تحریک جدید کی رپورٹ پر بعض اہم ہدایات ۔ ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء برموقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء
تحریک جدید کی رپورٹ پر بعض اہم ہدایات
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء برموقع مجلس مشاورت
فرمایا:۔بیرونی ممالک میں موصیوں
کی تعداد زیادہ تر مقامی احباب پر مشتمل ہے۔مثلاً لائبیریا کی وصایا
مقامی افریقن احمدیوں کی ہیں۔جاپان مشن کے ذکر پر فرمایا :۔اس مشن کے لئے جو رقوم وصول ہوئی ہیں، ان میں زیادہ رقوم تو وہ ہیں، جو میں نے بھجوائی ہیں۔اس مد میں چندہ بہت کم آیا ہے۔بعض دوست مجھے کچھ تم بھجوا دیتے ہیں کہ آپ جہاں چاہیں، خرچ کر دیں۔اس لئے جاپان مشن کا جو بارہ ہزار کا چندہ بتایا گیا ہے، اس میں بھاری رقوم ایسی ہیں ، جو میری طرف سے بھجوائی
گئی ہیں۔یہ ساری رقمیں ملا کر کوئی آٹھ ، دس ہزار تک جا پہنچتی ہیں۔ابھی حال ہی میں، میں نے پانچ ، چھ ہزار
کی رقم بھجوائی ہے۔غرض اس طرح میری طرف سے بھجوائی جانے والی رقوم دس ہزار روپے کے لگ بھگ
ہیں۔اور یہ زیادہ تر ان دوستوں کی رقوم ہیں، جو میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں، ہم اتنی رقم آپ کو دیتے
ہیں، آپ جہاں مرضی خرچ کر دیں۔بعض دفعہ ایسی رقوم کو میں ایک ہی مد میں بھجوا دیتا ہوں۔اور ان کو رسید بھجوا
دیتا ہوں۔بعض دفعہ اس
کو تقسیم کر دیتا ہوں۔یعنی کچھ جاپان مشن کو اور کچھ اس وقت فرانسیسی ترجمہ ہو رہا ہے،
اس کے لئے بھجوادیتا ہوں۔یا اس قسم کی دوسری ضرورتیں ہیں، ان کے لئے تقسیم کر دیتا ہوں“۔لیکن کوئی مشن مستقل طور پر غیر
مستقل آمد کے منبع پر تو نہیں چل سکتا۔اس لئے جاپانی مشن
کے لئے مستقل ذریعہ آمد علیحدہ طور پر تجویز ہونا چاہیے۔ویسے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابھی ایک سال تک تو
ہم اسی طرح اخراجات پورے کر لیں گے۔پس اس سال تو بے شک بجٹ میں نہ رکھیں۔لیکن آئندہ سال
کے لئے تحریک جدید کو چاہیے کہ اس جاپانی مشن کو بجٹ میں شامل کر لیں۔"
اسی طرح حضور نے یہ بھی فرمایا:۔’نائیجیریا کے شمالی حصہ میں قریباً ساری مسلمان آبادی ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں،
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلی صدی میں اولیاء کی بشارتوں کے مطابق یہاں حضرت عثمان
739

ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بن فودی مجدد ہوئے۔اور انہوں نے بدعات کے خلاف عظیم جہاد کیا۔اور اس جہاد میں چونکہ ان کے
خلاف تلوار اٹھائی گئی تھی، اس لئے انہوں نے بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے تلوار نکالی اور اس میں کامیاب
ہوئے۔اسی صدی کے ایک اور مجددیہاں ہمارے علاقے میں بھی ہوئے ، جنہوں نے تلوار کا جہاد کیا۔جس میں حضرت عثمان بن فودی کی طرح تو کامیاب نہیں ہوئے۔کامیاب تو یقیناً ہوئے لیکن کامیابی کی
شکل مختلف تھی۔چنانچہ وہ اور ان کے ایک بزرگ ساتھی اور ان کے ساتھ اور بھی بہت سارے مسلمان
بالا کوٹ کے مقام پر شہید ہو گئے۔غرض نائیجیریا کے مسلم نارتھ میں اسلام کی ظاہری طور پر اب بھی بڑی عزت کی جاتی ہے۔اور یہ
کہنا بے جا نہیں ہو گا کہ وہ مذہبی معاملات میں دوسری انتہا کو نکل گئے ہیں۔مثلاً ابادان کے علاقے میں
مسلمان قبائل کی عورتیں غیر مہذب علاقوں کی طرح نیم برہنہ پھرتی ہیں۔لیکن شمال میں جہاں حضرت عثمان
فودی کا اثر تھا، وہاں دن کے وقت برقعے میں بھی عورتوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔اگر کسی عورت کو کہیں
باہر جانا ہو تو وہ برقع پہن کر اور خوب اچھی طرح چادر میں اپنے آپ کو لپیٹ کر اور اوپر رات کے اندھیرے
کی چادر اوڑھ کر باہر نکلتی ہے۔غرض انتہا پسندی میں دوسری طرف نکل گئے۔یہ وہ علاقہ ہے، جو احمد بیت کو
قبول نہیں کر رہا تھا۔چند سال پہلے تک کافی مخالفت تھی۔کوئی اکا دکا آدمی جو باہر دوسرے علاقے میں گیا
ہوتا، وہ احمدی ہو جاتا تھا۔لیکن یہ احمدیت کی طرف توجہ نہیں کر رہے تھے۔اب اس علاقے میں بھی اللہ
تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی طرف توجہ پیدا ہوئی ہے۔چنانچہ پہلے اس علاقے میں کانو کے مقام پر ہمارا
ایک طبی مشن قائم ہوا۔پھر ان کے کہنے پر اور ان کی مدد سے کانو ہی میں ہائرسیکنڈری سکول کی اجازت ملی
تھی۔چند دن ہوئے ، یہاں سے ہمارے ایک نوجوان واقف زندگی گئے ہیں۔انہوں نے اطلاع دی ہے
کہ اپریل کے شروع میں یہ سکول اپنا کام شروع کر دے گا۔غرض پہلے یہاں ہمارا ایک میڈیکل مشن تھا، اب وہاں سکول بھی قائم ہو گیا ہے۔جلسہ سالانہ پر
وہاں سے دوست آئے تھے۔ملاقات کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ تمہارے ملک میں یونیورسٹیاں
کتنی ہیں؟ مجھے یہ سن کر بڑی حیرت ہوئی کہ اس ملک میں پانچ یو نیورسٹیاں ہیں۔جن میں سے صرف ایک اس
علاقے میں ہے۔حالانکہ اس علاقے کی آبادی سارے ملک کی نصف سے بھی زیادہ ہے۔باقی چار
یونیورسٹیاں ان کی سرحدوں پر واقع ہیں۔شاید یہ بھی ان سے کچھ فائدہ اٹھاتے ہوں گے۔لیکن دو یونیورسٹیاں
تو ان سے اتنی دور ہیں کہ ان سے ان کے فائدہ اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پس یہ عجیب بات ہے کہ
نصف آبادی کے لئے ایک یو نیورسٹی اور باقی نصف آبادی کے لئے چار یو نیورسٹیاں ہیں۔کسی کو اس طرف توجہ
740

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء
نہیں ہوئی۔میں نے جلسہ سالانہ پر آنے والے دوستوں سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شمالی علاقہ میں جہاں
مسلمانوں کی آبادی ہے، حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے اور نصف نصف بوجھ اٹھا کر وہاں ایک نئی
یو نیورسٹی بنادی جائے۔میں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہاں جا کر اس سلسلہ میں مشورے کریں۔وہ کہتے تھے
کہ وہاں اس کے علاوہ ایک زنانہ سکول کی ضرورت ہے۔کیونکہ وہاں کی عورتیں تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔وہ
دن
کو برقع پہن کر بھی باہر نہیں نکلتیں۔ان کو دنیا کی ہوا تک نہیں لگی۔اسلام نے عورت کو گندی عادتوں سے تو
محفوظ کیا ہے لیکن مردوں کی طرح اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو بھی جو قو تیں اور استعداد میں عطا کی ہیں، ان کی کامل
نشو و نما کا ہمیں حکم دیا ہے۔ورنہ تو اللہ تعالیٰ پر یہ اعتراض آجاتا ہے کہ اس نے ایک عورت کو اتنا اچھا ذ ہن دیا کہ
وہ قاضی اسلم صاحب کا بھی فلاسفی میں مقابلہ کر سکے۔اور ساتھ یہ کہہ دیا کہ تم نے پڑھنا نہیں۔پس یہ بات تو
اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی۔اگر عورتوں کو تعلیم نہ دی جائے تو یہ ایک لحاظ سے ظلم کے مترادف ہے۔اگر کسی ماحول میں گند نہ ہو بلکہ اس میں ظاہری اور باطنی پاکیزگی اور طہارت ہو، اس میں عورت کی دینی قوتوں
کی نشو و نما ہونی چاہیے۔ان کا مشورہ تھا کہ زنانہ سکول کھولنے کے لئے کوشش کی جائے۔میں سمجھتا ہوں اگر ہم
اس میں کامیاب ہو جائیں تو اس علاقے میں انشاء اللہ ویسے بھی حقیقی اسلام کا فروغ اور اثر قائم ہوگا۔اور
اسلامی تعلیم اور اسلامی روح کا غلبہ ہوگا۔وہاں جا کر یہ مشورے بھی کرتے ہیں۔آپ لوگ دعا بھی کریں۔اللہ
تعالیٰ اپنے فضل سے غلبہ اسلام کے سامان پیدا کر دے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق عطا کرے کہ ہم وہاں کی بچیوں
کی ذہنی قوتوں کو استعدادوں کو تباہی سے بچانے کے سامان پیدا کرسکیں“۔تحریک جدید کے نظام کے ماتحت تعمیر ہونے والی مساجد خصوصاً غانا میں ایک وسیع اور شاندار
مسجد کی تعمیر کے متعلق فرمایا :۔اس کی ضرورت
بھی تھی کیونکہ اس وقت تک وہاں کوئی جامع مسجد نہیں تھی۔حضور نے تنزانیہ مشن کے بارہ میں فرمایا:۔یشن اپنا خرج خود برداشت کر رہا ہے۔یہاں سے ہم اس کی مدد کے طور پر کوئی پیسے نہیں بھیجتے۔حضور نے غانا میں زیر تجویز میڈیکل مشن کے ذکر پر فرمایا:۔ایک ڈاکٹر تو مقرر ہو چکے ہیں۔ان کے علاوہ ایک اور ڈاکٹر صاحب بھی ہیں۔جس وقت
ضرورت پڑی ، ہم ان کو بھی فارغ کروالیں گے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں وقف کرنے توفیق دی ہے۔ابھی ان
کی ریٹائر منٹ میں سال ، ڈیڑھ سال کا عرصہ باقی ہے۔اس وقت سیرالیون میں ضرورت ہے۔جس وقت
741

ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بھی وہاں انتظام ہو جائے گا یعنی کام کرنے اور ڈسپنسری وغیرہ کے لئے ریذیڈنٹ پرمٹ مل جائے گا، اس
وقت انہیں فارغ کروائیں گے۔دوسرے دوستوں کو بھی آگے آنا چاہئے۔وہاں لوگوں کی میڈیکل امداد
کرنا ، ہمارے احمدیت کے استحکام کے علاوہ ان کا حق ہے۔کیونکہ وہاں ان
کو طبی امداد کما حقہ نہیں پہنچ رہی۔ہمارے ملک سے بھی بہت کم انتظام ہے۔آپ اندازہ لگا سکتے ہیں، یہ ہمارے ملک کے اس تھوڑے سے
انتظام کے مقابلے میں انہیں شاید ہزارواں حصہ طبی امداد میسر آ رہی ہے“۔تحریک جدید کی رپورٹ میں لٹریچر کی اشاعت کے ذکر پر حضور نے فرمایا:۔لندن سے پرسوں خط آیا ہے، جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ٹائمنز آف لندن
اور ڈیلی ٹیلیگراف
میں اسلامی اصول کی فلاسفی کا اشتہار دیا گیا۔جس کے نتیجہ میں خطوط کے ذریعے تین سو کا پیاں فروخت
ہو گئیں۔یہ انگلستان میں ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کی گئی تھی۔اس کی مزید اشاعت درکار ہے۔اس کا
مطلب یہ ہے کہ اگر ہم اس طرف توجہ دیں تو ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کو ان ممالک
میں زیادہ سے زیادہ پھیلا سکتے ہیں۔میں اس سلسلہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس ترمیم کو پیش کرنے والے کو باہر کی جماعتوں اور باہر
کے احمدیوں
کا شاید علم نہیں ہے۔میرا تاثر تو یہ ہے اور وکیل البشیر صاحب سے بھی میں نے مشورہ کیا
ہے۔ان کا بھی یہی تاثر ہے کہ ہمارے پاکستان کے مقابلے میں غیر ممالک کے احمدی قرآن کریم سیکھنے اور
اس کا ترجمہ وتفسیر جانے کا بہت زیادہ شوق رکھتے ہیں۔ان کا تو یہ حال ہے، ہمارے جرمنی کے مبلغ نے بتایا
کہ ایک نوجوان احمد کی ہوئے ، ان کا رات کے ایک بجے فون آجاتا کہ میں نے اپنے کام سے فارغ ہو کر
قرآن کریم کا مطالعہ شروع کیا۔ترجمہ اور تفسیری نوٹوں کے ساتھ اور فلاں آیت پر آکر اٹک گیا ہوں۔اس
کا مطلب مجھے سمجھ نہیں آتا۔اگر میں ابھی یہ مطلب سمجھ نہ سکا تو رات کو سو نہیں سکوں گا۔اس واسطے مجھے ابھی
یہ بتائیں کہ اس آیت کی کیا تفسیر ہے؟
میں نے بتایا تھا کہ 24 جولائی 67ء کوجو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سویڈن کی ایک بچی احمدی ہوئی تھی،
جس کا نام قانتہ رکھا گیا تھا۔پچھلے سال جب سویڈن میں پیدائشی مسلمانوں کے گھرانے احمدی ہوئے تو ان کو یہ
خیال
آیا کہ بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کا انتظام ہونا چاہیے۔ان پیدائشی مسلمانوں کے پاس کوئی ایک شخص بھی
ایسا نہیں تھا ، جو بچوں
کو قرآن کریم پڑھا سکے۔تو ہماری اس نو مسلمہ قانتہ بچی نے ، جسے احمدی ہوئے صرف دو
سال ہوئے تھے، رضا کارانہ طور پر اپنی خدمت پیش کی اور کہا کہ میں جاتی ہوں اور ان کو پڑھاتی ہوں۔چنانچہ
اس سے پتہ لگتا ہے کہ احمدیت نے ان کے دلوں میں قرآن کریم کی بہت زیادہ محبت پیدا کر دی ہے“۔742

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء
" آپ میری اس بات کو یادرکھیں کہ جب تک ہم قرآن کریم کو مضبوطی سے نہ پکڑیں ، اسے اپنی
جان سے زیادہ عزیز نہ بنائیں اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں، اس وقت تک
ہم اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، جس مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث
ہوئے اور جماعت احمدیہ قائم ہوئی۔ہماری کامیابی کے راستے میں آج صرف ایک ہی روک ہے۔میں
سمجھتا ہوں کہ جماعت نے قرآن کریم کے انوار سے وہ حصہ نہیں لیا، جو اسے لینا چاہیے تھا۔جنہوں نے
قرآنی انوار سے حصہ لیا ہے، وہ تھوڑے ہیں۔ان میں سے بعض باہر گئے۔استثناء تو ہر جگہ ہوتا ہے۔ان
میں سے اکثر زیادہ دعائیں کرتے ہیں۔شاید پھنسے ہوئے ہوتے ہیں۔ہمارا مبلغ اکیلا ایک جگہ چلا جاتا ہے، جہاں چاروں طرف دشمن ہوتے ہیں۔جو د نیوی لحاظ سے
بڑے عالم فاضل اور بڑی بڑی ڈگریاں لی ہوئی ہوتی ہیں۔جب ان سے ہمارے مبلغ کا مقابلہ ہوتا ہے تو
وہ دعا کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ مجھے یہ شبہ پڑتا ہے کہ ہمارا مبلغ غانا میں یا نائیجیریا میں یا
سیرالیون میں تو زیادہ دعائیں کر رہا ہوتا ہے مگر جب یہاں آتا ہے تو slack (ست) ہو جاتا ہے۔وہ سمجھتا
ہے کہ میں تھوڑ اسا آرام کرلوں۔حالانکہ دعائیں کرنے کا جو سبق ہے یا اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے
لئے ، جو محنت اور مجاہدہ کرنا پڑتا ہے، اس میں تو آرام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ تو ہر وقت زندگی کے
ساتھ لگا ہوا ہے۔چنانچہ جب ہمارے مبلغ غیروں کے مقابلہ میں دعائیں کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے انہیں فہم قرآن عطا کرتا ہے۔جس سے وہ بڑے بڑے لوگوں کو خاموش کر دیتے ہیں۔بلی گراہم جیسا آدمی، جس کو امریکہ کے پریذیڈنٹ نے گھنٹے کی audience دی تھی اور وہ جو دو
منٹ کی بات کرنے سے پہلے بڑی خوشامد میں کرواتا ہے اور اس کے ہزاروں کارندے سوچ رہے ہوتے
ہیں کہ کسی کو وقت دیا جائے یا نہ دیا جائے۔وہ افریقہ میں آیا اور ہمارے دنیوی لحاظ سے کم عزت رکھنے
والے مبلغ نے اس کا مقابلہ کیا اور روحانی میدان میں اس کو مات دی۔اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہمارے مبلغین
کی جوعزتیں ہیں ، وہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔لیکن دنیا کی نگاہ میں شیخ مبارک احمد ہوں یا مغربی افریقہ
کے مبلغ ہوں ، ان کی کوئی عزت نہیں ہے۔در اصل بات یہ ہے کہ یہ ترجمہ کرنا بڑا نازک مسئلہ ہے۔اگر آپ اس بات کی اجازت دے
دیں اور اس کی طرف توجہ نہ دیں تو پھر ترجمے سے آگے ترجمہ اور پھر اسے آگے ترجمہ ہوتے رہنے سے مفہوم
بالکل ہی بدل جائے گا۔اس لئے اس میں اصول یہ ہونا چاہیے کہ کسی زبان میں ترجمہ، ترجمے سے نہیں ہوگا
66
743

ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بلکہ اصل سے ہوگا۔مثلاً یہ نہیں ہو گا کہ کشتی نوح کا ترجمہ انگریزی میں ہو، پھر انگریزی سے ترجمہ کیا جائے
جرمن زبان میں۔اور پھر جرمن زبان سے ترجمہ کیا جائے فرانسیسی زبان میں۔اور فرانسیسی زبان سے
ماریشس میں اپنی زبان بولی جاتی ہے، یعنی ان کی اپنی dialogue ( ڈائیلاگ ہے، اس میں ترجمہ کیا
جائے۔پھر یہ ماریشس کی جو مقامی زبان ہے، اس کے ترجمہ سے آگے سواحیلی ترجمہ ہو۔اس طرح ہیں
زبانوں میں ترجمہ کرتے کرتے شاید وہ کچھ اور چیز بن جائے، اصل غائب ہو جائے۔اس واسطے احتیاط کا
تقاضا یہ ہے کہ ہم یہ دیکھیں کہ جو اصل متن ہے، اس سے ہر زبان میں ترجمہ ہو۔ترجمے پر سے دوسرا ترجمہ
نہ ہو۔اور اسی لئے یہ ضروری ہے کہ ساتھ متن لگایا جائے۔بعض زبانوں کے لئے عارضی طور پر وقتیں پیدا
ہوسکتی ہیں۔مثلاً اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنے والے تو مل گئے لیکن اگر اردو سے جرمن زبان میں
ترجمہ کرنے والے نہ ملیں تو اس کے لئے یہ شرط ہو کہ ایک بورڈ بیٹھے، جوار دو جانتا ہو اور وہ انگریزی زبان
سے جرمن میں جو تر جمہ ہوا ہے، اس کے ساتھ اس کا مقابلہ کرے۔انگریزی ترجمے سے نہیں بلکہ اصل متن
سے۔بعض ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں، جو مثلا ترجمہ نہیں کر سکتے لیکن ترجمے کی غلطی نکال سکتے ہیں۔تو ایسے
لوگ پھر یہ تسلی کریں کہ جرمن زبان میں جس نے ترجمے سے ترجمہ کیا ہے، وہ اصل متن کے ساتھ ملتا ہے یا
نہیں۔اور جب تک اس کی تصدیق نہ ہو، اسے شائع نہ کیا جائے۔پھر یہ ہے کہ اس سے عربی کے ساتھ
محبت پیدا ہوگی۔جب میں انگلستان میں پڑھا کرتا تھا، اس وقت ایک انگریز نو مسلم احمدی تھوڑی بہت اردو
جانتا تھا اور وہ الفضل باقاعدگی سے پڑھتا تھا۔تو اگر ساتھ ترجمہ ہو گا تو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اردو پڑھنے کا
شوق پیدا ہو گا۔وہ اردو سیکھیں گے، مقابلہ کریں گے ، لفظ اٹھائیں گے اور اس طرح اپنی محبت کا اظہار کریں
گے۔بہر حال ترجمہ ضروری بھی ہے اور ترجمے میں احتیاط بھی بڑی ضروری ہے۔ترجمہ صحیح ہونا چاہیے۔یہ نہ
ہو کہ مفہوم ہی بدل جائے۔البتہ متن کے بغیر اجازت نہیں ہے“۔کل میں نے مغربی افریقہ میں نائیجیریا کے شمال میں زنانہ سکول کے اجراء کے سلسلہ میں ذکر
کیا تھا۔اس بارہ میں لجنہ اماءاللہ کی طرف سے یہ یادداشت آئی ہے کہ 44ء میں حضرت مصلح موعود رضی
اللہ عنہ نے گولڈ کوسٹ (اب غانا کہلاتا ہے۔) میں سالٹ پانڈ کے مقام پر زنانہ سکول کھولنے کے فیصلے کا
اعلان فرمایا تھا۔اور اس سلسلہ میں لجنہ اماءاللہ کے ذمہ چار ہزار روپے کی رقم ڈالی تھی۔اور لجنہ اماءاللہ نے یہ
رقم قلیل عرصہ میں جمع کر کے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کر دی تھی۔معلوم نہیں،
کیا وجوہات پیش آئیں ، غالباً تھوڑے عرصہ کے بعد ہجرت کرنی پڑی اور شاید اس وجہ سے یہ سکول جاری
744

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء
نہ ہوسکا؟ اس کے متعلق تحریک جدید کی رپورٹ ہے کہ سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے غانا، مغربی
افریقہ میں بچیوں کی تعلیم کے لئے سکول کے اجراء کی خواہش کا اظہار فرمایا تھا۔لیکن چونکہ اس سکول کے
لئے اس وقت ٹرینڈ استانیاں میسر نہ آسکیں، اس لئے اس
سکیم کوعملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔اس سلسلہ میں جو
چندہ جمع ہوا اور جتنا بھی ہوا، یہ تقسیم ملک سے پہلے کی بات ہے۔یہاں پاکستان کے ریکارڈ کی چھان بین
کرنے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے کہ بعد میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ رقم کہیں خرچ کر وادی یا
کسی مد میں وہ جمع ہے۔اس کا پتہ لے لیں گے۔لیکن 44 ء کے بعد اب تک 27-26 سال کا عرصہ گذر
گیا۔اس عرصہ میں خرچ میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور وہاں کے حالات بھی بدل گئے ہیں۔چنانچہ
جو کام اس وقت چار ہزار روپے میں ہو سکتا تھا، اب شاید ہمیں ساٹھ ، ستر ہزار روپیہ خرچ کر کے یہ کرنا
پڑے۔اس وقت زیادہ ضرورت شمالی نائیجیریا میں ہے۔گو اس کی ضرورت تو ہر جگہ ہے لیکن شمالی نائیجیریا
میں ضرورت زیادہ ہے۔جب اللہ تعالیٰ کے فضل سے سکول کھولنے کے لئے حالات سازگار ہوئے تو اس
کے لئے روپے کا بھی انشاء اللہ انتظام ہو جائے گا۔مجھے اس کی فکر نہیں۔آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان
لوگوں کے دلوں میں اس بات کے قبول کرنے کا جذبہ پیدا کر دے کہ وہ ہماری اس پیشکش کو قبول کر لیں اور
ہم ان کی بچیوں کو پڑھانے کے لئے ایک ہائر سیکنڈری سکول کھول سکیں“۔ر پورت مجلس شوری منعقدہ 27 تا 29 مارچ 1970ء )
745

آج 10 میں سے 10 باقی