پاکستان کی احمدی خواتین اپنے معیار قربانی کو بلند سے بلند کریں ۔ تقریر فرمودہ 12 دسمبر 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خلاصه تقریر فرموده 12 دسمبر 1970ء
پاکستان کی احمدی خواتین اپنے معیار قربانی کو بلند سے بلند کریں
تقریر فرمودہ 12 دسمبر 1970ء
حضرت خلیفة المسیح الثالث کی خدمت میں احمدی خواتین کے مختلف شعبوں کی طرف
سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں حضور نے جو تقریر فرمائی ، اس کے خلاصہ سے کچھ اقتباسات درج ذیل ہیں:۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور بے پایاں احسان کے نتیجہ میں اسلام کی نشاۃ اولیٰ کے دور کی طرز
55
اب پھر وہی زمانہ عود کر آیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس دور میں احمدی مستورات کو مردوں کے
پہلو بہ پہلو ایک جیسی قربانیاں کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اور فی زمانہ اپنی ان عدیم النظیر قربانیوں کی
جہ سے غلبہ اسلام کی موجودہ جد و جہد میں بحمد اللہ تعالیٰ وہ برابر کی شریک ہیں۔وجہ۔حضور نے فرمایا:۔وو
دنیا کی تاریخ کھنگال ڈالو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ابدی حیات کے طفیل دو ہی دور ایسے
ملتے ہیں۔ایک اسلام کی نشاۃ اولی کا دور اور ایک اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا موجودہ دور، جس میں دین کی سر
بلندی کی خاطر قربانیوں کے میدان میں نہ عورتیں مردوں سے پیچھے رہیں اور نہ مرد عورتوں سے پیچھے رہے۔دونوں ہی اللہ تعالیٰ کی رضا کو پانے کے لئے ایک جیسی قربانیاں کرنے والے تھے اور ہیں۔اگر انسان غور
کرے تو یہ بڑا ہی حسین نظارہ ہے، جو اسلام کی نشاۃ اولیٰ کے دور میں دیکھنے میں آیا یا جواب اسلام کی نشاۃ
ثانیہ کے موجودہ دور میں دنیا دیکھ رہی ہے۔یہ ایک ایسی خصوصیت ہے، جماعت کی جس کی نظیر آج کی دنیا
میں نہیں ملتی۔اور یہ ایک ایسی خصوصیت ہے، امت مسلمہ کی ، (جیسا کہ پہلی تین صدیوں میں ہوا۔) جس کا
آدم سے لے کر موجودہ زمانہ تک دنیا کی کوئی قوم مقابلہ نہیں کر سکتی۔اور وہ خصوصیت جیسا کہ میں بتا چکا
ہوں ، یہ ہے کہ دور اول میں مسلمان عورتیں قربانیوں کے میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں رہیں۔اور نہ
اب نشاۃ ثانیہ کے موجودہ دور میں احمدی خواتین قربانیوں کے میدان میں مردوں سے پیچھے ہیں۔انہوں
نے اس وقت بھی یکساں قربانیاں کیں اور وہ اب بھی یکساں قربانیاں کر رہی ہیں۔اسی لئے اس وقت بھی
مسلمان عورتیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی یکساں وارث بنیں اور آج بھی انہیں کی بہنیں یعنی احمدی خواتین
اللہ کے فضلوں سے یکساں طور پر حصہ پا رہی ہیں“۔719

اقتباس از خلاصه تقریر فرموده 12 دسمبر 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس مرحلہ پر حضور نے پاکستان کی احمدی خواتین کو اپنی قربانیوں کے معیار کو مزید بلند کرنے کی
تلقین فرماتے ہوئے ، افریقہ کی احمدی خواتین کے جذبہ قربانی وایثار کی بہت تعریف فرمائی۔حضور نے
اپنے دورہ مغربی افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے ، پہلے تو اس دورہ میں وہاں کی ہزاروں ہزار احمدی خواتین اور
ہزاروں ہزار بچیوں کے ساتھ ملنے ، ان کے ساتھ کمال درجہ شفقت اور محبت و پیار کا سلوک فرما کر ان کی
روحانی سیری اور سیرابی کا سامان کرنے کے سلسلہ میں حضرت بیگم صاحبہ مدظلہا کی نہایت درجہ قابل قدر
خدمات کا ذکر فرمایا اور پھر وہاں کی احمدی خواتین کے جذبہ قربانی وایثار کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وہاں کی احمدی عورت، اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلحاظ قربانی ، وہاں کے احمدی مرد سے پیچھے
وو
نہیں ہے۔بلکہ شاید مالی قربانی کے لحاظ سے مردوں سے آگے ہی ہو۔حضور نے فرمایا:۔""
میرے علم میں افریقی ممالک کا کوئی اکیلا احمدی مرد ایسا نہیں ہے کہ جس نے بیک وقت
چھپیں، میں ہزار پونڈ چندہ دیا ہو۔وہاں افریقہ کی ایک احمدی بہن ایسی ضرور ہے، جس نے میرے دورہ
افریقہ کے دوران اتنی خطیر رقم بطور چندہ پیش کی اور بڑی بشاشت کے ساتھ پیش کی۔نائیجیریا میں، میں نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ اسلام کی تبلیغ کو زیادہ وسیع کرنے کے لئے ایک
ریڈ یوٹیشن قائم کیا جائے۔اس کے لئے میں عورتوں سے اپیل کروں گا کہ وہ مالی قربانیاں پیش کریں۔چنانچہ وہاں ایک احمدی بہن نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا نہایت اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔اس احمدی بہن نے
پچھپیں، تمہیں ہزار پونڈ بطور چندہ دینے کا وعدہ کیا اور کیا بھی بہت بشاشت کے ساتھ۔وہاں کی احمدی خواتین میں دین کی خاطر قربانی کرنے کا اتنا شوق اور جذ بہ پایا جاتا ہے کہ شاید
آپ ( یعنی پاکستان کی احمدی خواتین) بھی ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔اسی لئے میں نے مغربی افریقہ کے
دورہ سے واپس آنے کے بعد ایک خطرہ کا اظہار کیا تھا۔میں نے کہا تھا کہ آپ کو یہاں تربیت کے مواقع
حاصل ہیں ، برخلاف اس کے افریقہ کی احمدی خواتین کو تربیت کے یہ مواقع حاصل نہیں۔اور اس لحاظ سے
وہ یہاں کی احمدی مستورات سے پیچھے ہیں۔لیکن اگر انہیں بھی تربیت کا یہ موقع مل گیا تو وہ یقینا آپ سے
آگے نکل جائیں گی۔خدا کسی کا رشتہ دار نہیں ہے کہ وہ اس سے خواہ وہ قربانی کرے یا نہ کرے ، ضرور محبت
کرے گا۔اس کی نگاہ میں وہی معزز اور پیار کے لائق ہے، جو اس کے منشاء کے مطابق عمل کرتا اور اس کی
راہ میں بڑھ چڑھ کر قربانیاں کرتا ہے۔جس مقام پر خدا نے مجھے کھڑا کیا ہے، وہ ایسا نہیں کہ آپ خواتین
720

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خلاصه تقریر فرموده 12 دسمبر 1970ء
میں سے قربانیوں کے میدان میں جو پیچھے رہ جائے، میں اپنی اس بچی کو زیادہ عزیز رکھوں۔قربانی دینے والا
ہی میری توجہ کو زیادہ کھینچے گا ، وہی میری دعاؤں کا مستحق ہوگا“۔افریقہ کی احمدی خواتین کے ایمان، اخلاص اور جذ بہ قربانی کا ذکر کرنے اور پاکستان کی احمدی
خواتین کو اپنے معیار قربانی کو بلند سے بلند کرنے کی تلقین کرنے کے علاوہ حضور نے احمدی خواتین کو ان کی
ایک اور اہم ذمہ داری کی طرف بھی توجہ دلائی۔حضور نے فرمایا:۔وو
جہاں آپ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ابدی کے ایک
شیر میں شمر کے طور پر دین کی راہ میں مردوں کے پہلو بہ پہلو ایک جیسی قربانیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائی
ہے، وہاں آپ
کا یہ بھی فرض ہے کہ آپ اپنی اس بے مثال خصوصیت پر کسی قسم کا فخر نہ کرتے ہوئے ،
عاجزی کی راہیں اختیار کریں۔اور اللہ تعالیٰ کی اس دین اور عطا پر اس کی شکر گزار بندیاں بننے کی کوشش
کریں اور اپنے عمل سے ثابت کریں کہ فی الواقعہ آپ اپنے بے حد کرم کرنے والے رب
کی شکر گزار ہیں۔شکر گزاری کا ایک نہایت اہم عملی تقاضا یہ ہے کہ آپ نئی نسلوں کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ وہ
غلبہ اسلام کی ان پر ذمہ داریوں کو جو آگے چل کر ان پر پڑنے والی ہیں کما حقہ ادا کر سکیں۔اس میں شک
نہیں کہ آگے چل کر خدمت دین کا بار آئندہ آنے والی نسلوں نے ہی اٹھانا ہے۔انکے وقت میں جس قسم کی
قربانیوں کی ضرورت ہوگی وہ انہوں نے ہی کرنی ہے۔لیکن خود قربانی کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسلوں کے
ذہنوں کی تربیت اس طرح کرنا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھنے لگ جائیں اور آئندہ ان کے کندھوں پر جو بوجھ
پڑنے والا ہے۔اسے اٹھانے کے قابل ہو جائیں۔یہ آپ خواتین کی ذمہ داری ہے۔( مطبوعه روزنامه افضل 24 دسمبر 1970ء )
721

آج 10 میں سے 10 باقی