نصرت جہاں ریزرو فنڈ ۔ تقریر فرمودہ 9 جون 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
نصرت جہاں ریزروفنڈ
تقریر فرمودہ 09 جون 1970ء
تقریر فرموده 09 جون 1970ء
میں اس وقت زیادہ دیر تک نہیں بیٹھ سکتا ، تا ہم اس وقت میں سب سے پہلے اس
کمیٹی کا ذکر کرنا
چاہتا ہوں، جو میں نے نائیجیریا میں بنائی تھی اور جس کے ذمہ یہ کام تھا کہ وہ سکیم تیار کرے، 16 نئے ہائی
اسکول اور 4 طبی امداد کے مراکز کھولنے کے لئے۔طبی امداد کے مراکز کو وہاں ہیلتھ کلینک یا ہیلتھ سنٹر کہتے
ہیں۔ان کو میں نے کہا کہ افریقہ چھوڑنے سے قبل اس کمیٹی کی پہلی رپورٹ مجھے ملنی چاہیے۔یعنی افریقہ
کے براعظم میں مجھے پہلی رپورٹ ملنی چاہیے۔سر جوڑ وہ نقشہ دیکھو، جگہوں کا انتخاب کرو۔کہاں کہاں یہ
سکول اور طبی مزا کر کھولنے ہیں؟ اور آگے پھر تیاری؟ کتنے پیسے چاہئیں، وغیرہ؟
جس دن میں نے یہ کمیٹی بنائی، اس سے اگلے روز دوپہر کے وقت اتفاقاً ( میری عادت نہیں )
ٹرانسسٹر ( آن ) کیا۔خبروں کا وقت تھا، میں نے سمجھا شاید کوئی خبر میری دلچسپی کا باعث ہو۔نائیجیریا کی
نئے دستور کے مطابق 12 سٹیٹس ہیں۔ہرسٹیٹ کے گورنر ہیں۔شمالی نائیجیر یا مسلمانوں کا علاقہ ہے،
جہاں پچھلی صدی کے مجد دیعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے جو صدی کے سر پر بہت سے
مجدد پیدا ہوئے ، ان میں سے ایک نائیجیریا کے شمال میں عثمان بن فودیو ( جن کا ذکر میں پہلے بھی کر چکا
ہوں) پیدا ہوئے تھے۔کانو بھی ان کا علاقہ ہے۔ان کو اپنے مخالفین سے جنگ لڑنی پڑی تھی۔جب وہ
فاتح ہوئے تو کا نو کا علاقہ ان کے ایک لڑکے سلمان کو ملا تھا۔انہی کی نسل اب وہاں آباد ہے۔اور سکو تو کا
علاقہ یا سٹیٹ، جو نارتھ ویسٹ (شمال مغرب ) میں ہے، وہ ان کے اس بیٹے کو ملا تھا، جو بعد میں ان کے
خلفیہ بنے اور جن کا نام محمد بن عثمان بن فود یو تھا۔سکو تو میں ان کی نسل آباد ہے۔وہ سلطان آف سکوتو
کہلاتے ہیں اور یہ امیر آف کا نو کہلاتے ہیں۔کیونکہ یہ سارا علاقہ مسلمانوں کا ہے، انہوں نے احمدیت کا
کافی مقابلہ کیا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا، کونو میں خدا کے فضل سے اچھی خاصی جماعت قائم ہو گئی ہے۔وہاں ہمارا ایک ہیلتھ سنٹر بھی ہے، جہاں ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب کام کر رہے ہیں۔اور یہ ہیلتھ سنٹر وہاں
اتنا مقبول ہے کہ انہوں نے بتایا کہ وہاں کے وزیر کو اگر طبی امداد کی ضرورت ہو تو وہ گورنمنٹ کے ہسپتال
487

تقریر فرموده 09 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میں جانے کی بجائے ( جہاں اسے ہزار قسم کی سہولتیں مل سکتی ہیں کیونکہ وزیر ہے۔) ہمارے کلینک میں آتا
ہے۔بعض لوگوں نے اسے کہا بھی کہ تم یہ کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا کہ مجھے یہاں زیادہ سہولت ملتی ہے،
یہاں زیادہ اچھی طرح سے مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔غرض وہاں بڑا اثر ورسوخ پیدا ہو گیا ہے۔لیکن
سکو تو اسٹیٹ ابھی تک احمدیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔سکو تو کے گورنر کیبنٹ کی میٹنگ میں شمولیت کے لئے لیگوس آئے تھے۔لیگوس سے سکو تو کی
سٹیٹ قریباً آٹھ سو میل کے فاصلے پر واقع ہے۔انہوں نے ائیر پورٹ پر صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے ، یہ
کہا کہ میری سٹیٹ میں تعلیمی محاذ پر ایمر جنسی ہے۔اور میں نے یہ ایمر جنسی Declare ( ڈیکلئیر ) کردی
ہے اور اپنے تمام Resources ( ری سورسز ( اکٹھے کر رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ عوام میرے ساتھ تعاون
کریں گے۔یہ خبر جب میں نے سنی ، اس سے ایک دن پہلے میں نے کمیٹی مقرر کی تھی۔چنانچہ میں نے ایک نایجیرین احمدی کو، جن کے متعلق آپ پڑھ چکے ہیں، کہا کہ چوبیس گھنٹے کے
اندر اندر تم جماعت میں شامل ہو گے۔اس نے چوبیس گھنٹے کا انتظار بھی نہیں کیا بلکہ اسی وقت فارم کی تلاش کی
اور ایک، دو گھنٹے کے اندرہی بیعت فارم پر کیا۔ان کا قصہ یہ ہے کہ وہ چار سال سے احمدیت کا مطالعہ کر رہے
تھے لیکن بیعت فارم پر کرنے لئے تیار نہیں تھے۔وہ اچھے عہدیدار ہیں۔کیبنٹ سیکریٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری
ہیں۔قریباً دو ہزار روپے ماہوار تنخواہ لے رہے ہیں۔غرض احمدیت کا مطالعہ بھی کیا اور جاتے ہی میرے ساتھ
پیار کا بڑا اظہار کیا۔ہر وقت اپنی کار لے کر آتے تھے۔اور مجھے کچھ حجاب بھی محسوس ہوا کہ احمدی نہیں ہیں۔احمدی ہوتے بھی نہیں اور کار لے کر آجاتے ہیں۔اور کاروں کی ہمارے پاس کمی بھی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کا فضل
ہے۔مجھے حجاب تھا کہ ان کی کار میں کیوں بیٹھیں؟ لیکن وہ کہنے لگے کہ بات یہ ہے کہ دوسری کاریں ڈرائیور
چلاتے ہیں اور مجھے ڈرائیوروں پر اعتبار نہیں۔میں اس لئے آ جاتا ہوں کہ آپ کا قابل اعتبار ڈرائیور ہونا
چاہیے۔خیر وہ چونکہ کار چلاتے تھے۔دو، تین دن تک میں اپنی عادت کے مطابق ادھر ادھر کی باتیں کرتا، پھر
ایک بات احمدیت کے متعلق ان کے کان میں ڈال دیتا۔کبھی کوئی نظارہ ایسا دیکھوں، جہاں اللہ تعالیٰ کی شان
نظر آئے تو وہ ان کو کہوں۔چنانچہ تین دن کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اب یہ تیار ہیں۔وزیری ان کا نام ہے۔میں نے کہا، وزیری تم سورج غروب ہونے سے قبل احمدیت میں داخل ہو گے۔چنانچہ وہ احمدی ہو گئے۔دودن
کے بعد ان کی بیوی ملیں تو میں نے ان سے کہا: سورج غروب سے قبل احمدیت میں داخل ہو جاؤ، میں تمہیں
اس لئے نہیں کہہ سکتا کہ سورج غروب ہونے میں نصف گھنٹہ باقی ہے اور نصف گھنٹے میں تمہیں بیعت فارم
488

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 09 جون 1970ء
نہیں مل سکتا۔اس لئے میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ before the sun sets یعنی سورج کر غروب ہونے سے
پہلے تم احمدیت میں داخل ہو۔بلکہ تمہیں میں یہ کہتا ہوں کہ چوبیس گھنٹے کے اندر داخل ہو۔چنانچہ اگلے دن صبح
اس نے بیعت کر لی اور اس طرح سارا خاندان احمدی ہو گیا۔انہی وزیری صاحب کو میں نے بھیجا کہ جا کر گورنر سے ملو اور میری طرف سے اسے یہ پیش کش
کرو کہ ہم فوری طور پر تمہاری سٹیٹ میں چار سکول کھولنے کے لئے تیار ہیں۔دولڑکیوں کے اور دولڑکوں
کے۔لیکن تمہارے تعاون کے بغیر یہ ہو نہیں سکتا۔اور تم سے ہم صرف دو چیزوں کا تعاون چاہتے ہیں۔ایک
ہمیں زمین دو۔کیونکہ ہم باہر سے زمین نہیں لا سکتے۔تم ہی زمین دو گے تو سکول قائم ہوگا۔اور دوسرے تم
ہمارے اساتذہ کو Entry Permit (انٹری پرمٹ ) دو۔اس کے بغیر وہ تمہاری سٹیٹ میں آنہیں سکتے۔چنانچہ اس پیشکش کو سن کر وہ بہت خوش ہوا۔معلوم ہوتا ہے، اس کے دل میں اس بات کا بڑا احساس ہے کہ
اس کے علاقے کے مسلمان تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ نارتھ ، جو احمد بیت کا
مقابلہ کر رہا ہے، اس کے اندر عیسائی گھس گئے ہیں۔گو ابھی ابتدا ہے۔بہر حال وہ کہنے لگا کہ میں آپ سے
ہر قسم کا تعاون کروں گا۔اور میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ لوگوں نے سکو تو کے لوگوں کا دل
جیت لیا تو سارا مسلم نارتھ آپ کے ساتھ ہو جائے گا۔کیونکہ یہ عثمان بن فودیو کے بچوں کا مرکز ہے۔پھر اس
نے کہا کہ بہر حال قانونی کاروائی ضروری ہے۔اس لئے آپ لکھ کر مجھے بھجوا دیں۔میں وہاں یہ کرتا رہا
ہوں کہ کام ان پر نہیں چھوڑا بلکہ جو کرنا ہوتا تھا، اپنے سامنے کرواتا تھا۔اسی رات کو میں نے خط ڈرافٹ
کروایا، اپنی تسلی کر لی ، دیکھ لیا اور جو تبدیلیاں کرنی تھیں، وہ کروادیں اور پھر ان کو دے دیا کہ یہ خط بھیج دو۔جب وہ خط گیا تو بڑا اچھا جواب آیا۔اس کی نقل بھی مجھے وہیں پہنچ گئی تھی۔دوسرے اس نے ان کو بعد میں یہ
اطلاع دی کہ اس نے اپنے Land Departt (لینڈ ڈیپارٹمنٹ) کو، جس کا تعلق زمین کے دینے
دلانے سے ہے، یہ حکم دیا ہے کہ ان کی جتنی ضرورت ہے، جہاں ان کو ضرورت ہے ، ان کے لئے زمین کا
فوری انتظام کرو۔اور تعلیمی محکمہ کو کہا کہ یہ انتظار نہ کرو کہ یہ خط لکھ کر فارم منگوا ئیں گے بلکہ جو فارم پر کرنے
ضروری ہیں، وہ خود ہی ان
کو بھیج دو۔پس (انشاء اللہ ( جلد کام ہورہا ہے۔نائیجیریا میں دورہ کی ابتدا تھی۔اتنے ہی وسائل تھے ، جو دل میں خیال آیا ، وہ کر دیا۔اسی طرح ہم دورہ کرتے چلے گئے۔پانچواں ملک گیمبیا تھا۔ہم لائبیریا سے سیرالیون، جو اس
کے ساتھ ملتا ہے ، اس لئے نہیں ٹھہرے تھے کہ وہاں سے ہم نے ہوائی جہاز لینا تھا، واپس ہیگ آنے کے
489

تقریر فرموده 09 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
لئے۔پس اگر وہاں ظہر تے ، پھر گیمبیا جاتے ، پھر واپس یہاں آتے تو تکلیف ہوئی تھی، ہمیں بھی اور
دوستوں کو بھی۔اس لئے پروگرام یہ بنایا کہ لائبیریا سے ہم سیدھے گیمبیا چلے جائیں گے۔جہاز ویسے وہاں
ٹھہرتا ہے۔کچھ دوست ائیر پورٹ پر آئے ہوئے تھے۔چیف گومانگا صاحب ہمارے پریذیڈنٹ جماعت
بھی آئے ہوئے تھے۔40-30 منٹ ائیر وڈ رام پریل جاتے ہیں، ان سے ملاقات ہوئی۔پھر ہم گیمبیا
گئے۔جب میں گیمبیا میں تھا تو اللہ کی طرف سے بڑے زور سے یہ تحریک ہوئی کہ یہ وقت ہے کہ کم سے
کم ایک لاکھ پونڈ فوری طور پر یہاں invest کیا جائے۔پھر سیرالیون میں اپنے کام کئے اور جب میں لندن واپس آیا، میں نے جمعہ میں (میں یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ فضل عمر فاؤنڈیشن میں انگلستان کی جماعتوں نے تین سال میں 21 ہزار پونڈ چندہ دیا تھا۔یہ
بڑی رقم ہے۔چھوٹی سی جماعت ہے۔اور اس کے لئے مکرم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب بھی تحریک
کرتے رہے اور امام رفیق صاحب نے بھی بڑا زور لگایا اور شیخ مبارک احمد صاحب بھی وہاں مہینہ، ڈیڑھ
مہینہ رہ کر آئے اور پھر تین سال میں 21 ہزار پونڈ جمع ہوئے۔) دوستوں کو بتایا کہ گیمبیا میں مجھے اللہ تعالیٰ کا
یہ منشاء معلوم ہوا ہے کہ کم سے کم ایک لاکھ پونڈ یہاں خرچ کروں۔یہ وقت ہے، پس میں اپیل کرتا ہوں کہ دو
سومخلصین مجھے ایسے چاہئیں، جو دو سو پونڈ فی کس دیں۔اور دوسو خلصین مجھے ایسے چاہیں ، جو ایک سو پونڈ
فی کس دیں۔اور اس کے علاوہ میں نے بچوں کے لئے ایک مہینہ میں ایک پونڈ اور 3 سال میں 36 پونڈ
مقرر کئے۔لیکن پہلے بارہ پونڈ فوری طور پر ادا کرنے کو کہا۔میں نے انہیں یہ بھی کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ
انگلستان چھوڑنے سے قبل اس مد میں دس ہزار پونڈ کیش ہو ، تا کہ مجھے تسلی ہو جائے۔میں نے انہیں یہ کہا کہ
یہ تو اب نہیں ہو سکتا کہ وہاں اللہ تعالیٰ کا بھی یہ منشا ہے۔میں لوگوں سے وعدے بھی کر آیا ہوں ) دو ہفتے
کے بعد اگر نائیجیر یا کہے کہ ہمیں دو ہزار پونڈ چاہئیں، کیونکہ کام شروع کرنا ہے اور میں یہ کہوں کہ
انا الغنى و اموالى المواعيد
کہ میں بڑا امیر ہوں اور وعدے جو ہیں، وہ میری امارات اور دولت ہیں۔پس یہ تو نہیں ہو
سکتا۔اس لئے مجھے تسلی ہونی چاہیے کہ فوری طور پر کام شروع کرنے کے لئے دس ہزار پونڈ موجود ہے۔اور
ی رقم ان بارہ، تیرہ دنوں کے اندر جمع ہونی چاہئے۔امام رفیق وغیرہ کا خیال تھا کہ یہ بالکل ناممکن بات میں
نے کر دی ہے۔میں نے ان کو ایک اور بات کہی اور وہ آپ کو بھی بڑے زور سے کہنا چاہتا ہوں۔میں نے انہیں
کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ یہ رقم کہاں سے آئے گی؟ کیونکہ جب اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ خرچ کیا جائے تو
490

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 09 جون 1970ء
اللہ تعالیٰ ضرور دے گا۔یہ رقم بہر حال مجھے ملے گی، مجھے کوئی فکر نہیں۔وہاں مجھے اب فوری طور پر تمیں
ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔اور اساتذہ اس کے علاوہ ہیں۔میں نے کہا کہ یہ بھی مجھے فکر نہیں کہ یہ رضا کار
واقف ملیں گے یا نہیں ملیں گے؟ یہ تو اللہ تعالیٰ کا منشا ہے، یہاں کام کیا جائے۔جس چیز کی مجھے فکر ہے اور
آپ کو بھی ہونی چاہئے ، وہ یہ ہے کہ محض خدا کے حضور مال کی قربانی پیش کر دینا، کوئی چیز نہیں ، جب تک وہ
مقبول نہ ہو۔اس واسطے آپ بھی دعائیں کریں اور میں بھی دعا کروں گا کہ یہ سعی مشکور ہو۔اللہ تعالٰی اس
حقیر سی قربانی کو قبول فرمائے۔اس سلسلہ میں ایک چھوٹی سی بات اور بتادیتاہوں۔وہاں ایک عربی کی نظم سنائی گئی تھی۔وہ شاید
کسی رپورٹ میں بھی آئی ہے۔انہوں نے خود بنائی ہے۔بڑی پیاری نظم ہے۔وہاں بچوں نے کورس کے
طور پر عربی میں پڑی تھی۔اس کا ایک شعر مجھے یاد آ گیا۔بہت ہی پیاری نظم ہے۔اللہ تعالیٰ مخاطب کرتا ہے،
اپنائے آدم کو
يا ابن آدم المال مالي والجنته جنتي وانتم عبادی
ادی ! اشترواجـ
بڑی پیاری نظم ہے اور اسے پڑھنے والے بچے تھے۔بہت ہی لطف آیا۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا
احسان ہے کہ مال بھی اس کا ، جنت بھی اس کی اور احسان اس کا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ جو میرا مال ہے، اسے
خرچ کر کے میری جنت کو خرید لو۔پس میں نے ان کو کہا کہ یہ دعائیں کرو، میں بھی دعائیں کروں گا، اللہ تعالیٰ ہماری اس قربانی کو
قبول کرے۔مال بھی آنا ہے اور آدمی بھی آنے ہیں، مجھے اس کی فکر نہیں۔اس کے بعد میں بیٹھ گیا تو مسجد
میں ہی سترہ ہزار پونڈ کے وعدے ہو گئے۔پھر چوہدری صاحب نے مجھے کہا کہ بہت سے دوست جو باہر
سے آنے والے ہیں، وہ جمعہ میں نہیں پہنچ سکے۔کیونکہ کام کا دن ہے۔اتوار کو ان میں سے بہت سے نئے
آدمی ہوں گے، اس لئے آپ ان کو اتوار کے دن خطاب کریں۔چنانچہ وہاں بھی میں نے آدھے گھنٹے کی
مختصر تقریر کی اور دس ہزار پونڈ کے وعدے وہاں ہو گئے۔اور جس وقت میں سپین گیا ہوں تو اڑھائی ہزار
پونڈ ان کے پاس کیش جمع ہو گیا تھا۔لیکن ابھی وہ امانت نہیں کھلی تھی۔وہ مسجد کے فنڈ میں جمع ہورہا تھا۔ان
سے میں نے کہا کہ میں نے اس طرح نہیں جاتا۔اس کا ” نصرت جہاں ریز روفنڈ“ نام رکھا ہے۔ایک،
ایک پیسہ اس فنڈ میں ہونا چاہئے۔امانت کھولیں اور وہاں ساری
رقم ٹرانسفر کروائیں۔491

تقریر فرمود : 04 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پھر ہم سپین چلے گئے۔وہاں سے بھی پوچھتے رہے۔جب واپس آئے تو چھ، ساڑھے چھ ہزار
پونڈ کیش جمع ہو گیا تھا۔کچھ اور وعدے ہو گئے تھے۔شاید یہ رقم 32 ہزار پونڈ تک پہنچ گئی تھی۔پھر میں نے
انہیں کہا کہ فضل عمر فاؤنڈیشن سے کم سے کم ڈبل مجھے چاہئے۔کیونکہ مسلمان احمدی کا قدم ایک جگہ کھڑا
نہیں ہوسکتا، ترقی کرتا ہے۔امام رفیق مجھے کہنے لگے کہ یہ دس ہزار پونڈ دو، چار دن میں کیسے جمع ہوں گے؟
آپ مجھے ایک مہینہ کی مہلت دیں، میں خود دورہ کروں گا اور اس طرح یہ دس ہزار پونڈ کی رقم جمع کروں گا۔میں نے ان سے کہا کہ میں ایک دن کی مہلت دینے کے لئے تیار نہیں ہوں۔اور میں آپ کو بتا تا ہوں کہ
جب میں یہاں سے جاؤں گا تو اللہ تعالیٰ دس ہزار پونڈ کا بھی انتظام کر چھوڑے گا۔شاید اس بھی زیادہ ہو
جائے۔جس دن میں چلا ہوں، (یہ وہ رقم ہے، جو ہمارے اکاؤنٹ میں جا چکی تھی۔بعض رقموں کا ہمیں پتہ
تھا۔مثلا گلاسگو، ایڈنبر اوغیرہ میں جمع ہوگئیں۔لیکن ابھی پہنچی نہیں تھیں۔ان کو میں نے شامل نہیں کیا تھا۔)
چالیس ہزار کے وعدے ہو چکے تھے اور دس ہزار، پانچ سوپونڈ فقد اس امانت میں جمع ہو چکا تھا۔گو یا فضل عمر
فاؤنڈیشن سے ڈبل سے بھی زیادہ۔انشاء اللہ پچاس ہزار کے اوپر وعدے ہو جائیں گے۔پس انہوں نے بڑا اچھا نمونہ دکھایا ہے۔الحمد لله رب العالمین۔پہلے میرا خیال تھا کہ یہاں
کی سکیم کے بارے میں خطبہ میں بیان کروں گا لیکن پھر مجھے خیال آیا، خطبہ ہوگا، پھر خطبہ کی میں نظر ثانی کرتا
ہوں، دیر ہو جائے گی۔پاکستان کے لئے جو سکیم ہے، اس کا کراچی میں اعلان کر دوں۔یہ تو صحیح ہے کہ فارن
اکھینچ کی وقت ہے۔لیکن یہ بھی صبح ہے کہ فارن اکھینچ کی پوزیشن ہے، وہ بدلتی رہتی ہے۔اگر آج کم ہے،
ضرورت زیادہ ہے، رقم نہیں جاسکتی۔ہوسکتا ہے، چھ ماہ کے بعداللہ تعالٰی ہمارے لئے ایسے سامان پیدا کر دے
کہ فارن
ایکسچینج بہت آجائے اور حکومت رقم باہر بھجوانے کی اجازت دے دے۔یہ تو نہیں ہو سکتا کہ اس وقت
میں اپیل کروں۔پھر یہ بھی کہ ہم نے جو کتابیں بھیجنی ہیں، وہ یہاں شائع ہوں گی۔اس پر اس مد میں سے ہمارا
خرچ ہوگا۔پس یہاں بھی رقم کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ انشاء اللہ جب بھی ہمیں ضرورت
پڑے گی تو حکومت ہمارے لئے آسانیاں پیدا کر دے گی، وہ اجازت دے دے گی۔بہر حال ہم نے قانون
کی پابندی تو کرنی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ قانون کی پابندی کے اندر ہی راہیں کھولتا ہے۔پاکستان میں مجھے دوسو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو پانچ ہزار روپے کا وعدہ کریں۔جس میں
سے دو ہزار روپیہ فوری طور پر ادا کر دیں۔فوری سے میری مراد چند مہینوں کے اندر ادا کرنا ہے۔کیونکہ یہ
اعلان شائع ہونا، آواز پہنچنی اور پھر رقموں کا آنا، اس میں وقت لگے گا۔اس لئے فوری سے میری مراد کل
492

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 09 جون 1970ء
نہیں۔سندھ سے کچھ دوستوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے علاقے کے زمینداروں کے حالات کے لحاظ
سے نومبر کا مہینہ آسانی سے ادا کرنے کا ہے، اس لئے فوری کی حد نومبر تک بڑھا دیں تو اور دوست بھی شامل
ہو جائیں گے۔اور دوسو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو دو ہزار کا وعدہ کریں اور ایک ہزار فوری ادا کر
دیں۔اور فوری اس معنی میں، جو میں نے ابھی بیان کیا ہے۔اور باقی کی رقم تین سال پر پھیلا کر سہولت کے
ساتھ ادا کریں۔نیز ایک ہزارایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو پانچ صد روپیہ فی کس ادا کریں۔یہ تینوں
گروه صف اول صف دوم، صف سوم کے ہوں گے۔(جب فضل عمر فاؤنڈیشن کا اعلان ہوا تو یہ شبہ پیدا کر
دیا گیا تھا کہ غریب آدمی کو ثواب سے محروم کر دیا گیا ہے۔میرے پاس سینکڑوں خطوط آگئے کہ ہم تھوڑی سی
رقم دینا چاہتے ہیں، ہمیں کیسے محروم کیا جاتا ہے؟ چنانچہ میں نے انہیں کہا کہ تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔) اور
جو دوست ایک دھیلے سے لے کر 500 روپے تک جور تم دینا چاہے، وہ وعدہ نہیں کرے گا، اسے نقد ادائیگی
کرنی ہوگی۔ہم نے ان کے حساب نہیں رکھتے۔حساب صرف ایک ہزار، چار سو کارکھیں گے۔پس ہوسکتا
ہے کہ وہ مثلاً اپنے دل میں یہ نیت کرے کہ اب میں سو روپے نقد دے سکتا ہوں، یہ دے دیتا ہوں، چھ ماہ
کے بعد اللہ تعالیٰ نے اور جتنی توفیق دی دے دوں گا۔لیکن ہمارے رجسٹروں میں وہ نام وعدے والی
فہرست میں نہیں ہوگا۔وہ نقد ادائیگی کرنے والا ہوگا۔غرض ایک دھیلے سے لے کر 500 تک اللہ تعالیٰ نے
جتنی توفیق دی ہے، وہ دے۔کیونکہ ثواب رقم پر نہیں ملا کرتا، وہ تو اخلاص پر ملا کرتا ہے۔اور جماعت میں
بڑے بڑے مخلص ہیں۔مثلاً افضل عمر فاؤنڈیشن کا جب چندہ جمع ہورہا تھا تو ایک دن ملاقاتیں ہو رہی تھیں۔مجھے دفتر نے
اطلاع دی کہ ایک بہت معمر مخلص احمدی آئے ہیں، وہ سیڑھی نہیں چڑھ سکتے۔اور حقیقت یہ تھی کہ یہاں آنا
بھی ایک لحاظ سے انہوں نے اپنی جان پر ظلم ہی کیا تھا۔چنانچہ وہ کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے، کھڑے بھی نہیں
ہو سکتے تھے۔میں نے کہا، میں نیچے ان کے پاس چلا جاتا ہوں۔خیر جب میں گیا، پتہ نہیں تھا کہ وہ کیوں
آئے ہیں؟ مجھے دیکھ کر انہوں نے بڑی مشکل سے کھڑے ہونے کے لئے زور لگایا تو میں نے کہا، نہیں،
آپ بیٹھے رہیں۔وہ بہت معمر تھے۔انہوں نے بڑے پیار سے دھوتی کا ایک پلو کھولا اور اس میں سے دوسو
اور کچھ رقم نکالی اور کہنے لگے ، یہ میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے لے کر آیا ہوں۔پیار کا ایک مظاہرہ ہے۔پس اس قسم کا اخلاص اور پیار اور اللہ تعالیٰ کے لئے قربانی کا یہ جذبہ ہے کہ جتنی بھی توفیق ہے
پیش کر دیتے ہیں۔اس سے ثواب ملتا ہے ، رقم سے تو نہیں ملتا۔غرض یہ سکیم ہے، جس کے مطابق عمل کرنا
493

تقریر فرموده 09 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہے۔( دوستوں نے عرض کیا، حضور ! یہ رقم کہاں جمع کروانی ہے؟ اس پر فرمایا) اس کے لئے میں ایک کمیٹی
بناؤں گا، خزانہ میں ایک مد کھلے گی نصرت جہاں ریز روفنڈ کی۔پھر حضور نے فرمایا:۔لندن والوں سے مجھے امید ہے کہ وہ پچاس ہزار پونڈ تک پہنچ جائیں گے۔اور مجھے امید ہے کہ
انشاء اللہ ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی رقم کے روپے پاکستان دے دے گا۔(اس اثناء میں وعدے اور نقد روپے آ
رہے تھے۔فرمایا۔( اس وقت وعدے لکھوائیں۔کیونکہ میں نے یہاں زیادہ دیر بیٹھنا نہیں۔اور اگر میں
نے یہ کام شروع کر دیا تو باقیوں کو شکوہ پیدا ہوگا کہ کیوں ہمارا وعدہ نہیں لیا ؟ ابھی دفتر بھی نہیں، کمیٹی بنانی
ہے، مدرکھولنی ہے، پرسوں کی بجائے کل کھولنی پڑے گی ، انشاء اللہ۔میں نے بتایا کہ وہاں جب ساڑھے چھ ہزار کے وعدے تھے۔میں نے انہیں کہا کہ یہ تو ہو نہیں
سکتا کہ دس ہزار نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے میرے منہ سے نکلوایا ہے تو وہ دے گا۔پھر میں نے ان سے کہا کہ میری
غیر حاضری میں آپ کو بہت سارے لوگوں نے اس لئے نہیں پیسے دیئے ، وہ چاہتے تھے کہ میرے ہاتھ میں
چیک دیں۔کیونکہ اس طرح لوگ سمجھتے ہیں کہ دعا کی تحریک ہو جائے گی۔مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے لئے بھی دوست دعا کریں، ایک نئے علم کا دروازہ ان پر اللہ
تعالیٰ کے فضل نے کھولا ہے۔انہوں نے دو ہزار ڈالر دیئے ہیں بلندن کی مد میں۔یہاں
انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی رقم جمع ہو جائے گی۔ابھی امریکہ ہے، بعض
اور جگہیں ہیں۔پس کم از کم ایک لاکھ پونڈ کا مجھے کہا گیا تھا۔باقی جتنی ہے، وہ تو اللہ میاں کو پتہ ہے۔ویسے
سب سے پہلا وعدہ تو وہیں انگلستان میں ایک پاکستانی کا ہے۔اس نے کہا تھا، سب سے پہلے مجھ سے پانچ
ہزار روپے کا وعدہ لیں۔بہر حال نمبر ایک وہی ہیں۔وہ اگر چہ پاکستان سے باہر ہیں لیکن میں پاکستانی۔(مطبوعه روزنامه الفضل 20 جون 1970 ء )
494

آج 10 میں سے 10 باقی