جماعت احمدیہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے اس پر کبھی خزاں نہیں آ سکتی ۔ خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خلاصہ خطاب فرموده 29 اکتوبر 1970ء
جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے، اس پر کبھی خزاں نہیں آسکتی
خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1970ء
حضرت خلیفة المسیح الثالث کی دورہ مغربی افریقہ سے کامیاب مراجعت پر جماعت
احمدیہ کی مرکزی تنظیموں کی طرف سے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر سپاسناموں کے
جواب میں حضور نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔حضور نے بتایا:۔” جب میں مغربی افریقہ کے دورہ سے یہاں واپس آیا تو یہاں بھی میں نے پیاری جماعت کے
چہروں پر وہی خوشی اور مسرت دیکھی، جو ان ممالک کے افریقی احمدیوں کے چہروں پر دیکھی تھی۔سوان کا
اور یہاں ہم سب کا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھ کر اس کی حمد سے بھر جانا اور بے انتہا خوشی اور مسرت سے
ہمکنار ہونا، ایک قدرتی امر ہے۔ہماری خوشی اس لئے نہیں تھی کہ ہم نے وہاں
کوئی کارنامہ انجام دیا تھا۔خوش ہم اس لئے تھے کہ ہم اپنی بے مائیگی کو دیکھتے ہوئے ، یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہم وہاں دین کی راہ
میں کسی کام آسکتے ہیں۔یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس نے ہمیں اپنی قدرت کی انگلیوں میں پکڑا اور خود
ہی ہم سے وہ کام لینے شروع کر دیئے ، جو وہ لینا چاہتا تھا۔غلبہ اسلام کی موجودہ مہم کی عالمگیر نوعیت اور اس ضمن میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانوں کا
ذکر کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے قبل مختلف ملکوں میں جو مجددین پیدا ہوئے تھے،
انہوں نے اپنے اپنے ملکوں میں تجدید دین کا فریضہ ادا کیا۔ان کی تجدید اور اصلاح کا دائرہ محدود تھا۔مثال کے طور پر حضور نے حضرت سید احمد شہید اور حضرت عثمان بن فودیو ( جو ایک ہی وقت میں
علی الترتیب برصغیر اور نائیجیریا میں مجدد تھے۔) کے تجدیدی کارناموں اور ان کی گراں قدرا فادیت بایں
ہمہ ان کی محدود نوعیت پر کسی قدر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ:۔713
خلاصہ خطاب فرموده 29 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اطاعت میں کامل فنا
کے مقام پر فائز تھے اور خدا تعالیٰ اس آخری زمانہ میں کسی ایک قوم کو نہیں بلکہ ساری دنیا کو اسلام کا حلقہ بگوش
بنا کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جمع کرنا چاہتا تھا، اس لئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو ساری دنیا کی طرف اپنا مامور بنا کے بھیجا۔چنانچہ آپ کے ذریعہ سے غلبہ اسلام کی عالمگیر مہم کا
آغاز ہوا اور بیک وقت ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ واشاعت کی بنیاد پڑی۔اور دنیا کی ہر قوم کی سعید
روحیں اسلام میں داخل ہو کر محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا دم بھرنے لگیں۔اسی تسلسل میں حضور نے افریقہ میں احمد یہ مشنوں کے قیام اور وہاں مخلص و فدائی جماعتوں کے
معرض وجود میں آنے اور پھر مغربی افریقہ کے چھ ممالک میں اپنے حالیہ سفر اور وہاں کی جماعتوں کے محبت
واخلاص اور خدمت و فدائیت کے قابل قدر جذ بہ اور وہاں
اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ماتحت رونما ہونے
والے غلبہ اسلام کے نمایاں تر آثار کا ذکر کرتے ہوئے ، بڑے ولولہ انگیز پیرائے میں فرمایا:۔فریقہ میں اب غلبہ اسلام کی صبح صادق نمودار ہو چکی ہے۔ہم نے اور ہمارے افریقی بھائیوں
نے وہ صبح طلوع ہوتے دیکھی ہے۔خدا کے فضل سے وہاں اسلام کا سورج افق آسمان پرنکل آیا
ہے۔اور جب سورج طلوع ہوتا ہے تو وہ نصف النہار پر بھی ضرور پہنچتا ہے۔چنانچہ اسلام کی صبح صادق کا ظہور
اس حقیقت کو دنیا پر آشکار کر رہا ہے کہ اسلام اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا سورج اس زمانہ میں ہی نصف النہار پر
پہنچے گا۔اور ساری دنیا پر یہ سورج بڑی شان سے چمکے گا۔اور ایک افریقہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے گوشہ گوشہ کو منور کر
دکھائے گا۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض کو پورا کرنے کے سامان فرمائے ہیں
اور اس غرض کو پورا ہوتے ہوئے ، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔اسی لئے ہم خدائی ارشاد
خوش ہوا اور خوشی سے اچھلوں“
کے ماتحت اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے حصہ لے کر مسرور ہیں۔دنیا ان مسرتوں کو جو خدا نے اپنے وعدہ
کے بموجب ہمیں خود عطا کی ہیں، ہم سے چھین نہیں سکتی۔دنیا نے اسی سال تک ہماری مخالفت کی۔لیکن وہ ہم
سے یہ مسرتیں، جو اول دن سے ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی چلی آرہی ہیں، نہیں چھین سکتی۔یہ مسرتیں اور
مسکراہٹیں آج بھی ہمارے چہروں پر رقصاں ہیں۔ہم اس لئے خوش ہیں کہ غلبہ اسلام کی صبح نمودار ہو چکی ہے
اور سورج افق سما پر طلوع ہو چکا ہے۔اسلام کا یہ سورج ہمیں گرمی دے رہا ہے اور ہماری زندگیوں میں حرارت
پیدا کر رہا ہے۔چنانچہ ہم غلبہ اسلام کی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھتے چلے جارہے ہیں اور بڑھتے چلے جائیں
گے۔یہاں تک کہ دنیا کی ساری اقوام محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں آجمع ہوں گی“۔714
خلاصہ خطاب فرموده 29 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
حضور نے مزید فرمایا کہ:۔جن لوگوں کو دنیا نے حبشی کہہ کر ان سے نفرت کی تھی ، خدا تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ
آوازان تک پہنچادی ہے کہ اب دنیا تم سے نفرت نہیں کرے گی۔بلکہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی
کے طفیل عزت اور احترام کا مقام تم کو ملے گا۔یہی ہے وہ منادی، جو میں نے وہاں کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ماتحت وہ اس سے متاثر ہوئے۔حضور نے فرمایا:۔میں اس دورہ میں محبت اور مساوات، ہمدردی غمخواری اور خدمت کا پیغام لے کر افریقہ کے
ممالک میں گیا تھا۔اور اللہ کے فضلوں کا منادی بن کر واپس آیا۔نہ صرف اس وقت جبکہ میں وہاں تھا، اللہ
تعالیٰ نے اپنے نے شمار فضلوں سے نوازا بلکہ اب تک اس کے فضل نازل ہورہے ہیں۔Leap
Forward Programme کے تحت ہم نے وہاں میڈیکل سنٹر ز اور سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس
میں خدا تعالیٰ کے فضل سے آسانیاں پیدا ہوتی جارہی ہیں“۔حضور نے نائیجیریا اور گھانا میں اس پروگرام کے بروئے کار آنے اور اس راہ میں پیدا ہونے
والی بعض آسانیوں اور سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔میں تو یہ سوچتا ہوں کہ میں وہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑے ڈیم یا بند کی
افتتاحی تقریب کے لئے لے جایا گیا تھا۔اس بند کا افتتاح عمل میں آچکا ہے اور دریاؤں میں پانی آگیا
ہے۔یہ پانی اب آگے ہی آگے بڑھتا اور پھیلتا چلا جائے گا۔یعنی میرے افریقی بھائی خدا کی راہ میں
قربانیاں دیتے ہوئے، دنیا کے خطوں میں پھیل جائیں گے۔وہ ہمارے پہلو بہ پہلو اللہ تعالیٰ کی توحید اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کے جلوے قریہ قریہ محلہ محلہ اور گھر گھر لے جائیں گے۔اور
دنیا کو مخاطب کر کے کہیں گے کہ تم نے ہمیں حقارت سے دیکھا اور ہمارے خلاف زبان بھی چلائی اور ہر قسم
کے دکھ دیئے۔لیکن اس سلوک کے جواب میں ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کے
جلوے سجا کر تمہارے پاس لائے ہیں۔تم بھی انسان ہو اور ہماری طرح کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ہماری
آواز کوسنو اور اس راہ کی طرف دیکھو، جو خدا نے روشن کی ہے۔وہ ہمارے پہلو بہ پہلو آگے ہی آگے بڑھتے
چلے جائیں گے۔اور اس وقت تک دم نہ لیں گے، جب تک کہ اسلام ساری دنیا میں غالب نہ آجائے“۔715
خلاصہ خطاب فرموده 29 اکتوبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر کے آخر میں حضور نے اس امر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ البی سلسلے سدا بہار پودوں کی مانند
ہوتے ہیں، جن پر کبھی خزاں نہیں آتی ، فرمایا:۔”جماعت احمدیہ اللہ تعالی کے ہاتھ کا گایا ہوا پودا ہے، اس پر کبھی خزاں نہیں آسکتی، یہ ہمیشہ سرسبز
ہی رہے گا۔چند ایک ٹہنیاں خشک تو ہو سکتی ہیں اور انہیں تراشا بھی جاسکتا ہے۔لیکن اس کی سرسبزی اور تر و
تازگی میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائے گا۔خدا تعالیٰ نے ، جس نے یہ پودا خود اپنے ہاتھ سے لگایا ہے، کہا ہے
کہ میں اس کو ایک تناور درخت بناؤں گا۔یہ تو ہو کر رہے گا۔لیکن ہمیں یہ امر بھی فرموش نہیں کرنا چاہئے کہ
جو کچھ بھی ہورہا ہے ” میرے، تیرے لئے نہیں ہورہا۔سب کچھ ہی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
لئے ہو رہا ہے۔ہم کسی شمار میں نہیں ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو ہر مار میں ہیں۔ہمارا تو ایک ہی فرض ہے،
اور وہ یہ کہ ”میری، تیری ذمہ داری بہر حال پوری ہونی چاہئے۔غلبہ اسلام کے ضمن میں ہم پر جو ذمہ
داریاں عائد ہوتی ہیں، انہیں پورا کرنا بہر حال ضروری ہے۔اس کے بغیر ہم اپنے فرض سے سبکدوش نہیں
ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو منصوبہ افریقہ کے تعلق میں مجھ پر ظاہر فرمایا ہے، اسے وہ
اپنے فضل سے جلد کامیاب کرے۔ہمیں وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پھر خود
ہی ہماری کوششوں میں برکت ڈالے۔تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں یہ خوشکن نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں
کہ اسلام ساری دنیا میں غالب آ گیا ہے۔716
(مطبوع روزنامه الفضل 04 نومبر 1970ء )