نصرت جہان ریزرو فنڈ کا منصوبہ تو بنیاد ہے ، اس کے اوپر عمارت بننی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 02 اکتوبر 1970ء
نصرت جہاں ریز روفنڈ کا منصو بہ تو بنیاد ہے، اس کے اوپر عمارت بنی ہے
رو
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 اکتوبر 1970ء۔۔۔اب یہ نصرت جہاں ریزروفنڈ ہے۔میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی تھی کہ خلافت
احمدیہ پر باسٹھ سال کے قریب گزر چکے ہیں، جماعت طاقت رکھتی ہے کہ اگر بشاشت سے ہمت کر کے کام
کرے تو باسٹھ لاکھ روپیہ، ایک لاکھ روپیہ فی سال کے حساب سے، نصرت جہاں ریز روفنڈ میں جمع ہو جانا
چاہئے۔اس وقت تک جو وعدے ہوئے ہیں، وہ چھپیں لاکھ سے اوپر پاکستان کے ہیں اور کوئی بارہ لاکھ کے
قریب بیرون پاکستان کے ہیں۔بیرون پاکستان کے لحاظ سے یہ نسبت بہت اچھی ہے۔باسٹھ لاکھ کی حد میں
سے باقی رہ جاتے ہیں، جو ہیں، پچیس لاکھ۔لیکن باہر کی جماعتوں میں بعض کا ابھی مجھے علم نہیں۔مثلاً میں نے کہا تھا، امریکہ کی جماعت سے کہ میں ہزار ڈالر دو، اس فنڈ میں۔اسی طرح غانا ہے،
لیگوس ہے، لیگوس کے تو غالبا میں ہزار پاؤنڈ کے قریب یعنی ایک لاکھ ستر ہزار یا دولاکھ کے قریب وعدے
ہو چکے ہیں۔اسی طرح غانا کو میں نے کہا تھا کہ دولاکھ دو۔ان کے انشاء اللہ تعالی زیادہ ہو جائیں گے۔پھر
افریقہ کے دوسرے ممالک ہیں یا دنیا کے دوسرے ممالک ہیں۔مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہمیں لاکھ
سے زائد یہ رقم بن جائے گی۔گو اس وقت تک چودہ لاکھ کے وعدے باہر سے آئے ہیں۔اس کا مطلب یہ
ہے کہ بیالیس لاکھ کے وعدے اور رقوم اپنے وقت تک پاکستان سے وصول ہونی چاہئیں۔اس وقت
جو مجھے دوسو دوست چاہئے تھے ، جو پانچ ، پانچ ہزار روپیہ کے وعدے کرنے والے ہوں، ان میں سے
ابھی صرف ایک سو اکتالیس دوست آگے آئے ہیں۔دوسو، جنہوں نے دو، دو ہزار کا وعدہ کرنا تھا، وہ قریباً
پورے ہو چکے ہیں۔ان کے ایک سو چھیانوے وعدے ہو چکے ہیں۔میرا خیال ہے کہ اس مہینہ میں وہ
وعدے پورے ہو جائیں گے۔لیکن میرے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے اور آپ کے لئے بھی خوشی کی
بات ہونی چاہئیے کہ میرا اندازہ تھا کہ جماعت میں سے صرف ایک ہزار آدمی شاید ایسا نکلے، جو پانچ سو
روپیہ فی کس کا وعدہ کرے اور ادا کرے۔اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے تئیس سو کو یعنی اس سے اڑھائی
گنا زیادہ کو تو فیق دی ہے کہ وہ پانچ ، پانچ سو کا وعدہ کریں۔اور وہ وعدے پورے کر رہے ہیں۔انہوں نے
689
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اخلاص سے وعدے کیے ہیں۔ان اڑھائی ہزار میں سے ( میرا خیال ہے) کئی سو ایسے ہیں، جو پانچ ، پانچ
سوروپے سے بڑھ کر دو ہزار تک آجائیں گے۔یعنی وہ ( دو ہزار فی کس تک ) آسکتے ہیں۔جس دن بھی میں
نے ان کو توجہ دلائی ، وہ انشاء اللہ تعالیٰ اس صف میں آجائیں گے۔اور پندرہ ، نہیں آدمی (جن کو اللہ تعالیٰ
نے طاقت دی ہوئی ہے) تھیں، چالیس، پچاس ہزار دینے کی، وہ بھی پانچ ہزار پر آ کر ٹھہر گئے ہیں۔پستہ
نہیں کیوں؟ شاید ان کو سحر کے حکم کے مطابق یاد دھانی نہیں کرائی گئی۔لیکن میں ان کو چھوڑتا ہوں۔چندہ
دینے والے کی نسبت یہ فکر تو ہوتی ہے کہ وہ پیچھے نہ رہ جائے لیکن یہ مجھے فکر نہیں ہے کہ اگر پیسے یہی ہیں تو
زیادہ کہاں سے آئیں گے؟ مجھے پیسے آپ نے نہیں دینے کیونکہ آپ نے مجھے خلیفہ نہیں بنایا۔اللہ تعالیٰ نے
مجھے خلیفہ بنایا ہے اور وہ مجھے پیسے دیتا ہے، اپنے کاموں کے لئے اور وہ دے گا۔اس لئے اس
کی تو مجھے کوئی
فکر نہیں ہے۔لیکن اس شخص کے متعلق فکر ہو جاتی ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے زیادہ دینے کی توفیق دی تھی ، وہ
پیچھے کیوں رہ رہا ہے؟ اور تئیس سوایسے ہیں، جنہوں نے پانچ سو کا وعدہ کیا ہے اور وہ روزانہ بہت بڑھ ر ہے
ہیں۔آج کی رپورٹ میں بھی شاید دس پندرہ ہیں، جو پانچ، پانچ سو کا وعدہ کرنے والے ہیں۔ابھی تو بعض پہلو ایسے ہیں، جن کا میں نے اظہار نہیں کیا۔بعض جماعتیں اور بعض علاقے ایسے
ہیں، جن کو میں نے ابھی توجہ نہیں دلائی۔مثلاً زمیندار ہیں۔جب ان کی خریف کی فصل ان کے گھروں میں آ
جائے گی ، پھر ربیع کی فصل بھی آجائے گی تو ان میں سے بہت سارے ( اس تحریک میں شامل ہونے کے
لئے تیار ہو جائیں گے۔ویسے بھی زمیندار میں کچھ پچکچاہٹ ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہئے۔کیونکہ فصل
جب تک گھر نہ آجائے، اس کا اعتبار نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ ہزار ہا آزمائشیں رکھتا ہے۔میں بھی خاموش ہوں اور
وہ بھی خاموش ہیں۔میں خاموش بھی ہوں اور دعا بھی کر رہا ہوں۔کاش! میرے زمیندار بھائی جو ہیں، وہ
خاموش بھی رہیں اور دعا بھی کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی فصلوں میں برکت ڈالے۔پھر ان کو تو فیق بھی
دے کہ اس
کی راہ میں پھر قربانیاں دیں اور انشاء اللہ اب مجھے امید ہے کہ یہ تعداد بھی پانچ ہزار تک پہنچ جائے
گی۔اس وقت تک کوئی ستائیس اٹھائیس سو تک ہے۔کوشش تو زیادہ کی ہے۔جو پانچ سو سے کم چندہ دینے
والے ہیں، وہ تو کسی شمار میں نہیں آتے۔ہمارے شمار میں نہیں آتے۔اللہ تعالیٰ کے شمار میں تو ہیں۔وہ بھی اگر
ملائے جائیں تو چندہ دینے والے بھی شاید پانچ ہزار تک پہنچ جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کو سامنے رکھ کر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ
باسٹھ لاکھ (کم از کم ) روپیہ دینے والوں کی تعداد پانچ ہزار کی ہو جائے۔اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس
690
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اکتوبر 1970ء
تعداد کو با برکت تعدا د بنادے۔در اصل تعداد بھی کوئی چیز نہیں، پیسہ بھی کوئی چیز نہیں ، اللہ کی برکت چاہیئے۔پھر کام ہوتے ہیں۔اسی طرح باہر کی جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔مثلاً (حالیہ سفر افریقہ و یورپ
میں ) میں لنڈن میں ٹھہرا تو انگلستان کی جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔وہاں ڈنمارک کے ایک
دوست آئے ہوئے تھے۔ڈنمارک بعد کا مشن ہے۔یہ نوجوان مشن ہے۔میرا خیال ہے کہ یہ مشن اس چندہ
میں یورپ میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔دو ہزار پاؤنڈ تک ان کا چندہ پہنچ گیا ہے۔ان کی تعداد کے
لحاظ سے ) تربیت کے لئے زمانہ لازم ہے۔تربیت زمانہ کا مطالبہ کرتی ہے۔زمانہ گذرنے پر آہستہ آہستہ
تربیت پختہ ہوتی ہے۔یہی خدا کا اصول ہے۔ڈنمارک ایک نیا اور نو جوان مشن ہے، وہ دوسروں سے آگے
نکل گیا ہے۔اب انشاء اللہ تعالیٰ امید ہے کہ دوسرے ملکوں کو بھی غیرت آئے گی۔آج بھی مجھے خط ملا ہے
کہ ہمیں پتہ نہیں کہ یہ تحریک (نصرت جہاں ریز روفنڈ کی ) ہمارے ملک کے لئے بھی ہے یا نہیں ؟ خود تو ہم
فیصلہ کر نہیں سکتے۔اس کے متعلق ہمیں بتایا جائے۔اب
تو یہ تحریک عالمگیر بن گئی ہے۔ایسے ممالک سے مجھے امید ہے کہ باہر والے بیس لاکھ روپیہ ادا کر دیں گے۔ان کے متعلق تو مجھے
امید ہے لیکن پاکستان کے متعلق مجھے یقین ہے کہ یہ پینتالیس لاکھ سے زیادہ رقم دے سکتے ہیں۔اگر نہ
دیں تو ان کی سنتی ہوگی۔اللہ تعالیٰ کے فضل
کی کمی اس کا نتیجہ نہ بھی جائے گی۔تو مستیاں دور کرو، باسٹھ
لاکھ (کم از کم ) دے دینا چاہئے۔باقی ہمارا قدم تو آگے ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا اتنا فضل ہے کہ جو کچھ اس
نے قبول کر لیا ہے، اگر ہم زندگی بھر الحمد للہ پڑھتے رہیں تو اس کی قبولیت کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔ایبٹ آباد میں ہمارے بچوں کو پتہ لگا کہ ایک دوست کے پاس حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی
1955ء کی تقریر ریکارڈ کی ہوئی ہے، وہ اسے لے آئے۔میں نے بھی سنی۔ساری رات سوچتارہا اور
الحمد للہ بھی پڑھتارہا۔خدا کی شان دیکھو کہ 1955ء میں ایک غیر ملکی مہم کے لئے (باہرکسی ملک میں کوئی
کام تھا) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ساری جماعت سے پینتیس ہزار روپیہ جمع کرنے کی تحریک
کی۔اور یہ کہا کہ اگر جماعت پینتیس ہزار روپیہ مجھے دے دے گی تو یہ کام ہو جائے گا۔اب پاکستان میں
بھی بہت سارے دوست ہیں، انگلستان کے دو دوستوں کے چندے اتنے ہیں کہ جن کی مقدار پینتالیس
ہزار بنتی ہے۔اور وہ دو دوست ایسے ہیں، جو دے چکے ہیں۔میں ایسے دو کے متعلق بتارہا ہوں ، ان کا نام
نہیں لے رہا کہ جنہوں نے نقد دے دیا۔ایک نے پورے کا پورا اور ایک نے اپنے وعدہ کا پانچواں حصہ
دے دیا۔اور یہ رقم بنتی ہے (ایک کا پانچواں حصہ اور دوسرے کا پورا ادا کر دینے کے بعد ) پینتالیس ہزار
691
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
حضرت المصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس وقت ساری جماعت سے اپیل
کی تھی کہ
پینتیس ہزار دوتو یہ کام ہو جائے گا۔یہ 1955ء کی بات ہے ، بڑی دور کی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ نے پندرہ
سال کے اندر اندر ساری جماعت پر اتنا فضل کیا ہے کہ ان کی دولت کو کہیں سے کہیں تک بڑھا دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ ان کے اموال میں برکت
دوں گا۔ان کے اموال میں بڑی نمایاں برکت ہمیں نظر آئی۔مثال کے طور پر یہ جو نصرت جہاں ریزروفنڈ کا
چندہ ہے، اس میں ایک آدمی تین گنے کا وعدہ کر کے ہمیں ہزار میں سے نقد بھی ادا کر دیتا ہے۔اور اخلاص میں
بھی برکت پیدا ہوئی، ہمارے ملک کے لحاظ سے۔ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے۔قریبا تین ہزار کا پانچ
پانچ سور و پیر کا وعدہ کرنا اور اڑھائی ہزار کا دو، دو سور و پیہ نقد دے دینا، بڑی چیز ہے۔دنیا تو خدا کے نام پر
ایک دھیلہ بھی نہیں دیتی۔اصل میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت جو اسلام کی خدمت ہو رہی ہے، وہ صرف
احمدی کر رہے ہیں۔لیکن جماعت کے اندر ایک انقلاب عظیم ( میں اس کے نتائج نہیں بتا رہا) پیدا ہو گیا
ہے۔ان کے اخلاص میں برکت اور مال میں برکت، اس کے نتائج میں برکت پیدا کر دی گئی۔کس کس
نعمت کا تم شکر ادا کرو گے ؟ ایک ہی فضل ایسا ہوتا ہے کہ اگر انسان بچے طور پر سوچے تو اس نتیجہ پر پہنچتا ہے۔کہ خدا کے ایک فضل کے بعد اگر میں ساری عمر الحمد للہ پڑھتار ہوں تو شکر ادا نہیں کر سکتا۔یہاں تو فضل
اتنے ہیں کہ گنے نہیں جا سکتے۔جو خدا کو نہیں پہچانتے ، ان پر جو اللہ تعالیٰ فضل نازل کرتا ہے، وہ بھی گنے نہیں
جاسکتے۔تو جو اللہ تعالیٰ کو پہچانتے ہیں اور جن کو اللہ تعالیٰ نے جماعت میں داخل ہونے کی توفیق دی ہے، ان
پر جو فضل ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے نہ پہچاننے والوں کے مقابلہ میں اتنے ہیں کہ وہ گنے نہیں جاسکتے۔ہمارا تو
دماغ چکرا جاتا ہے، جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کتنے فضل ہیں ؟ انسانی ذہن کو یہ طاقت ہی نہیں
دی گئی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کا احاطہ کر سکے۔یہ سچائی ہے، اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔تو جتنازیادہ سے
زیادہ طاقت میں ہے، خدا کی حمد کرنا ، اس کا شکر کرنا، اتنی حمد اور شکر کرو۔پھر عاجزی کے ساتھ اپنے رب کریم سے کہو کہ تو نے جتنی طاقت ہمیں دی، اس کے مطابق جتنا
ہم شکر کر چکے، وہ ہم تیرے حضور پیش کرتے ہیں۔تو نے وعدہ کیا ہے کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں اور دوں گا۔اگر ہم میں کمیاں رہ گئیں ہیں، کیونکہ ہم تیرے عاجز بندے ہیں تو تو ہمیں معاف کر اور تو ہمارے تھوڑے
شکر کو بہت سمجھ اور ہمارے دماغ کو صحت مند کر، کیونکہ دماغی بیماریاں بھی ہوتی ہیں۔اور ہمارے اخلاص کی
کمی کو نظر انداز کر دے۔اے ہمارے خدا! ایسا سمجھ لے اپنے فضل سے کہ واقعہ میں اپنی طاقتوں کو مد نظر رکھ
692
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اکتوبر 1970ء
کر جتنا تیرا شکر ادا کرنا چاہئے تھا، اتنا ہم نے شکر ادا کر دیا اور اس کے مطابق ہم سے سلوک کر۔اور اپنے
پیار میں اس کے مطابق زیادتی کرتا چلا جا۔تو یہ دعائیں کرو اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو۔نومبر تک چالیس فیصدی کے لحاظ سے موجودہ شکل میں دس لاکھ روپیہ نقد ہونا چاہئے۔اس وقت
پانچ لاکھ سے اوپر ہے۔لیکن چونکہ کئی دوستوں نے اکٹھی رقم دے دی ہے، چالیسواں حصہ نہیں دیا۔اس
واسطے عملاً بارہ لاکھ ہونا چاہئے۔بعض زمینداروں نے تو اپنے وعدے لکھوادیے ہیں اور بعض مجھے یقین ہے
کہ بچائے اور اچھا کیا کہ انہوں نے ابھی وعدے نہیں لکھوائے۔ہوسکتا ہے کہ وہ پانچ سو نقد ادا کر دیں۔پھر
اگلی فصل کا انتظار کریں، پھر اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے تو پانچ صدا ادا کر دیں۔بہر حال نومبر سے پہلے
بارہ لاکھ کے قریب رقم آنی چاہئے۔وہ آپ یا درکھیں، خدا سے آپ نے وعدہ کیا ہے، اس کو پورا کریں۔اور جو یہ منصوبہ ہے، نصرت جہاں ریز روفنڈ کا یہ تو بنیاد ہے نا اس کے اوپر عمارت بنی ہے۔وہ اور
چیز ہے۔اس کے اوپر عمارت بنی ہے ہمیں، چالیس ہسپتالوں کی۔اور اس کے اوپر عمارت بنی ہے،ستر ، اسی ،
نوے، سونٹے ہائی سکولوں کی۔اور باہر کے ملکوں کی رقوم کو ابھی میں نے شامل نہیں کیا۔بہت سے عیسائی
پیرا ماؤنٹ چیف ایسے ہیں، جنہوں نے لکھا ہے کہ زمین بھی ہم مفت دیں گے اور تعمیر بھی ہم مفت کر کے دیں
گے۔(اور وہ ہمارے نام رجسٹری بھی کروا دیتے ہیں۔) آپ یہاں ڈاکٹر بھیجیں۔کیونکہ یہاں ڈاکٹروں کی
بڑی ضرورت ہے۔ان کی قیمتوں کا تو اندازہ نہیں۔ہمارے ملک کے لحاظ سے لاکھ، لاکھ روپے کی وہ زمین
اور عمارت ہے۔وہ ہم نے شمار نہیں کی۔ایسے ایسے وعدے ہیں، جو انہوں نے کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ جب قبول کرتا ہے، اپنے بندہ کی عاجزانہ پیش کش کو تو اس کے دو نتیجے برآمد ہوتے
ہیں۔ایک یہ کہ اس میں برکت پڑتی ہے اور دوسرے یہ کہ حاسد پیدا ہو جاتے ہیں۔حاسد بھی پیدا ہور ہے
ہیں۔اور عیسائی ، بد مذہب، مشرک جو ہیں، وہ مائل بھی ہورہے ہیں۔تو قبولیت کے دونوں نتیجے جو نکلنے
چاہئیں ، وہ نکل رہے ہیں۔لیکن ”لا فخر “۔ہمیں یہی تعلیم دی گئی ہے کہ ہمیں کوئی فخر نہیں ہے۔اپنی کوئی
ذاتی خوبی نہیں ہے۔نہ مجھ میں ہے، نہ آپ میں ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔تمام حسن و احسان کا وہی سر
چشمہ ہے۔اس کا انعکاس کہیں زیادہ چمک کے ساتھ ظاہر ہو جاتا ہے، کہیں ذرامد ہم شکل میں انعکاس ہو
جاتا ہے۔سب اسی کے سائے ہیں، بھی اس کے انعکاس ہیں۔اسی کی روشنی کی چہکار ہے۔تو تکبر اور غرور
اور فخر اور ریا جیسے شیطانی وسوسے دل میں نہیں پیدا ہونے چاہئیں۔اللہ فضل کر رہا ہے، ہم اس کے عاجز
بندے ہیں۔وہ فضل کرتا چلا جائے گا۔کیونکہ اس نے خود یہ کہا ہے کہ میں اس وقت تک جماعت احمد یہ پر
693
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
فضل کرتا چلا جاؤں گا، جب تک کہ تمام دنیا کے عیسائی، تمام دنیا کے دھر یہ اور تمام دنیا کے بد مذہب جو
ہیں، وہ اسلام اور احمدیت میں داخل نہیں ہو جائیں گے۔اور جو باہر رہیں گے، ان کی حیثیت چوہڑوں،
چماروں کی طرح بن جائے گی۔یہ تو ایسا فیصلہ ہے، جو ہو کر رہے گا۔دنیا دنیوی لحاظ سے اپنے آپ کو بڑا
طاقتور سمجھتی ہے۔لیکن ان ساری طاقتوں کو اور ان طاقتوں کو جو ابھی تک انسان کے علم میں نہیں آئیں، اللہ
تعالیٰ نے ایک حکم ”کن“ کے ساتھ پیدا کر دیا۔اسی ایک حکم کے ساتھ جب وہ چاہے گا ، اسے مٹادے گا۔تو
دنیا پتہ نہیں کس چیز پر فخر کرنے لگ جاتی ہے؟ پس آپ کو کہیں شیطان ورغلانہ دے، آپ کے دل میں
وسوسہ نہ پیدا ہو۔جماعت بڑی قربانی کر رہی ہے۔لیکن صرف اس وجہ سے کر رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہی منشا
ہے کہ جماعت قربانی دے۔اگر اس
کا فضل شامل حال
نہ رہے تو آپ ایک دھیلے کی قربانی نہیں کر سکتے۔اور فضل کے بغیر جس دھیلے کی آپ قربانی کریں گے، اللہ تعالیٰ اسے ہاتھ سے پکڑ کر تمہارے منہ پر مارے گا
کہ لے جاؤ ، اسے مجھے غیر مخلص پیسہ نہیں چاہئے۔اپنی فکر کرتے رہو اور خدا کے دامن سے چھٹے رہو۔دنیا
کی کوئی طاقت آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔اور شیطان کے سب حملے خواہ کسی شکل میں کسی طاقت کے ساتھ
ہوں ، وہ نا کام ہو کر واپس چلے جائیں گے۔کیونکہ آپ کو شیطان اپنے پیدا کرنے والے رب کی گود میں
پائے گا اور وہ اس سے خوف کھائے گا۔پس دعا ئیں کرو، اللہ کے دامن کو نہ چھوڑو۔اہل دنیا سے پیار کرو، ان سے نفرت نہ کروں کسی
سے دشمنی نہ کرو، کسی کو دکھ نہ پہنچاؤ۔اور وہ ، جو تمہیں دکھ پہنچانے والے ہیں اور تمہارے ساتھ دشمنی کرنے
والے ہیں، ان سے فکر مند بھی نہ ہو۔جو جائز تدبیر ہے، وہ بہر حال ہم نے کرنی ہے۔کیونکہ خدا کا یہی حکم
ہے۔لیکن اس جائز تدبیر کے بعد آپ کے لئے خائف ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔کیونکہ خدا کہتا ہے کہ یہ
نا کام ہوں گے۔جس کے کانوں میں خدا تعالیٰ کے میٹھے بول پڑ رہے ہوں، اسے دنیا کی کس طاقت سے
ڈر ہے ؟ خدا کرے کہ آپ
کو سننے کی بھی توفیق عطا کرے“۔(اللهم امین)
(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ )
694