جماعت بڑے پیار اور محبت سے قربانی دیتی ہے ۔ ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء بر موقع مجلس مشاورت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
"
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء
جماعت بڑے پیار اور محبت سے قربانی دیتی ہے
ارشاد فرمود و 27 مارچ 1971 ء بر موقع مجلس مشاورت
فضل عمر فاؤنڈیشن کا ذکر کرنے کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہ یہ بھی ختم ہوئی تھی کہ میں نے نصرت جہاں ریز روفنڈ کی تحریک کی۔اس وقت تو انسانی
دماغ کچھ اور سوچتا ہے۔حالانکہ بعض الہبی اشارے بھی تھے، جیسا کہ میں نے کئی دفعہ ذکر کیا ہے۔بہر حال
جماعت کے حالات دیکھ کر اور اپنے اندازے کے مطابق میں نے کچھ اعلان کیئے۔چنانچہ اللہ تعالی نے
اس میں بھی بہت زیادہ فضل کیا۔جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے طاقت بھی تھی۔انہوں نے میرے
اعلان اور میری تعیین پر ٹھہر نا پسند نہیں کیا۔بلکہ آگے بڑھ گئے۔مجھے اس سے بڑی خوشی ہوئی ہے۔مثلاً اس
وقت میرے ذہن میں یہ تھا کہ ایک ہزار دوست پانچ سوروپے والی صف سوم میں شامل ہوں لیکن ایک ہزار
کی بجائے 2800 سے بھی زیادہ احمد کی دوست اس صف میں شامل ہو چکے ہیں۔یعنی قریباً تین گنا زیادہ۔دو ہزار روپے دینے والی صف دوم تھی۔اس کے لئے میں نے کہا تھا کہ دوسو یا اس سے زائد ایسے دوست
ہوں، جو دو ہزار یا اس سے زائد روپے فی کس دیں۔بہر حال میرا اندازہ تھا کہ اگر جماعت میں دوسو ایسے
دوست ہوں، جو دو ہزار فی کس دیں تو یہ بھی بڑی بات ہے۔چنانچہ 201 دوست ایسے ہیں، (ممکن ہے،
یہ تعداد زیادہ ہوگئی ہو کیونکہ یہ دو، تین دن پہلے کی رپورٹ ہے۔) جنہوں نے دو ہزار اور بعض نے اس سے
کچھ زائد دینے کا وعدہ کیا ہے۔البتہ پانچ ہزار روپے دینے والی جو صف اول ہے، وہ میرے اندازے کے
مطابق پوری نہیں ہوئی بلکہ کم ہے۔ویسے اب بھی مجھے یقین ہے کہ جماعت میں چند ایک ایسے امیر دوست
ہیں، جنہوں نے ستی کی ہے۔اگر چہ رقم تو زیادہ ہے، اس میں شک نہیں۔لیکن دوسو بھی کوئی ایسی تعداد نہیں
تھی کہ پوری نہ ہوتی۔145 احباب نے اس صف اول میں حصہ لیا ہے۔ابھی 65 کی اور گنجائش موجود
ہے۔65 کی کمی کوئی ایسی چیز نہیں کہ پوری نہ ہو۔اس سلسلہ میں دفتر والوں نے مجھے یاد دہانی کرانی شروع
کی تھی تو میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ چپ کر کے اپنے کام کئے جائیں۔میرے نزدیک صف سوم میں
بھی بعض دوست ایسے ہیں اور اسی طرح صف دوم میں بھی ایسے دوست ہیں، جو اوپر کی صف میں جاسکتے
789
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہیں۔اگر صف سوم والے صف دوم میں آجائیں تو صف سوم پر تو اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ ایک ہزار
کے بجائے 2862 اس وقت بھی شامل ہیں اور بھی آرہے ہیں۔صف دوم دوسو کے بجائے تین سو تک پہنچ
سکتی ہے اور صف دوم ہی سے یا صف سوم میں بھی ایسے دوست ہو سکتے ہیں، جو Jump کر کے بدلے
ہوئے حالات میں پانچ ہزاری بن جائیں۔پانچ ہزاری مغل بادشاہوں کی طرف سے منصب بھی دیا جاتا
تھا۔مگر یہ تواللہ تعالیٰ کا عطا کردہ منصب ہے کہ پانچ ہزار دو اور زیادہ ثواب لے جاؤ۔غرض اس طرح پانچ
ہزاری بن جائیں اور وہ جو دو ہزاری ہیں، ان کی تعداد بھی کم نہ ہو۔پس بدلے ہوئے حالات میں اللہ تعالیٰ نے جن دوستوں کو پیسے دیئے ہیں، وہ اس طرف توجہ
کریں اور پانچ ہزاری بن جائیں۔جہاں تک بدلے ہوئے حالات
کا تعلق ہے، اس سے میری مراد دو قسم
کے بدلے ہوئے حالات سے ہے۔ایک یہ کہ اخلاص کی حالت بدل جائے اور طبیعت میں زیادہ جوش پیدا
ہو جائے۔اگر کوئی دوست پانچ ہزار دینے کے قابل تو پہلے بھی تھا لیکن نہیں دیئے تو اب خدا تعالیٰ اس کے
اخلاص کو بڑھا دے اور وہ کہے، میں نے ستی کی۔دوسرے یہ کہ پہلے طاقت ہی نہیں تھی۔پھر اللہ تعالیٰ نے
فضل کیا ، اسے زیادہ پیسے دے دیئے اور وہ کہے کہ میں دو ہزار پر کیوں ٹھہروں ؟ جب خدا تعالیٰ نے اپنے
دین اور عطا میں کمی نہیں کی بلکہ میرے مال میں یکدم بہت زیادتی کر دی ہے تو پھر میں پیچھے کیوں رہوں،
مجھے آگے آنا چاہئے۔مثلاً سرگودھا میں کسی کا ایک مربع میں باغ تھا، پچھلے سال موسم ٹھیک نہیں تھا، اس لئے
اس کی آمد دس ہزار روپے ہوئی۔اس دفعہ اگر اس مربع کی فصل اللہ تعالٰی نے اچھی کر دی اور دس کی بجائے
اسے تھیں ہزاریل گئے تو اس طرح میں ہزار روپے کی زائد آمدنی ہوگئی ، اس لئے وہ دو ہزار سے آسانی سے
پانچ ہزار تک پہنچ سکتا ہے۔پس ایک یہ بھی بدلے ہوئے حالات ہیں۔اور یہ محض فلسفہ نہیں بلکہ حقیقت ہماری
عملی زندگی میں ایسے حالات سامنے آتے رہتے ہیں۔مجھے دوست لکھتے رہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یکدم
فضل کیا اور پیسے زیادہ آگئے ، اس لئے ہم یہ مالی قربانی اور دے رہے ہیں۔انگلستان میں تین سال کی کوشش سے فضل عمر فاؤنڈیشن کی وصولی کے زمانے میں 21 ہزار پونڈ
جمع ہوا تھا۔مگر جماعت آگے نکل گئی۔اور نصرت جہاں ریز روفنڈ میں گوا بھی سال ختم نہیں ہوا، 21 ہزار پونڈ
جمع ہو چکے ہیں۔پچاس ہزار پونڈ کے قریب ان کے وعدے ہیں۔امام مسجد لنڈن بشیر احمد رفیق صاحب
ایک مہینہ پہلے جب وہاں سے آرہے تھے تو میں نے ان کو لکھا تھا کہ جب آپ انگلستان چھوڑ میں تو اس مد
میں 21 ہزار پونڈ جمع ہونا چاہیے۔اس وقت غالباً 16,17 ہزار پونڈ کے درمیان جمع تھا۔مگر جس وقت یہ
790
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء
وہاں سے چلے ہیں، اس وقت 21 ہزار پونڈ نصرت جہاں ریزروفنڈ میں جمع ہو چکا تھا۔اس کے بعد وصولی
کی اور اطلاعات بھی آئی ہیں۔نصرت جہاں ریزروفنڈ کے متعلق ایک لطیفہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں بہت سے مہربان ہیں۔ایک
مہربان نے یہ کہ دیا کہ نصرت بھٹو“ کے نام پر سیاسی فنڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے۔مجھے خیال آیا کہ اگر چہ اس سے
ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بہر حال حکومت کے جو ذمہ دار افسر ہیں، ان کے علم میں لانا چاہئے کہ اصل
واقعہ کیا ہے؟ اور بھی دو چار باتیں تھیں۔چنانچہ میں اس نیت سے حکومت کے ایک بڑے افسر سے ملا اور ان
سے میں نے کہا کہ ہمارے متعلق آپ دو باتوں کا خیال رکھا کریں۔ایک تو یہ کہ ہمارا ہر پیسہ رجسٹر پر چڑھتا
ہے اور ہر خرچ Cheque (چیک) کے ذریعہ ہوتا ہے۔کسی وقت آپ اپنا آدمی بھیج کر چیک کروا سکتے ہیں
کہ کہاں خرچ ہوا ہے؟ دوسرا یہ کہ اتنے اخلاص سے جو جماعت چندہ دینے والی ہے، ان کے چندوں کو ہم
اتنے پاگل اور ظالم ہیں کہ مرکز میں بیٹھ کر سیاست پر ضائع کر دیں گے۔میں نے ان سے کہا۔میں آپ کو
ایک مثال دیتا ہوں۔تین دن ہوئے ، لندن سے مجھے ایک نوجوان کو خط ملا۔اس نے مجھے لکھا کہ میں نے
اپنی شادی کے لئے کچھ رقم جمع کی تھی کہ آپ کا خط آ گیا۔( کچھ دوستوں کو میں نے یہاں سے اپنے دستخطوں
سے خط بھیجے تھے کہ جلدی رقم دیں) جب آپ کا خط آیا تو میں نے اپنی شادی ملتوی کر دی اور اپنے وعدے کی
سو یا دو سو پونڈ کی رقم ساری کی ساری پہلے سال ہی ادا کر دی۔میں نے ان سے کہا کہ اتنے پیار اور اخلاص سے
جو لوگ چندہ دیتے ہیں، ان کے چندوں کو ہم اس طرح سیاست میں ڈبو کر ضائع کر دیں گے؟ اس لئے آپ
کو اس کا خیال بھی نہیں کرنا چاہئے۔اگر آپ ایسی باتیں مان لیں تو ہمیں بڑا دکھ ہوتا ہے۔پس جماعت بڑے پیار اور محبت سے قربانی دیتی ہے۔لیکن خدا کے لئے جتنا زیادہ پیار اور
اخلاص ہو،شیطان کو اتنا زیادہ دکھ پہنچتا ہے۔پھر شیطان ثواب کو ضائع کرنے کے لئے حملے کرتا ہے۔انسان کبروغرور میں پڑ جاتا ہے اور یہ جتانے لگتا ہے کہ اس نے یہ قربانی کی۔بعض لوگ ایسے بھی ہوتے
ہیں، جو اس قسم کے فتنوں میں پڑ جاتے ہیں۔اس سے بھی ہمیں بچنا چاہئے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کو تو ہمارے
پیسے کی ضرورت نہیں، وہ تو ہمیں ثواب کا موقع بہم پہنچاتا ہے۔اس واسطے جیسا کہ میں نے نصرت جہاں
ریز روفنڈ کے اعلان پر بھی کہا تھا کہ مجھے یہ فکر نہیں تھی کہ پیسے آئیں گے بھی یا نہیں؟ اور آئیں گے تو کیسے
آئیں گے؟ کیونکہ میں جانتا تھا کہ جب خدا نے مجھے خرچ کرنے کے لئے کہا ہے تو وہ پیسے بھی دے گا۔کوئی معمولی انسان تو ایسا کر لیا کرتا ہے لیکن امیر آدمی بھی ایک حد تک جب کہتا ہے، یہ خرچ کرو تو ساتھ
791
ارشاد فرموده 27 مارچ 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پیسے کا بھی انتظام کرتا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ تو سارے خزانوں کا مالک ہے۔جب اس نے یہ کہا کہ خرچ کرو تو
وہ ضرور دے گا۔مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔جس چیز کی مجھے فکر ہے ، وہ یہ ہے کہ خالی دینا کافی نہیں ہے۔بلکہ اس کا مقبول ہو جانا ، اصل ہوتا
ہے۔یہ مذہب کا ایک بنیادی نقطہ ہے، آپ اسے کبھی نہ بھولیں۔پہلے انبیاء کی جماعتیں اس نکتے کو بھول کر
تباہ ہوگئیں۔انہوں نے یہ سمجھا کہ جان یا مال کو خدا کے حضور پیش کر دینا کافی ہے۔یہ درست نہیں۔خدا
تعالیٰ کے حضور جو جان اور مال پیش کیا جائے ، اس کا مقبول ہو جانا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے
تب فائدہ ہوتا ہے۔میں نے ایک خطبہ میں دوستوں کو ایک حدیث سنائی تھی اور مختصراً اس کی تشریح بھی کی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا ہے کہ بعض دفعہ کسی نے کوئی ثواب کا کام کیا۔فرشتوں تک نے یہ
سمجھا کہ وہ خدا کا مقبول بندہ ہے۔لیکن جب وہ اس کا اعمال نامہ خدا کے حضور لے گئے تو خدا تعالیٰ نے
فرمایا، اسے واپس لے جاؤ اور اس کے منہ پر مارو۔کیونکہ اس میں فلاں برائی تھی ، اس واسطے میں اس کی یہ
نیکی قبول نہیں کرتا۔ظاہر اور چھپے ہوئے گناہوں پر اللہ تعالیٰ ہی پردہ ڈال سکتا ہے۔اس سے استغفار کرنا چاہئے۔پس ہمیں یہ دعائیں کرتے رہنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہماری حقیر سی پیش کش کو قبول کر لے۔اگر وہ قبول ہو
جائے تو ایک دھیلہ ہمارے لئے ساری دنیا کے خزانوں سے زیادہ مفید ہے۔اور اگر رد ہو جائے تو پانچ ہزار
کیا پانچ ارب بھی آپ دے دیں تو کسی کام کا نہیں ہے۔اس وقت تک پاکستان میں نصرت جہاں ریزروفنڈ کے وعدہ جات میں سے - 11,08,576
روپے کی وصولی ہو چکی ہے۔لیکن ابھی بہت سے دوست ایسے ہیں، جنہوں نے 40 فیصد ادا نہیں کیا۔جب
کہ بہت سے دوست ایسے بھی ہیں، جنہوں نے سو فیصد ادا کر دیا ہے۔مجموعی طور پر تو 40 فیصد سے زیادہ
وصولی ہو چکی ہے۔یعنی - 26,54,594 روپے کے کل وعدے ہیں۔ان میں سے - 11,08,576
روپے وصول ہو چکے ہیں۔تو اس طرح یہ 40 فیصد سے زیادہ ہے۔لیکن چونکہ بعض دوستوں نے 40 فیصد
سے زیادہ بلکہ بعض نے تو اپنا وعدہ سو فیصد ادا کر دیا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس طریق سے جوست
ہیں، ان کی سستی پر پردہ ڈال دیا ہے۔اور مجموعی طور پر یہ شکل ہمارے سامنے آگئی کہ 40 فیصد سے زیادہ جمع
ہو چکا ہے۔لیکن قبل اس کے کہ اللہ تعالیٰ آپ کا پردہ فاش کرے۔آپ اپنے ذمہ کی رقم ادا کر دیں۔اللہ
792
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء
تعالیٰ نے آپ کو ایک موقع عطا فرمایا ہے، 40 فیصد فوراً ادا کر دیں۔تا اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا زیادہ سے زیادہ
وو
ثواب عطا فرمائے۔میں نے بتایا تھا کہ چونکہ ملک میں زرمبادلہ کی دقت ہے، اس واسطے ہم براہ راست رقم باہر نہیں
بھیج سکتے۔لیکن اس میں سے بعض خرچ یہاں کرنے پڑیں گے۔مثلا کتا بیں شائع کرنا ہے، وغیرہ وغیرہ۔یا یہاں سے جو آدمی باہر جائیں گے، ان کا کرایہ ہے۔پھر اسی سلسلہ میں جو کتا بیں شائع کی گئی ہیں، وہ تبلیغ
کا کام بھی دیتی ہیں مثلاً ” Africa Speaks “ ہے۔میرے علم کے مطابق ہمارے ہرایسے دوست،
(جن کا ابھی تک جماعت سے تعلق پیدا نہیں ہوا) جن کے ہاتھ میں یہ Africa Speaks “ گئی ہے،
وہ اثر لئے بغیر نہیں رہے۔بلکہ ان میں سے اکثر نے یہ کہا ہے کہ انہیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ دنیا میں کیا
کچھ کر چکے ہیں۔اور جو اللہ تعالیٰ فضل کر رہا ہے، اس کے متعلق میری نیت یہ ہے کہ اگر اللہ تعالٰی نے تو فیق
دی تو آخری اجلاس میں کچھ بیان کروں گا۔اس وقت میں اس کے مالی حصہ کے متعلق ہی بتارہا ہوں۔بیرون پاکستان 29 ملک نصرت جہاں ریزروفنڈ کی تحریک میں شامل ہوئے ہیں۔اور ان ملکوں
میں مجموعی رقم جس کا وعدہ کیا گیا ہے، وہ 22 لاکھ روپے کے قریب ہے۔اور یہاں کی 26 لاکھ روپے۔یہ
کل رقم 50 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔اس تحریک کا اعلان کرتے وقت خلافت احمدیہ پر 62 سال گذر
چکے تھے۔میری یہ خواہش ہے کہ نصرت جہاں ریزروفنڈ کی رقم 62لاکھ روپے تک پہنچ جائے۔مجھے امید
ہے، انشاء اللہ ضرور پہنچے گی، تھوڑی سے رقم رہ گئی ہے۔ابھی بہت سی رقمیں شمار بھی نہیں ہوئیں۔مثلاً دفتر
والوں نے جو 22 لاکھ روپے غیر ممالک کو دکھائے ہیں، اس میں انگلستان کا اٹھارہ ہزار پونڈ لیا ہے۔لیکن
میں نے بتایا کہ وہاں 21 ہزار پونڈ کی رقم جمع ہوگئی ہے اور بھی بہت سی رقمیں آگئیں ہیں، جو ابھی تک دفتری
حساب میں محسوب نہیں ہو ئیں۔دراصل میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت پر کتنے فضل کر رہا ہے۔ہمیں ایک جگہ ٹھہر نے
نہیں دیا۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے تین سالوں کے درمیان اس شاہراہ کے جن حصوں میں سے ہم گزرے
ہیں، اس سے ہم قریباً تین گنا آگے نکل گئے ہیں۔ویسے میزان کے لحاظ سے تو ڈیڑھ گنا بنتا ہے۔لیکن غیر
ملکی چندے کے لحاظ سے تین گنا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کا غیر ملکی چندہ 9لاکھ روپے ہے۔نصرت جہاں
ریز روفنڈ میں ہم اس وقت تک قریباً 25 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔اور جب 27 لاکھ پر پہنچ گئے تو تین
گنا آگے بڑھ جائیں گے۔یہ تین گنا آگے نکل جانا اور پہلے سال میں اتنی رقم کا اکٹھا ہو جانا، خواب و خیال
793
ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میں بھی نہیں آسکتا تھا۔پھر یہ جو حقیری کوشش تھی، اسے اللہ تعالیٰ نے جس رنگ میں قبول فرمایا اور جونتائج
ظاہر فرمائے ، اس کے متعلق میں بعد میں بتاؤں گا۔30 ہزار ڈالر سے اوپر امریکہ میں وعدہ ہوا ہے۔جب کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے کل 16 ہزار ڈالر
تھے۔وہاں تو قریباً د گنے پر پہنچیں گے۔لیکن میزان میں ہم انشاء اللہ آگے نکل جائیں گے۔غانا اور نائیجیریا
کا فضل عمر فاؤنڈیشن کا چندہ 20 ہزار روپے تھا مگر اب نصرت جہاں ریز روفنڈ میں صرف غانا کا 20 ہزار
سیڈیز ہے۔(ایک سیڈی دس شلنگ کے برابر ہوتا ہے۔) یعنی دس ہزار پونڈ صرف غانا کا ہے۔پھر
سیرالیون کا دس ہزار لے آن یعنی پانچ ہزار پونڈ ہے۔نائیجیریا کا میں نے دو ہزار پونڈ کا کہا تھا، ان کا اس
سے زیادہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے اس وقت تک سات ہزار پونڈ کا وعدہ کیا ہے۔یہ تین گنا سے بھی آگے
نکلے ہوئے ہیں۔لائبیریا سے متعلق مجھے شبہ ہے کہ کہیں غلط فہمی نہ ہوئی ہو۔یہ چیک کرنے والی بات ہے۔بہر حال مجموعی طور پر تین گنا سے زیادہ ہے۔پاکستان تین گنا آگے نہیں بڑھا۔پاکستان تو قریباً برابر ہی ہوا
ہے۔اس لئے میں پاکستان کی رقم بڑھاؤں گا نہیں۔اگر مجھے دوسو پورے پانچ ہزاری مل جائیں۔میرا تاثر یہی ہے کہ جو آدمی زیادہ امیر ہے، میرے نزدیک اس نے سستی کی ہے۔واللہ اعلم
بہر حال بحیثیت مجموعی جماعت آگے نکل گئی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل بھی اسی طرح دن بدن
زیادہ سے زیادہ نازل ہورہے ہیں۔مگر ساتھ ہی ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔اگلی نسل ہے، نئے
احمدی ہیں۔پہلے ایک چھوٹے سے دائرے کے اندر نسل پیدا ہورہی تھی اور نیا احمدی ہورہا تھا۔اب یہ ہے
کہ میں نے بتایا ہے کہ 29 غیر ممالک میں جہاں دوستوں نے کافی بڑی بڑی رقمیں چندے میں دیں
ہیں۔وہاں بڑی بڑی جماعتیں بن گئیں ہیں۔ان میں بڑا اخلاص پایا جاتا ہے۔مگر محض اخلاص کافی نہیں۔ان کی تربیت کی ضرورت ہے۔تربیت آپ نے کرنی ہے یا وہاں مربی بنانے ہیں، وہ بھی آپ ہی کا کام
ہے۔اس کے متعلق کچھ گفتگو انشاء اللہ بعد میں کریں گئے“۔رپورٹ مجلس شوری منعقد ہ 27 تا 29 مارچ 1971ء)
794