ہم ہر اس قربانی کے لیے تیار ہیں جو ہماری روحانی جنگ کے لیے ضروری ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 ستمبر 1972ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 ستمبر 1972ء
ہم ہر اس قربانی کے لئے تیار ہیں جو ہماری روحانی جنگ کے لئے ضروری ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 ستمبر 1972ء
گذشتہ سے پیوستہ سال جب میں افریقہ گیا تو نائیجیریا کے سربراہ یعقو بوگوون سے میری
ملاقات تھی۔اس سے پہلے میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ میں نے ایک، دودن میں جو جائزہ لیا ہے اور
مشاہدہ کیا ہے، میرا یہ تاثر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہر نعمت عطا فرمائی تھی مگر تم ہر نعمت سے محروم کر دیئے گئے
ہو۔وہ سمجھتے تھے کہ میرا عیسائی مشنوں کی طرف اشارہ ہے۔چنانچہ اگلے روز جب یعقو بوگوون سے میری
ملاقات ہوئی تو میں نے اس سے کہا، میرا یہ تاثر ہے، جس کا میں نے اپنے دوستوں سے اظہار بھی کیا ہے کہ
You had all but you were deprived of all۔اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہر چیز عطا فرمائی تھی مگر تم ہر چیز سے محروم کر دیئے گئے ہو۔میں نے جب یہ
فقرہ کہا تو اس نے بے ساختہ کہا:۔How true you are! How true you are!! How true you are!!!
پس کہنے کو تو بغیر کسی عمل کے نائیجیریا پر احسان دھرنے گئے تھے۔نائیجیریا نے انگریز پر کوئی
احسان تو نہیں کیا تھا کہ وہ وہاں پہنچا تھا۔بقول خود ان کی خدمت کرنے کے لئے ان کا یہ عمل رحمان کی
صفت سے ملتا جلتا ہے۔کیونکہ صفت رحمن کا مطلب یہ ہے کہ کسی عامل کے عمل کے بغیر اللہ تعالیٰ فضل کرتا
ہے۔مثلاً اس نے ہماری پیدائش سے بھی پہلے ہمارے لئے ہزار ہا چیز میں پیدا کر دیں۔انگریزوں کا اہل
افریقہ سے سلوک گو بظاہر اس سے ملتا جلتا ہے لیکن حقیقتاً اس کے برعکس ہے۔انگریز ان کو ایکسپلائٹ
کرنے کے لئے گئے تھے۔میں اپنی تقریروں میں اپنے افریقن دوستوں سے کہتا تھا کہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جب پاور یوں
کی فوج تمہارے ملک میں داخل ہوئی تو اعلان انہوں نے یہی کیا تھا کہ وہ خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام
لے کر آئے ہیں۔لیکن ان پادریوں کی صفوں کے پیچھے ان کی جوفو جیں داخل ہوئیں، ان کی توپوں سے پھول
نہیں جھڑتے تھے بلکہ گولے برسے تھے۔اور انہوں نے جو تمہارا حال کیا ، وہ تم مجھ سے زیادہ جانتے ہو۔مجھے
825

اقتباس از خطبه جمعه فرمود 08 ستمبر 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن ہم (جماعت احمدیہ کے مبلغین بعض ملکوں میں ) پچاس
سال سے کام کر رہے ہیں اور تم جانتے ہو۔تم بھی گواہ ہو اور تمہاری حکومتیں بھی گواہ ہیں۔ہم تمہاری
ایکسپلانٹیشن کے لئے نہیں آئے ، ہم تمہاری خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں۔ہم ایک پیسہ تمہارے ملکوں
سے باہر لے کر نہیں گئے۔اور لاکھوں روپے باہر سے لا کر تمہارے ملکوں میں خرچ کر دیئے ہیں۔چنانچہ اس بے لوث خدمت کا ان کے عوام کو بھی پتہ ہے اور ان کی حکومت کو بھی علم ہے۔اس
واسطے ہمارے ساتھ ان کا سلوک برادرانہ ہے۔حالانکہ وہاں اکثر ملکوں میں کئی انقلاب آئے ، یکے بعد
دیگرے حکومتیں بدلتی رہیں۔کبھی فوجی حکومت آئی کبھی سول حکومت آئی۔لیکن ہر حکومت ہمارے ساتھ
بڑی عزت و احترام سے پیش آتی رہی۔تاہم جہاں
کہیں بھی تعصب برتا جاتا ہے، اس کی ذمہ دار عیسائیت
ہے۔کیونکہ عیسائیت کے ساتھ ہماری روحانی جنگ ہو رہی ہے اور یہ انشاء اللہ جاری رہے گی۔ہم اس کے
لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔اس لئے جہاں کہیں عیسائی پادریوں کا داؤ لگتا ہے، وہ ہماری مخالفت
میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 14 نومبر 1972ء)
826

آج 10 میں سے 10 باقی