دنیا بھر میں اشاعت اسلام اور جہاد بالقران کے لیے تحریک جدید کو قائم کیا گیا ۔ خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1969ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1969ء
دنیا بھر میں اشاعت اسلام اور جہاد بالقرآن کے لئے تحریک جدید کو قائم کیا گیا
وو
خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1969ء
مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے ایوان محمود میں محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد
صاحب، جو تین سال تک صدر مجلس کی حیثیت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے بعد انصار اللہ میں
شامل ہو گئے ، کے اعزاز میں 29 اکتوبر 1969ء کو الوداعی دعوت دی گئی۔جس میں سیدنا حضرت
خليفة المسيح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے جو تقریر
فرمائی، اس سے چند اقتباسات درج ذیل ہیں:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو ایک عظیم
وعدہ یہ بھی دیا ہے کہ حضور علیہ السلام کے وصال کے بعد جماعت احمد یہ اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر
بھی قیامت تک اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
رسالہ الوصیت میں اسے قدرت ثانیہ یعنی خلافت حقہ قرار دیا ہے۔چونکہ آپ نے فرمایا ہے کہ میں اللہ
تعالیٰ کی ایک مجسم قدرت ہوں۔اس پر یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ آپ بہر حال انسان ہیں، ایک وقت میں
آپ نے اس دنیا سے کوچ کر جانا ہے، کیا آپ کی وفات کے بعد جماعت اس مجسم قدرت سے محروم ہو
جائے گی ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ نہیں ، جماعت اس سے محروم نہیں ہوگی۔آپ
نے اس خوف کو دور کرنے کے لئے ہمیں اللہ تعالیٰ کی یہ بشارت سنائی کہ میرے بعد بھی جماعت میں اللہ
تعالی کی قدرتیں اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہوتی رہیں گی۔اور یہ سلسلہ جب تک کہ جماعت احمد یہ پر
قیامت نہیں آجاتی اور روحانی طور پر یہ جماعت مردہ نہیں بن جاتی ، (والعیاذ باللہ ) اس وقت تک یہ
جماعت خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔قرآن کریم میں خلافت کے دو کام بتائے گئے ہیں۔ایک ہے تمکین دین اور دوسرا ہے، خوف
سے حفاظت۔اور قرآن کریم کی رو سے یہ دونوں کام جب تک خلافت ہے، کسی اور کے ذریعہ سے سرانجام
نہیں پاسکتے۔اس لئے (جس طرح پہلے الہی سلسلوں میں ہمیشہ یہ ہوتا رہا ہے ) جماعت احمدیہ میں بھی
441

اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
مختلف تنظیمیں تمکین دین اور خوف کو امن سے بدلنے کے سامان پیدا کرنے کے لئے بطور ہتھیار کے ہوتی
ہیں اور یہ ہتھیار خلیفہ وقت کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ہماری جماعت میں اس وقت مختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔مثلاً صدرانجمن احمد یہ ہے، یہ سب
یا امر یہ ہے سب
سے پرانی تنظیم ہے اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی موجود تھی۔پھر تحریک جدید
ہے، حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے دنیا بھر میں اشاعت اسلام کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور
جماعت کی جدوجہد کو تیز اور اس کے جہاد بالقرآن میں ایک شدت پیدا کرنے کے لئے تحریک جدید کو قائم
کیا۔پھر وقف جدید ہے۔اسی طرح وقف عارضی کا نظام ہے۔پھر موصیوں کی انجمن ہے ، گو اس کے کام کی
بھی ابتدا ہے اور جو اس کی ذمہ داریاں ہیں، ان کو نباہنے کے لئے یہ تنظیم بھی انشاء اللہ اپنے وقت پر نمایاں
شکل میں سامنے آجائے گی۔خدام الاحمدیہ کے ساتھ مجلس اطفال الاحمدیہ ہے، اس واسطے میں نے اس کا
ذکر نہیں کیا۔پھر لجنہ اماءاللہ کی تنظیم ہے۔یہ تنظیمیں خلیفہ وقت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار کی حیثیت میں
وو
بڑے ہی مفید کام کرتی رہی ہیں اور اب بھی کر رہی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتی رہیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی واسطے بار بار فرمایا ہے کہ جس طرح صحابہ
رضوان اللہ علیہم کے اندر ایک عظیم انقلابی تبدیلی پیدا ہوگئی تھی، میری جماعت کو بھی چاہیے کہ اسی قسم کی
روحانی تبدیلی اپنے اندر پیدا کریں۔تاکہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو وہ بھی اپنی زندگیوں میں پورا ہوتے دیکھ
لیں۔اللہ تعالیٰ کے وعدے تو ضرور پورے ہو کر رہتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے وعدے کسی فرد یا کسی قوم یا
کسی خاندان کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتے۔چنانچہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو
نہیں نبھاؤ گے تو ہم ایک اور قوم لے آئیں گے، جو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے والی ہوگی۔خدا تعالیٰ کے
وعدے تو پورے ہو کر رہیں گے۔لیکن وہ قوم جس نے اپنی ذمہ داریوں
کو نہیں نبھایا، (اور اللہ تعالیٰ کو اس
کی جگہ ایک اور قوم کو لا نا پڑا۔وہ تو بڑی ہی بد بخت ثابت ہوئی۔اللہ تعالی نے اس قوم کے لوگوں کو اپنی
انتہائی محبت سے نوازنا چاہا مگر انہوں نے اپنے نفس کے موٹاپے کی وجہ سے اس محبت کو ٹھکرادیا اور اپنے آپ
کو خدا تعالیٰ کے غضب اور اس کے قہر کا مورد بنالیا۔پس احمدی مسلمان تو ایسی قوم ہے، جو اللہ تعالیٰ کے ایک قادرانہ فعل کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے۔جو کام اس کے ذمہ لگایا گیا ہے، ( بظاہر کام تو سارے اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے ) وہ تو انشاء اللہ پورا ہوگا۔اسلام
کوضر در غلبہ حاصل ہوگا۔دنیا کی کوئی طاقت اس کے راستے میں روک نہیں بن سکتی۔لیکن وہ لوگ بڑے ہی
مبارک ہیں ، جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کی جنتوں میں لانے کے لئے دنیا میں ظاہر یہ کرتا ہے کہ ان کی
442

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1969ء
کوششیں کامیاب ہوئیں۔مگر کیا انسان اور کیا اس کی کوشش؟ وہ دنیا جو اس وقت اسلام کی مخالف ہے، اس
کے مقابلہ میں ہماری یہ طاقت یا ہماری یہ دولت یا ہمارے افراد کی یہ تعداد کچھ حیثیت ہی نہیں رکھتی۔لیکن
بہت سے لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم تھوڑوں کو یہ توفیق دے دی۔اگر چہ وہ اس کو اللہ تعالی ہی کی طرف
منسوب کرتے ہیں لیکن اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ نہیں ہوتے۔حقیقت یہ ہے کہ تھوڑوں کو تو فیق تو
دے ہی دیتا ہے۔مگر اس کے ساتھ اگر اللہ تعالیٰ ہزاروں، لاکھوں اور کروڑوں گنا اپنی قدرت بیچ میں نہ
ملاتا تو وہ نتیجہ نہ نکلتا، جو آج ہمیں نظر آ رہا ہے۔ساری دنیا ہماری مخالف ہے اور ساری دنیا میں ہم خدا کے
نام کی آواز کو بلند کرنے کے لئے اور ساری دنیا کے دلوں میں ہم حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
گاڑنے کے لئے پھر رہے ہیں۔ربوہ کی گلیوں میں بعض نو جوان پھرتے ہیں ، آپ ان کے پاس سے گزر جاتے ہیں مگر آپ کے
دل میں ان کی کوئی قدر پیدا نہیں ہوتی۔لیکن جب جماعت ان
کو باہر بھیج دیتی ہے۔مثلاً افریقہ کے کسی
ملک میں اور جب وہ وہاں پہنچ کر اسلام کی تبلیغ کا کام شروع کرتے ہیں اور وہاں سے رپورٹیں آتی ہیں کہ
یوں وہاں کے پریذیڈنٹ نے محبت اور عزت کا سلوک کیا تو پھر دیکھنے والی آنکھ اندازہ کر سکتی ہے کہ اللہ
تعالیٰ کس قدر محبت اور پیار کرنے والا ہے۔اور کس طرح ذرہ نا چیز کو جب اپنے ہاتھ میں لیتا ہے تو اس کے
ذریعہ سے اپنی قدرت کو ظاہر کرتا ہے۔پس دنیا کی نظر سے وہ ذرہ پوشیدہ ہو جاتا ہے۔دنیا کو تو اللہ تعالی کی
وہ انگلیاں نظر آ رہی ہوتی ہیں، جن سے اس
نُوْرُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
کا نور پھوٹ پھوٹ کر نکل رہا ہوتا ہے اور دنیا کی آنکھیں چندھیا ر ہی ہوتی ہیں۔پس اللہ تعالیٰ
کے فضل کے بغیر تو کوئی بات ہو نہیں سکتی۔اور اللہ تعالیٰ کا اب تک یہ فضل رہا ہے، امید ہے کہ انشاء اللہ ایک
لمبے عرصے تک یہ فضل رہے گا“۔اللہ تعالیٰ پر ہمیں یہی بھروسہ ہے کہ وہ اپنے فضل سے ایسا ہی کرے گا اور ہم جو اس کے نہایت
وو
ہی عاجز بندے ہیں، ہماری کوششوں میں وہ برکت ڈالے گا اور ہماری دعاؤں کو وہ قبول فرمائے گا۔اور اس کے
نتیجہ میں ہمارے کاموں میں وہ عظمت اور وہ شان پیدا ہوگی اور ہماری کوششوں کے وہ بہترین نتائج نکلیں گے،
جو دنیا کے لئے معجزات بن کر ظاہر ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت سے ہمیشہ نواز تار ہے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 14 جنوری 1970 ء )
443

آج 10 میں سے 10 باقی