طرف حقوق اللہ کو ادا کرنے والی ہو تو دوسری طرف حقوق العباد کی ادائیگی میں بھی ہر طرح کوشاں
رہے۔اس آیت کریمہ میں، جو ان آیات میں سے میں نے پہلے پڑھی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پہلی
امتیں بھی لوگوں کی بھلائی کے لئے ہی پیدا کی گئی تھیں۔لیکن امت مسلمہ، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ پیدا کی جارہی ہے، وہ ان تمام امتوں سے بہتر اور بزرگ تر ہے۔اس لئے کہ پہلے انبیاء کو
کامل معروف عطا نہیں ہوا تھا۔اور پہلے انبیاء کو منکر کی وہ باریک باتیں نہیں بتا ئیں گئیں تھیں، جن کو
چھوڑنے کے بغیر اللہ تعالیٰ سے کامل تعلق پیدا نہیں ہو سکتا۔لیکن چونکہ تم اے امت مسلمہ کے افراد، اس
امت کی طرف منسوب ہورہے ہو، جسے المعروف اور المنکر کا علم دیا گیا ہے۔اور تم سے یہ توقع رکھی
جاتی ہے کہ تم المعروف کے مطابق عمل کرو گے اور کرواؤ گے۔اور تم سے یہ امید رکھی جاتی ہے کہ تم
المنکر کے مطابق بدیوں اور کوتاہیوں سے بچو گے اور دوسروں
کو بھی بچنے کی تلقین کرتے رہو گے۔اس
لئے تم ہی وہ امت ہو، جو تمام پہلے انبیاء کی امتوں سے بہتر اور بزرگ تر ہے۔اور آپ ، جو امت مسلمہ کے
نوجوان ہیں، آپ کو میں یہ کہتا ہوں کہ اپنے مقام کو پہچانیں۔کیونکہ آپ کی عمر کے نوجوان تو پہلی امتوں
میں بھی گزرے، ان قوموں میں بھی گزرے، جو اپنے انبیاء کی تعلیم کو بھول چکی تھیں اور خدا سے دور جا پڑی
تھیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کا کوئی زندہ تعلق نہ رہا تھا۔پس عمر کی جوانی تو کوئی شے نہیں۔لیکن اس عمر میں بھی اس امت مسلمہ کی طرف منسوب ہونا ،
جسے اللہ تعالیٰ نے خیر الامم قرار دیا ہے، کوئی معمولی مقام نہیں ہے، جس پر آپ کو کھڑا کیا گیا ہے۔اس
لئے جو ذمہ داریاں آپ پر عائد ہوتی ہیں، انہیں سمجھنے اور ان ذمہ داریوں کو پوری کوشش اور پوری جد و جہد
سے نباہنے کی طرف آپ کو متوجہ ہونے چاہئے۔تو ہم دیکھتے ہیں کہ ساری دنیا نے ہر قسم کا زور لگایا۔مادی طاقت یا مادی زور صرف تلوار
بندوق یا ایٹم بم کا ہی نہیں بلکہ دجل کا بھی ہے۔اسلام کے خلاف جو کثرت اشاعت دجل کی گئی ہے، کسی
367

اقتباس از خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اور مذہب کے خلاف نہیں کی گئی۔لاکھوں، کروڑوں اور اربوں کتابیں اسلام کے خلاف شائع کی گئی ہیں۔یہ کتابیں محض جھوٹ کے پلندے تھے ، جو دشمنوں نے شائع کئے اور ساری دنیا میں، دنیا کے کونہ کونہ میں ہر
شہر اور ہر قریہ میں ان کو پھیلایا۔اور انہوں نے اپنا سارا زور لگایا۔لیکن وہ لوگ، جن کے دلوں میں حقیقی
تقویٰ تھا، وہ گھبرائے نہیں۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیا میں
اسلام کو غالب کرنے کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک روحانی فرزند جلیل
کی شکل میں مبعوث فرمایا ہے۔کچھ لوگ آپ کے گرد جمع ہو گئے۔ہم میں سے بعض تو وہ ہیں، جو نئے نئے
احمدیت میں داخل ہوئے ہیں اور بعض وہ ہیں، جو احمدیوں کے بچے ہیں۔دیکھو! اس زمانہ میں بھی،
جہاں تک مادی ذرائع کا تعلق ہے یا تعداد کا تعلق ہے، ہماری کوئی حیثیت نہیں۔ساری دنیا اسلام پر حملہ آور
ہے اور اس کے مقابل مٹھی بھر چند دل ہیں، جو اسلام کی حقیقی ہمدردی اور خیر خواہی رکھنے والے ہیں۔لیکن
اس یقین پر قائم ہیں کہ اللہ ہماری ڈھال اور ہمارا مددگار اور حمد و معاون ہے، اس لئے ہمیں گھبرانے کی
ضرورت نہیں۔ان کے دل میں کوئی خوف نہیں پیدا ہوتا۔ہمارے کم عمر، کم علم ، غریب، بے کس، بیچارے
نوجوان جاتے ہیں اور دھڑلے کے ساتھ ان پادریوں سے بھی ٹکر لیتے ہیں، جن کو پوپ بھی ملاقات کا
وقت دینے پر مجبور ہوتا ہے۔جن سے امریکہ کا پریذیڈنٹ بھی گھنٹہ گھنٹہ بات کرتا ہے۔جس سے ملنا بڑا
مشکل ہے۔اتنا رعب ہوتا ہے ان کا۔لیکن ہمارے اس نو عمر مبلغ کے دل پر ان کا رعب طاری نہیں ہوتا۔اس لئے کہ وہ نوجوان اسلام کا خادم ہونے کی وجہ سے القوی ہے، دل کا مضبوط ہے۔وہ اس معنی میں
مضبوط ہے کہ وہ جانتا ہے، اللہ میری ڈھال ہے۔اور جس کی ڈھال اللہ ہو ، اس کو کون نقصان پہنچا سکتا
ہے؟ دل کی مضبوطی کے لیے تو کل بھی چاہئے۔یعنی انسان تدبیر اور کوشش کو انتہا تک پہنچائے اور نتیجہ کو
خدائے قادر وتوانا کی ذات پر چھوڑ دے۔تو کل کے یہ معنی ہیں کہ جس وقت انسان اپنی پوری کوشش کر لیتا ہے لیکن سمجھتا ہے کہ یہ کوشش
اتنی حقیر سی ہے، تعداد میں ہم کم ہیں ، اموال
کم ہیں ، ذرائع کم ہیں، وسائل کم ہیں لیکن انسان کی اس کوشش کا
نتیجہ اور اس کی تدبیر کا نتیجہ، اس کی تدبیر کی وجہ سے نہیں نکلتا بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نکلتا ہے۔کامل
تو کل دل کو مضبوط کرتا ہے۔اور اصولاً ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایمان کا کمال انسان کے دل کو مضبوط کرتا ہے۔اور ایمان کو صحیح طور پر تربیت دینے کے لئے قرآن کریم کے علوم کا سیکھنا ضروری ہے۔اس لئے ہم خدام
368

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 18 اکتوبر 1968ء
الاحمدیہ کو ہر وقت یہ کہتے بھی رہتے ہیں اور انتظام بھی کرتے ہیں کہ قرآن کریم پڑھو، قرآن کریم پڑھو،
قرآن کریم پڑھو۔اس پر غور کرو اور اس کے سمجھنے کی کوشش کرو۔اور جنہوں نے اس پر پہلے غور کیا ہے، اللہ
تعالیٰ نے جن کو فراست عطا کی ہے اور اپنی طرف سے انہیں بہت سا علم عطا کیا ہے، ان کی تفاسیر کو
پڑھو، ان پر تدبر کرو، ان تفاسیر کا مطالعہ دل کو مضبوط کرتا ہے کیونکہ اس کے نتیجہ میں انسان تو کل اور تقوی
کے مقامات حاصل کر سکتا ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 اکتوبر 1969ء)
369

آج 10 میں سے 10 باقی