ہر احمدی کی دوستی اللہ تعالی سے قائم کرو پھر کسی تحریک کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ ارشاد فرمودہ 30 مارچ 1969ء برموقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمودہ 30 مارچ 1969ء
ہر احمدی کی دوستی اللہ تعالی سے قائم کرو، پھر کسی تحریک کی ضرورت نہیں ہوگی
وو
ارشاد فرموده 30 مارچ 1969ء برموقع مجلس مشاورت
صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید ہر دو کے بجٹوں کے سلسلہ میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
یہ حقیقت ہے کہ اگر تمام احمدی، جن کے رزق میں اللہ تعالیٰ نے برکت دی ہے اور ان
کو یہ توفیق عطا کی ہے
کہ وہ اپنی کوشش سے کچھ کمالیں، اگر وہ سارے شرح کے مطابق اپنی ذمہ داری کو نبھا ئیں تو کوئی وجہ نہیں کہ
عملاً آئندہ سال ہمارا بجٹ پچاس لاکھ تک نہ پہنچ جائے۔اس کے لئے زیادہ وعظ ونصیحت کی ضرورت ہے۔مثلاً ایک دیہاتی جماعت میں اگر ہمارے مبلغ
جائیں تو وہ براہ راست یہ نہ کہیں یا اتنے زور سے نہ کہیں کہ تم اپنے چندوں کو شرح کے مطابق ادا کرو۔بلکہ یہ
کہیں اور یہ ان کے ذہن نشین کروائیں کہ تم کتنے خوش قسمت ہو کہ تمہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی جماعت میں شمولیت کا فخر یا اس گھر میں پیدا ہونے کا فخر عطا کیا ، جس گھر کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی جماعت میں شمولیت کا فخر عطا کیا۔دو قسم کے احمدی ہیں۔یا وہ خود احمدی ہوئے ہیں یا
احمدی گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں۔اور یہ ذہن نشین کرائیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض
کوئی دنیوی مجلس یا دنیوی جتھہ نہیں تھا کہ بعض دنیوی مقاصد کے لئے کھڑا کیا گیا ہو۔بلکہ مقصد یہ ہے کہ تمام
دنیا میں اسلام کی تعلیم کو پھیلایا جائے اور ہر انسان کو قرآن کے نور سے روشن کیا جائے۔اور نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بعثت کا جو مقصد تھا اور آپ جس رنگ میں بنی نوع انسان کے محسن اعظم بنے ، اس رنگ میں دنیا
آپ کے حسن اعظم ہونے کی حیثیت اور ارفع مقام کو پہچانے لگے۔اور ان احسانوں سے فائدہ اٹھائے اور
اس طرح آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔یہ بہت عظیم کام ہے۔اتنا عظیم کہ اگر ہم آج سارے کے
سارے کھدر کے کپڑے پہن لیں اور اپنی تمام جائیدادیں اس غرض کے لئے خدا کے حضور پیش کر دیں ، تب
بھی جہاں تک اموال کی کثرت کا سوال ہوگا، وہ ضرورت کے مقابلہ میں کثیر نہیں ہوں گے بلکہ پھر بھی قلیل
ہی رہیں گے۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ اپنے تمام اموال اور تمام اوقات کو میری راہ
میں وقف کر دو، سارے کے سارے بلکہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ اپنے اموال کا ایک حصہ اگر تم میری راہ میں پیش
449

ارشاد فرمودہ 30 مارچ 1969ء
تحریک جدید - ایک انہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کر دو گے اور اپنی جانوں کا ایک حصہ ( ہماری زندگی اوقات کے مجموعہ ہی کا نام ہے ) میرے حضور پیش کر دو
گے اور اپنے خاندانوں کا ایک حصہ بطور واقف کے میرے حضور پیش کر دو گے تو میں تمہاری ان حقیر کوششوں
میں بھی اتنی ہی برکت ڈالوں جتنی کہ ساری دنیا کے اموال اگر میرے سامنے پیش کر دیئے جاتے تو ان میں،
میں برکت ڈالتا۔جماعت پر کتنا بڑا انعام اور احسان ہے۔سو یہ چیزیں ہر احمدی کو ذہن نشین کرائی جائیں۔جب وہ احمدیت کے قیام کی غرض سمجھنے لگے گا،
جب وہ اسلام کی ضرورت پہنچاننے لگے گا، جب اس کے دل میں خود ہی خدا کی محبت کی چنگاری شعلہ زن ہو
جائے گی، اس وقت وہ ان چیزوں کو حقیر سمجھے گا اور اس کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوگی اور خواہش رہے گی
کہ آج ہم سے سولہویں حصہ یا دسویں حصہ کا مطالبہ کیا جارہا ہے یا بعض طوعی چندوں کے لحاظ سے اور
مطالبے کئے جارہے ہیں۔بہر حال یہ ہماری ساری آمد یا ساری جائیداد نہیں۔یہ ہم بشاشت سے دیں گے
اور اس نیت کے ساتھ دیں گے کہ اگر اور جب ہماری ساری آمدنیوں اور جائیدادوں کی خدا اور اس کے
رسول کو ضرورت پیش آئے گی اور محد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی آواز ہمارے کانوں میں یہ پہنچی کہ میری
بعثت کی غرض کو پورا کرنے کے لئے اپنی ساری جانوں اور اموال کو قربان کر دو، ہم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، سب کچھ قربان کر دیں گے۔پیداہمیت، یہ ضرورت ، غلبہ اسلام کے سلسلے میں جو جدوجہد ہے، اس کی ضرورت ہے۔وہ جماعت
کے سامنے رکھنی چاہئے۔اگر دیہاتی جماعتوں میں مثلاً اس ضرورت کو واضح طور پر اور نمایاں طور پر پیش کر دیا
جائے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ بشاشت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نہ نبھائیں۔اور کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیسا کہ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خواہش تھی اپنی ایک ماہ کی آمد کا کم از کم چوتھا حصہ یا پانچواں حصہ تحریک
جدید کو نہ دے۔وہ لوگ جن کے سامنے جب یہ ضرور تیں رکھی گئیں اور جنہوں نے ان ضرورتوں کی اہمیت کو
پہچان لیا، وہ اس وقت چوتھے حصے سے بھی کہیں زیادہ تحریک جدید کو دے رہے ہیں۔لیکن یہ خیال کرنا کہ یہ جو دے رہے ہیں، یہ زیادہ مخلص ہیں اور جو خاموش ہیں، وہ زیادہ مخلص
نہیں، یہ بات میرے دماغ میں نہیں آتی۔جو میرا تجربہ ہے، مختلف حیثیتوں میں، میں نے جماعت میں کام
کیا ہے۔جماعت کے بچوں سے میرا بڑا لمباواسطہ رہا ہے، بطور پرنسپل کے۔جماعت کے نوجوانوں سے بڑا
لمبا واسطہ رہا ہے ، خدام الاحمدیہ میں۔جماعت کے بزرگوں سے خاصا لمبا میر اواسطہ رہا ہے، انصار اللہ میں۔دیہاتی جماعتوں سے بھی واسطہ رہا ہے۔میں زمیندار ہوں ، صرف خاندانی لحاظ سے نہیں بلکہ فطرتا بھی یعنی
450

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمودہ 30 مارچ 1969ء
میری طبیعت میں زمیندارہ کی سادگی اور زمیندارہ طرز رہائش کی محبت اور پیار ویسے ہی پایا جاتا ہے۔میرے
خیال میں شاید سارے ہی خاندان میں ہو۔میں سمجھتا ہوں کہ مجھے بڑا لطف آتا ہے، میں کسی گاؤں میں
جاؤں یا مثلاً بعض دفعہ اپنی زمینوں پر ہی جاتا ہوں تو بغیر چادر کے چار پائی پر بیٹھوں۔میں یہ تکلف پسند نہیں
کرتا کہ کوئی آکر چادر بچھا دے۔اور مجھے بڑا لطف آتا ہے، اگر کوئی مجھے گاؤں میں مٹھی روٹی یا مکئی کی روٹی اور
ساگ دے۔بجائے اس کے کہ وہ میرے لئے مرغا ذبح کرنے کی کوشش کرے۔اور مجھے بڑا لطف آتا ہے،
اگر میں لسی پیوں ، خواہ وہ بغیر نمک کے ہو، جیسا کہ ہمارے علاقہ میں رواج ہے۔یہاں یہ رواج ہے کہ کسی میں
نمک بالکل نہیں ڈالتے۔شاید پانی کھارا ہے، اس وجہ سے یا کوئی اور وجہ ہے۔اس علاقے میں یہی عادت
ہے۔کئی دفعہ باہر گئے ہیں، جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ زمیندار کا آ گیا کھانا تو صرف یہ دیکھنے کے لئے
کہ کسی کس قسم کی پیتے ہیں؟ گاڑھی پیتے ہیں، پتلی پیتے ہیں؟ نمک ڈالتے ہیں نہیں ڈالتے ؟ میں ان کو کہہ دیا
کرتا ہوں کہ ذرا مجھے بھی پلاؤ۔دیکھوں، کیا تم پی رہے ہو؟ اس طرح مجھے پتہ لگا کہ کسی میں نمک بالکل نہیں
ڈالتے۔لیکن اس میں بھی اپنا ایک مزہ ہے۔جو زمیندارہ سادگی ہے، اس میں بڑا لطف ہے۔زمینداروں کو
میں یہ نصیحت کروں گا، ٹرانسسٹر کے نتیجہ میں آپ کی سادہ زندگی پر برے اثر نہیں پڑنے چاہئیں۔اپنی اس
زندگی کو قائم رکھیں۔پس یہ نہیں کہ اس سادہ مخلص احمدی زمیندار کے اخلاص میں کمی ہے۔یہ بڑی خطرناک
بدظنی ہے۔اور ایک لحظہ کے لئے میں اسے برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔سچی بات یہ ہے کہ اس کو یہ احساس ہی نہیں دلایا گیا کہ کتنا اہم کام ہے؟ کتنا اہم فریضہ ہے، جو
انہوں نے ادا کرنا ہے؟ اور اس کام کی ذمہ داری انہوں نے اٹھانی ہے۔اگر یہ باتیں ان کے ذہن نشین کی
جائیں تو ہمیں چندہ کی تحریک کی ضرورت نہیں۔بعض دفعہ طبیعت پر یہ بار ہوتا ہے کہ انسانی فطرت ہے کہ بار
بار آدمی یہاں سے جائے اور کہے، جی پیسے دو، پیسے دو۔وہ کہتے ہیں کہ ان کو صرف پیسوں سے ہی غرض ہے
اور ہماری روحانی ترقی سے ان کو سروکار ہی نہیں۔اور وہ رد عمل ایک لحاظ سے تو نا مناسب ہے لیکن ایک
دوسرے لحاظ سے بالکل فطری تقاضا ہے اور بڑا پیارا رد عمل ہے۔اگر اس روشنی میں ہم دیکھیں کہ ان کا مطالبہ
یہ ہے کہ ہماری روحانی ترقی کی تمہیں فکر ہونی چاہیے، پیسے تو ہم آپ ہی دے دیں گے۔ہمارے اخلاص کا،
ہمارے تقویٰ کا ، ہماری روحانیت کا معیار بلند کرو گے تو پیسے ہماری جیبوں میں رہ جائیں گے؟ یہ تو ہمارا ہاتھ
کبھی جیب میں نہیں جائے گا تو اچھل کر باہر آ جائے گا۔تو تم جو صحیح چیز ہے، اس کی طرف توجہ دلاؤ۔یہ بار بار
ہمارے سامنے کیوں لاتے ہو؟ اس نقطہ نگاہ سے ان کا رد عمل بالکل درست ہے۔تو اگر ہم بالواسطہ اس نقطہ نگاہ
سے در نہ تو بلا واسطہ اصل غرض ہی یہی ہے کہ ہر ایک احمدی تقویٰ کے اور ایثار کے معیار کو
451

ارشاد فرمودہ 30 مارچ 1969ء
تحریک جدید - ایک انہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
کی ہدایت کے مطابق بلند سے بلند کرتا چلا جائے۔پھر
کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں۔اس کو یہ کہنے کی
ضرورت ہوگی کہ آج دنیائے اسلام کو پاکستان سے باہر پچاس لاکھ کی ضرورت ہے؟ جائیں ،ٹھیک ہے، لے
لو۔اب ایک دوست نے اپنے دوست کے پاس جانا ہے تو وہ اپنے حقیقی دوست کو ضرورت نہیں بتایا کرتا۔عرب کا ایک مشہور واقعہ ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ بار ہاسنا یا ہے۔ایک باپ
نے دیکھا کہ میرے بچے کی صحبت صحیح نہیں رہی تو اس نے پیار سے اور بڑی ہوشیاری سے آہستہ آہستہ اسے
سمجھا نا شروع کیا۔اور یہ کہ دوست بھی ایسے ہونے چاہئیں، ان میں یہ یہ خوبیاں پائی جانی چاہئیں۔جن
کے اندر یہ باتیں نہ ہوں ، ان کے ساتھ دوستی نہیں رکھنی چاہئے ، نقصان ہوتا ہے، فائدہ نہیں ہوتا۔باپ بیٹا
بے تکلف تھے۔بے تکلفی میں باپ سمجھایا کرتا تھا، بڑے اچھے طریق پر۔ایک دن بیٹے نے باپ سے
پوچھا تو پھر دوست ہوتا کس قسم کا ہے؟ عملاً مجھے بتائیں نصیحت تو آپ نے بہت کی ہے۔اس نے کہا، اچھا
میں بتا تا ہوں۔رات کے بارہ بجے بے وقت باپ نے بیٹے کو ساتھ لیا اور اپنے دوست کے گھر پہنچا، دستک
دی۔اس نے اندر سے آواز دی کون ہے؟ اس نے اپنا نام بتایا کہ میں ہوں۔کھڑا ہو گیا۔اب انتظار کرنے
لگے ، دروازہ ہی نہیں کھل رہا تھا۔تو کافی انتظار کے بعد بیٹے نے کہا، اچھا اس قسم کے دوست ہوتے ہیں؟
دیکھ لیا، آپ کا دوست بھی۔اس نے کہا، ٹھہر وہ دیکھو کیا ہوتا ہے؟ کچھ اور انتظار کے بعد دوست نے دروازہ
کھولا اور وہ پوری طرح ہتھیار بند تھا، زرہ اور خود اس نے پہنی ہوئی ، تلوار لٹکائی ہوئی ، نیزہ پکڑا ہوا، تیر
کمان لیا ہو اور اشرفیوں کی تھیلیاں اس کے ہاتھ میں تھیں۔اس نے باہر نکل کے کہا کہ اگر دشمن سے کوئی
جھگڑا ہو اور میری جان
تمہیں چاہئے تو تیار ہو کر آیا ہوں ، آؤ چلیں، اس سے لڑتے ہیں۔اور اگر تمہیں روپے
کی ضرورت ہے تو یہ سونے کی اشرفیوں کی تھیلیاں میں لایا ہوں، لے لو جتنی تمہیں چاہئیں۔پس تم بھی ہر احمدی کی دوستی اللہ تعالیٰ سے پوری طرح قائم کرو۔پھر خدا کی راہ میں کسی تحریک کی
ضرورت نہیں ہوگی ، صرف ایک آواز دینے کی ضرورت ہوگی۔اسی طرح اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر اپنے
اموال
کی تھیلیاں لے کر ہر احمدی باہر نکل آئے گا اور کہے گا کہ جتنی ضرورت ہے، اتنی پوری کر لو۔پس دیہاتی جماعتوں کو ان کا مقام، ان کی ذمہ داری، اسلام کی ضرورت ، ساری دنیا میں اسلام
کے خلاف جو اس وقت سازشیں اور منصوبے باندھے جارہے ہیں اور جو پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، وہ جس
طرح دکھ دے کر اور لالچ دے کر دنیا کو خدا سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ چیزیں ان کے
452

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمودہ 30 مارچ 1969ء
سامنے رکھو۔پھر دیکھو، وہ کس طرح تڑپتے ہیں۔پھر دیکھو کہ ان کے سامنے کسی اپیل کے رکھنے کی ضرورت
نہیں رہتی۔تو صحیح ، اگر ہم اس قسم کی تربیت کر دیں ، ان کے سامنے یہ چیزیں رکھ دیں اور وہ شرح کے
مطابق انجمن کے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اور موجودہ خلیفہ وقت کی خواہشات کے مطابق ان
ضرورتوں کو پورا کریں تو کہیں سے کہیں ہم آگے نکل جاتے ہیں۔ویسے بھی اللہ تعالیٰ نے ہمارے ایثار اور
قربانی میں بڑی برکت رکھی ہے، جس کا ذکر میں کسی اور وقت کروں گا۔انشاء اللہ تعالیٰ“۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 28 تا 30 مارچ 1969 ء )
453

آج 10 میں سے 10 باقی