ہر حالت میں اللہ تعالی کے دین کی مدد کرتے رہو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 مارچ 1972ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 مارچ 1972ء
وو
ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے رہو
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 مارچ 1972ء
غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہاری ذہنیت ایسی ہونی چاہئے کہ تم ہر حالت میں اور ہر صورت
میں اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے رہوگے۔اگر تمہارا یہ پختہ عزم ہو گا کہ تم خدا تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے
رہو گے اور کسی صورت میں بھی اس عہد کے خلاف کام نہیں کرو گے تو آسمان کے فرشتے نازل ہوں گے، جو
تمہارے قدموں میں ثبات پیدا کر دیں گے اور پھر تم خدا تعالیٰ کی مہربانی سے اپنے عہد پر پورا اترو گے۔پس
يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ
میں اس نصرت الہی کا وعدہ ہے، جو خدا تعالیٰ کے فرشتے ثبات قدم پیدا کریں گے۔کیونکہ اس
کے بغیر انسان کچھ نہیں کر سکتا۔اور
اِنْ تَنْصُرُوا الله
کے ظاہری طور پر صرف یہی معنی نہیں کہ مثلاً لوگ خدا کی راہ میں لڑنے کے لئے ہتھیار لے کر آ
گئے یا جہاد کے لئے پیسے دے دیئے۔بلکہ اللہ کے دین کی نصرت سے مراد وہ فدائیت ہے، جو انسانی
فطرت کا جزو بن جاتی ہے، جو اس کی ذہنیت بن جاتی ہے، جو انسان کی روح بن جاتی ہے۔انسان کی ایمانی روح ہی یہ ہے کہ خواہ کچھ ہو جائے ، اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے رہنا ہے۔اور پھر دین کی یہ نصرت ہزار قسم کی ہوسکتی ہے۔کیونکہ ہزار قسم کے مطالبات ہیں، جو ہزار قسم کے مختلف
حالات میں کئے جاتے ہیں۔مثلاً مالی قربانیاں ہیں، جان کی قربانیاں ہیں، یعنی وقف زندگی کی شکل میں
زندگی کی قربانی ہے۔پھر اشاعت قرآن کے لئے جدو جہد ہے، جو آج کل بڑے زور سے شروع ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں کامیابی عطا فرمائے۔اور یہ دراصل جہاد کبر ہے۔کسی آدمی نے پتہ نہیں یہ کیسے کہہ
دیا تھا کہ اسلام کی اشاعت کے لئے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں تلوار ہو، تب صحیح نتائج بر آمد
ہوتے ہیں؟ لیکن ہمیں تو خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے اور یہی حقیقی الہی آواز ہے، جو ہمارے کانوں میں پڑی
815
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 24 مارچ 1972ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہے اور جس کا ہم دنیا میں اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے ایک ہاتھ میں قرآن ہے اور ہمارے دوسرے ہاتھ
میں بھی قرآن ہے۔قرآن کریم نے ہمارے دونوں ہاتھوں کو مصروف رکھا ہوا ہے۔البتہ قرآن کریم جب
یہ کہتا ہے، تلوار پکڑ لوتو ہم تلوار پکڑ لیتے ہیں۔لیکن قرآن کریم ہی جب یہ کہتا ہے کہ مدافعانہ تلوار کا زمانہ گزرر
گیا، اب ہم نے تلوار کا کام قلم سے دکھانا ہے، اب ہم نے تلوار کا کام نیکی کی باتوں کو بیان کر کے اپنی زبان
سے دکھانا ہے، اب ہم نے میدان
تبلیغ میں کود کر ان لوگوں سے مشابہت حاصل کرنی ہے، جو میدان جنگ
میں کود جاتے تھے، اب ہم نے میدان تبلیغ اور اشاعت اسلام کے میدان میں ڈٹ جانا ہے اور اس میں
ثبات قدم کے ساتھ کوشاں رہنا ہے، ہم نے اس میدان سے منہ نہیں پھیرنا، کمزوری نہیں دکھانی ، دنیا کی
لالچ میں نہیں پڑنا، کیونکہ ہم نے خدا تعالیٰ کے ساتھ یہ عہد کیا ہوا ہے کہ ہم تیرے دین کی مدد کریں گے۔پس یہ وہ ذہنیت ہے، جس کی طرف
اِنْ تَنْصُرُوا اللهَ
میں اشارہ کیا گیا ہے۔یعنی اگر تم خدا تعالیٰ کے دین کی مدد کے لئے اس طرح تیار ہو جاؤ گے کہ
ہر دوسری چیز کو بھول جاؤ گے تو تمہاری یہی ایمانی روح خدا تعالیٰ کے دین کی مدد کا ذریعہ بن جائے گی۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے والے ہیں اور ہم نے آپ ہی کے ذریعہ
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن کا مشاہدہ کیا ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ جو آدمی خدا
تعالیٰ کے عشق میں مخمور ہو جاتا ہے، اس کو تو اس بات کی ہوش بھی نہیں ہوتی کہ میری کوئی تعریف کر رہا ہے یا
نہیں؟ میرے اوپر کوئی لعن طعن کر رہا ہے یا نہیں؟ وہ تو اللہ تعالیٰ کے عشق میں مست ہوتا ہے۔دل ریش رفته
رفتہ بکوئے دگر
تحسین ولعن جہاں
بے خبر
پس یہ خدا تعالیٰ کے عشق میں مست ہونے کی جو حقیقت ہے، اسی کی طرف
اِنْ تَنْصُرُوا اللهَ
میں اشارہ کیا گیا ہے۔یعنی اگر تم اسی فدایا نہ ذہنیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرو گے
اور کچھ ادھر اور کچھ ادھر نہیں جاؤ گے، (انہی آیات میں آگے یہ کہا گیا ہے، ان کی میں نے اس وقت
تلاوت نہیں کی ، ان کا مفہوم بیان کر رہا ہوں کہ تم یہ نہیں کہو گے کہ ہم کچھ باتوں کی اطاعت کریں گے اور
کچھ میں اپنی مرضی چلائیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم کچھ باتوں میں اپنی مرضی چلاؤ گے اور کچھ میں
816
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 240 مارچ 1972ء
میری اطاعت کرو گے تو میری ساری لعنت تم پر پڑے گی۔فرماتا ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ کچھ میری رحمت
کہ کچھ میری رحت
سے حصہ لے لو اور کچھ میرے قہر اور غضب سے حصہ لے لو۔پس اس ذہنیت کا پیدا ہونا ، جس کی طرف
إِنْ تَنْصُرُوا اللهَ
میں اشارہ کیا گیا ہے، بڑا ضروری ہے۔خصوصاً ایک احمدی کے لئے بڑا ضروری ہے۔اور
احمدیوں میں سے اس گروہ کے لئے بڑا ضروری ہے، جنہوں نے خدا تعالیٰ سے ایک نیا عہد باندھا ہے کہ
ہم اپنی زندگیاں تیرے دین کے لئے تیری راہ میں وقف کرتے ہیں۔(مطبوعہ روزنامه الفضل 21 مئی 1972 ء )
817