جس جماعت کا دائرہ عمل ساری دنیا پر محیط ہو اس کی سوچ محدود نہیں ہونی چاہیے ۔ ارشاد فرمودہ 28 مارچ 1971ء بر موقع مجلس مشاورت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
جس جماعت کا دائرہ عمل ساری دنیا پر محیط ہو، اس کی سوچ محدود نہیں ہونی چاہیے
"
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء برموقع مجلس مشاورت
کنر می سندھ کی طرف سے دراصل تجویز یہ تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی
کتب کا سندھی ترجمہ ہونا چاہئے۔مجھے بڑی تکلیف ہوئی یہ پڑھ کر۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا فکر اور
تدبر بڑا محدود ہے۔جس جماعت کو اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے پیدا کیا
ہے، اس کا فکر سندھ یا پنجاب یا سرحد یا بلوچستان میں محدود ہو کر نہیں رہ جانا چاہئے۔اس واسطے میں نے
اپنی طبیعت کے مطابق ان کا یہ فقرہ بدل دیا کہ سندھی میں کیوں؟ غیر ملکی زبانیں ہماری اپنی زبانیں ہیں،
ان میں تراجم ہونے چاہئیں۔بڑی ضرورت ہے۔زبانوں اور تراجم کے لحاظ سے تو اور بہت سے کام ہیں،
جس کی تفصیل اس وقت بتانا مناسب نہیں۔میں نے جو دورہ میں دیکھا اور مشاہدہ کیا اور اسی وجہ سے میری
خواہش ہے کہ جلد یہاں پریس لگ جائے۔اللہ نے توفیق دی تو میں کل کچھ تفصیل بتاؤں گا۔انشاء اللہ۔پس سب زبانوں میں تراجم ہونے بڑے ضروری ہیں۔اور آہستہ آہستہ ہوں گے۔لیکن کوئی قدم
اٹھنا چاہئے۔جوشخص کھڑا ہے، وہ سو گز پر بھی پہنچنے کی توقع نہیں رکھ سکتا۔وہ تو وہیں کھڑا ہے۔لیکن جو صبح ہی صبح
چل پڑا اور اس نے یہ عہد کیا کہ میں شام تک چلتا ہی رہوں گا تو وہ دس پندرہ میل تک چلا جائے گا بلکہ اس سے
بھی زیادہ چل سکتا ہے۔پس حرکت میں آنا چاہئے اور ہر شعبہ زندگی میں ایک حرکت پیدا ہو جانی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نے قرآن کریم کی جو تفسیر فرمائی ہے، اس کے اندر دو اہم
خاصیتیں پائی جاتی ہیں ، اس کا ترجمہ بہت ضروری ہے۔دو خاصیتوں میں سے ایک یہ ہے کہ آج کے
مسائل کو سلجھانے کا مواد اس کے اندر موجود ہے۔اور دوسرا یہ کہ قرآن کریم کی تفسیر کو آپ نے اس نہج پر
بیان فرمایا ہے کہ در در رکھنے والا دل اور غور کرنے والا دماغ اور دعاؤں میں مصروف رہنے والی روح آپ کی
تفسیر کو آگے چلا کر کل کے مسائل کو حل کرنے کی بھی توفیق پاسکتی ہے۔پس آدم کی زندگی میں یہ جو حرکت ہے، جس کے پہلو بہ پہلو ہم نے اب اپنے زمانے میں چل کر
ان کی برائیاں اور ان کی کمزوریاں اور ان کے نقائص کو دور کر کے نہ صرف انسانیت کے صحیح مقام پر ان کو لانا
795
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اور وہاں قائم رکھنا ہے بلکہ زمانہ کے ساتھ ساتھ آگے بھی بڑھنا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم ہر
انسان تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام پہنچا دیں۔یہ صحیح ہے کہ ترجمہ بہر حال ترجمہ ہے۔اصل سے تو وہ کسی طور پر مقابلہ نہیں کر سکتا۔لیکن ان کو
جب ترجمہ پڑھ کر اس بیان کا چسکا پڑ جائے گا، جس کا کہ وہ ترجمہ ہے تو پھر کہیں گے کہ ہمیں اردو سکھاؤ تا کہ
ہم اصل کو بھی پڑھیں۔باہر سے آنے والوں میں جنہوں نے اردو سیکھی ہے اور جنہوں نے صحیح اردو نہیں
سیکھی ، ان کا آپس میں بڑا فرق ہے۔شروع میں یہ رو جاری ہوئی تھی۔میرے بچپن کے زمانے میں جب
کہ میں مدرسہ احمدیہ میں تھا، انڈونیشیا اور جاوا، سماٹرا اسے دس، بارہ لڑکے آگئے تھے۔ان میں سے ابو بکر بھی
تھے، جواب پیچھے جاوا، سماٹر امشنز کے انچارج بھی رہے ہیں۔وہ میرے ہم عمر تھے۔شاید ایک، دو سال کا
فرق ہوگا۔وہ اس طرح اردو بولتے تھے، جس طرح کے ہمارے ملک کے اچھے اردو دان۔اللہ تعالیٰ نے
ایسا انتظام کیا تھا کہ اچھے دماغ زبان کے لحاظ سے بھی مل گئے۔عربی ان کی بڑی اچھی تھی اور وہ بڑے اچھے
مبلغ ثابت ہوئے لیکن جو باہر سے پڑھنے کے لئے آتے ہیں اور اردو نہیں سیکھتے ، ان پر یہاں آ کر تھوڑا سا
بلکا سارنگ چڑھ جاتا ہے۔جس طرح کہ رنگ ختم ہورہا ہوتو بعض دفعہ اور پیسے ما لک خرچ نہیں کرنا چاہتا تو
مزدور کو یہ کہتا ہے کہ جو رنگ باقی تھوڑا سا بچ گیا ہے، اس میں بہت سا پانی ملا کر میرے غسل خانے میں
رنگ کر دو۔اس طرح ان کے اوپر ایک ہلکا سارنگ تو بہر حال چڑھتا ہے۔لیکن اس میں وہ مزا نہیں ہے، جو
اسلام کا پورا نورانی رنگ رکھتا ہے۔چمک اور بشاشت اور رعب اور غلبہ کی شعاعیں اس کے اندر سے نکلتی
ہیں ، وہ رنگ ان پر نہیں چڑھتا۔ایک دفعہ ہمارے کالج میں اردو کا نفرنس ہوئی تھی۔اس موقع پر میں نے ان کو کہا تھا کہ جماعت
احمدیہ کا زبان اردو پر یہ احسان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی کتب پڑھنے کی خاطر ساری دنیا
کی قوموں میں اردو پڑھنے کا شوق پیدا ہو گیا ہے۔یعنی ایک حصہ میں تو اب ہے اور کچھ کو بعد میں احمدیت
کی وجہ سے شوق ہو جائے گا۔عربی تو ہے ہی ہماری زبان کیونکہ وہ قرآن کریم کی زبان ہے۔اور ہمارے
محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان ہے۔اس لئے وہ تو ہماری ہی زبان ہے۔وہ ہمیں آتی ہو یا نہ آتی ہو،
اپنی زبان سے زیادہ پیار ہے، ہمیں عربی سے۔لیکن اس کے بعد اردو ہے۔کیونکہ قرآن کریم کی ایسی تفسیر
ہمیں تو کہیں نظر نہیں آئی۔افریقہ میں بڑے اچھے لوگ ہیں۔ایک نوجوان صحافی جو احمدی نہیں تھا، مجھ سے پوچھنے لگا کیا
بات ہے، ہم آپ کے پیچھے نماز پڑھ لیتے ہیں، آپ ہمارے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ؟ میں نے کہا بات تو کچھ
796
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
نہیں۔صاف بات ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ امام صلوۃ تم مقر نہیں کرو گے میں مقرر
کروں گا۔چنانچہ آپ نے مقرر کر دیا اور مقرر اس طرح کیا کہ آپ نے فرمایا، جس کو زیادہ قرآن کریم آتا
ہو، وہ امامت کرایا کرے۔اب مہدی آگیا۔اس نے اللہ سے قرآن کریم کی تفسیر سیکھی اور ہمیں سکھا دی۔تمہیں تو نہیں نہ آتی وہ تفسیر؟ کہنے لگا، نہیں آتی۔میں نے کہا، چونکہ ہمیں زیادہ قرآن کریم آتا ہے، اس
لئے تم ہمارے پیچھے نماز پڑھا کرو۔ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم امام بنا گئے ہیں۔یہ بات اس کی سمجھ میں آ
گئی کیونکہ دماغ میں کوئی تعصب نہیں تھا۔یوں بھی وہ بڑے بے تعصب لوگ ہیں۔پس قرآن کریم کی تفسیر جو آج کے مسائل بھی حل کرتی ہے اور ایسی تفسیر ہے، جو کل کے مسائل
کے حل کرنے کے علوم کا بیج بھی اپنے اندر رکھتی ہے، اس کا ترجمہ ہونا چاہئے۔صرف سندھی میں کیوں؟
جیسا کہ کنری نے تجویز کیا۔پشتو میں بھی ترجمہ ہونا چاہئے ، فارسی میں بھی ہونا چاہئے ، پنجابی میں بھی ہونا
چاہئے۔پنجابی صرف پنجابی کے جوش میں آکر کہہ دیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی تو الگ بات ہے۔ورنہ ہر
پنجابی کو اتنی اردو ضرور آتی ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان کتب کی زبان سمجھ لے جو
دعوے کے بعد لکھی گئیں۔دعوے سے پہلے علماء آپ کے مخاطب تھے اور وہ بڑی ثقیل زبان بولا کرتے
تھے۔اگر ان کی زبان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بات نہ کرتے تو کہتے تمہیں تو زبان ہی
نہیں آتی ، تم نے ہمارے ساتھ کیا مقابلہ کرنا ہے۔اس واسطے ایسی زبان کو استعمال کیا ہے اردو میں بھی،
فارسی میں بھی اور عربی میں بھی حتی کہ عرب میں رہنے والے بڑے بڑے عرب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کی عبارتیں پوری طرح سمجھ نہیں سکتے۔کیونکہ ان پر خدا تعالیٰ نے یہ رعب ڈالنا تھا کہ یہ میرا شاگرد
ہے، تم اس پہلو سے بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔پھر ایک دن خدا نے کہا کہ جا میرے بندوں کو ، جنہیں
دنیا عوام کہتی ہے، اکٹھا کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لے آ۔جب مخاطب عوام ہو
گئے تو زبان بدل گئی۔اتنی تبدیلی ہوئی کہ اگر ماہر زبان کے سامنے دو کتا ہیں بتائے بغیر رکھی جائیں تو وہ بڑا
ہی ثبوت اپنی مہارت کا دیتے ہوئے کہے گا کہ یہ دونوں کتابیں ایک شخص کی نہیں۔پس اتنا فرق ہے، زبان
میں۔کیونکہ مخاطب بدل گیا تھا۔آپ کا استاد اللہ تعالی تھا اور یہ تو کسی کو ہی موقع ملتا ہے۔پس ان کتب کے ترجمے ہونے چاہئیں۔لیکن یہ محدود وفکر کہ سندھی میں ترجمہ ہونا چاہئے ، مجھے
پسند نہیں آئی، ساری زبانوں میں ہونا چاہئے۔اور اس کے لئے ہمیں ابھی سے کوئی مستقل سب
کمیٹی مقرر کر
دینی چاہئے۔کیونکہ زیادہ تفصیل میں تو ہم اتنی بڑی مجلس میں بحث نہیں کر سکتے۔لیکن وہ کمیٹی آکر بتایا
797
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کرے کہ ہم نے غور کیا ہے۔لیکن وہ غوران کا صرف مارچ کے مہینے میں نہ ہو بلکہ ہر مہینے میں ہوا کرے۔ضمنا شوری کی دونوں سٹینڈنگ سب کمیٹیوں کے سیکرٹری نوٹ کرلیں کہ انہوں نے مہینہ میں ایک میٹنگ
ضرور کرنی ہے اور مجھے رپورٹ بھی دینی ہے کہ اتنے گھنٹے کی سب کمیٹی کی میٹنگ ہوئی اور ہم نے غور کیا۔یہ
ٹھیک ہے کہ یہ سارے رضا کارانہ کام کرنے والے ہیں اور ان کے اپنے کام بھی ہیں اور ہمیں ان کے اپنے
کاموں میں کوئی اعتراض نہیں۔لیکن ہمیں اس بات پر ضرور اعتراض ہے کہ مہینے میں اپنے کام چھوڑ کر ایک
دن کے لئے بھی نہیں بلکہ تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ کر اس ضروری کام کی طرف توجہ نہ دیں، جو جماعت کا اور
بنی نوع انسان کا کام ہے۔نمائندگان سے مخاطب ہو کر حضور نے فرمایا:۔" کیا سب متفق ہیں کہ زیادہ سے زیادہ زبانوں میں جلد سے جلد تراجم کرائیں جائیں؟“
چنانچہ جب اللہ تعالیٰ کا منشاء معلوم ہوا تو میں نے اس بات کا اظہار بھی کیا اور میرا دل بھی اس
ایمان سے بھر گیا کہ یہ کام تو ضرور ہوگا۔لیکن کس رفتار سے ہوگا اور کتنی جلدی ہوگا ، اس کا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہی
تھا۔ظاہری حالات میں یہ نظر آتا تھا کہ شاید اس منصوبہ کے پہلے مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر پانچ
سال یا ممکن ہے سات سال لگیں گے۔اس کا اظہار میں نے وہاں بھی کیا۔چنانچہ میں جب وہاں سے
واپس آیا تو مجھے نظر آنے لگا اور میری بعض حسوں نے ( جو ہر ایک کو میسر نہیں آتی ، اللہ تعالیٰ بعض بندوں کو
دے دیتا ہے۔محسوس کیا کہ یہ کام تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی جلدی سے ہو جائے گا۔وہ تو یہاں
سے اتنی دور بیٹھے ہوئے ہیں۔بعض دفعہ ایک مہینے کے بعد خط پہنچتا ہے۔ان کو تو حالات کا پتہ نہیں تھا۔میں
نے ان سے جو باتیں کیں، وہ ان کے کانوں میں پڑی ہوئی تھیں۔اس کے مطابق وہ اپنی سکیم بڑی آہستہ
آہستہ بنارہے تھے۔چنانچہ ان کو ڈانٹنا پڑا کے دوڑو۔میں تو دوڑ رہا ہوں، تم آہستہ آہستہ چل رہے ہو۔میرے ساتھ کیسے رہو گے؟ دوڑ و تا کہ اکٹھے چلیں۔اب ظاہری حالات میں یہ وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ ایک سال پورا نہیں ہو گا کہ ہمارا
کام کافی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ جائے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔ایک تو ڈاکٹروں نے وہاں کے
لئے اپنی زندگیاں وقف کرنی شروع کیں اور دوسرے اساتذہ نے اپنی زندگیاں وقف کرنی شروع کیں
اور بڑی تیزی سے کام شروع ہو گیا۔اس وقت تک یعنی ایک سال کے اندر اندر تین ڈاکٹروں نے کام
شروع کر دیا ہے۔تیسرے کے متعلق ابھی غانا سے اطلاع نہیں آئی۔لیکن یہ اطلاع تھی کہ وہ جلدی ہی ایک
دودن میں کام شروع کر دیں گے۔اس مہینے کے آخر میں کسی وقت انہوں نے کام شروع کرنا تھا۔798
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
دو جگہ تو غیر احمدی پیراماؤنٹ چیفس نے پختہ مکان، جو وہاں بہت کم ہیں ، ( کنکریٹ کی چھتوں
والے ) وہ ہمارے ہیلتھ سنٹر ز کو دیئے ہیں۔جس جگہ ڈاکٹر غلام مجتبی صاحب ہیں ، وہاں تو اتنا بڑ امکان ہے
کہ وہ کہتے ہیں کہ اکیس (21) بیڈ کا ان ڈور ہسپتال بھی تیار کر لیں گے۔اور جہاں پہلے کام شروع ہوا ہے
یعنی کماسی سے 20 میل شمال مغرب میں وہاں بھی خاصی بڑی عمارت ہے۔لیکن اتنی بڑی نہیں۔لیکن اس
کے ساتھ ہی وہاں انہوں نے نصف میل ( ایک جگہ غلطی سے میرے منہ سے میل یا ڈیڑھ میل نکل گیا تھا،
دراصل نصف میل مربع) کا علاقہ وہاں کے لوگوں نے ہمیں دیا ہے۔تا کہ ہم اپنے کام یعنی ہیلتھ سنٹرز
وغیرہ کو وسیع کر سکیں۔نصف میل مربع تھوڑا علاقہ نہیں۔یہ بہت بڑا علاقہ ہوتا ہے۔66
اجے بواڈے، جہاں ہماری ایک احمدی بہن الحاجہ فاطمہ نے کوئی 25-20 ہزار پونڈ اپنی طرف
سے خرچ کر کے ایک بہت بڑی مسجد بنوائی تھی اور جس کا میں نے افتتاح کیا تھا، وہاں کی اسیر یا لوکل کمیٹی
نے ہمیں 120 ایکڑ زمین دی ہے۔آج اخبار میں آیا ہے، بعضوں نے پڑھ لیا ہوگا۔بعض اخبار نہیں پڑھتے
سب کو اخبار پڑھنا چاہیئے۔نائیجیریا کے شمال میں سکوٹوسٹیٹ ہے۔یعقوب گوون صاحب نے نائیجیریا کی بارہ نئی سٹیٹس
بنائی ہیں۔ان میں سے ایک یہ سکوتو کی سٹیٹ ہے۔میں نے وہاں چار سکول کھولنے کی پیش کش کی تھی۔دو
لڑکوں اور دولڑکیوں کے۔کیونکہ مسلمان لڑکیاں تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔وہاں کی حکومت نے ہمیں دو جگہ
140-40 یکٹر زمین ہمارے سکولوں کے لئے دی ہے۔یہ بھی بڑی زمین ہے۔سال کے اندر اندر یہاں
شمالی علاقہ میں لڑکوں کے دو سکول کھل چکے ہیں۔ایک تو کھل گیا ہے، دوسرے کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ اس
مہینے کی 29 تاریخ کو کھل جائے گا۔نائیجیریا میں ان دو سکولوں کے علاوہ غانا میں بھی دونئے سکول کھل گئے ہیں۔ایک تو لڑکوں کے
لئے اور دوسرا لڑکیوں کے لئے۔حالانکہ اس پر کافی وقت لگتا ہے۔بعض دفعہ تو ہمارے خط کا جواب دو،
اڑھائی مہینے کے بعد آتا ہے۔بعض دفعہ جلدی آجاتا ہے بعض دفعہ بڑی در لگتی ہے۔ریڈ ٹیپ ازم جس
طرح ہمارے ملک میں ہے، وہاں ان کے ملکوں میں بھی ہے۔اساتذہ اور ڈاکٹروں کے لئے ریذیڈنٹ
پر مٹ یا ڈاکٹروں کے لئے گورنمنٹ سے اجازت وغیرہ کے سلسلہ میں کافی دیر گتی ہے۔لیکن پرمٹ ابھی
یہاں پہنچے نہیں تھے کہ انہوں نے وہاں عارضی انتظام کر کے سکول جاری کر دیئے تھے۔اب پرمٹ کی
وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔799
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دوڈاکٹر گیمبیا میں جارہے ہیں۔ان میں سے ایک تو یہاں سے روانہ ہو گیا ہے اور دوسرا ڈاکٹر
بھی یہاں سے انشاء اللہ 15 دن تک روانہ ہو جائے گا۔کئی اور ڈاکٹر بھی پیچھے تیار کھڑے ہیں۔میرے تو
و ہم گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر اتنے فضل نازل کرنے کا ارادہ کر چکا ہے۔” بہر حال یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہی ہے، جو لوگوں کے دلوں کو بدل رہا ہے۔وہاں ایک ایسا ڈاکٹر
بھی بھیج رہے ہیں، جو انگلستان میں بڑے آرام سے بیٹھا ہوا تھا اور وہ ڈینٹسٹ ڈاکٹر عبدالحق صاحب
لا ہور والوں کا صاحبزادہ ہے۔انہوں نے وقف کیا ہے۔وہ اب 60 پونڈ اور One fourth of the
net income پروہاں بڑے اخلاص سے جا رہے ہیں۔یہاں ہمارے ایک ڈاکٹر نے چھٹی مانگی تھی۔کیونکہ میں نے یہ ہدایت کی تھی تین ، تین سال کی چھٹیاں لیں اور وہاں چلے جائیں۔نوکریاں نہ چھوڑیں۔پھر یہاں آکر ملک کی خدمت کریں۔بعض جگہ ان کی چھٹیاں منظور ہو گئیں ، بعض جگہ منظور نہیں ہوئیں۔تعصب یا جہالت ہر جگہ ہوتی ہے۔بہر حال ایک ڈاکٹر کو محکمہ نے چھٹی نہیں دی تو اس نے استعفیٰ دے دیا۔اب وہ استعفی منظور کرنے میں دیر کر رہے ہیں۔لیکن یہ تو Pinpricks ہیں۔جس طرح سوئی چھوئی جاتی
ہے۔سوئی چھنے سے انسان مرتا تو نہیں لیکن تکلیف ضرور ہوتی ہے۔ایسی سوئیاں تو ہمیں چھتی ہی رہتی
ہیں۔اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔غرض انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے کہ میں نے تو بہر حال جانا
ہے، زندگی وقف کی ہوئی ہے۔بڑے اخلاص سے نوجوان ڈاکٹروں اور بڑی عمر کے ڈاکٹروں نے اپنے
آپ کو خدمت کے لئے پیش کیا ہے۔دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کی اس پیش کش کو قبول فرمائے اور
انہیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔پس آپ خدا تعالیٰ کی بڑی حمد کریں۔وہ جماعت پر اتنے فضل کر رہا ہے کہ انسان کی عقل حیران
رہ جاتی ہے۔ہمیں اس وقت سکولوں کے پھیلاؤ کے لئے پہلے مرحلے پر 70 سے 80 ٹیچرز کی ضرورت
تھی۔چنانچہ سو، دوسوٹیچر ز نے اپنی اپنی زندگی سلسلہ کے لئے وقف کر دی ہے۔اس طرح بہت سے
ڈاکٹروں نے بھی زندگی وقف کی ہے۔جنہیں ہم نے سر دست Waiting List پر رکھ لیا ہے۔لاہور
ریجن میں اس سال جولر کا میڈیکل کے آخری امتحان میں فرسٹ آیا ہے، وہ ہمارا بڑا پیارا احمدی نوجوان
ہے۔اس نے بھی اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔کوئی اور فرسٹ آتا تو اس نے اپنے ملک میں بھی اس طرح
خدمت نہیں کرنی تھی۔اس نے سوچنا تھا کہ کوئی انگریزی فرم اسے زیادہ پیسے دے کر رکھ لے تو زیادہ اچھا
ہے۔لیکن اس احمدی بچے نے کہا کہ میں افریقہ میں جاکے خدمت کروں گا۔میں نے مشورے کے بعد اس
800
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
کے لئے یہ پروگرام بنایا ہے کہ وہ پہلے یہاں ہاؤس جاب ضرور کرے۔اس لئے کہ افریقہ میں وقف زندگی
کے بعد خدمت انشاء اللہ برکات کا موجب ہوگی۔اور اس فرد کے لئے بھی اس کی ترقی کی راہوں میں
روک نہیں بنے گی۔چنانچہ ڈاکٹروں سے میں نے مشورہ کیا۔میں نے کہا کہ میں ان بچوں کی آگے علمی
استعدادوں کی زیادتی کے راستے میں روک نہیں بنا چاہتا۔اس واسطے یہ بتاؤ کہ اگر یہ ہاؤس جاب کئے بغیر
چلے جائیں تو آئندہ ان کی مزید پڑھائی میں حرج تو نہیں ہو گا ؟ چنانچہ مجھے بتایا گیا کہ اگر اس طرح اگر چلے
گئے تو F۔R۔C۔S وغیرہ کے جو امتحان ہوتے ہیں، ان میں شامل نہیں ہو سکتے۔پھر واپس آکر ایک سال
ہاؤس جاب کریں، تب ان کو اجازت ملے گی۔میں نے کہا کہ پھر نہیں بھیجیں گے۔یہ ابھی ہاؤس جاب
کریں گے۔یہ دو بچے ہیں۔ان کو میں نے روک لیا ہے کہ تم ہاؤس جاب کرو۔پھر وہاں تین سال خدمت
کرو۔اور بجائے اس کے کہ تم تین سال کے بعد واپس آکر پھر انگلستان جاؤ۔پیسے تم نے جمع کئے ہوئے
ہوں گے، وہیں سے انگلستان جا کر Higher Digree لو۔پھر یہاں آکر اپنے ماں باپ سے ملو اور پھر
اگلے تین سال کے لئے وہاں جا کر خدا کا کام کرو۔دین بھی تمہیں ملے گا، دنیا بھی تمہیں ملے گی۔ہم تو انشاء
اللہ بفضلہ تعالیٰ دین اور دنیا میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جانے والی قوم ہیں۔غرض نوجوانوں میں بھی
اور بڑوں میں بھی اتنا اخلاص پایا جاتا ہے کہ آدمی بے اختیار ہوکر خدا تعالیٰ کی حمد میں مصروف ہو جاتا ہے۔پس ہمیں خدا تعالیٰ کی ہر وقت حمد کرتے رہنا چاہئے۔نائیجیریا میں دس میڈیکل سنٹر کھولنے کی تجویز تھی۔وہاں کی حکومت نے ابھی اصولی طور پر
پانچ کی اجازت دی ہے اور ریزیڈنٹ پرمٹ تو ابھی تک شاید ایک کا آیا ہے، باقی کی انہوں نے منظوری تو
دے دی ہے۔ان کے جانے میں کچھ وقت لگے گا۔غانا میں چار میڈیکل سنٹر کھولنے کا میں نے کہا تھا۔اب وہ زور دے کر پانچ کا کہتے ہیں اور پانچواں ڈاکٹر بھجوانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔گیمبیا میں بھی جب ڈاکٹر جائیں گے تو پھر مطالبے بہت شروع ہو جائیں گے۔میں نے گیمبیا
میں ایک سکول
کی بنیا درکھ دی تھی۔اس وقت مولوی محمد شریف صاحب ( بڑے سمجھدار آدمی ہیں لیکن پتہ نہیں
کیا نا مجھی کی بات کر گئے ) نے مجھے سے وعدہ کر لیا کہ 18 مہینے میں ہم اس سکول کی عمارت کو مکمل کر لیں گے۔حالانکہ گیمبیا کی جماعت کے خزانے میں اس کام کے لئے ایک دھیلہ بھی نہیں تھا۔لیکن مجھے انہوں نے یہ تاثر
دیا کہ ہمیں کوئی وقت نہیں پیسے بھی جمع ہو جائیں گے اور باقی سب کچھ بھی ہو جائے گا۔میں نے اس وقت ان
سے کہا کہ 18 مہینے کیوں؟ کوشش کرو ایک سال کے اندر سکول کی عمارت مکمل ہو جائے۔جب میں افریقہ
801
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کے دورے سے واپس آگیا تو مجھے پتہ لگا کہ بس بنیاد رکھی ہوئی ہے اور کام ہو نہیں رہا کیونکہ پیسے نہیں۔ہمارے مبلغوں کو اس قسم کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔یوں
تو اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرتا ہے۔گیمبیا میں ہمار ایک ہی
میڈیکل سنٹر ہے۔ان سے میں نے بذریعہ خط پوچھا کہ تمہارے پاس بنک میں آمد کی رقم کتنی ہے؟ انہوں
نے مجھے اطلاع دی ہے کہ ساڑھے چھ ہزار پونڈ موجود ہے اور اگلے ایک، دو مہینے میں جو تمہیں آنے والی ہیں،
وہ بھی امید ہے، ہزار سے پندرہ سو پونڈ تک پہنچ جائیں گی۔ان کو لا کر زیادہ فنڈ ہو جائے گا۔اس واسطے اگر چہ
ان
کا ابھی ایک سال نہیں ہوا تھا۔لیکن میں ان کو واپس گیمبیا بھیج رہا ہوں کہ وہاں جا کر کام سنبھالیں۔کیوں
غلطی کر کے آئے ہیں؟ یہ ان کو دو، اڑھائی ہزار پونڈ کی سکول کے لئے (Sanction ) منظوری دیں
گے۔پہلے سال میں سارا خرچ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔پہلے سال تو پہلی کلاس کی ایک یا دو سیکشن ہوں گی یا دو
کلاسیں ہوں گی۔زیادہ رقم کی ضرورت نہیں ہوگی۔نقشہ بنا ہوا ہے۔جتنی ضرورت ہے، کمرے بنا لو اور کام
شروع کر دو۔اگلے سال اور پیسے دے دیں گے یا خود جمع کر لیں گئے۔22
وہاں باتھرسٹ ( گیمبیا) جو میڈیکل سپیشلسٹ سنٹر بنا تھا، اس کے لئے وہ چونکہ نئے نئے
آزاد ہوئے ہیں، ان کو یہی خوف رہتا ہے کہ ہم ان کو زمین دے دیں، پتہ نہیں یہ بناتے ہیں یا بنا ئیں گے تو
کب بنائیں گے؟ اصولی طور پر وزیر صحت نے منظوری دے دی ہے، زمین کی تسلی دلا دی ہے۔لیکن عملاً
زمین نہیں دی۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر پہنچیں تو پھر زمین دیں۔لیکن اگر وہ زمین
پہلے دے دیتے تو ڈاکٹر کے پہنچنے سے پہلے ہم ضروری عمارت تعمیر کر دیتے۔اب ہمارا ڈاکٹر جائے گا، اس کو
عارضی طور پر کرایہ کے مکان میں رہنا پڑے گا۔میں نے اپنے ان میڈیکل سینٹر کا کام شروع کرنے کے
لئے 3 ہزار پونڈ کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم وہ وہاں کمائیں گے۔ہمیں اہل افریقہ کے مال و دولت میں
تو کوئی دلچسپی نہیں۔ہم تو انہی پر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ہمارے ایک میڈیکل سینٹر کی جو Earning ہے،
اس میں دو، اڑھائی ہزار پونڈ سکول کے ابتدائی اخراجات کے لئے اور تین ہزار پونڈ میڈیکل سنٹر کے لئے
منظوری دے دی گئی ہے۔چونکہ یہ مثلاً T۔B کا سنٹر ہوگا، اس کے لئے بہر حال علیحدہ عمارت کی ضرورت
ہے۔اور اسی طرح یہ جو T۔B کے لئے مرض کی نوعیت کے لحاظ سے بھی اور کام کے لحاظ سے بھی ہمیں بہت
بڑا ایکسرے پلانٹ چاہئے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایک بڑا ایکسرے پلانٹ منگوا کر ایک جگہ سے
دوسری جگہ Shift ( شفٹ ) کیا جائے تو وہ ٹوٹ جائے گا۔مثلاً پہلے ایک کرائے کے مکان میں اور پھر
دوسرے کرائے کے مکان میں منتقل کرتے رہنے سے اس کے ٹوٹ جانے کا احتمال ہوتا ہے۔کیونکہ کرائے
ތ
802
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
کے مکانوں
کا تو پتہ نہیں ہوتا۔چاہے تو مالک مکان چار مہینے کے بعد خالی کرنے کا نوٹس دے دے۔اس
صورت میں پھر وہاں سے اکھیڑ اور دوسری جگہ لے کر جاؤ۔اور وہ بڑی قیمتی چیز ہے۔اس کے بنانے
والے انجینئر خود آتے ہیں اور اسے نصب کر کے دیتے ہیں۔ایک دفعہ تو وہ آکر نصب کر جائیں گے۔بعد
میں ہم پر ذمہ داری پڑ جائے گی۔ہم خواہ مخواہ اپنے پیسے کا نقصان کیوں کریں؟ چنانچہ اسی واسطے
Siemens جرمنی کے ایجنٹ کو میں نے بلا کر کہا تھا کہ جہاں کے لئے ہمیں ایکسرے پلانٹ درکار ہے،
وہاں کے یہ حالات ہیں۔تم مجھے ایک اچھا Portable ایکسرے پلانٹ دو، جسے ہمارا ڈاکٹر جہاں چاہے،
استعمال کرے۔اسے باہر بھی لے جاسکے۔کیونکہ باہر بھی اس کی ضرورت رہے گی۔ایک سال تک انشاء
اللہ وہاں ہمارا کلینک بن جائے گا اور وہ کمرے بن جائیں گے، جہاں ہم ایکسرے پلانٹ لگا سکیں گے۔پھر ہم اس سے بھی بہت بڑا منگوا لیں گے۔یعنی اس وقت جو ہمارے یہاں کے ہسپتال ہیں ، اس سے اچھایا
اتنا ہی بڑا منگوالیں گے۔بہر حال ہم یہ دیکھ لیں گے جو بھی اچھا اور مناسب حال ہو، وہ منگوالیں گے۔اب
یہ دوڈاکٹر وہاں چلے جائیں گے۔آنکھوں سے متعلق پیشل سنٹر کھولنے کا کام ابھی باقی ہے۔خدا کرے
آنکھوں کا ماہر ڈاکٹر بھی جلدی مل جائے۔غرض جو خرچ ہوتا ہے، اس کا بھی اللہ تعالیٰ نے خود ہی انتظام کر دیا ہے۔یہ بھی اس کا خاص فضل
ہے، ورنہ تو یہاں سے ہم ایک دھیلہ بھی باہر نہیں بھیج سکتے۔زرمبادلہ کی پابندی ہے۔دوسرے ہم جو آدمی
باہر بھیجتے ہیں، ان کے ٹکٹ زیادہ تر Bonus Vocher پر لینے پڑتے ہیں۔اسی طرح کتا بیں چھاپنی
پڑتی ہیں یا ٹرینگ دینی پڑتی ہے۔اس قسم کے کام یہاں کے روپے سے ہوتے ہیں۔ہم باہر سے روپیہ
آسانی کے ساتھ بھجوا سکتے ہیں۔مثلاً انگلستان میں 21 ہزار پونڈ جمع ہے۔یوں تو ان کے وعدے 50 ہزار
پونڈ کے قریب پہنچے ہوئے ہیں۔وہ بھی انشاء اللہ آجائیں گے یا 30 ہزار ڈالر امریکہ میں ہے، جس کا
مطلب ہے، بارہ ہزار پونڈ۔یہ بھی کافی رقم ہے یا کچھ رقم سوئٹزر لینڈ میں جمع ہے۔یہ وہ ملک ہیں، جہاں
سے ان ملکوں کے اندر کمانے اور عطایا دینے والوں کی رقم کو باہر بھجوانے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔سیرالیون کے لئے دوست دعا کریں۔وہاں جانے کے لئے ہمارے ڈاکٹر تیار تھے۔وہاں
ہمارے چار (ہمارے یہاں کے انٹر کالج کے معیار پر ) ہائر سیکنڈری سکول ہیں۔ان کا معیار ایف اے۔ایف ایس سی تک ہے۔یہاں کے کالجز میں ایف ایس سی بلکہ بی ایس سی کی جو لیبارٹریز ہیں، ان کے
مقابلے میں ہمارے سکولوں
کی لیبارٹریز بلا مبالغہ دس گنا زیادہ اچھی ہیں۔ممکن ہے، سو گنا اچھی ہوں لیکن
803
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دس گنا زیادہ اچھی تو میں علی وجہ البصیرت کہہ سکتا ہوں۔وہاں کی لیبارٹریز میں نے دیکھی ہیں۔بعض
لیبارٹریز تو ہمارے کالج کی لیبارٹری سے اچھی ہیں۔حالانکہ مغربی پاکستان میں اس وقت جو سائنس کا لجز
ہیں، ان میں ہمارا کالج خدا کے فضل سے سب سے اچھی لیبارٹری رکھتا ہے۔وہاں اس قسم کے ہمارے ہائیر
سیکنڈری سکول موجود ہیں۔پس ہمارے ڈاکٹر تو تیار تھے لیکن وہاں ایک، دو ہفتے ہوئے فوجی بغاوت ہوگئی
ہے۔وہاں پہلے بھی بغاوتیں ہوتی رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ فضل
کرتا رہا ہے۔نہ ہماری جماعت کو کوئی نقصان
پہنچا، نہ کوئی ہمارے سکولوں وغیرہ کے کاموں پر کوئی برا اثر پڑا ہے۔کیونکہ وہاں کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ
بچے اور حقیقی خادم کی حیثیت سے یہاں آئے ہیں۔ہماری سیاست سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں، ہمارے
اموال سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں ، صرف ہماری خدمت سے ان کو دلچسپی ہے۔جس کا ہم سہرا نہیں چاہتے۔لیکن بہر حال ہم تو اللہ تعالی کی پناہ میں ہیں اور اس سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اپنی پناہ میں رکھے۔یہ تو
مادی دنیا ہے اور مادی دنیا کی جو حکومتیں ہیں، ان میں لوگوں نے پناہ لینی شروع کر دی۔بے وفا ہے، یہ دنیا
اور یہاں کی حکومتیں بھی الیکن ہمارا اللہ جو باوفا ہستی ہے، وہ ہمارے گناہوں کو بخشتار ہے اور اپنی پناہ میں
کھے۔ہمیں تو وہی چاہئے۔اس کے بعد کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے“۔غرض اس نکتے کو آپ سمجھیں اور پھر ہم یہاں جو تفصیلی گفتگو کرتے ہیں، اور کبھی نہیں بھی
کرتے اور اپنے امام کی صحت کا خیال رکھ لیتے ہیں اور باتیں سن لیتے ہیں ) یہ تو تفصیلی چیزیں ہیں۔اصل
بنیادی چیز ہے، وہ آپ کے سامنے رہنی چاہئے اور وہ یہ ہے کہ جب تک اسلام کو عالمگیر غلبہ حاصل نہیں ہو
جاتا اور یہی وہ غرض ہے، جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام مبعوث ہوئے ہیں، اس وقت
تک ہمیں اپنی اولاد کو نسلاً بعد نسل ان کے صحیح مقام پر رکھنا کرنا پڑے گا۔دنیا کہتی ہے کہ انگریز کو مسلمان بنانا
ناممکن ہے، امریکہ کو مسلمان بنانا ناممکن ہے، یورپ کے ممالک کو مسلمان کرنا ناممکن ہے، کمیونسٹ چین اور
کمیونسٹ روس کو مسلمان کرنا ناممکن ہے۔ہم یہ کہتے ہیں کہ جس خدا پر ہم ایمان لاتے ہیں، اس کے لئے
کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔ہمارے پاس ان کو سمجھانے کے لئے عقلی دلیل نہیں ہے۔البتہ ہمارے پاس ان
کو سمجھانے کے لئے عملی دلیل ہے۔ہم نے اپنی زندگیوں میں کتنے ہی ناممکنات کو خدا کے فضل اور اس کے
حکم اور اس کے قدرت کاملہ کے نتیجہ میں ممکن ہوتے دیکھا ہے۔ہم نے اپنی زندگیوں میں اس زندہ اور
طاقتور اور علام الغیوب اور حاکم اور قادر کی طاقتوں اور قدرتوں کے جلوے دیکھے ہیں۔اس واسطے جہاں
اللہ تعالی کا نام آ جائے ، وہاں ہماری زبان پر نہ مکن نہیں آیا کرتا۔بے شک ہم کمزور ہیں، ہم غریب ہیں،
804
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1971ء
ہم کم علم ہیں، ہم دنیا کے دھتکارے ہوئے ہیں، ہمارے پاس کوئی سیاسی اقتدار نہیں، نہ ہمیں کسی سیاسی
اقتدار کی خواہش ہے۔یہ بات اپنی جگہ درست ہے۔لیکن جب ہماری زبان پر ہمارے اللہ اور ہمارے
رب کا نام آتا ہے تو پھر کوئی چیز ناممکن نہیں رہتی۔اس کے لئے ہر چیز ممکن ہے۔جو وہ چاہتا ہے، وہ ہوگا۔البتہ ہر چیز کے وقوع پذیر ہونے کا اس نے وقت مقرر کیا ہوا ہے۔اور اس کا اسی کو علم ہے۔اس نے ہمیں
بتایا نہیں۔لیکن وہ جس وقت پردہ اٹھائے گا اور ہمیں دکھائے گا کہ اس کا حکم پورا ہو گیا، اس وقت تک اس
نے ہمیں کہا ہے کہ میری راہ میں قربانیاں دیتے چلے جاؤ۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اس وقت تک
اس کی منشاء کے مطابق اتنی قربانی جتنی وہ چاہتا ہے، اس کے حضور پیش کرتے چلے جائیں اور وہ اسے قبول
فرمائے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔اس کے بعد اس شوریٰ کا اختتام ہو گا اور آپ دوست اللہ کی پناہ اور اس
کے فضلوں اور رحمتوں کے سایہ میں اپنے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔آپ خیرت سے رہیں، یہاں
بھی اور وہاں بھی اور آپ کے ساتھ تعلق رکھنے والے بھی۔اللہ تعالیٰ دنیا کے لئے بھلائی اور بہتری کے
سامان پیدا کر دے۔خدمت دین کی جو ذمہ داریاں ہم پر ڈالی گئی ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے پورا کرنے
کی توفیق عطا فرمائے۔اور اصلاح نفس اور تربیت اولاد کی جو دو دھاری تلوار ہے، اس کے بھی ہم دھنی اور
ماہر ہوں۔یعنی اپنے نفس کی بھی اصلاح کرنے والے ہوں اور اپنے غیر کی بھی اصلاح کرنے والے
ہوں۔( اور اس نقطہ نگاہ سے اپنا بچہ بھی غیر ہی ہوتا ہے، وہ اپنا نفس تو نہیں ہوتا ) اور پھر سارے بھائی ہیں،
ان کے لئے بھی بھلائی اور بہتری کی کوشش کرنے والے ہوں۔ہمارے لئے تو غیر کوئی نہیں ہے۔صرف
اپنے نفس سے علیحدہ بتانے کے لئے غیر کا لفظ بولا گیا ہے۔پس یہ جو دوہری ذمہ داری ہے ، خدا تعالیٰ اس
کے نباہنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور جو خواہش اور جذبہ ہر احمدی کے دل میں ہے کہ اسلام دنیا میں جلد
غالب ہو اورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا ہو اور انسانی روح آپ کی عظمت اور شان
کی شنا سا بنے ، خدا کرے، ہماری یہ خواہش جلد تر پوری ہو۔آمین۔آؤ اب دعا کر لیں“۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 27 تا 29 مارچ 1971 ء )
805