نصرت جہاں ریزرو فنڈ ایک اور سنگ میل ہے ۔ خطاب فرمودہ 15 اکتوبر 1971ء برمو قع سالانہ مرکزی اجتماع مجلس انصار اللہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
نصرت جہاں ریز روفنڈ ایک اور سنگ میل ہے
خطاب فرمودہ 15 اکتوبر 1971ء برموقع سالانہ مرکزی اجتماع مجلس انصاراللہ
وو
خلیفہ وقت کا کام ہے، وہ جماعت سے محنت کرواتا ہے۔دوست ایک قربانی دیتے ہیں تو
وہ ان سے ایک بڑی قربانی کا مطالبہ کر دیتا ہے۔چنانچہ اس وقت اللہ تعالیٰ کا اتنا فضل ہے کہ پچھلے چند
سالوں میں اتنا Momentum ( مومینٹم ) یعنی غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہماری جو حرکت ہے، اس میں اتنی
شدت پیدا ہو چکی ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔جس دن فضل عمر فاؤنڈیشن شاہراہ غلبہ اسلام پر حرکت میں آئی تھی ، اس کی نسبت بہت
زیادہ حرکت جماعت کے دوسرے اداروں میں پیدا ہو چکی ہے۔مثلاً پچھلے سال نصرت جہاں آگے بڑھو
کے لئے جس مال کی ضرورت تھی، اس کی خاطر میں نے نصرت جہاں ریز روفنڈ جاری کیا۔چنانچہ اس مالی
تحریک کے علاوہ وصیت کے چندے، عام چندے، تحریک جدید کے چندے، وقف جدید کے چندے،
خدام الاحمدیہ کے چندے، انصار اللہ کے چندے اور لوکل جماعتوں کے چندے تھے۔اور پھر ان کے علاوہ
فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے 33لاکھ روپیہ دے کر دوست بظاہر تھکے ہوئے تھے۔مگر چونکہ اللہ تعالیٰ نے
ہدایت دی تھی اور خود راہنمائی فرمائی تھی کہ تم جماعت سے قربانی لو میری یہ قوم بشاشت سے قربانی دیتی
چلی جائے گی۔چنانچہ وہ لوگ جو دنیا کی نگاہ میں تھکے ہوئے سمجھے جاتے تھے، انہوں نے فضل عمر فاؤنڈیشن
سے
کہیں زیادہ مال نصرت جہاں ریزروفنڈ میں دے دیا۔"
جس وقت مال آتا ہے تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر قسم کے ذہن ہوتے ہیں۔مسلمانوں میں بھی تاجرانہ ذہن پایا جاتا ہے۔بنیا ہونا صرف ہندو کی اجارہ داری نہیں ہے۔مسلمانوں میں
بھی ایسے لوگ ہیں ، جو بڑے تاجرانہ ذہن رکھتے ہیں۔ایسے تاجرانہ ذہنوں
کو فکر پڑ گئی کہ پیسہ آ گیا ہے، اس
کو تجارت میں لگنا چاہیے، ورنہ یہ بڑھے گا نہیں۔میرے پاس ایک سے زیادہ دوست آئے۔انہوں نے کہا
کہ روپیہ جمع ہے، اسے تجارت میں لگائیں۔آج کل بعض کمپنیاں اچھی ہیں۔اگر وہ مل جائیں اور ان میں
پیسہ تجارت میں لگایا جائے تو دس فیصد تک نفع مل جاتا ہے۔میں نے ان کی بات سنی ( میں ہر ایک کی بات
763
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
آرام سے سنتا ہوں) اور مسکرا کر کہا کہ جس ہستی سے میں تجارت کر رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ وہ مجھے دس
فیصد سے کہیں زیادہ نفع دے گا۔میں تو اس سے 300 فیصد نفع کی امید لگائے بیٹھا ہوں۔اس لیے اگر آپ
300 فیصد سے زیادہ نفع کسی اور جگہ سے لے دیتے ہیں تو پھر ہم تھوڑا سا پیسہ وہاں بھی لگا دیں گے۔مگر
یہاں 300 فیصد کون دیتا ہے؟ خیر وہ تو ہوا۔جماعت سے میں نے کہا تھا کہ خرچ کر دینا ہے۔افریقہ میں
بھی یہی کہا تھا۔لیکن مجھے پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ” تجارت کا محاورہ ویسے ہی استعمال نہیں
کیا۔جو اللہ تعالیٰ سے تجارت کرتا ہے، وہ گھاٹے میں کس طرح رہ سکتا ہے؟
صرف ایک مثال دے دیتا ہوں۔اس کی تفصیل میں آگے چل کر بتاؤں گا کہ اللہ تعالیٰ نے کس
طرح فضل کیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا کہ وہ ہماری کمر پر ہاتھ رکھیں اور ہمیں
آگے ہی آگے تیزی سے چلاتے چلے جائیں۔مغربی افریقہ کے ایک ہیلتھ سنٹر (جس کی میں مثال دے رہا ہوں اور وہ دوسروں سے نسبتاً اچھا
ہے) کے جاری کرنے پر ہم نے ڈیڑھ ہزار پونڈ خرچ کیا۔( یہ سب خرج بیرون پاکستان کی جماعتوں کے
چندہ سے کیا جاتا ہے۔دس فیصد کے لحاظ سے ڈیڑھ ہزار پونڈ پر میں ڈیڑھ سو پونڈ سال کا نفع ہونا چاہیے
تھا۔یعنی اگر ہم یہی ڈیڑھ ہزار پونڈ کسی اچھی کمپنی میں لگا دیتے تو سال کے بعد وہ کمپنی ہمیں ڈیڑھ سو پونڈ نفع
دے دیتی۔مگر اللہ تعالیٰ نے ڈیڑھ ہزار کے اوپر ہمیں پانچ مہینے کے بعد جو نفع دیا، وہ چھ ہزار پونڈ ہے۔پھر یہ تو ایک مالی چیز ہے۔اصل چیز عوام کی خدمت ہے۔اس سے وہاں ایک جوش اور پیار پیدا ہو
رہا ہے۔(جوش کام کے لیے اور پیار ان خادموں کے کام کے ساتھ ) اصل بنیادی چیز اسلام ہے، جس کے
ساتھ ہم پیار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اور جس کے نتیجے میں خدائے واحد و یگانہ اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
پیار پیدا ہو گا۔عیسائی باشندے ہیلتھ سنٹرز کے لیے ہمیں زمینیں دے رہے ہیں اور پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ
جلد ہسپتال کھولے جائیں۔اور ابھی وقت بھی کیا ہوا ہے۔میں پچھلے سال مئی میں افریقہ سے واپس آیا تھا اور
اس طرح قریباً چودہ مہینے ہوئے ہیں۔اور وعدہ میں نے یہی کیا تھا کہ اگلے پانچ سال کے لیے سکیم بنار ہے
ہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ کم از کم ایک لاکھ پونڈ ان ملکوں میں خرچ کردو۔اور اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء
گیمبیا میں مجھ پر ظاہر ہوا تھا۔اور یہ اس وقت ظاہر ہوا تھا، جب میرے اس کام کے لیے لاکھ آنہ بھی نہیں تھا۔لیکن مجھے کوئی گھبراہٹ اس لیے نہیں ہوئی کہ جب خدا تعالیٰ جو تمام دولتوں کا مالک ہے، وہ کہتا ہے تو وہ مجھے
دے گا بھی۔چنانچہ میں نے لندن آکر بھی یہی اعلان کیا تھا اور یہاں آکر بھی یہی اعلان کیا کہ مجھے یہ فکر نہیں
764
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
کہ پیسہ کہاں سے آئے گا؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ دولتوں کا اصل مالک ہے۔اس نے کہا ہے تو وہ دے گا۔کیونکہ
اس کے خزانے میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔یا مجھے ی فکر نہیں تھی کہ آدمی کہاں سے آئیں گے؟
چند سال ہوئے ، میں نے تحریک جدید کو کہا کہ تم وہاں اور ڈاکٹر ز کیوں نہیں بھیجتے ؟ تو تحریک نے
کہا کہ کوئی ڈاکٹر ہی نہیں ملتا، ہم بھیجیں کیسے؟ اور وہاں میں وعدہ کر آیا تھا ، چھ ملکوں کے لیے کم سے کم 18
ڈاکٹروں کا۔اور یہ کہتے تھے کہ ہمیں وہاں بھیجنے کے لیے ایک ڈاکٹر بھی نہیں ملتا۔لیکن مجھے کوئی فکر نہیں تھا۔بلکہ مجھے یقین تھا کہ جب خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ وہاں ڈاکٹر ز بھیجے جائیں تو ڈاکٹر آئیں گے۔کیونکہ میں
نے ڈاکٹر پیدا نہیں کرنے ، اللہ تعالیٰ پیدا کرتا ہے۔جتنے سکولوں کا میں نے وعدہ کیا تھا، نیز یہ جو ہیلتھ سینٹرز ہیں، ان کا یعنی سکولوں اور ہسپتالوں کا
پانچ سالہ بجٹ ایک کروڑ ، چالیس لاکھ روپیہ ہے۔اور اس کا چندہ بصورت وعدے نصرت جہاں ریز روفنڈ
48لاکھ کے قریب پہنچا ہے اور خرچ ایک کروڑ ، چالیس لاکھ روپے کا ہے۔باقی قریبا نوے لاکھ روپے کہاں
سے آئیں گے؟ مگر مجھے فکر نہیں تھی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیے کہ اب یہی ہیلتھ سنٹرز
روپیہ کما رہے ہیں۔اور ان کے ذریعہ جو کمایا جاتا ہے، وہ وہیں ان لوگوں پر خرچ کر دیا جاتا ہے۔کیونکہ ہم
exploitation میکس پلائیٹیشن ) کے لیے وہاں نہیں گئے۔ہم اسلام کی محبت پیدا کرنے کے لیے گئے
ہیں۔اور اسلام کی محبت پیدا ہی نہیں ہو سکتی، اگر آپ ایک دھیلہ بھی وہاں سے نکالیں۔پھر تو وہ کہیں گے تم
تو ہمارے پیسے کے لالچ میں یہاں آئے تھے۔ہم ان سے کہتے ہیں، ہم پیسہ کی لالچ میں نہیں آئے ، ہم
خدمت کے جذبہ سے آئے ہیں۔"
( مطبوعه بروزر نامه الفضل 10 فروری 1972ء)
نائیجیریا میں ڈاکٹروں کا ایک crisis ( کرائسز ) پیدا ہوا اور ہماری پریشانی کا باعث بنا۔ہمیں کچھ سمجھ نہیں آتی تھی کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ کیونکہ یعقو بوگون بڑے پیار سے ملے تھے۔میں نے ان سے
بھی اپنی سکیم کے متعلق باتیں کی تھیں اور وہ بڑے خوش تھے۔اب وہ ہمیں ڈاکٹروں کے لئے ریزیڈنشل
رمٹ نہیں دے رہے تھے۔میں بڑا پریشان تھا کہ بات کیا ہے؟ شاید بیچ میں کوئی ایسا متعصب آدمی آگیا
ہے، جو رعب ڈال رہا ہے۔فکر تھا کہ کیا بات ہے؟ بعد میں یہ پتہ لگا کہ وہاں افریقن ڈاکٹر جو گورنمنٹ کے
نوکر تھے، انہیں یکدم یہ خیال پیدا ہوا کہ اگر ہم استعفی دے کر اپنی پریکٹس کریں تو زیادہ کما سکتے ہیں۔چنانچہ
انہوں نے استعفے دینے شروع کر دیئے۔جس سے حکومت نایجیریا کو یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ بہت سارے
765
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہسپتال بند کرنے پڑیں گے۔غرض انہوں نے ہمارے ڈاکٹروں کو روک دیا اور کہا کہ ہم اجازت نہیں دیتے۔اور وجہ یہ بتائی کہ جس نے ہاؤس جاب نہیں کیا ، اس کو ہم اجازت نہیں دیں گے۔اب ہاؤس جاب تو سارے
ڈاکٹر نہیں کرتے۔بعض ڈاکٹروں کی پندرہ پندرہ سال کی پریکٹس ہے۔اور یہ پندرہ سال کی پریکٹس ہاؤس
جاب سے بہر حال زیادہ کوالیفکیشن ہے۔ہاؤس جاب تو صرف ایک سال کا ہوتا ہے۔مگر پھر بھی انہوں نے
کہا کہ نہیں ، ہم نے اجازت نہیں دینی۔اتفاق کی بات ہے اور یہ بھی خدا کی شان ہے کہ مجھے خیال آیا کہ میں
اپنے مشن کو لکھ دوں کہ ان سے کہو کہ اپنے ہسپتالوں میں ہمارے ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب کروا دو۔خیال یہ تھا
کر ممکن ہے، ان کو ڈاکٹروں کی ضرورت ہو۔ادھر ہمارے مبشر انچارج نے لکھا کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ ہم کر سکتے
ہیں۔غرض وہ اپنی ضرورت پوری کرنا چاہتے تھے۔میرے ساتھی کچھ گھبرائے تو میں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی
بات نہیں ہے۔یہ تو اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے۔ہم نے وہاں سردست چار ہیلتھ سنٹر کھولنے تھے۔مگر اب
ہم ان
کو لکھ رہے ہیں کہ ہم دس ڈاکٹر بھیجتے ہیں، جنہیں تم ہاؤس جاب کرواؤ اور ایک سال کے بعد ان کو فارغ
کر دینا۔اگر وہ دس، بارہ کی اجازت دے دیں تو وہاں سولہ ہیلتھ سنٹر کھل جائیں گے۔اس وقت سوال تھا پیسے کا، وہ اللہ تعالیٰ نے دے دیا ہے۔جماعت نے پہلے سے زیادہ قربانی کی ہے
اور اس طرح غلبہ اسلام کی اس مہم کی حرکت میں بڑی شدت پیدا ہورہی ہے۔اور اس سے ہم امید رکھتے ہیں
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا عنقریب ساری دنیا کے دل میں گاڑھ دیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اس وقت تک جو ڈاکٹر وہاں پہنچ چکے ہیں، ان کی تعداد چودہ ہو چکی ہے۔جو تیار ہیں اور روانہ
ہونے والے ہیں، ان کی تعداد چار ہے۔یعنی سولہ کا وعدہ کر کے آیا تھا، پانچ سال کے لئے اور سولہ کی
بجائے اٹھارہ ڈاکٹر ڈیڑھ سال سے بھی کم عرصے میں پہنچ جائیں گے۔ایک اس کا اثر اور ہوا۔وہاں کے پیرا
اماؤنٹ چیف پہلے یہ سمجھتے تھے کہ امام جماعت احمدیہ آئے ہیں، ان کے دل میں پیار تو بڑا ہے لیکن انہوں
نے ایسا وعدہ کیا ہے کہ جسے یہ اتنی جلدی پورا نہیں کر سکیں گے۔ان کے دل میں چونکہ یہ خیال تھا، اس لئے
وہ آرام سے بیٹھے ہوئے تھے۔جب ہمارے ڈاکٹر پہنچنے لگے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اور ڈاکٹر دیں، ہم
زمین دیتے ہیں، ہم اور help (ہیلپ ) کرتے ہیں، ہم حکومت سے اجازت لے کر دیتے ہیں، ہمیں اور
ڈاکٹر ز دیں۔پس اس وقت تک 19 اور ڈاکٹروں کا مطالبہ آچکا ہے۔ان 18 کے علاوہ، جن میں سے اکثر
پہنچ چکے ہیں اور کچھ پہنچنے والے ہیں۔اس کی یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے ہی فضل سے ہمارا کام بڑی
جلدی سے کر دیا اور اس میں برکت ڈال دی۔766
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
ایک امریکن غانا میں ریسرچ سکالر کے طور پر کام کر رہا ہے۔اس نے ایک افریقن عورت سے
شادی کی ہوئی ہے۔وہ مجھے نیچی من (غانا) میں ملا تھا۔یہ نیچی من وہ جگہ ہے، جہاں حال ہی میں ہمارا ایک
ہیلتھ سنٹر کھلا ہے۔چند روز ہوئے ، اس کے متعلق الفضل میں چھپا ہے۔میرے دورے کے وقت یہ امریکن
وہاں نیچی من میں بھی آیا ہوا تھا۔اب وہ سیاحت پر ہے، مجھے یہاں بھی ملا۔یہاں میرے سامنے تو بات نہیں
کی لیکن ہمارے دوستوں سے کہنے لگا کہ انہوں نے مغربی افریقہ کے ممالک میں جو پروگرام بتایا ہے، ہم نے
سوچا کہ اگر ہم اتنا بڑا پروگرام طے کرتے تو باوجود ساری دنیا کی دولت ہمارے پاس ہونے کے، ہم اس کو
تین سال میں مکمل کر سکتے تھے۔مگر ابھی تو ایک سال بھی نہیں گزرا کہ آپ کے کام شروع ہو گئے ہیں۔تم کس
طرح اور کیا کرتے ہو؟ ہمیں تو سمجھ نہیں آرہی۔غیر کیا جانے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل کب، کس پر اور کیوں نازل
ہوگا؟ یہ امر انسان کے دماغ میں بھی نہیں آتا۔یہ تو اس کو پتہ لگتا ہے، جس پر فضل نازل ہو رہا ہوتا ہے۔ٹیچی من میں ایک بہت بڑا عیسائی پیرا ماؤنٹ چیف ہے، یہ اپنے علاقے کا صدر بھی ہے اور
کنگ کہلاتا ہے۔اور نانا کے پیرا ماؤنٹ چیف کی جو مجلس ہے، جسے انہوں نے ابھی تک روایتا رکھا ہوا ہے،
اس مجلس کا یہ نائب صدر ہے۔یعنی چیف کے لحاظ سے سارے نانا میں یہ دوسرے نمبر پر ہے۔غرض یہ اتنا
بڑا چیف اور عیسائی ہے۔بایں ہمہ اس نے ہمیں اڑھائی سو ایکٹر زمین مفت دی ہے۔اور جب میں وہاں
گیا تھا تو اس نے جو ایڈریس پڑھا، وہ اس طرح لگتا تھا کہ گویا کسی احمدی کا لکھا ہوا ہے۔ٹیچی من میں کیونکہ
عیسائی پہلے سے پہنچے ہوئے ہیں، یہاں عیسائیوں نے دو بڑے ہسپتال بنارکھے ہیں۔ایک کیتھولک
ہسپتال ہے اور دوسرا کسی اور عیسائی فرقے کا ہے۔اس وقت میرے ذہن میں نہیں کہ وہ کس فرقے کا
ہے۔بہر حال ان دونوں ہسپتالوں میں یورپین ڈاکٹر ز ہیں۔چنانچہ جس وقت میں نے اپنی جماعتوں کے
دوستوں سے کہا کہ ٹیچی من میں ہیلتھ سنٹر کھولو تو وہ مجھے اصل وجہ تو بتا ئیں نہ اور کہیں یہاں مناسب نہیں
ہے۔پھر مجھے یہاں خط لکھنے شروع کیے کہ یہ جگہ مناسب نہیں ہے۔اس سے تو فلاں جگہ اچھی ہے۔اگر
آپ اجازت دیں تو وہاں کھول دیں۔میرے دماغ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس جگہ ہیلتھ سنٹر ضرور کھلنا چاہیے۔کیونکہ شیچی من ایک مرکزی نقطہ بنتا ہے۔اس کے لحاظ سے کہ اس کے جنوب مشرق اور مغرب میں عیسائی
اور بت پرست ( پیکن زیادہ ہیں اور مسلمان نسبتا کم اور شمال میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔اور یہ ایک
مرکزی کا نقطہ ہے۔عیسائیوں نے وہاں اپنا سارا زور لگایا ہوا تھا۔کیونکہ وہ بت پرستوں کو عیسائی بنارہے
تھے۔اور مسلمانوں کے بچوں میں اپنا دجل پھیلا رہے تھے۔ہماری جماعت کے دوستوں کا یہ خیال تھا کہ وہ
مشن ہسپتال ہیں، جن کی اچھی عمارتیں ہیں، جن میں یورپین ڈاکٹر ز بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ زور لگا ئیں گے
767
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اور حکومت ہمارے ہسپتال کو روک دے گی۔جس سے ہماری سبکی ہوگی۔مگر میرا دل
کہتا تھا کہ میں نے یہیں
ہسپتال بنانا ہے۔چنانچہ وہ مجھے بار بار خط لکھ رہے تھے کہ یہ جگہ مناسب نہیں ہے، فلاں جگہ مناسب ہے،
وہاں ہسپتال ہونا چاہیے۔میں نے کہا کہ جب میں نے فیصلہ کر دیا ہے تو وہیں بنے گا۔چنانچہ میں نے
یہاں سے ڈاکٹر بشیر صاحب کو بھیج دیا۔وہ سرحد کے رہنے والے ہیں اور بڑے مخلص ہیں۔انہوں نے بڑا
ہی اچھا کام کیا ہے۔چنانچہ اس علاقے کا جو عیسائی ہیلتھ آفیسر تھا، اس نے ہمارے حق میں رپورٹ دے
دی۔اور رپورٹ دے کر وہ خود چھٹی پر چلا گیا۔اس کی جگہ عارضی طور پر جو دوسرا آدمی آیا، وہ بڑا متعصب
تھا۔اس نے عیسائی پادریوں اور ڈاکٹروں سے مل کر مرکزی حکومت پر زور دینا شروع کیا کہ ان کو ہسپتال
کھولنے کی اجازت نہ دو۔چنانچہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پھر انہوں نے مجھے لکھنا شروع کیا کہ یہاں یہ
قصہ ہے۔میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے گا، تم گھبراتے کیوں ہو؟ چار، پانچ مہینے تک یہ ہی حالت
رہی۔مگر انہوں نے اس عرصے میں ہمارے ڈاکٹر کاریذیڈنٹ پرمٹ منسوخ نہیں کیا۔کیونکہ پہلا ہیلتھ
آفیسر یہ رپورٹ کر چکا تھا کہ عمارت بھی مناسب ہے اور ڈاکٹر بھی اہل ہے۔چنانچہ حکومت نے کہہ دیا کہ
جب تک ہم اجازت نہیں دیتے ، اس وقت تک یہ ڈاکٹر پریکٹس کرے، ہم کچھ نہیں کہیں گے۔چنانچہ اس
نے پریکٹس شروع کر دی۔پریکٹس کے دوران ایک دن کی تھولک کے علاوہ عیسائیوں کے دوسرے فرقے کا
جو ہسپتال تھا، اس کا یورپین ڈاکٹر اچانک مر گیا اور ان کے پاس کوئی ڈاکٹر نہ رہا۔اور یہ جو کیتھولک ڈاکٹر تھا،
یہ ایک دن بیمار پڑ گیا۔اور اسی دن ایک بڑی خطرناک مریضہ کا کیس آ گیا۔اس پر انہیں مجبوراً رات کو
ہمارے ڈاکٹر بشیر کے پاس درخواست کرنا پڑی کہ اس طرح ایک مریضہ آئی ہوئی ہے، تم ہمارے ہسپتال
میں آکر اس کا آپریشن کر دو۔انہوں نے آپریشن کیا اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہوا۔اور مریضہ
اچھی ہو گئی۔کچھ ایسے بھی مریض تھے، جن کو ان عیسائی ڈاکٹروں نے لا علاج قرار دے رکھا تھا۔جب ہمارا
ڈاکٹر پہنچا تو مریض کے رشتہ دار (جو کہ ذرا سا بھی کہیں سے سہارا ملے تو اس کی تلاش کرتے ہیں ) ہمارے
ڈاکٹر کے پاس آگئے۔انہوں نے ان کا علاج کیا تو خدا کے فضل سے ان میں سے بہت سے اچھے ہو
گئے۔جنہیں عیسائی ڈاکٹر لا علاج قرار دے چکے تھے۔اب یہ چیز تو کسی منصوبے کے اندر نہیں آتی۔یہ تو
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جو آسمان سے نازل ہوتا ہے۔پس اٹھارہ ڈاکٹروں کا تو میں نے وعدہ کیا تھا اور وہ بھی ان سے کہا تھا کہ انشاء اللہ پانچ سال کے
اندرا نظام ہو جائے گا۔مگر اب یہ اٹھارہ تو سمجھیں کہ پہنچ گئے ہیں۔کیونکہ چودہ ڈاکٹر پہنچ چکے ہیں اور چار
تیار ہیں، چند دنوں تک پہنچ جائیں گے۔علاوہ ازیں انیس ڈاکٹروں کے اور مطالبے آگئے ہیں۔اور اگر
768
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
نائیجیریا نے ہمیں کہا کہ ہاؤس سرجن کے طور پر ڈاکٹر دے دو اور اس طرح ہماری مدد کرو تو شاید اللہ تعالیٰ
اور بھی سامان پیدا کر دے۔وو
( مطبوعه روزنامه الفضل 11 فروری 1972ء)۔۔۔ہمارے احمدی ڈاکٹروں نے بڑی اچھی مثال پیش کی ہے۔دنیا میں کوئی ایسی مثال نہیں
ملتی کہ مثلاً ایک ڈاکٹر جولندن میں قریباً چار سو پونڈ ماہانہ کمارہا تھا، وہ ساٹھ پونڈ ماہانہ پر وقف کرنے کے لئے
تیار ہو گیا۔میں نے اسے خود روکا ہوا ہے کیونکہ وہ ڈینٹسٹ ہے اور مجھے ابھی ان کی ضرورت نہیں تھی۔ایک
اور ڈینٹسٹ ڈاکٹر مجھے مل گئے تھے، ان کو میں نے گیمبیا بھجوا دیا ہے اور اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔پاکستان میں نوری صاحب ہمارا ایک نوجوان ڈاکٹر ہے، پچھلے سال وہ یو نیورسٹی میں اپنے لاہور
ایریا میں فرسٹ آیا ہے، اس نے زندگی وقف کر دی ہے۔وہ بغیر ہاؤس جاب کئے جانے کے لئے تیار تھا۔لیکن جب میں نے دوستوں سے مشورہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اگر اس کو higher qualification کے
لئے امریکہ یا انگلستان بھیجنا ہو تو پھر اس کے لئے ہاؤس جاب کرنا ضروری ہے۔چنانچہ میں نے اسے کہا
کہ پہلے ہاؤس جاب کرو۔غالبا ڈیڑھ ، دو مہینے تک اس کا ہاؤس جاب ختم ہو رہا ہے۔اس کے متعلق میرا
پروگرام یہ ہے کہ پہلے اسے وہاں بھجوا دیں گے، پھر تین سال کا عرصہ وہاں خدمت کرے گا۔اس عرصہ میں
پیسے بھی کمائے گا اور کچھ جوڑے گا اور پھر وہ لندن جائے گا۔اور وہاں دو، اڑھائی سال میں higher
degree لے گا۔بلکہ میرا خیال ہے کہ وہ اس سے بھی جلدی لے لے گا۔کیونکہ وہ ماشاء اللہ بڑا ذہین بچہ
ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی ذہانت اور صحت کو قائم رکھے اور اسے لمبی زندگی عطا فرمائے۔اسی طرح
کئی اور نو جوان ڈاکٹروں نے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔دنیا میں یہ بھی نہیں ہوا۔دنیا تو
بڑے بڑے جبہ پوشوں کو بھی مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔لیکن یہ تو جماعت ہی اللہ تعالیٰ نے
عجیب پیدا کر دی ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی ہمیں دے گا اور ہمیں کچھ نہیں کرنا۔خدا تعالیٰ
نے بڑی وضاحت سے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ اپنا پورا زور لگا لو، پھر جو کمی رہ جائے گی، وہ میں پوری کر دوں گا۔اب غلبہ اسلام کے لئے جتنی طاقت کی ضرورت ہے یا جتنی انسانوں کی اور جتنے مال و دولت کی ضرورت ہے،
اس کا شاید کروڑواں حصہ بھی ہمارے پاس نہیں ہے۔مگر آج ہمارے کان میں یہ آواز پڑ رہی ہے کہ جتنی
ضرورت ہے، اس کا کروڑواں حصہ تم خرچ کر دو، باقی میں دے دوں گا۔یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا فضل اور رحم ہے۔جہاں تک نئے سکولوں کے اجراء کا تعلق ہے، نایجیر یا پیچھے رہ گیا ہے۔نائیجیریا میں کچھ جذباتی
بات بھی آگئی تھی۔حضرت مصلح موعودؓ نے شروع میں جب وہاں مبلغ بھیجے اور جماعت قائم ہوئی تو اس وقت
769
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جو ہمارے دوست وہاں گئے تھے، ان کو یہ خیال آیا کہ یہاں سکول کھلنے چاہئیں۔مسلمان بچے تعلیم میں
بہت پیچھے ہیں۔چنانچہ انہوں نے وہاں اسکول کھولے۔وہاں کے مقامی لوگوں نے بھی مدد کی۔جس وقت
ہ اسکول آمد کا ذریعہ بن گئے تو بعض احمدی بھائیوں کو ٹھوکر لگی۔کوئی کانسی ٹیوشن constitution بھی
تک بنی نہیں تھی۔اور عہدیداروہ تھے۔اور چونکہ کانسی ٹیوشن کوئی نہیں تھی ، اس لئے لیگل کیس کوئی نہیں بنتا
تھا۔انہوں نے اسکول سنبھال لئے اور پیسے کھانے شروع کر دیئے۔میں نے اپنی نائیجیرین جماعت سے
کہا کہ میری غیرت یہ تقاضا کرتی ہے کہ ان سے دگنے اسکول میں یہاں جلدی سے جلدی کھلوا دوں۔سولہ
ہائی سیکنڈری اسکول یعنی انٹر میڈیٹ کالج کا میں وعدہ کر کے آیا ہوں۔ان کے علاوہ اور بھی ہیں۔گیمبیا میں ایک اسکول کھل گیا ہے۔صرف یہ ایک ہی نہیں اور کئی جگہ
بہت سے اسکول کھلے ہیں۔مثلاً اس عرصے میں غانا میں چار ہائر سیکنڈری اسکول کھل چکے ہیں۔اور ان
اسکولوں کو ہم انٹر میڈیٹ کالج کہہ سکتے ہیں۔وہاں یہ ہائر سیکنڈری اسکول کہلاتے ہیں۔یعنی بارہ سال کا
کورس بلکہ شاید تیرہ سال کا کورس ہے۔پس سیرالیون میں چار اسکول کھل چکے ہیں۔نائیجیریا میں دو سکول
کھل چکے ہیں۔گیمبیا میں ایک اسکول کھل چکا ہے۔غانا میں ایک اسکول کھل چکا ہے۔ان کی کل تعداد آٹھ
بنتی ہے۔اور ان آٹھ اسکولوں کا خرچ یعنی جو شروع کا سرمایہ ہے، مثلاً بلڈنگ ہے، فرنیچر ہے اور دیگر
سامان ہے، وغیرہ وغیرہ۔پانچ سال کا خرچ فی اسکول ہیں ہزار پونڈ ہے۔اور اس طرح اس سال آٹھ
اسکولوں کے لئے ایک لاکھ، ساٹھ ہزار پونڈ سالانہ خرچ کا وعدہ اور عہد ہو چکا ہے۔یعنی خرچ تو وہ پانچ
سال میں ہوگا۔کیونکہ ہر سال نئی کلاس نے کھلنا ہے۔پہلے سال تو سارا خرچ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔کیونکہ
پہلے سال ایک نویں کلاس ہی ہوتی ہے۔(وہاں ہائیر سیکنڈری میں آٹھویں کلاس نہیں ہوتی۔پھر دسویں،
پھر گیارہویں، پھر بارہویں، پھر تیرہویں کلاس۔غرض پہلے سال نویں کلاس ہوتی ہے، اس لئے شروع
میں تھوڑا اخرچ کرنا پڑتا ہے۔ان میں سے جو نائیجیریا کے جو اسکول کھلے ہیں، ان میں جنوری 1972ء میں
دوسری کلاس آ جائے گی۔تو پھر یہ چار اسکول بن جائیں گے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے، نایجیریا
کے شمال مغرب میں سکو تو کا صوبہ ہے۔وہاں کے
گورنر نے لیگوس کا بینہ کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے آتے ہوئے ائیر پورٹ پر اعلان کیا کہ ہم تعلیم
میں بہت پیچھے ہیں اور اس واسطے ہم نے emergency declare ( ایمر جنسی ڈکلیئر کر دی ہے۔اور
پبلک کو چاہئے کہ وہ میرے ساتھ تعاون کرے۔میں نے اپنے ایک دوست کو بھیجا، میں نے کہا، میری
770
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
طرف سے اسے کہو کہ میں تعاون کرتا ہوں، چار اسکول کھولتا ہوں، آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔اور دو
قسم کا تعاون کریں۔ایک یہ کہ زمین مفت دیں کیونکہ میں پاکستان سے زمین نہیں لاسکتا۔اور دوسرا
ریزیڈنشل پرمٹ دیں۔کیونکہ اس کے بغیر ہمارے ٹیچر یہاں رہ نہیں سکتے۔اس پر وہ بہت خوش ہوا اور ہر
قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔چنانچہ ان چار میں سے دو اسکول ایک سال کے اندر کھل گئے اور ڈیڑھ سال
کے اندر اندر چار بن جائیں گے۔دراصل دولڑکوں کے کھولنے تھے اور دولڑکیوں کے۔وہ تو حکومت کی ریڈ
ٹیپ ازم ایسی چلی کہ لڑکوں کے اسکول کے لئے زمین مل گئی اور لڑکیوں کے لئے نہیں ملی۔اور میں دونوں
(یعنی لڑکے اور لڑکیوں کے اسکول) ایک ہی جگہ کھولنا چاہتا ہوں۔اس واسطے میں نے وہاں میاں بیوی
ٹیچرز کو بھجوانا ہے۔اور اگر بیوی میاں سے 200 میل دور رہے تو محرم کے بغیر غیر ملک میں عورت کا اتنی دور
رہنا، مناسب نہیں ہے۔مگر وہاں کی لوکل جماعت کے ذہن میں خود ہی یہ آگیا اور انہوں نے بڑا اچھا کیا
کہ شروع میں لڑکے اور لڑکیوں کو اکٹھا داخل کر دیا۔کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ نویں جماعت میں لڑکے اور
لڑکیاں اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کے لئے الگ الگ سکول کی ضرورت نہیں۔دسویں میں ہم دو کالج
بنائیں گے۔لڑکیوں کو ادھر لے جائیں گے (سیکنڈ ائیر میں ) اور لڑکے یہاں رہ جائیں گے۔اور اس طرح
چار اسکول ہو جائیں گے۔پس جنوری 72ء میں نائیجیریا میں چار سکول ہو جائیں گے۔اور اس کے لئے
اللہ تعالیٰ فضل کر رہا ہے اور ان ہی ممالک میں آمد کے ذرائع پیدا کر رہا ہے۔اب ان کو خرچ کے لئے رقم کی
ضرورت تھی۔یہاں سے تو ہم بھی نہیں سکتے تھے کیونکہ ملک میں فارن اینچ کی دقت ہے، اس لئے ہم
یہاں سے کوئی پیسہ باہر نہیں بھیج سکتے اور نہ بھیج رہے ہیں۔بعض لوگ بغیر سوچے سمجھے اعتراض کر دیتے ہیں کہ یہ ضرور کوئی شرارت کرتے ہوں گے۔یہ
نہیں سوچتے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں ہماری جماعتیں ہیں۔بعض دیگر ممالک میں بھی
وقتیں ہیں۔جہاں سے ہم پیسے باہر نہیں بھیج سکتے۔لیکن ہم انگلستان سے بھیج سکتے ہیں، جرمنی سے بھیج سکتے
ہیں، سوئٹزر لینڈ سے بھیج سکتے ہیں، امریکہ سے بھیج سکتے ہیں۔امریکہ نے 33 ہزار ڈالر کے وعدے کئے ہیں
اور غالباً 12 ,10 ہزار ڈالر اس وقت تک وہ جمع بھی کر چکے ہیں۔میں نے سہولت کی خاطر امریکہ اور
continent ( کانٹی نٹ) کے جو پیسے ہیں، وہ سوئٹزرلینڈ میں جمع کرا دیئے ہیں۔غرض بیرون پاکستان
کی جو ہماری احمدی جماعتیں ہیں، وہ ان کو پیسے بھیجتی ہیں۔البتہ ہم یہاں سے جو آدمی بھیجتے ہیں، ان کا
کرایہ دیتے ہیں اور یہاں سے جتنی کتابیں قانو نا ساتھ جا سکتی ہیں، وہ ساتھ بھیجواتے ہیں۔یا بعض دوسرا
771
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سامان بھی ہے۔مگر ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے خرچ کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ فضل کرے اور یہاں ہمارا
پریس لگ جائے تو ہمارا دل کرتا ہے کہ ہمارے پاس جتنے پیسے ہیں، یعنی پاکستان کی جماعت کا کل چندہ
ساڑھے ستائیس لاکھ ہے۔اس میں سے دولاکھ رکھ کر باقی پچیس لاکھ کی حکومت سے اجازت لے کر ایک
سال کے اندراندر قرآن کریم شائع کر کے ساری دنیا میں پھیلا دیں۔پس نصرت جہاں ریز روفنڈ ایک اور سنگ میل ہے اور اس میں ہماری دوڑ تیز ہوتی ہے۔یہ عجیب
بات ہے کہ انسانی جسم تو ایسا ہے کہ زیادہ دوڑے تو تھک جاتا ہے۔مثلاً جس آدمی نے دس میل کی دوڑ لگائی
ہو ، وہ دسواں میل بڑا آہستہ طے کرے گا۔لیکن جو الہی جماعتیں ہوتی ہیں، وہ دسواں میل پہلے نویں میل سے
زیادہ تیزی سے طے کرتی ہیں۔اور ہم اس کا عملاً مظاہرہ کر رہے ہیں۔ہمیں نظر آرہا ہے، ہماری حرکت میں
اتنی تیزی اور شدت پیدا ہو گئی ہے کہ مجھے بعض دفعہ یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ کہیں بعض لوگ ڈگمگا نہ جائیں۔جس طرح تیز دوڑنے والے آدمی کے متعلق یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں ٹھوکر نہ لگ جائے۔بہر حال ہماری
جد و جہد اور حرکت میں بڑی تیزی پیدا ہوئی ہے۔اور یہ بڑے تھوڑے عرصہ میں پیدا ہوئی ہے۔چنانچہ چودہ
ڈاکٹروں نے کام شروع کر دیا ہے اور آٹھ اسکول کھل گئے ہیں۔اور باقی ڈاکٹر تیار ہیں۔( مطبوعه روز نامه الفضل 12 فروری 1972 ء )۔اس وقت دنیا میں عیسائیت سے اسلام کی جو جنگ ہے، وہ دراصل افریقہ میں ہی لڑی
جانے والی ہے۔میں نے بڑا غور کیا اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا بھی یہی خیال تھا، میں نے
عیسائیت اور اسلام کے نقطہ نگاہ سے ساری دنیا کا ایک جائزہ بھی لیا تھا، جس کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا
ہوں کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ عیسائیت افریقہ میں پیچھے ہٹ رہی ہے۔پہلے وہ ہمارے بچے اغوا
کر کے لے جاتے تھے۔اور اغوا کا مطلب یہ ہے کہ عیسائی سکول تھے، داخل ہوتا تھا محمد اور پہلے دن رجسٹر
پر نام لکھا جاتا تھا ایم ( محمد کا اور ساتھ ) پیٹر اس کو کہتے تھے تم محمد ہو اور نام اس کا عیسائیوں والا رکھ دیتے
تھے۔پانچ سال کے بعد جب وہ سکول سے نکلتا تھا تو وہ عیسائی ہوتا تھا۔نہ انجیل کا پتا، نہ اس کے اصول اور
قواعد کا پتا۔لیکن نام بدل دیا اور وہ اپنے آپ
کو عیسائی کہنے لگ گیا۔اب باپ بڑا مخلص مسلمان اور بیٹا نام
کا عیسائی۔بڑے آرام سے اور بغیر کسی جھگڑے کے وہ پیٹر بن گیا۔اب گیمبیا سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں ہمارے سکول کا افتتاح ہو گیا ہے۔وہاں سے یہ بھی
اطلاع آئی ہے کہ وہاں کا جوسب سے بڑا یعنی لاٹ پادری ہے، اس نے اپنا بیٹا ہمارے اسکول میں داخل
772
تحریک جدید- ایک المی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از خطاب فرموده 15 اکتوبر 1971ء
کروا دیا ہے۔کسی نے اس سے کہا بھی کہ یہاں تو قرآن کریم ضرور پڑھائیں گے۔اس نے کہا، بیشک
پڑھائیں، میں تو اپنے بچے کو یہیں داخل کر اوؤں گا۔علاوہ ازیں بعض پر اماؤنٹ چیف کے بچے والدین سے لڑتے ہیں کہ ہم نے احمدیہ میں داخل
ہونا ہے۔افریقہ کی زبان میں احمدیہ سے مراد احمد یہ سکول ہے۔چنانچہ وہ خالی احمد یہ کہتے ہیں کہ ہم کو احمد یہ
میں داخل ہونا ہے۔یعنی ہم احمد پوں کے سکول میں جائیں گے۔پس اللہ تعالیٰ بے حد فضل کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی اپنی استطاعت اور ہمت کے
مطابق نصرت جہاں ریزروفنڈ میں عطیہ دینے اور نصرت جہاں آگے بڑھو کے لئے جانی اور وقتی جہاد کرنے
کی توفیق عطا فرمائی۔میں پہلے دن سے ہی یہ دعا کر رہا ہوں (میں نے پہلے بھی یہ اعلان کیا تھا اب بھی
کرتا ہوں اور آپ بھی کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ کے حضور کچھ پیش کر دینے سے کچھ نہیں بنتا، جب تک اللہ
تعالیٰ کی قبولیت حاصل نہ ہو۔اس واسطے آپ نے پیش تو کر دیا مگر وہ جوساری دولتوں کا مالک ہے، اس
کے لئے آپ نے ہزار، دو ہزار تو دے دیا تو کیا دیا۔لیکن اگر وہ اپنے فضل اور رحم سے ایک دھیلے کو قبول فرما
لے تو آپ کو سب کچھ مل گیا۔پس آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ قبول فرما لے۔اور جس طرح اس نے اس
وقت تک برکت ڈالی ہے، اس سے زیادہ برکت ڈالتا چلا جائے ہماری کوششوں میں۔اور ہم آخری کامیابی
کا دن جلد تر دیکھ لیں“۔مطبوعه روز نامه الفضل 13 فروری 1972ء)
773