ابتلا آئیں گے جب تک کہ وہ آخری وعدہ پورا نہ ہو جو ہمیں افق پر نظر آرہا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اگست 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1970ء
ابتلاء آئیں گے، جب تک کہ وہ آخری وعدہ پورا نہ ہو، جو ہمیں افق پر نظر آ رہا
ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 اگست 1970ء
ہمارے لئے ابتلاء مقدر ہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا امتحان لینا ہے۔لیکن ہم میں سے
جو پاس ہو جائے، جنہیں اللہ تعالیٰ یہ سمجھے کہ یہ امتحان میں پورے اترے ہیں اور خدا کرے کہ ہم سارے
ہی اس امتحان میں پورے اتریں، ان کے لئے جو بشارتیں دی گئی ہیں، ان کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے الہامات میں جو محبت کا پیغام دیا گیا ہے، ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا جو سلوک ہے، اس
اجتماعی حیات احمدیت سے اللہ تعالیٰ جو پیار کر رہا ہے، جو اجتماعی معجزے دکھا رہا ہے، جو دنیا کے دلوں میں
ایک انقلاب عظیم پیدا کر رہا ہے، دنیا کے دل میں جو یہ ایک احساس پیدا کر رہا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ
اللہ علیہ وسلم کی شان اور اللہ تعالیٰ کی صفات کا ہمیں احمدیت کی وجہ سے پتہ لگا ہے، اس واسطے ایک
طرف حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق اور اللہ تعالیٰ کی محبت کا سمندر ان کے دلوں میں موجزن
ہوا تو دوسری طرف وہ ہمارے ساتھ پیار کرنے لگ گئے۔کیونکہ انہوں نے یہ سمجھا کہ کتنا بڑا احسان ہے،
اس چھوٹی سی غریب جماعت کا کہ وطنوں سے بے وطن ہو کر اور اپنے پیٹوں پر پتھر باندھ کر انہوں نے
ہماری خاطر یہ قربانی دی کہ ہمیں آج وہ حسین چہرہ ، جس سے بڑھ کر کوئی حسن نہیں۔وہ حسین چہرہ ، جو خود منبع
اور سرچشمہ ہے، تمام حسنوں کا ، اس کے ساتھ متعارف کروایا، اس کی معرفت ہمیں حاصل ہوگئی ، اس لئے وہ
ہم سے پیار کرتے ہیں اور ہم ان سے پیار کرتے ہیں۔کیونکہ ہم دونوں ایک ہی کشتی میں ہیں یعنی نوح کی
کشتی، جس کے متعلق سلامتی کا وعدہ ہے۔پس ابتلاء تو آئیں گے، لوگ کافر کہنے سے باز نہیں آئیں گے، جب تک کہ وہ آخری وعدہ پورا
نہ ہو جائے ، جو ہمیں افق پر نظر آ رہا ہے اور عنقریب پورا ہونے والا ہے۔ہیں، تمہیں یا پچاس سال دنیا کی
زندگی میں یہ کوئی زمانہ نہیں۔لیکن یہ کوئی لمبا عرصہ نہیں ہے۔اب میری تو رائے یہ ہے کہ شاید اس کے آثار
ہیں اور تمیں سال کے اندر شروع ہو جائیں گے۔گو اس کا کلا نمک ممکن ہے، صدی کے اندر کسی وقت ہو۔لیکن نمایاں طور پر ایک بات سامنے آجائے گی کہ احمدیت جیت چکی ہے اور اس کی مخالفت نا کام ہو چکی
623

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہے۔بہر حال غیب کا علم تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ہم تو جو سمجھتے ہیں، وہ نیک نیتی سے بیان کر دیتے ہیں۔تا کہ
آپ بھی دعا کریں اور سارے مل کر یہ دعا کریں کہ جو ہمارے اندازے ہیں، وہی صحیح نکلیں ، جلد تر ساری
دنیا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں آکر جمع ہو جائے اور اپنے رب کے حضور اسلام ( لفظ
اسلام اور معنی اسلام) جوقربانی چاہتا ہے ، اس کو ہمیں پیش کرنا چاہئے۔ہماری یہ دعا اور یہ تمنا ہے۔غرض کسی سے بگاڑ نہیں ، نہ کسی سے نفرت اور دشمنی ہے۔اپنے آپ کو ہم کچھ سمجھتے نہیں۔نہ کبر ، نہ
غرور، نہ بڑائی اور نہ فخر ہے۔لاشے محض خود کو سمجھتے ہیں۔اور سوائے اللہ کے ہر دوسری ہستی کو لاشے محض سمجھتے
ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی بشارتوں پر پورا یقین رکھتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے وعدے ہمیں تسلی اور تسکین دلاتے
ہیں کہ آخر اسلام اور احمدیت کا غلبہ ہوگا۔خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے سلامتی کا سامان پیدا کیا ہے۔آگیں
ہمارے لئے جلائی جائیں گی مگر ہمیں بھسم کرنے اور راکھ کرنے کے لئے نہیں۔بلکہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ
اپنے معجزانہ ہاتھ دکھا کر دنیا پر یہ ثابت کرے کہ دنیا کی کوئی طاقت ان کو نا کام نہیں کر سکتی ، دنیا کی کوئی آگ
انہیں جلا نہیں سکتی ، دنیا کا کوئی منصو بہ انہیں منتشر نہیں کر سکتا۔وو
پس یہ کمزوریاں تھنگنگ (Thinking) کی فکر و تدبر کی، یہ بھی چھوڑو، جو اللہ تعالیٰ چاہتا
ہے، صرف وہی ہوتا ہے۔اور آج اللہ تعالیٰ نے یہ چاہا ہے کہ اسلام اور احمدیت غالب آئے۔اور انشاء اللہ
اسلام اور احمد بیت غالب آئے گی۔میں جب بھی سوچتا ہوں، مجھے مخالفین کے منصوبوں سے کبھی فکر پیدا
نہیں ہوئی۔میں ایک لحظہ کے لئے بھی پریشان نہیں ہوا۔لیکن جو چیز مجھے پریشان کر دیتی ہے اور بعض دفعہ
میری راتوں کی نیند حرام کر دیتی ہے، وہ جماعت کی اپنی کمزوری ہے۔آپ یا درکھیں کہ آپ کا بیرونی دشمن
آپ کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔البتہ آپ کے دل کا چور آپ
کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔آپ کے دل
کا نفاق آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔آپ میں دلی طور پر کمزور ایمان والا آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔لیکن بیرونی مخالفت آپ
کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اس
کی فکر کرنی چاہئے۔پس آپ اپنی تربیت کی فکر کریں اور ان لوگوں کے لئے دعائیں کریں۔کسی پر غصہ نہ کریں، کسی
سے
تمسخر نہ کریں، اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھیں۔اپنے دل میں ان لوگوں کے لئے ”بخع“ کی کیفیت پیدا
کریں۔ان سے نفرت کی بجائے پیار پیدا کریں، بددعا کرنے کی بجائے ان لوگوں کو دعائیں دیں۔اللہ
تعالی ایک دن یہ دعائیں قبول کرے گا۔یہ اس کا وعدہ ہے۔پھر ہمارے مونہوں سے بھی انشاء اللہ وہ یہ
624

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1970ء
کہلوائے گا۔لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ تمہیں نور نظر آ گیا، اس لئے آج تمہارے ساتھ سارے جھگڑے
ختم ہو گئے۔ہم کسی انسان کے دشمن نہیں۔لیکن اس دنیا میں ظلمت کو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔اور نہ ہی یہ اس
دنیا میں رہے گی۔اسی کے لئے ہماری زندگی اور اسی کے لئے ہماری موت ہے۔بالآخر میں حضرت مسیح موعود
رو
علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس کو پڑھ کر اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں، آپ فرماتے ہیں:۔یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو، جو زمین
میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی
شاخیں نکلیں گی۔اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔(اس کا ایک نظارہ تو ہم دیکھ کر آئے
ہیں۔دنیا کے ملک ملک میں اس درخت کی شاخیں ہیں، جن کے اوپر احمدیت کے
پرندے اور اللہ تعالیٰ کی جنت کے پرندے بسیرا کر رہے ہیں۔) پس مبارک وہ، جوخدا
کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے۔کیونکہ
ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے۔تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت
میں صادق اور کون کا ذب ہے؟ وہ جو کسی ابتلاء سے لغزش کھائے گا، وہ کچھ بھی خدا کا
نقصان نہیں کرے گا۔اور بدبختی اس
کو جہنم تک پہنچائے گی۔اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس
کے لئے اچھا تھا۔مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور ان پر مصائب کے
زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قو میں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی اور
دنیا ان سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی ، وہ آخر فتح یاب ہوں گے اور برکتوں
کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔( الوصیت، روحانی خزائن جلد نمبر 20 صفحہ 309)
پس تم یہ دعا کرتے رہوکہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس گروہ میں شامل کرے، جن کے پاؤں میں
کبھی
لغزش نہیں آتی ، جو پختگی کے ساتھ اور ثبات قدم کے ساتھ اس بزرگ شاہراہ پر قدم بقدم اپنی منزل مقصود کی
طرف چل رہے ہیں اور ہر قدم پہلے سے زیادہ تیز اور ہر صبح پہلے سے زیادہ شاندار اور ہر طلوع آفتاب
احمدی قوم کو پہلے دن کے طلوع کے وقت ان پر جو نظر اس کی پڑی تھی، اس سے زیادہ طاقتور اور اس سے
زیادہ باعزت اور اس سے زیادہ بارعب اور اس سے زیادہ پیار کرنے والے دیکھتا ہے۔خدا کرے کہ ہر
625

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سورج پہلے سے زیادہ طاقتور اور زیادہ معزز اور اللہ کی نگاہ میں زیادہ کامیابی کے قریب احمدیت کو دیکھتا چلا
جائے۔یہاں تک کہ تمام دنیا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور قرآن
کریم کی وہ پیشگوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ الہام پورا ہو کہ اقوام عالم ایک برادری بن
جائیں گی اور ان تمام کا ایک ہی مذہب ہوگا ، اسلام اور ایک ہی کتاب ، قرآن اور ایک ہی پیشوا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ )
626

آج 10 میں سے 10 باقی