حضرت مسیح موعود ؑ کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ اسلام کی حجت تمام دنیا پر پوری ہو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 اکتوبر1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 09 اکتوبر 1970ء
حضرت مسیح موعود کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ اسلام کی حجت تمام دنیا پر پوری ہو
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 اکتوبر 1970ء
حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔”اے ارحم الراحمین! ایک تیرا بندہ عاجز اور ناکارہ پر خطا اور نالائق غلام احمد ، جو تیری
زمین ملک ہند میں ہے۔اس کی یہ عرض ہے کہ اے ارحم الراحمین! تو مجھ سے راضی ہو
اور میری خطیبات اور گناہوں کو بخش کہ تو غفور و رحیم ہے۔اور مجھ سے وہ کام کرا، جس
سے تو بہت ہی راضی ہو جائے۔مجھ میں اور میرے نفس میں مشرق اور مغرب کی
دوری ڈال۔اور میری زندگی اور میری موت اور میری ہر ایک قوت اور جو مجھے حاصل
ہے، اپنے ہی راہ میں کر۔اور اپنی ہی محبت میں مجھے زندہ رکھ اور اپنی ہی محبت میں
مجھے مار اور اپنے ہی کامل حسین میں مجھے اٹھا۔اے ارحم الراحمین! جس کام کی اشاعت کے لئے تو نے مجھے مامور کیا ہے اور جس
خدمت کے لئے تو نے میرے دل میں جوش ڈالا ہے، اس کو اپنے ہی فضل سے انجام
تک پہنچا۔اور عاجز کے ہاتھ سے حجت اسلام مخالفین پر اور ان سب پر جو اسلام کی
خوبیوں سے بے خبر ہیں، پوری کر۔اور اس عاجز اور اس کے تمام محبوں اور مخلصوں
اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی کی نظر سے ظل اور حمایت میں رکھ کر دین و دنیا
میں آپ ان کا متکفل بن۔اور سب کو اپنی دارالرضا میں پہنچا اور اپنے رسول مقبول
صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے آل اور اصحاب پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام و برکات
نازل کر۔آمین ثم آمین۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔(الحلم 6/13 ، اگست 1898، صفحہ 13,14)
”اے میرے قادر خدا! میری عاجزانہ دعائیں سن لے۔اور اس قوم کے کان اور دل
695
خطبہ جمعہ فرموده 09اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کھول دے۔اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اٹھ جائے
اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راست باز اور موحد
بندوں سے ایسی بھر جائے ، جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے۔اور تیرے رسول
کریم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے۔آمین۔اے میرے قادر خدا! مجھے یہ تبدیلی دنیا میں دکھا اور میری دعائیں قبول کر جو ہر یک
طاقت اور قوت تجھ کو ہے۔اے قادر خدا! ایسا ہی کر۔آمین ثم آمین۔تتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 603)
ان اقتباسات میں جو ابھی میں نے پڑھ کر سنائے ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ آپ کی بعثت کی غرض یہ ہے کہ اسلام کی حجت تمام مخالفین اسلام پر پوری ہو۔اور اس کے
نتیجہ میں وہ اسلام کے حسن اور خوبیوں کو جاننے اور پہچانے لگیں۔اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ فرماتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ کی حقیقی توحید انسانوں کے دل میں پیدا ہو جائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور
آپ کے حسن و احسان کے جلوے بنی نوع کے دل منور کریں اور پھر آپ نے اپنے متبعین کے لئے دعا
فرمائی ہے، جو اس کام میں آپ مددگار اور معاون بنیں۔حجت اسلام بنی نوع انسان پر پوری کرنا، آسان کام نہیں ہے۔دنیا اسلام کے حسن اور اسلام
کے احسان سے واقف نہیں۔لوگ اللہ تعالیٰ کی توحید پہچانتے ہی نہیں یا اس کی معرفت ہی نہیں رکھتے۔اللہ
تعالیٰ کے منکر ہیں یا اس کو بے بس اور کمزور سمجھتے ہیں۔اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسی عظیم ہستی سے انہیں
پیار نہیں۔دنیا اللہ اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہے۔ہزار بدظنیاں ہیں، ہزار جہالتیں ہیں، جو
غلط خیالات اور غلط تصورات دل میں جماتی ہیں۔تعصبات ہیں، یہ احساس ہے کہ انہیں سننے اور سمجھنے کی
ضرورت نہیں ہے۔اسلام کو کمزور کرنے اور اس کے حسن کو چھپانے کے لئے بے شمار منصوبے بنائے جاتے
ہیں۔تمام دنیا کی طاقتیں اسلام کے مقابلہ پر اکٹھی ہو گئی ہیں۔ہمارے دل میں بنی نوع کی محبت ہے۔اس
لئے ان
کو جہنم کی آگ سے بچانا بڑا اہم اور بڑا ضروری ہے۔ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے غلام ہیں، ہمیں چاہئے کہ ہم آپ کی بعثت کی غرض کو پورا کرنے کے لئے اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں
قربان کرنے والے ہوں۔جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں خبر دار کیا ہے کہ ہم عاجز
اور کمزور ہیں، ہمیں اپنی ذات پر یا اپنی طاقتوں پر یا اپنے علم پر یا اپنی فراست پر یا اپنے جتھے پر بھروسہ نہیں
رکھنا چاہئے۔کیونکہ ظاہری لحاظ سے دنیا کی دولت کے مقابلہ میں ہمارے پاس دولت تو یوں کہنا چاہئے ،
696
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 09 اکتوبر 1970ء
ہے ہی نہیں۔اور دنیا کی طاقتوں کے مقابلہ میں ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔اور دنیا کی تدبیروں
کے مقابلہ میں ہماری تدبیر نہایت ہی عاجز اور کمزور ہے۔اور جہاں تک ہماری ذات اور ہمارے نفس کا
تعلق ہے، ہمیں اس احساس کو اپنے دلوں میں زندہ اور قائم رکھنا چاہئے کہ ہم لاشئی محض ہیں اور انتہائی طور
پر عاجز ہیں۔اگر وہ ذمہ داری جو ہم پر ڈالی گئی ہے، اس کا کروڑواں حصہ بھی ہم پر ذمہ واری ہوتی۔تب بھی
ممکن نہیں تھا کہ ہم اس ذمہ داری کو اپنی طاقت سے نبھا سکتے۔لیکن یہاں تو اس سے کہیں زیادہ ہم پر ذمہ
داری ڈالی گئی ہے۔یہ کوئی سہل اور آسان کام نہیں کہ تمام بنی نوع انسان کے دلوں کو خدا اور اس کے رسول
کی محبت سے بھر دیا جائے اور اس طرح پر اسلام کی حجت کو ان پر پورا کر دیا جائے۔تیسری بات جو یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں بتائی ہے، یہ ہے کہ جہاں
ہمارے دلوں میں عاجزی اور بے کسی اور بے مائیگی کا احساس ہو اور شدت کے ساتھ زندہ احساس ہو،
وہاں ہمیں اس بات پر پختہ یقین رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ تمام قدرتوں کا مالک اور سرچشمہ ہے۔اور کوئی چیز
اس کے سہارے کے بغیر قائم نہیں رکھی جاسکتی۔اور نہ اس کی مدد اور نصرت کے بغیر حاصل کی جاسکتی ہے۔کمزور تو ہیں ہم لیکن اگر ہمارا زندہ تعلق اپنے رب کریم سے پیدا ہو جائے تو ہم محض اس کی مدد اور نصرت
کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔یہاں ایک اور بات بتائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
مد داور نصرت کے حصول کے لئے حقیقی دعا کی ضرورت ہے۔ہم دعا کے بغیر اللہ تعالیٰ کی مدداور نصرت کو
حاصل نہیں کر سکتے۔اس لئے جو دعا نہیں کرتا ، وہ اپنے بے نیاز اور غنی خدا سے دور رہتا ہے۔جو اس کی پرواہ
نہیں
کرتا، اللہ بھی اس کی پرواہ نہیں کرتا۔دعا حقیقی ہونی چاہئے ، دعا اپنی تمام شرائط کے ساتھ ہونی چاہئے۔لیکن دعا ہونی چاہئے۔اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کو حاصل نہیں کیا جاسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کے مضمون پر بڑی تفصیلی اور گہری بحث کی ہے۔ایک فلسفی دماغ کو بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے اور ایک عام انسان کو بھی یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ یہ
ایک حقیقت ہے کہ
قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّ لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ
( سورة فرقان : 78)
کہ جب تک تم دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو پختہ نہیں کروگے اور اس کی قدرت اور
طاقت کو جذب نہیں کرو گے ، اس وقت تک اللہ تمہاری مدد نہیں کرے گا۔اور جب اللہ تمہاری مدد نہیں کرے
گا تو تم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔697
خطبہ جمعہ فرموده 09 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مختصری دعا میں ہم پر یہ واضح کیا ہے کہ اگر ہم اپنے
مقصد کو پہچانتے ہیں، جو یہ ہے کہ حجت اسلام ساری دنیا پر پوری ہو جائے۔اگر ہم اپنے نفس کی عاجزی اور
بے کسی کا احساس رکھتے ہیں، اگر ہم اپنے رب کی کامل طور پر معرفت رکھتے ہیں کہ جس کے نتیجہ میں انسان
یہ سمجھتا ہے کہ جوتی کا تسمہ ہو یا تمام دنیا میں حجت اسلام کو پورا کرنا ہو، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا۔اس لئے ہر دم اور ہر آن اپنی بقا اور اپنی جدو جہد میں کامیابی اور مثمر ثمرات ہونے کے لئے اللہ تعالیٰ کی
قوت اور اس کی طاقت اور اس کی مدد و نصرت کی ضرورت ہے۔اس لئے آج میں پھر اپنے بھائیوں اور
بہنوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دعاؤں کی طرف بہت متوجہ ہوں اور عاجزانہ طور پر اور عاجزی کے اس
احساس کو شدت کے ساتھ اپنے دل میں پیدا کر کے اور سوز و گداز کے ساتھ اور ایک تڑپ کے ساتھ محبت
ذا یہ الہیہ کی آگ کے شعلوں میں داخل ہو کر وہ اپنے رب کے حضور پہنچنے کی کوشش کریں۔تاکہ اللہ تعالیٰ
اپنے پیار کے پانی سے اس تپش محبت کو ٹھنڈا کر دے اور سرور محبت عطا فرمادے۔ہمارے دلوں ، دماغوں
اور روح میں سرور پیدا کرے۔اور اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ وہ مقصد جو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بعثت کا ہے اور جس کی ذمہ داری آج ہمارے کندھوں پر ہے، ہم اس مقصد کے حصول
میں کامیاب ہو جائیں۔دنیا نمیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتی ، ہم سے مخالفت سے پیش آتی ہے۔ہمیں
اس کی پرواہ نہیں۔جس چیز کی ہمیں پرواہ ہے، وہ یہ ہے کہ ہم اللہ تعالی کی نگاہ میں عزت کو پائیں۔دنیا
ہیں پہچانتی نہیں اور چونکہ وہ ہمیں پہچانتی ہیں، اس لئے ہزار قسم کے جھوٹ ہمارے خلاف بولے جارہے
ہیں۔ہر شخص اس بات پر فخر محسوس کرتا ہے کہ وہ ہمارے خلاف زبان دراز کرے۔اور ہمارے خلاف جتنا
چاہے، جھوٹ بولے۔اور دنیا کی سب طاقتیں ہمارے خلاف مجتمع ہوگئی ہیں اور اکٹھی ہوگئی ہیں۔وہ چاہتی
ہیں کہ اسلام غالب نہ ہو۔لیکن خدا چاہتا ہے کہ اسلام غالب ہو۔یہ عیسائی اور یہ مشرک اور یہ دہر یہ اپنے
ان منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو سکتے کہ اسلام کو مغلوب کر دیں اور مغلوب رکھیں۔اسلام ان پر ضرور
غالب آئے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہی فیصلہ کیا ہے۔لیکن زمین پر اس نے ہم پر یہ ذمہ داری
عائد کی ہے کہ ہم دعا اور تدبیر کو کمال تک پہنچا کر خدا تعالیٰ کے ان وعدوں کو اپنے نفسوں میں اور اپنی
زندگیوں میں پورا کرنے کی کوشش کریں۔ہم تو صرف اس حد تک کر سکتے ہیں، جس حد تک اللہ تعالیٰ نے
ہمیں ذرائع اور اسباب عطا کئے ہیں، ہم اس سے زیادہ نہیں کر سکتے۔لیکن دعا بھی ایک تدبیر ہے۔ہم اللہ
تعالیٰ کے فضل سے دعا کو اس کے کمال تک پہنچانے کی قدرت رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہم میں سے ہر
698
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 09 اکتوبر 1970ء
ایک شخص کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ اس کے حضور جب عاجزانہ جھکے تو گریہ وزاری اور سوز و گداز کو انتہا تک
پہنچا کر ایک ایسی آگ اپنے گرد جلا دے اور اس آگ کو اتنا تیز کر دے کہ اس کا نفس باقی نہ رہے۔اور
اپنے اوپر ایک موت وارد کر دے تاکہ اللہ تعالیٰ سے ایک نئی زندگی حاصل کرنے والا ہو۔اور اس نئی زندگی
پانے کے بعد سے اس رنگ میں اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت ملے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بعثت کی غرض پوری ہو جائے۔پس دعاؤں کی طرف بہت ہی توجہ دیں۔اور ہماری حقیقی دعا یہی ہے کہ اے خدا! جیسا کہ تو نے
چاہا ہے، ہمیں توفیق دے کہ ہم تیری مدد اور نصرت کے ساتھ حجت اسلام ساری دنیا پر پوری کرنے والے
ہوں۔اور اسلام کا حسین چہرہ ہمارے وجودوں ، ہمارے افعال و اقوال سے نظر آ جائے۔وہ حقیقی توحید کی
معرفت حاصل کریں اور سچا عشق اور محبت تیرے ساتھ پیدا ہو جائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت
کو، آپ کے جلال کو اور آپ کی صداقت کو اور آپ کے حسن و احسان کو پہچانے لگیں۔اور اس پہچان اور
معرفت کے نتیجہ میں ان کے دل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے معمور ہو جائیں۔دعا ہماری
زندگی کا ، ہماری جدوجہد کا اور ہماری کوشش کا سہارا ہے۔دعا کو اپنے کمال تک پہنچاؤ۔اپنے رب پر پورا
بھروسہ رکھو۔کوئی بات اس کے آگے انہونی نہیں ہے۔اگر اس کی رضا کو پالو گے، اگر اس کی خوشنودی اور
محبت کو حاصل کر لو گے تو دنیا جو چاہے کر لے، دنیا کی آج کی طاقت اور کل کی طاقت مل کر بھی تمہیں غلبہ
اسلام سے روک نہیں سکتی اور تمہیں نا کام نہیں رکھ سکتی۔اپنی انتہائی قربانیاں اپنی انتہائی عاجزی کے ساتھ
اپنے رب کریم کے حضور پیش کرو اور دعائیں کرو کہ وہ انہیں قبول کرے اور اپنی مددو نصرت کا وارث بنائے
تا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض پوری ہو۔(اللهم امین)
مطبوعه روزنامه الفضل 11 نومبر 1970 ء)
699