مربیان قرآن کریم کی روشنی میں اپنی عقلوں کو تیز کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جنوری 1969ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
جدا ہو گئے۔خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1969ء
مربیان قرآن کریم کی روشنی میں اپنی عقلوں کو تیز کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1969ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”ہماری جماعت کے ایک اور سردار (حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری) کل ہم سے
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ
آپ ایک بے نفس خدمت کرنے والے بزرگ تھے۔جنہوں نے بیماری کی حالت میں بھی
بظاہر ایک مختصر سی دنیا میں، جو ان کے ایک کمرے پر مشتمل تھی، تبلیغ اور تربیت کا ایک وسیع میدان پیدا کر دیا
تھا۔آخر وقت تک آپ کا ذہن بالکل صاف اور حافظہ پوری طرح کام کرنے والا رہا۔اور آپ اس قدر
تبلیغ کرنے والے اور اس رنگ میں تربیت کرنے والے بزرگ تھے کہ ہماری جماعت میں کم ہی اس قسم
کے لوگ پائے جاتے ہیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ
یعنی ہم نے اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر دیا ہے۔ہم سارے کے سارے اسی کے لئے
ہیں۔ہماری زندگی کے لمحات ، ہمارے اموال، ہماری خواہشات ، ہمارے جذبات، ہمارے آرام ، سب کچھ اسی
کے حضور پیش ہیں۔اور ہم جانتے ہیں کہ ایک دن ہم اس کے حضور پیش ہوں گے تو وہ ہماری ان حقیر کوششوں کی
بہترین جزا دے گا۔اللہ کرے کہ ہمارے اس بزرگ بھائی کو، جو اپنے آقا کے پاس پہنچ گیا ہے، احسن جزا ملے۔اور خدا کرے کہ ہم بھی اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی ) اس کے فضلوں کے وارث بنیں۔حضرت حافظ مختار احمد صاحب کی وفات پر میں نے بہت دعا کی کہ اے میرے رب ! غلبہ اسلام
کی جو ہم تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ جاری کی ہے، اس کی سرحدوں میں وسعت
پیدا ہو رہی ہے، ہمارے کام بڑھ رہے ہیں اور ہماری ضرورتیں زیادہ ہو رہی ہیں، ہمیں حضرت حافظ
صاحب جیسے ایک نہیں سینکڑوں نہیں ، ہزاروں فدائی اور اسلام کے جانثار چاہئیں۔تو اپنے فضل سے ایسے
405

خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سامان پیدا کر دے کہ جہاں جہاں اور جس قدر اسلام کی ضرورت تقاضا کرے، تیرے فضل سے اسلام کو
اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائی ملتے رہیں۔تا تکمیل
اشاعت ہدایت یعنی اسلامی شریعت کی اشاعت کی تکمیل کا جو زمانہ آج پیدا ہوا ہے، اس زمانہ کے
تقاضوں کو جماعت پوری کرتی رہے۔اور اسلام ساری دنیا میں غالب آ جائے۔اور تمام قومیں اور
تمام ملک اور ہر دل خدائے واحد و یگانہ رب رؤوف و رحیم کو پہچاننے لگے اور اس کی محبت ان کے دل میں
پیدا ہو جائے۔اور وہ جو اس محبت کو قائم کرنے کے لئے سب سے اچھے سامان لے کر آیا اور دنیا کا محسن
اعظم ٹھہرا، اس کی محبت اور اس کے لئے شکر کے جذبات بھی انسانیت کے دل میں پیدا ہوں۔تا کہ وہ اس
طرح اپنے رب کے فضلوں کو زیادہ سے زیادہ پاسکے۔اس موقع پر میں نے ایک ضرورت کا بھی اظہار کیا ہے۔یعنی غلبہ اسلام کی مہم کی سرحدوں پر ایسے
فدائیوں کی ضرورت ہے، جو اپنا سب کچھ قربان کر کے اور مثالی زندگی گزارتے ہوئے ، اسلام کی خدمت
میں مشغول رہیں۔میں اپنے مربی بھائیوں کو آج اسی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ کی نگاہ میں صحیح مربی
بننے کے لئے دو بنیادی چیزوں کی ضرورت ہے۔ایک نور فراست، دوسرے گداز دل۔قرآن کریم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ میں عقل کے نقص کو دور کرنے والا اور اس کو کمال تک
پہنچانے والا ہوں۔اور اس کی جو خامیاں ہیں، وہ میرے ذریعہ دور ہونے والی ہیں اور اس کے اندھیرے،
میرے ذریعہ روشن ہونے والے ہیں۔نیز قرآن کریم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ میرے نزول کا ایک مقصد
یہ بھی ہے کہ گداز دل پیدا کئے جائیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورہ یوسف میں فرماتا ہے:۔إِنَّا أَنْزَلْنَهُ قُرْإِنَّا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ )
(آیت:3)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ قرآن کریم کو نازل کرنے اور ایک ایسی کتاب
بنانے میں جو اپنے مضامین کو کھول کر بیان کرتی ہے، ایک حکمت یہ ہے کہ انسان اپنی عقل سے صحیح کام لے
سکے۔یعنی عقل میں جو فی نفسہ ایک بنیادی خامی ہے کہ آسمانی نور کے بغیر اندھیروں میں بھٹکتی رہتی ہے،
اس خامی کو قرآن کریم دور کرے۔جس طرح ہماری آنکھ، با وجود تمام صلاحیتوں کے اور دیکھنے کی سب
قو تیں رکھنے کے، اپنے اندر یہ نقص بھی رکھتی ہے کہ وہ خورد یکھنے کے قابل ہے ہی نہیں ، جب تک بیرونی
روشنی اسے میسر نہ ہو۔406

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1969ء
ہ شخص جانتا ہے کہ ہماری آنکھ دیکھتی ہے لیکن وہ اندھیروں میں نہیں دیکھتی۔ایسے وقت میں
جب رات ہو اور بادل چھائے ہوئے ہوں تو ہاتھ کو ہاتھ سوجھائی نہیں دیتا۔آنکھ کے قریب ترین ناک
ہے، اندھیرے میں وہ اسے بھی نہیں دیکھ سکتی۔انگلی اس کے قریب لے آؤ تو اس اندھیرے میں وہ اسے
بھی نہیں دیکھ سکتی۔غرض باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے دیکھنے کی سب صلاحیتیں اس میں رکھی ہیں، اسے
ایک قید میں بھی جکڑا ہے۔اور فرمایا ہے کہ سورج کی روشنی کے بغیر یا بیرونی روشنی کے بغیر تمہاری قو تیں ظاہر
نہیں ہوں گی۔اس قید میں مقید کر کے اللہ تعالیٰ نے ساری قوتیں اسے عطا کر دیں۔اسی طرح عقل صحیح کام نہیں دے سکتی۔وہ اس وقت تک اندھیروں میں بھٹکتی رہتی ہے، جب تک
کہ آسمانی نور اور روشنی اسے عطا نہ ہو۔سورہ یوسف کی اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ دعوی کیا ہے کہ عقل
کے استعمال کے سب سے روشن سامان قرآن کریم کے ذریعہ نازل کر دیئے گئے ہیں۔اگر بنی نوع انسان
نے اپنی عقلوں سے صحیح فائدہ اٹھانا ہو، بہترین فائدہ اٹھانا ہو تو ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ عقل کے لئے
قرآن کریم کے انوار مہیا کریں، تب ان کی عقلیں منور ہو کر صحیح طور پر کام کرسکیں گی۔یہ صحیح ہے کہ دنیا میں
دنیوی طور پر ایک حد تک عقل کام کر رہی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے جو یہ دعویٰ قرآن کریم میں کیا ہے، اس پر
اس وجہ سے کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا۔اس لئے کہ قرآن کریم ہی کے کچھ حصے پہلے انبیاء کو دیئے گئے
تھے۔ان حصوں نے انسانی عقل میں ایک جلا پیدا کی۔یہ جلاد نیوی طور پر انسان کے ساتھ رہی، گوروحانی
طور پر یہ جلا اور روشنی انسان سے اگر وہ اللہ تعالیٰ کی بھیجی ہوئی تعلیم پر عمل نہ کرے، چھین لی جاتی ہے۔بہر حال عقل نے ترقی کی، اس نے ارتقاء کی ایک منزل طے کر لی اور دنیوی لحاظ سے وہ پہلے کی نسبت بہتر
ہو گئی۔( دینی لحاظ سے اس کے لئے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہدایت پر وہ چلتی رہے۔پھر ایک کے بعد
دوسرا نبی آیا اور دنیوی عقل نے اور ترقی کی، پھر اور ترقی کی ، پھر اور ترقی کی۔یہاں تک کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا زمانہ آ گیا اور قرآن کریم کا نزول ہوا۔جو اس عالمین کے لئے اور انسانی عقل کے لئے تمام
اندھیروں کو دور کرنے والا نور ہے۔قرآن کریم کے نزول کے وقت دنیوی عقل پہلے انبیاء کی ہدایتوں کے
نتیجہ میں ایک حد تک مدارج ارتقاء طے کر چکی تھی۔لیکن وہ پھر بھی اس کا کمال نہیں تھا۔دنیوی لحاظ سے بھی
قرآن کریم کی لائی ہوئی روشنی میں انسانی عقل نے ترقی کی ہے۔جیسا کہ پچھلے چودہ سو سال میں انسانی
تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ آج کل یورپ میں جو دنیوی علوم ترقی یافتہ شکل میں ہمیں نظر آتے ہیں، ان تمام
علوم کی بنیاد، ان بنیادی مسائل اور پیچیدگیوں کے حل ہونے پر ہے کہ جو بنیادی مسائل مسلمانوں نے معلوم
407

خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1969ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کئے۔اور جن پیچیدگیوں کو مسلمانوں نے دور کیا۔اسی بنیاد پر یورپ کے فلسفہ اور سائنس کی عمارت کھڑی
ہوئی ہے۔غرض دنیوی لحاظ سے وہ عقل چھینی نہیں جاتی بلکہ انسان ترقی کرتا رہتا ہے۔اور اس نے ترقی کی
ہے۔لیکن بہر حال ایک جگہ آ کر اس نے رک جانا تھا۔کیونکہ پھر اور مضبوط بنیادوں کی ضرورت ہوگی۔جن پر زیادہ بلند ہونے والی دنیوی عمارتیں کھڑی کی جاسکیں۔یہ مضبوط ترین بنیا د قرآن کریم نے
کھڑی کی۔اور یہ اکمل اور اعلیٰ نور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانی عقل کو عطا کیا۔یہ وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو بھی بڑی وضاحت کے ساتھ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے دیا گیا کہ قرآن کریم کے کچھ نئے علوم سکھائے جائیں گے اور دنیوی عقلوں کو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل تیز کیا جائے گا۔اور پھر انسان دنیوی لحاظ سے اور بھی ترقی کرے گا۔لیکن اس
وقت میں دنیوی عقل کے متعلق بات نہیں کر رہا، یہ بات ضمناً آ گئی ہے۔میں اپنے مربیوں کو اس طرف
متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم کے نزول کا مقصد ہی یہ ہے کہ انسانی عقل کو تیز
کیا جائے۔اور ایک مربی کی ذمہ داری دو طرح سے عقل کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ایک اس طرح کہ اس
کی اپنی عقل اندھیروں میں بھٹکتی نہ پھرے بلکہ روشنی میں چلنے والی ہو۔اور دوسرے اس طرح کہ اس نے
خود اپنی ذات ہی کو منور نہیں کرنا بلکہ اسلام کے نور کو غیر تک بھی پہنچانا ہے۔اس کے لئے بھی قرآن کریم نے بہت سے انوار ہماری عقل کو عطا کئے ہیں۔مثلاً قرآن کریم
نے فرمایا ہے کہ ہم نے اس کتاب میں آیات کو مختلف طریقوں سے اور پھیر پھیر کر بیان کیا ہے۔(صرَّفْنَا)
تالوگ ہماری آیات کو سمجھیں۔اس میں ہمیں اور خصوصاً ایک مربی کو یہ بتایا گیا ہے کہ ہر انسان ہر دلیل کو
سمجھنے کا اہل نہیں ہوتا۔اس کی اپنی انفرادیت ہے، اپنی ایک دنیا ہے، اس کے جذبات ہیں، اس کی عقل
ہے، اس عقل کی تربیت ہے، اس کا علم ہے، اس کا ماحول ہے، اس کی عادتیں ہیں، اس کا ورثہ ہے اور اس
قسم کی بے شمار ایسی چیزیں ہیں، جو اس پر اثر انداز ہورہی ہیں۔بعض دلائل کو اس کی طبیعت قبول نہیں کرتی
لیکن بعض دوسری دلیلوں کو اس کی طبیعت مان لیتی ہے اور ان سے متاثر ہوتی ہے۔غرض قرآن کریم نے جو دلائل کو پھیر پھیر کے بیان کیا ہے، وہ اس لئے ہے کہ مربی کو ہر طبیعت
کے مطابق دلیل مل جائے اور وہ اس سے فائدہ اٹھائے۔گویا ایک مربی کا یہ فرض ہوا کہ اول وہ ہر طبیعت
کے مطابق بات کر رہا ہو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان کی طبیعت دیکھ کر اس سے بات
کرنی چاہئے۔دوسرے یہ کہ وہ قرآن کریم کے اوپر عبور رکھتا ہو۔قرآن کریم نے مختلف طبائع کے لحاظ
408

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1969ء
سے جو دلائل ایک مربی کے ہاتھ میں دیئے ہیں، ان کو وہ جانتا ہو۔اور یہ سمجھتا ہو کہ فلاں شخص کی طبیعت
ایسی ہے اور اس طبیعت کے لئے فلاں دلیل زیادہ موثر اور زیادہ کارگر ہو سکتی ہے۔پس اگر کسی شخص نے خدا تعالیٰ کی نگاہ میں حقیقی مربی بنا ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ
قرآن کریم کی روشنی سے اپنے لئے نور فراست اور عقل کی روشنی حاصل کرے۔اور قرآن کریم سے انتہائی
محبت کرے۔وہ قرآن کریم کا مطالعہ کرنے والا ہو، قرآن کریم کو غور اور تدبر سے پڑھنے والا ہو، قرآن
کریم سیکھنے کے لئے دعائیں کرنے والا ہو اور قرآن کریم کو سکھانے کے لئے بھی دعائیں کرنے والا ہو۔تا کہ دنیا اپنی کم عقلی کی وجہ سے اور اپنی اس عقل کے نتیجہ میں، جس میں اندھیروں کی آمیزش ہوتی ہے، خدا
تعالیٰ کے غضب کو مول لینے والی نہ ہو۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ یونس میں فرمایا :۔وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ
(آیت:101)
یعنی جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے اور اپنی عقل کو اس نور کی روشنی کی تاثیر سے متاثر نہیں کرتے ،
جو قرآن کریم کے ذریعہ نازل کی گئی ہے، ان پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہو جاتا ہے۔غرض ایک مربی نے اپنے آپ
کو بھی اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچانا ہے اور دنیا کو بھی۔بنی نوع
انسان
کو بھی اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچانا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ وہ اس نور سے وافر حصہ لینے کی
کوشش کرے، جو قرآن کریم عقل کو دیتا ہے۔اور دعاؤں میں مشغول رہے۔وہ اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ یہ دعا
مانگتار ہے کہ اسے بھی اور دنیا کو بھی اپنی کم عقلی اور اندھیروں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا غضب نہ ملے۔بلکہ
اللہ تعالیٰ اسے بھی عقل دے اور قرآنی انوار عطا کرے اور دنیا کو بھی سمجھ دے اور اسے قرآنی انوار دیکھنے کی
توفیق عطا کرے۔تاکہ وہ اس کے غضب کی بجائے اس کی محبت حاصل کرنے والے ہوں۔مربی کا ایک بڑا کام جماعتی اتحاد اور جماعتی بشاشت کو قائم رکھنا ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جونور
میں عقل میں پیدا کرتا ہوں، اس کے نتیجہ میں قومی پجہتی قائم رکھی جاسکتی ہے۔جیسا کہ سورۃ حشر میں فرمایا:۔تَحْسَبُهُمْ جَمِيْعًا وَقُلُوْبُهُمْ شَتَّى ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمُ لَا يَعْقِلُونَ
(آیت:15)
یہاں ویسے تو مضمون اور ہے۔لیکن ایک بنیادی حقیقت بھی بیان کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے کہ تم انہیں ایک قوم خیال کرتے ہو، حالانکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں۔اور یہ اس لئے ہے کہ قومی
اتحاد اور قوم میں ایک مقصد کے حصول کے لئے بشاشت کا پیدا ہونا، اس عقل کے ذریعہ سے ممکن ہے، جسے
409

خطبه جمعه فرمود و 10 جنوری 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خدا تعالیٰ کے قرآن اور اس احسن الحدیث کی روشنی عطا ہو، جو اس نے ہمارے لئے نازل کی ہے۔اگر عقل
کو انوار قرآنی حاصل نہیں تو پھر عقل اس بنیادی مسئلہ کو بھی سمجھنے سے قاصر رہ جاتی ہے کہ یکجہتی اور اخوت اور
اتحاد کے بغیر قومی ترقی اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔پس ایک مربی کا یہ کام ہے کہ وہ کوشش کر کے قرآنی نور سے اپنی عقل کو منور کرے۔اور قرآن
کریم نے جو اصول اور جو ہدایتیں اور جو تعلیم قوم میں بشاشت پیدا کرنے ، محبت پیدا کرنے اور اخوت پیدا
کرنے کے لئے دی ہیں، انہیں سیکھے اور پھر ان کا استعمال کرے۔کیونکہ اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ جماعت
میں بشاشت پیدا کرے۔ہر احمدی کے دل میں یہ یقین ہو کہ میں خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ،
جماعت احمدیہ میں داخل ہوا ہوں۔اور اللہ تعالیٰ کے بے شمار ایسے فضل مجھ پر ہیں، جو ان لوگوں پر نہیں،
جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک نہیں کہا۔اور اس وجہ سے اسے خدا تعالیٰ کا ایک شکر گزار بندہ، اپنی
عقل سے کام لینے والا بندہ اور قرآنی انوار سے نور لینے والا بندہ بن کر زندگی کے دن گزارنے چاہئیں۔میں نے شروع میں اشارہ کیا تھا کہ قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میرا نزول اس لئے بھی ہے
کہ میں گداز دل پیدا کروں۔جیسا کہ سورۃ الزمر کی چوبیسویں آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهَا مَّثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ
الَّذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ۚ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلى ذِكْرِ
اللهِ ذَلِكَ هُدَى اللهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ
یعنی ہم نے اس احسن الحدیث کو ، اس بہترین ہدایت کو ، یعنی اس قرآن کریم کو ، اس کتاب کو ، جو
متشابہ بھی ہے اور مثانی بھی ہے، یعنی تمام صداقتوں کو اپنے اندر جمع بھی رکھتی ہے اور جس جس پہلی کتاب کی
صداقت اس نے لی ہے، اس سے وہ مشابہت رکھتی ہے اور اس کے علاوہ دیگر نہایت اعلیٰ مضامین اس کے
اندر پائے جاتے ہیں، جو پہلی کتب سماوی میں نہیں پائے جاتے تھے اور اس کامل اور مکمل کتاب کے نزول
کی ایک غرض یہ ہے کہ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمُ الخ وہ لوگ جو اپنی فطری خشیت
اللہ سے کام لیتے ہیں، وہ حقیقی معنی میں قرآن کریم کے فیوض اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت
سے گداز دل بن جائیں اور ان کے دل اللہ تعالیٰ کی خشیت سے اور بنی نوع کی ہمدردی سے گداز ہو
جائیں۔فرمایا ، ذلِكَ هُدَى اللهِ یہ قرآن کریم کی ہدایت ہے۔لیکن کوئی شخص اپنے زور سے اسے
حاصل نہیں کر سکتا۔يَهْدِى بِهِ مَنْ يَّشَاءُ۔دعا کرو کہ اس حسین ہدایت کو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں حاصل کرنے
والے بن جاؤ۔اور اس کی برکتوں سے حصہ لینے والے بن جاؤ۔قرآن کریم کی ہر آیت اپنے اندر بڑے
410

خطبہ جمعہ فرموده 10 جنوری 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
وسیع معانی رکھتی ہے۔لیکن اس وقت میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ دعویٰ کیا
ہے کہ قرآن کریم کا نزول اس لئے بھی ہے کہ دلوں کو گداز کیا جائے اور فطرت انسانی کے اندر جو خشیت
اللہ کا جذبہ رکھا گیا ہے، اس کی ترقی اور ارتقاء کے سامان پیدا کئے جائیں۔جس طرح آنکھ بغیر بیرونی روشنی
کے دیکھ نہیں سکتی ، جس طرح عقل بغیر انوار آسمانی کے ناقص رہ جاتی ہے اور وہ اپنے کمال کو حاصل نہیں کر
سکتی، اسی طرح دل بھی وہی دل ( قلب سلیم) ہے کہ جو قر آنی برکات سے اللہ تعالیٰ کی خشیت اس رنگ
میں اپنے اندر رکھتا ہو، جس رنگ میں کہ خدا چاہتا ہے کہ وہ خشیت اللہ سے کام لے۔سورۃ الحج میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
فَإِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ فَلَةَ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِيْنَ )
الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوْبُهُمْ
(آیات: 35,36)
یعنی تمہارا خدا اور معبود خدائے واحد و یگانہ ہے۔اس لئے (أَسْلِمُوا) اپنا سب کچھ اس کے
حضور پیش کر دو۔اور اس کے حضور اس طرح اپنی گردن کو جھکا دو، جس طرح ایک بکر اقصاب کی چھری کے
سامنے مجبور ہو کر اپنی گردن جھکا دیتا ہے۔تم طوعاً اور بشاشت کے ساتھ اسلام کے تقاضوں کو پورا کرنے
والے بن جاؤ۔وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ اور ہم اس محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان لوگوں کو اپنے
انعامات کے حصول کی خوشخبری دیتے ہیں، جو خدا تعالیٰ کے سامنے عاجزی کرنے والے ہیں۔اور اللہ تعالٰی
کے سامنے عاجزی وہ کرتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے تو اس کا دل کانپ اٹھتا ہے، اس کا دل گداز
ہو جاتا ہے۔جس کا دل صحیح معنی میں اور حقیقی طور پر گداز نہیں، وہ محبت اور عاجزی کرنے والا نہیں بن سکتا۔اور جو عاجز نہیں، جو محبت نہیں ، وہ اسلام کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتا۔اور جو مسلمان نہیں ، وہ خدائے
واحد و یگانہ کی پرستش نہیں کرتا۔پس ایک مربی کو دوسروں کی نسبت زیادہ گداز دل ہونا چاہئے۔اسی لئے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
تم دعوی کرتے ہو کہ ہماری اس شریعت کی حفاظت کا کام تمہارے سپرد کیا گیا ہے، اگر تمہارا یہ دعویٰ ہے تو
اس دعوی کا جو تقاضا ہے، اسے پورا کرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔هُذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٌ
مَن خَيْقَ الرَّحْمَن بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ منيبة
(ق:33,34)
411

خطبه جمعه فرمود و 10 جنوری 1969ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یعنی میرا یہ وعدہ ہے کہ اس دنیا میں بھی جنت بعض لوگوں کے اس قدر قریب کر دی جائے گی کہ وہ
اس دنیا کی حسوں کے ساتھ اسے محسوس کرنے لگیں گے۔اور میرا یہ وعدہ ان لوگوں کے لئے ہے، جو میرے
حضور جھکتے ہیں ، اواب ہیں۔اور (حفیظ) وہ صرف منہ کے دعویٰ سے شریعت کی حفاظت کرنے والے
نہیں بلکہ وہ صحیح طور پر اور حقیقی معنی میں شریعت کی حفاظت کرتے ہیں۔جہاں تک ان کی زندگی کا تعلق ہے،
وہ شریعت پر عمل کر کے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔اور جہاں تک دوسروں
کا تعلق ہے، وہ معروف کا حکم
دے کر اور منکر سے روکنے کے ساتھ شریعت کی حفاظت کرتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شریعت کی
حفاظت وہی شخص کر سکتا ہے، (مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيبٍ) جسے رحمان خدا اس
کی کسی خوبی یا عمل کے نتیجہ میں نہیں بلکہ محض بخشش اور عطا کے طور پر ایک گداز اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا
اور اس کی عظمت کو پہچانے والا دل عطا کرتا ہے۔اور خشیت کا یہ دعویٰ محض ایسا دعویٰ نہیں، جو صرف لوگوں
کے سامنے کیا جائے۔بلکہ مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ اس کی تنہائی کی گھڑیاں اور اس کا باطن ، اس کے
ظاہر کو اور اس کے ان لمحات کو ، جو وہ اجتماعی طور پر گزارتا ہے، جھٹلاتا نہیں۔مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ
جس طرح اجتماع میں ، لوگوں سے میل ملاقات اور معاشرہ کی ضروریات پورا کرتے وقت وہ اپنے دل کی
خشیت کو اپنے عمل سے ظاہر کرتا ہے، اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ تنہائی کی گھڑیوں میں اپنے رب کے
حضور اس کی عظمت کا اقبال کرتے ہوئے اور اس کے جلال کا احساس رکھتے ہوئے ، وہ اس کی خشیت اپنے
دل میں رکھتا اور اس کے مطابق اپنے رب کے حضور اواب بنتا ہے۔یہ وہ قلب ہے، جسے قلب منیب کہا جا سکتا ہے۔اور یہ وہ قلب سلیم اور قلب منیب ہے، جو ایک
مربی کے دل میں دھڑکنا چاہئے۔اگر ایک مربی کے دل میں ایک قلب منیب نہیں دھڑکتا، اگر اس کا دل
تنہائی کے لمحات میں بھی خشیت اللہ سے بھرا ہوا اور لبریز نہیں، اگر اس کا دل تنہائی کی گھڑیوں میں بھی اور میل
ملاپ کے اوقات میں بھی اللہ تعالیٰ کی خشیت کے نتیجہ میں بنی نوع کی ہمدردی میں گداز نہیں تو پھر ایسا شخص،
جو اس قسم کا دل رکھتا ہو، حفیظ نہیں۔یعنی شریعت کی حفاظت کرنے والا نہیں۔حالانکہ ہر مربی کا یہ دعویٰ ہے کہ
میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے (نہ اپنی کسی خوبی کے نتیجہ میں ) حفیظ ہوں، میرے سپر د شریعت کی حفاظت ہے
اور میں نے اپنی زندگی اس کام کے لئے وقف کر دی ہے۔لیکن اگر اس کا عمل ایسا نہیں ، اگر اس کے اندر ریا
پائی جاتی ہے، اگر اس کے اندر کبر پایا جاتا ہے، اگر اس کے اندر خدا تعالیٰ کی مخلوق کی ہمدردی نہیں، ان کے
ساتھ پیار نہیں، تعلق نہیں، اگر ان کی جسمانی اور روحانی تکلیف دیکھ کر اس کا دل تڑپ نہیں اٹھتا، اگر ایسے
412

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1969ء
وقتوں میں اس کا دل گداز ہو کر اور خدا تعالیٰ کے حضور جھک کر اپنے لئے اور ان کے لئے عاجزانہ طور پر بخشش
اور بھلائی اور خیر کا طالب نہیں تو کیا ایسا دل حفیظ ہو سکتا ہے؟ نہیں، ایسا دل تو حفیظ نہیں۔پس اے میرے مربی بھائیو! دل کو گداز رکھو۔اس معنی میں جس معنی میں کہ قرآن کریم کی
متعدد آیات میں (جن میں سے بعض کو میں نے اس وقت پڑھا ہے۔) حکم دیا گیا ہے۔جس دل میں
رحمان خدا کی خشیت نہیں اور جس دل میں یہ خشیت ظاہر اور باطن میں نہیں ، وہ دل منیب نہیں ، وہ قلب
سلیم نہیں۔اور جو دل منیب وسیم نہیں تو جس سینہ میں وہ دھڑکتا ہے، جن رگوں میں وہ خون کا دوران کر رہا
ہے، وہ سینہ اور وہ دل اور وہ شخص اور اس کی قوت عمل محافظ شریعت نہیں ، وہ مربی نہیں ، وہ خادم نہیں ، وہ اپنے
رب کا غلام نہیں ، عبد نہیں، وہ اس کی صفات کا مظہر نہیں۔وہ تو خا کی جسم کا ایک لوتھڑا ہے، جیسا کہ سور کے
جسم کا ایک لوتھڑا یا کتے کے جسم کا ایک لوتھڑا، ان کا دل ہوتا ہے۔پس اپنے سینہ میں انسان کا منیب دل پیدا
کرنے کی کوشش کرو اور حفیظ بننے کی کوشش کرو۔اپنا دل خدا کے حضور ہر وقت گداز رکھو۔تمہاری روح اس
کے خوف سے، اس کی عظمت اور جلال کی خشیت سے پانی ہو کر اور پکھل کر اس کے حضور جھک جائے۔اور
اپنی تمام عاجزی کے ساتھ ، انتہائی انکساری کے ساتھ تم اپنے بھائیوں کے سامنے ان کی ہمدردی اور غمخواری
میں جھکے رہو۔تمہارا نفس بیچ میں سے غائب ہو جائے۔یا تم ہمیں اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے خادم نظر آؤ یا تم
اسے اپنے خادم نظر آؤ۔اللہ تعالیٰ کے حضور اس کے بندے اس کی صفات کا اظہار کرنے والے ہو جاؤ۔اس کی صفات کا مظہر بن جاؤ۔جب دل گداز ہو جائے ، جب عقلوں میں جلا پیدا ہو جائے تبھی تم اپنی ذمہ
داریوں کو نبھا سکتے ہو، تبھی تمہاری یہ خواہش پوری ہو سکتی ہے کہ جو تو فیق ، دین کی خدمت کی اور عبادت کی ،
اللہ تعالیٰ نے ، جو رحمن ہے، حافظ مختار احمد صاحب کو دی، وہی توفیق تمہیں بھی عطا کرے۔دین کو سینکڑوں نہیں، ہزاروں ایسے حفیظ بننے والوں کی ضرورت ہے۔پس جنہوں نے ابھی تک
خود کو پیش نہیں کیا ، وہ آگے بڑھیں اور جو اپنے آپ کو پیش کر چکے ہیں، وہ اپنے عمل سے آگے بڑھیں اور
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں حفیظ بننے کی کوشش کریں۔تب رحمن خدا انہیں ان کے اعمال کا بہترین ثواب دے گا۔اور ان کی پاک اور گداز نیتوں کا اجر بھی انہیں ملے گا ، خدائے رحمن کی طرف سے۔خدا کرے کہ ہم پر ایسے ہی فضل نازل ہوں۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر شخص ہی مربی بن
جائے۔اور ہر مربی نور فراست اور ایک گداز دل رکھنے والا بن جائے۔خدا کرے کہ یہ جنت ، جس کا وعدہ
دیا گیا ہے، ہمارے اتنی قریب ہو جائے کہ اس دنیا میں بھی ہم اس کی خوشبو اور اس کی مٹھاس اور اس کی
413

خطبہ جمعہ فرمود و 10 جنوری 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
ٹھنڈک کو محسوس کرنے لگیں۔اور ایک اطمینان کے ساتھ ہم اس دنیا سے گزریں، جس طرح اللہ تعالیٰ کے
ان گنت اور بے شمار فضل ہم پر اس دنیا میں ہوتے رہے ہیں، اس زندگی میں بھی اس کے فضل بے شمار اور
ان گنت ہی ہوتے رہیں۔اور اس کے غضب کی جہنم میں ہمیں نہ دھکیلا جائے“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 25 فروری 1969ء)
414

آج 10 میں سے 10 باقی