اللہ تعالی نے احمدیت کے ذریعہ اسلام کی بعثت اولیٰ کا نظارہ پھر ہمیں دکھایا ہے ۔ خلاصہ ارشادات فرمودہ دوران دورہ گھوڑا گلی 1971ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره گھوڑ انگلی
اللہ تعالیٰ نے احمدیت کے ذریعہ اسلام کی بعثت اولی کا نظارہ پھر ہمیں دکھایا ہے
27 جون
وو
خلاصه ارشادات فرموده دوران دور و گھوڑ انگلی 1971ء
مغربی افریقہ میں ہم نے حال ہی میں ہسپتال کھولنے شروع کئے ہیں۔ایک ہسپتال ہم
نے گھانا میں ٹیچی مان کے مقام پر کھولا ہے۔جہاں ڈاکٹر بشیر احمد صاحب کام کر رہے ہیں۔اس جگہ رومن
کیتھولک کا ایک پرانا ہسپتال پہلے سے موجود ہے۔(اس کے علاوہ ایک اور مشن ہسپتال ہے۔) اس رومن
کیتھولک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بعض مریضوں کو لاعلاج قرار دے کر ہسپتال سے رخصت کر دیا تھا۔جب ہم نے یہاں ہسپتال کھولا تو قدرتاً یہ مایوس لوگ بھی ہماری طرف آئے۔ہمارے ڈاکٹر صاحب نے
دعاؤں کے ساتھ ان کا علاج شروع کیا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار اور محبت کا جلوہ یوں دکھایا کہ ان میں سے
اکثر کو شفا ہوگئی اور صحتیاب ہو کر ہمارے ہسپتال کی شہرت کا بھی باعث بن گئے۔اب ایسے مریضوں کو
جن کو ڈاکٹر لا علاج قرار دے چکے تھے، صرف اللہ تعالیٰ کی خاص تائید سے ہی شفا ہوسکتی تھی۔اس میں ہمارا
کوئی کارنامہ نہ تھا۔بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسلام واحمدیت کے حق میں اور ہمارے واقف زندگی ڈاکٹروں کے
حوصلے بڑھانے کے لئے اور افریقن لوگوں کو ہماری طرف راغب کرنے کے لئے یہ معجزہ دکھایا۔ایسے
معجزات خدا تعالی کے فضل سے ہمارے ہرمشن میں نظر آتے رہتے ہیں۔۔۔۔حال ہی میں افریقہ سے بعض تصاویر آئی ہیں، جو نہایت ایمان افروز ہیں۔ان تصاویر میں
ہمارے نئے افریقن احمدی دوست جو احمدیت سے قبل بت پرست تھے، اپنے بتوں کو جلا رہے ہیں۔جن
کو وہ پوجا کرتے تھے۔اور ایسا کرتے ہوئے ، ان کے چہروں پر بڑے اطمینان کے آثار نظر آتے ہیں۔اب اللہ تعالیٰ نے احمدیت کے ذریعہ اسلام کی بعثت اولیٰ کا نظارہ پھر ہمیں دکھایا ہے کہ مشرکین داخل حق ہو
کر اپنے بتوں کو جلا ڈالیں“۔( مطبوعه روز نامہ افضل 27 جولائی 1971ء)
747

خلاصه ارشادات فرموده دوران دورہ گھوڑا گلی
29 جون
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
افریقہ سے نصرت جہاں آگے بڑھو پروگرام کے ماتحت گئے ہوئے ، ایک ڈاکٹر صاحب نے
حضور کی خدمت میں لکھا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ مستقبل بعید میں افریقن حکومتیں ہمارے ہسپتالوں اور
کلینکوں کو قومیالیں۔اس پر فرمایا:۔"۔۔۔ڈاکٹر صاحب کو لکھ رہا ہوں کہ اس سے زیادہ خوشی کی بات ہمارے لئے اور کیا ہوگی کہ
افریقن بھائی اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو سکیں۔جب بھی وہ سکولوں اور ہسپتالوں کو چلانے
کے قابل ہو گئے ، ہم ان کو دعوت دیں گے کہ ہمارے سکولوں اور ہسپتالوں کا انتظام سنبھال لیں۔ہم نے یہ
سکول اور ہسپتال ان کی خیر خواہی کے جذبہ سے کھولے ہیں۔ہمیں ان سے کسی قسم کی مالی منفعت یا سیاسی
فائدہ کی طلب نہیں ہے۔ہم تو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے انسانیت کی خدمت کے جذبے
سے سرشار ہو کر میدان میں آئے ہیں“۔کماسی میں ہمارا نہایت اچھا سیکنڈری سکول ہے ، چند سال ہوئے کہ گورنمٹ نے اعلان کیا
کہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹر اب گھانا کے باشندوں میں سے مقرر کئے جائیں گے۔اس وقت ہیڈ ماسٹر اور دیگر
اساتذہ کی اکثریت ہم پاکستان سے بھجواتے تھے۔اس خبر کے شائع ہونے پر مجھے معلوم ہوا کہ ہمارے
اساتذہ اور دوسرے احمدی احباب کو گھبراہٹ ہو رہی ہے کہ اب کیا ہوگا ؟ میں نے اس وقت بڑے زور کے
ساتھ یہ کہا کہ ہم تو بہت خوش ہیں کہ گھانا کے لوگ اب سکولوں کے انتظامات کو سرانجام دینے کے قابل ہو
گئے ہیں۔ہمارا مقصد بھی یہی تھا کہ ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہم الگ ہو جائیں گئے۔پس اب ہم اپنے مقصد کے بہت قریب آگئے ہیں۔اس لئے ہمیں تو خوشی اور مسرت اور
اطمینان کا اظہار کرنا چاہیے، نہ کہ کسی قسم کی گھبراہٹ کا۔چنانچہ گھانا کی حکومت نے کماسی کے سکول کے ہیڈ
ماسٹر کے عہدے کے لئے اخبارات میں اعلان کر دیا اور عجیب اتفاق یہ ہوا کہ جو ہیڈ ماسٹر اس سکول کے
لئے منتخب ہوئے، وہ گھانا کے ایک مخلص احمدی دوست تھے۔پس ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت
ہے۔اور یہ خدمت قطعاً بے لوث ہے۔ہمیں نہ تو نام و نمود کی خواہش ہے، نہ سیاسی اقتدار کی اور نہ مال کی۔اور جب اس جذبے سے کوئی قوم میدان عمل میں آئے تو وہ ہر گز شکست نہیں کھا سکتی“۔"۔۔۔اسلام ایک عالمی برادری کے قیام کا علم بردار ہے۔اسلامی نظام میں رنگ و نسل کی تمیز کے
لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔دنیا میں رہنے والا ہر انسان ہمارا بھائی ہے اور ہمارا دل ان کی محبت میں گداز
748

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خلاصه ارشادات فرموده دوران دورہ گھوڑ انگلی
ہے۔خواہ یہ انسان انگلستان میں رہتا ہو یا افریقہ میں یاکسی اور خطہ ارضی میں۔ہمارا جذ بہ خدمت رنگ و
نسل اور جغرافیائی حدود سے بالاتر ہونا چاہئے۔میں نے اپنے دورہ افریقہ کے دوران ان ممالک کے
سر بر اہان کو بتایا کہ ہم پچھلے 50-40 سال سے آپ کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔لیکن اس دوران
میں ہم ایک پائی بھی آپ کے ملک سے باہر نہیں لے گئے۔بلکہ جو کچھ ہمیں چندوں یا سکولوں یا ہسپتالوں کی
آمدنی کی صورت میں ملا، ہم نے آپ ہی کے ممالک میں، آپ کے عوام کی بہبود کے لئے اس کو خرچ کر
دیا۔اس بات سے یہ سر بر اہان اور عوام بہت متاثر ہوتے تھے۔""
اگر میری زندگی میں ایسا دور آیا کہ افریقن عوام اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو
گئے تو میں خود ان کو دعوت دوں گا۔ہمارے اداروں کو چلانے کے لئے آگے بڑھیں اور ان کا انتظام
سنبھالیں۔اور ہمیں اس بات سے بڑی خوشی ہوگی کہ ہمارا مقصد حاصل ہو گیا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 04 جنوری 1972 ء )
749

آج 10 میں سے 10 باقی