ہمارے مبلغ بھی تو آخر تجدید دین ہی کا کام کرتے ہیں ۔ مجلس عرفان فرمودہ 7 اکتوبر 1969ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
""
اقتباس از مجلس عرفان فرموده 107اکتوبر 1969ء
ہمارے مبلغ بھی تو آخر تجدید دین ہی کا کام کرتے ہیں
مجلس عرفان فرمودہ 107اکتوبر 1969ء
حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اور امتوں
کو تو چھوڑو، بنی اسرائیل میں
ایک وقت میں سینکڑوں، ہزاروں مجدد ہوا کرتے تھے۔پھر آپ نے فرمایا ہے
کہ مجد داعظم محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور روحانی سلسلہ جہاں سے بھی شروع ہوا ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا ہے۔اور مثیل موسیٰ ہونے کی حیثیت سے آیت استخلاف کے ماتحت آپ کے سلسلہ میں بھی ہزاروں، لاکھوں
مجددین کا آنا ضروری تھا۔چنانچہ یہ تجدید دین کروانے والے ہر علاقہ اور ہر ملک میں آئے اور انہوں نے
تجدید دین کا کام باحسن طریق ادا کیا۔نائیجیریا
کے عثمان
فود یو بھی مجدد تھے۔انہوں نے اپنے زمانہ میں بڑی
نے نفسی سے اسلام کی اشاعت کے لئے کوشش کی ہے۔آپ صاحب کشوف ورؤیا اور صاحب الہام تھے۔اس زمانہ میں مثلاً ہمارے مبلغ ہیں، جو دنیا کے مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ہمارے
کئی
مبلغین ساری عمر افریقہ میں رہے ہیں۔اور بعض نے تو وہیں اپنی جان بھی دے دی ہے۔یہ مبلغ بھی تو
آخر تجدید دین ہی کا کام کرتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں سینکڑوں، ہزاروں
مجدد ہر وقت موجود رہتے ہیں۔بہر حال یہ بڑا غلط تخیل ہے، جو اس وقت بعض لوگوں کے دل میں پیدا ہو گیا ہے کہ اس وقت کوئی
مجدد نہیں۔اور اس شیطانی خیال کو بڑی کوشش سے پھیلایا جارہا ہے۔حالانکہ بڑی عجیب بات یہ ہے کہ
خلافت راشدہ تو موجود ہے، جو مجددوں کی سردار ہے، مگر مجدد کوئی نہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ سپہ سالار
موجود ہے، لیکن فوج موجود نہیں۔صحابہ جنہوں نے اسلام کی اشاعت کی وہ بھی مجدد تھے۔دراصل بات
یہ ہے کہ کوئی صدی بھی مجددین سے خالی نہیں رہی۔ہر صدی کے شروع میں بھی مجد در ہے ہیں، وسط میں
بھی مسجد در ہے ہیں اور آخر میں بھی مجد در ہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
اسلام پر انتہائی تنزل کا زمانہ تھا، اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے مقربین اسلام میں بحر ذخار کی طرح موجود
رہے ہیں۔گویا وہ تنزل
کا زمانہ بھی نسبتی تنزل کا زمانہ تھا۔یہ مقر مین اپنی اپنی جگہ چھوٹی چھوٹی شمعیں جلائے
421
اقتباس از مجلس عرفان فرموده 07 اکتوبر 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بیٹھے تھے۔دیکھو، خلافت راشدہ کے سلسلہ کے خلفاء امام اور مجددین بھی تھے۔صدی کے سر پر جو مجدد دین
آئے ، ان میں اور خلفائے راشدین میں نمایاں فرق ہے۔اور وہ فرق یہ ہے کہ مثلاً حضرت ابو بکر کا حکم
ساری امت پر چلتا تھا۔لیکن صدی کے سر پر آنے والے مجددین میں سے کسی ایک کا حکم بھی ساری امت پر
نہیں چلا۔بلکہ ان کا حکم اپنے اپنے زمانہ اور اپنے اپنے علاقہ کے لوگوں پر چلا۔وہ انبیائے بنی اسرائیل کی
طرح محدود علاقہ کے لیے تھے اور پھر وہ محدود زمانہ کے لئے تھے۔لیکن حضرت ابو بکر کا حکم ساری دنیا پر
چلتا تھا۔حضرت عمر کے زمانہ میں کئی نئے ممالک فتح ہو چکے تھے۔اور حضرت عمر کا حکم ان سب ممالک پر
چلتا تھا۔روحانی اور دینی لحاظ سے بھی ، ان سب ممالک کے رہنے والوں کو آپ کا فتویٰ ، آپ کا حکم اور آپ
کا فیصلہ مانا پڑتا تھا اور اس کے لئے وہ کوشش بھی کرتے تھے۔جو آپ کا حکم، فتویٰ یا فیصلہ ماننے سے انکار
کرتا، وہ باغی سمجھا جاتا تھا۔لیکن ان کے مقابلہ میں حضرت سید احمد صاحب شہید کولو، جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے مجدد تھے، انہوں نے کیا کوشش کی کہ نائیجیریا کے لوگ ان کی بات مانیں؟
انہوں نے اس کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔اس لئے کہ صدی کے سر پر آنے والا مجد دساری دنیا کے لئے
نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے علاقہ اور زمانہ کے لئے ہوتا ہے۔پھر عثمان
فود یوکو لے لو، وہ نائیجیریا کے مجدد تھے۔ان کے پیدا ہونے سے پہلے ملک کے اخیار کو ان کی پیدائش کی بشارت دی گئی تھی اور یہ بتایا گیا تھا کہ
عنقریب مجدد پیدا ہو گا۔آپ ان بشارتوں کے مطابق پیدا ہوئے۔لیکن اس کے باوجود انہوں نے کوئی
کوشش نہیں کی کہ شامیوں یا چینی مسلمانوں سے اپنی بات منوائیں۔اگر وہ شامیوں کی طرف سے بھی مجدد
تھے تو انہوں نے ان سے اپنی بات نہ منوا کر خود خدا تعالیٰ کی بات کو نہ مانا ، جو درست نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صرف مجدد ہی نہ تھے بلکہ آپ مامور من اللہ تھے ، آپ ظلمی نبی
تھے اور کمال ظلیت اور فنافی الرسول میں آپ اول نمبر پر تھے۔آپ کے نبوت کے دعوی کی وجہ سے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت آپ کے پاس ہی رہی۔اور کمال ظلیت کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا مشن بھی
ساری دنیا کے لیے ہے، جیسا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن ساری دنیا کے لئے تھا۔اور پھر اللہ تعالیٰ
نے اس زمانہ میں حالات بھی ایسے پیدا کر دیئے ہیں کہ ساری دنیا میں تبلیغ ہورہی ہے۔مسلمانوں کو قرآن
کریم کے صحیح معنی سے متعارف کرایا جارہا ہے۔اور غیر مسلموں کو اسلام کے حسن اور احسان کے ذریعہ اسلام
کی طرف لایا جارہا ہے۔اور اللہ ہی فضل کر رہا ہے۔اور جو کچھ ہورہا ہے، وہ کسی انسان کا کام نہیں۔یہ کام
انسانی طاقت سے باہر ہے۔اس لئے ایک احمدی کو تو ہر وقت الحمد للہ رب العالمین کہتے رہنا چاہیئے۔422
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از مجلس عرفان فرموده 07 اکتوبر 1969ء
لائبیریا (مغربی افریقہ ) میں ایسے حالات تھے کہ وہاں ابھی احمدیت کا زیادہ اثر و رسوخ نہیں
ہے۔گولائبیریا کے صدر عیسائی ہیں لیکن امام احمد بشیر جب وہاں گئے تو ان کی طرف سے امام رفیق کا بڑا
احترام و اکرام کیا گیا۔مخالفت تو ہر جگہ ہوتی ہے، وہاں بھی ہماری مخالفت تھی۔لیکن وہ ہوشیار آدمی تھا، اس
نے مسلمان اکابر کو بلایا اور ان کو کہا کہ امام مسجد لنڈن آرہے ہیں، تم سب مل کر انہیں ریسپشن
(RECEPTION) دو۔اب اگر وہ ریسپشن (RECEPTION) نہ دیتے تو کیا کرتے۔اسی طرح امری عبیدی، جو فوت ہو گئے ہیں ، ان کو اللہ تعالیٰ نے مبشرات کے ذریعہ احمدیت کی
ترقی سے متعلق خبر دی تھی۔جب تنزانیہ میں پہلا انتخاب ہوا تو وہ بھی ممبر منتخب ہوئے۔ان کی پارٹی نے اپنا
لیڈر منتخب کرنا تھا۔زیادہ تر خیال تھا کہ ان کی جماعت کا ہیڈ ، جواب ملک کے صدر ہیں، پارلیمینٹری گروپ
کے لیڈر منتخب ہو جائیں گے۔لیکن جب وہ پارٹی کے اجلاس میں آئے تو انہوں نے امری عبیدی مرحوم کو
اٹھا کر کرسی پر بٹھا دیا اور کہا، آپ یہاں بیٹھیں۔امری عبیدی مرحوم صرف احمدی ہی نہ تھے بلکہ ایک بزرگ
اور ولی اللہ تھے۔ان کی کابینہ کے وزراء کہا کرتے تھے کہ تم وزیر کم ہو، مبلغ زیادہ ہو۔اب یہ کسی انسان کا کام
نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔اسی طرح ہمارے حبشی بھائی ہم سے کتنے دور ہیں لیکن جب اس سال کے شروع میں میرا دورہ
مغربی افریقہ ملتوی ہوا اور میں وہاں نہ جا سکا اور یہ اللہ تعالیٰ کی مشیت تھی، تو انہیں بڑا صدمہ ہوا۔وہاں
ہمارے ایک بہت پرانے اور بڑی عمر کے احمدی دوست ہیں۔انہوں نے بیان کیا کہ مجھے ساری عمر اس
بات کی حسرت رہی کہ میں حضرت مصلح موعودؓ کی زیارت کروں۔مگر آپ فوت ہو گئے اور میں آپ کی
زیارت نہ کر سکا۔اب یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی تھی کہ خلیفة المسیح الثالث ہمارے علاقے میں
تشریف لا رہے ہیں اور آپ کی زیارت ہوگی۔مگر آپ کا دورہ ملتوی ہو گیا۔میں بوڑھا ہو چکا ہوں، پتہ
نہیں کہ اگر اگلے سال آپ کا دورہ ہو تو اس وقت میں زندہ بھی رہوں
گا یا نہیں۔اب یہ محبت کا جذبہ کوئی
انسان پیدا نہیں کر سکتا۔یہ لوگ ہم سے اتنے دور بیٹھے ہیں اور ان میں محبت کا یہ جذبہ موجود ہے۔اس لئے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم جتنا اپنے نفس کو فنا کرو گے، اتنا ہی تم میرے قریب آؤ گے اور میری نگاہ میں
عزت پاؤ گے۔بڑا احمق وہ شخص ہے، جو یہ سجھتا ہے کہ میں اپنے زور سے یہ کام کر سکتا ہوں۔پس ہماری
حقیر کوششوں کے جو عظیم بنتائج نکل رہے ہیں ، ایسا محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو رہا ہے۔فلا فخر۔اس
پر ہر آن حمد باری میں مشغول رہنا چاہئے۔423
اقتباس از مجلس عرفان فرموده 07 اکتوبر 1969ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہندوں کو اسلام کی طرف لانے کے لئے ہمیں انہیں جھنجھوڑ نا پڑے گا۔اللہ تعالی اسلام کی
اشاعت کے کئی سامان کر رہا ہے۔کہیں زلزلے آرہے ہیں، کہیں طوفان آرہے ہیں۔اب ایسی جگہوں پر
سیلاب آرہے ہیں، یہاں سیلاب کے متعلق انسان سوچ ہی نہیں سکتا تھا۔مثلاً اب الجزائر میں سیلاب آیا
ہے۔کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ الجزائر میں سیلاب آئے گا۔مغربی افریقہ اور میڈی ٹیرین ممالک کے
درمیان کا صحرا چار ہزار سال قبل مسیح باغ بن گیا تھا۔دو ہزار سال تک وہاں بہت بارش ہوتی رہی۔اس کے
بعد اللہ تعالیٰ نے بارشوں کو حکم دیا کہ اب تم نے یہاں نہیں برسنا۔اور وہ علاقہ صحرا بن گیا۔پس جہاں پانی
بہت ہے، وہاں کے لوگوں
کو بھی مغرور نہیں ہونا چاہئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو حکم ہی دینا ہے۔اس کی
رحمت اور رضا کے لئے مجاہدہ کرتے رہنا چاہئے۔(روز نامه الفضل مورخہ 26 نومبر 1969ء)
424