ہمارے کام بڑے اہم ہیں اور اللہ تعالی کے سہارے کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتے ۔ خطاب فرمودہ 9 اکتوبر 1971ء برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 09 اکتوبر 1971ء
ہمارے کام بڑے اہم ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سہارے کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتے
خطاب فرمودہ 09 اکتوبر 1971 ء برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ
وو
کیونکہ ہمارے کام بڑے اہم ہیں اور ہماری طاقتیں اور وسائل بہت تھوڑے ہیں۔ہمیں
محض اپنے اوپر بھروسہ کرتے ہوئے ، ان کاموں میں ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں پیدا ہوتی۔اس لئے کسی
اور کے سہارے کی ضرورت میں بھی اور میرا ہر احمدی بھائی اور بہن بھی محسوس کرتے ہیں کہ ساری دنیا کو
حلقہ بگوش اسلام کرنا اور تمام بنی نوع انسان کے دل میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور
عظمت پیدا کرنا اور خدا تعالیٰ کی شناخت اور معرفت پیدا کرنا اور خدا میں ہو کر فنا کا جبہ پہننے کے لئے ہر
انسان کو تیار کرنا اور اس مہم میں جور کا وٹیں مخالفین اسلام کی طرف سے اسلام کے غلبہ کی راہ میں حائل ہیں،
ان سے نپٹنا اور ان کے مقابلے میں کامیاب ہونا، یہ ایسا پروگرام نہیں کہ اگر ہم عقل رکھتے ہوں اور ہمارے
ذہنوں میں فراست ہو تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی ہم یہ سمجھ سکیں کہ اپنے زور سے، اپنے وسائل کے ذریعہ یا
اپنی ہمت سے اپنی ذمہ داریوں سے (جن کا میں نے مختصر اذکر کیا ہے ) ہم عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ
کے سہارے کے بغیر یہ ہو ہی نہیں سکتا اور ہم ایک سیکنڈ کے لئے بھی ایسا سوچ نہیں سکتے۔دراصل سہارے کی ضرورت دو وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ایک اس لئے کہ جو کام سپر د کیا گیا ہو، وہ
انسان کی اپنی طاقت سے باہر ہوتو پھر وہ کسی غیر کا سہارا ڈھونڈتا ہے۔دوسرے یہ کہ انسان کے راستے میں
جور کا وٹیں ہوں، ان کو دور کرنے کی ہمت یا وسیلہ نہ ہو تو پھر بھی اپنے علاوہ کسی اور کے سہارے کی اسے
ضرورت محسوس ہوتی ہے۔کامیاب ہونے کے لئے بھی اور کامیابی کی راہ میں جو رکاوٹیں ہیں ، انہیں دور
کرنے کے لئے بھی اگر دل میں یہ احساس ہو کہ ہم خود ایسا نہیں کر سکتے ، نہ اپنے زور بازو سے کامیاب ہو
سکتے ہیں اور نہ اپنی ہمت سے دشمن کی ساری روکیں ، جو اسلام کے غلبہ کی راہ میں آج وہ کھڑی کر رہا ہے،
دور کر سکتے ہیں تو پھر انسان خود کو کسی سہارے کا محتاج محسوس کرتا اور پاتا ہے۔دنیا دار لوگ جو اپنے پیدا کرنے والے رب
کو پہچانتے نہیں، وہ سائنسی علوم کا سہارا ڈھو
وہ ہر جائز اور ناجائز طریقے سے اکٹھی کی ہوئی دولت اور اموال کا سہارا ڈھونڈتے ہیں۔وہ اپنے جتھوں کا سہارا
اور جائز اور
759
اقتباس از خطاب فرموده 09اکتوبر 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ڈھونڈتے ہیں۔وہ اپنے سمجھوتوں اور معاہدوں کا سہارا ڈھونڈتے ہیں۔بعض قو میں ملا کر ایک گروپ بنالیتی
ہیں اور مجھتی ہیں کہ اس طرح انہیں سہارا مل گیا۔لیکن یہ چیزیں سہارے کے لائق نہیں ہیں، ہم ان پر اعتماد نہیں
کر سکتے۔ہمارا دل تسلی نہیں پاتا کہ ان سہاروں سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں، اس
لئے کہ ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی وہ کام نہیں کرسکتیں، جو ہمارے سپرد ہے۔لیکن دنیا کی طاقتیں ہمیں نہیں
ملیں۔اور ساری دنیا کے اموال بھی وہ کام نہیں کر سکتے ، جو ہمارے سپرد کئے گئے ہیں۔اور دنیا کے اموال بھی
ہمیں نہیں ملے۔اور یہ اتنا عظیم کام ہے کہ انسان کے تخیل سے بھی بالا ہے۔جس طرح نشأة اولی کے مسلمان یہ بات دماغ میں بھی نہیں لا سکتے تھے، وہ سوچتے ہوں گے تو
دماغ چکراتا ہوگا۔ان کے دماغ میں بھی نہیں آتا تھا کہ چند مٹھی بھر لوگ اسلام کو غالب کیسے کریں گے؟
سرداران مکہ کے ساتھ جو پہلی جنگ ہوئی ، اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین سو اور کچھ
مسلمان میدان جنگ میں گئے تھے۔یعنی اسلام کے لئے جانیں قربان کرنے کے لئے اس وقت ساری
دنیا میں صرف تین سو اور کچھ مسلمان تھے۔اور سارا عرب ان کے مخالف تھا۔وہ سوچتے ہوں گے، خدا تعالیٰ
نے وعدے تو بڑے کئے ہیں مگر ہم چیونٹی کے برابر بھی نہیں۔یہ اگر ہمیں اپنے پاؤں تلے مسلیں تو ہمارا کچھ
بھی باقی نہ رہے۔منافق بھی اعتراض کر دیتا تھا کہ بڑے وعدے کئے گئے ہیں لیکن سامان نہیں دیئے
گئے۔منافق کی آنکھ ظاہر کو دیکھ رہی تھی ، مومن کی آنکھ باطن پر پڑ رہی تھی۔وہ اپنے اللہ کی قدرتوں کو دیکھتا
اور اس کی صفات کو پہچانتا تھا، اس کی قدرتوں پر بھروسہ رکھتا تھا۔اسی طرح آج پھر ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اسلام کو تمام ادیان پر غالب کیا جائے گا۔اور دنیا کی
سب قو میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھجنے لگیں گی اور خدائے واحد و یگانہ کی پرستش ملک ملک
شہر شہر اور قریہ قریہ ہونے لگے گی۔دہریت بھی منادی جائے گی اور شرک بھی دنیا سے نابود کر دیا جائے گا۔البتہ جس طرح عجائب گھر میں چیزیں رکھی جاتی ہیں، اسی طرح کچھ انسان ایسے بھی رہیں گے ، جود ہر یہ
ہوں گے اور کچھ انسان ایسے بھی رہیں گے، جو مشرک ہوں گے۔مگر ان کی حیثیت ایسی ہوگی، جو عجائب گھر
میں نمونہ کے طور پر رکھی جانی والی چیزوں کی ہوتی ہے۔انسان بحیثیت مجموعی اپنے پیدا کرنے والے رب
کی طرف واپس آئے گا اور اس کی حمد کے ترانے گانے لگے گا۔یہ وعدہ ہے، جو ہم سے کیا گیا ہے۔لیکن جب ہم غور کرتے ہیں تو اس عظیم بشارت کے نتیجہ میں
جس قربانی کا ہم سے مطالبہ کیا گیا ہے، وہ چیز میں اپنے پاس نظر نہیں آتی۔نہ وہ طاقت ہے اور نہ وہ جنتھہ
760
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 109اکتوبر 1971ء
ہے اور نہ وہ مال ہے اور نہ وہ وسیلہ ہے۔(یہی ذرائع ہیں، جن کی بناء پر ) انسانی عقل آج ظاہری طور پر یہ
سمجھتی ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاؤں گی۔مگر یہ ذرائع نہیں نہیں دیئے گئے۔دنیا کے یہ اموال
ہمیں نہیں دیئے گئے ، دنیا کا اقتدار ہمیں نہیں دیا گیا، نہ اس اقتدار کے لئے ہمارے دلوں میں کوئی محبت اور
پیار پیدا کیا گیا۔ہمارے مخالف کو یہ سب کچھ دے دیا۔مثلاً عیسائی پادریوں کے پاس اتنی دولت ہے اور
اتنے سامان ہیں اور اسی طرح دہر یہ کمیونسٹوں کے پاس۔اور ان کے مقابلے کا حکم اور ان پر غالب آنے کی
ہمیں بشارت۔لیکن سامان ہمارے پاس نہیں۔اپنے ذرائع کو دیکھیں ، اپنی عقل کو دیکھیں، اپنے علم کو
دیکھیں ، تب بھی مشکل نظر آتی ہے۔اسلام کا جو دشمن ہے، اس کے ذرائع کو دیکھیں، ان کے جذبے کو دیکھیں
کہ لاکھوں پادری اور لاکھوں نز ( عورتیں جنہوں نے باطل کے لئے زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں ) ساری دنیا
میں پھیل کر اسلام کے خلاف دجل پھیلا رہی ہیں۔اور ہمارے پاس نہ اتنے آدمی ہیں اور نہ اتنے وسائل۔اور جو ہمیں کام کرنا ہے، وہ عظیم الشان ہے۔مثلاً قرآن کریم کی اشاعت ہے۔یورپ میں اور
افریقہ میں بھی ، قریباً سارے ملکوں میں ( شاید مسلمان ملکوں کے علاوہ) ہر ملک میں ہر ہوٹل کے ہر کمرے
میں بائبل کا ایک نسخہ موجود ہے۔اگر ہم ہر ہوٹل کے ہر کمرے میں قرآن مترجم کا ایک نسخہ رکھنا چاہیں تو اس
کے لئے شایدار بوں روپے کی ضرورت ہو۔یہ اور بات ہے کہ اگر ایک ہزار یادس ہزار آدمی اس قسم کے
کمرے میں ٹھہریں اور ان میں سے شاید ایک آدمی ہو، جسے بائیل سے دلچسپی ہو۔لیکن جس آدمی کو دلچسپی
ہے اور ہو پڑھنا چاہتا ہے، اس کے لئے بائبل اس کمرے میں موجود ہے۔میں یہ کہتا ہوں کہ اگر میں ہزار
میں سے ایک شخص ایسا ہو کہ جسے قرآن کریم کے علوم پڑھنے یا انہیں دیکھنے میں دلچسپی ہو اور کسی ہوٹل میں
ٹھہرا ہوا ہو تو اس کے لئے قرآن کریم کے نسخے کا وہاں موجود نہ ہونا ، بڑی شرم کی بات ہے۔لیکن ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔اور ہمارے وسائل سے باہر کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے ہم
پر نہیں ڈالی۔البتہ اس نے ہم سے وعدہ فرمایا ہے کہ جتنا ہم نے تمہیں دیا ہے، طاقت کے لحاظ سے ، ہمت
کے لحاظ سے ، عزم کے لحاظ سے، جرات کے لحاظ سے، مال کے لحاظ سے، وسائل کے لحاظ سے، اتنی تم
کوشش کر لو۔اس کوشش میں جو فرق رہ جائے گا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، وہ میں پورا کر دوں گا۔اور اس کوشش
سے مراد وہ کوشش ہے، جو کامیاب ہونے کے لئے ضروری ہے۔اور اس کوشش سے مراد یہ ہے کہ جو تمہاری
طاقت ہے، اتنی کوشش کر دیکھو۔( مطبوعه روز نامه الفضل 03 فروری 1972 ء ) |
761
اقتباس از خطاب فرموده 09 اکتوبر 1971ء
"
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم۔پس آپ کسی اور کی طرف نگاہ نہ کریں محض اللہ اور اللہ تعالیٰ ہی ہے، جس پر تو کل کیا جا
سکتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ ہی ہے، جس پر ہم اسی کے فضل سے تو کل کرتے رہیں گے، جب تک کہ وہ اپنے
فضل اور رحمت اور اپنی قدرتوں کے نتیجہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہر دل میں گاڑ نہیں دیتا۔اور
اور اور ل ا ا اور
ہر زبان پر اللہ تعالیٰ کی حمد کے ترانے نہیں گائے جاتے۔اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سے جو کام لینا چاہتا ہے، ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔وہ جو چاہتا ہے، ہم ویسا بن جائیں اور وہ ہم پر جو فضل کرنا چا ہے، ہم اس کی نگاہ میں ان فضلوں کے حقدار
اور سزاوار ٹھہریں۔آمین۔762
مطبوعه روزنامه الفضل 05 فروری 1972ء)