ہمارا فکر ، تدبر ، پڑھنا ، سننا ، سونا اور جاگنا اسلام کی ترقی کے لیے وقف ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اگست 1972ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اگست 1972ء
ہمارا فکر، تدبر، پڑھنا سننا ہونا اور جاگنا اسلام کی ترقی کے لئے وقف ہے
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اگست 1972ء
ہماری جماعت ایک ایسی جماعت ہے، جس کے دل میں یہ تڑپ ہے کہ اسلام ساری دنیا
پر غالب آ جائے۔اسلام کے مقابلے میں تمام ادیان باطلہ مٹ جائیں ، سارے اندھیرے جاتے رہیں،
اسلام کا نور ساری دنیا میں پھیل جائے۔لوگ اپنے اپنے کاموں میں مگن ہیں کسی کو اسلام کی اشاعت کا فکر
نہیں اور نہ اسلام کا درد ہے۔یہ جماعت احمدیہ ہی ہے، جس کے دل میں اسلام کا درد ہے۔اس لئے ہمارا
فکر اور ہمارا تدبر، ہمارا پڑھنا اور ہماراسنا ، ہمارا سونا اور ہمارا جا گنا اسلام کی ترقی کے لئے وقف ہے۔لیکن دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے۔دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، ملک کے حاکموں کے
مقابلے میں۔دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، پاکستان کے مقابلہ میں۔اس لئے وہ اسے مٹانا چاہتا ہے۔غرض اس وقت کئی خیالات ہیں، جو لوگوں میں چکر لگارہے ہیں۔تاہم جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق
ہے، ہمارے پاس کچھ نہیں۔مجھے تو یہ کہتے ہوئے ذرا بھی شرمندگی نہیں ہوتی کہ میں بڑا غریب ہوں۔میں
سے مراد جماعت احمدیہ ہے۔کیونکہ جماعت احمدیہ اور اس کا امام ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔بہر حال
ہمارے پاس نہ کوئی سیاسی اقتدار ہے اور نہ سیاسی اقتدار کے لئے اپنے اندر کوئی دلچسپی محسوس کرتے ہیں۔نہ ہمارے پاس تلوار ہے اور نہ بندوق ہے اور نہ کوئی اور سامان ہیں۔لیکن ایک ہتھیار اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسا دیا ہے، جس کے مقابلے میں کوئی ہتھیار ٹھہر نہیں سکتا۔اور وہ دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا ہتھیار ہے۔انسان جب اللہ تعالیٰ کے حضور
انتہائی عاجزانہ طور پر جھکتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کے لئے آتا ہے۔چودہ سو سال کی اسلامی تاریخ میں
ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ مسلمانوں نے جب کبھی شکست کھائی یا دشمن سے مار کھائی یا دشمن کے ہاتھوں ذلت
اٹھائی تو وہ اسلام کو چھوڑ کر اور خدا تعالیٰ سے دور ہو کر اٹھائی۔پس دوستوں سے میں یہ کہتا ہوں کہ یہ ایک
زبر دست ہتھیار ہے، تم اسے استعمال کرو اور بہت دعائیں کرو"۔بہر حال ہم عاجز بندے ہیں۔اور یہ حقیقت ہمارے سامنے ہے، ہم اسے بھولے تو نہیں۔اللہ تعالیٰ کے نشان دیکھنے پر ابھی اتنا زمانہ نہیں گذرا کہ ہم یہ کہیں کہ پہلوں نے نشان دیکھے تھے، ہمیں کیا معلوم
821
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اگست 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہے؟ نہیں، ہمیں بھی معلوم ہے۔کیونکہ ہم بھی روز یہ نشان دیکھتے ہیں۔کوئی پشاور میں نشان نظر آ رہا ہے، کوئی
نشان گوجرانوالہ میں نظر آ رہا ہے، کوئی گجرات میں نظر آ رہا ہے، کوئی سیالکوٹ میں نظر آ رہا ہے، کوئی نشان
ملتان، بہاولپور اور کراچی ،غرض سارے پاکستان میں یہاں تک کہ ساری دنیا میں نشان نظر آ رہے ہیں۔ہمارا رب بڑا ہی پیار کرنے والا ہے۔اگر ہم اس سے بے وفائی نہ کریں تو وہ انسان سے کہیں
زیادہ وفادار ہے۔اگر ہم اس کے شکر گزار بندے بنیں تو وہ ہمیں اپنے فضلوں سے بہت زیادہ نوازتا ہے۔اسی لئے اس نے قرآن کریم میں فرمایا:۔لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ
(ابراہیم 08)
پس اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔بعض لوگ جو بھی احمدی نہیں ہوئے ، مثلاً افریقہ میں
بھی ہیں اور دوسری جگہوں پر بھی ہیں، وہ اپنی تقریروں میں علی الاعلان بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے
احمدیت کی صداقت کے نشان دیکھے ہیں۔چنانچہ سیرالیون کے ایک سابق ڈپٹی پرائم منسٹر کے متعلق میں پہلے بھی کئی بار بتا چکا ہوں کہ جب
میں افریقہ کے دورے پر گیا اور سیرالیون پہنچا تو اس نے پیچھے پڑ کر استقبالیہ دیا۔میں سمجھتا ہوں کہ سابق
نائب وزیر اعظم صاحب اس لئے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ اس طرح وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے
تھے۔چنانچہ وہ اپنی استقبالیہ تقریر میں یہ کہتے تھے کہ میں احمدی نہیں ہوں۔لیکن جس شخص نے ( یہ ان کے
الفاظ تھے ) بھی جماعت احمدیہ کی مخالفت کی، اللہ تعالیٰ نے اسے تباہ کر کے رکھ دیا۔اب وہ ایک ایسے شخص
سے، جو یہاں سے پانچ ہزار میل دور سیرالیون کے رہنے والے تھے ، نہ وہ یہاں آئے ، نہ مرکز سلسلہ کے
ساتھ ان کا کوئی تعلق تھا ، احمدی وہ نہیں تھے، محض ایک سیاستدان ہیں۔مگر انہوں نے اپنی تقریر میں کہا میں
نام نہیں لیتا ( شاید ان کی وزارت کے زمانہ میں کوئی وزیر تھا ) بڑا امیر آدمی تھا، اس کے پاس کاریں تھیں،
وہ بڑے پیسے والا تھا مگر اس نے جماعت کی بڑی مخالفت کی تھی۔تم میں سے ہر ایک شخص کو پتہ ہے، میں
اس کا نام نہیں لیتا۔مگر اب بتاؤ کہاں ہے وہ آدمی ؟ کہاں ہیں اس کی کاریں؟ اور کہاں ہے اس کا خاندان؟
غرض یہ الفاظ ایک غیر از جماعت سمجھدار اور سابق نائب وزیر اعظم کے ہیں، جس نے اپنی تقریر میں برملا
اظہار کیا اور احمدیت کی صداقت کا ایک نشان بنا۔غرض اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے حق میں ساری دنیا میں اپنی قدرت اور اپنے پیار کے نشان
دکھاتا ہے۔جب تک ہم اس کے وفادار اور شکر گزار بندے بنے رہیں گے، اس وقت تک ہم اللہ تعالیٰ کی
822
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اگست 1972ء
قدرتوں کے نشان اور اس کے پیار کے جلووں کو دیکھتے رہیں گے۔اس واسطے عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ
اللہ تعالیٰ کی رحمت، اس کے پیار اور اس کے فضلوں کو جذب کرو تا کہ دشمنوں کی طرف سے جو بھی فتنہ کھڑا
ہو، وہ کامیاب نہ ہو۔ہمیں ان کی ہلاکت سے کوئی غرض نہیں ہے اور نہ ہماری یہ خواہش ہے کہ وہ ہلاک
ہوں۔ہم تو ان کی اصلاح چاہتے ہیں۔ہم ان کے مقابلے پر کھڑا ہونا نہیں چاہتے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ
ان کے جو منصوبے ہیں، وہ خَيْرُ الْمَاكِرِین تو ڑ کر رکھ دے۔وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہوں۔اللہ
تعالیٰ اپنا فضل فرمائے اور جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ اسلام کو غلبہ اسلام کی شاہراہ پر آگے
ہی آگے بڑھاتی چلی جائے۔احباب اس کے لئے دعا کرتے رہیں۔وو
پس ہمارے ہر چھوٹے اور بڑے خصوصاً نو جوانوں کو یہ بات کبھی بھولنی نہیں چاہئے کہ آج
دنیا میں ہم نے اللہ تعالیٰ کی خاطر ، حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اور اسلام کو ساری دنیا پر
غالب کرنے کی خاطر جو جنگ لڑنی ہے، وہ کوئی معمولی جنگ نہیں ہے۔وہ بڑی زبر دست جنگ ہے۔دہریت ( جسے ہم اشتراکیت اور کمیونزم بھی کہتے ہیں۔دنیا کی آدھی آبادی بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ
حصے پر چھائی ہوئی ہے۔دوسری طرف مذہب کے نام پر زندہ رہنے والی قو میں خواہ کتنی ہی کمزور ایمان والی
کیوں نہ ہوں یا بد مذہب جن میں کسی نبی کی تعلیم کا ایک معمولی ساعکس نظر آتا ہے اور اسے بھی وہ اب بھول
چکے ہیں، لیکن بہر حال وہ لامذہب نہیں کہلا سکتے۔( بد مذہب کی اصطلاح نئی نہیں ہے، اسے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استعمال فرمایا ہے۔انہوں نے آدھی دنیا کی دولت سنبھالی ہوئی ہے۔اور
دنیوی لحاظ سے ان کی بہت بڑی طاقت ہے۔اور اسلام دشمنی میں بھی یہ لوگ بہت نمایاں ہیں۔جس طرح
آج جو شخص بھی مفسدانہ نعرہ لگانا چاہتا ہے، وہ مرزائیت کے خلاف نعرہ لگا دیتا ہے۔حالانکہ مرزائیت تو
دنیا میں ہے ہی کہیں نہیں۔یہ تو احمدیت ہے۔لیکن بہر حال فساد بر پا کرنے کی نیت سے مرزائیت کے
خلاف نعرہ لگ جاتا ہے۔لیکن جو باہر کی دنیا ہے، یعنی اسلام سے باہر کی دنیا، وہ جب بھی شرارت کرنا
چاہیں، وہ اسلام کو ملوث کرتے اور اس کے خلاف باتیں کرنے لگ جاتے ہیں۔ایک عیسائی، جو حضرت
مسیح ناصری علیہ السلام سے کلی طور پر علیحدہ اور جدا ہو چکا ہے، اس کے دل میں عیسائیت سے کوئی پیار نہیں
رہا، وہ بات بات میں کہے گا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے یا
نہیں ؟ اس کے متعلق تمہیں بات کرنے کا حق تب پہنچتا، جب تم حضرت مسیح علیہ السلام پر ایمان رکھتے۔کوئی
ان سے پوچھے کہ عیسائیت پر سے ایمان تو تمہارے ہاتھ سے جاتا رہا، اب اسلام کے خلاف یہ دلچپسی
تمہارے اندر کہاں سے پیدا ہوگئی ہے کہ تم بات بات میں اسلام کے خلاف جھوٹ بولنے لگے ہو؟
823
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اگست 1972 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میں نے اس وقت تک یورپ کے دو دورے کئے ہیں۔مجھے وہاں یہ عجیب بات نظر آئی کہ
عیسائیت غائب ہے اور اسلام دشمنی قائم ہے۔پہلی بار جب میں 1967ء میں وہاں دورے پر گیا تھا تو دو
جگہ مجھ سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آپ ہمارے ملک میں اسلام کو کیسے پھیلائیں گے؟ میں نے اس سوال کا یہ
جواب دیا تھا کہ تمہارے دل جیتیں گے اور اسلام پھیلائیں گے۔ایک پریس کانفرنس میں 25-20 صحافی
یہ جواب سن کر بلا مبالغہ سن ہو کر رہ گئے تھے۔ایک منٹ تک تو ان کے منہ سے کوئی بات نہیں نکل سکی تھی۔کیونکہ انہوں نے ساری عمر یہ سن رکھا تھا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے۔اور ان کا سوال دراصل
اسلام پر یہ طعن تھا کہ اسلام تو تلوار کے زور سے پھیلتا ہے، تلوار ہم نے اسلام کے ہاتھ سے چھین لی ہے،
اب تم ہمارے ملکوں میں اسلام پھیلانے کے لئے کیا جھک مارتے پھرتے ہو۔لیکن جس وقت انہوں نے
میرا یہ جواب سنا تو مبہوت ہو کر رہ گئے۔غرض اسلام کو پھیلانے کے لئے تلوار کی ہمیں ضرورت ہی نہیں۔ہم لوگوں کے دل جیتیں گے اور
اسلام پھیلائیں گے۔کیونکہ اسلام کی تعلیم کے اندرا اتنا حسن و احسان موجود ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے
تلوار کی ضرورت ہی نہیں ہے۔میں چونکہ پہلے بھی اپنے کئی خطبات میں اس مضمون پر روشنی ڈال چکا ہوں،
اس لئے تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔تاہم میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت ادیان باطلہ کے خلاف ہماری زبردست جنگ جاری
ہے۔اس وقت دنیا کا جاہل بھی اور پڑھا لکھا طبقہ بھی، دنیا کا مذہبی بھی اور خدا کو گالیاں دینے والا گروہ بھی
اسلام پر حملہ آور ہے۔ہم نے نہ صرف اسلام کا دفاع کرنا ہے بلکہ دنیا کو اسلام کے حسن و احسان کا گرویدہ
بنا کر اسے محسن انسانیت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا ڈالنا ہے۔یہ کام بڑا ہی
عظیم کام ہے۔جتنا یہ عظیم الشان کام ہے، ہم پر اتنی ہی زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔اس لئے ہم یہ
برداشت نہیں کر سکتے کہ ہماری جو نوجوان نسل ہے، وہ ہمارے سید و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
اسلامی فوج میں بھرتی ہونے کے قابل نہ ہو اور غیر تربیت یافتہ ہو۔(مطبوعه روزنامه الفضل 10 ستمبر 1972ء)
824