جب تک ہر احمدی نسل قربانی نہ دے ہماری ذمہ داری پوری نہیں ہو سکتی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 ستمبر 1972ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 22 ستمبر 1972ء
جب تک ہر احمدی نسل
قربانی نہ دے، ہماری ذمہ داری پوری نہیں ہوسکتی
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 ستمبر 1972ء
میں ایک اور بات یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں موت وحیات کا سلسلہ تو انسان کے
ساتھ لگا ہوا ہے۔جماعت احمدیہ پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں، ان ذمہ داریوں کو جماعت احمدیہ کی صرف
ایک نسل پوری طرح ادا نہیں کر سکتی۔کیونکہ قربانیوں کا زمانہ اپنے اندر بڑی وسعت اور پھیلا ؤ رکھتا ہے۔ساری دنیا کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بندھنوں میں باندھنا کوئی آسان بات نہیں
ہے۔یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔آپ سوچیں اور ان بشارتوں کو دیکھیں، جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو دی ہیں۔اور دوسری طرف ان کمزوریوں پر نظر ڈالیں ، جن
میں ہم خود کو پاتے اور نہایت بے بسی کی حالت میں دیکھتے ہیں۔ہمارا تو سوچ کر بھی سر چکرا جاتا ہے کہ کتنے
عظیم وعدے ہیں اور کتنے کمزور کندھے ہیں؟ کتنے وسیع کام ہیں اور کتنے محدود رائع ہیں ؟ اگر اللہ تعالی کا
فضل اور اس کی رحمت اور اس کی برکت ہمارے شامل حال نہ ہو ، اگر اس کا حکم فرشتوں کو اور اس عالمین کو
اور ان جہانوں کو نہ ہو کہ انہوں نے غلبہ اسلام کے لئے اس چھوٹی سی جماعت کی مدد کرنی ہے تو پھر تو ہماری
کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔پس ایک تو ہر احمدی کو ہر وقت یہ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے جو کام لینا چاہتا ہے،
اس میں ہم کمزوری نہ دکھائیں۔اور دوسرے ہم نوجوان نسل کی تربیت کی طرف خاص طور پر توجہ دیں۔کیونکہ جد و جہد، قربانی اور ایثار کے زمانہ میں بڑا پھیلاؤ ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کو جو نسل قربانیاں دینے اور ایثار دکھانے کے لئے عطا فرمائی تھی، ان میں سے اکثر اللہ تعالیٰ کو
پیارے ہو گئے ، چند ایک باقی ہیں۔اس کے بعد دوسری نسل پیدا ہوئی ، اس میں سے بھی بہت سے وفات پا
گئے۔اللہ تعالیٰ نے بہتوں
کو یہ توفیق دی اور دے رکھی ہے کہ وہ اخلاص کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور اپنی
عاجزانہ کوششوں اور عاجزانہ دعاؤں کو پیش کرتے رہیں۔ہمارے بھائی ابوبکر ایوب صاحب بھی انہی میں سے ایک تھے، جو
مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ
827

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 22 ستمبر 1972ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کے مصداق بن گئے۔بہت سے زندہ ہیں، جو قربانیاں دے رہے ہیں اور اپنے اپنے وقت کا
انتظار کر رہے ہیں۔ہماری دعا ہے بعد کی نسل، اس کے بعد کی نسل اور پھر اس کے بعد کی نسل اور حقیقت تو یہ ہے کہ
ہماری خواہش اور کوشش بھی یہی ہونی چاہئے کہ قیامت تک کی ہر احمدی نسل خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والی
اور خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ بعد میں آنے والے مربیوں کو بعد میں آنے والی
نسلوں کی تربیت کی توفیق عطا فرمائے۔تاہم جو ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے، ہمیں اس ذمہ داری کو کما حقہ
پوری توجہ اور دعاؤں اور کوشش کے ساتھ نباہنا چاہئے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ہمارے بھائی ابوبکر ایوب صاحب بڑے مخلص احمدی تھے۔خدا کرے
کہ جماعت کو اسی قسم کے مخلص دل اور روشن دماغ اور پوری توجہ اور انہماک سے قربانیاں دینے والے
سینکڑوں ہزاروں مخلصین ملتے رہیں۔تاکہ کام کے اندرسہولت اور کام کے اندر وسعت اور کام میں تیزی پیدا
ہو۔اور جلد ہی نتیجہ نکلنے کے امکانات پیدا ہو جائیں۔خدا کرے کہ دنیا کے تمام اندھیروں کے باوجوداللہ
تعالیٰ جماعت احمدیہ کو ہمیشہ اپنے نور سے منور ہی رکھے اور اپنی رحمتوں سے نوازتا ہی رہے۔اللہ تعالیٰ خود اپنے
فضل سے ہماری انگلی پکڑ کر ہمیں اس جہت کی طرف ہدایت دیتا چلا جائے ، جس جہت کی طرف وہ ہمیں لے
جانا چاہتا ہے اور جس مقصود تک وہ ہمیں پہنچانا چاہتا ہے، اس مقصود تک وہ اپنے فضل سے اپنی راہنمائی میں
ہمیں پہنچا دے۔وہ ہماری زندگیوں کو کامیاب اور خوشحال اور ہر طرح سے قابل اطمینان بنادے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل یکم اکتوبر 1972ء)
828

آج 10 میں سے 10 باقی