احمدیت یعنی حقیقی اسلام پر سورج غروب نہیں ہوتا ۔ خلاصہ ارشادات فرمودہ دوران دورہ اسلام آباد 1971ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد
احمدیت یعنی حقیقی اسلام پر سورج غروب نہیں ہوتا
خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد 1971
24 جولائی
وو
" احمدیت یہ دعویٰ لے کر اٹھی ہے کہ اس نے ہمدردی اور پیار کے ساتھ دنیا کے دلوں کو جیتنا
اور اسے حلقہ بگوش اسلام کرنا ہے۔دنیا میں ہمارے راستے میں مشکلات کے پہاڑ کھڑا کرے، کوئی پرواہ
نہیں۔مخالفتوں کے طوفان برپا کرے، کوئی فکر نہیں۔ہماری تحقیر و تذلیل کے سامان پیدا کرے، کوئی فرق
نہیں پڑتا۔ہم اسلامی محبت واخوت کے حسین پیغام کا دنیا بھر میں پر چار کرتے رہیں گے۔ہمیں یقین ہے
کہ انشاء اللہ پیار کا جواب بالآخر پیار کی صورت میں رونما ہو کر رہے گا“۔آج سے اسی ، بیاسی سال پہلے قادیان کی گمنام بستی سے اسلام کو ساری دنیا میں غالب
کرنے کی تنہا آواز اٹھی تھی۔اس اکیلی آواز کو خاموش کرنے کے لئے دنیا کی طاقتیں اکٹھی ہو گئیں۔آپ
کے سلسلہ کو مٹانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا۔مگر یہ آواز کسی کے دبانے سے دب نہ سکی اور یہ سلسلہ
کسی کے مٹانے سے مٹ نہ سکا۔اللہ تعالیٰ کی نصرت اور اس کی پشت پناہی کا یہ کرشمہ ہے کہ اب احمدیت
کے ذریعہ اسلام کا ڈنکا دنیا کے کونے کونے میں بج رہا ہے۔ایک وقت میں انگریزوں کو اس بات پر بڑا ناز
تھا کہ ان کی سلطنت پر سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔اب ان کی سلطنت پر تو سورج غروب ہوتا ہے لیکن اگر
سورج غروب نہیں ہوتا تو وہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام پر نہیں ہوتا“۔"
صرف غانا (مغربی افریقہ ) میں اس وقت تین لاکھ بالغ احمدی ہیں، جنہوں نے اسلام کو
حسن نیت اور خلوص دل سے قبول کیا ہے۔اور یہی حال دنیا میں بسنے والے دیگر احمد یوں کا ہے۔میں اہل افریقہ سے یہ نہیں کہتا تھا کہ تم احمدی ہو جاؤ، میں ان سے کہتا تھا کہ اسلام کے
عالمگیر غلبہ کا فیصلہ آسمان پر ہو چکا ہے اور یہ انقلاب احمدیت کے ذریعہ مقدر ہے، تم احمدیت کا مطالعہ کرو۔اگر سمجھ آئے تو مان لو۔اسلام نے تو بہر حال دنیا میں غالب ہونا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے، جو کسی کے
روکنے سے رک نہیں سکتی۔احمدیت اپنی جانی اور مالی قربانی کے ذریعہ اس عظیم جہاد میں مصروف ہے۔سوچنے والی بات یہ ہے کہ تمہارا اس جدو جہد میں کتنا حصہ ہے؟
( مطبوعه روز نامه الفضل کیکم اگست 1971ء)
751

خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
29 جولائی
وو
"
اب دنیا میں حقیقی اور پائیدار امن، پر سکون اور اطمینان بخش ماحول کا قیام احمدیت یعنی حقیقی
اسلام سے وابستہ ہے۔کیونکہ احمدیت کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے بچے پیار اور خدمت کے بے لوث جذبہ کی
بدولت ساری دنیا کے دل انسانیت کے محسن اعظم حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے ہیں۔۔میں نے پچھلے سال مغربی افریقہ کے دورے میں حالات کو بچشم خود دیکھا ، میرا یہ مشاہدہ
بالآخر نصرت جہاں ریزروفنڈ کے قیام کا باعث بنا۔دوستوں نے اس میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر
اپنے اپنے طور پر اخلاص کا بھر پور مظاہرہ کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تحریک اب بڑی بابرکت ثابت ہو رہی
ہے۔مغربی افریقہ کے بعض ملکوں میں اب تک کئی ہسپتال اور سکول کھل چکے ہیں، جن میں لوگوں کو بی اور
تعلیمی سہولتیں بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔اسلام کے حسن و احسان کا کرشمہ ہے کہ افریقہ میں کاروان اسلام
چھلانگیں لگاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔لوگ عیسائیت کو خیر باد کہ کر حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 07 اگست 1971 ء )
07 اگست
"
نصرت جہاں آگے بڑھو کی سکیم کے ماتحت مغربی افریقہ میں اسلام کے حق میں ایک عظیم
انقلاب بر پا ہے۔ہمارے ملک کے مالی حالات ایسے نہیں کہ حکومت ہمیں فارن اینج دے سکے۔اس
لئے اس سلسلہ میں عملاً بیرون پاکستان کی جماعتیں خصوصاً انگلستان زیادہ بوجھ اٹھا رہا ہے۔انگلستان کی
چھوٹی سی جماعت نے 50 ہزار پونڈ کے وعدے کئے تھے۔جس میں سے وہ23-22 ہزار پونڈ ادا کر چکی
ہے۔خود افریقی ممالک کی اکثر جماعتیں بڑے اخلاص اور قربانی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔حالانکہ مالی قربانی
کے لحاظ سے ہم ابھی تک ان کی کماحقہ تربیت نہیں کر پائے۔ہمارے ڈاکٹرز اور اساتذہ کے پہنچنے پر جہاں
جہاں ہسپتالوں اور سکولوں کا اجراء ہوا ہے، وہاں کی مقامی آبادی نے اس سکیم کا پر جوش خیر مقدم کیا ہے۔ان کی خوشی کا یہ عالم ہے کہ جہاں بھی سکول یا ہسپتال کا افتتاح ہوتا ہے، وہاں کیا عوام اور کیا خواص اپنے
اپنے مخصوص روایتی انداز میں کئی کئی دن تک اچھلتے کودتے رہتے ہیں۔سیرالیون میں ہماری اسی قسم کی ایک تقریب کے موقع پر وہاں کے وزیر صحت ( جو پہلے تعلیم سے
متعلق رہ چکے ہیں) نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ
سے دیکھتارہا ہوں اور اب طبی محاذ پر جماعت کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔752

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
2
خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد۔۔۔اصل میں یہ انقلاب اللہ تعالیٰ کے بے انتہا فضلوں کی بدولت رونما ہوا ہے۔ورنہ ہماری
کوششیں بڑی حقیر ، ہمارا سرمایہ بڑا کم اور ہماری جانی قربانی چند سونفوس سے زیادہ نہیں۔اللہ تعالیٰ کے ان
وو
بے انتہا فضلوں کے مقابلے میں دراصل ہماری اس Contribution کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں۔۔اس وقت عیسائیوں کے ساتھ زبردست مقابلہ ہورہا ہے۔دنیا کی ساری دولتیں ان کے
پاس جمع ہیں۔مگر وہ اپنے ہر
قسم کے ساز و سامان اور جدوجہد کے باوجود اسلام کی روز افزوں ترقی پر تلملا رہے
ہیں۔وہ ہمارے ہیلتھ سنٹر یا سکول کی افتتاحی تقریب میں جاتے تو حالات کا جائزہ لینے کے لئے ہیں مگر
ہماری کوششوں کی افریقنوں میں پذیرائی پر کف افسوس مل کر رہ جاتے ہیں۔حالانکہ ہم چند آدمی ، تھوڑے
سے پیسے، جو ہمیں بیرونی ملکوں سے تھوڑے تھوڑے بھجوانے پڑتے ہیں۔کیونکہ یہاں زرمبادلہ کی تنگی ہے اور
ہاتھ بڑا روک کر خرچ کرنا پڑتا ہے۔مگر پھر بھی عیسائی جن کے پاس ہر قسم کے دنیوی وسائل موجود ہیں اور
جنہیں ہر قسم کی سہولتیں میسر ہیں، وہ گھبرا اٹھے ہیں۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ پیسے سے نتیجہ نہیں نکلتا، نتیجہ اللہ
تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ جوشانی مطلق ہے ، وہ اپنے فضل سے ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ
میں شفار کچھ دیتا ہے۔لوگ عیسائی ڈاکٹروں کو چھوڑ کر ہمارے ڈاکٹروں کے پاس آجاتے ہیں۔اس سے ان
کی شہرت دن بدن بڑھ رہی ہے۔کماسی، غانا کا ایک بہت بڑا شہر ہے۔ظاہر ہے، اس میں بہت بڑے
بڑے سرکاری اور مشن ہسپتال ہوں گے۔مگر یہاں سے بعض دفعہ دس، دس مریض اپنا شہر چھوڑ کر تمیں میل پر
ہمارے ڈاکٹر کے پاس ایک چھوٹے سے گاؤں میں علاج کروانے آجاتے ہیں“۔"
نیچی مان (غانا) میں ہمارے ڈاکٹر کی کیتھولک ہسپتال والے بڑی مخالفت کر رہے تھے۔خدا کا کرنا یہ ہوا کہ ایک دن جب کہ ان کا ڈاکٹر بیمار تھا، ان کے ہسپتال میں رات کے دس بجے ایک ایسی
مریضہ آگئی، جس کا خاصا الجھا ہوا اکیس تھا اور فوری آپریشن کی ضرورت تھی۔اس پر وہ ہمارے ڈاکٹر سے
تعاون کی درخواست کرنے پر مجبور ہو گئے۔چنانچہ ہمارے ڈاکٹر نے اسی وقت رات کو اس کا آپریشن کیا ، جو
خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہا۔اور 4-3 دن کے بعد مریضہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔اللہ تعالیٰ کے ان فصلوں پر ہمیں سجدات شکر بجالانے چاہئیں اور کثرت سے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا
کرتے رہنا چاہئے۔تا کہ ہم اس کے فضل اور اس کی رحمتوں اور اس کے پیار اور اس کی محبت کے زیادہ
سے زیادہ وارث بنیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 13 اگست 1971 ء )
753

خلاصہ ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد
16 اگست
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
حضور نے یورپ اور پھر پچھلے سال افریقہ کے دورہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ دورے بہت کامیاب رہے۔اسلام کی ہمہ گیر تبلیغ واشاعت کی
نئی راہیں کھلیں۔اسلام کے عالمگیر غلبہ کے آثار دنیا کے افق پر پہلے سے زیادہ نمایاں ہوئے۔غیر ملکی اور
عیسائی پریس میں اسلام کی بھر پور اشاعت ہوئی۔ابلاغ عامہ کے دوسرے ذرائع سے بھی اس کا کھل کر
چرچا ہوا۔عیسائی دنیا بھی اسلام دشمنی کے باوجود اسلام کی روح پرور زندگی بخش اور پرتاثیر تعلیمات کی
تعریف کئے بغیر نہ رہ سکی۔مگر اسلام کے حق میں رونما ہونے والی یہ عظیم الشان تبدیلی، ہمارے ملک میں
درخور اعتناء نہ بجھی گئی۔اسلام کا یہ ہمہ گیر اور روز افزوں اثر ہمارے ملکی پریس میں جگہ نہ پاسکا۔اگر ذکر بھی کیا
گیا تو دو، چار سطروں میں۔اور وہ بھی سینما کے اشتہار کے نیچے۔جس کی ہمیں ضرورت ہی کیا تھی“۔17 اگست
حضور نے محترم خواجہ غلام نبی گل گار کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔انہوں نے بائبل کے حوالے سے کشمیری زبان میں عبرانی کے ذخیرہ الفاظ پر جو ریسرچ کی
ہے، وہ واقعی قابل داد ہے“۔ہمارے مبلغین کو بھی اسی لگن اور محنت سے غیر ملکی زبانیں سیکھنی چاہئیں۔کیونکہ ہماری
بڑھتی ہوئی تبلیغی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے غیر ملکی زبانوں کا جانا از بس ضروری ہے۔تا کہ مبلغین کا
ہر تین سال کے بعد تبادلہ کرنے میں مشکل پیش نہ آئے“۔وو۔۔۔۔اس زبان کے مسئلہ کی بناء پر بعض مبلغین کو تین سال سے زائد عرصہ کے لئے ایک جگہ
رکھتے چلے جانے سے کئی انتظامی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔جو بعض دفعہ بڑھ کر ہمارے بعض پرانے اور مخلص
مبلغین کے لئے بھی وجہ ابتلاء بن جاتی ہیں۔07 ستمبر
وو
مطبوعه روزنامه الفضل 27 اگست 1971ء)
کینما سیرالیون میں مسجد احمدیہ کے تعمیر کے لئے ایک چیف (سردار ) نے زمین دی تھی۔جب اس پر مسجد تعمیر ہونے لگی تو بعض لوگوں نے شور مچادیا۔معاملہ عدالت تک پہنچا۔عیسائی حاکم کے سامنے
مخالفین نے خلاف حقیقت باتیں بنائیں اور جماعت احمدیہ کو خانہ خدا کی تعمیر سے روکنے کے لئے ایڑی چوٹی
754

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد
کا زور لگایا۔مگر حج پر ان کے دروغ بے فروغ کی حقیقت کھل گئی۔اس نے احمدیوں کے حق میں فیصلہ دیتے
ہوئے لکھا کہ چونکہ چیف احمدیوں کو زمین دے چکا ہے اور سیرالیون کے دستور میں دی گئی ، مذہبی آزادی کی
رو سے ہر فرد اور جماعت کو اپنی مذہبی عبادت گاہ بنانے کا حق حاصل ہے، اس لئے احمدیوں کو مسجد کی تعمیر
روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چنانچہ اس مسجد کی بنیاد رکھی جاچکی ہے اور تعمیر کا کام شروع ہے۔"
یہ مقام شکر ہے کہ جماعت اپنی بساط کے مطابق مالی و جانی قربانیاں دے رہی ہے۔اللہ
تعالیٰ اپنے فضل اور پیار سے ان قربانیوں کے توقع سے
کہیں بڑھ کر زیادہ اچھے نتائج نکال رہا ہے۔فالحمد
الله علی ذالک اس واسطے ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے پیار کا جو ہمیں شرف حاصل ہورہا
ہے، اس کا جو تعلق مرد کے رنگ میں، برکت کے رنگ میں، رحمت کے رنگ میں اور اچھے نتائج نکالنے کے
رنگ میں ظاہر ہو رہا ہے، اس میں ہم کمی نہ آنے دیں۔بلکہ اس میں ترقی کرتے چلے جائیں۔ہم اللہ تعالیٰ کی
محبت اور اس کے پیار میں فنا ہو کر خدائی صفات کے رنگ میں رنگین ہو جائیں۔یہاں تک کہ دنیا ہمارے
وجود ہی میں اللہ تعالیٰ کے پیار اور اس کی تائیدات کا مشاہدہ کرنے لگ جائے۔یہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت
کی تجلیات ہی ہیں، جن سے مادیت اور دجالیت کا سحر پاش پاش ہو جاتا ہے۔یہ الہی نشانات اور تائیدات
سماویہ کا ایک ایسا سیل رواں ہے، جس میں دہریت اور الحاد خس و خاشاک کی طرح یہ نکلتا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 25 ستمبر 1971ء)
21و24 ستمبر
وو
بعض ملکوں نے زبان سیکھنے کے مسئلہ کو بڑی خوبصورتی سے حل کیا ہے۔وہاں انہوں نے ہر
زبان کے مختلف حلقے مقرر کر دیئے ہیں۔جو آدمی باہر سے جاتا ہے، اسے متعلقہ حلقے میں بھیج دیا جاتا ہے۔جہاں اس زبان کے سیکھنے کے لئے اسے زیادہ سے زیادہ ایک ہزار فقرات یاد کر وا دیئے جاتے ہیں اور اس
کے بعد اسے زندگی کے مختلف شعبوں میں کام پر لگا دیا جاتا ہے۔22
اگر لوگ دنیوی کاموں کے لئے چند سو فقرات یاد کر کے کام چلا سکتے ہیں تو کیوں نہ ہم
دین کی خاطر اس بارے میں بھی سبقت لے جائیں؟ میں نے سوچا ہے کہ اسلام کی بنیادی تعلیم کے متعلق
ضروری اور آسان فقرات مقرر کر کے یورپ اور افریقہ اور دوسرے ممالک کی زبانوں میں ان کا ترجمہ کرا
لیا جائے اور پھر مثلاً جس نے یوگنڈا جانا ہے، وہ یہاں سے سیکھ کر جائے“۔755

خلاصہ ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد
22
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
افریقہ کے کسی ایک ملک میں براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کے قیام پر ایک لاکھ پونڈ خرچ کا اندازہ
ہے۔اس کے متعلق بھی بات چیت ہو رہی ہے۔اس کے تمام اخراجات افریقن ممالک کے ذمہ ہیں۔ہماری
ایک افریقن بہن، جس نے کم و بیش 25 ہزار پونڈ کے زرکثیر سے ایک مسجد تعمیر کروائی ہے، اس نے اس
کارخیر میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ظہار کیا ہے۔(فجزاها الله خیراً) اگر امریکی نشریات میں عیسائیت
کی تبلیغ شامل ہو سکتی ہے تو اسلام کی حقانیت پر مشتمل تقریر کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاسکتی؟“
وو۔پچھلے سال افریقہ کا دورہ ختم کر کے جب میں لندن پہنچا تو وہاں ریڈیو نے میرا انٹرو یولیا
اور اپنے ہفتہ وار پروگرام میں تین بار نشر کیا۔جس سے ہر احمدی کو خوشی ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
ذکر ساری دنیا میں نشر ہوتا رہا ہے۔756
( مطبوعه روزنامه الفضل 23 اکتو برا 197 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی