غلبہ اسلام کے لیے کوشش اور دعا کرنا ساری جماعت کا کام ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اپریل1970ء
غلبہ اسلام کے لئے کوشش اور دعا کرنا ساری جماعت کا کام ہے
35
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اپریل 1970ء
اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اسی پر بھروسہ کرتے ہوئے ، میں انشاء اللہ تعالیٰ کل صبح مغربی
افریقہ کے دورہ پر روانہ ہوں گا۔ربوہ اور آپ دوستوں کی اس عارضی جدائی سے طبیعت میں اداسی بھی
ہے، اللہ تعالیٰ کے اس فضل پر خوشی بھی ہے کہ وہ محض اپنی رحمت سے یہ توفیق عطا کر رہا ہے کہ ان اقوام کے
پاس جا کر جو صدیوں سے مظلوم رہی ہیں اور صدیوں سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم
روحانی فرزند مهدی معہود کی انتظار میں رہی ہیں اور جن میں سے استثنائی افراد کے علاوہ کسی کو بھی حضرت
مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی زیارت نصیب نہیں ہوئی ، پھر ان کے دلوں میں یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ
آپ کے خلفاء میں سے کوئی خلیفہ ان تک پہنچے اور اللہ تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ان کو
ہدایت کی طرف اور ان کو رشد کی طرف اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی طرف بلائے۔اور وہ خلیفة من خلفائه
کی زیارت سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کریں اور ان کی طبیعتیں ایک حد تک سیری محسوس کریں۔چنانچہ
صدیوں کے انتظار کے بعد اللہ تعالیٰ نے چاہا تو انہیں یہ موقع نصیب ہوگا۔دعا ہے کہ یہاں میری موجودگی میں بھی آپ ہمیشہ ثبات قدم پر مضبوطی سے قائم رہیں اور اللہ تعالیٰ
کے دامن کو کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔اور میری غیر حاضری میں بھی اللہ تعالیٰ آپ کے لئے صدق و ثبات اور وفا
کے سامان اور صدق وثبات اور وفا اور محبت کی فضا پیدا کرتا رہے۔اور ہمارا ان ممالک کی طرف جانا ، ان کے
ثبات قدم کا موجب بنے اور جذبہ وفا میں شدت کا موجب ثابت ہو۔اور وہ قومیں محبت الہی میں اور بھی آگے
بڑھیں۔اور وہ، جو ابھی تک اندھیروں میں بھٹکتے پھر رہے ہیں، انہیں بھی روشنی کی وہ کرن نظر آ جائے، جو
اسلام کی شاہراہ کو منور کر رہی ہے اور بنی نوع انسان کو اس طرف بلا رہی ہے۔ظلم کے پھندوں سے وہ آزاد ہو
جائیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں وہ گرفتار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ شیطانی ظلمات سے انہیں نجات دے اور وہ ، جو
نور السموات والارض ہے، اس کے نور سے ان کے دل وسینہ منور ہو جائیں۔اور خدا تعالیٰ ایسے سامان
پیدا کرے کہ ہمارا جو قدم ہر روز اپنی فتح اور اپنے مقصود کے حصول میں ہماری جو جدوجہد ہے، اس کے کامیاب
463
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 103 اپریل 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اختتام اور غلبہ اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے، وہ قدم اور بھی تیزی کے ساتھ اپنے مقصود اور مطلوب کی طرف اللہ
تعالیٰ کے سہارے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل بڑھنے لگے۔اور ان ممالک میں بھی (ساری)
دنیا میں ہی ) آخری فتح اور غلبہ کے دن جلد آ جائیں تاکہ بنی نوع انسان اس بھیا نک عذاب سے محفوظ ہو
جائیں، جس کی طرف وہ خود اپنی جہالت کے نتیجہ میں بڑھ رہے ہیں“۔وو۔۔۔۔پس محبت اور پیار سے اپنے دن گزاریں اور صدقہ اور دعاؤں کے ساتھ میری مدد کریں۔جو کام میرے سپرد ہے اور جس کی آخری ذمہ داری ان کمز ور کندھوں پر رکھی گئی ہے ، وہ صرف میرا کام نہیں
بلکہ ساری جماعت کا کام ہے۔پھر میں کہتا ہوں کہ صدقہ اور دعا سے میری مدد کریں۔اللہ تعالیٰ جس غرض کے لئے اس سفر
کے سامان پیدا کر رہا ہے، وہ غرض پوری ہو۔میں نے شاید پہلے بھی بتایا تھا، میرا پچھلے سال جانے کا پروگرام
تھا، پھر بعض وجوہات کی بناء پر چھوڑنا پڑا۔چنانچہ مغربی افریقہ سے ایک پرانے بوڑھے احمدی کا مجھے خط آیا
کہ ساری عمر یہ حسرت رہی کہ اللہ تعالیٰ توفیق دے تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی زیارت ہو جائے۔غالباً انہوں نے اس غرض کے لئے رقم بھی جمع کی لیکن ان کو اس کی توفیق نہ ملی۔پھر حضرت مصلح موعود رضی
اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔اور انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی شکل نہیں دیکھ سکا۔آپ سے مل کر
برکت نہیں حاصل کر سکا۔میں زندہ ہوں، آپ کا وصال ہو چکا ہے۔اب آپ کی خلافت ثالثہ کے وجود میں
امید بندھی تھی کہ یہ موقع مل جائے گا، آپ سے ملاقات ہو جائے گی۔لیکن میں اتنا بوڑھا ہوں کہ اب
میرے دل میں یہ وسوسہ رہتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو، جو ایک سال کا التوا ہے، اس میں، میں اس دنیا سے چلا
جاؤں۔اور یہ حسرت میرے دل ہی میں رہے کہ جماعت احمدیہ کے امام کی زیارت کر سکوں۔پس اس قسم کی
تڑپ ان بھائیوں کے دل میں ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ محبت سے اور فراست اور پیار سے اور ان کی
ضرورتوں کے سمجھنے اور ان کے مطابق ان کے ساتھ سلوک کرنے سے ان کی پیاس کو بجھا سکوں۔اور خدا تعالیٰ
ان کے لئے سیری کے سامان پیدا کر دے۔تا کہ وہ بشاشت کے ساتھ ہمارے کندھے سے کندھا ملائے ،
اسلام کی فتح کے دن کی طرف ہر قسم کی قربانیاں کرتے ہوئے بڑھتے چلے جائیں۔مگر اللہ تعالیٰ کے فضل اور
اس کی رحمت کے بغیر کچھ ہو نہیں سکتا۔ہم اسی کے در کے بھکاری ہیں اور ہم اسی کے حضور جھکتے ہیں، اسی پر
ہمارا تو کل ہے۔دنیا کا کوئی سہارا نہ ہمارے پاس ہے، نہ دنیا کے کسی سہارے کی ہمیں خواہش ہے۔اگر وہی
ایک ہمارا پیارا اسہارا بن جائے تو ہمیں سب کچھیل گیا۔سارے سہارے ہم نے پالئے۔464
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 103 اپریل 1970ء
پس اسی کے سہارے اور اسی پر توکل کرتے ہوئے ، اس یقین کے ساتھ میں اس سفر پر جارہا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کرے گا کہ اسلام کے غلبہ کے دن جلد سے جلد آ جائیں۔اور عاجزانہ طور پر جن صحیح اور کچی اور سیدھی راہوں کا میں متلاشی ہوں، اللہ تعالیٰ ان راہوں
کو میرے لئے
بھی اور خدا کرے، آپ کے لئے بھی منور کر دے۔اور کامیابی عطا کرے۔اور خیریت کے ساتھ آپ
یہاں رہیں اور خیریت کے ساتھ ہم وہاں سے واپس آئیں۔اور ان لوگوں کے پیار اور ان کے اخلاص
سے اپنے خزانے بھر کر واپس لوٹیں۔اور وہ واقعات آپ کے ایمان میں زیادتی کا باعث بنیں، جس طرح
کہ یہاں کی قربانیاں ان کے از دیا دایمان کا باعث بنتی ہے۔تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
(المائدة:03)
کا ایک مفہوم، ایک تفسیر یہ بھی ہے کہ اپنی زندگی اس طرح بناؤ کہ دوسرا اس سے سہارا لینے لگے۔اگر عملی زندگی میں اس قسم کا تعاون ہو اور ہر ایک دوسرے بھائی کو اللہ تعالیٰ کا حقیقی بندہ نظر آئے تو اس سے
بشاشت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس سے قربانی اور ایثار کی امنگ اور خواہش بھی پیدا ہوتی ہے۔اور انسان دنیوی
تکالیف کو اوران دنیوی مخالفتوں کو کوئی چیز نہیں سمجھتا۔ایک موج ہوتی ہے، جو ٹھاٹھیں مارتی ہوئی آگے ہی
آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سایہ میں رکھتا اور آخری غلبہ کے دن تک اس
نسل کو، جس کے لئے وہ مقدر ہو، پہنچا دیتا ہے۔ہر نسل کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے، وہ نسل وہی ہو۔ہمارے دل میں بھی یہ خواہش ہے اور ہم بھی اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ! اگلی نسل کیوں؟ یا
اس کے بعد کی نسل کیوں؟ تو اپنے فضل سے ہماری زندگیوں میں اسی نسل کو وہ دن دکھا دے، جو اسلام کے
لئے عید کا دن ہوگا۔اور جس کا تو نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ کیا ہے۔امین۔( مطبوعہ روزنامہ افضل 09 اپریل 1970 ء )
465