جماعت احمدیہ کا اپنا جدید پریس اور طاقتور ٹرانسمیٹنگ سٹیشن ہو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 جنوری 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 09 جنوری 1970ء
جماعت احمدیہ کا اپنا جدید پریس اور طاقتور ٹرانسمٹنگ اسٹیشن ہو
""
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جنوری 1970ء
دو باتیں اور ہیں، جن کے متعلق میں دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔جلسہ سالانہ سے کچھ
روز پہلے کوئی القاء اور خواب کی صورت نہیں، ویسے ) بڑے زور سے میرے دل میں یہ خیال پیدا کیا گیا
ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دو چیزیں ہمارے پاس اپنی ہوں۔ایک تو ہمارے پاس ایک بہت اچھا پر لیس ہو۔اور اللہ تعالیٰ جب کوئی خیال پیدا کرتا ہے تو اس کی
ساری چیز روشن ہو کر سامنے آجاتی ہے۔اس لئے جب میرے دل میں خیال آیا تو اس کے ساتھ ہی
میرے دماغ میں آیا کہ اس اچھے پریس کے لئے ہمیں پانچ دس لاکھ روپیہ کی ضرورت ہوگی۔ساتھ ہی
میری طبیعت مطمئن ہو گئی کہ ٹھیک ہے۔گو پانچ یا دس لاکھ روپیہ ایک غریب جماعت کے لئے بڑا خرچ ہے
لیکن اس طریق پر اس کا انتظام ہو جائے گا۔اس وقت پر لیس نہ ہونے کی وجہ سے ہماری توجہ ہی بہت سے
کاموں کی طرف نہیں جاتی۔کیونکہ روکیس سامنے ہوتی ہیں۔اور جن کے سپر دیہ کام ہیں، وہ ان کی طرف
متوجہ ہی نہیں ہو سکتے۔دوسرے جن کاموں کی طرف توجہ ہوتی ہے، ان میں سے بھی بہت سے کام چھوڑنے پڑتے ہیں
یا ان میں تاخیر کرنی پڑتی ہے۔مثلاً اس وقت قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ تیار ہے۔ہمارا قرآن کریم کا
انگریزی ترجمہ تفصیلی نوٹوں کے ساتھ ایک نئی جلد میں ، جیسا کہ جلسہ سالانہ پر اعلان ہوا تھا، تیار ہو گیا ہے۔اور دوستوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔اس وقت فرانسیسی ترجمہ بھی تیار ہے۔لیکن دفتر سے اس کے متعلق
پوچھا تو انہوں نے مجھے رپورٹ دی کہ بات یہ ہے کہ ہمارا خیال تھا، ہم نے لاہور کے جس پر لیس سے
انگریزی ترجمہ قرآن کریم کا طبع کروایا ہے، اس پریس سے یا کسی اور اچھے پریس سے فرانسیسی ترجمہ بھی طبع
کروالیں گے۔چنانچہ ان سے خط و کتابت یا گفت شنید ہو رہی تھی۔لیکن اب انہوں نے انکار کر دیا ہے اور
کہا ہے کہ ہم یہ ترجمہ طبع نہیں کر سکتے۔مجھے خیال پیدا ہوا کہ ممکن ہے، کسی متعصب گروہ کا ان پر دباؤ ہو۔اور اس سے مجھے بڑا دکھ ہوا کہ قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت میں بھی تعصب آ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے
455

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
لوگوں پر رحم کرے۔لیکن بعد میں، میں نے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ بات نہیں تھی۔بلکہ بات یہ تھی کہ
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی زبان کے بہت سے حروف کی شکل انگریزی حروف کی شکل سے مختلف ہے اور یہ
حروف تیار کر کے نہیں دے سکتے ، اس لئے انہوں نے انکار کر دیا۔پھر ہمارے پاس بعض اوقات مثلاً افریقہ کے کسی ملک سے مانگ آجاتی ہے کہ ہمیں سادہ
قرآن کریم ( بغیر ترجمہ کے) کے بیس ہزار نسخے اگلے تین ماہ کے اندر دے دو۔اور کچھ عرصہ پہلے ہمیں
ایک ملک سے بارہ یا پندرہ ہزار سادہ قرآن کریم کے نسخوں کا آرڈر ملا۔اور تحریک جدید کو انکار کرنا پڑا کہ
ہمارے پاس موجود نہیں۔اگر ہمارا اپنا پر لیس ہو تو اگر اور جب کوئی آرڈر آئے ، وہ آرڈر تو شاید پندرہ یا ہمیں
یا پچیس ہزار کا ہو گا مگر ایک لاکھ نسخے ہمارے پاس تیار موجود ہوں گے۔یا ہم اس قابل ہوں گے کہ چند
دنوں کے اندر اتنے نسخے شائع کر دیں۔غرض ہم بہت سارے کام کر سکتے ہیں۔اور پریس نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس طرف خیال نہیں
کرتے۔ہمارے نزدیک ترجیح مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کو ہے۔کیونکہ صحیح ترجمہ اور صحیح
تفسیری نوٹ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر مسلم دنیا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علوم
سے باہر نہیں مل سکتے۔اس لئے ہم ان کو ترجیح دیتے ہیں۔پس اگر اپنا پر لیس ہوگا تو قرآن کریم سادہ یعنی قرآن کریم کا متن بھی ہم شائع کر لیا کریں گے۔اس کی اشاعت کا بھی تو ہمیں بڑا شوق اور جنون ہے۔یہ بات کرتے ہوئے بھی میں اپنے آپ کو جذباتی
محسوس کر رہا ہوں۔ہمارا دل تو چاہتا ہے کہ ہم دنیا کے ہر گھر میں قرآن کریم کا متن پہنچا دیں۔اللہ تعالیٰ
آپ ہی اس میں برکت ڈالے گا تو پھر بہتوں کو یہ خیال پیدا ہو گا کہ ہم یہ زبان سیکھیں یا اس کا ترجمہ
سیکھیں۔پھر اور بھی بہت سارے کام ہیں، جو ہم صرف اس وجہ سے نہیں کر سکتے کہ ہمارے پاس پریس
نہیں۔لیکن میرے دل میں جو شوق پیدا کیا گیا ہے اور جو خواہش پیدا کی گئی ہے، وہ یہ ہے کہ سارے
پاکستان میں اس جیسا اچھا پر یس کوئی نہ ہو۔اور پھر اس پریس کو اپنی عمارت کے لحاظ سے اور دوسری چیزوں
کا خیال رکھ کر اچھار کھا جائے۔عمارت کو ڈسٹ پروف (DUST PROOF) بنایا جائے۔تاہم ایک
دفعہ دنیا میں اپنی کتب کی اشاعت کر جائیں۔دوسرے پریس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کتابیں مہنگی پڑتی ہیں۔اگر اپنا پریس ہوگا اور اس کو
بہر حال نفع کے اصول پر نہیں چلایا جائے گا بلکہ اسے ضرورت پورا کرنے کے اصول پر چلایا جائے گا۔تو جو
456

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1970ء
کتاب مثلاً قرآن کریم کی ایک جلد اس وقت ہمیں اگر تمیں رو پے میں پڑتی ہے تو ممکن ہے کہ پھر وہ ہمیں
روپے میں یا پچیس روپے میں پڑ جائے۔اور جتنی اس کی قیمت کم ہوگی ، اتنی اس کی اشاعت زیادہ ہوگی۔یہ اقتصادیات کا ایک اصول ہے۔بس دعا کریں کہ جس رب نے ، جو علام الغیوب ہے، دنیا کی ضرورتوں کو
مد نظر رکھتے ہوئے اور ان کو پورا کرنے کے لئے میرے دل میں یہ خواہش پیدا کی ہے، وہی اپنے فضل سے
اس خواہش کو پورا کرنے کے سامان بھی پیدا کرے۔دوسری خواہش، جو بڑے زور سے میرے دل میں پیدا کی گئی ہے۔وہ یہ ہے کہ اب وقت آ گیا
ہے کہ ایک طاقتور ٹرانسمٹنگ اسٹیشن (TRANSMITTING STATION) دنیا کے کسی ملک
میں جماعت احمدیہ کا اپنا ہو۔اس ٹرانسمٹنگ اسٹیشن کو بہر حال مختلف مدارج میں سے گزرنا پڑے گا۔لیکن
جب وہ اپنے انتہاء کو پہنچے تو اس وقت جتنا طا قتو ر روس کا شارٹ ویواسٹیشن SHORT WAVE
STATION) ہے، جو ساری دنیا میں اشتراکیت اور کمیونزم کا پرچار کر رہا ہے، اس سے زیادہ طاقتور
اسٹیشن وہ ہو، جو خدا کے نام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو دنیا میں پھیلانے والا ہو۔اور چوبیس گھنٹے اپنا یہ
کام کر رہا ہو۔اس کے متعلق میں نے سوچا کہ امریکہ میں تو ہم آج بھی ایک ایسا اسٹیشن قائم کر سکتے ہیں۔وہاں کوئی پابندی نہیں ہے۔جس طرح آپ ریڈیوریسیونگ سیٹ ( RADIO RECEIVING
SET) کا لائسنس لیتے ہیں، اسی طرح آپ براڈ کاسٹ ( BROAD CAST) کرنے کا لائسنس
لے لیں۔وہ آپ کو ایک فری کوئنسی (FREQUENCY) دے دیں گے اور آپ وہاں سے براڈ
کاسٹ کر سکتے ہیں۔لیکن امریکہ اتنا مہنگا ہے کہ ابتدائی سرمایہ بھی اس کے لئے زیادہ چاہیئے۔اور اس پر
روز مرہ کا خرچ بھی بہت زیادہ ہوگا۔اور اس وقت ساری دنیا میں پھیلی ہوئی اس روحانی جماعت کی مالی
حالت ایسی اچھی نہیں کہ ہم ایسا کر سکیں۔یعنی میدان تو کھلا ہے لیکن ہم وہاں نہیں پہنچ سکتے۔دوسرے نمبر پر افریقہ کے ممالک ہیں۔نائیجیریا، غانا اور لائبیریا سے بعض دوست یہاں جلسہ
سالانہ پر آئے ہوئے تھے۔غانا والوں سے تو میں نے اس کے متعلق بات نہیں کی لیکن باقی دونوں بھائیوں
سے میں نے بات کی تو انہوں نے آپس میں یہ بات شروع کر دی کہ ہمارے ملک میں یہ لگنا چاہئے اور
وہاں اجازت مل جائے گی۔جس کا مطلب یہ ہے
کہ گو پتہ تو کوشش کرنے کے بعد ہی لگے گا کہ کہاں اس کی
اجازت
ملتی ہے؟ لیکن ان ممالک میں سے کسی نہ کسی ملک میں اس کی اجازت مل جائے گی۔اور چونکہ
میںسے نہ کی گی۔اور
ہماری طرح یہ ملک بھی غریب ہیں ، اس لئے زیادہ خرچ کی ضرورت نہیں ہوگی۔457

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
شروع میں میرا خیال تھا کہ صرف پروگرام بنا کر انا ونس کرنے والے ہی ہمیں دس پندرہ
چاہئیں۔پہلے مرحلے میں چاہئے کہ یورپ اور مشرق وسطی کی زبانوں میں پروگرام نشر کیا جاسکے۔اسی طرح
عرب ممالک اور پھرٹر کی ، ایران، پاکستان اور ہندوستان سب اس کے احاطہ میں آجائیں گے، انشاء اللہ۔جہاں تک پیسے کا سوال ہے، میرے دماغ نے اس کے متعلق اس لئے نہیں سوچا کہ مجھے پتہ ہی
نہیں کہ اس کے لئے کتنے پیسے چاہئیں؟ لیکن جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ کتنے پیسے چاہئیں؟“
کے متعلق دریافت کیا جائے تو اس کے متعلق میں نے انتظام کر دیا ہے۔جلسہ پر بعض دوست بیرونی
ممالک سے آئے ہوئے تھے۔ان میں سے ایک دوست کینیڈا سے آئے ہوئے تھے۔وہ وہاں ٹیلی ویژن
میں کام کرتے ہیں۔میں نے ان کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہاں جا کر فوری طور پر اس کے متعلق ضروری
معلومات حاصل کریں۔پاکستان میں اس اسٹیشن کی اجازت نہیں مل سکتی۔کیونکہ ہمارا قانون ایسا ہے کہ یہاں کسی
پرائیویٹ ادارہ کوریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت نہیں۔لیکن بعض ممالک ایسے ہیں، جن میں اس پر کوئی
قانونی پابندی نہیں۔جیسے امریکہ اور بعض ایسے ممالک ہیں، جن میں گو قانونی پابندی تو ہے لیکن اس کی
اجازت آسانی اور سہولت کے ساتھ مل جاتی ہے۔جیسے مغربی افریقہ کے ممالک میں سے نائیجیریا، گیمبیا،
غانا یا سیرالیون ہیں۔امید ہے کہ ان ممالک میں سے کسی ایک ملک میں ریڈیو سٹیشن قائم کرنے کی
اجازت مل جائے گی۔اس وقت دنیا کے دلوں کا کیا حال ہے؟ اس کا علم نہ تو صحیح طور پر مجھے ہے اور نہ آپ کو ہے۔لیکن
میرے دل میں جو خواہش اور تڑپ پیدا کی گئی ہے، اس سے میں یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہوں کہ اللہ کے علم
غیب میں دنیا کے دل کی یہ کیفیت ہے کہ اگر اللہ اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ان کے کانوں تک
پہنچایا جائے تو وہ سنیں گے اور غور کریں گے۔ورنہ یہ خواہش میرے دل میں پیدا ہی نہ کی جاتی۔دوست دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان جلدی پیدا کر دے۔دل تو یہی چاہتا ہے کہ اسی سال کے اندراندر یہ کام ہو
جائے۔لیکن ہر چیز ایک وقت چاہتی ہے۔بہر حال جب بھی خدا چاہے، یہ کام جلد سے جلد ہو جائے۔اور ہم اپنی آنکھوں سے یہ دیکھیں کہ
یہ کام ہو گیا ہے۔اور ہمارے کان چوبیس گھنٹے عربی میں اور انگریزی میں اور جرمن میں اور فرانسیسی میں اور
اردو، وغیرہ وغیرہ ، میں اللہ اور اس کے رسول کی باتیں سننے والے ہوں۔گانا وغیرہ بدمزگی پیدا نہ کر رہا ہو۔اور
458

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 09 جنوری 1970ء
اسی طرح کی اور فضولیات بھی بیچ میں نہ ہوں۔علم اسلام کا ورثہ ہے، کسی اور کا نہیں۔اس لئے علمی با تیں تو
وہاں ہوں گی ، مثلاً (ایگری کلچر AGRICULTURE زراعت کے متعلق ہم بولیں گے۔اسی طرح
دوسرے علوم ہیں، ان کے متعلق بھی ہم بولیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے لکھا ہے کہ
اسلام
کو اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے کہ وہ تمام علوم سے خادمانہ کام لے سکے۔سارے علوم ہی ہمارے خادم
ہیں۔آج کا فلسفہ بھی ہمارا خادم ہے، آج کی سائنس بھی ہماری خادم ہے، آج کی تاریخ کے اصول بھی
ہمارے خادم ہیں۔جب یہ غلطی کریں گے تو ہم ان
کا ہاتھ پکڑ لیں گے۔اور خادم سے یہی سلوک کیا جاتا
ہے۔اور اس وقت وہ غلطی کر رہے ہیں اور ہمارا ہاتھ ان کی طرف نہیں بڑھ رہا۔حالانکہ ہمارا فرض تھا اور ہمارا
حق بھی ہے کہ ہم ان کا ہاتھ پکڑ لیں اور کہیں کہ اے ہمارے خادم ! یہ تو کیا کر رہا ہے؟ (یعنی اس کی تصحیح
کریں۔بہر حال سب علوم ہمارے خادم ہیں اور ہم ان خادموں سے بھی خدمت لیں گے۔اور اس طرح
سب علوم کی باتیں آجائیں گی۔فلسفہ کی غلطیاں بھی ہم نکالیں گے، ( ایگریکلچر AGRICULTURE)
زراعت کے متعلق بھی ہم لوگوں کو کہیں گے کہ یہ یہ کام کرو تا دنیا میں بھی خوشحالی تمہیں نصیب ہو۔انشاء اللہ یہ
کام تو ہم کریں گے، لیکن گانے اور ڈرامے اور اس قسم کی دوسری جھوٹی باتیں وہاں نہیں ہوں گی۔اور اس
طرح ایک ریڈیو دنیا میں ایسا ہوگا، جہاں اس قسم کی کوئی لغو بات نہیں ہوگی۔اور شاید بعض لوگ اس ریڈیو
اسیشن کو وهُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ کہنا شروع کردیں۔غرض میرے دل میں یہ دو خواہشیں پیدا ہوئی ہیں۔ان کے لئے آپ بھی دعا کریں اور میں بھی
دعا کر رہا ہوں۔انسان بڑا ہی عاجز اور کمزور ہے۔اور ہرنئی بات جو دل میں ڈالی جاتی ہے، وہ ہمارے
ضعف اور عاجزی کو اور بھی نمایاں کر کے ہمارے سامنے لے آتی ہے اور پہلے سے بھی زیادہ انسان اپنے
رب کے حضور جھک جاتا ہے اور اپنی کم مائیگی کا اقرار کرتا ہے۔اور ہر قسم کی طاقتوں کا اسے سرچشمہ اور منبع
قرار دے کر اور اس کی حمد وثنا کرتے ہوئے ، اس سے یہ بھیک مانگتا ہے کہ اے میرے رب! تو نے جو کام
میرے سپرد کیا ہے، اس کے کرنے کی تو مجھے توفیق دے اور اس کے لئے اسباب مہیا کر دے۔آپ بھی
دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ یہ دونوں چیزیں ہمیں عطا کر دے۔اور ان دونوں میں ساری دنیا کے لئے
بہت سی برکتوں کا سامان پیدا کر دے۔(آمین)
( مطبوعه روز نامہ الفضل 11 ستمبر 1970ء )
459

آج 10 میں سے 10 باقی