آگے بڑھو اور قربانیاں کرو اور اللہ تعالی کے فضلوں کے وارث بنو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جولائی 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 17 جولائی 1970ء
آگے بڑھو اور قربانیاں دو اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنو
""
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جولائی 1970ء
افریقہ میں، جہاں کا میں اب دورہ کر کے آیا ہوں، جو روپیہ عیسائیت خرچ کر رہی ہے،
اس کے مقابلہ میں ہم شاید ہزارواں بلکہ لاکھواں حصہ بھی خرچ نہیں کر رہے۔لیکن ان کے لاکھوں گنا زیادہ
خرچ کا نتیجہ اور ہمارے لاکھویں حصہ خرچ کا نتیجہ اگر ہمارے سامنے ہو اور ہم مقابلہ کریں تو ان کے اپنے
کہنے کے مطابق یہ ہے کہ اگر وہ ایک آدمی کو عیسائی بناتے ہیں تو احمد بیت دس کو حلقہ بگوش اسلام بنا لیتی ہے۔یعنی کوشش لا کھواں حصہ اور نتیجہ دس گنا زیادہ۔یہ ہماری کوشش کا نتیجہ نہیں ہو سکتا، نہ ہماری قربانی ایثار اس
بات کا استحقاق رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یہ نتیجہ پیدا کرے۔یہ محض اس کا فضل اور رحمت ہے، جس کے نتیجہ
میں یہ تبدیلیاں اور یہ انقلاب دنیا میں پیدا ہور ہے ہیں۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام احمد کے روپ میں ، احمد کے مظہر ہو کر، احمد کے ظل بن
کر اس دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔اور جمالی طور پر ( تلوار کے ذریعہ نہیں بلکہ ) اخلاق کے ساتھ ،
دلائل کے ساتھ ، تائیدات سماویہ کے ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ دنیا پر غالب ہونے کی ذمہ واری
آپ کی جماعت پر ڈالی گئی ہے۔یہ بہت بڑا کام ہے۔سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارے بس کا تو یہ روگ ہی
نہیں ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ نہ ہوتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت خلوص نیت کے
ساتھ اپنی بساط کے مطابق قربانی دے گی تو انہیں یہ بشارت دی جاتی ہے کہ ساری دنیا میں اسلام غالب آ
جائے گا۔اگر یہ وعدہ نہ ہوتا تو کوئی عقل مند کھڑے ہو کر یہ نہ کہتا کہ مال کی قربانی دو یا جان کی قربانی دو۔بلکہ اللہ تعالیٰ جو اپنے قول کا صادق اور اپنے وعدوں کا سچا ہے، اس نے یہ کہا ہے کہ جو تمہاری طاقت میں
ہے، وہ میرے حضور پیش کر دو۔پھر جو میری طاقت کے جلوے ہیں، انہیں اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کرو اور
میرے وعدوں کو پورا ہوتے دیکھو۔چونکہ یہ بشارتیں ہمیں حاصل ہیں، اس لئے ہم کھڑے ہو کر جماعت
سے یہ کہتے ہیں کہ آگے بڑھو اور قربانیاں دو اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنو۔ان فضلوں کا کہ تمہاری
کوششیں اگر کروڑ گنا بھی زیادہ ہوتیں ، تب بھی وہ اس فضل
کا تمہیں مستحق نہ بنا تیں۔چھوٹی سی قربانی کے
601
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے تم سے بے حد اور بے شمار فضلوں کا وعدہ کیا ہے۔اور اسی وعدہ کے پیش نظر ہم کھڑے
ہو کر کہتے ہیں کہ آگے بڑھو اور قربانیاں دو۔مالی قربانی کے متعلق میں بتا چکا ہوں کہ جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے اخلاص کا
نمونہ پیش کیا ہے۔جانی قربانی کے متعلق جہاں اساتذہ کا سوال تھا، ہماری ضرورت سے زیادہ آگئے ہیں۔لیکن جہاں تک ڈاکٹروں کا سوال ہے، ابھی تک یہ کہہ رہا ہوں، یوں مجھے امید ہے کہ بعد میں آ
جائیں گے۔لیکن توجہ دلانا اور یاد دہانی کرانا میر افرض ہے۔) پس ابھی تک جتنے ڈاکٹروں کی ہمیں
ضرورت ہے، وہ پورے نہیں ہوئے۔ایک تو میرا خطبہ بھی ابھی نہیں چھپا۔بہت سارے لوگوں کو اس کی
اہمیت کا بھی پتہ نہیں ہوگا۔بہر حال میرے اس پہلے خطبہ کے چھپنے اور اس خطبہ کے چھپنے کے درمیان غالباً
34 ہفتوں کا فرق پڑ جائے گا۔ایک اور یاد دہانی ہو جائے گی۔اس وقت جتنے بھی آدمیوں کی احمدیت اور
اسلام کو ضرورت ہے، وہ ہمیں دینے چاہئیں۔یعنی جو ہماری طاقت میں ہو، اس سے دریغ نہیں کرنا
چاہئے۔ہم جب یہ قربانی دے دیں گے، پھر بھی عیسائیت کے لئے زندگی وقف کرنے والوں کے مقابلہ
میں ہماری تعداد غالباً ہزارواں حصہ ہوگی۔کیونکہ وہ اس وقت لاکھوں کی تعداد میں دنیا میں کام کر رہے
ہیں۔پھر ان کی عورتیں ہیں، وہ بھی لاکھوں کی تعداد میں نہیں ( Nuns) بن کر، جو ایک غیر فطری چیز ہے، سر
منڈا لیتی ہیں اور ساری عمر کنواری رہنے کا عہد کرتی ہیں۔اور ان کے مقابلہ میں تو تم اپنی بہنوں سے یہ
قربانی لے ہی نہیں سکتے۔کیونکہ اسلام نے اسے جائز قرار نہیں دیا۔جو قربانی ہم لے سکتے ہیں اور لینا
چاہتے ہیں ، وہ یہ ہے:۔اول :۔ہماری ہوشیار، دیندار، ذہین اور صاحب فراست بچیاں اپنی خوشی سے واقفین کے ساتھ
شادیاں کریں اور دنیا کی طرف نہ دیکھیں، دین کی نعمتوں کو ترجیح دیں۔دوم:۔اپنے خاوندوں کے ساتھ جب باہر جائیں تو ان کی ممدومعاون بنیں۔اگر غیر ممالک میں
بعض دفعہ چھوٹی چھوٹی تکلیفیں پیش آئیں تو ان سے گھبرا کر اپنے خاوندوں کا وقت ضائع کرنے کی کوشش
نہ کریں اور انہیں صراط مستقیم سے ہٹانے کا موجب نہ بنیں۔سوم :۔وہ ایسے علوم حاصل کریں کہ وہ بھی جب اپنے خاوندوں کے ساتھ باہر جائیں تو دین کا
کام بھی کرنے والی ہوں ، صرف گھر کو سنبھالنے والیاں نہ ہوں۔اور یہ بہت سے طریقوں سے ہو سکتا ہے۔اس کی تفصیل میں ، میں اس وقت نہیں جانا چاہتا۔602
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء
میں نے بتایا تھا کہ غانا میں ہمارے انچارج مبلغ کلیم صاحب کی بیوی بالکل ان پڑھ تھیں، جب
وہ ان کے ساتھ باہر گئیں۔لیکن چونکہ مخلص اور اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنے والی تھیں، انہوں نے منصورہ بیگم کو
خود بتایا کہ میں نے سوچا، میں ایک ان پڑھ عورت ایک مبلغ انچارج کی بیوی کی حیثیت میں یہاں آئی
ہوں ، اردو بھی ٹھیک طرح مجھے نہیں آتی ، انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی ، میں اپنے مبلغ خاوند کے ساتھ
کیسے تعاون کروں گی؟ اور ان کا کس طرح ہاتھ بٹاؤں گی ؟ وہ کہنے لگیں کہ پھر اللہ تعالیٰ نے میری رہنمائی
فرمائی اور میرے دل میں یہ خیال پیدا کیا کہ تم انگریزی اور اس قسم کی جود نیا میں اور مشہور زبانیں ہیں، وہ نہ
سیکھو۔بلکہ وہاں کی مقامی زبان ( لوکل ڈائیلیکٹ ) جو ہے، وہ سیکھ لو۔چنانچہ انہوں نے مقامی زبان
سیکھنی
شروع کر دی اور اس میں بڑی اچھی مہارت حاصل کی۔اور پھر سارا دن بچے اور بچیوں کو قرآن کریم اور اس
کا ترجمہ پڑھاتی رہتی تھیں۔ان کے میاں باہر دوسری نوعیت کا تبلیغی کام کرتے تھے اور یہ گھر میں بیٹھ کر گھر
بھی سنبھالتیں اور بچوں کو قرآن کریم بھی پڑھاتی تھیں۔پس اگر اس قسم کا دل ایک احمدی بچی میں ہو اور ایسا ہی دل ہراحمدی بچی میں ہونا چاہئے تو پھر
اسے خود سوچ کر دعائیں کرنے کے بعد اس قدر علم حاصل کر لینا چاہئے کہ جو باہر کے ممالک میں اسلام
کے غلبہ کی اللہ تعالیٰ نے جو ہم چلاتی ہے، اس میں ممد و معاون ثابت ہو۔ہمارے احمدی ڈاکٹر اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہیں۔پہلے تو شاید کم ہوتے ہوں گے لیکن اس
سال کا میرا جو اندازہ ہے، وہ یہ ہے کہ سارے مغربی پاکستان میں ہمارے30-20 احمدی بچے انشاء اللہ
ڈاکٹری کا امتحان پاس کر کے ڈاکٹر بنیں گے۔اور موجودہ صورت میں بہت سارے تو باہر بھی چلے گئے
ہیں۔کچھ مزید پڑھنے کے لئے اور کچھ نوکریاں کرنے کے لئے۔لیکن پھر بھی پاکستان میں ہمارا کئی سوڈاکٹر
ہونا چاہئے۔ان میں سے ہمیں سر دست 30 کی ضرورت ہے۔بعض تو جو میرے علم میں ہیں یعنی میری
یاداشت میں ہیں، ان کو تو میں خط بھی لکھوا رہا ہوں کہ آگے آؤ۔لیکن جو ڈاکٹر بالکل نیا ہو گا، یعنی جس نے
اس سال یا پچھلے سال ڈاکٹری کی ہے، وہ فی الحال وہاں اتنا اچھا کام نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس کا تجربہ زیادہ
نہیں۔سوائے اس کے کہ کسی اچھے ماہر ڈاکٹر کے ساتھ جو پہلے وہاں کام کر رہے ہوں ، ان کے ساتھ اسے
لگا دیں۔اور ان کے ساتھ مل کر دو، چار سال کام کرے اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ میں بھی شفادے دے، علم
میں بھی زیادتی دے دے۔اس لئے فی الحال بہتر یہ ہے کہ ایسے ڈاکٹر زندگی وقف کریں جو یا تو ریٹائر ہو
چکے ہوں اور ان کی صحت بھی اچھی ہو۔اور یادو، چار سال کے اندر ریٹائر ہونے والے ہوں۔اور وہ اپنے
603
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
محکمہ سے چھٹی لے لیں یا فراغت حاصل کر لیں۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ 4-3 سال کی چھٹی لیں۔اور پھر ایک
سال یہاں آکر کام کریں اور پھر محکمہ سے پوری طرح فراغت پا کر وہاں چلے جائیں۔بہر حال جس تیزی
کے ساتھ اس سکیم کے بعض شعبوں میں ہمیں یہاں کام کرنا چاہئے ، اسی تیزی سے ہمارے لئے اللہ تعالیٰ
وہاں راہیں کھول رہا ہے۔شمالی نائیجیریا میں حکومت نے ہمارے دو سکولوں کے لئے ہمیں 40-140 یکٹر مفت زمین دینے
کا فیصلہ کر دیا ہے۔دوسرے دو سکول بھی وہاں کھلنے چاہئیں۔کیونکہ میں نے ان سے چار کا وعدہ کیا ہے۔ان کے لئے بھی وہ عنقریب جب بھی ہم ان سے کہیں گے، زمین دے دیں گے۔ہمارے آدمی وہاں
ست تھے، میں نے انہیں تیز کیا ہے۔ایک پیرا ماؤنٹ چیف نے ایک خاصا بڑاز مین کا قطعہ ، جس میں کچھ
عمارتیں بنی ہوئی ہیں ، دیا ہے۔اور کہا ہے کہ اسے سنبھالو اور یہاں سکول کھولو۔اسی طرح وا ( Wa ) جو کہ غانا
کا شمال مغربی علاقہ ہے، وہاں ہماری بڑی جماعتیں ہیں۔وہاں ہمارا ایک عربی کا سکول بھی ہے۔وہاں کی
جماعت نے زمین کا ایک وسیع قطعہ سکول اور میڈیکل سنٹر کھولنے کے لئے وقف کیا ہے۔پس اگر وہ لوگ تو قربانی پیش کر دیں، اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا کر دے گا کہ وہاں کی حکومتیں،
غیر از جماعت امراء اور پیرا ماؤنٹ چیفس یا اس قسم کے دوسرے لوگ ہمیں زمینیں بھی دیں اور مکان بھی دیں
گے اور آپ کہیں ہم آدمی نہیں دیتے تو اس سے بڑھ کر سکی اور شرم کی کوئی اور بات نہیں ہوسکتی۔لیکن مجھے
یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔لیکن اس یقین کے باوجود چونکہ مجھے ذکر یعنی یاد دہانی کروانے کا حکم بھی دیا گیا
ہے، اس لئے میں آپ کو یاد دہانی کراتا رہوں گا۔جب تک میرے اس ابتدائی منصوبہ کے لئے جتنے آدمی
چاہئیں ، وہ مجھے مل نہ جائیں۔جتنا مال چاہئے ، وہ مجھے مل جائے۔مجھے اپنی ذات کے لئے تو ایک دھیلہ بھی
نہیں چاہئے۔نہ کسی اور کے لئے چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے دین کو فروغ دینے کے لئے ضرورت ہے۔اس سکیم
کے ماتحت تو ساری رقم افریقہ پر یا افریقہ کے لئے خرچ ہوگی۔پس دوست وقف کی طرف توجہ دیں۔تین تحریکیں میں اس وقت کرنا چاہتا ہوں۔ایک یہ کہ ڈاکٹر واقف زندگی بن کر آگے آئیں۔دوسرے یہ کہ اچھے ٹیچر ز واقف زندگی بن کر آگے آئیں۔تیسرے یہ کہ جو ہمارا مستقل نظام وقف ہے اور واقفین بچے جامعہ احمدیہ میں پڑھتے ہیں، اس
میں بھی اب دس یا پندرہ یا بیس سے ہمارا کام نہیں چلے گا۔کیونکہ ضرورت اسلام کے غلبہ کی مہم کو اس سے
604
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء
بہت زیادہ کی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ کم از کم 50 میٹرک پاس طلبہ اس سال جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے
چاہئیں اور 100 اگلے سال۔پھر شاید ہم اپنی ضرورت کو پورا کرسکیں۔یہ جو پچاس ہوں گے یا جو سو اگلے سال داخل ہوں گے ، سات سال کے بعد ان کا نتیجہ نکلے گا اور
یہ مبلغ بنیں گے۔میں نے سوچا ہے کہ یہ جو درمیانی عرصہ ہے، اس کے لئے پھر ریٹائر ڈ احمدی بہت سارے
ایسے ہیں، جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا اچھا خاصا مطالعہ کیا ہوا ہے اور
انگریزی بھی جانتے ہیں، انہیں باہر بھجوا دیں گے کہ جا کر مبلغ کے طور پر کام کرو۔اور پھر آٹھ ، دس سال کے
بعد پیچھے سے زیادہ تعداد میں ہمارے نوجوان مبلغین آنے شروع ہو جائیں گے۔اس سلسلہ میں دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بعض لوگ ( میں ان کی نیت پر حملہ نہیں کرتا
لیکن ) ایسا کرتے ہیں اور بڑی شرم آتی ہے کہ ایسے لوگ خدا کو کیا منہ دکھا ئیں گے؟ اور ہم بھی اگر ہم نے
ان کی بات مان لی تو خدا کو کیا جواب دیں گے ؟ بڑے آرام سے آکر کہہ دیتے ہیں کہ میرا بچہ نہایت نخذ،
پڑھائی کی طرف توجہ نہیں دیتا، آوارگی اس کے اندر ہے، میٹرک میں اس نے لوئر تھرڈ ڈویژن کے نمبر لئے
ہیں، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ آپ اسے جامعہ احمدیہ میں داخل کر لیں۔اللہ تعالیٰ کے حضور تم وہ بھیر پیش
کر رہے ہو، جس کے اوپر گوشت ہی نہیں۔اور ہڈیاں بھی اس کی گلی ہوئی ہیں اور آدھ موا چمڑا اس کے اوپر
ہے۔یعنی اس کے اندر کوئی قابلیت نہیں۔اور آ کر کہتے ہیں کہ چونکہ دنیا میں اس کے لئے کہیں اور راستہ
نہیں،اس لئے آپ اسے جامعہ احمدیہ میں داخل کر لیں۔ایسا بچہ مبلغ کیسے بن سکتا ہے؟ اس extreme
ایکسٹریم) یا مثال کے بچے کو تو ہم بہر حال داخل نہیں کرتے۔لیکن اور بہت ساری مثالیں ہیں کہ اس قسم
کے لڑکے آکر داخل ہو جاتے ہیں۔لیکن دراصل نہ ان کا حق ہوتا ہے، نہ اہلیت ہوتی ہے۔پھر میرے نزدیک جو اوسط درجہ کا طالب علم آتا ہے، یہ بھی درست نہیں۔دین کے لئے ٹاپ کا،
نہایت اعلیٰ درجہ کا ذہن وقف ہونا چاہئے۔یعنی ایساذ ہن کہ اس سے بہتر کوئی اور ذہن نہ ہو، بہت سارے
ایسے لوگ بھی آجاتے ہیں ، بعض سادگی میں بھی بات کر دیتے ہیں، پچھلے سال ایک صاحب، جنہوں نے
اپنے بچہ دین کے لئے وقف کیا ہوا تھا، ان سے میری ذاتی واقفیت بھی ہے، پھر ان کا کام بھی ایسا ہے کہ وہ
مجھے بڑی کثرت سے ملتے رہتے ہیں، ان کا بچہ بھی ملتا رہتا تھا، اس نے میٹرک میں نہایت اعلیٰ درجہ کی
فسٹ ڈویژن لی، وہ میرے پاس آگئے کہ یہ بچہ کہتا ہے کہ میرے اتنے اچھے نمبر ہیں، مجھے شاید وظیفہ مل
جائے۔مجھے اجازت دیں کہ میں کسی کالج میں داخل ہو جاؤں اور سائنس پڑھوں یا کسی اور مضمون میں
605
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
آگے ترقی کروں۔مجھے پتہ تھا کہ یہ وسوسہ ہے، جو بڑی جلدی دور ہو جائے گا۔میں نے مسکرا کر ان سے کہا
کہ نہیں، میں اس کی اجازت نہیں دیتا۔جیسا کہ تم وقف ہو ، جا کر جامعہ احمدیہ میں داخل ہو جاؤ۔اس قسم کے
بعض دوسرے لوگ بھی میرے پاس آتے ہیں۔پس ایک تو دین کے لئے ہمیں اچھے ذہن چاہئیں، دوسرے معاشرہ کے لحاظ سے جامعہ احمدیہ میں
ایک سمویا ہوا گر وہ ہونا چاہئے۔یعنی غریبوں کے بچے بھی ہوں، متوسط خاندانوں کے بچے بھی ہوں اور اچھے
امیروں کے بچے بھی وہاں آئیں۔اگر یہ نہیں ہوگا تو ان کی صحیح تربیت نہیں ہو سکے گی۔صحیح تربیت کے لئے یہ
ضروری ہے کہ غریب اور متوسط اور امیر گھرانوں کا بڑا اچھا تعلق ہو، ورنہ تو معاشرہ خراب ہو جاتا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ جو بعد ہمیں یہاں ایک وزیر اور ایک عام آدمی کے درمیان نظر آتا ہے، وہ
بعد افریقہ میں نظر نہیں آتا۔ایک عام معمولی آدمی وزیر سے بڑے دھڑلے کے ساتھ جا کر بات کرنے میں
ذرا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔کیونکہ ان کا آپس میں کوئی بعد نہیں۔مگر یہاں بڑا بعد ہے۔یہاں پر وزیر تو
الگ رہا، وزیر کا چپڑاسی بھی اچھے بھلے شریف آدمیوں کو بعض دفعہ دھکے دے کر باہر نکال دیتا ہے۔لیکن
وہاں تو ایک وزیر بھی ایسا نہیں کر سکتا۔ان کا معاشرہ ہی ایسا ہے۔اسے میں اسلام کا معاشرہ تو نہیں کہہ سکتا
کیونکہ اسلام کا معاشرہ اس سے بھی زیادہ حسین ہے۔لیکن ہمارے ملک کے معاشرہ کے مقابلہ میں وہ
معاشرہ اسلامی معاشرہ کے زیادہ قریب ہے۔پس ہمارا یہ معاشرہ یعنی انسانی مساوات که انسان انسان میں کوئی فرق نہیں، یہ پوری طرح قائم
نہیں ہوسکتا۔جب تک ہم ہر شعبہ میں یہ ثابت نہ کریں کہ انسان انسان کے درمیان کوئی فرق نہیں۔اور
ایک شعبہ ہمارا جامعہ احمدیہ کا ہے۔وہاں جو ہمارے Millionaire) ملین ایر اگر کوئی ہوں ، ہماری
جماعت میں تو ان کے بچے بھی آنے چاہئیں۔اور ایک جیسے ماحول میں انہیں تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔اور
پھر ایک جیسی پابندیوں کے ساتھ انہیں باہر جا کر تبلیغ کرنی چاہئے۔تب ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے اندر حقیقی
معنی میں مساوات قائم ہے۔اگر دنیا آج ہمیں یہ کہے کہ مساوات قائم کرنے کا دعوی کرتے ہو لیکن تمہارا
جامعہ احمدیہ، جہاں سے تمہارے مبلغ بن کر نکلتے ہیں، وہاں غریبوں کے بچے بھی ہیں متوسط خاندانوں کے
بچے بھی ہیں لیکن امیر گھرانے کا کوئی بچہ نہیں کیا جواب دیں گے آپ یا کیا میں جواب دے سکتا ہوں؟ یہ
حقیقت ہے، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ہمیں یہ بات تسلیم کرنی چاہئے کہ جامعہ احمدیہ میں صحیح اسلامی
معاشرہ کا امکان امراء کی غفلت کے نتیجہ میں پیدا نہیں ہوسکا۔606
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء
پس امیروں کا فرض ہے کہ وہ اپنے ذہین بچوں کو جامعہ احمدیہ میں بھجوائیں اور اس کے مطابق
ان کی تربیت کریں۔بعض نے کی ہے۔مثلاً ہمارے مرزا عبد الحق صاحب بڑے اچھے اور کامیاب وکیل
ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو پیسہ بھی دیا ہے۔ان کا ایک بچہ یہاں جامعہ احمدیہ میں پڑھتا رہا ہے۔آج کل
بیچارا جرمنی میں ہے۔بیچارا میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ وہ مصیبت میں ہے۔اس کا آگے پڑھائی کا کام
نہیں ہورہا۔بہر حال وہ جامعہ احمدیہ میں اپنے خرچ پر پڑھا اور پھر جرمنی چلا گیا۔اب تو اس کا وظیفہ بھی مصر
سے آ گیا تھا لیکن میں نے اسے ہدایت کی تھی کہ نہیں، اب تم جن تکالیف سے گذرے ہو، شاید اللہ تعالیٰ کا
یہی منشاء ہو کہ تم جرمن زبان اچھی طرح سے سیکھ لو۔اس لئے اب جرمنی میں ہی رہو اور جرمن زبان سیکھو۔خدا کرے، اس میں وہ کامیاب ہو جائے۔زبان سیکھنے کا ملکہ بھی کسی کسی کو ہوتا ہے، ہر ایک کو نہیں ہوتا۔بہر حال ہمارے جامعہ احمدیہ میں امیروں کے بچے بھی آنے چاہئیں، متوسط طبقہ کے بھی آنے
چاہئیں اور غریبوں کے بچے بھی آنے چاہئیں۔لیکن سارے کے سارے ذہین ہونے چاہئیں اور بڑے
مخلص ہونے چاہئیں اور سعید الفطرت ہونے چاہئیں۔ویسے تو کسی نے یہ ٹھیک نہیں لیا کہ فطرتی سعادت پر
انسان ہمیشہ قائم رہے۔ٹھوکریں بھی لگ جاتی ہیں۔بلعم باعور کے قصے بھی ہم نے پڑھتے ہیں۔اچھے اچھے
مخلص خاندانوں کے بچے بھی خراب ہو جاتے ہیں۔اور بعض دفعہ نہایت ذلیل اور کمینے اور دہریہ اور اللہ
تعالیٰ کی ہستی سے بیزار اور مذہب سے نفرت کرنے والے گھروں میں متقی اور پرہیز گار اور خدا کا خوف
رکھنے والے اور خشیۃ اللہ سے جن کے سینے معمور ہوں ، وہ پیدا ہو جاتے ہیں۔اس لئے قرآن کریم نے
کہا ہے کہ یہ اللہ ہے، جو مردہ سے زندہ کو اور زندہ سے مردہ کو نکالتا ہے۔یہ چکر تو اپنی جگہ چل رہا ہے۔لیکن
جہاں تک ہمارا تعلق ہے، خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ظاہر پر اپنا حکم جاری کرو اور اسی کے مطابق فیصلہ کرو۔پس ظاہری طور پر خلص، دیندار اور ایثار پیشہ، اللہ تعالیٰ سے ذاتی محبت رکھنے والے، حضرت محمد رسول
اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی محبت سے جن کے سینے پر اور دل منور ہوں ، ایسے بچے
ہمیں چاہئیں اور ہر طبقے سے چاہئیں۔تا کہ ہم سی ذہنی اور اخلاقی نشو و نما کر سکیں۔پس اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک Representative ( ری پری زینٹیو ) یعنی نمائندہ گروه
جامعہ احمدیہ میں پڑھ رہا ہو۔سب طبقوں کی نمائندگی کر رہا ہو۔اور صحیح معاشرہ اور صحیح معاشرہ کے اسباق کی
نشاندہی کر رہا ہو۔آخر انہوں نے باہر جا کر دنیا کا معلم بننا ہے۔ان میں سے ہر ایک کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ
امیر کی تھنگ کیا ہے؟ یہ صحیح ہے کہ ہماری تھنکنگ یعنی ہماری سوچ اور فکر کا اسلوب دوسروں سے مختلف ہوگا۔607
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
لیکن ایک امیر کے لڑکے کا اسلوب، متوسط اور غریب طبقہ سے بھی مختلف ہوگا۔وہاں آ کر وہ آپس میں
سموئے جائیں گے۔ان کی ذہنی تربیت ہوگی، ان کی اخلاقی تربیت ہوگی۔پھر وہ جو امیر کا بچہ ہے، وہ یہ دیکھے
گا کہ میں غریب کے بچے کو علم اور شرافت اور اخلاق کے مظاہرے میں آگے نہ نکلنے دوں۔اس قسم کی
مسابقت اور بڑے صحتمند مقابلے کی روح پیدا ہوگی۔اور غریب کا بچہ کہے گا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مال دیا ہے تو
کیا ہوا، مجھے اللہ تعالیٰ نے جو دوسری قوتیں اور استعداد میں دی ہیں، ان میں، میں اس سے آگے نکلوں گا۔پس ایسے ماحول میں ہر فرد خوش ہوتا ہے۔اس لئے اس قسم کے بچے جامعہ احمدیہ میں آنے
چاہئیں اور بڑی کثرت سے آنے چاہئیں۔کیونکہ ہر روز جب سورج طلوع ہوتا ہے تو ہماری ضرورت پہلے
دن سے بڑھی ہوتی پاتا ہے۔لیکن سورج کی آنکھ تو ہماری ضرورت میں وسعتوں کا مشاہدہ کرے اور ہماری
آنکھ جو ہے، وہ بندر ہے اور نا بینا بن جائے تو یہ تو کوئی خیر اور خوبی کی بات نہیں ہے۔ہماری ضرورتیں دن
بدن بڑھ رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل بڑی وسعت اور شدت کے ساتھ موسلا دھار بارش کی طرح ہم پر
نازل ہورہے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے جو یہ عظیم اور کثیر انعامات ہم پر ذمہ داریاں عاید کرتے ہیں، ان ذمہ
داریوں کو نباہنے کی ہمیں ہوش بھی ہونی چاہئے اور ہمارا ارادہ بھی ہونا چاہئے اور ہماری مخلص نیت بھی ہونی
چاہئے اور ایثار کا جذبہ بھی ہونا چاہئے۔یعنی جو ابتدائی چیزیں ہونی چائیں ، وہ ہمیں اپنے اندر پیدا کرنی
چاہئیں۔پھر ان کے نتائج جو ہیں، وہ نکلنے چاہئیں۔تب جا کر ہم اس کام میں کامیاب ہو سکتے ہیں، جو
ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ جس طرح اسلام کی نشاۃ اولی میں تمام دنیا پر اللہ تعالیٰ نے اسلام کو
غلبہ عطا فر مایا تھا، اپنی جلالی صفات کے اظہار کے ساتھ ، اسی طرح آج کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ کی جلالی
صفات ہمارے وجود میں کچھ اس طرح چمکیں کہ دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کرنے والی ہوں اور تمام دنیا کی
اقوام کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد اکٹھی کر دینے والی ہوں۔یہ کام ہے، ہمارا۔اور اس سے کم
پر نہ ہم اپنے آپ سے خوش رہ سکتے ہیں، نہ اللہ تعالیٰ ہم سے خوش ہو سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہی کی توفیق سے
انسان اس کی رضا کو حاصل کرتا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ
کو بھی توفیق عطا فرمائے ، ایسے اعمال کے بجالانے کی کہ وہ
ہم سے راضی اور خوش ہو جائے۔اور وہ وعدے، جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ
غلبہ اسلام کے ہم سے کئے ہیں ، وہ ہماری زندگیوں میں پورے ہونے لگیں۔رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ )
608