اللہ تعالی نے ہم پر اسلام کی عالمگیر تبلیغ کی عظیم الشان ذمہ داری ڈالی ہے ۔ ارشاد فرمودہ 16 جولائی 1972ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ارشاد فرمود 16 جولائی 1972ء
اللہ تعالیٰ نے ہم پر اسلام کی عالمگیر تبلیغ کی عظیم الشان ذمہ داری ڈالی ہے
وو
ارشاد فرمودہ 16 جولائی 1972ء
اللہ تعالیٰ نے ہم پر اسلام کی عالمگیر تبلیغ واشاعت کی عظیم الشان ذمہ داری ڈالی ہے۔ہماری تمام تر توجہ اس پر مرکوز رہنی چاہیے۔اور اس سے کما حقہ عہدہ براں ہونے کے لئے ہمیں کوئی کسر اٹھا
نہیں رکھنی چاہیے۔اللہ تعالی نے جماعت احمدیہ کو بہت کی بشارتیں دے رکھی ہیں۔جو اپنے وقت پر ضرور
پوری ہوں گی۔مگر یہ خدا کے کام ہیں۔انہیں خدائے صادق و واحد پر چھوڑ دینا چاہیے۔جو ہمارے کرنے
ہو
"
وو
کے کام ہیں، انہیں خلوص نیت اور صدق دل سے انجام دینے کی پوری کوشش کرتے رہنا چاہئے۔جماعت احمدیہ کے قیام کی ایک غرض یہ بھی ہے کہ اسلامی تعلیم کی روشنی میں بنی نوع انسان سے
حقیقی پیار اور سچی ہمدردی کی جائے۔اور اس حسن وسلوک میں رنگ و نسل اور مذہب وملت کا کوئی امتیاز روانہ رکھا
جائے۔چنانچہ براعظم افریقہ میں جماعت احمدیہ اس کا عملی مظاہرہ کر کے قرون اولیٰ کی یاد تازہ کر چکی ہے۔افریقن دوست جو سالہا سال سے عیسائیوں کے ہاتھوں استحصال اور تحقیر کا نشانہ بنے
وئے تھے، احمدیت کے ذریعے اسلام کی حقانیت سے روشناس ہوئے تو ان میں زندگی کی ایک نئی لہر دوڑ
گئی اور ان کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔چنانچہ سیرالیون کے ایک سر بر آوردہ غیر از جماعت دوست نے ، جو سابقہ حکومت میں نائب
وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں، نے ایک استقبالیہ میں اس بات کا کھلے بندوں اعتراف کیا اور کہا کہ اس صدی
کے شروع میں ہم اسلام کا نام لیتے ہوئے شرماتے تھے اور اغیار کے سامنے ہمارے سر جھکے رہتے تھے۔احمدیت کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے اسلام کی حقانیت کو بدلائل واضح کیا اور مخالفین اسلام کی
زبانیں بند کر دیں۔اب ہمارے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔اسلام کی تبلیغ اور قرآن کریم کی اشاعت کوئی معمولی کام نہیں ہے۔اس لئے اس کے لئے جہاں
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
819

ارشاد فرمودہ 16 جولائی 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کی رو سے نوع انسانی کی ہدایت کا اپنے دل میں حقیقی درد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، وہاں یہ
کام ایک مضبوط اور ایثار پیشہ تنظیم اور سب سے بڑھ کر آسمانی رہنمائی کا بھی محتاج ہے۔۔۔۔۔ہماری دیکھا دیکھی ایک دفعہ از ہر یونیورسٹی کے چند فارغ التحصیل علماء سیرالیون پہنچے۔مگر ان
کی سہل پسند طبیعت وہاں بھی آڑے آئی ، جلد ہی اسلام کا سارا درد کا فور ہو گیا۔ابھی لوگ ان کی ایک جھلک بھی
دیکھ نہ پائے تھے کہ وہ مصر واپس لوٹ گئے۔اسی طرح یہاں کی ایک تبلیغی جماعت کے کچھ افراد کو اسلام کی تبلیغ
کا جوش آیا تو وہ امریکہ تشریف لے گئے۔اور بڑے طمطراق سے حیات
مسیح پرلیکچر دینے لگے۔ہمارے بعض
نو مسلم امریکن دوستوں نے ان سے
کہا کہ مشکل سے ہم نے عیسائیت سے نجات حاصل کر کے اسلام کی زندگی
بخش تعلیم میں پناہ لی ہے، اب آپ اسلام کی بجائے الٹا عیسائیت کو سچا ثابت کر رہیں ہیں۔یہ تو اسلام کی
"
خدمت نہیں ہے۔چنانچہ اپنے ترکش کے اس آخری تیر کی ناکامی پر ان کا سارا جوش ٹھنڈا پڑ گیا۔اسلام کا عالمگیر غلبہ اب احمدیت کے ذریعے مقدر ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ذریعہ اسلام کے حق میں ہر قسم کے دلائل کے علاوہ معجزات اور قبولیت دعا کے نشانات
ہمارے ہاتھ میں بطور ہتھیار دیئے ہیں۔یہی وہ ہتھیار ہیں، جن کے ذریعہ ہم اسلام کو ادیان باطلہ پر غالب
کرنے میں شب و روز کوشاں ہیں۔اس میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔مطبوعه روز نامه الفضل 08 اگست 1972ء)
820

آج 10 میں سے 10 باقی