اپنی ہر طاقت ہر ، قوت ، ہر استعداد اور ہر قابلیت کو خدا کی راہ میں وقف کر دو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1969ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1969ء
اپنی ہر طاقت، ہر قوت ، ہر استعداد اور ہر قابلیت کو خدا کی راہ میں وقف کر دو
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1969ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَلَا الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ
خَيْرٍ مِنْ رَّبِّكُمْ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ
وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ مَغْرَمًا وَ يَتَرَبَّصُ
بِكُمُ الدَّوَابِرَ عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ يَّعْلَمُهُ اللهُ
وَمَا تُقَدِّمُوا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللهِ
وَاِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ
اس کے بعد فرمایا:۔(بقرة : 106)
(983)
(بقرة: 198)
(بقرة: 111)
ط
(یونس :108)
و ہم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے، وہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں۔بڑا
ہی اہم اور بڑا ہی مشکل کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ ساری دنیا میں ہم اسلام کو غالب
کریں۔اسی جدو جہد اور اس کوشش میں ہم نے اپنی خداداد طاقتوں اور قوتوں ، اپنی تد بیر اور اپنی ان مخلصانہ
دعاؤں سے ، جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتی ہیں، کام لینا ہے۔کسی غیر نے ہماری مدد نہیں کرنی۔کسی
غیر نے ہم سے تعاون نہیں کرنا اور ہمارے کام کو کامیاب کرنے کے لئے کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دینا۔425

خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اسی لئے فرمایا کہ وہ لوگ ، جو اسلام کے منکر ہیں، مشرکین میں سے
ہوں یا اہل کتاب میں سے ، وہ ہر گز اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ نے جو بشارتیں امت مسلمہ کو دی
ہیں، ان بشارتوں کی امت مسلمہ وارث ہو۔یہاں محض خیر " کا لفظ نہیں کہا گیا۔بلکہ اس خیر کا ذکر کیا گیا ہے،
جو آسمان سے نازل ہوتی ہے۔ویسے تو ہر خیر ہی آسمان سے نازل ہوتی ہے۔لیکن بعض بھلائیاں ، بعض
بہتریاں اور بعض کا میابیاں آسمان سے نازل بھی ہوتی ہیں اور ان کے نزول کی بشارت بھی دی جاتی ہے۔اور اسی طرف اس آیت میں اشارہ ہے، جو میں نے تلاوت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اسلام کے غلبہ کے متعلق بڑی عظیم بشارتیں دی ہیں۔ان بشارتوں
کا تعلق آپ کی نشاۃ اولی سے بھی ہے اور
ان کا تعلق آپ کی نشاۃ ثانیہ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ سے بھی ہے۔اس آیت میں
اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ آسمان سے فیصلہ ہوا کہ اس طرح ہم اپنے دین کو دنیا پر
غالب کریں گے۔آسمان سے بشارت ملی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کامل اور بچے متبعین دنیا
میں غالب آئیں گے اور اسلام کی حکومت ساری دنیا پر ہوگی۔یہ لوگ جن کا تعلق مشرکین اور اہل کتاب سے
ہے، جو اسلام کا انکار کر کے اس کی حقانیت اور صداقت کو تسلیم نہیں کرتے ، یہ صرف یہ نہیں چاہتے کہ اسلام
غالب نہ ہو بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ جو باتیں انہیں اللہ کی طرف منسوب کر کے سنائی جاتی ہیں، وہ بھی
مسلمانوں کے حق میں پوری نہ ہوں۔اور ان کو یہ پسند نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اللہ تعالیٰ کا فضل اور اللہ
تعالیٰ کی رحمت نے اسلام کو جو بشارتیں دی ہیں، ( وہ آسمان سے نازل ہوئیں اور آسمان سے ان کے نتیجہ میں
دنیا میں ایک عظیم انقلاب بپا ہونے کا وعدہ ہے ) وہ بشارتیں امت مسلمہ کے حق میں ، وہ بشارتیں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں، وہ بشارتیں آپ کے کامل اور بچے متبعین کے حق میں پوری ہوں۔پس یہ امید
نہیں رکھی جاسکتی کہ جو مشرک یا اہل کتب میں سے منکر ہیں، ان کی مدد سے مسلمان اس مقصود کو حاصل کر
سکیں، جو مقصودان کے سامنے رکھا گیا ہے۔یہی نہیں کہ یہ لوگ کوئی مدد نہیں کریں گے بلکہ مخالفت کریں
گے۔اور اس حد تک ضد سے کام لیں گے کہ نہ صرف انسان کے اپنے منصوبے، جو اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے
مطابق وہ بناتا ہے، ان کے راستہ میں روڑے اٹکائیں گے بلکہ ان بشارتوں کے راستہ میں بھی روڑے
اٹکا ئیں گے، جن کے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ آسمان سے آئی ہیں۔یا جن کے متعلق ان کے دلوں میں
یہ شبہ ہے کہ شاید یہ آسمان سے آئی ہوں۔لیکن اس یقین کے باوجود کہ ان بشارتوں
کا انکار نہیں کیا جا سکتا، شبہ
میں پڑے ہوئے ہیں اور پھر بھی یہ کوشش کرتے ہیں کہ یہ بشارتیں امت مسلمہ کے حق میں پوری نہ ہوں۔426

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1969ء
دوسری طرف ایک اور گروہ ہے اور وہ منافقوں اور ست اعتقادوں کا گروہ ہے۔ان کی کیفیت
یہ ہے کہ خود قربانیاں دینے سے گھبراتے ہیں اور نہ صرف یہ کہ قربانیاں نہیں دیتے بلکہ مخلصین کی راہ میں
روڑے اٹکاتے ہیں۔اور پوری کوشش کرتے ہیں کہ اسلام کا میاب نہ ہو۔اور اس کوشش کے بعد پھر
يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ
وہ اسی انتظار میں ہوتے ہیں کہ ان کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔اور تم گردش زمانہ میں
پھنس جاؤ گے اور تم پر ایسی مصیبت نازل ہوگی، جو چاروں طرف سے گھیر لے گی۔اور جس سے باہر نکلنا
ممکن نہیں ہو گا۔اور پھر اس کے معنی خالی انتظار ہی کے نہیں بلکہ اپنی کوشش کے بعد اپنی اس بد کوشش کے نتیجہ
کا انتظار کرتے ہیں۔اور کوشش ان کی یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح تم گردش زمانہ میں پھنس جاؤ۔کسی طرح تم
مصیبتوں میں گر جاؤ۔اس طرح جکڑے جاؤ اور ان دکھوں میں اور ان ناکامیوں میں کہ کامیابی کی کوئی راہ
تمہیں نظر نہ آئے ، باہر نکلنے کا کئی راستہ تمہارے لئے نہ ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ
کہ تمہارے خلاف جن دکھوں یا جن مصیبتوں یا جن ناکامیوں یا جن بدبختیوں کے لئے وہ
کوشش کرتے ہیں اور پھر اس انتظار میں رہتے ہیں کہ ان کی کوششیں بار آور ہوں گی ، ان کی یہ کوششیں بار
آور نہ ہوں گی۔بلکہ ان کے گردان کی بدبختی کچھ اس طرح سے گھیر اڈالے گی کہ وہ اس سے باہر نہیں نکل
سکیں گے۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ سمیع بھی ہے اور علیم بھی ہے۔انہیں تو دعاؤں کی طرف کچھ خیال ہی نہیں۔بے شک اللہ تعالیٰ دعاؤں کو اگر ان میں اخلاص ہو ، سنتا ہے۔لیکن یہ دعائیں نہیں کرتے۔ان کا سارا
بھروسہ ان کی اپنی کوششوں پر ہوتا ہے۔اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں متکبرانہ کھڑا ہوتا ہے اور غرور
سے کام لیتا ہے، اس کی کوشش کیسے کامیاب ہو سکتی ہے؟ اور اللہ تعالیٰ علیم ہے، وہ مومن کے دل کو بھی جانتا
ہے اور اس کے اخلاص سے بھی واقف ہے۔اور وہ منافق کے دل کو بھی جانتا اور اس کے بد خیالات سے
بھی واقف ہے۔اس لئے
يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ
b
اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کو ہی مخصوص کرتا ہے اور اسے ہی نوازتا ہے، جسے وہ پسند کرتا۔اور جس کی کوشش اس کے حکم اور اس کی رضا کے مطابق ہوتی ہے اور جس کا دل کلیۂ غیر سے خالی
427

خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہوتا اور جس کا سینہ صرف اور صرف اپنے رب کی محبت سے معمور ہوتا ہے۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ سمیع اور علیم
ہے، اس لئے کوئی مشرک ہو یا اہل کتاب، منکر ہو یا منافق اور ست عقیدہ ، اس کی کوششیں کامیاب نہیں
ہوتیں، اس کی خواہشات پوری نہیں ہوتیں۔بلکہ ان لوگوں کے اعمال ثمر آور ہوتے ہیں، جو اپنی دعاؤں
سے اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کوئی غیر تمہاری مدد کو نہیں آئے گا۔کیونکہ تم نے ہر غیر کو انذار اور انتباہ
کر دیا ہے کہ ان کے اعمال اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل نہیں کر سکتے ، ان
کا اعتقاد اللہ تعالیٰ کو پسندیدہ نہیں
ہے۔تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ظلیت میں نذیر بھی ہو۔تمہارا یہ کام ہے کہ تم منکرین کو اور منافقوں اورست
اعتقاد والوں کو جھنجھوڑتے رہو۔تم انہیں تنبیہ کرتے رہو، تم انہیں بتلاتے رہو کہ جن راہوں پر تم چل رہے
ہو، وہ اللہ سے دوری کی راہیں ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہیں نہیں ہیں۔تم ان بتوں کے خلاف جہاد
کرتے ہو، جنہیں وہ خدا کا شریک بناتے ہیں۔تم ان کے ان موٹے نفسوں کے خلاف جہاد کرتے ہو، جن
کو انہوں نے خدا کا شریک بنالیا ہے۔تم دلیل کے ساتھ تم عاجزانہ راہوں کے اختیار کرنے کے ، خوش شمر
حاصل کرنے کے بعد انہیں بتاتے ہو کہ تمہارا تکبر کسی کام نہیں آئے گا۔تم ان کے غرور کا سر توڑتے ہو، تاکہ
ان کی روح اللہ تعالیٰ کے غضب سے محفوظ رہے۔وہ تم سے محبت کیسے کر سکتے ہیں؟ وہ تمہاری مدد اور نصرت
کے لئے کیسے آسکتے ہیں؟
پس تم نے ہی وہ سب کچھ کرنا ہے، جو کرنا ہے۔تم نے ہی وہ تمام ذمہ داریاں اپنی کوششوں اور
اپنی دعاؤں اور اپنی قربانیوں اور اپنی تدبیروں کے ساتھ نبھانی ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے تم پر ڈالی ہیں۔اور خدا
تعالیٰ کہتا ہے کہ ہم تمہیں یہ بتاتے ہیں۔وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ يَّعْلَمُهُ اللهُ
یہ یا درکھو کہ ہر وہ کام، جس کے نتیجہ میں آسمان سے خیر نازل ہوتی ہے، وہ خدا سے پوشیدہ نہیں
رہے گا۔اس لئے یہ خوف نہیں کہ کوئی حقیقی نیکی یا کوئی مخلصانہ قربانی ضائع ہو جائے گی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر
چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے۔مگر تمہارے لئے یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو قابلیتیں اور قوتیں عطا
کی ہیں تم ان
کا صحیح استعمال کرو۔(وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْر ) تبھی تمہارے افعال ثمر آور ہوں گے اور وہ اللہ
تعالیٰ کی رضا کو حاصل کریں گے۔اور جو مخلصانہ کوششیں تم کرو گے، (تَجِدُوهُ عِندَ اللهِ ) اللہ تعالیٰ ان کی
جزا دے گا۔ایک تو یہ کہ اس کے علم میں ہوگا اور دوسرے یہ کہ اس کا علم ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے۔اس
428

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 17 اکتوبر 1969ء
لئے تمہاری ہر کوشش بار آور ہوگی۔اس کا نتیجہ نکلے اور اس کے نتیجہ میں تمہارا مقصود تمہیں حاصل ہوگا۔اور
اس کے نتیجہ میں اسلام کے غلبہ کی راہیں کھولی جائیں گی۔اور ایک تو کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے علم سے باہر نہیں
اور چونکہ ہر چیز اس کے علم میں ہے، تجدُوهُ عِندَ الله تمہاری ہر کوشش کا ایک نیک نتیجہ نکلے گا۔گو یہ صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ دنیا کے ارادے، تمہارے ارادے اور اللہ کے ارادے کے
موافق نہیں ہیں۔تمہارا ارادہ یہ ہے کہ تم اپنا سب کچھ قربان کر کے اللہ کے اسلام کو دنیا میں قائم کرو۔نہ
مشرک کا یہ ارادہ ہے اور نہ اہل کتاب میں سے جو منکر ہیں، ان کا یہ ارادہ ہے اور خواہش ہے۔اور نہ منافق
ست اعتقاد والے کا یہ ارادہ اور خواہش ہے۔پس تمہارے اور تمہارے رب کے ارادے ایک شاہراہ پر
گامزن ہیں اور منکر اور منافق کے ارادے اور خواہشات اس کے الٹ طرف جارہی ہیں۔یہ یادرکھو کہ اللہ
تعالی ، جو تمام قدرتوں کا مالک ہے اور ہر چیز اس کے قادرانہ تصرف میں ہے، نتیجہ وہی نکلا کرتا ہے، جو وہ
چاہتا ہے۔دنیا جو چاہے، سوچے۔دنیا جو چاہے، خواہش رکھے۔دنیا جس طرح چاہے، اسلام کے خلاف
کوششیں کرے اور کرتی رہے۔دنیا ہر تد بیر اسلام کے مقابلہ پر کرے۔دنیا بعض دفعہ اپنی جہالت کے نتیجہ
میں اپنے بد ارادوں کے حصول کے لئے دعا بھی کرتی ہے۔سو وہ دعا بھی کرے کہ جو اللہ کا منشاء ہے، وہ پورا
نہ ہو اور جوان کا منشاء ہے، وہ پورا ہو جائے۔اس قسم کی دعائیں کرتے ہوئے ، چاہے ان کے ناک گھس
جائیں، نہ ان کی تدبیر کامیاب ہوگی، نہ ان کی دعائیں ثمر آور ہوں گی اور نہ ان کا کوئی نتیجہ نکلے گا۔کیونکہ ہر
دعا اور ہر سوال اللہ سے، جو اس کے ارادہ اور منشاء اور رضا کے خلاف ہوتا ہے، وہ دعا کرنے والے کے منہ
پر مار دیا جاتا ہے، قبول نہیں ہوتا۔غرض محض دعا کافی نہیں۔اس دعا کی ضرورت ہے، جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے والی
ہو۔پھر محض تدبیر کافی نہیں۔ان اعمال کی ضرورت ہے، جو مشکور ہوں۔جن کا اللہ تعالی کوئی نتیجہ نکالے اور
وہ ضائع نہ ہوں۔تو اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں فرمایا ہے کہ ایک بڑی ذمہ داری تم پر ڈالی گئی ہے۔پھر
فرماتا ہے کہ تمہاری راہ میں ہر منکر اور منافق اور ست اعتقا دروکیں ڈالے گا۔پھر کام مشکل بھی ہے۔اگر یہ
لوگ رو کیں نہ بھی ڈالتے ، تب بھی یہ آسان نہ ہوتا۔ساری دنیا کے دلوں کو خدا اور اس کے محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنا آسان کام نہیں۔اگر شیطان روکیں نہ بھی ڈالے، تب بھی بڑا مشکل کام ہے۔لیکن یہاں تو یہ صورت ہے کہ کام مشکل بھی ہے اور ساری دنیا اس کام کی مخالف بھی ہے۔اور چاہتی یہ ہے
کہ ہماری کوششوں
کا کوئی نتیجہ نہ نکلے۔اسلام کو کامیابی اور کامرانی حاصل نہ ہو۔اور اپنی اس خواہش کو پورا
429

خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کرنے کے لئے وہ ہر قسم کی تدبیریں کرتے ہیں، قربانیاں دیتے ہیں، وہ اپنے مالوں کو پیش کرتے ہیں۔مثلاً اسلام کے مقابلہ میں اس وقت صرف عیسائیت ہی جتنی رقم جتنی دولت اور جتنا مال خرچ کر رہی ہے،
اس کا شاید ہزارواں حصہ بھی جماعت احمدیہ کے پاس نہیں کہ وہ خدا کی راہ میں خرچ کرے۔غرض مخالفین، اسلام کو نا کام کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دیتے ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں
زندگیاں وقف کرتے ہیں۔اربوں کی مقدار میں اموال دیتے ہیں۔اور صاحب اقتدارلوگوں کی پشت
پنا ہی میں منصوبے باندھتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔اگر تمہارے
دل میں وہ اخلاص ہو، جس سے میں پیار کرتا ہوں۔اگر تمہارے اعمال مخلصانہ بنیادوں پر ہوں، جو مجھے
پسند ہیں اور جن کو میں قبول کرتا ہوں تو نتیجہ تمہارے حق میں نکلے گا۔خواہ دنیا جتنا چاہے، زور لگا لے۔خواہ
منافق اندرونی فتنوں سے ہر قسم کا فساد پیدا کرنے کی کوشش کرے۔اللہ تعالیٰ منکر کو بھی نا کام کرے گا۔اللہ
تعالی مفسد اور منافق کو بھی کامیابی کی راہ نہیں دکھائے گا۔لیکن یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو مختلف
قسم کی قوتیں اور قابلیتیں عطا کی ہیں تم وہ ساری کی ساری خدا کی راہ میں وقف کردو۔اور پھر تم کہو کہ اے خدا! ہم نے اپنی طرف سے جو بھی ہمارا تھا، وہ خلوص نیت سے تیرے حضور
پیش کر دیا۔ہمیں معلوم ہے کہ ہم غریب ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ہم بے مایہ ہیں ، ہمیں معلوم ہے کہ ہم کمزور
ہیں، مگر اے خدا! ہم نے تیرے دامن کو پکڑا اور ہم اس یقین پر بھی قائم ہیں کہ تو سب قدرتوں والا ہے۔تو
ایسا کر کہ ہماری کوششیں تیری نظر میں مقبول ہوں اور تیرے وعدے ہماری زندگیوں میں پورے ہوں۔تا کہ اس دنیا میں ہشاش بشاش تیری جنتوں میں داخل ہو کر تیری دوسری جنتوں میں داخل ہونے کے لئے
یہاں سے کوچ کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور توفیق دے کہ ہم اس مرکزی نقطہ کو سمجھیں کہ یہ ذمہ داری، جو ہم پر ڈالی گئی
ہے، یہ ہم نے ہی نبھانی ہے۔کسی اور نے آکے نہیں نبھانی۔اور اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی
استعدادوں کی نشو ونما اس رنگ میں کریں کہ جس رنگ میں اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم کریں۔اور اپنی
طاقت، اپنی ہر قوت اپنی ہر استعداد اور قابلیت پر اللہ تعالیٰ کے اخلاق کا رنگ چڑھانے کی کوشش کریں۔بے نفس ہوں اور فنا کی چادر میں خود کو لپیٹ لیں اور اللہ تعالیٰ میں گم ہو جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔مطبوعه روزنامه الفضل 10 دسمبر 1969ء)
430

آج 10 میں سے 10 باقی