تحریک جدید کے ذریعہ ساری دنیا میں احمدیت مضبوطی کے ساتھ قائم ہو گئی ہے ۔ تقریر فرمودہ 7 اپریل 1968ء برموقع مجلس مشاورت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 107 اپریل 1968ء
تحریک جدید کے ذریعہ ساری دنیا میں احمدیت مضبوطی کے ساتھ قائم ہوگئی ہے
تقریر فرمودہ 107 اپریل 1968ء بر موقع مجلس مشاورت
اللہ تعالیٰ نے خلافت کی برکت کے نتیجہ ہی میں تو آپ کے لئے ایسے سامان پیدا کئے کہ
آپ میں سے کسی نے چند روپے، کسی نے چند سور پے ہی دیئے تھے۔مگر حضرت المصلح الموعود
رضی الله عنه کو تحریک جدید کی جو سکیم خدا نے سمجھائی، اس کے ذریعہ سے اور اس کے نتیجہ میں آج
ساری دنیا میں احمدیت مضبوطی کے ساتھ قائم ہوگئی ہے۔جب میں کہتا ہوں کہ دنیا کے ملک ملک میں جماعت مضبوطی سے قائم ہوگئی ہے۔تو اس سے میرا
یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں جماعت کی تعداد کثرت سے ہے۔بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ ایسے لوگ پیدا ہو
چکے ہیں، جن کے دل نور ایمان سے منور اور خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار ہیں۔وہ خدا اور اس کے ہر حکم اور ہر
اشارہ پر اپنی ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔اگر آج ان ممالک میں سے کسی ملک میں ایسے حالات
پیدا ہوں کہ احمدیوں کو جان کی قربانی دینی پڑے تو سوائے چند ایک منافقوں کے سارے کے سارے اپنی
جانیں احمدیت اور اسلام کے لئے قربان کر دیں گے۔اس قسم کا پختہ ایمان ان کو عطا کیا گیا ہے۔چونکہ اس وقت ہم ساری دنیا میں پھیل چکے ہیں، ہمیں اپنے فکر کے انداز کو بدلنا چاہیے اور بین
الاقوامی نقطہ نگاہ سے ہی ساری تدابیر کو سوچنا چاہیے۔یعنی اگر ہم پاکستان کے بچوں کی تربیت کا منصوبہ بنا
رہے ہوں تو اس وقت بھی ہمارے ذہن میں یہ ہو کہ یہ منصوبہ ایسا تیار ہورہا ہو کہ جس کا اثر ساری دنیا پر
پڑے گا۔اور یہ ایک حقیقت ہے، مبالغہ نہیں ہے۔اگر ہم مستورات میں قرآن کریم کی تعلیم پھیلانے کی
سکیم بنا ئیں یابد رسوم کو مثانے کی مہم جاری کریں تو اس کا تعلق صرف پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ اس کا اثر
دنیا کے ہر ملک میں پڑتا ہے۔اس لئے ہمیں ہر کام کے سوچنے کے وقت اس بات کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہم
نے جو کام کرنا ہے، جس نتیجہ پر پہنچنا اور پھر اس کی تکمیل کرنی ہے، وہ صرف اس چھوٹی دنیا سے تعلق نہیں
رکھتی۔بلکہ تمام بنی نوع انسان سے اس کا تعلق ہے۔کیونکہ متقیوں کا یہ طائفہ کل دنیا میں پھیل چکا ہے۔اس وقت احمدیت مشرقی افریقہ کے ممالک میں پھیل چکی ہے اور مغربی افریقہ کے ممالک میں
بھی موجود ہے۔شمالی افریقہ میں احمدی جماعتیں موجود ہیں اور جنوبی افریقہ میں بھی۔اٹلی میں بھی احمدی
391
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہیں، سوئٹزرلینڈ میں بھی احمدی ہیں، آسٹریا میں بھی احمدی ہیں، ہالینڈ میں بھی احمدی ہیں، جرمنی میں بھی
احمدی ہیں، ڈنمارک میں بھی احمدی ہیں، سویڈن میں بھی احمدی ہیں اور ناروے میں احمدی ہیں۔اور اب
اس سال اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کمیونسٹ ممالک میں احمدیت کی اشاعت کا سامان پیدا کر دیا ہے۔اور وہاں بعض لوگ احمدی ہو چکے ہیں اور بعض احمدیت کے قریب ہیں۔ابھی ان لوگوں کو یہ وہم ہے کہ شاید حکومت عقیدہ کی تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار نہ کرے۔لیکن
جہاں تک میں نے حالات کا جائزہ لیا ہے، یہ واقعہ نہیں۔اور ہوسکتا ہے کہ کسی وقت حکومت کی طرف سے
جب یہ اعلان ہو جائے کہ مسلمانوں کے اندر اور (وہاں مسلمان کافی ہیں) یا دوسروں میں سے اگر کوئی
مسلمان ہونا چاہے، مذہبی عقیدہ بدلے تو حکومت کو اس پر کیا اعتراض ہے؟ ہر شخص کے دل، اس کی روح،
اس کے دماغ ، اس کی فراست کا سوال ہے۔اگر کسی چیز کو وہ سچا سمجھتا ہے تو سمجھے۔خصوصاً اگر وہ احمدی ہوں
تو ایسی حکومتوں کو دوسروں کی نسبت ہم پر زیادہ اعتماد کرنا چاہئے۔کیونکہ ان کے شہری حکومت اور قانون
وقت کے وفادار اس لئے ہیں کہ یہ ان پر قانونی پابندی ہے۔لیکن ایک احمدی اپنی حکومت اور حکومت کے
قوانین کا دوہرا پابند ہے۔اس لئے بھی کہ قانون اس پر یہ بابندی عائد کرتا ہے اور اس لئے بھی کہ اسلام
اس پر یہ پابندی عائد کرتا ہے۔ہمارا تو آرٹیکل آف فیتھ (Article of Faith) ہمارے اعتقادات
میں سے یہ ایک اعتقاد ہے کہ ہم نے حکومت وقت اور قانون ملک کی پابندی کرنی ہے اور وفادار شہری بن کر
زندگی گزارنی ہے۔یہ علم اگر اور جب ان حکومتوں کو ہو جائے تو یقینا وہ کسی کے احمدی ہونے پر اعتراض نہیں
کریں گے۔خواہ وہ وہاں کے عیسائیوں میں سے احمدی ہوں یاد ہر یوں میں سے ہوں یا مسلمانوں میں
سے کوئی شخص اپنے ایک فرقہ کو تبدیل کر کے دوسری جماعت میں داخل ہونے والا ہو۔غرض یہ ردوہاں بھی پہنچ گئی ہے۔پھر انگلستان میں احمدی ہیں ، امریکہ میں احمدی ہیں، کینیڈا میں
احمدی ہیں ، جنوبی امریکہ کے بہت سے ملکوں میں احمدی ہیں، افریقہ کے بہت سے ممالک میں احمدی ہیں
اور اکا دکا تو غالباً ہر ملک میں ہوگا۔مشرقی افریقہ کے قریباً ہر ملک میں احمدی ہیں، ساؤتھ افریقہ میں احمدی
ہیں، ماریشس کے جزیرہ میں احمدی ہیں، نجی کے جزائر میں احمدی ہیں، انڈونیشیا کے جزائر میں بہت بڑی
جماعتیں ہیں اور بڑی مخلص جماعتیں ہیں۔بڑی قربانی دینے والی جماعتیں ہیں، بڑی فدائی جماعتیں
ہیں۔پھر سیلون میں احمدی ہیں، بھارت تو ہمارا مرکز ہی ہے۔برما میں احمدی ہیں، چین میں احمدی ہیں۔ہر
دو حصوں میں۔( جہاں تک مجھے علم ہے ) کون سا علاقہ ہے، جہاں احمدی نہیں؟
392
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
تو اس وقت میرے مخاطب صرف آپ نہیں ، جو اس وقت سامنے بیٹھے ہیں بلکہ ساری دنیا کے
احمدی اور ساری دنیا کی حکومتیں میری مخاطب ہیں۔اکثر جگہ اس وقت تعصب سے کام نہیں لیا جاتا۔لیکن
بعض ملکوں میں تعصب سے کام لیا جاتا ہے۔بعض ملکوں میں زیادہ تعصب ہے اور بعض میں کم۔بعض ملکوں
میں تبلیغ پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔یعنی اجتماعی تبلیغ پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔انفرادی کو دنیا کی کوئی طاقت
روک نہیں سکتی۔لیکن اس سے بھی بڑا یہ کہ تبلیغ کے جو دروازے آسمان سے کھولے جاتے ہیں، ان کو ساری
دنیا کی حکومتیں بھی مل جائیں تو روک نہیں سکتیں۔اب ایک عرب ملک میں ایک احمدی ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ واقعہ بیان کیا ہے کہ 1948ء
میں میرے والد فوت ہوئے۔فوت ہوتے وقت انہوں نے مجھے یہ وصیت کی تھی کہ مجھے تو امام مہدی کے
متعلق کچھ علم نہیں ہوا۔لیکن تمہیں علم ہوگا اور جب تمہیں علم ہو، تم ان کی جماعت میں شامل ہو جانا اور میرا
سلام کہنا۔ایک احمدی دوست سے اتفاقاً ان کی ملاقات ہوئی اور گفتگو ہوئی۔اس پر وہ احمدی ہو گئے۔ان
کے ساتھ ایک اور دوست تھے، وہ بھی احمدی ہو گئے۔اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے والد کو اللہ
تعالیٰ نے کوئی اطلاع دی تھی۔آپ ہی اپنی عقل کے ڈھکوسلے سے تو آدمی یہ بات نہیں نکال سکتا کہ میں
امام مہدی سے نہیں ملا ہتم ملو گے اور تم اسے قبول کر لینا۔پس جو آسمان سے ہدایت کا انفرادی دروازہ کھولا جائے، کون سی حکومت اسے بند کر سکتی ہے؟
جس کو اللہ تعالیٰ اپنے قہر یا اپنی رحمت کے جلوہ سے گھائل کر دے، دنیا کی کون سی طاقت ہے، جو اس کے دل
کی حالت کو بدل دے؟ زبان پر پابندی لگائی جاسکتی ہے، انگلیوں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے قلم کو بند کیا جا
سکتا ہے۔دل کی کھڑکیوں کو کون بند کر سکتا ہے؟ اور اللہ تعالیٰ نے اس وقت اپنے یہ معجزات دکھانے شروع
کئے ہیں۔آسمان سے فرشتوں کے نزول کے ساتھ یہ روجاری کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام سے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا ، وہ دلوں میں داخل ہوتے اور ان کی کیفیت کو بدل دیتے ہیں۔میں نے کئی بار بتایا ہے کہ اس دورہ کے بعد ڈنمارک میں درجنوں ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ اگر
کسی عیسائی پادری نے ہمارے خلاف، اسلام کے خلاف اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق نازیبا باتیں
لکھیں تو خود پادریوں میں سے بڑے عالم، بڑے مشہور مصنف اور پادریوں کے خاندان کے افراد کھڑے
ہوئے اور انہوں نے اخباروں میں لکھا کہ اگر عیسائیت اس قسم کی بداخلاقی پر آرہی ہے، جس کا وہ مظاہرہ کر رہی
ہے تو ہم عیسائیت کو چھوڑتے ہیں۔یہ دل کی تبدیلی میرے یا آپ کے کسی فعل کا نتیجہ تو نہیں۔یہ تو فرشتوں کے
393
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کام ہیں، جو وہ کر رہے ہیں۔اور بڑی رو وہاں پیدا ہورہی ہے۔اور ان ملکوں میں پادریوں کے دلوں میں بڑی
فکر پیدا ہورہی ہے۔اس وقت تک پادری تعصب سے کام اس لئے نہیں لیتے تھے کہ ان کو اس کی ضرورت پیش
وو
نہیں آئی تھی۔لیکن جہاں ان
کو ضرورت پیش آتی ہے، عیسائیت قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔غرض یہ نہیں کہ عیسائیت سے تعصب نکل چکا ہے۔بلکہ عیسائیت کو تعصب کے استعال کی
ضرورت ہی نہیں تھی۔مفت کا وہ فائدہ اٹھاتے رہے ہیں اور یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم بڑے بردبار ہیں، ہم میں
کوئی تعصب نہیں۔لیکن جس وقت ان پر کاری حملہ ہوتا ہے تو سارا تعصب جوش میں آنے لگ جاتا ہے۔اس
لئے میں سمجھتا ہوں کہ یورپ کے عیسائی ممالک نے جب یہ دیکھا کہ احمدیت جو دلائل اسلام کی صداقت کے
لئے ان ملکوں میں پیش کر رہی ہے، ان کا جواب ان کے پاس نہیں اور آسمان سے فرشتوں کے نزول کے بعد
دلوں میں جوتبدیلی پیدا ہورہی ہے، اس کو روکنے کا ان کے پاس کوئی سامان نہیں تو وہ قتل و غارت پر ضرور اتر
آئیں گے اور اس وقت ہمارے احمدیوں کو وہاں غالبا اپنی جانی قربانیاں دینی پڑیں گی۔اور جو میں نے اپنے
بھائیوں اور اپنی بہنوں کو دیکھا، دیکھنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں (رویا کے ذریعہ نہیں ) سکون اور
بشاشت پیدا کی ہے کہ یہ لوگ وقت آنے پر قربانیاں دیں گے اور بزدلی نہیں دکھائیں گے۔تعصب بہت جگہ ظاہر ہو گا۔کئی جگہ ایسا تعصب بعض علاقوں میں ہوتا ہے کہ حکومت تو متعصب
نہیں ہوتی لیکن ہر فرد تو حکومت کی پالیسی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا ہوتا۔بعض متعصب لوگ، غیر متعصب
حکومت میں تعصب کا بڑا گندا مظاہرہ کرتے ہیں۔مثلاً آپ لٹریچر ڈاک میں بھیجیں گے تو وہ عام طور پر چلا
جائے گا۔لیکن محکمہ جات میں بعض ایسے متعصب ہوں گے کہ جب ان میں کسی کو اس کا پتہ لگے گا تو وہ پڑھ کر
پھینک دیں گے۔یا بعض بددیانت ہوں گے، جیسا کہ غالباً میں نے کل بھی ذکر کیا تھا۔لیکن مجھے ایسا بھی علم
ہے کہ بعض متعصب لٹریچر پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں۔جہاں یہ حالات ہوں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں فراست دی
ہے، وہاں ہمیں ڈاک کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔بلکہ دوسرے ذرائع کو استعمال کرنا چاہیے۔کیونکہ پیغام تو
ہم نے بہر حال پہنچانا ہے، اس سے دنیا ہمیں روک نہیں سکتی۔سارے دروازے بند ہو جاتے ہیں تو بعض
واقف کار آدمی ملتے ہیں تو وہ زبانی بات سنتے ہیں، ان پر اثر ہو جاتا ہے۔کوئی خواب دیکھتا ہے تو اس طرف
متوجہ ہو جاتا ہے۔انہیں دنوں (اسی سال ) بہت سارے لوگ احمدی ہوئے ہیں، کچی خوا ہیں دیکھ کر۔اور ان
خوابوں کا دل پر اثر ہونے کے نتیجہ میں۔سچی خواب کی یہ علامت بھی ہوتی ہے کہ خواب دیکھ کے انسان سمجھتا
ہے کہ یہ واقعی خدا کی طرف سے ہے اور مجھے اس حکم کی تعمیل کرنی چاہیے۔394
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
میں نے پہلے تمہید میں بتایا ہے کہ میرے مخاطب صرف آپ نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں بسنے
والے احمدی میرے مخاطب ہیں۔اور ان کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں جہاں اور جس رنگ میں بھی آپ
کے خلاف تعصب ظاہر ہو، اس کے ضرر سے بچنے کی، جو تدبیر خدا تعالی دعاؤں کے بعد آپ کو سمجھائے ، اس
تدبیر کو اختیار کریں اور گھبرائیں نہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑی وضاحت سے ہمیں پہلے سے یہ
اختباہ کیا تھا کہ تمہیں گالیاں سننی پڑیں گی، اہل کتاب بھی اور مشرک بھی بڑی ایزاد ہی کریں گے، بدزبانی اور
گالیوں کے ساتھ ، اس وقت تم صبر سے کام لینا۔تب تمہیں بشارتیں ملیں گی ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔غرض
گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا، تمسخر کے مقابلہ میں تمسخر نہیں کرنا۔کوئی سختی کرے تو اس پر ختی نہیں کرنی۔یہ
وقت آپ کے لئے اصولی طور پر مظلوم رہنے کا وقت ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی تمام نفرتیں اور رحمتیں آپ کے
ساتھ رہیں گی ، جب تک آپ مظلوم بنے رہیں گے۔ظالم نہیں بنیں گے۔اگر آپ میں سے کوئی شخص ظالم
بن جائے تو وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نصرت سے محروم ہو جائے گا۔گالی کے سلسلہ میں حضرت
مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص بڑا سخت بد زبان مخالف قادیان میں آئے اور ایک سال ہمارے
پاس رہے اور جو بھی منہ میں اس کے آتا ہے، ہمارے خلاف کہے تو تب بھی ہم اس کی گالیوں کی کوئی پرواہ
نہیں کریں گے۔گالی دینے والا انسان گالیوں سے اپنی بداخلاقی اور گندی ذہنیت کا اظہار کر رہا ہوتا ہے۔آپ کے دل میں اس کے لئے رحم پیدا ہونا چاہیے۔آپ کی زبان پر اس کے لیے دعائیں جاری ہونی
چاہئیں۔آپ کا سر اس کی خاطر اپنے رب کے حضور جھکنا چاہئے کہ اے خدا! تیرا یہ بندہ تیری بندگی سے
چلا گیا اور تیرے آستانہ کو چھوڑ گیا۔تو اس پر رحم کر اور اپنا چہرہ اسے دکھا اور پھر دین اسلام کی طرف اسے واپس
لے کے آ، یا دین اسلام کی طرف اسے واپس لا۔غرض بغیر زیادتی کے امن کے ساتھ صلح کے ساتھ ، فساد کی
سے دور
ہر راہ سے بچتے ہوئے ، ہر احمدی دنیا کے جس ملک میں رہتا ہو، اپنی زندگی کے دن گزارے۔دنیا کا تعصب ہماری کامیابی کو آج نہیں روک سکتا۔جیسا کہ پچھلے 75 سال دنیا کے تعصب نے
احمدیت کی کامیابی کو نہیں روکا۔یہ چیزیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کہنے کے مطابق
ہمارے لئے کھا د کا کام دیتی ہیں۔جب اللہ تعالیٰ مخالفت کو زیادہ کرتا، تعصب کو زیادہ بڑھا تا ظلم اور بھی تیز
ہونے دیتا ہے تو وہ وقت ہوتا ہے، جب آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ خاص تائیدات اس گروہ یا اس
جماعت کے ایک حصہ کے متعلق آسمان سے نازل ہوں۔اگر ہم آج مظلومیت کو چھوڑ کر ظالم بن جائیں تو
مشرک ٹھہریں گے۔ہم نے یہ سوچا کہ ہم اپنی تدبیر اور اپنے زور اور اپنے پیسہ سے اپنے مخالف کا مقابلہ کر
395
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سکتے ہیں۔ساری دنیا کے اموال بھی اگر ہمیں دے دیئے جائیں تو ہم دنیا کا مقابلہ اپنے اموال سے نہیں کر
سکتے۔کیونکہ یہ دنیا کا مقابلہ نہیں ہے۔ساری دنیا کے اقتدار اور ساری دنیا کی قوتیں ہمیں عطا کر دی جائیں
تب بھی ہم اپنے مخالف کا ان تدبیروں سے مقابلہ نہیں کر سکتے کہ ہمارا مقابلہ تو دنیوی ہے ہی نہیں۔ہمارا
مقابلہ تو روحانی ہے۔ہمارے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ نے مظلومیت کا ایک ہتھیار دیا ہے۔دنیا ہنستی ہے کہ ہم
نے اس احمدی کو نیچے گرا لیا۔خدا مسکراتا ہے کہ میں نے اپنے اس بندہ کو اپنی گود میں اٹھالیا۔دنیا جو آج
تعصب کا اظہار کر رہی ہے، اس کے خلاف ہتھیار ہمارے پاس مظلومیت کا ہے۔مظلوم رہو اور خدا کی
بشارتیں ، اس کی تائید میں اور اس کی نصرتیں اور اس کی رحمتیں حاصل کرو۔ظالم کبھی نہ بنو۔دوسرا ہتھیار ہمیں اللہ تعالیٰ نے اخلاق کا دیا ہے۔یعنی جہاں ظلم نہ بھی ہورہا ہو، وہاں عام
معاملات میں نہایت اعلیٰ اخلاق کا نمونہ پیش کرو۔زبان بڑی ہی اہم اور کبھی بڑی خطرناک اور کبھی مفید
ثابت ہوتی ہے۔زبان کی مٹھاس اور شیرینی دشمن کو جیت لیتی ہے۔زبان کی تیزی پیدا کرنے والے رب
کو ناراض کر دیتی ہے۔اس دورہ کے دوران اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جہاں کچھ کسی رنگ میں بھی شوخی کا اظہار ہوا، میں
نے ایسے رنگ میں اس کو جواب دیا کہ اسے شرمندہ ہونا پڑا۔اور بعض نے یہاں تک کہا کہ ان کی صحبت میں
پورا سکون اور اطمینان ہمیں نظر آتا تھا۔کوئی جوش نہیں۔جوش کس چیز پر آتا؟ میرے اندر خوبی کیا تھی؟
طاقت کیا تھی؟ کس برتے پر میں اپنا ذاتی جوش دکھاتا؟ ہر احمدی کو یہی سمجھنا چاہیے۔خدا نے ہم سے
وعدے کئے ہیں اور ہم اپنی زندگی میں انہیں پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔جس وقت ہم اپنے مخالف سے
بات کرتے ہیں تو ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی۔ہمیں یہ یقین ہوتا ہے کہ اگر اس نے کوئی ایسا سوال کیا
(مثلاً) جس کا ہمیں جواب نہیں آتا تو اللہ تعالیٰ اسی وقت سکھا دے گا۔اور وہ اسی طرح کرتا رہا ہے اور وہ
ہمیشہ کرتا ہے، آئندہ بھی کرے گا۔میرے ساتھ بھی اس کا یہی سلوک ہے، آپ میں سے وہ ، جو خدا پر توکل
رکھتے اور اخلاق کا اچھا نمونہ باتوں میں ظاہر کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مدد کے لئے آتا ہے۔ہماری تبلیغ میں بہت مفید اور محمد ہتھیار، یہ اخلاق کا ہتھیار ہے۔بنی نوع کی ہمدردی کا ہتھیار
ہے۔ساری دنیا مل کر اگر احمدیوں کا گلا کاٹنے کے لئے تیار ہو جائے اور دنیا میں جہاں بھی غیر احمدی کو نظر آ
رہا ہے کہ اس
کو دکھ پہنچ رہا ہے، وہاں احمدی اس دکھ کو دور کرنے کے لئے پہنچ جائے تو ساری دنیا کا ظلم کبھی
بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ان ہی میں سے ایسے لوگ کھڑے ہو جائیں گے، جو کہیں گے، کیا کر رہے ہو؟
396
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
ابھی چند دن ہوئے، مجھے ایک دوست نے خط لکھا ( میں بین الاقوامی سطح پر چونکہ بات کر رہا۔ہوں، اس لئے کسی ملک یا جگہ کا نام نہیں لے رہا۔ساری دنیا میں یہ باتیں پھیلی ہوئی ہیں، جو میں کر رہا
ہوں ) کہ ایک مجمع اکٹھا ہوا ( احمدیوں کا وہاں ایک ہی مکان تھا) اور کہا مار دیں گے قتل کر دیں گے لوٹ کر
لے جائیں گے۔اور وہاں جو حکومت کا انتظام تھا، وہ بھی رعب کے نیچے آ گیا۔معلوم ہوتا ہے کہ مختصر ساوہ
انتظام ہوگا۔وہ سمجھتے ہوں گے کہ ہم انتظام نہیں کر سکتے۔وہ لکھتے ہیں کہ مجمع مکان کی دیواروں کے پاس پہنچ
گیا اور اس کی حفاظت کا کوئی ظاہری سامان نہیں تھا۔مگر خدا کا وعدہ تھا کہ میں تمہاری حفاظت کے لئے
آؤں گا ، اگر تم سے جان کی قربانی نہ لینی ہوئی۔بعض دفعہ وہ جان کی قربانی بھی لیتا ہے۔لیکن اکثر دفعہ وہ
اپنی قدرت نمائی کا اظہار کرتا ہے۔چنانچہ اس مجمع میں سے ایک شخص بندوق لے کر کھڑا ہو گیا اور اس نے
کہا تمہیں شرم نہیں آتی کہ یہ ایک آدمی ہے اور تم اسے مارنے اور لوٹنے کے لئے سارے اکٹھے ہو گئے ہو۔اگر کوئی شخص ایک قدم بھی آگے بڑھا تو میں اسے گولی ماردوں گا۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے انہی میں سے اس
کے لئے حفاظت کا سامان کر دیا۔غرض جب تک ہم بشاشت کے ساتھ اپنے رب کی رضا کے لئے مظلوم بنے رہنے کے لئے تیار
رہیں گے، اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کی فوجیں ہماری مدد کے لئے آسمان سے اتریں گی۔لیکن جب اور اگر ہم
اپنی غفلت اور حماقت کے نتیجہ میں یہ سمجھنے لگے کہ ہم خود اپنی حفاظت کر سکتے ہیں اور ہمیں اللہ کی حفاظت اور
مدد کی ضرورت نہیں تو خدا کہے گا، جاؤ، پھر تم اپنی حفاظت کرتے پھرو۔ہم میں کوئی طاقت نہیں۔اور حماقت
ہے، اگر ہم یہ سمجھیں گے کہ ہم اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔دنیا کے ملک ملک میں اللہ تعالیٰ اپنی اس قسم کی
رحمتوں کے نشان ظاہر کر رہا ہے۔اور مجھے تو اس قسم کی چیزیں پڑھنے میں اس قسم کی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے کہ گو
میں روز کی ڈاک دیکھتا ہوں اور مجھے اس کے لئے کئی گھنٹے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔لیکن روزانہ جب
ڈاک آتی ہے تو سب سے پہلے میں غیر ملکی ڈاک دیکھتا ہوں اور مختلف ملکوں سے ہمیں ہر دوسرے یا
تیسرے روز اس قسم کی کوئی نہ کوئی خبرماتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں دعاؤں کو قبول کیا، معجزانہ رنگ
میں حفاظت کا سامان کیا، معجزانہ رنگ میں بیماریوں سے شفادی، معجزانہ رنگ میں امتحان میں کامیاب کیا،
معجر انہ رنگ میں مالی تکلیفوں کو دور کیا، معجزانہ رنگ میں سفر کی صعوبتوں سے بچالیا، وغیرہ وغیرہ۔بہت ساری آفات ہیں اور اللہ تعالیٰ امتحان لیتا ہے اور کہتا ہے، صبر کرو اور میری بشاریں لے لو۔وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ
397
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
آسمانی بشارت اس دنیا میں سب سے بڑا انعام ہے۔اس سے زیادہ اور انعام انسان
کو کیا مل سکتا
ہے کہ خدا عاجز بندوں کے پاس خود آئے اور کہے، میں تمہاری مدد کے لئے تمہارے پاس موجود ہوں، پھر
تمہیں دنیا سے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے؟
پس جہاں جہاں احمدی ہیں، انہیں چاہیے کہ ایک تو وہ حکومت وقت اور قانون ملک کی پابندی
کریں اور وفاداری کی ذہنیت اپنے اندر پیدا کریں۔ابھی ماریشس کو 12 مارچ کو آزادی ملی۔یہ چھوٹا سا
ملک ہے۔غالباً تین لاکھ کی آبادی ہے اور مسلمان 21-20 یا 22 فیصد ہیں، 52 فیصد ہندو ہیں اور باقی جو
لوگ ہیں ، وہ کر یول فرانسیسی بولنے والے عیسائی ہیں۔کچھ چینی اور کچھ دوسرے لوگ ہیں۔یعنی بد مذہب
وغیرہ۔اس موقع پر مسلمان بھی آپس میں پھٹ گئے تھے اور غالبا عیسائی بھی۔کچھ ہندو اکثریت کے ساتھ
تعاون کرنا چاہتے تھے اور کچھ نہیں کرنا چاہتے تھے۔جب تک میری ہدایت نہیں گئی تھی ، اپنے احمدیوں کو بھی
سمجھ نہیں آئی تھی اور ان میں بھی اختلاف رائے تھا۔میں نے اپنے مربی کولکھا کہ حکومت سے پورا تعاون
ریں کیونکہ ہمارا تو آرٹیکل آف فیتھ اور اعتقادہی یہ ہے۔اور ملک کو غیر حکومت سے آزادی مل رہی ہے،
اس خوشی میں ضرور شامل ہونا چاہیے۔جشن مناؤ۔کل ہی مجھے خط ملا ہے، جو کچھ دیر سے ملا ہے۔(اس کے
بعد والے خط مجھے پہلے مل گئے تھے۔) میں وہ ساتھ نہیں لایا۔( یہ ایک پرانا خط ہے، جو رپورٹ کی شکل میں
ہے۔اس خط میں مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب نے لکھا ہے کہ آپ نے کہا تھا، جشن مناؤ۔اور ہم نے جب
اس قسم کا انتظام کرنا شروع کیا تو بعض احمد یوں نے بھی ہمیں طعنے دیئے۔وہ اس بات کو سمجھ نہیں سکے تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے حالات پیدا کر دیئے کہ وہاں لڑائی ہوگئی۔آزادی سے پہلے وہاں کے رہنے
والوں میں اختلاف پیدا ہو گیا۔بہت سارے مسلمان مارے گئے۔کریول عیسائیوں نے ان پر حملہ کیا اور
ان کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں تھا، سوائے خدا کے۔اور خدا کسی کے پاس نہیں تھا، سوائے احمدیوں
کے۔چنانچہ وہی ، جو ہمارے خلاف شور مچارہے تھے اور جماعت خطرہ محسوس کر رہی تھی کہ شاید بعض ناسمجھ
لوگ ہم پر حملہ کر دیں اور قتل وغارت کی راہ اختیار کریں ، وہ احمدیوں کے پاس پناہ لینے کے لئے مجبور
ہوئے۔جہاں ہمارا بڑا مرکز تھا، وہاں پانچ سو کے قریب ہمارے مسلمان اور عیسائی جمع ہو گئے۔جماعت کو
ان کی خدمت کی توفیق ملی۔پھر جس دن سیلی بریٹ (Celebrate) کیا گیا، یعنی دس تاریخ کو ( دودن
پہلے سیلی بریٹ کیا گیا تھا ) تو اس تقریب میں دو وزیر بھی شامل ہوئے۔اور جتنے ملکوں کے نمائندے اس
تقریب پر وہاں آئے ہوئے تھے، ان سے ملنے کا اتفاق بھی ہو گیا۔کیونکہ جماعت حکومت سے تعاون کر
398
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
رہی تھی اور حکومت ہر دعوت میں اور ہر فنکشن میں ہمارے احمدیوں کو کثرت سے بلاتی تھی۔ہمارے مبلغ کو
بھی بلاتی تھی اور جتنے ڈیلی گیٹ اور نمائندے باہر سے آئے ہوئے تھے اور جن میں بعض کمیونسٹ ممالک
کے نمائندے بھی تھے ، قریباً سب کو اپنی کتابیں دینے کا انہیں موقع ملا۔اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک رنگ
میں ایک نشان اس لئے بھی دکھایا کہ اس وقت وہ بہت پریشان تھے اور اسماعیل منیر صاحب مجھے لکھ رہے
تھے، دعا کے لئے اور دوسرے دوست بھی مجھے دعا کے لئے لکھ رہے تھے کہ کوئی پتہ نہیں کہ کیا حالات پیدا
ہوں، فتنہ پھیل رہا ہے اورقتل و غارت ہو رہی ہے؟ چنانچہ 25-20 آدمی تو وہاں مارے گئے تھے اور کئی سو
زخمی ہوئے تھے۔سینکڑوں مکان اور دکانیں لوٹی گئیں، بہت خراب حالت ہو رہی تھی۔اور یہ حالت کوئی
ایک مہینہ آزادی سے پہلے تھی۔دوست خود بھی دعا ئیں کر رہے تھے۔بڑی دعا کرنے والی یہ قوم ہے۔مجھے
بھی دعا کے لئے لکھ رہے تھے۔چنانچہ میں نے بھی ان کے لئے دعا کی۔لیکن میری دعا کسی علاقے کے
لئے محدود تو نہیں ہوتی۔ساری جماعت کے لئے۔اس رات بڑی کثرت سے دعا کرنے کی خدا نے مجھے
توفیق دی اور صبح میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے۔نشان فتح نمایاں
صبح سحری کے وقت جب میں بیدار ہوا ہوں
تو نیم بیداری میں یا بیدار ہونے کے بعد مجھے غنودگی
کا ایک جھونکا آیا اور یہ الفاظ زبان پر جاری ہوئے۔بیدار ہونے کے بعد میں نے مصرع کو مکمل کیا۔نشان فتح نمایاں برائے ما باشد
یہ مصرع حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فارسی منظوم کلام کا تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مصرع یہ ہے۔ندائے فتح نمایاں بنام ما باشد
لیکن اس وقت میری زبان پر غنودگی میں آدھا مصرع ”نشان فتح نمایاں تھا۔جس وقت میں
بیدار ہوا تو زبان خود آگے چلتی گئی اور برائے ماباشد کے ساتھ وہ مصرع مکمل ہو گیا۔چونکہ ان دنوں ان
ما
کے خطوط بھی آرہے تھے، اس لئے میں نے مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر کو لکھا کہ اس طرح اللہ تعالیٰ نے
رحمت کا اظہار کیا ہے۔میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ تمہارے لئے یا صرف تمہارے لئے ہے۔لیکن بہر حال اللہ
تعالیٰ فتح کے نشان کہیں نہ کہیں تو ظاہر کرے گا ہی۔اور کل ہی جو ان کا خط آیا، اس میں انہوں نے ساری
تفصیل لکھ کر لکھا ہے کہ ہمارے لئے تو ”نشان فتح نمایاں ظاہر ہو گیا ہے۔399
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
غرض اس قسم کے نشان دور دراز ممالک کے متعلق ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔یہاں اللہ تعالیٰ بتاتا
ہے اور چونکہ ہر چیز اس کے تصرف میں ہے۔جیسا وہ کہتا ہے، وہ ہو جاتا ہے۔اس کو دنیا کی کون سی طاقت
روک سکتی ہے؟ مثلاً اللہ تعالیٰ نے روس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا۔آپ کو یہ
نظارہ دکھایا کہ وہاں ریت کے ذروں کی طرح احمدی ہو جائیں گے، ان کی بھاری اکثریت ہو جائے گی۔اب روسیوں سے بات کی جائے تو کچھ تو بات سنجیدگی سے سنتے ہیں لیکن ہندوستان میں ایک سٹال احمد یوں
نے لگایا تو وہاں کوئی روی آیا اور وہ ہنسی مذاق اور تمسخر میں باتیں کرتارہا۔اور اس نے کہا، یہ کیسے ہوسکتا ہے
کہ ہم خدا کے قائل ہو جائیں؟ ٹھیک ہے، بظاہر تم بڑیں مارتے ہو، تم جاہل مطلق ہو۔روسیوں کو یہ سوچنا
چاہئے کہ تمہارے متعلق صرف ایک بات ہوتی ، جو ابھی پوری نہیں ہوئی تو شاید ہم سمجھتے کہ تم ان حالات
ہوتی، کہ تم
میں حقائق کو سمجھنے کے اہل ہی نہیں ہو۔لیکن تمہارے متعلق خدا تعالیٰ نے ایک سلسلہ انہونی باتوں کا حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتایا۔ان میں سے تین یا چار انہونی باتیں پوری ہوگئی ہیں۔اگر ذرا بھی عقل
ہو تو تم اس نتیجہ پر پہنچنے میں کامیاب ہو جاؤ کہ چوتھی یا پانچویں بات بھی گو بظاہر انہونی ہے لیکن وہ پوری ہو
جائے گی۔جیسے پہلی باتیں پوری ہوگئی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق بہت سے سلسلہ ہائے
پیشگوئیاں دی ہیں۔اس رنگ میں کہ یہ سلسلہ کی کڑیاں کس طرح ہیں؟ اور وہ کس طرح پوری ہوئیں ؟ ابھی
کم تحقیق کی گئی ہے۔لیکن ہمارے مجلس ارشاد کے جو جلسے ہورہے ہیں، ان میں دو پیش گوئیوں کے متعلق
اس قسم کے مضمون بڑی محنت سے تیار کر کے پڑھے گئے ہیں۔اس سے مجھے توجہ پیدا ہوئی کہ یہ تو ایک خانہ
غفلت کا شکار ہورہا تھا، یہ سارا لینا چاہیے۔یہ سلسلہ جو ہے، یہ کس طرح پورا ہوا ؟ تا کہ ہم ان قوموں پر
اتمام حجت کر سکیں۔ان دو پیشگوئیوں میں ایک یہ تھی:۔کور یا خطر ناک حالت میں ہے۔مشرقی طاقت
( تذکرہ صفحہ 512)
بظاہر یہ چھوٹا سا فقرہ ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس فقرہ کو ثابت کرنے کے لئے اس وقت تک
قریباً 45-40 سال کے لمبے زمانہ میں ایسے واقعات پیدا کئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی قدرت اور اس کے علام
الغیوب ہونے کا ہمیں پتہ دیتے ہیں۔دوسری پیشگوئی ہے۔تزلزل در ایوان کسری فتاد
400
( تذکره صفحه 591)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
یہ بھی ایک چھوٹا سا فقرہ ہے اور بہت کم لوگوں نے اس کی اہمیت، اس کی وسعت اور اس کی شان
کا احساس کیا ہو گا۔جب مضمون پڑھا گیا اور اس میں مضمون پڑھنے والے نے وہ سارے واقعات سامنے
رکھے تو میں دیکھ رہا تھا کہ سنے والوں کی آنکھیں بیٹھی ہوئی تھیں۔بظاہر یہ چھوٹی سی خبر تھی لیکن اللہ تعالیٰ اسے
کس طرح مختلف رنگوں میں پورا کرتا چلا گیا اور جو موجودہ شاہی خاندان ہے، اس سے پہلے شاہی خاندان
نے کئی جلوے اس الہام کے دیکھے۔یہاں تک کہ ان کا خاندان بادشاہ ہونے کے لحاظ سے تباہ ہو گیا اور
اس کی جگہ دوسرا خاندان آیا۔تو اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر فیصلہ کیا کہ اپنے ایک اس بندہ کو کہ جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت میں اس قد رفتا ہوا کہ امت محمدیہ کے کسی فرد کے سینہ میں اس شدت کے ساتھ اس محبت کی آگ کبھی
نہیں سلگی، اس زمانہ میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے چنا۔اور اسے وعدہ دیا کہ میں تیرے ذریعہ سے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور برکتوں کے طفیل ایک جماعت تجھے دوں گا اور اس جماعت کے
ذریعہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کروں گا۔اور یہ غلبہ میری نصرت اور تائید کے نتیجہ میں ہوگا۔تمہاری اپنی
طاقت اور ز دور اقتدار کے نتیجہ میں نہیں ہوگا۔اور ایک وقت تک میں تمہیں مظلوم رکھنا چاہوں گا۔تم مظلوم
رہنا اور سوائے میرے کسی اور کی طرف نگاہ نہ کرنا۔اور میں تم سے بے وفائی نہیں کروں گا اور ضرورت کے
وقت تمہارے پاس پہنچوں
گا اور اپنی محبت اور اپنی رضا اور اپنی رحمت اور اپنے فضل کے جلوے تم پر کروں گا
اور دنیا کے لئے تمہیں ایک نمونہ بناؤں گا۔ہماری جماعت کو جہاں بھی وہ ہو، دنیا میں اس وقت مظلوم رہ کر
اپنے رب کے جلووں کو جذب کرنا چاہئے۔اور خدا نے کہا کہ میں دلائل قطعیہ کا ایک عظیم الشان خزانہ تجھے
اور تیری وساطت سے تیری جماعت کو دوں گا اور دنیا کا کوئی عالم اور دنیا کا کوئی فلسفی تمہارے بچوں کے
سامنے بھی ٹھہر نہیں سکے گا۔ابھی میں نے چند دوستوں کے سامنے ایک بات بیان کی تھی۔گو بیسیوں نہیں سینکڑوں ایسے
واقعات ہیں۔لیکن یہ ایک تازہ نمونہ ہے کہ ایک دس، بارہ سال کا بچہ مشرقی افریقہ میں تبلیغ کر رہا تھا۔وہ
چھوٹا سا بچہ ہے اور بڑا تخلص ہے۔ایک اچھا پڑھا لکھا اور سمجھدار آدمی اس کو نظر آیا، وہ اس کے پاس گیا اور
نائیجیریا سے ہمارا ایک انگریزی اخبار چھپتا ہے، اس اخبار کا ایک پر چہ اس کے ہاتھ میں دیا۔اس شخص نے
اخبار کا وہ پر چہ دیکھا اور پھر واپس کر دیا۔اور پھر اس بارہ سال کے بچہ کو کہنے لگا کہ تم کون ہو ، احمدی ہو؟ اس
بچے نے کہا، ہاں، میں احمدی ہوں۔اس شخص نے کہا، پھر سنو، تم احمدی ہو اور میں کیتھولک ہوں اور ہمیں
401
اقتباس از تقریر فرموده 07 اپریل 1968ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہمارے چرچ نے یہ ہدایت دی ہے کہ احمدیت کا کوئی لٹریچر نہیں پڑھنا اور کسی احمدی سے گفتگو نہیں کرنی ،
اس لئے میں تمہارے ( دس، بارہ سالہ بچہ کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔غرض جو عظیم بشارت
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس جماعت کے لئے دی
تھی ، وہ ہر روز پوری ہورہی ہے۔بڑے بڑے پادری بچوں کے سامنے بھی بات کرنے سے گھبراتے ہیں۔ہم نو جوان تھے۔نو جوانوں کی ایک پارٹی جس میں، میں بھی تھا۔بشپ آف لا ہور کو ایک اتوار کو
ملنے گئے۔کچھ دیر تو ہم وہاں کھڑے رہے۔اس کے بعد ایک شخص آیا اور اس نے ہم سے دریافت کیا کہ
(بشپ صاحب پوچھتے ہیں) آپ کون ہیں اور کیوں ملنا چاہتے ہیں؟ ہم نے ایک کاغذ پر لکھ دیا کہ ہم
احمدی ہیں اور آپ کے ساتھ تبادلہ خیالات کرنا چاہتے ہیں۔اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بڑا افسوس ہے
کہ میں آپ کے ساتھ بات نہیں کر سکتا۔ہم اس وقت ایف اے کے طالب علم تھے۔اب دیکھو کہ بشپ
آف لاہور بھی ایف اے کے طلباء سے بات کرتے ہوئے گھبراتا ہے۔سکنڈے نیویا میں ہمارے ایک آنریری مبلغ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت صرف تین سال کی ہے۔اس سے بات کرتے ہوئے بھی بڑے بڑے پادری گھبراتے ہیں۔پھر جرمنی میں ہمارے ایک نو جوان
یو نیورسٹی کے طالب علم ہیں ، ان سے بات کرتے ہوئے بھی پادری گھبراتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام کے مخالف اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور جان چکے ہیں کہ اس قوم کو اللہ
تعالیٰ نے اتنے زبر دست دلائل دیئے ہیں کہ وہ ان کا جواب نہیں دے سکتے۔خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ تمہارے اخلاق کی برکت سے میں اسلام کا نور دنیا میں پھیلاؤں گا۔جماعت میں سے بہت ہیں، جو اخلاق کے نمونے دکھاتے ہیں۔مگر وہ بھی ہیں، جو اس طرف متوجہ نہیں۔اس لئے خدا کے لئے اور اپنی اخروی زندگی کو درست کرنے کے لئے تمام اخلاقی کمزوریوں کو دور کر دو۔بھائی بھائی سے ناراض نہ ہو۔جہاں آپ معافی دے سکتے ہیں، وہاں آپ بشاشت سے معافی دیں کہ
آپس میں کوئی بگاڑ نہ رہے۔دن رات خدا تعالیٰ کی حمد میں لگے رہیں۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
قلعہ میں پناہ گزیں ہو جائیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
الہام ہوا تھا کہ قلعہ ہند میں پناہ گزین ہوئے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمائندہ ہیں ، آپ اصل ڈھال ہیں،
اسلام کی۔تمام بچے مسلمان آپ کے وجود ہی میں مدغم ، غائب اور گم ہیں۔اور اس الہام میں یہ بھی بتایا گیا
تھا کہ ایسا انتظام کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں رہنے والوں میں ایک ایسا سلسلہ جاری کیا جائے گا کہ و
سلسلہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ میں پناہ گزین ہونے والا ہوگا۔402