چندہ تحریک جدید کی بنیادی توئی ہے اسے لازمی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1969ء برموقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1969ء
چندہ تحریک جدید کی بنیا د طوعی ہے، اسے لازمی قرار نہیں دیا جا سکتا
وو
ارشاد فرموده 29 مارچ 1969ء برموقع مجلس مشاورت
ٹھیک ہے، تحریک جدید کے چندہ کی یہی بنیاد ہے کہ اس میں حصہ لینے والا کم سے کم پانچ
روپیہ دے۔اور بعد میں حضور نے اس میں ترمیم کر دی تھی اور فرمایا تھا کہ ابتداء میں حصہ لینے والا کم سے کم
دس روپیہ، اس چندہ میں دے۔اور اس سے زیادہ جتنا کوئی دینا چاہے، دے۔یہ بڑی ضروری شرط ہے اور
اس پر عمل ہونا چاہئے۔لیکن بعض چھوٹی عمر کے بچے تھے یا ایسے نوجوان تھے، جنہوں نے ابھی کمانا شروع
نہیں کیا ، ان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی تھی کہ ہم بھی ثواب میں شامل ہوں۔لیکن اس کم سے کم کی
شرط کو وہ پورا نہیں کر سکتے تھے۔اس لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ اجازت دی تھی کہ ایسے نہ
کمانے والے رشتہ دارمل کر کم سے کم دس روپیہ میں شامل ہو جائیں۔یہ ایک استثناء ہے اور چھوٹی عمر کے
بچوں اور نو جوانوں میں قربانی کی روح پیدا کرنے کے لئے یہ رعایت رکھی گئی ہے۔یہ بنیاد ہے، تحریک جدید کی۔اور گذشتہ پینتیس سال کے عرصہ میں کسی وقت بھی اس کم سے کم
شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔البتہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل میں ساری دنیا کی
ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ خواہش پیدا ہوتی تھی کہ رقم زیادہ ہو، تاکہ ہم غلبہ اسلام کی مہم میں زیادہ
تیزی پیدا کرسکیں۔آپ مختلف اوقات میں مختلف خواہشات کا اظہار فرماتے تھے اور مخلصین جماعت کا
رد عمل ایثار اور قربانی کی بنیاد پر بڑا اچھا ہوتا تھا۔میرے نزدیک (اس کا یہ مطلب ہے کہ فیصلہ میں نے ہی
کرنا اور اسے فیصلہ ہی سمجھیں۔) اسے لازمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ 36
منزلہ عمارت کی بنیادوں کو آپ نیچے سے کس طرح بدل سکتے ہیں؟
اللہ تعالیٰ جماعت کے اموال میں برکت دے رہا ہے، اس کی تعداد میں برکت دے رہا ہے،
اس کے اخلاص میں برکت دے رہا ہے اور ہمیں چندے زیادہ مقدار میں مل رہے ہیں۔لیکن میرے
نزدیک جماعت کے ایک حصہ کے سامنے اسلام کی ضرورت کو ٹھیک طرح نہیں رکھا جارہا، اس وجہ سے چندہ
میں کمی ہے۔یا پھر وقت کے اوپر یہ ضرورت جماعت کے سامنے نہیں رکھی جارہی، جیسے ہمارے ایک
445

ارشاد فرموده 29 مارچ 1969ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
زمیندار دوست نے بڑی اچھی بات کہی ہے، ممکن ہے، وہ بات شہر والوں کو سمجھ نہ آئی ہو اور یہ خالی تحریک
جدید کے چندہ کے متعلق ہی نہیں بلکہ عام زمیندار ( میں ایسے زمینداروں کی بات نہیں کر رہا، جو سیٹھ بھی ہیں
اور آڑھت کی دکانیں بھی کر رہے ہیں۔جن کے پاس چھ چھ، سات سات ایکڑ زمین یا دس دس، بارہ
بارہ ایکڑ زمین ہے، ان کے پاس اپنی کم سے کم ضروریات زندگی پر خرچ کرنے کے بعد بہت تھوڑی رقم
بچتی ہے، ان کے دل اخلاص سے خالی نہیں۔لیکن اپنے ماحول کے لحاظ سے اگر وقت کے اوپر ان کے پاس
آدمی نہ پہنچے تو چندہ دینے میں ان سے سستی ہو جاتی ہے اور اس سے انہیں بڑا دکھ ہوتا ہے۔پچھلے سال مجھے پتہ لگا کہ صدر انجمن احمدیہ کے لازمی چندوں میں ایک علاقہ نے کچھ ستی دکھائی
ہے۔میں نے جماعت کے دوستوں کو کہا کہ اپنے چندے فورا ادا کر دو۔میں نے ایک آدمی کو زبانی پیغام دیا
تھا۔چنانچہ ایک دوست ایسے بھی تھے، جنہوں نے اپن بھینس بیچ کر اپنا چندہ ادا کیا۔اب دیکھو، اخلاص میں
تو کوئی کی نہیں۔اگر اس دوست کے پاس محصل گندم اور دوسری فصلوں کی برداشت کے وقت جاتا اور ان
سے چندہ مانگتا تو وہ ادا کر دیتے۔اب دیکھو، اس دوست نے اپنی بھینس بیچی ، وہ انہوں نے فرض کرو پانچ
سوروپیہ میں فروخت کی ہوگی۔اور چندہ انہوں نے شاید سوروپیہ دینا ہوگا۔لیکن چونکہ ان میں اخلاص تھا،
اس لئے انہوں نے کہا، بھینس فروخت کر کے سور و پید ادا کر دینا چاہئے۔خواہ گھر میں بچوں کو کچھ عرصہ کے
لئے دودھ نہ ملے۔اس کے بعد شاید نئی فصل پر انہوں نے ایک اور بھینس خریدی ہوگی۔میں نے جماعت کے سامنے حساب لگا کر یہ بات رکھی تھی کہ دفتر اول کی اوسط یہ ہے، دفتر دوم کی
اوسط یہ ہے، دفتر سوم کی اوسط یہ ہے۔مجھے دفتر دوم کی زیادہ فکر ہے۔کیونکہ دفتر سوم تو ابھی جاری ہوا ہے اور
نوجوانوں کا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے ان کو تربیت دینے کی توفیق دی اور انہوں نے تربیت حاصل کرنے کی
توفیق پائی تو جب وہ بڑے ہوں گے اور کمانے لگیں گے تو ممکن ہے کہ وہ چھلانگیں مارتے ہوئے ، دفتر اول
سے بھی آگے نکل جائیں۔دفتر دوم والے کمانے والے ہیں اور خاص عرصہ سے وہ اس میں شامل ہیں۔دفتر
دوم کو جاری ہوئے، پچیس سال ہو چکے ہیں اور دفتر اول کو جاری ہوئے چھتیس سال ہو چکے ہیں۔گو ہر عمر میں
لوگ فوت ہو جاتے ہیں، زندگی اور موت اس دنیا کے ساتھ لگی ہوئی ہے لیکن یہ نظر آ رہا ہے کہ دفتر دوم دفتر
اول سے پیچھے رہ گیا ہے۔اس میں شک نہیں کہ دفتر اول میں ایسے لوگ بھی شامل ہوئے کہ اگر دس سال کے
اندر دفتر دوم کا اجرا ہو جاتا تو وہ لوگ دفتر دوم میں شامل ہوتے۔غرض زیادہ تعداد دفتر اول میں چلی گئی۔لیکن
دفتر دوم میں شامل ہونے والوں نے بہر حال اول کی جگہ لینی ہے۔اور دفتر اول کے پچھلے دو، تین سال کے
446

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمودہ 29 مارچ 1969ء
چندوں کا آپ جائزہ لیں تو آپ کو یہ نظر آئے گا کہ ہر سال چندہ کم ہو رہا ہے۔چندہ دینے والے لوگ یا تو
فوت ہو جاتے ہیں اور یا پھر ملازمت سے ریٹائر ہو جاتے ہیں۔اور وہ چندہ میں زیادہ رقم نہیں دے سکتے۔دفتر دوم نے اس خالی جگہ کو پر کرنا ہے۔اور دفتر سوم نے دفتر دوم کی خالی جگہ کو پر کرنا ہے۔دفتر سوم کے متعلق گو
پوری کوشش کرنی چاہئے۔لیکن فکر کی کوئی بات نہیں۔دفتر دوم کے متعلق فکر کی بات ہے۔ان کا معیارا تن بلند
ہو جائے کہ ان کا چندہ دفتر اول کے چندہ کی اوسط پر آجائے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ اگر دفتر دوم
کا چندہ آٹھ نو لاکھ روپیہ ہو جائے تو ہماری ضرورت پوری ہو جاتی ہے اور فکر کی کوئی بات نہیں رہتی۔اس معیار پر پہنچانے کے لئے جماعت کے دوستوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے، چندہ کے لازمی
کرنے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ جب ہم ایسی جگہ پر چندہ کو لازمی کرتے ہیں، جہاں نہیں ہونا چاہئے تو دو
میں ایک نتیجہ ضرور نکلے گا۔یا تو آپ گنہ گار ہوں گے، اس لئے کہ کیوں نہ آپ نے مخلصین کا خیال رکھا اور
ان
کو گنہ گار بنانے کی کوشش کی؟ اور یا پھر وہ گنہ گار ہوں گے کہ جو فرض ان پر جماعتی نظام نے عائد کیا تھا، وہ
انہوں نے کیوں پورا نہ کیا ؟ طوع تحریک سے ہم کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔اور طوعی تحریک سے ہی کمی پوری
ہونی چاہئے۔تجویز میں تنفیذ کی جائے یالا زمی قرار دیا جائے ، کے جو الفاظ ہیں، وہ نہیں آنے چاہئیں۔اب تنفیذ کا لفظ انہوں نے بول دیا ہے۔اگر میں ان سے پوچھتا تو انہوں نے کہنا تھا، ہم نے لازمی قرار
نہیں دیا۔لیکن تنفیذ کرنے کا مطلب لازمی ہے۔کیونکہ جو قانون نہیں ، اس کی تنفیذ کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔حکم کی تعمیل کا نام تنفیذ ہے۔پس تجاویز کی ان شقوں کو آپ پاس کریں یا نہ کریں، مجھے اس سے کوئی تعلق
نہیں۔اگر آپ پاس کر دیں گے تو میں رد کر دوں گا۔لیکن طوعی کوشش سے ہمیں اتنا چندہ ملنا چاہئے کہ تحریک جدید کے چندہ کا بجٹ آٹھ ، نولاکھ روپیہ
ہو جائے۔اگر ہم تجزیہ کریں تو معلوم ہوگا کہ طوعی کوشش کے نتیجہ میں بعض جماعتیں اور افراد پہلے ہی قریباً اس
معیار کے مطابق چندہ دے رہے ہیں، جس معیار پر لانے کے لئے سب کمیٹی نے بعض تجاویز پیش کی ہیں۔مثلاً یہ بات ہمارے سامنے آگئی ہے کہ جس چیز کو آپ لازمی بنانا چاہتے ہیں یا لازمی بنانے کے متعلق سوچ
رہے ہیں، کراچی کی جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلے ہی اس کے لگ بھگ ہے۔لیکن اگر اس چندہ کو
لازمی قرار دے دیا جائے اور معیار وہ مقرر کر دیا جائے ، جو سب کمیٹی نے تجویز کیا ہے تو ایک زلزلہ آ جائے گا۔کیونکہ بہت سارے دوست ایسے ہوں گے، جن کے دماغ میں اخلاص کے باوجود یہ بہانہ آجائے گا کہ فلاں
ضرورت پڑگئی ہے، جماعت نے چندہ تحریک جدید مثلاً پچاس تک لازمی رکھا ہے اور ہم پہلے سوروپیہ دے
447

ارشاد فرموده 29 مارچ 1969ء
تحریک جدید - ایک انہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
رہے ہیں ، ضرورت کی وجہ سے اس سال میں کم کر دیتے ہیں اور اسی روپے دے دیتے ہیں۔جماعت کے
مقرر کردہ معیار کے مطابق ہمارا چندہ پھر بھی تمہیں روپے زیادہ ہے۔اور جہاں ایک شخص اپنی ماہوار آمد
کے 1/5 حصہ کی بجائے مثلاً صرف ایک روپیہ دے رہا ہے، اس کے لئے 1/5 تک پہنچنے کے لئے اتنا اونچا
جمپ ( چھلانگ لگانا پڑتا ہے کہ وہ لگا ہی نہیں سکتا۔کیونکہ اونچان بہت زیادہ ہے۔آپ کو اسے اس معیار
تک آہستہ آہستہ لے جانا پڑے گا۔اور ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اسے گنہگار ہونے سے بچائیں۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 28 تا 30 مارچ 1969ء)
448

آج 10 میں سے 10 باقی