اللہ نے مجھے بتا دیا ہے کہ اسلام کے غلبے کا دن طلوع ہو چکا ہے۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغربی افریقہ 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرموده دوران دورہ مغربی افریقہ 1970ء
اللہ نے مجھے بتایا ہے کہ اسلام کے غلبے کا دن طلوع ہو چکا ہے
08 مئی
ارشادات فرموده دوران دورہ مغربی افریقہ 1970ء
حضور نے بڑے جلال سے فرمایا:۔میں آپ سب کو پوری قوت سے یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ اسلام کے غلبہ کا عظیم من طلوع ہو چکا
ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس حقیقت کو ٹال نہیں سکتی۔احمدیت فتح مند ہوکر رہے گی۔انشاء اللہ آئندہ پچیس
سال کے اندر اندر اسلام کا غلبہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔میں بوڑھوں اور جوانوں، مردوں اور
عورتوں سے پکار کر کہتا ہوں کہ اللہ کے دین کی خاطر قربانی کے لئے آگے آؤ۔اسلام کی فتح کا دن اٹل ہے۔اگر چہ بادی النظر میں یہ چیز ناممکن نظر آتی ہے لیکن اللہ نے مجھے بتایا ہے کہ اسلام کے غلبے کا دن طلوع ہو
چکا ہے۔اس کا فضل شامل حال رہا تو یہ بظاہر ناممکن ممکن ہوکر رہے گا۔میں نے 1967ء کے دورے کے وقت یورپ کو خبر دار کیا تھا کہ اپنے خالق کی طرف لوٹ کر آؤ
ور نہ مٹ جانے کے لئے تیار ہو جاؤ۔میری تقریر کی یورپ میں پبلسٹی بھی بہت ہوئی۔صرف ڈنمارک سے
مختلف اخباروں کے 184 تراشے موصول ہوئے“۔فرمایا:۔و فتح مکہ سے ایک سال پہلے کون کہہ سکتا تھا کہ مسلمان
ملکہ کو فتح کرلیں گے؟ لیکن یہ بظاہر انہونی
ہو کر رہی۔اسی طرح ہمیں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اسلام کی آخری فتح کے دن بہت قریب ہیں۔لیکن
ساتھ ہی ایک شرط بھی ہے۔وہ
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا
کی شرط ہے۔اس مقصد کی خاطر مسلمانوں کو اتحاد عمل سے کام لینا ہو گا۔اب صرف دو ہی راستے
ہیں۔یا تو باقی دنیا کی طرح صفحہ ہستی سے مٹ جائیں یا اپنے آپ کو تباہی اور بربادی سے بچالیں۔467

ارشادات فرموده دوران دوره مغربی افریقہ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
فرمایا:۔میں آپ لوگوں سے یہ نہیں کہتا کہ بلا سوچے سمجھے احمد بیت میں داخل ہو جائیں۔مذہب دل کا
معاملہ ہے۔اور دل کو طاقت کے بل پر جیتا نہیں جاسکتا۔خدا کا شکر ہے کہ دنیا کی تمام طاقتیں مل کر بھی ایک
دل کو نہیں بدل سکتیں۔لیکن اسلامی تعلیم کی خوبصورتی اور حسن اور اس کی روحانی تاثیر سے بے شمار دل بدلے
اور بدلتے رہیں گے۔ہم مسلمان باوجود اختلافات کے ایک ہو سکتے ہیں۔کیونکہ ہمارا نقطہ مرکزی ایک
ہے۔ہم ایک خدا پر ایمان لاتے ہیں، ہمارا قرآن ایک ہے ، ہماری مکمل ترین شریعت ایک ہے، ہمارے
آقا وسردار، حضرت خاتم الانبیاء، خاتم المرسلین، محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہیں۔اگر چہ معنوں
(Interpretation) میں اختلاف ہے۔لیکن آپ کو مانتے سب خاتم النبین ہیں۔اگر ہم اپنے فروعی
اختلافات کو بھول سکیں اور خدائے واحد اور محمد رسول
اللہ کے دین کی خاطر متحد ہو جائیں تو اسلام کی فتح کا
دن بہت قریب آجائے گا۔مطبوعه روز نامه الفضل 2 0 جون 1970 ء )
468

آج 10 میں سے 10 باقی