جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 6 مارچ 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
22
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 06 مارچ 1970ء
جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات
خطبہ جمعہ فرمودہ 06 مارچ 1970 ء
اللہ تعالی نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ سے بنی نوع انسان کی خدمت کے جو مختلف
کام لئے ہیں، ان میں تعلیمی خدمت بھی شامل ہے۔ہماری جماعت کے تعلیمی ادارے تین قسموں میں منقسم
ہوتے ہیں۔ایک تو وہ تعلیمی ادارے ہیں، جو پاکستان سے باہر کام کر رہے ہیں۔دوسرے وہ تعلیمی ادارے ہیں، جور بوہ سے باہر پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔اور تیسرے وہ تعلیمی ادارے ہیں ، جور بوہ میں کام کر رہے ہیں۔بیرون پاکستان تعلیمی ادارے، جو باقاعدہ ادارے کی شکل میں کام کر رہے ہیں، وہ زیادہ تر
افریقہ کے ممالک میں ہیں۔یہ ممالک کئی صدیوں سے سیاسی حالات اور بعض دیگر وجوہ کی بناء پر تعلیم میں
بڑے پیچھے تھے۔خصوصاً ان ممالک کی مسلمان آبادیاں تو تعلیم میں بہت ہی پیچھے تھیں۔اس وقت حضرت
مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذہن کو اللہ تعالیٰ نے اس طرف متوجہ کیا کہ ان ممالک کی تعلیمی خدمت بھی
کرنی چاہیے۔چنانچہ مختلف ممالک میں مختلف معیار کے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے۔چھوٹے سکول بھی
ہیں، بڑے بھی ہیں، کئی سیکنڈری سکول بھی ہیں۔ایک، ایک ملک میں ہمارے بیسیوں سکول بھی کام کر
رہے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے ہر لحاظ سے اس خدمت کو قبول کر کے اس کے بڑے اچھے نتائج پیدا کئے ہیں۔در بعض جگہ اگر چہ حکومت تو عیسائیوں کی ہے لیکن وہ عیسائی حکومتیں بھی جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات کو
قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور بڑی ممنون ہیں۔وہاں کے مسلمانوں کو تو اس سے بہت ہی فائدہ پہنچا ہے۔وہاں جو اساتذہ کام کر رہے ہیں، ان میں پاکستانی بھی ہیں اور مقامی بھی ہیں۔پاکستان سے جو
اساتذہ کام کے لئے وہاں گئے ہیں، (الا ماشاء الله ) بڑے اخلاص سے کام کرنے والے، بڑی محبت
سے کام کرنے والے اور اپنی اس ذمہ داری کو سمجھنے والے ہیں کہ ہم استاد ہیں۔اور اسلام نے استاد کا ایک
مقام قائم کیا ہے، اسے ایک عزت عطا کی ہے اور اس پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد کی ہیں۔یہ سب ان
اور
461

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کے سامنے ہے۔اور وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نباہتے اور اپنے رب
اور اس کی مخلوق کی نگاہ میں عزت کو حاصل کرتے ہیں۔بعض استثناء ہیں لیکن استثناء پر حکم نہیں لگایا جاتا۔بڑی بھاری اکثریت اپنی ذمہ داریوں کو جھتی اور ان کو ادا کر رہی ہے۔وہاں جو مقامی اساتذہ ہیں ، وہ بھی
اچھا کام کرنے والے ہیں۔ان کے دل میں بھی یہ احساس بیدار ہے کہ ہماری قو میں دنیا کے تعلیمی میدان
میں بہت پیچھے چھوڑ دی گئی ہیں۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو تعلیم کے میدان میں تو دوسروں کے پہلو بہ
پہلو لے جا کر کھڑا کر دیں۔کچھ ہمارے تعلیمی ادارے پاکستان میں ہیں اور ربوہ سے باہر ہیں۔ان کے متعلق مختلف اوقات
میں مختلف رپورٹیں آتی رہتی ہیں۔بعض اچھا کام کر رہے ہیں، بعض ایک وقت تک اچھا کام کرتے رہتے
ہیں، پر کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔بعض ایسے بھی ہیں، جومستقل طور پر بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔ان
تعلیمی اداروں کو صحیح طور پر چلانے کی آخری ذمہ داری تو مرکز پر ہے۔باہر کے جو تعلیمی ادارے ہیں، ان کی ذمہ داری بھی مرکز پر ہے۔تحریک جدید سے ان کا تعلق
ہے۔تحریک جدید کا نظام بھی غلطی بھی کر جاتا ہے۔لیکن عام طور پر وہ محنت اور توجہ اور ہوش کے ساتھ اور
بیداری کے ساتھ اس عام نگرانی اور اساتذہ کے انتخاب وغیرہ کے متعلق جو ذمہ داری ہے، اس کو نباہتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا کرئے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 19 مارچ 1970ء )
462

آج 10 میں سے 10 باقی