دنیا میں جماعت احمدیہ کی مقبولیت اور اس کا اثر و نفوس ۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء
دنیا میں جماعت احمدیہ کی مقبولیت اور اس کا اثر ونفوذ
ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء
28 جون
حضور نے فرمایا:۔چند سال ہوئے ، ایک عیسائی بشپ افریقہ کے ایک ملک میں 52 سال تک عیسائیت کا پر چار
کرتا رہا، جب وہ ریٹائر ہو کر واپس جانے لگا تو بے تکلفی میں ہمارے مبلغ کے سامنے وہ اپنی اس حسرت کا
اظہار کئے بغیر نہ رہ سکا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ میں وہ صرف ایک آدمی کو عیسائی بنا سکا۔جس کے
متعلق وہ حتمی طور پر کہہ سکتا تھا کہ وہ دل سے عیسائی ہے۔باقی بہت ساروں نے عیسائیت کا لیبل لگا لیا
ہے۔کسی نے دودھ کی خاطر کسی نے تعلیم کی خاطر اور کسی نے کپڑوں کی خاطر۔مگر دل سے عیسائی نہیں۔ہمارے مبلغ اس سے کہنے لگے، ہم تو عیسائیوں میں سے بھی اور مشرکوں میں سے بھی ، ہزاروں افراد کو حلقہ
بگوش اسلام کر چکے ہیں۔جن کا زندہ خدا سے زندہ تعلق پیدا ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے پیار کا سلوک کرتا
ہے اور انہیں بشارتوں سے نوازتا ہے۔افریقہ میں اسلامی خدمات کے حلقہ کو وسیع تر کرنے کے سلسلہ میں آپ نے فرمایا:۔میں نے الہی منشاء کے ماتحت ایک نئی سکیم ( نصرت جہاں ریز در فنڈ کے نام سے جاری کی
ہے، جس کے ذریعہ وہاں انشاء اللہ تعالیٰ کئی نئے ہائی سکول اور ہسپتال کھولے جائیں گے۔اور ان سے جو
آمد ہوگی ، وہ بھی انہی ملکوں کی بہتری اور بہبودی کے لئے خرچ کی جائی گی۔فرمایا:۔مغربی افریقہ میں ہمارے کئی ہیلتھ سنٹر پہلے سے قائم ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی
مقبول ہیں۔اگر چہ شافی تو صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے مگروہ اپنے فضل سے بعض انسانوں کے ہاتھ میں
غیر معمولی شفا رکھ دیتا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 05 جولائی 1970ء )
557
ارشادات فرموده دوران دوره ابیٹ آباد 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
08 جولائی
حضور نے فرمایا:۔الحمد للہ میرے مغربی افریقہ کے دورہ کے بڑے خوشکن نتائج ظاہر ہورہے ہیں۔نائیجیریا میں
ابا دان ایک بہت بڑا شہر ہے، اس کے نواحی قصبات کے لوگوں نے خود احمد یوں
کو بلایا اور دو گھنٹے کے تبادلہ
خیالات کے نتیجہ میں 40 آدمیوں نے قبولیت اسلام کا شرف حاصل کیا۔جن کا تعلق تیرہ دیہات سے ہے۔ایک سکول کے قریباً سوطلبہ نے بیعت کی ہے۔سیرالیون میں پانچ نئی جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔پڑھے لکھے
طبقہ میں احمد بیت اور اسلام کے حق میں ایک روپیدا ہوگئی ہے۔یوں لگتا ہے، دنیا بدل گئی ہے اور ایک عظیم
انقلاب رونما ہورہا ہے۔حکومتی سطح پر جماعتی خدمات کی قدر دانی اور ان کا کھلم کھلا اعتراف کیا جاتا ہے۔نائیجیریا کے ہیڈ آف دی سٹیٹ نے تو یہاں تک کہ دیا تھا کہ ملکی ترقی میں حکومت اور جماعت احمد یہ برابر
کے شریک ہیں۔جماعتی خدمات کی اس سے زیادہ اچھی تعریف اور کیا ہوسکتی ہے؟ چنانچہ وہاں کی حکومتیں اب
نئے ہسپتال اور سکول کھولنے کے سلسلہ میں ضروری سہولتیں بہم پہنچانے میں عملاً تعاون کر رہی ہیں۔فرمایا:۔یہ کیسی عجیب بات ہے کہ یہاں مذہب کے نام پر باہمی مخالفت اور سب وشتم کا بازار گرم ہے۔مگر افریقہ کے مزعومہ وحشی، جنہیں تہذیب و تمدن سے بظاہر نابلد سمجھا جاتا ہے، وہ اس حقیقت کو اچھی طرح
سمجھتے ہیں کہ مذہب دل کا معاملہ ہے۔دلوں کو جیتنے کے لئے جبر و تشدد سے کام نہیں لینا چاہئے۔فرمایا:۔ولوں کو جیتنے کے لئے اسلام ہمیں محبت و پیار، ہمدردی و غمخواری اور اخوت و مساوات سکھاتا
ہے۔ہم اسی تعلیم پر عمل پیرا ہیں۔ہمارے مخالفین جتنا چاہیں زور لگالیں ، ہمارے دل میں ان کے لئے کبھی
نفرت پیدا نہیں ہوگی۔ان کی مخالفت پر ہمیں
کبھی غصہ نہیں آتا۔کیونکہ
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
کی رو سے انسانیت کے محسن اعظم، حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اسوہ حسنہ کی
پیروی میں ہماری زندگیوں میں بھی ”بخع“ کی حالت کارفرما ہونی چاہئے۔ہماری تعلیم کا تقاضا یہی ہے۔ہماری روایات بھی یہی ہیں۔بعض ایسے حضرات جنہوں نے ساری عمر احمدیت کے خلاف ایڑی چوٹی کا
زور لگایا مگر جب وہ زندگی کی آخری گھڑیوں میں متروک مہجور اور علاج تک کے محتاج تھے ، ہم نے ان کی
558
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء
مقدور بھر مرد کی۔یہ دو ہی کچھ ایسا ہے۔لیکن بیٹا باپ کو چھوڑ سکتا ہے یا باپ بیٹے کو چھوڑ سکتا ہے لیکن ایک
احمدی کسی انسان کو مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔کیونکہ وہ دنیا میں محبت و اخوت اور ہمدردی و غمخواری کے
لئے پیدا کیا گیا ہے۔یہ اس کا فرض ہے، جسے اس کو نباہنا چاہئے۔فرمایا:۔انسانی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ محبت و پیار کا یہ پیغام نہ پہلے کبھی نا کام ہوا ہے اور نہ آئندہ
انشاء اللہ کبھی نا کام ہوگا۔اس لئے ہم بہر حال جیتیں گے۔البتہ ہماری دعا ہمیشہ وہی ہونی چاہئے ، جو قرآن
کریم میں حضرت موسی کے منہ سے کہلوائی گئی ہے کہ
رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِير
یہ بڑی پیاری دعا ہے۔اس میں خیر یعنی بھلائی کو کسی خاص رنگ میں یا کسی معین مطالبے کی
صورت میں پیش نہیں کیا گیا۔اس لئے ہماری بھی یہی دعا ہونی چاہئے کہ جس چیز میں ہمارے لئے خیر
ہے، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے وہ ہمیں عطا فرمائے۔فرمایا:۔دنیا کی مخالفت کی پرواہ نہیں کرنی چاہیئے۔ان کی مخالفت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔کیونکہ
دلوں کو جیتنے کے لئے دلائل ان کے پاس نہیں۔آسمانی نشانوں کے نزول کے دروازے انہوں نے خود اپنے
او پر بند کر رکھے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی اتباع میں انسانیت کی خدمت اور پیارو
محبت سے ان کے دل جیتنے کی انہیں توفیق نہیں۔یہ شرف اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کو عطا
فرمایا ہے۔اس لحاظ سے ہم پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کے
نباہنے کی ہمیں بیش از بیش توفیق عطا فرمائے۔14 جولائی
مطبوعہ روزنامہ الفضل 16 جولائی 1970 ء )
حضور نے اپنے مغربی افریقہ کے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔آج سے اسی سال قبل ایک گمنام بستی سے جو آواز اللہ تعالیٰ کی سچی توحید اور حضرت رسول
مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے بلند ہوئی تھی، اس نے سات ہزار میل دور
افریقہ کے سبزہ زاروں میں بسنے والی حضرت بلال کی قوم کے دلوں کو جس رنگ میں مسخر اور متاثر کیا ہے،
اسے دیکھ کر میرا دل اللہ تعالیٰ کی حمد اور جذبات تشکر سے لبریز ہے۔559
ارشادات فرموده دوران دوره ابیٹ آباد 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
فرمایا:۔مغربی افریقہ میں جماعت کی مقبولیت اور اس کے ہمہ گیر اثر و نفوذ کا یہ عالم ہے کہ ایک موقع پر
وہاں کے ایک غیر از جماعت دوست (جن کا حلقہ اثر بہت وسیع ہے) نے استقبالیہ دعوت میں بڑے
عقیدت مندانہ رنگ میں ایڈریس پیش کیا اور شروع اس طرح کیا کہ میں احمدی نہیں ہوں لیکن آپ کو بھی
پتہ ہے اور مجھے بھی پتہ ہے کہ اس صدی کے شروع میں ہم اسلام کا نام لیتے ہوئے شرماتے تھے، یہ
جماعت احمدیہ کی برکت ہے کہ ان کے طفیل آج ہم فخر سے سر اٹھا کر اسلام کا نام لیتے ہیں۔فرمایا:۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک موقع پر فرمایا تھا کہ افریقہ کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے رکھا ہوا
ہے۔اب وہاں جا کر میں نے بنظر غور جائزہ لیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ واقعی افریقہ میں
عیسائیت کے ساتھ لڑی جانے والی اس آخری جنگ میں انشاء اللہ فتح اسلام ہی کی ہوگی۔کیونکہ یورپ میں
تو عیسائیت کی مذہبی حیثیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔گرجوں کو سامنے " for sale" کے بورڈ آویزاں ہیں۔بہت سے گرجے فروخت ہو کر بعض گیراج میں تبدیل ہو گئے ، کہیں شراب خانے بن گئے اور کسی میں رقص
گاہ بن گئی۔اور تو اور ملکہ انگلستان، جسے ”محافظ عیسائیت کا لقب دے رکھا ہے، وہ ایک ایسے بل کی توثیق
کرنے پر مجبور ہوئی ، جو سراسر غیر فطری اور خود عیسائی مسلمات کے منافی تھا۔اور اب تو نوبت یہاں تک پہنچ
چکی ہے کہ ایک گرجا میں بعض نوجوانوں کے مطالبہ پر سنڈے سروس کے بعد شراب اور رقص کا انتظام بھی
جائز قرار دے دیا گیا ہے“۔فرمایا:۔ان باتوں سے پتہ لگتا ہے کہ براعظم یورپ میں خال خال علاقوں کے علاوہ عیسائیت کی مذہبی
حیثیت کا جنازہ نکل چکا ہے۔اب یہ افریقہ میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور مادی وسائل کی فراوانی کے بل
بوتے پر دجل کے جال پھیلا رکھے ہیں۔مگر وہ دن دور نہیں کہ اسلام کی روحانی تاثیرات سے عیسائیت کا
یہاں بھی سارا تار و پود بکھر کر رہ جائے گا“۔16 جولائی
حضور نے سورۃ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ کی چار صفات کا ذکر کرتے ہوئے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
صفت رحمن اور رحیم کا مظہر اتم ہونے کی حیثیت میں آپ کی شان محمد بیت اور احمدیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ
560
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء
جہاں اسلام کے ابتدائی دور میں آپ کی محمدیت کی شان جلالی رنگ میں نہایت آب تاب کے
ساتھ جلوہ گر ہوئی ، وہاں یہ بھی مقدر تھا کہ مسلمانوں کے تنزل کے زمانہ میں آپ " کی شان احمدیت آپ کے
ایک بروز کامل اور محبوب ترین روحانی فرزند ، مہدی معہود اور مسیح موعود کے وجود میں ظہور پذیر ہوگی۔جس کے
ہاتھ سے اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں اسلام پھر سے ترقی کرے گا۔یہاں تک کہ ساری دنیا پر غالب آجائے گا“۔اسلام کے اس آخری زمانہ میں اسلام کی نا گفتہ بہ حالت کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔اسلام مخالف طاقتوں میں گھر ا ہوا تھا۔سب طاقتیں اکٹھی ہو کر اسلام کو مٹانے کی درپے
تھیں۔عیسائیت کی طرف سے اسے نیست و نابود کرنے کے لئے ایک سے ایک بڑھ کر خطرناک منصوبہ
بنایا جار ہا تھا۔اور ہر قسم کے دجل کا ایک جال پھیلا رکھا تھا۔چنانچہ برصغیر پاک و ہند کے بعض مسلمان علماء
اور حفاظ عیسائی ہورہے تھے۔جس کی بناء پر عیسائی عمائدین یہ کہنے لگ گئے تھے کہ عنقریب ہندوستان میں
مسلمان ڈھونڈھے سے نہیں ملے گا۔بعض پادری یہ بڑہانک رہے تھے کہ نعوذ باللہ خانہ کعبہ پر خداوند یسوع
مسیح کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔بعض نے کہا کہ وہ براعظم افریقہ سے مسلمانوں کا نام و نشان مٹادیں گئے۔فرمایا:۔ایسے پر آشوب زمانے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔آپ
نے خدا کے نام پر اسی کی نصرت اور تائید کے سہارے دنیا میں سچی تو حید کو قائم کرنے اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے
جلوے دکھانے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور اسلام کی صداقت ثابت کرنے کا بیڑا اٹھایا۔آپ نے
آسانی رہنمائی میں قرآن کریم کے زبردست دلائل کے ساتھ عیسائیت کے پر نچے اڑا کر رکھ دیئے۔فرمایا:۔اب آجا کر افریقہ ہی ایک ایسا ملک رہ گیا ہے، جہاں عیسائیت نے اپنے بے شمار مالی وسائل
کے بل بوتے پر پاؤں پھیلا رکھے ہیں۔مگر یہاں بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، ہماری حقیر کوششوں کے لاکھوں
گنا زیادہ ثمرات حاصل ہورہے ہیں“۔فرمایا:۔حضرت مسیح موعود کی جماعت پر ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کی عظیم الشان ذمہ داری
ڈالی گئی ہے۔مالی قربانی پیش کرنے میں جماعت نے بڑے اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے۔جانی قربانی کے
لحاظ سے جہاں تک اساتذہ کا تعلق ہے، ضرورت سے زیادہ نام آگئے ہیں۔مگر ڈاکٹروں کی ابھی ضرورت
561
ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پوری نہیں ہوئی۔اس لئے ریٹائر ڈ اور صحت مند یار یٹائرڈ ہونے والے احمد کی ڈاکٹر آگے بڑھیں اور اس کار
خیر میں حصہ لیتے ہوئے ثواب دارین حاصل کریں“۔مستقل نظام وقف کی ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر حضور نے اس طرف بھی خاص طور پر
جماعت کو متوجہ کیا کہ
«غریب، متوسط اور امیر گھرانوں کے ذہین مخلص اور سعید الفطرت طلبہ جامعہ احمدیہ میں آنے
چاہئیں۔کیونکہ اس طرح کا ایک سمویا ہوا معاشرہ ہی جماعت کی بڑھتی ہوئی تبلیغی اور تربیتی اغراض کو کما حقہ
پورا کر سکتا ہے۔05 ستمبر
مطبوعه روزنامه الفضل 23 جولائی 1970ء )
مغربی افریقہ میں میڈیکل سنٹرز اور سکولوں کے اجراء کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔خدا کے فضل سے بعض میاں بیوی کوالیفائیڈ ٹیچر ز نے زندگی وقف کی ہے۔اور اب نایجیریا
کے مسلم نارتھ میں جہاں عورتوں سے بڑا سخت پردہ کر وایا جاتا ہے، وہاں کے ماحول کے مطابق حسب منشاء
سکولوں کے اجراء کی صورت پیدا ہو گئی ہے۔اسی طرح وہاں میڈیکل سنٹر کھولنے کی بھی ضرورت ہے۔جس کے لئے دولیڈی ڈاکٹر ز نے اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔مگر یہ غیر شادی شدہ ہیں۔اس لئے اب
ہمیں ایسے دو ڈاکٹروں کی بھی ضرورت ہے، جو ان سے شادی کر لیں اور میاں بیوی کی حیثیت میں خدمات
بجالاتے ہوئے ثواب دارین حاصل کریں۔فرمایا:۔اب وہ وقت دور نہیں ، جب یوگو سلاوین احمدیوں کے ذریعہ انشاء اللہ کمیونسٹ ممالک میں بھی
اسلام کو فروغ حاصل ہوگا“۔حضور نے فرمایا:۔اب ویسے بھی عالمی دباؤ کے نتیجہ میں روس میں مذہب پر مختلف قیود کی گرفت ڈھیلی پڑرہی ہے
اور مذہبی آزادی کی ایک خوشگوار رو چل پڑی ہے۔اور اس کی واضح مثال مستقبل قریب میں تاشقند میں
منعقد ہونے والی ایک مذہبی کا نفرنس ہے۔جس میں دنیا بھر کے قریب پانچ ہزار علماء مدعو کئے جارہے ہیں“۔562
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرموده دوران دورہ ایبٹ آباد 1970ء
آپ نے فرمایا:۔اس کا نفرنس میں اسلام کی نمائندگی کی بہترین صورت یہ ہے کہ اسلام کے زندہ خدا کی زندہ
قدرتوں کے ثبوت میں واقعاتی رنگ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے تازہ نشانات اور اس کی تائید و
نصرت کو پیش کیا جائے“۔06 ستمبر
مطبوعه روزنامه الفضل 10 ستمبر 1970 ء )
”ہمارے پاکستانی بھائیوں کو اس بات پر خوش ہونا چاہئے کہ قرآن کریم کی پیشگوئیوں اور
حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات کے مطابق دنیا میں اسلام کے حق میں ایک عظیم انقلاب
بر پا ہو رہا ہے۔فرمایا:۔کمیونزم کے گھٹا ٹوپ بادل اب آہستہ آہستہ چھٹ رہے ہیں۔دہریت والحاد میں ڈوبی ہوئی
فضا میں جہاں کل تک مذہب کا نام لینا جرم تھا، اب وہاں مسجد میں آباد ہو رہی ہیں۔اسلامیات پر درس و
تدریس کے سلسلے بحال ہورہے ہیں اور مسلمان حلقوں میں اسلامی اخلاقیات پر بڑا زور دیا جارہا ہے۔دوسری طرف یورپ و امریکہ میں عیسائیت کی مذہبی حیثیت ختم ہو چکی ہے۔عیسائیت اب براعظم افریقہ
میں ہاتھ پاؤں ماررہی ہے اور جماعت احمدیہ کے ساتھ اسے زبردست مقابلہ در پیش ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے کہ ہماری تبلیغی جد و جہد کے نتیجہ میں وہ لرزہ براندام ہے اور قریباً ہر میدان میں پسپا ہو رہی ہے۔جدوجہ
66
( مطبوعه روزنامه الفضل 10 ستمبر 1970ء)
563