دعا اور مجاہدہ کریں کہ اللہ تعالی غلبہ اسلام کا سحرہ ہمارے ہی سروں پر باندھے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء
دعا اور مجاہدہ کریں کہ اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کا سہرا ہمارے ہی سروں پر باندھے
خطبہ جمعہ فرمودہ 23اکتوبر 1970ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے ان آیات کی تلاوت کی۔فَمَا أُوتِيْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَمَا
عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ وَأَبْقَى لِلَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
قُلْ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التَّجَارَةِ
وَاللهُ خَيْرُ الرُّزِقِيْنَة
اور پھر فرمایا:۔(الشوری آیت 37)
( الجمعه آیت 12)
پچھلے جمعہ میں نے دوستوں
کو بتایا تھا کہ میرے خون کی شکر معمول سے کافی بڑھ گئی ہے۔اللہ
تعالیٰ نے فضل کیا ہے بغیر دوائی کے استعمال کے گزشتہ اتوار کو خون کا جو دوسرا امتحان ہوا ، اس میں خون کی
شکر 262 سے گر کر 221 پر آگئی تھی۔یہ بھی زیادہ ہے۔بہر حال دوست دعا کرتے رہیں۔اس عرصہ میں
پیچش کا مجھے تیسر احملہ ہوا ہے۔یہ مرض پیچھا نہیں چھوڑتی۔دوائی کھاتا ہوں آرام آجاتا ہے، دوائی چھوڑ دیتا
ہوں تو پھر حملہ کر دیتی ہے۔اسی طرح چل رہا ہے۔پھر صبح سے گلے کی خراش اور نزلے کی تکلیف شروع ہو
گئی ہے۔دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل کرے اور ساری زندگی کام کی زندگی بنائے۔ان تین دنوں میں
انصار اللہ کا اجتماع ہے۔انصار اللہ کے دوست باہر سے آئے ہوئے ہیں۔یہ بھی کافی بڑا پروگرام ہوتا ہے،
اللہ تعالیٰ اسے نباہنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے اور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ میں تحریک جدید کے نئے
سال کا اعلان کرتا ہوں، جو یکم نبوت ( یکم نومبر ) سے شروع ہوگا۔یہ نیا سال تحریک جدید کے دفتر اول کا
سینتیسواں سال ہے اور دفتر دوم کا ستائیسواں سال ہے اور دفتر سوم کا چھٹا سال ہے۔دو سال قبل میں نے جماعت کو یہ توجہ دلائی تھی کہ تحریک جدید کے کام کی طرف پہلے سے زیادہ
متوجہ ہوں اور زیادہ قربانیاں کریں اور زیادہ ایثار دکھائیں۔اور اپنی نئی نسل کو زیادہ بیدار کریں اور انہیں
701

خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
قربانیوں کے لئے تیار کریں۔دفتر سوم کی ذمہ داری تو انصار اللہ پرڈالی گئی تھی ، اس میں بھی ابھی کافی ستی
ہے۔اس دو سال میں وہ ٹارگٹ ، جو میں نے تحریک جدید کے سامنے رکھا تھا یا یوں کہنا چاہیے کہ تحریک کے
تعلق میں جماعت کے سامنے رکھا تھا۔وہ یہ تھا کہ پاکستان کے احمدیوں کی یہ مالی قربانی سات لاکھ نوے
ہزار روپے ہونی چاہیے۔مگر جماعت اس ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکی۔کچھ جائز وجوہات بھی ہیں۔پہلے فضل
عمر فاؤنڈیشن کے چندوں کا زائد بار تھا۔اب بار تو نہیں کہنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار کے جو
دروازے کھولے تھے، ہم اپنی غفلتوں کی وجہ سے یا اپنی بشری کمزوری کے نتیجہ میں اتنا فائدہ نہیں اٹھا سکے،
جتنا کہ ہمیں اٹھانا چاہیے تھا یا جتنا ہمارا پیارا رب ہم سے توقع رکھتا تھا کہ ہم اٹھائیں گے۔باوجود فضل عمر
فاؤنڈیشن کی زائد قربانیوں کے، جو جماعت دے رہی تھی ، پھر بھی پہلے کی نسبت تحریک نے ترقی کی ہے۔پنتیسویں سال میں چھ لاکھ ہمیں ہزار تک پہنچے اور چھتیسویں سال میں چھ لاکھ، پینسٹھ ہزار تک پہنچے اور سات
لاکھ نوے ہزار تک، جو میں نے ٹارگٹ مقرر کیا تھا، اس میں ابھی ایک لاکھ پچیس ہزار کی کمی ہے۔کیونکہ
اس عرصہ میں نصرت جہاں ریز روفنڈ کا بھی مطالبہ ہوا ہے۔یہ مطالبہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہوا
ہے، مغربی افریقہ کی ضرورت کے مطابق یہ مطالبہ ہوا ہے۔اس لئے میں نے سات لاکھ نوے ہزار کا جو ٹارگٹ رکھا تھا کہ یہاں تک جماعت کو پہنچنا چاہیے،
اس میں کوئی زیادتی نہیں کرنا چاہتا۔لیکن میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت اس سال
انشاء اللہ وہاں تک پہنچ
جائے گی۔بعض جماعتوں نے اس طرف توجہ دی ہے، بعض نے بڑی غفلت برتی ہے۔اگر ہم جماعتوں کا
سرسری جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کراچی کی جماعت اپنے ٹارگٹ کو پہنچ گئی ہے۔جب میں نے یہ اعلان
کیا تھا یعنی سات لاکھ نوے ہزار کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا تو دفتر تحریک نے ہر بڑی جماعت اور ضلع کا نسبتی طور پر
ٹارگٹ مقرر کر دیا۔یعنی جو چونتیسویں، پینتیسویں سال کا چندہ تھا، اس کے ٹوٹل اور سات لاکھ نوے ہزار کی
جو نسبت بنتی تھی ، اس نسبت سے تحریک نے کہا کہ ہر جماعت اور ضلع اتنا زیادہ دے دے تو جو ٹارگٹ ہے ، وہ
پورا ہو جاتا ہے۔اس نسبت سے یعنی سات لاکھ نوے ہزار کے ٹارگٹ کے لحاظ سے کراچی کو جتنا دینا چاہیے
تھا، اتنا اس نے دے دیا ہے۔الحمد للہ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔اسی طرح اسلام آباد
ہے، پھر ضلع ہزارہ ہے، پھر جہلم شہر ہے، اسی طرح بنوں شہر وضلع ہے، پھر ساہیوال شہر ہے، پھر ڈیرہ غازیخاں
شہر ضلع ہے، پھر بہاولپور شہر ضلع ہے اور اسی طرح ڈھا کہ شہر۔ان سب نے اپنے تحریک جدید کے چندے
اس نسبت سے بڑھا دیئے کہ جس نسبت سے سات لاکھ نوے ہزار کی رقم پوری کرنے کے لئے ان پر ذمہ
آتی بھی ایسی
داری آتی تھی۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔لیکن بعض ایسی جماعتیں بھی ہیں، جو کچھ ست
702

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 1970ء
ہیں۔اور بعض ایسی جماعتیں ہیں، جن سے ہم توقع رکھتے تھے کہ وہ اس طرف زیادہ توجہ دیں گی مگر انہوں نے
توجہ نہیں دی۔مثلا ربوہ ہے۔ربوہ اپنے اس ٹارگٹ کو نہیں پہنچا اور یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔ربوہ کو تو باہر
کی جماعتوں کے لئے نمونہ بننا چاہیے۔مگر یہ نمونہ نہیں بنے۔نہ صرف یہ کہ ربوہ کے دوست باہر کی جماعتوں
کے لئے نمونہ نہیں بنے بلکہ انہوں نے کراچی اور دوسرے شہر واضلاع کے نمونے سے بھی فائدہ نہیں اٹھایا۔ٹارگٹ کے لحاظ سے ربوہ کو نوے ہزار کی رقم دینی چاہیے تھی۔جس میں سے صرف ستاون ہزار کے وعدے
ہیں۔اسی طرح لاہور شہر کا حال ہے۔یہ امیر احمدیوں کا شہر ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ قربانی کی کامل روح
موجود نہیں یا اس روح کو بیدار نہیں کیا گیا۔دوسری بات زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
روح تو ہے لیکن نظام جماعت لاہور نے اس روح کو کما حقہ بیدار نہیں کیا۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان کا بھی
چورانوے ہزار ٹارگٹ بنتا تھا لیکن صرف بہتر ہزار کے وعدے ہیں۔پھر سیالکوٹ شہر ہے۔انہیں پندرہ ہزار
کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ان کے دس ہزار کے وعدے ہیں۔ویسے میں نے سینکڑے چھوڑ دیئے ہیں، ہزاروں
میں بات کر رہا ہوں۔اسی طرح راولپنڈی شہر ہے، جس کے پہلو میں اسلام آباد شہر ہے، جس نے اپنا ٹارگٹ
پورا کر دیا ہے۔لیکن راولپنڈی شہر کا چون ہزار روپے ٹارگٹ بنتا تھا اور انہوں نے وعدے صرف تمہیں ہزار کے
کئے ہیں۔یعنی قریباً پچپن فیصد ہیں۔یہ بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔پھر ملتان شہر ہے ، اس کا ٹارگٹ سترہ ہزار تھا
اور انہوں نے وعدے کئے ہیں، گیارہ ہزار کے۔دفتر نے یہ رپورٹ دی ہے کہ جو شہر یعنی ضلع کا صدر مقام
ہے، وہاں کی ضلعی جماعتیں بھی پیچھے ہیں۔یہ تو ایک طبعی بات ہے۔جب کسی جماعت نے توجہ نہیں کی
اور سستی دکھائی ، نظام جماعت نے اپنی ذمہ داری کو نہیں نباہا تو اگر شہر پیچھے ہے تو ضلع یقین پیچھے ہوگا۔بلکہ غالباً
کچھ زیادہ پیچھے ہوگا۔بہر حال ہمارے سامنے یہ بڑی افسوسناک تصویر آتی ہے۔اللہ تعالیٰ فضل کرے اور
ہمیں اپنی ذمہ داری نباہنے کی توفیق عطا کرے۔میں نے آپ کو کچھ معیار بھی بتائے تھے۔یعنی دفتر اول اس حساب سے اوسطا رقم دے رہا ہے،
دفتر دوم کی اوسط کیا ہے؟ اور دفتر سوم کی اوسط کیا ہے؟ اور چونکہ دفتر اول کی اوسط بہت اچھی تھی اور اب بھی
ہے، اس لیے میں نے اس میں زیادتی نہیں کی تھی۔دفتر اول میں جو حصہ لینے والے ہیں، ان کی اوسط فی کس
-64 روپے ہے اور یہ اوسط بڑی اچھی ہے۔کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ دفتر اول میں بہت سے احباب کافی
بڑی عمر کے ہیں۔اور میرا یہ خیال ہے (اگر چہ اس حصہ کی میرے پاس رپورٹ تو نہیں لیکن ان کی میرے
پاس جو روزانہ رپورٹیں آتی ہیں، ان سے پتہ لگتا ہے ) کہ دفتر اول کی مجموعی رقم کم ہوگئی ہے۔اور ہونی چاہیے
تھی۔کیونکہ بڑی عمر کے لوگ اس میں شامل ہیں۔وفات بھی انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔بعض دفعہ تو و
703

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
روزانہ یا دوسرے دن یہاں جنازہ آجاتا ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ یہ زندگی تو فانی ہے۔ہمیشہ کے لئے دنیا
میں تو کسی نے نہیں رہنا۔ہم یہاں آئے ہیں، پھر گذر جائیں گے۔تاہم دفتر اول والوں نے اپنی 64 کی
اوسط برقرار رکھی ہے اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزا عطا فرمائے۔64 کے مقابلے میں دفتر دوم کی اوسط فی کس غالباً 20 یا 21 تھی۔لیکن میں نے کہا کہ اسے 30
تک لے کر جاؤ۔یہ اوسط بڑھی تو ہے لیکن 30 تک ابھی نہیں پہنچی۔صرف 24 تک پہنچی ہے۔دفتر دوم، وہ
دفتر ہے، جس نے دفتر اول کی جگہ لینی ہے اور عملاً خاموشی کے ساتھ لے رہا ہے۔دفتر اول میں حصہ لینے
والوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔کیونکہ نئے تو اس میں شامل نہیں ہو رہے۔دفتر دوم کی تعداد
زیادہ ہے اور انہوں نے ان کی جگہ لینی ہے۔اور پھر دفتر سوم نے دفتر دوم کی جگہ لینی ہے۔اور پھر دفتر چہارم
آجائے گا، اپنے وقت پر جس نے دفتر سوم کی جگہ لینی ہے۔دفتر اول کی اوسط فی کس اور دفتر دوم کی اوسط فی
کس میں بڑا فرق ہے۔ایک طرف 64 روپے فی کس اور دوسری طرف 24 روپے فی کس۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ 40 روپے فی کس کا فرق ہے۔اور یہ فرق ہمیں فکر میں ڈالتا ہے۔اس کا ایک نتیجہ تو یہ نکلتا
ہے کہ دفتر دوم میں قربانی کی وہ روح نہیں، جو دفتر اول میں پائی جاتی ہے۔یہ صحیح ہے کہ دفتر دوم والوں کی
آمد شروع میں تھوڑی ہوتی ہے مگر انسان ترقی کرتا ہے۔مثلاً جو دوست گورنمنٹ کے ملازم ہیں، ان کی ہر
سال ترقی ہوتی ہے۔جتنی بڑی عمر کے ہوں گے، وہ زیادہ تنخواہ لے رہے ہوں گے۔پھر انسان تجربے میں
بھی ترقی کرتا ہے۔ایک شخص نو کر نہیں لیکن تجارت کر رہا ہے۔شروع میں اسے تجربہ نہیں یا شروع میں اس
کے پاس سرمایہ نہیں تھا، پھر آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ، جن لوگوں کے مالوں میں برکت ڈالتا ہے، وہ اپنے
تجربے میں بھی ترقی کرتے ہیں اور ان کے سرمائے میں بھی ترقی ہوتی ہے، ان کی آمد بھی زیادہ ہونے لگ
جاتی ہے۔یہ اپنی جگہ صحیح ہے۔لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ 64 اور 24 کی نسبت ہمارے دل میں بڑا فکر پیدا کرتی
ہے۔اس لئے ہمیں دفتر دوم کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہیے اور ان کے معیار کو بلند کرنا چاہیے۔دفتر سوم میں بہت سے طالب علم بھی ہیں۔دفتر دوم میں بھی کچھ ہوں گے لیکن دفتر سوم کی نسبت
بہت کم ہیں۔دفتر سوم کا معیار 13 فی کس تھا۔پھر میں نے کہا، اسے بڑھا کر 20 تک لے جاؤ۔یہ بڑھا تو
ہے یعنی 13 سے 15 تک آگئے ہیں۔لیکن ابھی 20 تک نہیں پہنچے۔دفتر سوم کی دو ذمہ داریاں انصار اللہ پر عائد ہوتی ہیں۔ایک یہ کہ دفتر سوم میں زیادہ کم عمر بچے
ہیں۔یا وہ ہیں، جن کی احمدیت میں کم عمر ہے۔اور یہ ہر دو تربیت کے محتاج ہیں۔اور ان ہر دو کی تربیت کا کام
خدام الاحمدیہ کا نہیں بلکہ انصار اللہ کا کام ہے۔مجموعی حیثیت میں وہ زیادہ تربیت یافتہ ہیں۔یہ صحیح ہے کہ
704

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء
انصار اللہ میں بعض نئے احمدیت میں داخل ہونے والے بھی شامل ہو جاتے ہیں۔انہیں ہم خدام الاحمدیہ یا
اطفال میں تو نہیں بھیجتے۔مثلاً جو 45 یا 50 سال کی عمر میں آج احمدی ہوا ہے اور ہر مہینے بیسیوں اور سینکڑوں
لوگ ایسے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ بہر حال اپنی عمر کے لحاظ سے انصار اللہ میں جائیں گے۔اور ان کی تربیت
کمزور ہوگی۔لیکن زیادہ رو اس وقت نو جوانوں میں ہے۔اور میں بڑا خوش ہوں، ہماری اگلی نسل میں بڑوں
کی نسبت دین کی طرف بھی اور اسلام کے حقیقی نور کی طرف بھی اور احمدیت کی طرف بھی زیادہ توجہ ہے۔اور ( بعض جگہ تو اس وجہ سے فکر پیدا ہوتی ہے، دو تین جگہ سے یہ رپورٹ آئی ہے کہ انہوں نے
ایک فتویٰ دے دیا تھا کہ احمدی کا فر ہیں، اس کے مقابلے میں اس وقت تک دو چیزیں آگئی ہیں۔) میں ضمناً
یہ بھی بتا دوں کہ دنیا جو مرضی کہتی رہے، اگر ہمارا رب ہمیں کافر نہیں کہتا تو ہمیں کوئی فکر نہیں لیکن چونکہ بہت
سے احمدیت سے باہر ہیں، وہ غلط راستے پر چل سکتے ہیں، غلط نتائج لے سکتے ہیں۔اس لئے ہمیں بعض دفعہ
کفر کے فتوؤں کا جواب دینا پڑتا ہے۔ہائیکورٹ نے بھی یہ فیصلہ کیا اور قوم کے محبوب سیاسی رہنما قائد اعظم
نے بھی یہ کہا، وغیرہ وغیرہ۔یہ جو نئے نئے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں یا جو احمدی نہیں ہیں، ان کے لئے
ہمیں یہ چیزیں چھپوانی پڑی ہیں۔ورنہ ہمیں کیا ضرورت ہے؟ جس کے کان میں اللہ تعالیٰ یہ کہ رہا ہو کہ میں
تجھے مسلمان سمجھتا ہوں، اسے کسی اور کے فتوے کی ضرورت تو باقی نہیں رہتی۔اللہ تعالیٰ کا فرمان کافی ہے۔اور
الحمد للہ وہ ہمیں یہی کہہ رہا ہے، میں تمہیں مسلمان سمجھتا ہوں۔لیکن جب ہم دوسروں کے لئے چھپواتے ہیں۔جماعت احمد یہ لا ہور کے ایک دوست نے کچھ پوسٹر بھی شائع کئے تو دو تین جگہ سے یہ رپورٹ آئی کہ جب یہ
پوسٹر لگائے جارہے تھے تو چونکہ ہمارے خلاف تعصب بھی ہے ( اور یہ تعصب جہالت کے نتیجہ میں ہے یا عدم
علم کے نتیجہ میں ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں صحیح واقفیت بہم پہنچا ئیں۔اس لئے ایسے موقع پر
ہمیں ان کے اوپر رحم ہی آتا ہے۔اپنے اوپر غصہ آتا ہے کہ ہم نے صداقت صحیح رنگ میں ان تک کیوں نہیں
پہنچائی ؟ بہر حال تعصب ہے۔چنانچہ کئی لوگ کھڑے ہو گئے کہ ہم یہ پوسٹر نہیں لگانے دیں گے۔اس پر کئی
غیر احمدی دوست ان کے مقابلہ پر کھڑے ہو گئے کہ ہم دیکھیں گے تم کس طرح پھاڑتے ہو؟ پس ایسی لڑائی
میں ہم شامل تو نہیں ہوں گے لیکن ملوث سمجھے جائیں گے۔حالانکہ وہاں کوئی احمدی نہیں لڑے گا۔کیونکہ لڑنے
کا تو نہ ہمیں حکم ہے اور نہ ہمیں ایسی تربیت دی گئی ہے۔لیکن جن کی توجہ غلبہ اسلام کی اس مہم کی طرف ہوتی
ہے، ان کو جوش آجاتا ہے اور ہمیں وہاں خاموش ہی رہنا پڑتا ہے۔53ء میں جب کالج پر کئی طرف سے انہوں نے یورش کی تو ایک ایسا گروہ آیا، جس نے پتھراؤ کیا۔تعلیم الاسلام کالج اس وقت لاہور میں ڈی اے وی کالج کی بلڈنگ میں تھا۔چنانچہ جب کالج پر پتھراؤ کیا گیا
705

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
تو ان کے مقابلے میں ہمارے طالب علموں نے بھی پتھراؤ کیا۔مجھے جب پتہ لگا تو میں بڑا پریشان ہوا کہ
انہوں نے احمدیت کی تربیت کے خلاف ایسا کیسے کر دیا؟ دراصل ہمارے کالج کے ہوسٹل میں 60 فیصد
طالب علم ایسے تھے، جو احمدی نہیں تھے۔جب میں نے تحقیق کی تو مجھے پتہ لگا کہ جن لڑکوں نے جوابا پتھراؤ کیا
ہے، ان میں ایک بھی احمدی نہیں تھا۔لیکن چونکہ وہ ہمارے درمیان رہتے تھے، ہمارے طالب علموں کو دیکھتے
تھے ، ہمارے ساتھ ان
کا تعلق تھا، انہیں یہ پتہ تھا کہ یہ مظلوم جماعت ہے، اس لئے ان کو غصہ آگیا اور جوابی
پتھراؤ کیا۔مگر اس میں احمدی طلبہ ملوث نہیں تھے۔انکوائیری کمیشن میں آئی جی انور علی صاحب نے اس بات کو
پیش کرایا کہ دیکھیں جی، یہ دونوں طرف سے ہو جاتا ہے۔اس سے زیادہ طیش آ جاتا ہے۔تعلیم الاسلام کا لج
پر جب حملہ ہوا تو اندر سے بھی پتھراؤ ہو گیا۔میرے ساتھی میرے پاس پہنچے اور کہنے لگے کہ آپ کو پتہ ہے کہ
اس پتھراؤ میں احمدی طلبا شامل نہیں تھے ، اس لئے ہماری طرف سے یہ موقف لینا چاہیے کہ یہ غیر احمدی طلباء کا
کام ہے۔میں نے کہا، یہ نہیں ہو سکتا۔جنہوں نے پیار کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا ہے، ہم ان کے خلاف
انکوائری کمیشن میں کچھ نہیں کہیں گے۔ہمیں وہ بدنام کرتے ہیں تو کرتے رہیں۔لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ
طالب علم ، جو احمدی نہیں تھے، ان کو اپنے کالج کے لیے جوش اور غیرت آئی اور انہوں نے ہماری خاطر ایک
قدم اٹھایا۔بے شک وہ ہمارے نزدیک غلط قدم تھا۔لیکن ان کے نزدیک تو درست تھا۔اگر ان کا قدم غلط
ہے تو باہر سے بھی پتھراؤ اندر نہیں آنا چاہیے تھا اور اندر سے بھی باہر پھر نہیں جانا چاہیے تھا۔لیکن جنہوں نے
ہماری خاطر یہ قدم اٹھایا ہے، ہم ان کے خلاف یہ قدم نہیں اٹھائیں گے۔وہ احمدی نہیں تھے، غیر احمدی تھے۔وہ تو ہمارے ہیں، چاہے احمدی ہیں یا نہیں۔ہماری خاطر انہیں غیرت آئی، ہماری خاطر انہیں جوش آیا۔پس
ہمیں فکر یہ رہتا ہے کہ کام کوئی کرے گا اور نام ہمارا بد نام ہو گا۔ہمارا موقف پیار کا موقف ہے۔ہم ان کو بدنام
نہیں کریں گے ، جو ہماری خاطر غلطی کر رہے ہوں گے ، اپنے سر لے لیں گے۔غرض یہ نوجوان طبقہ اس وقت احمدیت کی طرف زیادہ توجہ کر رہا ہے۔اور ہم پر بھی بڑی ذمہ
داری عائد ہوتی ہے۔پڑھے لکھے طالب علم ہیں لیکن اکثر مظلوم ہیں۔ان سے بھی کوئی پیار نہیں کرتا۔ایک
دفعہ بہت سے غیر احمدی طالب علم مجھ سے ملنے آئے۔ان میں کئی ایک لیڈر ٹائپ کے تھے۔جب میں اٹھا
تو ایک لیڈر طالب علم کے منہ سے ایک ایسا فقرہ نکلا، جسے سن کر مجھے خوشی بھی ہوئی لیکن مجھے دکھ بھی بہت
ہوا۔جب ہم ڈیڑھ دو گھنٹے کی ملاقات کے بعد فارغ ہوئے ، اس کے بعد مصافحہ کرنا تھا، وہ میرے دائیں
طرف بیٹھا ہوا تھا۔پہلے اس سے میں نے مصافحہ کرنا تھا، وہ آہستہ سے مجھے کہنے لگا کہ آج پہلی دفعہ کسی
شریف آدمی نے ہم سے شرافت سے باتیں کی ہیں۔مجھے یہ سن کر خوشی تو ہوئی کہ اس طرح جماعت کا اس
706

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء
پر اثر ہوا۔لیکن مجھے انتہائی دکھ ہوا کہ وہ نسل، جس کے اوپر قوم کی ساری ذمہ داری پڑنے والی ہے اور اللہ
تعالیٰ نے انہیں عقل دی ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں فراست دی ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں جذبہ دیا ہے، وہ
آگے نکلنے والی نسل ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ ان سے کبھی کسی نے شرافت سے بات کی ہے یا نہیں؟ میں یہ
ضرور کہوں گا کہ ان کے دل میں یہ احساس ہے کہ ہم سے کسی نے کبھی شرافت سے بات نہیں کی۔اور اصل تو
احساس ہوتا ہے۔پس جہاں مجھے تھوڑی بہت خوشی ہوئی ، وہاں مجھے بڑی تکلیف بھی ہوئی۔پس یہ پیارے بچے اب آرہے ہیں اور آئیں گے۔ان کی تربیت انصار اللہ کا کام ہے۔یہ کام
میں نے خدام الاحمدیہ کے سپردنہیں کیا۔اس طرف توجہ دینی چاہیے۔دفتر سوم کے چندے کی فی کس اوسط
13 سے 15 تک پہنچ گئی ہے، یہ خوشکن ہے۔لیکن 20 تک ان کو پہنچنا چاہیے اور اس سال پہنچنا چاہیے۔انصار اللہ ہر جگہ جائزہ لیں اور اپنی تھوڑی سی بستیاں ترک کر دیں تو زیادہ اچھا ہے۔حالات بڑی تیزی
سے بدل رہے ہیں۔مثلاً افریقہ ہے۔یہ بات بھی ضمنا ہے۔خوشخبری ہے، اس لئے آپ کو سنا دیتا ہوں۔جو ہماری آگے بڑھوں کی سکیم
نصرت جہاں ریز روفنڈ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے، اس کے ماتحت ہمارے پہلے ڈاکٹر نے غانا میں جا کر کام
شروع کر دیا ہے۔الحمد الله۔اور زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ جس جگہ انہوں نے کام شروع کیا ہے، وہاں
ان کو رہائش کے لئے مکان اور کلینک کے لئے اتنا بڑا مکان، جسے حکومت نے بھی مان لیا ہے کہ یہ ٹھیک ہے،
وہ ایک ایسے پیرا ماؤنٹ چیف نے عطا کیا ہے، ہم اس کے بڑے ممنون ہیں ) جو بھی احمدی نہیں ہے۔اس قسم کے حالات ہیں۔وہ تو میں ہم سے تعاون کر رہی ہیں۔کئی اور قومیں ہیں، جو ہم سے حسد
کر رہی ہیں۔ہمیں حسد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔جو قومیں ہم سے تعاون کر رہی ہیں، وہ اس بات کی اہل
ہیں، ان کا یہ حق ہے کہ ہم ان کی خدمت کے لئے وہ سب کچھ کریں، جو ہمارے بس میں ہے۔اس طرح
وہاں بہت سارے وعدہ کئے گئے ہیں۔عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔پیرا ماؤنٹ چیف نے بہت بڑا ہال
کلینک کھولنے کے لئے دے دیا ہے۔دراصل غانا کی حکومت کچھ نخرے دکھا رہی ہے کہ پہلے ان سے کلینک
کے لئے مکان کی approval ( اپروول ) لو۔اور یہ کرو اور وہ کرو۔مگر یہ ہال اتنا بڑا تھا کہ حکومت غانا کو
کوئی اعتراض پیدا نہیں ہوا اور ڈاکٹر بھی جارہے ہیں۔غرض یہ بات ضمناً بھی ہے اور اس کا تعلق بھی ہے۔یہ جو اگلی نسل ہمارے اندر شامل ہو رہی ہے
اور بڑی تعداد میں شامل ہو رہی ہے، اس کی تربیت کی رفتار پہلے کی نسبت زیادہ ہونی چاہیے۔تا کہ یہ اپنی
ذمہ داریاں نباہنے کے زیادہ قابل ہو جائیں۔کیونکہ جب کام بڑھ گیا تو بہر حال ہمیں ادھر ادھر سے اور
707

خطبه جمعه فرمودہ 23اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
زیادہ آدمی لینے پڑیں گے۔اور اس وقت کام بڑھنے کا یہ حال ہے۔نائیجیریا نے ہمیں مجھے صبح یاد نہیں ) 8
یا 10 آدمیوں کا کوٹا دے رکھا تھا، اس سے زیادہ وہاں ہمارے آدمی نہیں جاسکے۔کیونکہ حکومت نے تعداد
مقرر کی ہوئی ہے۔اب جب میں وہاں گیا، ان سے باتیں کیں تو وہاں کی جماعت کو بھی جوش آیا اور ان کا
ایک وفد وہاں کے وزیر سے ملا اور مطالبہ کیا کہ جس طرح حکومت نے کیتھولکس کو 150 ڈاکٹروں اور
پادریوں کو اجازت دے رکھی ہے، اسی طرح ہمیں بھی اجازت دو۔چنانچہ انہیں ابھی 150 کی اجازت
ملنے کی امید ہے۔دوست دعا کریں 150 آدمیوں کی اجازت مل جائے۔اس وقت وہاں دس آدمی ہیں،
140 آدمی، جن کی اجازت ملے گی ، وہ وہاں موجود نہیں۔اور اگر آپ نے وہاں آدمی نہ بھیجے تو بڑی سبکی ہو
گی۔وہ کہیں گے کہ تم بڑے طمطراق کے ساتھ آگئے تھے کہ ہمیں دس کی بجائے 150 کی اجازت دو۔اور تم
آدمی کوئی نہیں بھیج رہے۔اور اگر ہم آدمی بھیج دیں تو بڑی ذمہ داری ہے۔مالی لحاظ سے بھی اور کئی دوسرے
لحاظ سے بھی۔مثلاً رضا کار بھی آنے چاہیں، پیسہ بھی وہاں خرچ ہو گا۔پس آپ دعا بھی کریں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے پیسے بھی دے گا اور رضا کار بھی دے گا۔لیکن
اپنے تعلق کو اپنے رب سے قطع نہ کریں۔کیونکہ جب تک یہ تعلق قائم ہے، ہمیں فکر نہیں۔ہم میں بعض کمزور
ہیں۔جو چست ہیں، وہ ان کو تیز کر دیں گے۔اس وقت تو ضرورت کچھ اس قسم کی ہے کہ جس طرح روم اور
ایران کے فتنے کو اور جو ان کے منصوبے تھے، اسلام کو مٹانے کے ان میں ان کو نا کام کرنے کے لئے بے
شمار جرنیلوں کی ضرورت پڑی تھی۔( بیشمار تو ہمارا محاورہ ہے ) ہمیں وہ کہیں نظر ہی نہیں آرہے تھے۔ضرورت سے پہلے نمایاں طور پر ان کا نام ہی نہیں لکھا گیا۔لیکن ضرورت پڑنے پر وہ اس طرح ابھرے ہیں
کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔رومیوں اور ایرانیوں کو سینکڑوں سال سے فنون جنگ کی مہارت
حاصل تھی اور پھر یہ تو میں بزدل بھی نہیں تھیں کہ مسلمان اٹھے اور ان کو شکست دے دی۔یہ بڑے بہادر
تھے۔اتنے بہادر تھے کہ ایران میں یہ دستور تھا کہ کئی سپاہی زنجیروں سے اپنے آپ کو جکڑ لیتے تھے اور یہ
زنجیریں غالباً چار قسم کی ہوتی تھیں۔تین آدمیوں کو آپس میں باندھنے کی ، پانچ آدمیوں کو آپس میں
باندھنے کی ، سات آدمیوں کو آپس میں باندھنے کی اور دس آدمیوں کو آپس میں باندھنے کی۔اب دس سپاہی
کھڑے ہوتے ہیں، تلواریں اور نیزے لے لے کر اور ان کے پاؤں ایک دوسرے کے ساتھ زنجیروں
میں بندھے ہوتے ہیں۔اگر وہاں ان میں سے ایک مرجائے تو وہ بوجھ ہے، باقی دو پر یا نو پر۔اور دو، ایک
نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں زنجیروں میں بندھ کر مسلمانوں کے خلاف کھڑے ہو جاتے تھے اور بڑے
مالدار بھی تھے اور پوری طرح مسلح ہوتے تھے۔اس زمانہ میں ہندی فولاد بڑا مشہور تھا، اس کی انہوں نے
708

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء
زر ہیں پہنی ہوئی تھیں، خود پہنی ہوئی تھیں۔ان کی تلواریں اچھی ، زرہ اور خود اچھے ، نیزے اچھے، جرنیل
اچھے کئی سالوں کی ان کی ٹریننگ ہوتی تھی۔ان کی خود کا یہ حال تھا کہ ایک دفعہ ان کا ایک جرنیل نکلا۔ان
کا یہ دستور تھا کہ انفرادی جنگ کے لئے وہ اپنے مد مقابل سے دست بدست جنگ کے لئے آدمی بلاتے
تھے۔چنانچہ ان کا ایک جرنیل نکلا اور اس نے حضرت خالد بن ولید کو للکارا کہ میرے مقابلے پر آؤ۔جب یہ
گئے تو انہوں نے اپنی تلوار پورے زور کے ساتھ اس کے سر پر ماری۔مگر ان کے ہاتھ میں صرف دستہ رہ گیا
اور تلوار ٹوٹ کر دور جا پڑی اور دستہ ہاتھ میں۔مگر اس جرنیل کو کچھ نہ ہوا۔خیر اللہ تعالیٰ نے حضرت خالد کو
بچالیا۔میں اس وقت اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔میں یہ بتارہا ہوں کہ وہ ہر لحاظ سے مسلح اور تربیت یافتہ
ہوتے تھے۔اسلام سے پہلے عرب کی لڑائیاں قبیلے قبیلے کی لڑائیاں ہوا کرتی تھیں۔نہ ان کو اس قسم کے فنون
جنگ آتے تھے ، جس قسم کے رومیوں اور ایرانیوں کے تھے۔گوان کے طریقوں میں آپس میں کچھ اختلاف
بھی تھا۔مگر مسلمانوں کو یہ طریقے نہیں آتے تھے۔لیکن ایک صبح کو جب ضرورت پڑی تو اللہ تعالیٰ نے
مسلمانوں
کو بہترین فوجی دماغ عطا کر دئیے۔اس کے خزانے تو خالی نہیں ، وہ تو بھرے ہوئے ہیں۔پس آپ یہ دعا کریں کہ جس صبح کو ہمیں ضرورت پڑے تو ہمیں نہایت ذہین اور صاحب
فراست اور تحمل والے اور غیروں کے ساتھ پیار کرنے والے اور ان کی خاطر قربانیاں دینے والے اور ان
کی خدمت کرنے والے اور ان کو اپنے سینے سے لگانے والے روحانی جرنیل مل جائیں۔وہاں جا کر یہ بھی
جرنیل ہیں مگر تلوار کے بغیر۔جس کے ہاتھ میں قرآن کریم ہے، وہ زیادہ اچھا جرنیل ہے۔قرونِ اولیٰ کے
مسلمانوں کے ہاتھ میں بھی قرآن کریم تھا۔لیکن دشمن نے مجبور کر دیا تھا تلوار نکالنے پر ، ورنہ وہ بھی صرف
قرآن کریم لے کر باہر نکلتے تھے۔غرض جتنے بھی جرنیلوں کی ہمیں ضرورت پڑے وہ ہمیں ملتے چلے
جائیں۔آخر پہلے زمانہ میں مسلمانوں نے جرنیل بنانے کے لئے سٹاف کالج تو نہیں کھولے تھے۔اللہ تعالٰی
جو معلم حقیقی ہے، اس نے ضرورت پڑنے پر اپنے پیار کا جلوہ دکھایا۔بڑا ہی حسین جلوہ انسان کی عقل دنگ رہ
جاتی ہے۔میں نے بتایا ہے کہ تاریخ میں ان لوگوں کے نام کسی شمار میں نہ تھے۔آدمی حیران ہوتا ہے کہ یہ
کہاں سے آگیا ؟ پتہ لگا، یہ مدینہ سے آگیا ہے۔اور مدینہ کی گلیوں میں وہ بے چارا اس طرح پھر رہا ہوگا،
جس طرح ہمارانا یجیریا کا مبلغ انچارج ربوہ میں آکر ربوہ کی گلیوں میں پھرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر تو کچھ ہو نہیں سکتا اور اس کی مدد کو جذب کرنے کے لئے ایک تو ہمیں حضرت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت چاہیے اور دوسرے عاجزانہ دعا ئیں چاہیں۔آپ کی محبت میں اللہ تعالیٰ
کی محبت آجاتی ہے۔آپ نے اپنے پیدا کرنے والے رب سے جو محبت کی ہے، وہ کسی اور فردبشر نے نہیں کی۔709

خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
دفتر سوم کو جس میں روز بروز ترقی ہوتی چلی جائے گی کیونکہ نو جوانوں کو اس طرف بڑی توجہ پیدا
ہو رہی ہے، وہ آئیں گے تو دفتر سوم میں داخل ہو جائیں گے۔دفتر سوم میں جب داخل ہوں گے، غیر
تربیت یافتہ ہوں گے۔آج احمدی ہوئے ، کل کو اس نے تحریک جدید کا چندہ لکھوا دیا۔اس پر ذمہ داری پڑ
گئی ، جو ہر احمدی نوجوان پر پڑتی ہے۔اس کو اپنا نفس مارنا پڑے گا، اس کو گالیاں سن کر بجائے چھیڑ لگانے
کے دعا دینی پڑے گی۔اسے بڑے زبر دست ضبط اور نفس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔دوسروں
کو تو بڑا
آرام ہے، غصہ آیا ، چیڑ لگا دی۔ایک چیڑ کھالی، ایک چیڑ لگا دی۔پر ایک احمدی کی نہ یہ تربیت ہے اور نہ
اسے یہ زیب دیتا ہے۔اسے تو یہ تربیت دی جاتی ہے کہ چیڑ کھاؤ اور دعا دو اور دل جیتو۔ہم نے لوگوں کے
سر پھاڑ کر ترقی نہیں کرنی۔بلکہ غلبہ اسلام کی یہ مہم لوگوں کے دل جیت کر سر ہوگی۔جس طرح یورپ سے میں نے جا کر کہا تھا کہ تمہارے دل جیتیں گے اور اسلام کو پھیلائیں گے،
اسی طرح میں یہاں بھی کہتا ہوں۔کسی سے ہماری دشمنی اور لڑائی نہیں۔ہم دل جیتیں گے اور احمدیت یعنی
حقیقی اسلام کو پھیلائیں گے۔اس لئے جب تم چپیڑ کھاؤ گے تو چیز کا جواب چھیڑ سے نہیں دینا۔اس لئے
بڑی زبر دست تربیت کی ضرورت ہے۔نفس کی مثال گھوڑے کی ہے۔نفس یا تو منہ زور گھوڑا بن سکتا ہے یا مطیع گھوڑا بن سکتا ہے۔گھوڑے میں بڑی طاقت ہے۔اگر چاہے اور مطیع نہ ہو تو دس آدمیوں کو کھینچ کر لے جائے۔لگام آپ جتنی
مرضی کھینچتے رہیں ، وہ کوئی پرواہ نہیں کرتا۔اسی طرح نفس امارہ اور اس کی بدیاں بڑی زور دار ہیں۔لیکن اللہ
تعالیٰ کی محبت کی اور عاجزانہ دعاؤں کی لگام اس کے منہ میں پڑنی چاہیے اور اس کو ایک ہلکا سا اشارہ کافی
ہونا چاہیے۔گھوڑے کو جو سکھایا جاتا ہے،صرف اشارہ سکھایا جاتا ہے۔اسے یہ نہیں بتایا جا تا کہ میں تم سے
زیادہ طاقتور ہوں۔یہ بتایا جاتا ہے کہ میں تم سے زیادہ ہوشیار ہوں۔تمہیں میرے اشارے پر چلنا پڑے
گا۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ گھوڑے کو ہم نے تمہارے لئے مسخر کیا ہے۔اور یہی گھوڑے کو سمجھایا جاتا
ہے۔ویسے لگام کا اشارہ ہوتا ہے لیکن اگر اچھا گھوڑا ہو تو سوار اگر بغیر لگام کے اشارے کے ٹھہرانا چاہے تو
وہ کھڑا ہو جاتا ہے۔پس نفس کو بھی اسی طرح مطیع ہونا چاہیے۔یہ نہیں کہ جو مرضی کرے۔آپ کا شعور یہ
کہے کہ اللہ تعالی کہتا ہے کہ اچھے کھانے نہ کھاؤ۔اس وقت مجھے تمہارے پیسوں کی اس لئے ضرورت ہے، تم
اپنے جسموں کو کھانے سے اس لئے محروم کرو کہ کسی اور روح کو تمہارے پیسے کی ضرورت ہے۔تو بہر حال یہ
روح جسم پر مقدم ہے۔پس اپنے جسم کی آسائش اور اچھے کھانے کی لذت کی قربانی دو تا کہ کوئی اور روح
جہنم سے بچائی جاسکے۔اور یہ تربیت نفس کو آپ نے دینی ہے۔وہ جو باہر سے آئیں گے، وہ تو اور بھی فکر
710

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء
مند کر دیں گے کہ پہلوں کی جو تربیت ہے، اس میں رخنہ نہ پڑ جائے۔ان کو آتے ہی سنبھالنا چاہیے اور پیار
کے ساتھ اور محبت کے ساتھ صحیح راستہ پر ان کو لگا دینا چاہیے۔یہ ذمہ واری انصار اللہ پر ہے۔باقی آپ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو مال خرچ کرتے ہیں، وہ اس لئے خرچ نہیں کرتے کہ ہم نے
ایک منصو بہ بنایا اور اس منصوبہ کو ہم کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔بلکہ میں بھی اور آپ بھی اللہ تعالیٰ کی راہ میں
اپنی اپنی استعداد اور اخلاص کے مطابق جو مالی قربانی پیش کرتے ہیں ، وہ اس لئے پیش کرتے ہیں کہ اللہ
تعالیٰ نے ایک منصوبہ بنایا اور ہمیں یہ فرمایا کہ اس کو کامیاب کرنے کے لئے قربانیاں دو۔غرض یہ منصوبہ اللہ
تعالیٰ کا بنایا ہوا ہے اور ہم سے اس کا یہ وعدہ ہے کہ تم اپنی استعداد کے مطابق قربانیاں دیتے چلے جاؤ۔منصوبہ میں نے کامیاب کرنا ہے، تمہارے سر پر سہرا باندھ دوں گا۔خدا تعالیٰ کو تو سہرے کی ضرورت نہیں۔سہرے کی احتیاج تو اس کے بندے کو ہوا کرتی ہے۔اس سہرے کی ، جو اللہ تعالیٰ باندھے۔پس ہمارا رب بڑا پیار کرنے والا ہے۔غلبہ اسلام کا خود ایک منصو بہ بنایا اور فرمایا کہ دنیا جو مرضی
کرے، ساری اقوام عالم حلقہ بگوش اسلام ہو کر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں سرشار اور
مست ہو کر آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے قدموں میں جمع ہو جائیں گی۔اور ہمارا رب فرماتا ہے میں یہ کر
کے چھوڑوں گا۔اور ہمیں فرمایا کہ تمہارے سر پر میں سہرا باندھنا چاہتا ہوں۔اس واسطے میرے کہنے کے
مطابق تم قربانیاں دو۔غلبہ اسلام کا جو نتیجہ نکلے گا، وہ تمہاری قربانیوں کے مقابلے میں بہت عظیم ہو گا۔اس
کی آپس میں کوئی نسبت ہی نہیں ہوگی۔لیکن چونکہ میں تم سے پیار کا ایک مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں، اپنی محبت کا
تمہیں ایک جلوہ دکھانا چاہتا ہوں، اس لئے کامیابی تو میری قدرت کاملہ سے ہوگی لیکن میں اپنے ہاتھ سے
تمہارے سروں پر سہرا باندھ دوں گا۔پس دوست دعا کریں، اعمال صالحہ سے عاجزانہ مجاہدہ کریں کہ واقعہ
میں اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہمارے دلوں کو اور ہماری روح کو اس طرح پاک اور مطہر کر دے کہ وہ اپنے پیارے
ہاتھوں سے غلبہ اسلام کا یہ سہرا ہمارے ہی سروں پر باندھے“۔(آمین)
مطبوعه روزنامه الفضل 20 دسمبر 1970ء )
711

آج 10 میں سے 10 باقی