وقف بعد از فراغت دفتر سوم اور Transparencies ۔ ارشادات فرمودہ 7 اپریل 1968ء برموقع مجلس مشاورت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
"
ارشادات فرمودہ 107 اپریل 1968ء
وقف بعد از فراغت ، دفتر سوم اور Transparencies
ارشادات فرمودہ 107اپریل 1968ء برموقع مجلس مشاورت۔۔۔۔وقف بعد از فراغت کے سلسلہ میں دوستوں کو دوباتوں کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔ایک
بات کی طرف ہمارے دفتر کو توجہ کرنی چاہئے اور دوسری کی طرف جماعت کے دوستوں کو۔جیسا کہ ابھی
بتایا گیا ہے، صرف اخبار کا اعلان ہی کافی نہیں بلکہ ان دوستوں کے ساتھ بذریعہ خط و کتابت نصاب پر گفتگو
ہونی چاہئے ، ان کو اسباق دینے چاہئیں، سر کر لیڑ بھی لکھے جائیں۔مہینہ میں کم از کم دو دفعہ ان کے پاس
ایسے خطوط جانے چاہئیں۔نصاب کے جو مشکل پہلو اور مقامات ہیں، ان کے متعلق ان کو خطوط لکھنے
چاہئیں اور ان کے متعلق ہدایات انہیں یہیں سے جانی چاہئیں۔چونکہ یہ واقفین اچھے خاصے لکھے پڑھے
ہیں، اس لئے عام باتیں اگر وہ غور کریں اور وقت دیں تو انہیں سمجھنا آسان ہوتا ہے۔لیکن مثلاً اگر اس
نصاب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کی کوئی کتاب ہو تو بڑے اچھے پڑھے لکھے بھی بعض
مقامات پر رکیں گے اور ان
کو مسئلہ صحیح طور پر سمجھ نہیں آئے گا۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بعض اوقات ایک نکتہ کو ایک جگہ مجمل تحریر فرماتے ہیں اور
کسی دوسری جگہ آپ نے اسے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہوتا ہے۔ممکن ہے، جس کتاب کو نصاب میں
شامل کیا گیا ہے، اس میں کوئی مسئلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس خیال سے کہ میں نے اسے
دوسری جگہ وضاحت سے بیان کر دیا ہے مختصر بیان کیا ہو۔اس لئے اس کو سمجھانے کے لئے انہیں بتانا چاہئے
کہ اس مسئلہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دوسری کتاب میں یوں وضاحت سے بیان فرمایا۔اس کی میں ایک مثال دیتا ہوں۔اور وہ یہ کہ ایک شخص نے مجھے بتایا کہ وہ آکسفورڈ میں گیا اور
وہاں ان کی اجازت سے اس نے ایک ایسی کلاس میں داخلہ لے لیا، جو پرانی انگریزی زبان کی کلاس تھی۔اور نصاب میں ایک بڑی مشکل کتاب تھی، جو پروفیسر پڑھا رہا تھا۔اس شخص نے دیکھا اور اس کے لئے یہ
ایک امجو یہ تھا کہ پروفیسر کہتا ہے ، کتاب کے صفحہ 25 پر فلاں سطر جو ہے، اس کے متعلق یہ بات یادرکھیں۔پھر کہتا، صفحہ 34 کی فلاں سطر کے متعلق یہ بات یا درکھو۔اور پھر کہتا ہے، صفحہ 50 کی فلاں فلاں سطر جو ہے،
385
ارشادات فرمودہ 107 اپریل 1968 ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ان کے متعلق یہ باتیں یا درکھو۔جب کلاس ختم ہوئی تو میں نے لڑکوں سے کہا، اس پروفیسر نے بڑی عجیب
طرح پڑھایا ہے، تمہیں کچھ سمجھ آیا ہے؟ میرے تو کچھ پلے نہیں پڑا۔انہوں نے بتایا، ہمیں سب کچھ سمجھ آ گیا
ہے۔کیونکہ پروفیسر یہ سمجھتا ہے کہ کتاب کی اکثر باتیں اگر ہم اپنے کمرہ میں مطالعہ کریں تو ہم سمجھ لیتے
ہیں۔لیکن بعض مقامات ایسے ہیں، جو ہماری سمجھ میں نہیں آسکتے۔اور یہ باتیں، جو اس نے ہمیں اس وقت
بتائی ہیں ، ساری کی ساری ایسی ہیں، جو ہم اپنے کمرہ میں نہیں سمجھ سکتے تھے۔اسی طرح یہاں جو انچارج ہیں، انہیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی کتاب میں ایک ایسے مسئلہ کا بیان ہے، جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنی کسی دوسری کتاب میں بیان کیا ہے۔اس کتاب کو پڑھتے ہوئے یہ مسئلہ عام طور پر سمجھا نہیں جائے گا،
اس لئے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مسئلہ کو وضاحت سے بیان فرمایا ہے، اس کی
روشنی میں انہیں سمجھا دیں۔اور انہیں کہیں کہ فلاں فلاں بات کے متعلق یہ باتیں یا درکھو۔فلاں مسئلہ کی یہ
وضاحت ہے، جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی دوسری کتاب میں بیان فرمائی ہے۔اس قسم
کے اسباق مہینہ میں کم سے کم دو دفعہ ضروران واقفین کو جانے چاہئیں۔دوسرے اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ بکھری ہوئی بھیڑیں ہیں۔سال میں کم از کم ایک
دفعہ انہیں اکٹھا ہونا چاہئے۔یعنی ایک دن واقفین بعد از فراغت کا دن ہو۔بالکل اسی طرح جس طرح
سال میں ایک دن کالج کے لڑکوں کا ہوتا ہے یعنی کو نو وکیشن ڈے۔میں نے اس مضمون کے لحاظ سے جامعہ
نصرت کی بچیوں کو براہ راست اور ساری جماعت کو بالواسطہ اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ایک یوم موعود ہر
مسلمان احمدی کا ہے۔اور پھر میں نے بتایا تھا کہ اس کا نووکیشن اور اس کا نووکیشن میں کیا فرق ہے؟ اور پھر
اس کا نووکیشن میں کس نصاب میں پاس ہونے پر سند دی جاتی ہے؟ اور میں نے قرآن کریم کے دس پرچے
بیان کئے تھے، جن میں پاس ہونا ضروری ہے۔دونوں کانووکیشنز میں فرق بیان کرتے ہوئے ، میں نے
بیان کیا تھا کہ یہاں سند دے دی جاتی ہے، چاہے کسی کو نوکری ملے یا نہ ملے۔اگر کوئی پانچ یا دس سال
جوتیاں چٹی تا پھرے تو یو نیورسٹی کو اس سے کیا؟ لیکن جب اللہ تعالیٰ سند دیتا ہے تو اسی وقت اس کو جزا دینی
شروع کر دیتا ہے۔(انشاء اللہ وہ مضمون چھپے گا ) اللہ تعالیٰ نے ایک ہی فلیش (Flash) میں مجھے یہ
مضمون سمجھا دیا تھا۔ہماری بچیاں بڑی خوش ہوئی تھیں۔وہ مضمون ہے، بڑا ضروری۔غرض میں نے اس
کونو وکیشن کے مقابلہ میں قرآن کریم کے کونو وکیشن کو کچھ تفصیل سے بیان کیا تھا۔386
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 107 اپریل 1968ء
بہر حال ایک دن واقفین بعد از فراغت کا بھی منانا چاہئے۔اور اس میں دوسرے دوستوں
کو بھی
شامل کیا جائے۔مثلاً امراء کو اور ایسے دوستوں کو جو وقف کا لیبل لگائے بغیر وقف کی روح کے ساتھ کام کر
رہے ہیں۔اور ایسے آدمی جماعت میں سینکڑوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔امراء بھی سارے بڑی
خدمت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔ان کو بھی بلایا جائے۔جس طرح یوم والدین منایا
جاتا ہے، اسی طرح باقاعدہ یہ دن بھی منایا جائے۔سارے واقف بھی آئیں اور دوسرے دوست بھی
آئیں۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جس قدر فرصت ملی، میں بھی انشاء اللہ دن کا زیادہ حصہ ان میں گزاروں گا۔بے تکلفی کے ماحول میں باتیں کریں گے۔کچھ سمجھیں گے، کچھ سمجھائیں گے۔یہ دن ضرور منانا چاہئے۔موسم نہ زیادہ گرم ہو اور نہ زیادہ سرد۔اس کے متعلق مشورہ بھی کیا جا سکتا ہے۔اگر کسی دوست کے ذہن میں
کوئی مفید مشورہ ہوتو وہ دفتر کو بھیج دیں۔22
دفتر سوم میں تین گروہ شامل ہونے چاہئیں۔اول ، وہ جو پرانے احمدی ہیں اور جنہوں نے ابھی تک اس چندہ میں حصہ نہیں لیا۔دوسرے، وہ جو اس عرصہ میں احمد ہی ہوئے ہیں، انہیں بھی اس طرف توجہ دلائی جائے تا وہ دوڑ
میں ہمارے ساتھ ہی رہیں، پیچھے نہ رہ جائیں۔تیسرے، وہ جو بچے تھے اور اس عرصہ میں جوان ہو کر انہوں نے کمانا شروع کر دیا ہے۔یہ تین مختلف گروہ ہیں ، جن کو تحریک جدید میں شامل کرنا ضروری ہے۔ایک وہ، جو پہلے ہی جوان تھے اور کہا بھی رہے تھے لیکن وہ ست تھے۔ایک وہ، جنہوں نے اب کمانا شروع کیا ہے۔ان کو بھی توجہ دلانی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں
رزق دینا شروع کیا ہے تم اس کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے ایک حصہ اس میں سے نکالو۔اور پھر نئے احمدیوں کو بھی خاص طور پر اس طرف متوجہ کرنا چاہئے۔گوان کو ہر چیز میں آہستہ
آہستہ شامل کرنے پر وقت لگے گا لیکن ان سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔کوئی گروہ جماعت کا ایسا نہیں ہونا چاہئے ، جو جماعت کی دوڑ میں پیچھے رہ جائے۔اکثریت تو
کہیں کی کہیں پہنچی ہو اور وہ کہیں آہستہ آہستہ قدم اٹھا کر جارہے ہوں“۔یہاں کی تصاویر بھی باہر دکھائی جانی چاہئیں۔اس دفعہ میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر
اپنے ایک عزیز کو اپنا کیمرہ اور فلم دی تھی تاوہ جلسہ کی تصاویر لے۔جلسہ سالانہ جس طرح یہاں
تبلیغ کا ایک
وو
387
ارشادات فرمودہ 107 اپریل 1968 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ذریعہ ہے، اگر اس قسم کی ٹرانس پیرنسیز (Transparencies) باہر کے ملکوں میں بھی دکھائی جائیں تو و
وہاں بھی اس کا بڑا اثر پڑے گا، انشاء اللہ۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ افریقہ سے ایک دوست یہاں آئے تھے۔یہ کوئی سات، آٹھ سال کی
بات ہے۔ابھی تحریک جدید کا گیسٹ ہاؤس نہیں بنا تھا، اس لئے وہ کالج کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے
تھے۔ایک شام کو وہ باہر پھر رہے تھے ، مکرم چوہدری محمد علی صاحب ان کے ساتھ تھے۔یہ غالباً 25 دسمبر کی
بات ہے۔جس دن پیشل ٹرینیں آتی ہیں۔انہوں نے ایک ٹرین آتی دیکھی ، جس میں اندر بھی لوگ بھرے
ہوئے تھے اور باہر پائیدانوں پر بھی لوگ کھڑے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے۔آدھا گھنٹہ کے بعد ایک
اور ٹرین آئی، اس میں بھی لوگ بھرے ہوئے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے۔ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے
اور وہ پوچھنے لگے کہ کیا یہ سب احمدی ہیں ، جو آ رہے ہیں؟
غرض اگر یہ تصویریں باہر دکھائی جائیں تو ان کا تبلیغی لحاظ سے بڑا اثر پڑے گا۔دراصل یہ سب
چیزیں ہمارے ہی لئے ہیں۔ہمیں اس نقطہ نگاہ سے ہر چیز کو دیکھنا چاہئے۔کیمرہ اور پروجیکٹر بھی اسلام کی
تبلیغ کے لئے ہی بنائے گئے ہیں۔غیر مسلم یا نا واقف مسلمان اس کا صحیح استعمال نہیں کرتے اور اسلام کو
پھیلانے کی بجائے بعض دفعہ گند کو پھیلاتے ہیں۔ان چیزوں سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے۔وو۔اس ٹیلی ویژن
کی فلم کو غالبا دو دفعہ سعودی عرب میں دکھایا گیا۔اور پاکستان کی بھی انہوں
نے بہت تعریف کی ہے کہ پاکستانی یورپ میں مساجد بنا رہے ہیں۔اور یہ بھی اس سلسلہ کی ایک مسجد ہے۔یہ بھی ٹھیک ہے، پاکستان کو بھی اس شہرت سے حصہ مل گیا اور دنیا کو یہ پتہ ہی ہے کہ پاکستانیوں کا کون سا
حصہ مساجد بنا رہا ہے؟ وہ فلم اور بھی بہت سے ممالک میں دکھائی گئی ہے۔غالباً عراق میں بھی دکھائی گئی ہے
اور مصر میں تو یقینا دکھائی گئی ہے۔مسقط یا کویت سے بھی خط آیا تھا، وہاں بھی یہ فلم دکھائی گئی ہے۔یہ ٹیلی
ویژن فلم بائیں ملکوں میں گئی تھی۔مغربی افریقہ کے کئی ممالک میں بھی یہ دکھائی گئی ہے۔مشرقی افریقہ کا تو
مجھے علم نہیں ، یورپ کے بہت سارے ملکوں میں یہ دکھائی گئی تھی۔جرمنی کے سارے براڈ کاسٹنگ یونٹوں
نے یہ فلم دکھائی ہے۔اور اسی لئے میں نے اپنی بہنوں کو مبارکباد دی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی پیش کش اور
قربانی کو قبول کر لیا ہے۔تبھی تو اس کے اتنے بابرکت نتیجے نکل رہے ہیں۔کوئٹہ اور خصوصاً جو دور کی جماعتیں ہیں، وہاں یہ ٹرانس پیرنسیز (Transparencis) ضرور
دکھائی جائیں۔لیکن مہربانی کر کے بلب ایک سے زائد رکھا کریں۔رات بلب فیوز ہو گیا تھا اور بہت کم
لوگ دیکھ سکے ہیں، اس کی وجہ سے دوستوں کو بہت تکلیف ہوئی اور مجھے بھی بڑا دکھ ہوا۔388
تحریک جدید- ایک اپنی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
"
ارشادات فرموده 07 اپریل 1968ء۔اس سال دو کام ہو جانے چاہئیں، جو بہت پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ایک تو فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت ہو جانی چاہئے۔فرانسیسی زبان میں
قرآن کریم کا ترجمہ ہو چکا ہے اور اب تفسیری نوٹوں کا ترجمہ کرایا جارہا ہے۔لیکن اس سال یہ ترجمہ شائع ہو
جانا چاہئے۔مارکیٹ میں ایک اور فرانسیسی ترجمہ آ گیا ہے اور ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔دوسرے جاپان میں دسمبر سے پہلے مشن ضرور کھل جانا چاہئے۔تحریک جدید ان دونوں باتوں کو
نوٹ کرئے۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 5 0 107 اپریل 1968ء)
389