اسلام کی جنگ سوائے احمدیت کے کسی اور نے نہیں لڑنی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
"
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
اسلام کی جنگ سوائے احمدیت کے کسی اور نے نہیں لڑنی
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جولائی 1970ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی بڑی غرض یہ ہے کہ تمام اقوام عالم کو
اسلام کی حسین تعلیم کا گرویدہ بنا کر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مضبوط رشتہ روحانی کو جوڑ
دیں۔اس نقطہ نگاہ سے ہر احمدی بوڑھے، جوان، بچے اور عورت کو دنیا پر نگاہ ڈالنی چاہئے کہ ہم نے انشاء
اللہ بنی نوع انسان کے دلوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنا ہے۔جب ہم مذہبی نقطہ نگاہ سے دنیا پر نظر ڈالتے ہیں تو جو نقشہ ہمارے سامنے آتا ہے، وہ یہ ہے کہ دنیا
کا ایک بہت بڑا حصہ دہریت اور الحاد کا شکار ہو چکا ہے۔مثلاً روس ہے، یہ ایک بہت بڑا ملک ہے۔روسی
نہ صرف یہ کہ خدا کو بھلا بیٹھے ہیں بلکہ ایک وقت میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ زمین سے (نعوذ
باللہ ) اللہ کے نام کو اور آسمان سے اس کے وجود کو مٹادیں گے۔ضمنا میں یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس مشہور " Iron Curtain" (آئرن کرشن میں
ہماری خاطر شگاف ڈال دیا ہے اور کمیونسٹ ممالک میں لوگ احمدی ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ایک
یوگوسلاوین ڈاکٹر آصف ، جب میں دورہ پر گیا ہوں، مجھے زیورک میں ملے۔چند دن تک وہ وہیں رہے۔نہایت شریف اور ذہین آدمی ہیں۔میڈیسن کے ڈاکٹر ہیں لیکن اٹامک ریسرچ میں بھی انہیں مہارت
ہے۔لیکن اس کے تشخیص والے حصے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پہلے میرا خیال تھا کہ چونکہ اٹامک انرجی کے
ذریعہ علاج ہونے لگ گیا ہے، شاید وہ اس میں دلچسپی لیتے ہوں گے۔اس لئے دس پندرہ منٹ میں نے
ان سے گفتگو کی اور بتایا کہ یہ تو ایک غیر فطری علاج ہے، جس کی طرف اب دنیا جا رہی ہے۔چنانچہ اس
کے متعلق جو دلائل اس وقت میرے ذہن میں آئے ، وہ میں نے انہیں بتائے ، وہ چپ کر کے خاموشی سے
میری باتیں سنتے رہے۔پھر جب میں خاموش ہوا تو وہ کہنے لگے ، مجھے اس علاج والے حصہ سے کوئی دلچسپی
نہیں ہے، صرف تشخیص والے حصہ سے مجھے دلچسپی ہے۔چند سال ہوئے ، وہ احمدی ہوئے تھے۔پھر وہ
واپس اپنے ملک یوگوسلاویہ گئے ، وہاں انہوں نے تبلیغ شروع کر دی۔اور اب وہاں ان کے ذریعہ ایک
565
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 03 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جماعت قائم ہوگئی ہے۔اسی طرح پولینڈ میں بھی چند آدمی احمدی ہو چکے ہیں۔چیکو سلاو کیہ ہماری جماعت
کے ساتھ بڑی دلچسپی لے رہا ہے۔میں بڑا حیران ہوا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا نام دنیا سے مٹانا چاہتے تھے۔مگر ا کرہ
( گھانا ) میں مسجد کے سنگ بنیاد کے موقع پر اور سفراء، جو مسلمان تھے ، وہ تو آئے ہی تھے نہیکن چیکوسلا و کیہ کا
سفیر بھی وہاں موجود تھا۔وہ ہمارے کاموں میں بڑی دلچسپی لے رہا تھا۔اگرہ میں ہمارے قیام کے دوران
میں جو بھی Function ( فنکشن ) ہوا، اس میں چیکوسلا و کین سفیر شامل ہوتارہا۔ایک ایسی عمارت میں
دلچسپی لینا ، جس کے متعلق اسلام کہتا ہے کہ یہ انسان کی ملکیت ہی نہیں۔انَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ
یہ اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے۔ایک ایسی عمارت میں دلچسپی لینا، جس میں پانچ وقت اللہ تعالیٰ کا نام
بلند ہوتا اور اس کی عظمت و کبریائی کا اقرار کیا جاتا ہے، اس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں ایک ایسے ملک
کے سفیر کا شامل ہونا ، جو دنیا سے اللہ تعالیٰ کا نام مٹانا چاہتے تھے، بہت معنی رکھتا ہے۔میں اس کی تفصیل
میں اس وقت نہیں جاسکتا۔بہر حال دنیا کا ایک بڑا علاقہ ایسا ہے، جہاں دہریت اور الحاد کی حکومت ہے۔اگر چہ یہ صحیح ہے
کہ اللہ تعالی نے اس " Iron Curtain" (آئرن کرشن ) میں ہمارے لیے شگاف پیدا کر دیا ہے اور ہم
ان علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔مگر یہ ابھی ابتدا ہے۔اس کی انتہا یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام نے فرمایا ہے:۔میں اپنی جماعت کورشیا کے علاقہ میں ریت کی مانند دیکھتا ہوں“۔یہ آپ کا کشف ہے۔لیکن اس انتہا کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس کے متعلق میں اس وقت بات
کر رہا ہوں۔اسی طرح چین ہے، وہاں سے بھی مذہب کو نکال دیا گیا ہے اور اس کی جگہ دہر بیت اور الحادآ
گیا ہے۔(یورپ کے بعض ممالک میں بھی یہی حالات ہیں۔مگر یہ تو وہ علاقے ہیں، جہاں حکومت اور
عوام نے اعلان کر دیا کہ مذہب سے ان کا کوئی تعلق ، واسطہ نہیں۔علاوہ ازیں دنیا کے بہت بڑے علاقے ایسے ہیں، جن پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔مثلاً عام
گفتگو میں آپ کہیں گے کہ سارا یورپ عیسائی ہے۔عام گفتگو میں آپ کہیں گے کہ انگلستان ایک عیسائی
ملک ہے۔عام گفتگو میں آپ
کہیں گے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ عیسائی ممالک ہیں۔عام گفتگو میں آپ
کہیں گے کہ کینیڈا اور یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ عیسائی ممالک ہیں۔عام گفتگو میں آپ کہیں گے کہ جنوبی
566
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
امریکہ (جس میں بہت سے ممالک ہیں۔عیسائی ملک ہے۔اسی طرح افریقہ کے بعض حصوں کے متعلق
آپ کہیں گے کہ یہ عیسائی ممالک ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ عیسائی ممالک نہیں ہیں۔البتہ کسی وقت یہ
عیسائی ممالک ہوا کرتے تھے۔اب مثلاً یورپ ہے۔یورپ میں اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے تثلیث کو ختم کر
دیا ہے۔یعنی گر جا کے ساتھ انہیں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔البتہ ان قوموں پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔آپ نے بھی خواب میں بھی نہیں دیکھا ہو گا، آپ اپنے تصور میں بھی نہیں لا سکتے کہ کسی مسجد کے سامنے
For Sale (فارسیل) کا بورڈ لگا ہوا ہو ، یعنی یہ مسجد قابل فروخت ہے۔لیکن خود میری ان آنکھوں نے
لندن کے بعض گرجوں کے سامنے For Sale (فارسیل) کا بورڈ لگا ہوا دیکھا ہے۔دوسری مصروفیات کی
وجہ سے مجھے اکثر باہر نکلنے کا کم ہی موقع ملتا تھا۔لیکن جب کبھی میں موٹر میں با ہر نکلتا اور کہیں گر جا نظر آتا،
خصوصاً اتوار کے روز تو میں یہ دیکھنے کی کوشش کرتا کہ مجھے اندر جانے والے یا باہر نکلنے والے نظر آ جائیں
اور میں یہ معلوم کر سکوں کہ وہ کس عمر یا کس ٹائپ کے لوگ ہیں؟
جب میں 67ء میں وہاں گیا تھا تو اس وقت ایک موقع پر ہماری کارایک گرجے کے سامنے سے
ایسے وقت گزری، جب کہ پرستش کرنے کے بعد عیسائی گر جاتے باہر نکل رہے تھے۔چنانچہ میں یہ دیکھ کر
حیران ہو گیا کہ (اگر میں بہت ہی محتاط اندازہ لگاؤں تو یہ ہوگا کہ ان میں 95 فیصد لوگ ساٹھ سال سے
بڑی عمر کے تھے اور بمشکل 5 فیصد لوگ ساٹھ سال سے کم عمر کے تھے۔اس طرح نو جوانوں کی گویاتین
نسلیں سمجھنی چاہئیں یعنی اگر ہر ایک نسل 20 سال کی ہو تو پچھلی تین نسلیں ایسی ہیں، جنہیں عیسائیت سے
کوئی دلچسپی نہیں ہے۔پھر یہ بھی دیکھیں کہ انگلستان ایک عیسائی مملکت کہلاتی ہے۔مگر عجیب عیسائی مملکت
ہے کہ وہاں کی ملکہ کو سوڈومی (Sodomy) بل پر مجبور او ستخط کرنے پڑے۔67ء میں ایک دفعہ ایک
پادری نے تھوڑی سی شوخی دکھائی تھی۔اگر چہ وہ بڑے ادب سے بات کرتا تھا لیکن مجھے اس کی باتوں میں
ہلکی سی شوخی کی بو آئی۔اس کا جواب میں نے یوں دیا کہ مجھے تم لوگوں پر رحم آتا ہے۔اس کے سوال اور
میرے جواب میں بظاہر کوئی تعلق نہیں تھا۔لیکن میں تو اسے جھنجھوڑ نا چاہتا تھا۔وہ حیران ہو کر میری طرف
دیکھنے لگ گیا کہ مجھے ان پر کیوں رحم آتا ہے؟ میں نے اسے کہا کہ مجھے تم پر اس لئے رحم آتا ہے کہ جسے تم
نے "Defender of Faith" ( ڈیفنڈر آف فیتھ ) قرار دے رکھا ہے، (عیسائیت نے انگلستان کے
بادشاہ یا ملکہ کو محافظ عیسائیت کا لقب دے رکھا ہے۔وہ مجبور ہوئی ،سوڈومی (Sodomy) بل پر دستخط
کرنے کے لئے۔اس سے زیادہ تمہاری قابل رحم حالت اور کیا ہو سکتی ہے؟
567
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بہر حال یہ عیسائی ممالک تو کہلاتے ہیں مگر ان میں عیسائیت نہیں ہے۔کسی وقت تھی۔مگر اب
انہیں پتہ ہی نہیں کہ عیسائیت کسے کہتے ہیں؟ یہ ٹھیک ہے کہ وہاں بہت سے پادری ہیں۔یہ اور بعض
دوسرے لوگ عیسائیت پر دیانتداری سے ایمان رکھتے ہوں گے۔ہم بدظنی نہیں کرتے کہ کسی کو تثلیث جیسے
نامعقول عقیدے پر دیانتداری سے ایمان نہیں۔ٹھیک ہے، ہزاروں ہوں گے اور کروڑوں کی آبادیوں
میں شاید لاکھوں بھی ہوں، جو دیانتداری سے سمجھتے ہوں کہ تثلیث اور کفارہ کا مسئلہ صحیح ہے۔لیکن بڑی
بھاری اکثریت ایسی ہے، جنہیں عیسائیت سے کوئی دلچسپی نہیں۔صرف نام کے عیسائی ہیں اور بس۔کبھی
گر جا چلے گئے، کبھی نہ گئے۔مذہب کی جو غرض ہے، وہ بالکل مفقود ہے۔اس وقت جہاں عیسائیت کا کچھ Hold (ہولڈ ) مجھے نظر آتا ہے، (ہوسکتا ہے، میرا اندازہ غلط
ہو۔لیکن جہاں تک میں نے سوچا ہے، مجھے اس زمین پر عیسائیت کی تین Pockets (پاکٹس ) نظر آتی
ہیں۔ایک سپین ہے۔وہاں ابھی تک Catholicism ( کیتھولک ازم) کا Hold ( ہولڈ) ہے۔اور کسی
وقت تو اتنی سخت گرفت تھی کہ وہ دوسرے عیسائی فرقوں کو گرجے اور دوسری عبادت گاہیں بنانے کی بھی اجازت
نہیں دیتے تھے۔ابھی چند سال ہوئے، انہوں نے کچھ نرمی کی ہے۔ہمارا ڈرائیور پروٹسٹنٹ تھا۔وہ بڑے
غصے سے
کہتا تھا کہ ایسے بار بیرین دنیا میں کبھی پیدا نہیں ہوئے۔کیونکہ ان پر انہوں نے پابندیاں عائد کر رکھی
ہیں۔بہر حال کیتھولکس عیسائیت کا ایک فرقہ ہے اور سپین میں اس کا قوم پر کچھ نہ کچھHold ( ہولڈ) ہے۔اس کے علاوہ جنوبی امریکہ ہے۔وہاں بھی سپین اور پرتگال کے لوگ گئے ہوئے ہیں۔اور وہاں
یہی سپینش زبان بولتے ہیں۔اور غالباً اسی وجہ سے ان کے دماغ پر بھی اور ان کی زندگیوں پر بھی عیسائی
مذہب کا ایک حد تک Hold ( ہولڈ) ہے۔لیکن آج دنیا میں عیسائیت کی دوسرے مذاہب سے جو جنگ
ہو رہی ہے، اس میں پین کا اگر کوئی حصہ ہے تو بہت معمولی اور جنوبی امریکہ کا غالباً کوئی حصہ نہیں ہے۔شاید
کچھ پیسے وغیرہ ان سے لے لیتے ہوں گے۔اس جنگ میں وہ اس طرح شریک نہیں کہ وہ فرنٹیئر یعنی محاذ پر
آکر اسلام کے مقابلے میں کھڑے ہوں۔پادری ابھی یورپ سے ہی جارہے ہیں۔مثلاً بلیجیم ، ہالینڈ، اٹلی اور فرانس ہیں، یہ عیسائیت کی
پاکٹس رہ گئی ہیں۔ان ملکوں کی اکثریت تو میرے نزدیک عیسائی نہیں رہی۔لیکن بہر حال ان ممالک میں
عیسائیت کی سٹرانگ پاکٹس ہیں۔وہاں افریقہ میں ان ملکوں کے پادری جارہے ہیں۔ممکن ہے، کچھ پین
کے بھی ہوں۔568
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
فکر اور تدبر کرنے والے عیسائی پادری میرے نزدیک اس نتیجہ پر پہنچ چکے ہیں کہ ان کا اسلام
کے ساتھ آخری معرکہ افریقہ میں ہے۔اور اب وہاں بڑا زور دے رہے ہیں۔انگلستان میں گرجے برائے
فروخت اور افریقہ میں نئے گرجے بنوا ر ہے ہیں۔پس اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی توجہ کا مرکز اس وقت
انگلستان یا یورپی ممالک نہیں بلکہ افریقہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے وقت مختلف عیسائی پادریوں کی جو بین الاقوامی
کا نفرنسیں ہوا کرتی تھیں، ان میں وہ بیان دیا کرتے تھے (اور وہ چھپے ہوئے ہیں، ہمارے پاس ان کے
حوالے موجود ہیں ) کہ افریقہ ان کی جیب میں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے
وقت افریقہ عیسائیوں کے خیال میں ان کی جیب میں تھا۔پھر اس کے بعد حالات بدلے، اللہ تعالیٰ نے
فضل اور رحم کیا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے اور وہ افریقہ، جو عیسائیت کی جیب میں
تھا، ( ذمہ دار پادریوں اور بشپس کے حوالے موجود ہیں کہ افریقہ ان کی جیب میں ہے۔) اس کے متعلق
انہوں نے یہ کہنا، شروع کر دیا کہ یہ بات مشتبہ ہے، پتہ نہیں، یہ براعظم عیسائیت کی جیب میں آتا ہے یا محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم کے نیچے جمع ہو جاتا ہے۔چنانچہ وہ فٹی ففٹی چانس کی باتیں کرنے لگے۔پھر جب ہماری تبلیغی مہم اور تیز ہوئی تو انہوں نے بین الا قوامی کانفرنسوں میں یہ بیان دیتے ہیں کہ اگر وہ
ایک افریقن کو عیسائی بناتے ہیں تو احمد کی دس افریقنوں کو مسلمان بنا لیتے ہیں۔چنانچہ انہوں نے ایک اور
دس کی نسبت سے اسلام کی فتح اور عیسائیت کی شکست تسلیم کرلی۔پھر جنہیں وہ عیسائی بناتے ہیں، ان کی حالت یہ ہے کہ بلجیم کے ایک پادری افریقہ کے ایک
ملک میں 52 سالہ تبلیغ کرنے کے بعد بوڑھے ہو کر واپس جارہے تھے۔ہمارے ایک مبلغ بھی
Courtesy call ( کرٹسی کال) کے طور پر اس سے ملنے گئے۔اور اتفاق کی بات تھی کہ وہاں اس وقت
اور کوئی نہیں تھا، صرف وہ تھایا ہمارا مبلغ تھا۔بے تکلفانہ باتیں شروع ہوگئیں۔وہ عیسائی پادری کہنے لگا کہ
کچی بات یہ ہے کہ میرے 52 سالہ تجر بہ اور کوش کا نچوڑ یہ ہے کہ اس عرصہ میں ، میں نے صرف ایک آدمی
کو عیسائی بنایا ہے۔ویسے ہزاروں پر میں نے عیسائیت کے لیبل لگائے ہیں۔لیکن مجھے پتہ ہے کہ وہ عیسائی
نہیں ہیں۔کوئی ہم سے دودھ لینے کی خاطر عیسائی ہوا ہے، کوئی ہم سے تعلیم حاصل کرنے لئے عیسائی بنا
ہے، کوئی نوکری کی خاطر عیسائی ہو گیا ہے، کوئی گندم اور دوسری غذائی ضرورتوں کی خاطر عیسائی بنا ہے۔مجھے پتہ ہے کہ وہ عیسائی نہیں ہیں۔ہمارے مال اور دولت میں انہیں دلچسپی ہے ، عیسائیت میں انہیں دلچسپی
569
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نہیں ہے۔لیکن ایک آدمی کے متعلق مجھے علم ہے کہ وہ دل سے عیسائی ہوا ہے۔ہمارے مبلغ نے اس سے کہا
کہ ہم تو ہزاروں تم میں سے بھینچ کر مسلمان بنا چکے ہیں۔جن کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ زند تعلق ہے اور ان کے
متعلق ہم علی وجہ البصیرت کہہ سکتے ہیں کہ وہ پختہ مسلمان ہیں۔اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے ہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کا ذاتی مشاہدہ کر کے آپ سے انتہائی محبت کرنے
والے ہیں۔اور یہ ایک حقیقت ہے۔ہم نے بھی وہاں اس
قسم کے بہت نظارے دیکھے ہیں۔بہر حال مذہبی نقطہ نگاہ سے دنیا کا جونقشہ اس وقت ہمارے سامنے ہے، وہ یہ ہے کہ بعض علاقوں
میں تو ان اقوام نے اعلان کر دیا کہ وہ عیسائی نہیں۔وہاں تو دہریت اور الحاد کا زور ہے۔یہ ہمارے لئے ایک
علیحدہ محاذ ہے۔اس کے متعلق میں کسی اور خطبہ میں بیان کروں گا۔دنیا کا ایک علاقہ اور یہ بہت بڑا علاقہ
ہے، اس میں ہمیں یا تو نام کے عیسائی نظر آتے ہیں یاد ہر یہ ہیں۔اور وہ کہتے ہیں کہ ہم عیسائی نہیں ہیں لیکن
عیسائیت کا نام ان ملکوں میں ہے۔اور جہاں عیسائیت کا کافی Hold (ہولڈ) ہے ، وہ سپین اور جنوبی امریکہ
کے علاوہ افریقہ کا براعظم ہے، جہاں اسلام اور عیسائیت کے درمیان جنگ لڑی جارہی ہے۔اگر دنیا کا یہ نقشہ صحیح ہو اور میرے نزدیک صحیح ہے تو اس لحاظ سے جماعت احمدیہ پر یہ زبردست
ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے کہ اس محاذ پر عیسائیوں کو شکست دے۔وہاں افریقہ میں بھی عیسائیوں کا یہ حال
ہے کہ ہمارے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ پہلے شہروں اور قصبوں میں پڑھے لکھے لوگوں میں ان
کی تبلیغ کا
بڑا زور تھا۔لیکن جب سے ہم آئے ہیں، یہ اب Bush ( بش ) میں چلے گئے ہیں۔وہ دوست اپنی طرف
سے تو یہ کہہ رہے تھے کہ اب ہم کیا کریں؟ میں نے انہیں فوراً کہا،Follow them to the Bush
تم بھی Bush میں جا کر ان کا پیچھا کرو، انہیں یہاں بھی سکنے نہیں دینا۔عیسائیت اسلام کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، یہ صحیح ہے۔لیکن یہ افریقہ کے معاشرہ پر اثر انداز
نہیں ہوئی۔میں پہلے بھی بتا چکا ہوں، ابھی آٹھ ، دس دن ہوئے ، رپورٹ آتی ہے کہ ہمارے چلے آنے
کے بعد کماسی میں ایک بہت بڑا عیسائی پیرا ماؤنٹ چیف مر گیا۔وہ خود عیسائی اور اس کے حلقہ اثر میں
ہزاروں کی تعداد میں عیسائی۔لیکن اس پیرا ماؤنٹ چیف کے مرنے پر جس طرح بد مذہب والے یعنی
مشرک دفن کیا کرتے تھے، وہی رسوم شروع ہو گئیں۔مرنے والا بھی عیسائی اس کے علاقے میں اس کے
ماتحت جو تھے، ان میں سے بڑی بھاری اکثریت عیسائیوں کی۔لیکن رسوم جاہلیت کی اور ان کے مطابق
اسے دفنا یا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ عیسائیت نے لیبل لگا دیا ہے لیکن معاشرہ میں کوئی تبدیلی نہیں پیدا کی۔570
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
66
اس کے مقابلے میں ( دنیا ویسے آگے نکل گئی ہے، ہمیں وہی آواز پیاری ہے، جو حضرت بلال کی تھی)
ہزاروں کی تعداد میں ہم نے عیسائیوں میں سے بھی اور مشرکوں میں سے بھی مسلمان بنائے ہیں۔اور ان
کے سینے اللہ کے نور سے منور ہیں۔وہ اسهَدُ اَنْ لا اله " کہنے والے نہیں بلکہ ” اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلهَ “
کہنے والے ہیں۔یعنی ان کا عربی کا تلفظ بھی صحیح ہے۔وہ عربی کے ساتھ تعلق رکھنے میں بھی جنونی ہیں۔احمدیت اور اسلام سے انہیں جو پیار ہے، وہ تو ہے ہی۔لیکن عربی زبان سے بھی وہ عشق رکھتے ہیں۔انہیں
عربی بولنے کا بڑا شوق ہے۔چنانچہ وہاں
کئی علاقوں میں عربی بولی جاتی ہے۔کماسی سے قریبا دو ، اڑھائی سو
میل دور گھانا کے بارڈر پر واقع ہماری وا (Wa) کی جماعتیں ہیں۔کچھ وقت کم تھا، کچھ وہاں کے حالات
مثلاً سڑکوں اور سفر کی دوسری سہولتوں کا علم نہیں تھا۔اور پھر Briefing ( بریفنگ ) ناقص تھی۔چنانچہ ہمارا
پروگرام یہ طے پایا کہ کماسی سے صبح نیچی مان، جوستر میل کے فاصلے پر تھا، وہاں جائیں گے اور پھر واپس آ
جائیں گے۔کماسی میں وا کے دوس نمائندے آگئے۔آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہاں ہماری کتنی جماعتیں
ہوں گی۔یعنی مختلف جماعتوں کے دوسو نمائندے اکٹھے ہو کر آگئے اور مشکل یہ پیدا ہوگئی کہ ان کی اپنی لوکل
زبان تھی۔جو کماسی کی زبان سے بالکل مختلف تھی۔اگر میری تقریر کا کماسی کی زبان میں ترجمہ ہوتا تو وہ
بالکل سمجھ ہی نہیں سکتے تھے۔چنانچہ میں نے دوستوں سے مشورہ کیا۔کہنے لگے کہ اگر آپ انگریزی میں
بولیں گے تو ان میں سے 10-5 فیصد سمجھ جائیں گے لیکن 90 فیصد بالکل نہیں سمجھیں گے۔اور پھر انگریزی
تقریر کی صورت میں ان کی لوکل زبان میں ترجمہ کرنے والا بھی کوئی نہیں۔لیکن اگر آپ عربی میں بولیں تو
یہ انگریزی سے زیادہ عربی سمجھ جائیں گے۔ہماری وہاں کی جماعتوں کے ایک پریذیڈنٹ بھی اس وفد میں
شامل تھے، وہ عربی بڑی اچھی جانتے تھے۔وہ کہنے لگے کہ میں آپ کی عربی تقریر کا اپنی لوکل زبان میں
ترجمہ کر دوں گا۔چنانچہ وہاں مجھے مختصر عربی میں تقریر کرنی پڑی۔میں آپ
کو یہ بتارہا ہوں کہ انہیں عربی
سے بڑا پیار ہے۔اس علاقے کے لوگ ہماری طرح کی پگڑیاں باندھتے ہیں۔ہماری نقل میں نہیں بلکہ
ویسے ہی ان کا پرانا رواج ہے۔کلاہ غالبا نہیں ہوتا۔اپنی ٹوپی پر پگڑی باندھتے ہیں۔لیکن ہمارے ملک کی
طرح طرہ نکلا ہوا اور بالکل یہی شکل ہوتی ہے۔وہ بڑے اچھے اور سادہ لوگ تھے۔ہمارے جو دوست
احمدی ہوتے ہیں، یہ صحیح ہے کہ شروع میں بعض میں کمزوری ہوتی ہوگی کیونکہ ولی بن کر تو اس نے احمدی نہیں
ہونا بلکہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے احمدی ہو کر ولی بنے گا، اس کے لئے لمبے عرصہ تک تربیت کرنے کی ضرورت
ہے، بہر حال وہ لوگ بڑے مخلص احمدی ہیں۔571
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 03 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہمارے ایک نوجوان نا تجربہ کار مبلغ نے ہمارے نائیجیریا کے پریذیڈنٹ ، جن کا نام بکری ہے۔ان کے ساتھ موٹر میں بیٹھے ہوئے کوئی بد تمیزی کر دی۔بکری صاحب کا ایک بٹیا وہاں کی ہائیکورٹ کا جج بھی
ہے اور مخلص احمدی۔( نائیجیریا کے دو مسلمان حج ہیں اور دونوں احمدی ہیں۔ایک ہمارا احمدی ہے اور ایک
باغیوں میں سے احمدی ہے۔بہر حال وہ بھی اپنے آپ کو احمد ی ہی کہتے ہیں۔) بکری صاحب نے جو اس
مبلغ کو جواب دیا، اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ کس قسم کے احمدی ہیں۔وہ اسے کہنے لگے، دیکھو تم نے بدتمیزی
کی ہے۔میں ایک پرانا احمدی ہوں اور احمدیت میرے رگ وریشہ میں رچی ہوئی ہے۔مجھ پر تمہاری اس
بات کا کوئی اثر نہیں۔لیکن میں تمہیں یہ بتادیتا ہوں، اگر تم نے نو جوانوں کے سامنے ایسی بات کی تو ان کو
احمدیت سے دور لے جانے کے تم ذمہ دار ہو گے۔وہ لوگ احمدیت کے عاشق اور بڑی قربانیاں کرنے والے ہیں۔ان کا جو کیریکٹر ہے اور ان کی
جو عادتیں ہیں ، وہ اتنی اچھی اور خوبصورت ہیں کہ مجھے بعض دفعہ فکر پیدا ہوتی ہے کہ وہ کہیں ہم سے آگے نہ
نکل جائیں۔اللہ تعالیٰ کا ہمارے ساتھ کوئی رشتہ تو نہیں کہ جو مرضی ہم کریں اور وہ ہمارے اوپر مہربان
رہے۔اور دوسرے اس کی راہ میں زیادہ قربانیاں دینے والے، اس کے زیادہ عاشق اور اس سے زیادہ
محبت کرنے والے ہوں اور وہ انہیں بھلا دے۔یہ تو نہیں ہو سکتا۔وہاں جو نسل اس وقت پرورش پارہی
ہے، وہ بڑی سنجیدہ ہے۔حالانکہ تعلیمی لحاظ سے بڑے پیچھے ہیں۔لیکن اس کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ
قوم سعید فطرت لے کر پیدا ہورہی ہے۔( دنیوی لحاظ سے بھی) مثلاً کوئی بچہ سڑک پر نہیں آئے گا۔وہاں
دور کو کوئی خدشہ نہیں ہوتا کہ وہ کسی انسان کو Knock down کر دے گا اور اسے مصیبت پڑ جائے
گی۔اور اسی واسطے وہ بالعموم ستر، اتنی میل کی رفتار سے کار چلاتے ہیں۔چنانچہ ہم نے بو (Bo) سے
سیرالیون تک 170 میل کی مسافت سوا تین گھنٹے میں طے کی۔کوئی آدمی سڑک پر نہیں آتا۔سڑک کے
کنارے سے سات آٹھ سال کے بچے کداڑے لگا رہے ہوتے ہیں مگر کیا مجال ان میں سے کوئی سڑک
پر آ جائے۔وہ سڑک کے کنارے یاد کانوں کے پاس رہتے ہیں۔مگر جہاں سے ٹریفک گزر رہی ہوتی ہے،
وہاں بالکل نہیں جاتے۔ان کی سنجیدگی کا یہ حال ہے کہ ایک چھوٹی افریقن بچی ، جسے ہم نے اپنی بیٹی بنایا ہے۔(اس کا
باپ راضی ہو گیا تھا، اسے ہم ساتھ تو لا نہیں سکتے تھے، تیاری مکمل نہیں ہو سکتی تھی ، مثلاً پاسپورٹ وغیرہ بنوانا
تھا۔وہ بچی منصورہ بیگم کو اس لئے پسند آئی کہ تین گھنٹے کا جلسہ اور پانچ سال کی وہ لڑکی۔منصورہ بیگم کہتی
572
تحریک جدید- ایک البمی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
ہیں کہ وہ میرے قریب آ کر بیٹھ گئی اور تین گھنٹے تک خاموشی سے بیٹھی رہی۔یہاں تک کہ اس نے اپنی
ٹانگ بھی نہیں ہلائی اور جلسہ کی کاروائی کو بڑی توجہ سے سنتی رہی۔حالانکہ اسے کچھ سمجھ نہ آ رہا تھا۔بچپن آخر
اس کا بھی ہے۔صرف ہمارے بچوں کا بچپن تو نہیں ہوتا۔چنانچہ بچپن کی عمر نے بھی کوئی جوش نہیں دکھایا۔وہ ہلی تک نہیں۔بلکہ ساتھ بیٹھی ہوئی عورت نے اسے کہا بھی کہ تم تھک گئی ہوگی ، اپنی ٹانگوں کو ہلا ؤ جلاؤ مگر
اس نے سنی ان سنی کر دی اور اسی طرح بیٹھی رہی۔پس اس قسم کے نیچے وہاں پیدا ہور ہے ہیں۔وہاں ہمارے سکولوں میں عجیب ڈسپلن ہے۔انہیں دیکھ کر رشک آتا ہے۔یہ صحیح ہے کہ زیادہ ڈسپلن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے سکولوں میں پیدا ہوا
ہے۔لیکن اس ڈسپلن کو قبول کرنے والے تو وہی افریقن ہی ہیں۔وہ تعلیم میں بڑے اچھے جارہے ہیں۔مجھے بھی بعض موقعوں پر یہ نہیں کہ میں نے ان میں کوئی نقص دیکھا۔) یہ بات
کہنی پڑتی تھی کہ پیچھے نہ۔یہ درست ہے، تم مظلوم ہو، کئی سو سال تمہیں یورپی اقوام نے لوٹا تمہیں تعلیم نہیں دی، اس حقیقت
سے کسی کو انکار نہیں۔لیکن پیچھے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔اس لئے کہ اگر تعلیم کے اور مادی ترقیات کے اور
روحانی ترقیات کے دروازے تم پر بند ہوتے اور تمہیں اپنے مستقبل کی طرف پیٹھ کرنی پڑتی تو تم پیچھے
دیکھتے اور کڑھتے ، گالیاں دیتے اور بدلہ لینے کی سوچتے۔لیکن جب اللہ تعالیٰ نے علم کے میدان میں بھی اور
مادی ترقیات کے میدان میں بھی اور روحانی ترقیات کے میدان میں بھی تمہارے لئے بزرگ شاہراہیں
کھول دی ہیں تو اب آگے بڑھو۔سامنے کی طرف دیکھو، پیچھے کیوں دیکھتے ہو؟ ویسے ان کے اندر آ گے
بڑھنے کی اہلیت پائی جاتی ہے۔وہ بڑی سمجھ دار قوم ہے۔وہ توجہ سے پڑھتے ہیں اور وقت کو ضائع نہیں
کرتے ، اس لئے وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ایک نسل کے بعد دوسری نسل آتی ہے، پتہ ہی نہیں ہوتا، ایک صبح کو دنیا اٹھ کر دیکھتی ہے کہ جس
قوم کو لوگ پیچھے سمجھتے تھے، وہ ان سے آگے نکل گئی ہے۔جاپان کی تاریخ میں ایسا ہی ہوا۔یورپ سمجھتا تھا
کہ کوئی ایشیائی ملک ان سے آگے نہیں نکل سکتا۔مگر ایک صبح کو انہیں یہ اقرار کرنا پڑا کہ جاپان ان سے آگے
نکل گیا یا کم از کم ان کے برابر آ گیا ہے۔(اعلان تو شاید برابر آنے کا کیا تھا کیونکہ اپنے سے آگے نکل
جانے کا تو وہ مان نہیں سکتے تھے۔) اور یہ اس لئے کہ جو ایک اندورنی تبدیلی رونما ہوتی ہے، ایک نسل کے
بعد جب دوسری نسل وہ مقام حاصل کر رہی ہوتی ہے تو کسی کو پتہ ہی نہیں لگتا، دنیا حیران رہ جاتی ہے۔یہ جو افریقہ میں اگلی نسل پرورش پارہی ہے، جسے میں دیکھ کر آیا ہوں، اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے اور
صداقت ان پر کھولے اور دین و دنیا کی حسنات سے ان
کو نوازے، وہ ایسے سعید فطرت ہیں کہ اگر ان کی صحیح
573
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تربیت کی جاسکے تو وہ دوسری قوموں سے آگے نکل جائیں گے۔روحانی لحاظ سے بھی وہ ہم سے آگے جاسکتے
ہیں۔ہم نے کوئی Monopoly ( اجارہ داری تو نہیں کی ہوئی، اللہ تعالیٰ سے۔جو آدمی اس کی راہ میں زیادہ
قربانیاں دے گا، جو اس سے زیادہ پیار کرے گا، جو دنیا کو چھوڑ کر اس کی طرف زیادہ توجہ کر رہا ہو گا، اس سے وہ
زیادہ پیار کرے گا۔کیونکہ قرآن کریم میں جو اصول بیان ہوئے ہیں، اس کے خلاف تو نہیں ہو سکتا۔بہت سارے Digression (ڈائی گریشن) یعنی ادھر ادھر بھی میں گیا ہوں ، حالات بھی
بتائے تھے۔جو بات میں نے آپ سے اس وقت کہی ہے، وہ خلاصہ یہ ہے کہ اسلام کی جنگ سوائے
احمدیت کے کسی اور نے نہیں لڑنی۔اور جو اسلام کی جنگ لڑی جانی ہے، اس کے بڑے محاذ ہیں۔(اور
چھوٹے چھوٹے محاذ بھی ہیں، کسی وقت ان پر بھی روشی ڈالوں گا۔) ایک دہریت اور لادینیت کا محاذ اور
دوسرا نام نہا دعیسائیت کا محاذ۔نام نہاد میں نے اس لئے کہا ہے کہ عیسائیت اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہے۔لیکن مادی لحاظ سے اور دنیوی طاقت کے لحاظ سے اس کا دنیا میں بڑا اثر و رسوخ ہے۔ایک خلاف فطرت
کام کرنے والا افسر اور لیڈر جو ہے، جہاں عیسائیت کا مقابلہ ہوگا ، وہ عیسائیت کی مدد کر جائے گا۔حالانکہ
اس کے سارے اعمال اور زندگی عیسائی نقطہ نگاہ سے بھی گند میں ملوث ہے۔یہ جنگ جو ہم نے عیسائیت
سے لڑنی ہے، اس کا فیصلہ افریقہ میں ہوگا۔کیونکہ اگر آج ہم افریقہ سے عیسائیت کو نکال دیں تو پھر ان کے
لئے یہ بڑا ہی مشکل ہے، سپین یا جنوبی امریکہ میں اس طرح اکٹھے ہو جانا۔اور Counter attack
( کاؤنٹر اٹیک) کے لئے جمع ہو جانا کہ جس میں انہیں کامیابی کی کوئی امید ہو۔عیسائیت کے دلائل کے خلاف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اتناز بر دست لٹریچر جمع
کر دیا ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایک ایک چیز کو لے کر اس کے پر خچے اڑا دیئے ہیں۔اللہ
تعالیٰ نے توفیق دی تو انشاء اللہ نو جوانوں کے لئے ان کا ایک خلاصہ شائع کر دیا جائے گا، جس میں صرف
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان فرمودہ دلائل ہوں گے۔پیس افریقہ میں لڑی جانے والی جنگ کو جیتنے کے لئے ہم پر بہت بھاری ذمہ داری عائد
ہوتی ہے۔اس سلسلہ میں بہت ساری باتیں میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔مثلاً نصرت جہاں ریزروفنڈ قائم
ہمیں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، ہمیں ٹیچرز کی ضرورت ہے ڈاکٹروں اور ٹیچروں کو
رضا کارانہ طور پر خدمات پیش کرنے کی جو میں نے تحریک کی تھی، اس سلسلہ میں شاید ایک بات رہ گئی تھی۔وہ یہ ہے کہ ہمیں ایسے ڈاکٹروں کی بھی ضرورت ہے، جن کی بیویاں بھی ڈاکٹر ہوں۔اور ایسے ٹیچرز کی بھی
ہے۔574
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء
ضرورت ہے، جن کی بیویاں بھی وہاں کام کر سکیں۔یعنی وہ بھی بی۔اے، بی ایڈ یا بی۔ایس سی، بی ایڈ
ہوں۔کیونکہ وہاں بعض جگہیں ایسی بھی ہیں، جہاں مسلمان لڑکی تعلیم میں بہت پیچھے ہے اور پردے میں غلو
کر رہی ہے۔اس لحاظ سے تو اچھا ہے کہ وہاں بے پردگی نہیں۔اور بے پردگی سے پردہ میں غلوا چھا ہے۔لیکن اس
کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ وہاں کی مستورات علم سے ( اور علم در اصل خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے ہیں
اور ان سے وہ) محروم ہیں۔ہماری طرف سے یہ کوشش ہورہی ہے کہ ایسے علاقوں میں با پردہ پڑھائی کا
انتظام کیا جائے۔تا کہ اگلی نسل کی بچیوں
کو ہم علم کے نور سے منور کر سکیں۔ہمیں بڑی دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر تو کچھ ہو نہیں سکتا۔جب اللہ
تعالیٰ فضل کرے اور اپنے پیار کا جلوہ دکھائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔میں وہاں پانچ ہیڈز
آف دی سٹیٹس سے ملا ہوں۔میں ایک غیر ملکی ، نہ میری ان سے جان ، نہ پہچان، مگر انہوں نے مجھ سے بے
حد پیار کیا۔ان پانچ میں سے تین تو عیسائی تھے باقی دو غیر احمدی مسلمان تھے۔لیکن مجھ سے اس طرح ملتے
تھے، جیسے ان کا کوئی بزرگ ہو۔میں دل میں حیران بھی ہوتا تھا اور الحمدللہ بھی پڑھتا تھا کہ میں تو بالکل عاجز
اور ناکارہ انسان ہوں، یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے۔ایک جگہ ایک آرچ بشپ نے شروع میں تھوڑی سی شوخی کی
تھی اس
کی تفصیل بڑی لطیف ہے، بعد میں کسی وقت بتاؤں گا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے دماغ پر ایسا
رعب ڈالا کہ واپسی پر مصافحہ کرتے وقت اس طرح جھک گیا، جس طرح اپنے سے بڑے بشپ کے سامنے
جھک رہا ہو۔اس وقت بھی میرے دماغ میں یہی آیا کہ تثلیث تو حید کے سامنے جھکی ہے۔یہ خیال نہیں پیدا
ہوا کہ یہ شخص میرے سامنے جھکا ہے۔میں تو ایک عاجز انسان ہوں۔میں نے اس سے اللہ تعالیٰ کی توحید
کے موضوع پر باتیں کی تھیں۔جس سے وہ اتنامرعوب ہوا کہ چلتے وقت اسے جھکنا پڑا۔پس اللہ تعالیٰ تو بے حد فضل کرنے والا ہے۔ہمیں یہ معلوم کرنا چاہئے کہ معرفت یعنی اللہ تعالیٰ کی
قدرتیں کیا ہیں؟ احمدیت کی زندگی کی یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ بے حد رحم کرنے والا ہے، وہ بڑا پیار کرنے والا اور
اپنی بے شمار نعمتوں سے نواز نے والا ہے۔اگر ہم پھر بی الحمدللہ نہ کہیں تو ہم بڑے ہی بدقسمت ہوں گے۔پھر تو وہ
آگے آجائیں گے، جو الحمد للہ کہنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا کرے اور ہماری نسلوں کی صحیح تربیت کی
ہمیں توفیق دے۔اور ہمیں یہ بھی توفیق دے کہ ہم ہمیشہ مسابقون میں رہیں، کسی سے پیچھے ندرہ جائیں“۔روزنامه الفضل 20 اگست 1970 ء)
575